Baaghi TV

Author: +9251

  • واہ ! سیاہ فام حسینہ بھی مس یونیورس بن گئی ،ہیروں اورسونےسےمزین تاج اپنے سرپرسجالیا

    اٹلانٹا: واہ ! سیاہ فام حسینہ بھی مس یونیورس بن گئی ہیروں اورسونے کا تاج اپنے سرپرسجالیا،اطلاعات کے مطابق جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں منعقدہ مس یونیورس 2019 کا مقابلہ جنوبی افریقا کی حسینہ زوزیبینی تونزی نے اپنے نام کرلیا۔26 سالہ زوزیبینی تونزی اپنے ملک کی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جنہوں نے مس یونیورس کا تاج پہنا ہے۔جو 18 کیرٹ سونے اور ایک ہزار 770 ہیروں سے بنایا گیا ہے

    کون کرے گا کمنٹری اورکون کریں تبصرے،پی سی بی نے نام بتادیئے

    اٹلانٹا سے ذرائع کے مطابق مس یونیورس کے مقابلے میں 90 حسیناؤں نے حصہ لیا جو اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کررہی تھیں، سات خواتین ججز پر مشتمل پینل نے سیاہ فام حسینہ کو منتخب کیا۔سن 2018 کی مس ورلڈ نے زوزیبینی تونزی کے سر پر مس ورلڈ کا تاج سجایا اور اس موقع پر فاتح قرار پانے کے بعد زوزیبینی تونزی نے اپنے ہاتھ سر پر رکھے اور اس وقت ان کی مسکراہٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

    عمران خان کی مخالفت کرتے رہیں گے،یہ میرے قائد کا فرمان ہے ، خواجہ آصف

    مس یونیورس منتخب ہونے والی زوزیبینی تونزی ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے بھی کام کرتی ہیں اور خاص طور پر وہ خواتین پر تشدد کے خلاف سرگرم ہیں۔یاد رہے کہ زوزیبینی تونزی سے پہلے پانچ سیاہ فام خواتین مس یونیورس مقابلہ جیت چکی ہیں۔

    یاد رکھیں‌ ! کرپٹ معاشرے میں سرمایہ کاری نہیں آتی، وزیراعظم

  • واٹس ایپ نے اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا

    واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو خبردار کیاکہ 2019 میں سروسز بند کر دی جائیگی۔ اطلاعات کےمطابق واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اب وہ وقت دور نہیں جب یہ فون استعمال کرنے والے صارفین کے لئے واٹس ایپ کی سروسز کو مکمل طور پر بند کر دیا جاے گا۔ واٹس ایپ نے اپنی ویب سائٹ پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ونڈوز فون کے صارفین 31 دسمبر 2019 کے بعد یہ سروس حاصل نہیں کر سکیں گے

    عمران خان کی مخالفت کرتے رہیں گے،یہ میرے قائد کا فرمان ہے ، خواجہ آصف

    ذرائع کےمطابق واٹس ایپ نے اس بات کا عندیہ بھی دیا ہے کہ اس کے بعد مزید فونز اور آپریٹنگ سسٹمز پر بھی سروس کو بند کر دیا جاے گا۔ ان میں ایسے فونز شامل ہیں جوآئی فون کے IOS 7 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں اور اینڈرائیڈ کے ایسے صارفین جو 2.3.7سے پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں۔آئی فون اور اینڈرائیڈ کے پرانے ورژن پر پابندیوں کا اطلاق یکم فروری 2020 سے ہو گا

    یاد رکھیں‌ ! کرپٹ معاشرے میں سرمایہ کاری نہیں آتی، وزیراعظم

    واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ بلاگ پوسث میں اپنے فیصلے کے دفاع میں لکھا ہے کہ ” ہم اپنی تمام تر طوانائی ایسے فونز پر استعمال کرنا چاہتے ہیں جو زیادہ لوگ استعمال کرتے ہیں”۔ واٹس ایپ نے مزید لکھا کہ “جن فونز پر ہم اپنی سروسز بند کرنے جا رہے ہیں دراصل ان میں وہ صلاحیت موجود نہیں جو ہماری سروس کو سپورٹ کرے- یہ ایک مشکل فیصلہ تھا مگر درست بھی ہے تاکہ ہم اپنے صارفین کو اپنے دوستوں اور فیملی ممبرز کے ساتھ کمیونیکیشن کے موئثر ذرائع فراہم کر سکیں-

    کون کرے گا کمنٹری اورکون کریں تبصرے،پی سی بی نے نام بتادیئے

  • لیه – گورنمنٹ سکول کے بچوں سے مشقت لینے کا معاملہ

    لیہ:چک نمبر 146 ٹی ڈی اے کے گرلز سیکنڈری سکول میں پرنسپل نے مستقبل کے معماروں کو مزدوری پر لگا دیا ۔تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل۔
    تفصیل کے مطابق چک نمبر 146 ٹی ڈی اے کے گرلز سکینڈری سکول میں سکول ٹائم کے دوران بچوں سے اینٹیں اٹھوائے جانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئں جس پر بچوں کے والدین شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ۔اس سلسله میں رابطہ پر پرنسپل نے موقف دیا کہ بچے چپڑاسی کے ساتھ اپنی مرضی سے اینٹیں اٹھا رہے تھے مجھے پتا چلا تو میں نے منع کر دیا ۔

  • لیه – ڈی سی لیه کا کھلی کچہر ی کا انعقاد

    لیه (نمائندہ باغی ٹی وی )تحصیل صدر مقام پر کھلی کچہری کا انعقاد شہریوں کو مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کو ان کی دہلیز پر ہی حل کرنا مقصود ہے ۔اس لیے کھلی کچہریوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ضلع کے مختلف مقامات پر انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے جس کے لیے متعلقہ ادارے دی گئی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ریلیف فراہم کریں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے چوبارہ میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر کہی۔ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ ،اے سی چوبارہ سلمان لون،ڈی ڈی زراعت چوہدری خالد محمود،ڈی ڈی تعلیم نصراللہ بھٹی،سی او ایم سی ہمراہ تھے۔کھلی کچہری میں شہریوں نے ریونیو ،جنگلات ،میونسپل کمیٹی ،اشتمال اراضی،انہار سے متعلقہ معاملات کے بارے میں درخواستیں پیش کیں جن کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔اس طرح پولیس سے متعلقہ معاملات کے بارے میں درخواستوں پر ڈی پی اونے احکامات جاری کیے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیوہسپتال چوبارہ کا معائنہ ،طبی عملے کی حاضری،سٹور ادویات ،صفائی کے معائنہ کے علاوہ مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مریضو ں کے علاج و معالجہ کو یقینی بنائیں اور ریفر کرنے سے اجتناب برتیں اور رات کو ہسپتال آنے والی خواتین کے ڈلیوری کیسز میں بھی ریفر کی بجائے ہسپتال میں بچوں کی پیدائش اور ان کے علاج کو یقینی بنایاجائے ۔اس موقع پرڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ ،پی ٹی آئی رہنماچوہدری بشارت رندھاوا ہمراہ تھے۔

  • لیه – بیسک ایجو کیشن سکول کے اساتذہ کا احتجاج

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )بیسک ایجوکیشن کمیونٹی کے تحت چلنے والے سکولوں کے مرد و خواتین اساتذہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔
    اساتذہ نے 1 سال سے تنخواہ نہ ملنے ریگولر نہ کرنے اور ناجائز مقدمات درج کرنے پر احتجاج کیا ۔حق مانگنے پر جھوٹے مقدمات درج کر کے جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اساتذہ کی منتقلی اور تنخواہیں دینے کے مطالبات درج تھے۔ 3 ماہ قبل ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنا دینے پر متعدد مرد و خواتین اساتذہ کو جیلوں میں ڈال کر مقدمات درج کر دئیے گئے تھے

  • مریم کے ابوچوراورآزاد،میرے ابوبےگناہ مگرجیل میں‌،کیایہ کھلا تضاد نہیں، بلاول بول پڑے

    اسلام آباد:مریم کے ابوچوراورآزاد،میرے ابوبےگناہ مگرمجرم،کیایہ کھلا تضاد نہیں، بلاول بول پڑے،اطلاعات کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کرپشن کے جرم میں‌سزایافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو حقیقی چورقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری بغیر کسی جرم کے جیل میں ہیں اور نواز شریف مجرم ہوکر بھی ملک سے باہر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا چیک اپ کیا ہے، ابھی رپورٹ نہیں آئی ہے، آصف زرداری کا علاج ہم کراچی کے ہسپتال میں کرائیں گے۔

    ذرائع کےمطابق ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آصف زرداری کو وہ سہولیات ملیں جو ہر شہری کا حق ہے، مخالفین کو دباؤ میں رکھنے کے لیے حکومت حربے استعمال کرتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی برسی لیاقت باغ راولپنڈی میں منائی جائے گی، حکومت عوام کے مسائل حل کرے پاکستان کے عوام اپنے مسائل کا حل دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • نواز شریف آزاد ہیں تو زرداری کیوں قید، بلاول نے  تقاضا کر دیا

    نواز شریف آزاد ہیں تو زرداری کیوں قید، بلاول نے تقاضا کر دیا

    نواز شریف آزاد ہیں تو زرداری کیوں قید، بلاول نے تقاضا کر دیا

    باغی ٹی وی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پھر اپنے باپ آصف علی زرداری کی رہائی کے نواز شریف کی ضمانت کو مثال بناتے ہوئے رہا کیے جانے کی درخواست کی ہے ساتھ ساتھ حکومت پر بھی سخت تنقید کی ہے.

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور ہم 27 دسمبر کو لیاقت باغ سے سلیکٹڈ حکومت کو للکاریں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی وہ سہولیات ملنی چاہیئیں جو عام آدمی کو مل رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام یہ کٹھ پتلی تماشا نہیں دیکھنا چاہتے بلکہ وہ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ حکومت مہنگائی کو قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے جبکہ عوام کو معلوم ہے کہ ہمارا وزیر اعظم نالائق ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بی آر ٹی سمیت دیگر حکومتی منصوبوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیئیں جن کی تحقیقات رکوانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وفاقی حکومت کا احتساب کیوں نہیں ہوتا۔

    انہوں ںے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے کے بعد اب عمران خان کہتے ہیں میں انہیں نہیں چھوڑوں گا، وہ ڈرامے بازی کر رہے ہیں اور ان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں وہ یہ تماشہ بند کریں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نواز شریف اپنی سزا بھگت رہے تھے لیکن انہیں جیل سے نکال کر ملک سے باہر بھیجا گیا لیکن آصف علی زرداری پر صرف الزامات ہیں۔ دونوں کے مقدمات میں فرق ہے۔ ہمیں امید ہے عدالتوں سے ضرور انصاف ملے گا۔ حکومت مخالفین کو دباؤ میں رکھنے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے۔

  • رونقیں بحال،پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ: راولپنڈی کے لیے نیا ٹریفک پلان جاری

    راولپنڈی :پاکستان ،سری لنکا ٹیسٹ: راولپنڈی کے لیے نیا ٹریفک پلان جاری،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکاکے ٹیسٹ میچ کےپیش نظر سٹی ٹریفک پولیس نے راولپنڈی شہر کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے جس کےتحت 230 ٹریفک وارڈن اور 4500 پولیس اہلکارشہر بھر میں تعینات کیے جائیں گے۔

    پنجاب حکومت نے زلزلہ برپا کردیا،تاریخ کے بڑے تبادلے،86 اعلیٰ‌ افسران تتربتر

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے پیش نظراسلام آباد اور راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیے گئے ٹریفک پلان کے مطابق فیض آباد سے راولپنڈی مری روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔روال ڈیم چوک سے راولپنڈی جانے والے حضرات فیص آباد سے بائیں جانب مڑکر ایکسپریس وے استعمال کریں۔

    نیوزی لینڈمیں آتش فشاں پھٹنےسے 5سیاح ہلاک، درجنوں زخمی اوردرجنوں ہی لاپتہ

    اسلام آباد سے راولپنڈی براستہ فیصل ایونیو جانے والے حضرات ایکسپریس وے براستہ کھنہ پل اور کرال چوک استعمال کریں۔ایکسپریس روڈ سے مری روڈ راولپنڈی جانے والے حضرات فیض آباد سے آئی جے پی روڈ استعمال کریں،اس کے علاوہ نائنتھ ایونیو چوک آئی جے پی روڈ سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جانے والا راستہ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

    یاد رکھیں‌ ! کرپٹ معاشرے میں سرمایہ کاری نہیں آتی، وزیراعظم

    اسلام آباد سے براستہ نائنتھ ایونیو راولپنڈی جانے والے حضرات فیصل ایونیو ، ایکسپریس وے یا آئی جے پی روڈ سے براستہ پنڈورہ، سید پور روڈ، کٹاریاں،پیر ودھائی روڈ اور کشمیر ہائی وے سے صدر روڈ راولپنڈی استعمال کریں۔عوام الناس کو ٹریفک کے حوالے مزید معلومات ایف ایم ریڈیو92.4 پر لمحہ بہ لمحہ دی جاتی رہیں گی۔

    عمران خان کی مخالفت کرتے رہیں گے،یہ میرے قائد کا فرمان ہے ، خواجہ آصف

    میچ دیکھنے کے لیے آنے والے حضرات اپنی گاڑیاں شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں مخصوص کردہ پارکنگ میں کھڑی کرکے بذریعہ شٹل سروس راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 تا15دسمبرتک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔سری لنکن ٹیم کی راولپنڈی میں موجودگی کے دوران نیا ٹریفک پلان 10تا15دسمبرتک روزانہ صبح6سےشام6بجےتک نافذالعمل ہوگا۔

  • کون کرے گا کمنٹری اورکون کریں تبصرے،پی سی بی نے نام بتادیئے

    لاہور:کون کرے گا کمنٹری اورکون کریں تبصرے،پی سی بی نے نام بتادیئے پي سي بي نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ کا پلان کے ليے رمیز راجہ، روشان ابے سنگھے ، رسل آرنلڈ، ڈینی موریسن اور بازید خان پر مشتمل کمنٹری پینل کا انتخاب کرليا گيا۔

    نیوزی لینڈمیں آتش فشاں پھٹنےسے 5سیاح ہلاک، درجنوں زخمی اوردرجنوں ہی لاپتہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میچ کےکامیاب انعقاد کے لیے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ پلان کا اعلان کردیا ہے۔ 11دسمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریزکی براڈ کاسٹ کوریج 23 مختلف ایچ ڈی کیمروں کی مدد سے تیار پروڈکشن ، کھیل کے مداحوں کو ٹی وی اسکرین سے جوڑے رکھے گی۔ جن میں دو سپر سلو اسپن ویژن کیمروں سمیت ایک الٹر ہائی اسپیڈ کیمرہ بھی شامل ہے۔

    سٹیزن شپ بل،مسلمان اورمشاعرہ…از..عزیراحمد

    سیریز کے دوران اسٹمپ کیمرا اور ہاک آئی بال ٹرینکنگ سمیت جدید پروڈکشن کا یہ نظام امپائرز کو ڈی آر ایس کے فیصلوں میں بھی معاونت فراہم کرےگا۔ دن کے آغاز سے قبل اور اختتام پر اسٹریٹ ڈرائیو شو کے ذریعے دن بھر کے کھیل پر تجزیہ کیا جائے گا۔ ستاروں سے بھری کہکشاں سیریز کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دے گی۔ سابق کرکٹر رمیز راجہ،رسل آرنلڈ، روشان ابے سنگھے،ڈینی موریسن اور بازید خان بطور کمنٹیٹر سیریز کے دوران میدان میں ہر لمحہ بدلتی صورتحال پر تبصرہ کریں گے۔

    آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کو دنیابھر کے مداحوں تک پہنچانے کے لیے انتہائی پیشہ ور اسٹاف بھی براڈ کاسٹ کریو میں شامل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ وہ دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر بہت پرجوش ہیں، خوشی ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو ایک دہائی کے بعد اپنے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ میچ کھیلنےکا موقع مل رہا ہے۔

    پنجاب حکومت نے زلزلہ برپا کردیا،تاریخ کے بڑے تبادلے،86 اعلیٰ‌ افسران تتربتر

    انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی کھیل کی پہچان ہے مگر بدقسمتی سے طویل فارمیٹ کی کرکٹ کی پاکستان واپسی میں بھی ایک طویل عرصہ لگا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ جو گذر گیا وہ ماضی ہوگیا اور اب ہم ایک نئی شروعات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا دس قبل پیش آنےوالے واقعہ کی پاکستان کو اس قدر بھاری قیمت اٹھانا پڑےگی۔

    رمیز راجہ نے کا کہنا تھا کہ یہ لمحات ان کے لیے ایسے ہی ہیں جیسے وہ ایک بار پھر پیڈ پہن کر میدان میں اترنے والے ہیں۔ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر مسرور سابق کرکٹر بازید خان کاکہنا ہےکہ یقین نہیں آرہا کہ بیس منٹ کی ڈرائیو پر ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ میچ کھیلنے والی ٹیم سری لنکا ہے۔ بازید خان نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے جشن منانے کا وقت ہے۔ سابق سری لنکن کرکٹر رسل آرنلڈ کا کہنا ہےکہ پاکستان کا شمار میرے پسندیدہ ممالک میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں کرکٹ سے محبت کرنے والی عوام بستی ہے، یہاں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر وہ بہت پرجوش ہیں۔

  • پي سي بي نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا کیا اعلان

    پي سي بي نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا کیا اعلان

    پي سي بي نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا کیا اعلان

    باغی ٹی وی : پي سي بي نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ کا پلان کے ليے رمیز راجہ، روشان ابے سنگھے ، رسل آرنلڈ، ڈینی موریسن اور بازید خان پر مشتمل کمنٹری پینل کا انتخاب کرليا گيا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میچ کےکامیاب انعقاد کے لیے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ پلان کا اعلان کردیا ہے۔ 11دسمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریزکی براڈ کاسٹ کوریج 23 مختلف ایچ ڈی کیمروں کی مدد سے تیار پروڈکشن ، کھیل کے مداحوں کو ٹی وی اسکرین سے جوڑے رکھے گی۔ جن میں دو سپر سلو اسپن ویژن کیمروں سمیت ایک الٹر ہائی اسپیڈ کیمرہ بھی شامل ہے۔ سیریز کے دوران اسٹمپ کیمرا اور ہاک آئی بال ٹرینکنگ سمیت جدید پروڈکشن کا یہ نظام امپائرز کو ڈی آر ایس کے فیصلوں میں بھی معاونت فراہم کرےگا۔ دن کے آغاز سے قبل اور اختتام پر اسٹریٹ ڈرائیو شو کے ذریعے دن بھر کے کھیل پر تجزیہ کیا جائے گا۔ ستاروں سے بھری کہکشاں سیریز کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دے گی۔ سابق کرکٹر رمیز راجہ،رسل آرنلڈ، روشان ابے سنگھے،ڈینی موریسن اور بازید خان بطور کمنٹیٹر سیریز کے دوران میدان میں ہر لمحہ بدلتی صورتحال پر تبصرہ کریں گے۔

    آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کو دنیابھر کے مداحوں تک پہنچانے کے لیے انتہائی پیشہ ور اسٹاف بھی براڈ کاسٹ کریو میں شامل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ وہ دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر بہت پرجوش ہیں، خوشی ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو ایک دہائی کے بعد اپنے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ میچ کھیلنےکا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی کھیل کی پہچان ہے مگر بدقسمتی سے طویل فارمیٹ کی کرکٹ کی پاکستان واپسی میں بھی ایک طویل عرصہ لگا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ جو گذر گیا وہ ماضی ہوگیا اور اب ہم ایک نئی شروعات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا دس قبل پیش آنےوالے واقعہ کی پاکستان کو اس قدر بھاری قیمت اٹھانا پڑےگی۔

    رمیز راجہ نے کا کہنا تھا کہ یہ لمحات ان کے لیے ایسے ہی ہیں جیسے وہ ایک بار پھر پیڈ پہن کر میدان میں اترنے والے ہیں۔ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر مسرور سابق کرکٹر بازید خان کاکہنا ہےکہ یقین نہیں آرہا کہ بیس منٹ کی ڈرائیو پر ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ میچ کھیلنے والی ٹیم سری لنکا ہے۔ بازید خان نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے جشن منانے کا وقت ہے۔ سابق سری لنکن کرکٹر رسل آرنلڈ کا کہنا ہےکہ پاکستان کا شمار میرے پسندیدہ ممالک میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں کرکٹ سے محبت کرنے والی عوام بستی ہے، یہاں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر وہ بہت پرجوش ہیں۔