Baaghi TV

Author: +9251

  • رنبیر کپور کا اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ

    رنبیر کپور کا اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے فلم تو جھوٹی میں مکار کی پرموشن کے دوران کہا ہے کہ میں نے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے. انہوں نے کہاکہ جب سے میری بیٹی پیدا ہوئی ہے مجھے لگتا ہے کہ مجھے اسکو وقت دینا چاہیے اپنی اہلیہ اور گھر کو وقت دینا چاہیے. بہت کام کر لیا ہے اور بہت سا کام کرنا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن میں زندگی کے ایک نئے فیز میں داخل ہوا ہوں اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اداکاری سے کچھ عرصہ کے لئے بریک لوں گا. انہوں نے کہا کہ میں نے فلم اینیمل اور تو جھوٹی میں مکار کی پرموشن کررہا ہوں جس دن سے یہ ریلیز ہو جائیں گی میں کچھ عرصہ کے لئے گھر بیٹھ جائوں گا. کتنے عرصے کےلئے گھر بیٹھوں گا مجھے علم نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے اداکاری سے

    بریک لینے کا فیصلہ کر رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے انیمل اور تو جھوٹی میں مکار کے بعد کوئی فلم سائن نہیں کی . انہوں نے کہا کہ مجھے اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا کبھی نہ ہو گا کہ میں نے کیرئیر کے عروج پر بریک لی. بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ میری بیٹی کے ساتھ میں قیمتی وقت گزاروں گا اور میں بہت زیادہ اس حوالے سے پرجوش بھی ہوں.

  • دبئی؛ رمضان کے مہینے میں سکولوں کے اوقات کار میں کمی

    دبئی؛ رمضان کے مہینے میں سکولوں کے اوقات کار میں کمی

    دبئی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سکولوں کے اوقات کار میں کمی

    متحدہ عرب امارات کی ہیومین ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ دبئی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سکولوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی ہے . لہذا اب سکولوں کے اوقات کار پانچ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوسکتے ۔ دبئی کے جی ای ایم ایس انڈین سکول کی پرنسپل نے بتایا کہ ہم اس معاملے میں والدین سے بھی رابطے میں ہیں ۔ اور چند دن تک اصل اوقات کار واضح ہوجائیں گے ۔

    دبئی میں کچھ سکول پیر سے لیکر جمعرات تک پونے آٹھ بجے سے لیکر پونے ایک بجے دوپہرتک کھلتے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب رمضان سے 15 دن باقی مگر متحدہ عرب امارات کی سپرمارکیٹس نے ڈسکاؤنٹ کا اعلان کردیا گیا اور متحدہ عرب امارات میں ہائپر مارکیٹوں اور سپر مارکیٹوں نے رمضان کے لیے اشیا کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ سے ہونے کا امکان ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خریداروں کو دس ہزار سے زیادہ کھانے اور نان فوڈ پراڈکٹس پر 75 فیصد تک کی رعایت دی جائے گی۔کئی خورونوش کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے عوام پر مثبت معاشی اثر پڑے گا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لولو ہائپر مارکیٹ متحدہ عرب امارات میں اپنی 97 ہائپر مارکیٹس میں رمضان میں بڑی رعایتی مہم کا اعلان کیا ہے۔ خریدار منتخب اشیاء پر 60 فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے۔ ان میں گروسری، کھانے کی مصنوعات، تازہ اشیاء، گھریلو آلات، الیکٹرانکس اور فرنشنگ مصنوعات شامل ہیں۔اس کے علاوہ دو سو سے زائد مصنوعات کو ایک ہی قیمت پر فروخت کیا جائے گا جس سے خریداروں کو بہت فائدہ ہو گا۔

    یونین کوپ نے بھی خریداروں کو ماہ رمضان میں 10 ہزار سے زائد بنیادی خوراک اور نان فوڈ مصنوعات خریدنے کی سہولت دی ہے،قیمتوں میں 75 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ کمپنی کارفور نے بھی 6 ہزار سے زیادہ مصنوعات پر 50 فیصد تک کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ کمپنی نے پورے مہینے میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اسٹاک کی دستیابی کو 15 فیصد تک بڑھا دیا ہے، یہ مہم چھ ہفتوں تک جاری رہے گی اور اس میں بڑی تعداد میں خریداریوں پر رعایتیں، بین الاقوامی برانڈز کی جانب سے خصوصی پیشکشیں اور اس کے اپنے نجی لیبل پر چھوٹ دی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    العادل ٹریڈنگ نے 45 دن رعایت دینے کا اعلان کیا ہے،پندرہ دن پہلے ہی شروع والی یہ رعایتی سکیم عید کے چند دن بعد تک جاری رہے گی۔ اس کمپنی کی جانب سے خریداروں کو 400 سے زائد مصنوعات پر 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ ملے گا،خصوصاً ان اشیاء پر زیادہ ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا جو رمضان میں لوگ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ المایا سپر مارکیٹ بھی 45 دنوں کے لئے 480 سے زائد اشیاء پر رعایتی مہم شروع کر چکی ہے، 480 اشیاء پر خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

  • فرح گوگی اور عثمان بزدار کے پلاٹوں کا ریکارڈ طلب جبکہ تحقیقات رکوانے کی کوششیں

    فرح گوگی اور عثمان بزدار کے پلاٹوں کا ریکارڈ طلب جبکہ تحقیقات رکوانے کی کوششیں

    فرح گوگی اور عثمان بزدار کے پلاٹوں کا ریکارڈ طلب جبکہ تحقیقات رکوانے کی کوششیں

    اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ ساتھی فرح گوگی کے پلاٹوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کیخلاف تحیققات کا دائر کار وسیع کردیا ہے۔

    اینٹی کرپشن پنجاب نے ایل ڈی اے سے 2018 سے 2023 تک جوہر ٹاون 5 تعینات تحصیلدار، پٹوری کا مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے، اور اس حوالے سے ڈائریکٹر ایڈمن ایل ڈی اے کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے آفیسرز کی ملی بھگت سے عثمان بزدار اور فرح گوگی نے پلاٹس خریدے تھے، اس حوالے سے جوہر ٹاؤن اسکیم میں محکمہ مال کے آفیسرز سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات میں عثمان بزدار اور فرح گوگی نے جو پلاٹس خریدے ان کی فائلیں غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

    دوسری جانب فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کی والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرانے والے افسر کیخلاف کارروائی کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ وکیل اظہر صدیق نے ایف آئی اے افسران اور سیشن جج لاہور کو الگ الگ مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فرح گوگی اور ان کی والدہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کرانے والے افسر نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، اور غیر قانونی درخواست دائر کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے اور سیشن جج لاہور متعلقہ افسر کیخلاف کارروائی کریں، اگر افسر کیخلاف کارروائی نہ کی تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

  • صدر مملکت کی نااہلی کیلئے عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی

    صدر مملکت کی نااہلی کیلئے عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی

    صدر مملکت کی نااہلی کیلئے عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی

    سپریم کورٹ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 15 مارچ کو سماعت کرے گا۔ علاوہ ازیں درخواست میں صدر مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے جس کی درخواست کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    یہ خبر مزید اپڈیٹ کی جائے گی

  • راہزنی اور چوری میں ملوث دو خطرناک گینگز بے نقاب

    راہزنی اور چوری میں ملوث دو خطرناک گینگز بے نقاب

    راہزنی اور چوری میں ملوث دو خطرناک گینگز بے نقاب

    پشاور ڈی ایس پی ورسک سرکل اسحاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ ابراہیم خان نے شہر کے نواحی اور پوش علاقہ تیرائی پایان میں موجودہ مسلح راہزن گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان میں سکندر، ارشداقبال، بیت اللہ اور انعام اللہ شامل ہیں اور ملزمان رکشہ کے ذریعے سواریوں کی روپ میں راہزنیاں کرنے میں ملوث ہیں.

    ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ہمسایہ ملک افغانستان سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں جبکہ گرفتار دیگر ملزمان ضلع خیبر اور مچنی گیٹ کے نواحی علاقوں کے رہائشی ہیں اور دونوں گینگز کے گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی اور چوری کے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے.

    پولیس کے مطابق کاروائی کے دوران مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران ورسک اور دیگر ملحقہ علاقوں میں عوامی شاہراہ پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے میں ملوث افغانستان سے تعلق رکھنے والے ملزم رومان کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

    بقول ترجمان سی سی پی او پولیس پشاور ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد چوری کے وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد چوری شدہ لیپ ٹاپ اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے دوران تفتیش اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے.

    ترجمان سی سی پی او پشاور کے مطابق گزشتہ روز مشہور اور بدنام زمانہ آئس اور دیگر منشیات فروش گرفتار بھی کرلیا گیا جبکہ آئس اور دیگر منشیات برآمد کرلی گئی ہے. ترجمان پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا آصف علی خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ نواحی علاقہ میں آئس اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے آئس اور دیگر منشیات فروشی میں ملوث دو مشہور منشیات کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان میں ابوبکر عرف ڈا ڈا ولد سیف اللہ اور عمران ولد مختیار شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے. اور اس اہم کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر دو کلوگرام چرس اور ادھا کلو گرام سے زائد آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس اور دیگر منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے اور دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

  • ستیس کوشک کے انتقال کی خبر کی تصدیق انوپم کھیر نے سب سے پہلے کی

    ستیس کوشک کے انتقال کی خبر کی تصدیق انوپم کھیر نے سب سے پہلے کی

    اداکار اور فلم ساز ستیش کوشک کا 66 سال کی عمر میں آج انتقال ہو گیا ہے. انکے انتقال کی خبر تو بالی وڈ پر جیسے بجلی بن کر گری. ستیش کوشک کے انتقال کے خبر کی تصدیق ان کے بہت ہی قریبی دوست انوپم کھیر نے نے سب سے پہلے کی. انہوں نے ہندی زبان میں ایک ٹویٹ لکھا ”میں جانتا ہوں "موت اس دنیا کی آخری سچائی ہے!” لیکن میں نے اپنے خوابوں میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں زندہ رہتے ہوئے اپنے بہترین دوست ستیش کوشک کے بارے میں یہ بات لکھوں گا کہ اسکا انتقال ہو گیا ہے۔ہماری 45 سال کی دوستی پر ایک دم فل سٹاپ لگ گیا ہے. آپ کے بغیر زندگی کیا زندگی ہو گی. انوپم کھیر کے اس ٹویٹ کے بعد بالی وڈ کی دیگر شخصیات کی جانب سے اظہار تعزیت کے ٹویٹس کی بھرمار

    ہو گئی. ستیش کوشک کے انتقال ہر بالی وڈ کی ہر سلیبرٹی اشکبار اور غمزدہ ہے. یاد رہے کہ ستیش کوش کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا وہ گھر سے ٹھیک ٹھاک نکلے اور ان کو کسی قسم کی صحت کے ھوالے سے شکایت نہیں تھی. ستیش کوشک نے دو دن پہلے جاوید اختر و دیگر کے ساتھ جم کر ہولی منائی جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل بھی ہوئیں کسے پتہ تھا کہ دو دن کے بعد سب ہی ستیش کوشک کے انتقال کی خبریں شئیر کررہے ہوں گے.

  • عالیہ بھٹ بہترین ماں ہیں یا بیوی ؟ رنبیر کپور

    عالیہ بھٹ بہترین ماں ہیں یا بیوی ؟ رنبیر کپور

    ساری دنیاجانتی ہے کہ رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کافی محبت کرتے ہیں ،وہ ہر وقت ان کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں ،اپنے حالیہ انٹرویو میں بھی انہوں نے ایسا ہی کیا. رنبیر کپور سے سوال کیا گیا کہ عالیہ ایک بہترین ماں ہیں یا بیوی تو انہوں نے کہا کہ وہ ماں اور اہلیہ دونوں روپ میں حیرت انگیز ہیں لیکن پھر بھی اگر میں موازنہ کروں تو میں محسوس کرتا ہوں کہ وہ ایک بہترین ماں ہیں. عالیہ بیٹی کا بہت اچھے سے خیال رکھتی ہے اور میں بھی اس میں اسکی مدد کرتاہوں . رنبیر کپور نے کہا کہ میں اپنی بیٹی راہا کے لیے برپنگ اسپیشلسٹ بن گیا ہوں، وہ جب فیڈ کر لیتی ہے تو میں بعد میں اسکو برپ دلاتا ہوں اور اس کام میں میں نے مہارت حاصل کرلی ہے . انہوں نے کہا کہ بہت سارے

    ایسے لوگ جن کے بچے نہیں ہیں وہ نہیں جانتے کہ بچے کی پیدائش کے ابتدائی چند مہینوں میں بچے کو دودھ کے بعد ہر بار برپ دلانابے حد ضروری ہوتا ہے. اور میں نے واقعی اس تکنیک میں مہارت حاصل کر لی ہے۔رنبیر کپور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری بیٹی شاہ رخ خان کو دیکھ کر بہت خوش ہو گی جب وہ اسکو اپنی پھیلی ہوئی بازو دکھائیں گے تو یقینا اسکو بہت اچھا لگے گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ رنویر سنگھ میری بیٹی کے لئے ایک بہترین اینٹرٹینر ثابت ہو سکتے ہیں اور وہ اس کی سالگرہ کی پارٹی کا انتظام بھی بہت اچھا کر سکتے ہیں.

  • ستیش کوشک کی اچانک موت پرجاوید اختر کا اظہار افسوس

    ستیش کوشک کی اچانک موت پرجاوید اختر کا اظہار افسوس

    بالی وڈ‌ اداکار ستیش کوشک کی اچانک موت نے ان کے ساتھیوں کو افسردہ کر دیا ہے. جاوید اختر جو کہ ستیش کے بہت ہی قریبی دوست ہیں انہوں نے اپنے دوست کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ان کے انتقال کی خبر پر شدید رنج کا اظہار کیا ہے. جاوید اختر نے اپنے پیارے دوست کی موت کے بعد ٹویٹر پر ستیش کوشک کے ساتھ ہولی کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا، ستیش گرمجوشی سے محبت اور مزاح سے بھرا آدمی تھا ہماری دوستی چالیس سال سے تھی وہ میرے بھائیوں جیسا تھا، وہ مجھ سے بارہ سال چھوٹا تھا۔ ستیش جی، اب آپ کی باری نہیں تھی۔

    جاوید اختر نے دو دن پہلے منائی گئی ہولی کو بھی یاد کیا اور اپنے دوست کا یوں اچانک دنیا چھوڑجانے پر شدید دکھ کا اظہار کیا . جاوید اختر کی پوسٹ‌پر ستیش کوشک کے بہت سارے مداحوں نے کمنٹس کئے. یاد رہے کہ ستیش کوشک کو آج دل کادورہ اس وقت پڑا جب وہ کسی سے ملنے کے لئے گھر سے نکلے اور دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا اسی وقت ستیش کوشک دنیا سے رخصت ہو گئے. ستیش نہ صرف بہترین اداکار تھے بلکہ بہترین ہدایتکار بھی تھے.

  • ستیش کوشک نے آخری ٹویٹ 7 مارچ کو کی

    ستیش کوشک نے آخری ٹویٹ 7 مارچ کو کی

    اداکار و ہدایت کار ستیش کوشک کی اچانک موت کی خبر نے فلم انڈسٹری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ انڈین ایکسپریس نے سب سے پہلے اداکار کے انتقال کی خبر شئیر کی . سیتش کوشک جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے تھے انہوں نے 7 مارچ کو ہولی کے موقع پر اپنی آخری پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے جاوید اختر کی ہولی پارٹی کی چند تصاویر پوسٹ کیں، جن میں ان کو تجربہ کار نغمہ نگار کے ساتھ ساتھ ریچا چڈھا، علی فضل اور ماہیما کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھاگیا. ہولی کے موقع کی ان تصاویر میں سب مسکرا رہے تھے سب کے

    چہروں پر خوشی عیاں تھی. ایک تصویر میں ستیش کوشک جاویداختر کے ساتھ پوزدیتے ہوئے دیکھے گئے. ستیش کوشک کی اچانک موت نے جہاں نے سب دوستوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں ریچا چڈھا بھی ہی صدمے میں .انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اور ستیش کوشک کی ہولی کی تصاویر شئیر کرکے کیپشن لکھاکہ صرف 48 گھنٹے پہلے. ستیش کوشک کی ہولی کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر خوش تھے اور ان کے تمام دوستوں کا ماننا ہے کہ ستیش کوشک نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی چہرے کی ہنسی خوشی کو کہیں کھونے نہ دیا.

  • ستیش کوشک کا انتقال: سونم کپور، پریانکا چوپڑا، اکشے کمار اور دیگر کااظہار تعزیت

    ستیش کوشک کا انتقال: سونم کپور، پریانکا چوپڑا، اکشے کمار اور دیگر کااظہار تعزیت

    بالی وڈ داکار اور فلم ساز ستیش کوشک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ان کے انتقال پر ان کے فلمی دنیا کے دوست نہایت ہی غمگین ہیں. اکشے کمار، کرینہ کپور خان، سنجے دت، پریانکا چوپڑا، ابھیشیک بچن، سونم کپور، اجے دیوگن، ارباز خان، سبھاش گھئی، مدھر بھنڈارکر، فرح خان، نیہا دھوپیا، منوج باجپائی اور دیگر نے بھی ستیش کوشک کی موت پر سوگ منایا۔اجے دیوگن نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے ستیش کوشک کے ساتھ آن اور آف اسکرین ہنسی شیئر کی، اور وہ ہمیشہ ہنستے مسکراتے ہوئے ہی ملے. کرینہ کپور خان نے ٹویٹ کیا کہ انتہائی دل شکستہ ہوں ، مجھے تو یقین نہیں آرہا. فرح خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ستیش کوشک کے انتقال کی خبر شیئر کی اور لکھا، ’’بہت اچانک اور بہت زیادہ غمگین ہوں ،ستیش نہایت ہی مہربان اور خوش رہنے والے انسان تھے . مدھور بھنڈارکر نے ستیش کوشک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ٹویٹ کیا، "میں اداکار ہدایتکار ستیش کوشک جی کے انتقال کی خبر سن کر بہت صدمے میں ہوں، وہ بہت ہی متحرک، توانا اور زندگی سے بھرپور تھے.

    سبھاش گھئی نے اپنے انسٹاگرام پر ستیش کوشک کی ایک تصویر پوسٹ کی۔ اپنے کیپشن میں انہوں نے لکھا "یہ میرے لیے دل دہلا دینے والی خبر ہے ہم نے اپنے ایک بہت ہی خوبصورت دوست کو کھو دیا ہے .میں بہت اداس ہوں۔منوج باجپائی نے لکھا ” ستیش کوشک کے انتقال کی خبر سن کر میں مکمل طور پر صدمے میں ہوں،یہ شوبز انڈسٹری اور ان کے خاندان کے لئے بہت بڑا نقصان ہے. اکشے کمار نے مسٹر اینڈ مسز کھلاڑی کے سیٹ کی ایک تصویر شئیر کی اور ٹویٹ کیا، "چندا ماما چلے گئے ہیں، ستیش کوشک جی کے انتقال کے بارے میں سن کر گہرا دکھ ہوا ان کے ساتھ کام کے دوران وقت ہمیشہ یاد رہے گا. ارباز خان نے ستیش کوشک کے ساتھ تصویروں کی ایک سیریز بھی شیئر کی، اور ایک تصویر میں اداکار ستیش کوشک ارباز، سلمان خان اور سہیل خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے لکھا "اوم شانتی ستیش سر۔ اسی طرح سے سونم کپور، سونی رازدان، نیہا دھوپیا، مکیش چھابڑا اور دیگر نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔