Baaghi TV

Author: +9251

  • کولڈ وارکھیل کےمیدان میں، روس کو ٹوکیو اولمپکس 2020اوربیجنگ اولمپکس 2022 سے باہرکردیاگیا

    نیویارک :کولڈ وارکھیل کے میدان میں، روس کو ٹوکیواولمپکس2020اوربیجنگ اولمپکس 2022 سے باہرکردیاگیا،اطلاعات کےمطابق عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی جانب سےروس پر 2020 ٹوکیواولمپکس اور 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس سمیت کھیل کے تمام عالمی مقابلوں پر چار تک کیلئےسال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    نیوزی لینڈمیں آتش فشاں پھٹنےسے 5سیاح ہلاک، درجنوں زخمی اوردرجنوں ہی لاپتہ

    ذرائع کےمطابق واڈا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے روس کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹوں سے متعلق اعداد و شمار تبدیل کرنے اور تلف کرنے پر یہ سزا سنائی ہے۔واڈا کی کمیٹی نے روسی اقدامات کو عدم تعمیل کا انتہائی سنگین معاملہ قرار دیا اور اعداد و شمار میں جعل سازی اور تلفی کے سینکڑوں واقعات کا حوالہ دیا ہے۔

    سٹیزن شپ بل،مسلمان اورمشاعرہ…از..عزیراحمد

    روس نے حالیہ اولیمپکس کے دوران عالمی کھیلوں میں خود کو ایک طاقت ور ملک کے طور پر پیش کیا تاہم 2015 میں واڈا کی ایک رپورٹ میں روسی ایتھلیٹکس کے حوالے بڑے پیمانے پر ڈوپنگ کے ثبوت ملے تھے۔

    پنجاب حکومت نے زلزلہ برپا کردیا،تاریخ کے بڑے تبادلے،86 اعلیٰ‌ افسران تتربتر

    یاد رہے 2014 میں سرکاری سرپرستی میں ڈوپنگ کا الزام سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا، بعدازاں 17 ماہ کی تحقیقات مکمل ہونے پر اولمپک کمیٹی نے روس پر ونٹر اولمپکس 2018 میں شرکت پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

    جنسی درندوں کی سرزمین اور نئی سازش…از…انشال راؤ

  • افغان حکام کی ایک اور بھارت نوازی ، پی آئی اے کے طیارے کو روک لیا

    افغان حکام کی ایک اور بھارت نوازی ، پی آئی اے کے طیارے کو روک لیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت کی صحبت کا اثر افغان حکام پاکستان دشمنی میں ایک بار پھر پیش پیش، قومی ائیر لائن ( پی آئی اے ) کے طیارے کو کابل ائیر پورٹ پر مسافروں سمیت روک دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے آج صبح پرواز بھرنے والے قومی ائیر لائن پی آئی اے کے طیارے کو کابل ائرپورٹ سے واپس پرواز بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق کابل سے اسلام آباد آنے والی کی پرواز میں 162 مسافر سوار ہیں۔ افغان حکام نے پی آئی اے کے طیارے کو چھوٹا رن وے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    واضح‌رہے کہ جب سے بھارت کا افغانسان میں عمل دخل ہے ، افغان حکومت اور اس کے حواریوں نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کا کوئی موقع نہیں جانے دیا.حالیہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ ہے.

  • نیوزی لینڈمیں آتش فشاں پھٹنےسے 5سیاح ہلاک، درجنوں زخمی اوردرجنوں ہی لاپتہ

    وائٹ آئی لینڈ:نیوزی لینڈمیں آتش فشاں پھٹنےسے 5سیاح ہلاک جبکہ درجنوں خمی اورلاپتہ ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کےمطابق نيوزی لينڈ کےسیاحتی جزیرے وائٹ آئی لینڈ میں ایک آتش فشاں پھٹ گیاجس کےنتیجے میں 5 سیاح ہلاک اوردرجنوں لاپتہ ہوگئے۔

    وائٹ آئی لینڈ کےڈپٹی پولیس کمشنرجان ٹِمزکاکہناہےکہ قدرتی آفت کےوقت جزیرے پر 50 سےزائد سیاح موجود تھے۔ آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں 5 سیاح ہلاک ہوگئے۔ 23 سیاحوں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جن میں سے7سیاحوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔جان ٹِمزکےمطابق اب بھی 22 سےزائدسیاح لاپتہ ہیں۔

    ریسکیوذرائع کےمطابق آتش فشاں پھٹنےکےبعد شدت کاحامل لاوا چاروں طرف پھیل گیاہےجوسمندرکی جانب رواں ہےجس کے باعث امدادی کاموں کےلیےحالات سازگارنہیں تاہم ریسکیو اداروں کوالرٹ کردیاگیاہے۔ ہیلی کاپٹرکوبھی طلب کرلیاگیاہےاور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنداآرڈرن نے تصدیق کرتےہوئےکہاکہ دھماکےمیں پھنسےکچھ افرادغیرملکی تھے۔ان کا کہناتھاکہ ہم جانتے ہیں کہ آتش فشاں پھٹنےکےوقت جزیرے پریااس کےآس پاس متعددملکی اورغیرسیاح موجود تھے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شمالی آئی لینڈ سے 48 کلومیٹر کی مسافت پر وائٹ آئی لینڈ واقع ہے جس میں ایک سرگرم آتش فشاں بھی موجود ہے جس سے بھاری پتھر لاوا کے ساتھ پھٹ کر نکلتے ہیں اور سیاح اسی آتش فشاں کے پھٹنے کا منظر دیکھنے کیلیے آئے تھے۔

  • دُہرانے سے تو گدھا بھی سیکھ لیتا ہے، عراق میں کینیڈا کے سفیر کی مزاح بھری ٹویٹ

    دُہرانے سے تو گدھا بھی سیکھ لیتا ہے ، عراق میں کینیڈا کے سفیر کی مزاح بھری ٹویٹ

    باغی ٹی وی روپورٹ کے مطابق : عراق میں کینیڈا کے سفیر نے اتوار کے روز ایک عبارت کو ری ٹویٹ کر کے پڑھنے والوں کے لیے ظرافت سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کر دیا۔ کینیڈا کے سفیر Ulric Shannon نے "الرقيب اللغوي” کے نام سے عربی اکاؤنٹ کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔ شینن کے مطابق یہ اکاؤنٹ کتابوں، ناولوں، تحقیقی مطالعات، یونیورسٹی کے مقالات اور لسانیات سے کے امور کی غلطیوں سے متعلق مواد فراہم کرتا ہے۔ ان میں عربی گرامر ، املا اور تحریری علامات کی غلطیاں شامل ہیں۔

    کینیڈا کے سفیر نے ری ٹویٹ میں لکھا کہ "ہم آپ سے مستفید ہوتے ہیں ، میں غلطیوں کے ساتھ اپنی ٹویٹس خود لکھتا ہوں … ان کی درستی کے لیے شکریہ .. اس لیے کہ میں ایک غیر ملکی پڑھنے والا ہوں اور .. دہرانے سے تو گدھا بھی سیکھ لیتا ہے ..!”
    واضح‌رہے کہ اس طرح کا حس مزاح رکھنے والے لیڈر اور سفیر بہت کم پائے جاتے ہیں ، سفیر کی اس ٹویٹ پر قارئین اور فالوورز نے کافی لطف کا سامان حاصل کیا اور اس کو سراہا

  • پی سی بی نے پاک بنگلہ دیش سیریز کا مجوزہ شیڈول بنگلہ دیش بورڈ کو بھجوادیا

    پی سی بی نے پاک بنگلہ دیش سیریز کا مجوزہ شیڈول بنگلہ دیش بورڈ کو بھجوادیا

    پی سی بی نے پاک بنگلہ دیش سیریز کا مجوزہ شیڈول بنگلہ دیش بورڈ کو بھجوادیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق: پی سی بی نے پاک بنگلہ دیش سیریز کا مجوزہ شیڈول بنگلہ دیش بورڈ کو بھجوادیا.پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز 23جنوری سے 20 فروری کے درمیان کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے.

    ٹی ٹونٹی میچز 23,25اور 27 جنوری کو لاہور میں ہوں گے .دو ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور کراچی میں کھیلنے کی تجویز ہے .پی سی بی کراچی ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کروانے کا خواہشمند ہے .بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے .پی سی بی سیریز کے شیڈول کے حوالے سے بنگلہ دیش کے جواب کا منتظر ہے

  • خواتین کرکٹرز پر بھی قومی کرکٹ ٹیم کا اثر، مرد و زن شانہ بشانہ

    خواتین کرکٹرز پر بھی قومی کرکٹ ٹیم کا اثر، مرد و زن شانہ بشانہ

    خواتین کرکٹرز پر بھی قومی کرکٹ ٹیم کا اثر،اس معاملے میں مرد و زن شانہ بشانہ

    باغی ٹی وی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 285 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    کنرارا اوول، کوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز ڈینی وائٹ اور یبیماؤنٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت مہمان ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔ ڈینی وائٹ نے 95 گیندوں پر 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 110 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ بیماؤنٹ 107 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ دونوں کرکٹرز کے درمیان 188 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ مہمان ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والی اسپنر رامین شمیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    285 رنز کے تعاقب میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور محض 39 کے مجموعی اسکور پر اس کی تین بیٹرز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں۔ چوتھی وکٹ کے لیے بسمعہ معروف اور عمیمہ سہیل کے درمیان 67 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم کپتان بسمعہ معروف 69 اور عمیمہ سہیل 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ ایک بار پھر دباؤ کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 45ویں اوور میں 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عالیہ ریاض نے 39 رنز اسکور کیے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے کیٹ کراس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    میچ میں پاکستان کی جانب سے رامین شمیم اور انگلینڈ کی جانب سے سارہ گلین نے ڈیبیو کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 12 دسمبر کو کنرارا اکیڈمی اوول میں کھیلا جائے گا۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈان اخبار پر چھپنے والی خبر کی تردید کر دی

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈان اخبار پر چھپنے والی خبر کی تردید کر دی

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈان اخبار پر چھپنے والی خبر کی تردید کر دی

    باغی ٹی وی : ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انگریزی اخبار ڈان میں چھپنے والی خبر کی تردید کی ہے جس میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ پاک ایران بارڈر پر پاک ایران فورسز نے مشترکہ فوجی گشت کی ہے . روزنامہ ڈان اخبار نے یہ سرخی لگائی تھی ” پاک ایران بارڈر پر پاک ایران فورسز کی مشترکہ پیٹرولنگ ہوئی”
    پاک فوج کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے یہ خبر حقیقت میں غلط ہے اور ایسی کوئی کارروائی یا آپریشن مشترکہ بارڈر پر مشترکہ طور پر نہیں کیا گیا، اگرچہ اس متعلقہ بارڈر پر متعلقہ آپریشن کی ضرورت رہتی ہے. لیکن اس خبر میں کوئی صداقت نہیں‌ ہے..

  • ایران میں پھر سے خونریز احتجاج شروع ہونے پر اپوزیشن لیڈر نے کیا انتباہ کیا

    ایران میں پھر سے خونریز احتجاج شروع ہونے پر اپوزیشن لیڈر نے کیا انتباہ کیا

    باغی ٹی وی : ایران کے ایک محقق اور اپوزیشن شخصیت نے زور دے کر کہا ہے کہ 15 نومبر کو ایران کے مختلف شہروں میں پانچ روز تک جاری مظاہرے اقتصادی اور سیاسی وجوہات کی بنا پر ایک بار پھر "مزاحمتی تحریک” کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں۔

    بیرون ملک اپوزیشن جماعت "ڈیموکریٹک فرنٹ” کے سکریٹری عباس خرسندی نے میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ "2017 میں ہونے والے عوامی احتجاج کے بعد ایران میں مظاہرین کو سڑکوں پر موت کے گھاٹ اتارا گیا اور جیلوں میں تشدد کے ذریعے موت کی نیند سلا دیا گیا۔ ملک میں گذشتہ ماہ ہونے والے عوامی احتجاج کے دوران بھی اسی طرح ہوا”۔

    خرسندی کے مطابق عوامی احتجاج کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں مظاہرین کا بہتر معاشی حالات اور شخصی آزادی کا مطالبہ شامل ہے۔ یہ امور مستقبل میں عوامی احتجاج کو ایران میں حکمراں نظام کے خلاف حقیقی انقلاب میں بدل سکتے ہیں۔

    ایرانی حکومت نے15نومبر کو پیٹرول کی قیمت میں 50 سے 300 فی صد تک اچانک اضافہ کردیا تھا۔اس اقدام کے خلاف ملک بھر میں پُرتشدد ہنگامے شروع ہوگئے تھے اور یہ ایک سو شہروں اور قصبوں میں پھیل گئے تھے۔بعض شہروں میں نقاب پوش نوجوانوں نے پیٹرول اسٹیشنوں ، بنکوں اور دوسری سرکاری املاک کو نذر آتش کردیا تھا اور ان کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئی تھیں۔

    اس احتجاج میں کافی ساری ہلاکتیں ہوئی تھیں.جس میں‌کہا گیا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 143 ہے۔ تقریبا تمام اموات آتشیں اسلحہ کے استعمال کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ لندن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ ایک شخص آنسو گیس کی شیلنگ سے ہلاک ہوا تھا اور ایک کی موت تشدد کے نتیجے میں واقع ہوئی۔

  • یمن کے ‌حو ثی ملیشیا  خاتون ٹیچر کو کیوں حراساں کرتے رہے

    یمن کے ‌حو ثی ملیشیا خاتون ٹیچر کو کیوں حراساں کرتے رہے

    یمن کے ‌حو ثی ملیشیا خاتون ٹیچر کو کیوں حراساں کرتے رہے

    باغی ٹی وی : یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے ایک بار پھر حوثی ملیشیا کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تنقید کی ہے جنہوں نے ملیشیا کے زیر قبضہ علاقوں میں شہریوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

    انہوں نے اتوار کی شب رات گئے ٹویٹر پر ایک وڈیو بھی پوسٹ کی۔ وڈیو میں البیضاء شہر میں حوثی ملیشیا کا کمانڈر ایک اسکول میں خاتون ٹیچر پر وحشیانہ انداز سے برستا نظر آ رہا ہے۔

    الاریانی نے واضح کیا کہ مذکورہ کمانڈر عبداللہ الجمالی نے خاتون ٹیچر کو البیضاء شہر میں واقع اللسواس اسکول سے برطرف کر دینے کی دھمکی دی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خاتون ٹیچر نے کلاس میں طلبہ کو خرافات پر مبنی وہ مواد پڑھانے سے انکار کر دیا جو ایران نواز حوثی ملیشیا نے تعلیمی نصاب میں ٹھونس دیا ہے۔ اس مواد کا مقصد بچوں کی برین واشنگ اور ان کے ذہنوں میں شدت پسندی پر مبنی افکار کا زہر گھولنا ہے۔

    واضح رہے کہ حوثی ملیشیا اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ یمن کی حکومت کے خلاف لڑ رہی ہے اور 2015 میں دارالحکومت صنعا پر قبضہ کرچکی ہے۔

    پچھلے مہینے اقوام متحدہ سے منظور شدہ حکومت نے ملک کے جنوب میں لڑائی ختم کرنے کے لئے سدرن عبوری کونسل (ایس ٹی سی) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ حکومت اور ایس ٹی سی دونوں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کو دشمن سمجھتے ہیں۔

  • لبنان میں پھر سیاسی بحران کیوں کھڑا ہو گیا

    لبنان میں پھر سیاسی بحران کیوں کھڑا ہو گیا

    باغی ٹی وی رپورت کے مطابق : لبنان میں انجینئر سمیر الخطیب کی جانب سے اتوار کے روز وزارت عظمی کے لیے اپنی نامزدگی سے دست بردار ہونے کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کا معاملہ ایک بار پھر زیرو پوائنٹ پر چلا گیا ہے۔

    سابق وزیراعظم سعد حریری نے 29 اکتوبر کو اپنے منصب سے استعفا دیا تھا۔ اس کے بعد سے سیاسی جماعتیں نئی حکومت کے واسطے کسی ایک نام پر متفق ہونے سے قاصر نظر آ رہی ہیں۔ اس دوران سیاسی چہروں کی واپسی پر عوام کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ سیاست دانوں کو دور رکھ کر ٹنکوکریٹس کی حکومت بنائی جائے۔ مظاہرین سیاست دانوں پر بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہیں۔

    لبنانی صدر کی جانب سے اتوار کی شام پارلیمانی مشاورت کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ مشاورت آج پیر کے روز سے رواں ماہ کی 16 تاریخ تک منعقد ہونا تھی۔ اس اعلان کے بعد ملک کا سیاسی مستقبل اندھیری سرنگ میں چلا گیا ہے۔ لبنانی حکام ایک ٹیکنوپولیٹیکل حکومت (یعنی سیاست دانوں اور ٹکنوکریٹس دونوں پر مشتمل) تشکیل دینے پر اصرار کر رہے ہیں جب کہ عوامی تحریک اس کو مسترد کرتی ہے۔
    واضح رہے کہ لبنانی وزیر اعظم کے استعفے کے بعد بھی مظاہروں کا یہ سلسلہ جاری ہے .لبنانی مظاہرین نے اپنے بیان میں ایک عارضی چھوٹی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ حکومت حکمراں طبقے سے باہر کے افراد پر مشتمل ہو .. مالی بحران کے امور کو حل کرے اور بدعنوانی ے خلاف ایک نئی مہم انجام دے۔ اس میں عدلیہ کی خود مختاری اور لوٹی ہوئی عوامی دولت کی واپسی سے متعلق قوانین کی منظوری شامل ہو.ادھر امریکا کی طرف سے لبنان کی فوجی امداد سے متعلق اس وقت امریکا میں دو الگ الگ آراء سامنے آئی ہیں۔ واشنگٹن کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ بیروت کو امداد روکنے سے متعلق موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی ہے۔