Baaghi TV

Author: +9251

  • مجھے فواد خان کے باپ کا کردار آفر کیا گیا جبکہ میں مولا جٹ کے کردار میں دلچپسی رکھتا تھا شان شاہد

    مجھے فواد خان کے باپ کا کردار آفر کیا گیا جبکہ میں مولا جٹ کے کردار میں دلچپسی رکھتا تھا شان شاہد

    شان شاہد نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان کے باپ کا کردار آفر ہوا تھا جو کہ بہت مختصر تھا اور میں نے نہیں‌کرنا تھا. شان نے مزید کہا کہ سلطان راہی نے اپنی آوازکا سکیل اونچارکھا تھا اور مصطفی قریشی نے نیچا جبکہ حمزہ علی عباسی اور فواد خان کی آوازوں کا جو سکیل تھا وہ آپس میں میل نہیں کھاتا تھا، حمزہ کسی سکیل میں بات کررہا تھا فواد اس سے بالکل مختلف سکیل میں بات کر رہا تھا. ان دونوں کو چاہیے تھا کہ یہ دونوں بیٹھتے اور کردارں کو کس طرح ادا کرنا ہے اسکی سٹریٹیجی بناتے. شان شاہد نے مزید کہا کہ پہلی مولا جٹ جو بنی تھی اسکاآئیڈیا وحشی جٹ سے لیاگیا تھااور وحشی جٹ احمد ندیم قاسمی کے ایک ناول سے ماخوزتھا. میں یہ نہیں

    کہتا کہ فواد خان نے اچھی اداکاری نہیں کی لیکن حمزہ علی عباسی کاکردار فواد خان کے کردار پر حاوی نظر آیا. شان شاہد نے کہا کہ آڈینز کا بھی یہی خیال تھا . انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی اداکار کو جب کوئی کردار دیتے ہیں تو وہ اتنا ضرور ہونا چاہیے کہ وہ سکرین پر شائقین کو نظر آئے. لیکن دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں مجھے جو کردار دیا جا رہا تھا وہ بہت مختصر تھا جو شاید دیکھنے والوں کو یاد بھی نہ رہتا .

  • راکھی ساونت نے رکھا پہلا روزہ

    راکھی ساونت نے رکھا پہلا روزہ

    بالی وڈ اداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت جنہوں نے گزشتہ برس مسلمان لڑکے عادل خان کے ساتھ نہ صرف شادی کی بلکہ مسلمان بھی ہو گئیں ، آج کل ان کی زاتی زندگی کافی مسائل کا شکار ہے لیکن اسکے باوجودانہوں نے بہادر خاتون ہونے کاثبوت دیا ہے. راکھی ساونت جب سے مسلمان ہوئیں ہیں، وہ اسلام کے عقائد کو اپنانے کی بھرپور کوشش کررہی ہیں . انہوں نے زندگی کا آج پہلاروزہ رکھا ہے اور وہ روزہ رکھ کر کافی خوش ہیں.انہوں نے ایک وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کی اور اس میں اپنے مداحوں کو بتایاکہ انہوں نے روزہ رکھا ہے .ساتھ ہی انہوں نے اپنے مسلمان مداحوں سے پوچھا کہ میں افطاری میں کیا بنائوں؟انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں پہلی بار سحری بنائی اور میری کیا فیلنگزہیں میں نہیں بتاسکتی. انہوں

    نے کہا کہ زندگی کا پہلاروزہ عادل کے بغیر رکھا ہے کبھی سوچانہیں تھا کہ ایسا ہو گا لیکن ایسا دن ضرور آئیگاکہ عادل میرے ساتھ روزے رکھے گا. انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ آپ سب میرے لئے دعا کریں . انہوں نے کہا کہ پہلا روزہ رکھنا میری زندگی کی سب سے زیادہ یادگار چیزبن گیا ہے آج کادن میں کبھی نہیں بھول سکتی. بس خدا میرا روزہ اور دعائیں قبول کریں.

  • فیروزخان نوازالدین صدیقی کے ساتھ کھڑے ہو گئے

    فیروزخان نوازالدین صدیقی کے ساتھ کھڑے ہو گئے

    پاکستانی اداکارہ فیروزخان جن پر ان کی اہلیہ نہ صرف گھریلو تشدد جیسے الزامات لگائے بلکہ بچوں کو خرچ نہ دینے کا بھی دعوی کیا ، جس پر بعد ازاں عدالت نے فیصلہ دیا، اور اب فیروزخان اپنے دونوں بچوں کا ماہوار خرچ انہیں ادا کررہے ہیں. فیروزخان ایک باغی طبیعت کے مالک ہیں انہوں نے بغیر کچھ جانے بوجھے بالیوڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی حمایت کر دی ہے. آج کل نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کے درمیان تنازعات چل رہے ہیں انہوں نے جہاں اپنے شوہر بہت سارے دوسرے الزامات لگائے وہیں ریپ کا الزام بھی لگایا.نواز الدین صدیقی نے اپنے ایک ٹویٹ

    میں اپنی اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے ریپ کے الزامات کی صفائی دینے کی کوشش کی ، اس ٹویٹ کو فیروز خان نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں اور آپ کو اس موقع پر تحمل کا مظاہرہ کرناچاہیے اور آپ کو ثابت قدم رہنا چاہیے. میں آپکو نیک تمنائیں بھیج رہا ہوں اور دعا کررہا ہوں کہ آپ اس سارے معاملے کو حوصلے سے برداشت کریں اور اس مشکل صورتحال سے نکلیں. یاد رہے کہ فیروزخان کا بہت ساری شوبز سلیبرٹیز نے بائیکاٹ کر رکھا ہے کیونکہ ان ٔپر ان کی اہلیہ نے تشدد کاالزام لگایا.

  • قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے گھریلو تشدد پالیسی بریف جاری کر دیا

    قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے گھریلو تشدد پالیسی بریف جاری کر دیا

    قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے گھریلو تشدد پالیسی بریف جاری کر دیا

    قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) نے گھریلو تشدد کے خلاف وسیع مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کر نے کیلئے یواین ویمن کے اشتراک سے منگل کو یہاں ”گھریلو تشدد ” پر پالیسی بریف کا اجراء کر دیا۔ پالیسی بریف اس بات کا تفصیلی احاطہ پیش کرتی ہے کہ گھریلو تشدد پاکستانی شہریوں بالخصوص خواتین کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔

    مزید برآں اس بریف میں گھریلو تشدد کے خلاف حکومت کی طرف سے عالمی سطح پر کی گئی یقین دہانیوں کا تجزیہ کرتے ہوئے اس مسئلے کے فوری حل کے لیے متعلقہ قانون سازی کرنے کو ایک اہم قدم قرار دیا گیا ہے ۔ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) نے گھریلو تشدد کے خلاف وسیع مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کر نے کیلئے یواین ویمن کے اشتراک سے منگل کو یہاں ”گھریلو تشدد ” پر پالیسی بریف کا اجراء کر دیا۔ پالیسی بریف اس بات کا تفصیلی احاطہ پیش کرتی ہے کہ گھریلو تشدد پاکستانی شہریوں بالخصوص خواتین کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔

    مزید برآں اس بریف میں گھریلو تشدد کے خلاف حکومت کی طرف سے عالمی سطح پر کی گئی یقین دہانیوں کا تجزیہ کرتے ہوئے اس مسئلے کے فوری حل کے لیے متعلقہ قانون سازی کرنے کو ایک اہم قدم قرار دیا گیا ہے ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے اپنے ابتدائی کلمات میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ تحقیق کے مطابق پاکستان میں 90 فیصد خواتین کو کسی نہ کسی طرح کے گھریلو تشدد کا سامنا ہے لیکن ان میں سے 50 فیصد اس کی اطلاع نہیں دیتیں۔ بدقسمتی سے یہ تمام اعداد و شمار بھی ہمارے سامنے بہت قلیل تعداد میں سامنے آئے ہیں معاملات کی نو عیت اس سے کہیں زیادہ سنجیدہ ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو تشدد کیلئے قانون سازی اہم ہے لیکن اس کے سدباب کا زیادہ تر انحصار اس بات پر ہے کہ معاشرہ اپنے کمزوریوں کو کس طرح دیکھتا ہے۔ انھو ں نے اس حوالے سے چلائی گئی مہم #GharKiBaatNahi کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ایک مناسب ہیش ٹیگ ہے جو دنیا کے ہر سماجی طبقے اور ہر ملک پر لاگو ہوتا ہے اور تشدد کے حوالے سے ہمارے رویے کو تبدیل کر نے کا سبب بھی ہے ۔این سی ایچ آر کی چیئرپرسن رابعہ جویری آغا نے کہا کہ ہم نے ملک گیر مشاورت ، سول سوسائٹی اور ریاستی اداروں کے مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد ملک میں گھریلو تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافے اور خواتین کو تحفظ نہ ملنے کا نوٹس لیا ہے ۔

    کورونا کے بعد تباہ کن سیلاب اور بڑھتی ہوئی مہنگائی مردوں کے مقابلے میں خواتین کو کہیں زیادہ متاثر کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پالیسی بریف پر کام کرنے کے علاوہ کمیشن نے پنجاب میں خواتین کی شادی کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہیلپ لائن (1413) کا آغاز کیا ہے جبکہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے پاس شکایت کے ازالے کا منظم نظام بھی موجود ہے جس کے تحت سندھ اور بلوچستان میں صوبائی گھریلو تشدد کے ایکٹ کے نفاذ پر مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں ۔ پالیسی بریف میں ریسرچ ٹیم کے ذریعے جمع کی گئی معلومات سے یہ حقائق سامنے آئے کہ 90 فیصد سے زیادہ پاکستانی خواتین کو اپنی زندگی میں گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قانونی فریم ورک کے حوالے سے بریف میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ اس وقت صو بوں میں پنجاب پروٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائلنس ایکٹ 2016، ڈومیسٹک وائلنس پریونشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ سندھ 2013 اور ڈومیسٹک وائلنس پریونشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ بلوچستان 2014 سمیت تین قوانین موجود ہیں جبکہ وفاقی سطح پر ایکٹ 2020 زیر التواء ہے۔ بریف میں وفاقی سطح پر گھریلو تشدد کے خلاف قانون سازی، گھریلو تشدد کے متاثرین کی مدد اور انھیں مختلف خدمات کی فراہمی،

    اس مسئلے کے بارے میں آگاہی و تعلیم دینے ، سٹیک ہولڈرز خصوصاً عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اس مسئلے کے بارے میں حساسیت بڑھانے اور صلاحیتو ں میں اضافہ کر نے کے حوالے سے سفارش کی گئی ہے۔ اپنے کلیدی خطاب میں وفاقی وزیر برائے تخفیف غر بت اور سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا کہ گھریلو تشدد کبھی بھی ان کے لیے ایک غیر سنجیدہ مو ضو ع نہیں رہا بلکہ یہ پاکستان کی بہت سی خواتین کا ایک حقیقی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گھریلو تشدد سے بچ جانے والی خاتون کے درد کا تصور کر سکتی ہیں کیونکہ وہ خود بھی ان میں سے ایک ہیں اور گھریلو تشدد گھر یا خاندان کا مسئلہ نہیں ہے، یہ معاشرے اور قوم کا مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کو شریعت کورٹ کا فیصلہ پڑھنا چاہیئے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام میں گھریلو تشدد کی اجازت نہیں ہے، ہمیں اس کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی ضرورت ہے، یہ انتہائی غلط تاثر ہے کہ اسلام خواتین کے خلاف تشدد کی اجازت دیتا ہے ، ہمیں لوگوں کو اسلام کے حقیقی پیغام سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    یو این ویمن کی ڈپٹی کنٹری نمائندہ جیکی کیٹونتی نے این سی ایچ آر کی کوششوں کو سراہا اور گھریلو تشدد کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔اپنے اختتامی خطاب میں چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور نے کہا کہ اسلام میں گھریلو تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کا خاتمہ ایک مسلسل اور مستقل عمل ہے، ایک متنوع معاشرے میں بہت سے مسائل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور اکثر ثقافت کو مذہب کے ساتھ الجھایا جاتا ہے، گھریلو تشدد کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے، لوگوں کو یقین تھا کہ گھریلو تشدد کا اسلام سے کوئی تعلق ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے قرآن مجید کا حوالہ دیا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے ہر قسم کے گھریلو تشدد سے منع فرمایاہے ۔

  • بنگلادیش؛ دھماکہ کے نتیجہ میں 17 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی

    بنگلادیش؛ دھماکہ کے نتیجہ میں 17 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی

    بنگلادیش؛ دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی

    بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مصروف کاروباری مرکز کی دفتری عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ کی مصروف ہول سیل مارکیٹ کی 7 منزلہ عمارت میں ہونے والے دھماکے کے اسباب تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں، تاہم سیفٹی قوانین کے نفاذ میں غفلت کے باعث عمارتوں میں آگ اور دھماکوں کو واقعات معمول بنے ہوئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی دیواریں اور کچھ منزلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، جبکہ عمارت کا ملبہ باہر سڑکوں پر موجود لوگوں پرگرنے سے بھی کئی افراد زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 112 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار جائے واقعہ پر پہنچ گئے، عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، خدشہ ہے کہ اب بھی کچھ لوگ عمارت میں پھنسے ہو سکتے ہیں، اس وقت عمارت میں داخل ہونا بہت ہی خطرناک ہے تاہم عمارت کے پلرز کو سہارا دینے کے بعد ہی گراؤنڈ فلور اور انڈرگراؤنڈ پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا کام کو شروع کیا جاسکے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    پولیس کمشنر ڈھاکہ کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں جلد معلوم ہو جائے گا کہ واقعہ دہشتگردی کی کارروائی تھا یا ایک اتفاقی حادثہ،جائے واقعہ پر فوج اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار بھی پہنچ چکے ہیں۔

  • اسلام آباد میں ہونیوالے 2 روزہ ڈئیلاگ میں دہشتگردی کے بارے انڈرسٹینڈنگ پیدا کرنے پر اتفاق

    اسلام آباد میں ہونیوالے 2 روزہ ڈئیلاگ میں دہشتگردی کے بارے انڈرسٹینڈنگ پیدا کرنے پر اتفاق

    اسلام آباد میں ہونیوالے 2 روزہ ڈئیلاگ میں دہشتگردی کے بارے انڈرسٹینڈنگ پیدا کرنے پر اتفاق

    پاکستان اور امریکہ نے دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دہشتگردی کے بارے میں انڈرسٹینڈنگ پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں 6 اور 7 مارچ کو ہونے والے دوروزہ ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی قیادت سید حیدر شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری (یو این اینڈ ای ڈی) وزارت خارجہ نے کی، اور امریکی وفد کی سربراہی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کرسٹوفر لینڈبرگ کر رہے تھے۔

    دو روزہ بات چیت میں کثیرالجہتی فورمز پرانسداد دہشت گردی تعاون، علاقائی انسداد دہشت گردی کے منظر نامے کا جائزہ، سائبر سیکورٹی اور پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا، امریکی امداد کے منصوبوں پر تبادلہ خیال اور خاص طور پر انسداد منی لانڈرنگ اور انصاف کے شعبے میں صلاحیتوں کی تعمیر پر توجہ دی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    فریقین نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیت کو بڑھانے میں ان منصوبوں کی اہمیت کواجاگر کیا اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بات چیت کو جاری رکھنے اور اس بارے مزید انڈرسٹینڈنگ پیدا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

  • محکمہ خوراک سندھ میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

    محکمہ خوراک سندھ میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

    محکمہ خوراک سندھ میں مبینہ کرپشن، اربوں روپے مالیت کی 26 ہزارمیٹرک ٹن گندم غائب

    محکمہ خوراک سندھ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے نجی ٹی وی کے دعویٰ کے مطابق محکمہ خوراک کے گوداموں سے 26 ہزار881 میٹرک ٹن گندم غائب کر دی گئی۔ محکمہ خوراک سندھ کے مطابق بینظیرآباد سے 13 ہزار 965، نوشہروفیروز سے 9 ہزار 836 میٹرک ٹن، خیرپور سے 1290 اور 1790 میٹرک ٹن گندم غائب ہوگئی۔

    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گوداموں سے گندم غائب ہونے کے الزام میں 8 فوڈ انسپکٹرز اور سپروائزرز کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف انکوائری مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل افسران کے سینٹرز پرمجموعی طورپر26 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم تھی اور یہ گندم 2021-2022 کے سیزن کی رکھی گئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    دوسری جانب غریب عوام آٹے کے لیئے رل گئے ہیں اور سوشل پر اکثر صارفین نے اس بارے میں حکومت پر تنقید کی ہے کہ ایسے طاقتور لوگ تو باآسانی کرپشن کرلیتے مگر عام عوام کہاں جائیں جن کے پاس کھانے کو آٹا اور روٹی نہیں ہے. ایک صارف نے لکھا کہ غریب عوام کو ریلیف دیا جائے اور کرپٹ افراد کو سرعام لٹکایا جائے.

  • سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد

    سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد

    سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد

    پشاور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ٹونی پاک منرل پرائیویٹ کمپنی کی جانب سے دائر ہتک عزت کا دعویٰ منظور کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو 50 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آفتاب اقبال نے سابق صوبائی وزیر ضیاءالحق آفریدی کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت کی۔

    سابق صوبائی وزیر کے خلاف دعوے میں کہا گیا ہے کہ سابق صوبائی وزیر معدنیات نے اخبارات میں کمپنی کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے تھے، الزامات سے 2018 میں چترال کے مقام پر معدنیات نکالنے کا کام رک گیا تھا جس سے کمپنی کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    سابق صوبائی وزیر نے کمپنی کا لیز بھی منسوخ کیا تھا۔ عدالت نے دعویٰ منظور کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر کو 50 لاکھ روپے جرمانہ اور بذریعہ اخبار معافی مانگنے کا حکم جاری کیا۔ کمپنی کی جانب سے پشاور کے مقامی عدالت میں ہتک عزت اور ایک کروڈ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ ضیا اللہ آفریدی پرویز خٹک کی کابینہ میں وزیر معدنیات تھے، بعدازاں پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

  • نئی لڑکیاں اپارٹمنٹس میں رہیں اکیلی کسی گھر میں نہ رہیں عائشہ عمر کا لڑکیوں کو انوکھا مشورہ

    نئی لڑکیاں اپارٹمنٹس میں رہیں اکیلی کسی گھر میں نہ رہیں عائشہ عمر کا لڑکیوں کو انوکھا مشورہ

    اداکارہ عائشہ عمر جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شوبز میں آنے والی نئی لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے اور وہ مشورہ ہے کہ ، نئی لڑکیاں اپنے اپارٹمنٹس میں رہیں اور گھروں میں اکیلی نہ رہیں کیونکہ حالات اس قسم کے ہیں کہ وہ اکیلی گھروں میں نہیں‌رہ سکتیں. عائشہ عمر نے کہا کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا. نئی لڑکیوں‌کو چاہیے کہ وہ شارٹ‌کٹ کبھی نہ ڈھونڈیں بلکہ محنت کریں اور جم کر محنت کریں ان کو کامیابی ضرور ملے گی. عائشہ عمر نے کہا کہ لڑکیوں کو ہر کام خود کرنا آنا چاہیے دوسروں کی کسی بھی کام میں

    محتاج نہیں ہونا چاہیے. عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ جب میں ایک محلے میں اکیلی رہتی تھی تو اس وقت میری گاڑی ٹوٹی تو مجھے بہت زیادہ مسائل کا سامنا رہا اس لئے میں کہوں گی کہ لڑکیوں کوہر کام کرنا آنا چاہیے تاکہ نہ کسی پر بھروسہ کرنا پڑے اور نہ وہ بھروسہ ٹوٹے. یاد رہے کہ عائشہ عمر کی عید الفطر پر منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں دونوں ہی بڑ ے بجٹ کی فلمیں جن کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے.

  • توشہ خانہ کی گھڑی؛ عمران خان کی عمرفاروق ظہور کیخلاف دی گئی درخواست خارج

    توشہ خانہ کی گھڑی؛ عمران خان کی عمرفاروق ظہور کیخلاف دی گئی درخواست خارج

    تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال 17 دسمبر 2022 کو ایک ٹوئیٹ میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی سے متعلق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کی وجہ سے اس کے میزبان شاہزیب خانزادہ اور اس میں شامل مہمان عمر فاروق ظہور کیخلاف ہتک عزت کا کیس کریں گے. جبکہ انہوں نے اپنی اس ٹوئیٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ ان کے وکیل حسن شاد یہ ہتک عزت کا کیس متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت درج کریں گے.


    باغی ٹی وی کے باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان نے عمر فاروق ظہور کیخلاف برشا پولیس اسٹیشن دبئی میں ہتک عزت کا کیس درج کرنے کی کوشش کی تاہم ان کی وہ شکایت تفتیش کے مرحلے کے بعد خارج کردی گئی ہے کیونکہ عمرفاروق ظہور نے جس بنیاد پر عمران خان کی توشہ خانہ کی گھڑی کا خریدار ہونے کا دعویٰ کیا تھا اس پر ان کے پاس وہ تمام ثبوت موجود تھے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اب وہ اس قیمتی گھڑی کے مالک ہیں جسے عمران خان نے توشہ خانہ سے بطور وزیر اعظم سستے دام خرید کر مہنگا بیچا تھا.

    باغی وی ذرائع کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمر فاروق ظہور کے نجی ٹی وی پر کیئے گئے دعوے کی صداقت کو جاننے کے لیئے نیب ٹیم نے اس گھڑی والے معاملے کی انکوئری کے سلسلہ میں عمر فاروق ظہور سے دبئی کے پاکستانی قونصل خانہ میں ان کی طرف سے پیش کئے گئے ثبوتوں کا بغور جائزہ لیا ہے اور اس سلسلہ میں ٹیم کے سامنے عمر فاروق ظہور بزات خود بھی اس گھڑ ی کے ہمراہ پیش ہوئے ہیں.

    نیب ٹیم چھان بین کرتے ہوئے

    واضح رہے کہ نیب ٹیم نے عمر فاروق ظہور سے طلب کیئے گئے ثبوتوں کی مکمل چھان بین کی اور ان سے ان کی نقول بھی لیں تاکہ انہیں اس کیس میں ثبوت کے طور پر پیش کیا جاسکے. خیال رہے کہ اس سے قبل نیب ٹیم نے عمر فاروق کو ایک نوٹس کے ذریعے اس انکوئری کیلئے 3 فروری کو بھیجے گئے نوٹس میں شامل تفیش ہونے کیلئے بلایا تھا.