Baaghi TV

Author: +9251

  • قصور میں دن دیہاڑے ڈکیتیاں ، انتظامیہ خواب خرگوش میں مدہوش

    طارق اقبال ،( نمائندہ باغی ٹی وی کوٹرادھاکشن)
    کوٹرادھا کشن نئے ایس ایچ او کی تعیناتی بھی وارداتوں کے جاری سلسلے کو روک نا سکی.گزشتہ روز مین رائیونڈ اسپتال والی پلی پر واقع خان زرعی مرکز ( زرعی ادویات) پر شام 4 بجے کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 عدد مسلح ﮈاکو دندناتے ہوۓ دکان میں داخل ہوۓ اور گن پوائنٹ پر سہیل نامی دکان مالک سے 4 لاکھ 90 ہزار نقدی چھین کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گۓ.دوران ﮈکیتی ملزمان دکان مالک کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے.پولیس نے معمول کی کاروائی شروع کر دی.پولیس تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے.دن دیہاڑے ہونے والی ﮈکیتی کی ایسی واداتوں پر تاجر برادری اور شہری شدید پریشان ہیں.

  • لیہ – تین بین الصوبائی گینگ سے 37لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد

    لیہ – تین بین الصوبائی گینگ سے 37لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تھانہ فتح پور کی شاندار کاروائی پر ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ کی پریس بریفنگ، ڈی پی او لیہ نے بتلایا کہ فتح پور پولیس نے تین بین الضلاعی گینگ ( مٹھو ، عامری ، سفیانہ ٹونڈی ) کے 8 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہےجن کے قبضہ سے 37لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہروں سے موٹر سائیکل، گاڑی ودیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوجاتے تھے، ملزمان کریمنل ریکارڈ یافتہ ہیں، متعدد وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا، ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دلوائیں گے، ایس ڈی پی او سرکل کروڑ ملک لیاقت، ایس ایچ او فتح پور ، ایس ایچ او کروڑ و دیگر پولیس افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین شہری، سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں، عثمان اعجاز باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہیے ہیں اس سلسلہ میں مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر میں کیمرے لگوائے جائیں گے، اس موقع پر ڈی پی او نے موجود شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل سنے اور مال مسروقہ کے مالکان میں کیش بھی تقسیم کیا، قبل ازیں شہریوں نے شاندار کاروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی پی او لیہ، ڈی ایس پی کروڑ اور ایس ایچ او فتح پور کو ہار پہنائے، عثمان اعجاز باجوہ نے ایس ایچ او ملک یونس اور ان کی پوری ٹیم حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹباور نقد انعام سے نوازا..

  • پی آئی سی حملہ کیس: کن کوپکڑاجائے اورکن کوچھوڑا جائے،لاہور ہائیکورٹ بتادیا

    پی آئی سی حملہ کیس: کن کوپکڑاجائے اورکن کوچھوڑا جائے،لاہور ہائیکورٹ بتادیا

    لاہور:کن کوپکڑاجائے اورکن کوچھوڑاجائے ،لاہورہائی کورٹ نے بتادیا ، اطلاعات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی سی حملہ کیس میں وکلا کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا جس آدمی نے یہ گناہ کیا اس کو اس کا سامنا کرنا پڑے گا۔اورجو اس گناہ میں شامل نہیں ہوئے ان کوکچھ نہ کہا جائے

    پی آئی سی حملہ کیس میں وکلا کیخلاف مقدمات خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ احسن بھون ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، وکلا کے چہروں پر نقاب چڑھا کر پیش کیا گیا، ریس کورس پارک میں بیٹھے وکلا کو گرفتار کر کے تشدد کیا گیا، عوام الناس سے بھی معافی مانگی ہے۔

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ پی آئی سی سے گرفتار مزید 8 وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حکم جاری کیا۔

    پولیس نے عدالتی وقت ختم ہونے پر مزید 8 وکلا کو جسمانی ریمانڈ کے لیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ غلام مرتضیٰ چودھری سینئر نائب صدر سپریم کورٹ بار نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے 5 بجے کے بعد ملزم وکلا کو عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے 8 وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔

    ا

  • كوئٹہ پر خطرناک وائرس کا حملہ، 500 سے زائد افراد بیماریوں میں مبتلا.

    كوئٹہ شہر پر خطرناک وائرس نے حملہ كردیا اور 500 سے زائد افراد كھانسی، گلے كی خرابی اور سینے كے مراض میں مبتلا ہو كر اسپتالوں میں پہنچ گئے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں خطرناک وائرس نے حملہ كردیا، بڑی تعداد میں شہری كھانسی، گلے كی خرابی سمیت سینے كے امراض میں مبتلا ہو كر بسترسے جالگے، صرف چند روز میں 500 سے زائد افراد بیماری میں مبتلا ہوگئے ڈاكٹر سرفراز فزیشن ماہر سینہ و گلہ كے مطابق كوئٹہ شہر میں بیماری نے پنجے گاڑھ لئے جس كی وجہ سے چھوٹے بچوں سمیت ہر عمر كے افراد اس میں مبتلا ہورہے ہیں، سرد موسم اور بارش كے بعد یہ بیماری پہلے پہلے گلے کی خرابی كے ساتھ ہی سینے اور لنگس پر حملہ آور ہوتی ہے جس كا اگر تواتر كے ساتھ علاج نہ كیا جائے تو یہ بیماری خطرناک صورت اختیار كر سكتی ہے جس میں سینے اور گلے كا كینسر بھی لاحق ہو سكتا ہے جب كہ دمہ اور سینے كے امراض بھی اسی سے جنم لے سكتے ہیں۔
    اس وقت كوئٹہ كے مختلف سركاری اسپتالوں سمیت نجی اسپتالوں میں ایسے ہی مریضوں كی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے خشک موسم میں یہ بیماری سائبریا سے آنے والے مخصوص وائرس اینٹی لیو منگ كی وجہ سے پھیل رہی ہے جو كہ سینے اور گلے كے بعد آہستہ آہستہ پورے جسم كو مفلوج بھی كر سكتی ہے تاہم اگر اس كا بہتر معالج سے علاج كرایا جائے تو اس سے كسی حد تک بچا جا سكتا ہے۔

  • کمشنر سرگودھا شیخ عبداللہ نیئر نے بھیرہ تحصیل آفس میں کھلی کچہری لگائی

    کمشنر سرگودھا شیخ عبداللہ نیئر نے بھیرہ تحصیل آفس میں کھلی کچہری لگائی

    بھیرہ،ڈپٹی کمشنر سرگودھا شیخ عبداللہ نیئر نے بھیرہ تحصیل آفس میں کھلی کچہری لگائی شہریوں کے اجتماعی مسائل سنے اور دیگر سائلین کی دادرسی کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات صادر کئے
    باغی ٹی وی تحصیل بھیرہ

  • بھیرہ،ڑپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی شیخ عبداللہ نیئر نے بھیرہ شہر کا وزٹ کیا

    بھیرہ،ڑپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی شیخ عبداللہ نیئر نے بھیرہ شہر کا وزٹ کیا

    بھیرہ،ڑپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی شیخ عبداللہ نیئر نے بھیرہ شہر کا وزٹ کیا وہ میونسپل کمیٹی گئے،بھیرہ پھلروان روڑ پر موجود سبزی فروشوں سے ملے ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ واثق عباس ہرل کو ہدایات جاری کیں،بھیرہ پھلروان روڑ،چک والا دروازہ،ملتانی گیٹ کا وزٹ کیا اور ان پر قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کے احکامات جاری کئے۔بیرون ملتانی گیٹ قایم سبزی منڈی کا معاینہ کیا آڑھتیوں سے ملے انکے مسائل سنے اور منڑی میں بولی کے طریقے کار اور طلب کے مطابق سبزیوں کی سپلائی کیلئے آڑھتیوں کو ہدایات دیں اور نئی سبزی منڈی کی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔وہ تحصیل ھیڑکوارٹر ہسپتال بھیرہ بھی گئے وارڑز کے علاوہ پولیو مہم کیلئے لگاے گئے اسٹال کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال عملہ کو ہدایات دیں
    باغی ٹی وی تحصیل بھیرہ

  • بھیرہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی شیخ عبداللہ نیئر نے

    بھیرہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی شیخ عبداللہ نیئر نے

    بھیرہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی شیخ عبداللہ نیئر نے شیر شاہی مسجد بھی گئے صاحبزادہ ابرار احمد بگوی صاحب نے استقبال کیا۔۔۔ تحصیل بار بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڑووکیٹ اور انور بولا ایڑووکیٹ نے بھی ڑپٹی کمشنر سرگودھا سے ملاقات کی اور وکلاء و سائلین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
    باغی ٹی وی تحصیل بھیرہ

  • مہر اقبال سے ڈی سی او سرگودھا اور اے سی بھیرہ کی ملاقات

    مہر اقبال سے ڈی سی او سرگودھا اور اے سی بھیرہ کی ملاقات

    مہر اقبال سے ڈی سی او سرگودھا اور اے سی بھیرہ کی ملاقات ھوئ سبزیوں کے ریٹ اور دکانداروں کے تحفظات سے آگاہ کیا ڈی سی او صاحب نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی انشاءاللہ جلد بھیرہ کے دکانداروں کے مسئلے حل ھو جائیں گے

  • اردو ہے جس کانام !برطانوی رکن پارلیمنٹ نے اردو میں حلف اٹھا کر تاریخ رقم کردی

    اردو ہے جس کانام !برطانوی رکن پارلیمنٹ نے اردو میں حلف اٹھا کر تاریخ رقم کردی

    لندن: برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ افضل خان نے اردو میں حلف رکنیت اٹھا کر نئی تاریخ رقم کردی۔ برطانوی پارلیمنٹ میں نومنتخب اراکین نے پہلے دن حلف رکنیت اٹھایا، پاکستانی نژاد افضل خان نے انگریزی اور اردو زبان میں حلف اٹھایا۔

    پاکستان میں کسی کوپرویزمشرف کو سزاکے فیصلے سے فائدہ ہویا نہ ہوبھارت کوضرورہوا

    افضل خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اردو میں حلف پڑھ رہے ہیں، پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میرے لیے یہ بات قابل فخر ہے کہ میں اس شہر کی نمائندگی کر رہا ہوں جہاں 200 سے زائد زبانیں بولی جاتیں ہیں۔

    عدالتی آمریت !سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی

    واضح ہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں 15 پاکستانی نژاد امیدوار اپنی نشستوں پر کامیاب ہو ہوئے جن میں سے زیادہ تعداد ہارنے والی جماعت لیبر پارٹی سے ہیں۔لیبر پارٹی کے افضل خان مانچسٹر کے علاقے گورٹن سے منتخب ہوئے ہیں‌

    پرویزمشرف ہماری شان ،سابق فوجیوں کی تنظیم نےمسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید…

  • بھاری فوجی بجٹ منظور،امریکہ اپنی فوجی قوت بڑھانے لگا

    بھاری فوجی بجٹ منظور،امریکہ اپنی فوجی قوت بڑھانے لگا

    واشنگٹن :بھاری فوجی بجٹ منظور،امریکہ اپنی فوجی قوت بڑھانے لگا،اطلاعات کےمطابق امریکی سینیٹ نے بھی آئندہ مالی سال کے لیے بھاری فوجی بحٹ کی منظوری دے دی ہے۔

    عدالتی آمریت !سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی

    امریکی سینیٹ نے جس میں ری پبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے، 76 ووٹوں سے آئندہ مالی سال کے فوجی بحٹ کی منظوری دے دی ہے جس کی مالیت سات سو اڑتیس ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔نیشنل ڈیفینس اتھارائزیشن ایکٹ کے نام سے منظور کیے جانے والے فوجی بحٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج کسی وقت دستخط کردیں گے جس کے بعد یہ قانون کی شکل اختیار کرجائے گا۔

    پرویزمشرف ہماری شان ،سابق فوجیوں کی تنظیم نےمسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید…

    گزشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان نے بھی جس میں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے، اڑتالیس کے مقابلے میں تین سو ستتر ووٹوں سے آئندہ مالی سال کے فوجی بجٹ کی منظوری دی تھی۔اتنا بھاری فوجی بجٹ ایسے وقت میں منظور کیا گیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ شروع ہی سے فوجی بجٹ میں کمی لانے کا دعوی کرتے رہے ہیں۔