Baaghi TV

Author: +9251

  • سونے کی قیمت میں  اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    باغی ٹی وی رپورٹ : کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 85 ہزار روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے کے بعد 72 ہزار 874 روپے ہوگئی۔آج انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا اور یہ 155.10 روپے میں فروخت ہوا۔
    واضح‌ رہے کہ ڈالر بھی صبح‌ کے ٹائم کچھ اوپر ہوا لیکن پچھلے ٹائم کم ہوا اور یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔

  • روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مزید تکڑا ہونے لگا

    روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مزید تکڑا ہونے لگا

    روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مزید تکڑا ہونے لگا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 154 روپے 95 پیسے رہ گئی، تاہم یورو کی قدر 13 پیسے بڑھ کر 172 روپے 66 پیسے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر 2 روپے 85 پیسے کم کر 204 روپے 32 پیسے رہ گئی،۔

    ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 154 روپے 70 پیسے اور یورو کی قیمت فروخت 172 روپے 50 پیسے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 1 روپے 50 پیسے کی کمی سے 205 روپے رہ گئی۔
    واضح‌رہے کہ یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • فرحان محبوب اور طعيب اسلم نے اسکواش ٹورنامنٹ میں سمیٹی اہم کامیابی

    فرحان محبوب اور طعيب اسلم نے اسکواش ٹورنامنٹ میں سمیٹی اہم کامیابی

    پاکستان انٹرنيشنل اسکواش ٹورنامنٹ ميں پاکستان کے فرحان محبوب اور طعيب اسلم سيمي فائنل ميں پہنچ گئے ۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ميں جاري ٹورنامنٹ ميں پاکستان کے دو کھلاڑيوں نے کواليفائي کرليا ہے ۔ فرحان محبوب نے ہم وطن کو فرحان زمان کو طعيب اسلم نے مصر کے یحیی اياواسانی کو مصر کے يوسف ابراہيم نے پاکستان کے محمد عاصم خان کو مصر کے محمد ال شيربيني نے پرتگال کے روئِ سوارس کو شکست دي۔

  • سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کوانصاف نہیں ملا ، کس نے کہہ دیا

    سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کوانصاف نہیں ملا ، کس نے کہہ دیا

    سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کوانصاف نہیں ملا ، کس نے کہہ دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی قانونی ٹیم نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سابق سربراہ کو ٹھیک طریقے سے سنا نہیں گیا اور انہیں انصاف نہیں ملا ہے۔
    جنرل پرویز مشرف کی قانونی ٹیم کی جانب سے سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے مقدمے میں قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہائی ٹریزن کے حوالے سے دو قوانین موجود ہیں جن کو ٹھیک طریقے سے مدنظر نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 77 سال کی عمر میں سابق صدر کی عدم موجودگی میں اچانک فیصلہ آیا۔سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ کبھی جنرل پرویز مشرف کو اشتہاری بنایا گیا اور کبھی کیس کھولے گئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر جنرل پرویز مشرف کو سنا جاتا تو ایسا فیصلہ نہ آتا
    واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیاہے۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا۔

  • جماعت اسلامی ہند بھی مسلمانوں کےدفاع کے لیے میدان میں اترآئی،بل کےخلاف منظم تحریک چلانےکاعہد

    جماعت اسلامی ہند بھی مسلمانوں کےدفاع کے لیے میدان میں اترآئی،بل کےخلاف منظم تحریک چلانےکاعہد

    نئی دہلی:جماعت اسلامی ہند بھی مسلمانوں کے دفاع کے لیے میدان میں اترآئی ،بل کے خلاف منظم تحریک چلانے کا عہد،اطلاعات کےمطابق امیر جماعت اسلامی ہند جناب سید سعادت اللہ حسینی صاحب کی دعوت پر آج ایک ہنگامی میٹنگ مرکز جماعت اسلامی ہند میں بلائی گئی۔ جس میں ملی تنظیموں کے قائدین اور اہم شخصیات شامل ہوئیں۔

    اس میٹنگ میں درج ذیل قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی:

    ۱۔ شہریت ترمیمی قانون کی منظوری کی یہ اجلاس سختی سے مذمت کرتا ہے اور اسے ملک کی جمہوری قدروں اور دستور ہند کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف تصور کرتا ہے اور ملک کے تمام انصاف پسند شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ اس قانون کی مخالفت کریں اور اس کو واپس لینے کے لیے حکومت پر دباو ¿ ڈالیں۔

    ۲۔ یہ اجلاس جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نیز ملک کی اُن تمام جامعات کے طلبہ کی ستائش کرتا ہے جنہوں نے عزم وحوصلے کے ساتھ اس قانون کے خلاف احتجاجی مہمات شروع کی ہیں۔

    ۳۔ یہ اجلاس دہلی پولیس کی بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس نے پرامن مظاہرین پر مظالم کی حد کردی ہے و ہاسٹلوں اور لائبریری میں گھس کر طلبہ وطالبات پر مظالم ڈھائے ہیں۔اجلاس کا مطالبہ ہے کہ پولیس کی زیادتیوں کی آزادانہ عدالتی تحقیقات کرائی جائیں اور قصور وار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    ۴۔ یہ اجلاس مظاہرین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس معاملہ میں چوکس رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ شرپسند و مخالف عناصر اپنی سازشوں سے احتجاج کو غلط یا پرتشدد رخ نہ دینے پائیں۔

    ۵۔ یہ اجلاس اس عزم کا اعلان کرتا ہے کہ ہم تمام شرکاء متحد ہوکر اس قانون کے خلاف احتجاج میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے انصاف پسند شہریوں کو ساتھ لے کر شریک ہوں گے اور اس کے لیے جلد ہی ایک کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں تفصیلی لائحہ عمل کو قطعیت دی جائے گی۔
    میٹنگ میں درج ذیل اہم افراد نے شرکت کی:

    ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں مولانا محمود مدنی، مولانا توقیر رضا خان، مولانا شیث تیمی، ڈاکٹر محمد منظور عالم، ڈاکٹر ظفرالاسلام خان، جناب نوید حامد ، ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس، جناب محمد جعفر، مولانا نیاز احمد فاروقی، جناب ظفر محمود، جناب کمال فاروقی، جناب معاذ منیار، جناب مجتبی فاروق، جناب عبدالجبار صدیقی، جناب ابوالاعلی سید سبحانی اور جناب عرفان اللہ خان کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیات شامل تھیں۔

  • پی سی بی اچانک ٹیم چھوڑنے کے خلاف پالیسی تیارکرہاہے،اب ویسا نہیں چلے گا، مصباح الحق

    پی سی بی اچانک ٹیم چھوڑنے کے خلاف پالیسی تیارکرہاہے،اب ویسا نہیں چلے گا، مصباح الحق

    کراچی:پی سی بی اچانک ٹیم چھوڑنے کے خلاف پالیسی تیارکرہاہے،اب ویسا نہیں چلے گا، نيشنل کرکٹ اسٹيڈيم کراچي ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی فاسٹ بولنگ کا شعبہ محنت کا متقاضی ہے، ہمیں نتائج کے لیے حریف ٹیم کو دو مرتبہ آؤٹ کرنے کی صلاحیت درکار ہے،

    مصباح الحق کہتے ہیں کہ دورہ آسٹریلیا میں یہ اچھی بات رہی کہ ہماری بیٹنگ لائن میں بہتری آئی، بابراعظم نے اپني بيٹنگ کو تسلیم کروایا ہے انہوں نے فاسٹ بولر محمد عامر اور وہاب ریاض کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر پرمحنت کی جاتی اور کثیر سرمایہ کاری کی جاتی ہے ضرورت کے وقت ٹیم کو چھوڑ کر جانا کسي طور پر درست نہیں کہا جاسکتا اس ليے پی سی بی موثر پالیسی مرتب کر رہا ہے ۔

    ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دوہری ذمہ داری سے فرق نہیں پڑتا ٹيم ميں خامیاں پرانی ہیں انہيں سدھارنے کی کوشش کر رہا ہوں اس ليے ٹيم کي بہتري کے ليے مستقل بنیادوں پرطویل المدتی منصوبے پر کام کر رہا ہوں، تمام تر توانائی ٹیم کی بہتری پر لگانے کی کوشش کررہا ہوں،

    ان کا کہنا تھا کہ جلد بازی نہیں کر سکتے نا ہي تمام کھلاڑی ايک ساتھ ٹیم میں کھلا سکتے اس ليے جگہ بنانے کے لیے کھلاڑیوں کو انتظار کرنا ہوگا، فارم والے کھلاڑی کو ہٹا کر کسی اور کو نہیں کھلا سکتے زیادہ کرکٹ کھیلنے سے زیادہ مواقع میسر آئيں گے ان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کے حریف ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سیریز میں ہماری بیٹنگ نے بہتر پرفارم کیا،

    ہمیں اچھا بولنگ اٹیک بھی ملا انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں سپورٹنگ وکٹ کی حمایت کی ہے جو فاسٹ باولرز کی مدد کرے گی تاہم حتمی ٹیم کا فیصلہ میچ سے قبل پچ ديکھ کر کریں گے ہيڈ کوچ کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والی سیریز کے لیے منصوبہ کر رہے ہیں،

    ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ سے قبل فاسٹ بولنگ کے شعبہ کو مضبوط کریں گے انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد اورعمر اکمل ٹی ٹوئنٹی کے اچھے کھلاڑی ہیں، اگر ہميں میچز نہیں ملتے تو تربيتي کیمپس لگا کر نوجوان کھلاڑیوں کو تربيت ديں گے

  • پنجاب انفارمیشن کمیشن کا صوبے کے 50 محکموں کو سالانہ رپورٹ جمع کروانے کا حکم

    پنجاب انفارمیشن کمیشن کا صوبے کے 50 محکموں کو سالانہ رپورٹ جمع کروانے کا حکم

    پنجاب انفارمیشن کمیشن کا صوبے کے 50 محکموں کو سالانہ رپورٹ جمع کروانے کا حکم

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب انفارمیشن کمیشن نے صوبے کے 50 محکموں کو سالانہ رپورٹ جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا۔آر ٹی آئی سے متعلق رپورٹس جمع نہ کروانے والے محکموں کے سربراہان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

    چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب محبوب قادر شاہ۔انفارمیشن کمشنر سعید اختر انصاری اور حسن اقبال کی طرف سے صوبائی محکموں کے 50 ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور ڈی جیز کو لکھے جانے والے خط میں پابند کیا گیا ہے کہ وہ آر ٹی آئی کے متعلق اپنے اداروں کی 2018-19سالانہ کارکردگی رپورٹس 20 دسمبر تک جمع کروائیں۔بصورت دیگر اب کے خلاف کارروائی کے لئے پنجاب حکومت کو سفارش کی جائیگی۔
    پنجاب انفارمیشن کمیشن کی طرف سے آر ٹی آئی رپورٹس کی تیاری کے سلسلے میں ورکشاپ بھی کروائی جائیگی۔ خس میں تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو تربیت دی جائیگی

  • سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سزا پر سراج الحق نے کیا کہا

    سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سزا پر سراج الحق نے کیا کہا

    سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سزا پر سراج الحق نے کیا کہا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہےسابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں سزائے موت کے فیصلے کے دور رس اثرات ہونگے۔

    مردان میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پرویز مشرف کو ملک واپس لائے۔

    سراج الحق نے کہا کہ فیصلے سے تاثر قائم ہوا کہ عدالتیں چھوٹے بڑے کو یکساں سنتی ہیں۔آئین توڑنا سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ قوم کو عدالتوں کے پھیچے کھڑا ہونا چاہیے۔ حکومت نے فیصلے نہ آنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کیے۔
    سنگین غداری کیس، بیمارپرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم
    واضح‌رہے کہ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیاہے۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا۔

  • جنرل پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر افواجِ پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب

    جنرل پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر افواجِ پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب

    جنرل پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر افواجِ پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جنرل پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر افواجِ پاکستان کا ردِ عمل آگیا. ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق خصوصی عدالت کے فیصلے پر افواجِ پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف آرمی چیف، چئیر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور صدرِ پاکستان رہے ہیں۔ انہوں نے 40سال سے زیادہ پاکستان کی خدمت کی ہے۔جنرل پرویز مشرف نے ملک کے دفاع کے لیے جنگیں لڑی ہیں۔ کیس میں آیئنی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ خصوصی کورٹ کی تشکیل کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے.جنرل پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا بنیادی حق نہیں دیا گیا۔ عدالتی کارروائی شخصی بنیاد پر کی گئی۔ کیس کو عجلت میں نمٹایا گیا ہے۔ افواجِ پاکستان توقع کر تی ہیں کہ جنرل پرویز مشرف کو آئین پاکستان کے تحت انصاف دیا جائے گا۔

  • لیہ – کرسمس کے موقع پر سستے کرسمس بازار قائم

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی )کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایا ت کی روشنی میں سستے کرسمس بازاروں کے ذریعے سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کرسمس انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلا س میں اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم،اے ڈی سی جی محمداشفاق سیال،اے سی لیہ نیاز احمدمغل،اے سی کروڑ آصف اقبال،صدر انجمن تاجران لیہ مظفر اقبال دھول،کروڑ حاجی مختیار حسین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 22سے 24دسمبر لیہ اور کروڑ میں دو سستے کرسمس بازاروں کام کریں گے جن میں آٹا سبسڈائز نرخوں جبکہ دیگر تمام اشیاءخورد نوش بازار سے کم قیمتوں پر ملیں گی اور بازار میں فری میڈیکل کیمپ کے علاوہ ہر مال سو روپے کا ایک ایک سٹال بھی کام کرے گا تاکہ مسیحی برادری کا ہر فرد خوشی میں شریک ہوسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جس کی فلاح وبہبود مذہبی آزادی اور حقوق کے لیے حکومت پنجاب متعدد اقدامات کے ذریعے مستفید کررہی ہے اور سستے کرسمس بازاروں کا قیام اس سلسلہ کی عملی کڑی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسرا ن کو کرسمس بازاروں میں معیاری اشیاءخورد نوش فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں مسیحی برادری کے نمائندہ افراد ناظر سوہن کھوکھر،کامران سوہن نے مختلف تجاویز پیش کیں۔