Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈیرہ اسماعیل روڈ پر مانجھی خیل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ہلاکتوں کا خدشہ

    ڈیرہ اسماعیل روڈ پر مانجھی خیل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ہلاکتوں کا خدشہ

    ٹانک:ڈیرہ اسماعیل روڈ پر مانجھی خیل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ہلاکتوں کا خدشہ،اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان سے ڈیرہ جانے والی پک اپ بے قابوہونے سے یہ حادثہ پیش آیا ہے، جس میں‌ ہلاکتوں کا خطرہ ہے،

    مریم کے ابوچوراورآزاد،میرے ابوبےگناہ مگرجیل میں‌،کیایہ کھلا تضاد نہیں، بلاول

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حادثے کے شکارلوگوں کولانے کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ایمبولینسز جائے حادثہ پرپہنچ چکی ہیں،ریسکیوحکام کاکہناہےکہ اس حادثے میں پک اپ کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے بعد ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی

    واٹس ایپ نے اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کے مطابق ابتدائی اطلاعات کےمطابق اس حادثہ میں 7 مسافر شدید زخمی ہوگئے،یہ بھی خبریں‌موصول ہورہی ہیں کہ تمام زخمیوں کو ایمبولینسز میں ڈال کر ڈی ایچ کیو ٹ منتقل کیا جارہا ہے،دوسری طرف اس حادثہ میں شکارہونے والوں کے عزیزاقرباء‌ بھی ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ رہے ہیں‌

    ابوکہتے ہیں‌ میں نے پاکستان نہیں جانا ،نوازشریف کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے،…

  • فیصلوں کا وقت آن پہنچا:پنجاب کابینہ نےلوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کےقیام کی منظوری دیدی

    فیصلوں کا وقت آن پہنچا:پنجاب کابینہ نےلوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کےقیام کی منظوری دیدی

    لاہور:فیصلوں کا وقت آن پہنچا:پنجاب کابینہ نےلوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کےقیام کی منظوری دیدی،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 21واں اجلاس منعقد ہواجس میں پنجاب کابینہ کی جانب سے کوڈ آف کریمنل پروسیجرمیں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔

    شاہ محمود قریشی کی ترک صدرطیب اردوان اور وزیر خارجہ سے ملاقات

    پنجاب کابینہ کی طرف سے لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن میں کوڈ آف کریمنل پروسیجرمیں ترمیم کے بعدفرسٹ کلاس مجسٹریٹ کوپرائس کنٹرول کے اختیارات تفویض کیے جاسکیں گے۔

    عمران خان کی سفارتکاری کے ثمرات شروع، سعودی عرب اورایران میں معاہدہ طے پا گیا

    کابینہ کے اجلاس میں ضلع قصورکی تحصیل کوٹ رادھا کشن اورضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیشن کورٹ کے قیام کے فیصلے کی توثیق ہوئی ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں قبائلی علاقوں کیلئے پولیس رولز1934میں ترمیم کی منظوری دی گئی ہے۔

    پاک چین دوستی زندہ باد،ڈیوٹی فری ٹریڈ کا آغاز

    اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973کےآئین کے آرٹیکل 158اور172(3)کے تحت قدرتی گیس کے ترجیحی بنیادوں پراستعمال کے حوالے سے سفارشات کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

    حکومت بلوچستان کی درخواست پرموسیٰ خیل،سورہ اورخضدارساؤتھ کے مختلف بلاکوں کیلئے معدنی وسائل کی تلاش کیلئے سفارشات کی توثیق کی گئی ہے۔اس کے علاوہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس2002میں ترامیم کے حوالے سے سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔

    ابوکہتے ہیں‌ میں نے پاکستان نہیں جانا ،نوازشریف کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے،…

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ہنرمند فورس کی تربیت کیلئے فنی معاونت کامعاملہ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھجوانے کافیصلہ کیاگیاہے۔ کابینہ کمیٹی تمام امور کا جائزہ لے کر اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

    اجلاس میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارکردگی اورصورتحال پر بھی غورکیاگیا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے20ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 17ویں اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزراء،مشیران،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اورمتعلقہ محکموں کےسیکرٹریزنےشرکت کی۔

  • ایف اے ٹی ایف پاکستان کی رپورٹ پر کب جوا ب دے گا، تاریخ‌ بتا دی

    ایف اے ٹی ایف پاکستان کی رپورٹ پر کب جوا ب دے گا، تاریخ‌ بتا دی

    ایف اے ٹی ایف پاکستان کی رپورٹ پر کب جوا ب دے گا ، تاریخ بتادی گئی.

    باغی ٹی وی :پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) حکام کے درمیان اگلے مذاکرات آئندہ سال 21 سے 25 جنوری تک چین میں ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی سولہ رکنی ٹیکنیکل کمیٹی وفاقی وزیر اکانومک افیئرز حماد اظہر کی قیادت میں بیجنگ میں ایف اے ٹی ایف حکام سے مذکرات کرے گی۔

    واضح رہے ایشیا پیسفک گروپ سڈنی میں پاکستان کی جانب سے 3 دسمبر کو بھیجی گئی رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے۔
    بعد ازاں ایشیا پیسیفک گروپ عمل درآمد رپورٹ پر سوالنامہ 20 دسمبرتک بھیجے گا جس پر پاکستان اپنا جواب 7 جنوری تک ارسال کرے گا۔
    واضح رہے کہ پاکستان نےا یف اے ٹی ایف کو بھیجی گئی رپورٹ وزارت خارجہ، وزارت خزانہ، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) نے تیار کی۔ رپورٹ کی تیاری میں سٹیٹ بینک، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پاک فوج کے نمائندے بھی شامل تھے۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے 113مدارس کو حکومتی نگرانی میں دیا جا چکا ہے، یہ مدارس متعلقہ اسسٹنٹ کی زیر نگرانی کا م کر رہے ہیں جب کہ ان مدارس سے وابستہ اساتذہ اور طالب علموں کو دو سال کا بجٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

  • آرمی چیف کی زیرصدارت پاک فوج کی کورکمانڈر کانفرنس جاری،اہم فیصلے متوقع

    آرمی چیف کی زیرصدارت پاک فوج کی کورکمانڈر کانفرنس جاری،اہم فیصلے متوقع

    راولپنڈی:آرمی چیف کی زیرصدارت پاک فوج کی کور کمانڈر کانفرنس جاری ہےاور اس کانفرنس میں‌ اہم فیصلے متوقع ہیں‌۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیومیں جاری ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں۔

    ذرائع کےمطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کو درپیش مسائل اور سرحدی چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں افغان امن عمل پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    کورکمانڈرکانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ملک کی داخلی سلامتی صورتحال پر بھی مشاورت کی جائے گی۔واضح رہے کہ کورکمانڈرکانفرنس صبح ساڑھے نو بجے سے جاری ہے۔

  • بھارتی متنازع بل آرایس ایس ہندوراشٹریہ کےتوسیعی منصوبےکاحصہ ہے،مذمت کرتے ہیں ،وزیراعظم

    بھارتی متنازع بل آرایس ایس ہندوراشٹریہ کےتوسیعی منصوبےکاحصہ ہے،مذمت کرتے ہیں ،وزیراعظم

    اسلام آباد:بھارتی متنازع بل آرایس ایس ہندوراشٹریہ کےتوسیعی منصوبےکاحصہ ہے،مذمت کرتے ہیں،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نےبھارت میں مسلم مخالف نیا متنازع قانون سے متعلق کہاہے کہ فاشٹ مودی حکومت منصوبے کے تحت پروپیگنڈہ کررہی ہے، بھارتی متنازع بل آر ایس ایس ہندو راشٹریہ کے توسیعی منصوبے کا حصہ ہے۔

    ابوکہتے ہیں‌ میں نے پاکستان نہیں جانا ،نوازشریف کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے،…

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہاکہ متنازع بل پر قانون سازی دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم عمران خان نےبھارتی لوک سبھا میں شہریت کے متنازع بل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئےکہاکہ متنازع بل انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

    جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو اب کہتے ہیں جانے کی اجازت دو، مراد سعید

    واضح رہے کہ بھارتی لوک سبھا نے متنازع شہریت کے ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت مسلمانوں کے سوا ہمسایہ ممالک سے نقل مکانی کرکے بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کو شہریت کاحق دیاگیاہے۔

    مریم کے ابوچوراورآزاد،میرے ابوبےگناہ مگرجیل میں‌،کیایہ کھلا تضاد نہیں، بلاول

    بھارتی لوگ سبھا کےتین سوگیارہ ارکان نے بل کے حق میں جبکہ اکاسی ارکان نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ کانگریس کے سیاسی رہنمائوں اوردیگرمقامات پراحتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ بل مسلمانوں کے خلاف غیرمنصفانہ برتاوکی عکاسی کرتا ہے اورساتھ ساتھ بھارت کے سیکولرآئین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    عمران خان کی مخالفت کرتے رہیں گے،یہ میرے قائد کا فرمان ہے ، خواجہ آصف

    پیرکو جاری کئے گئے ایک بیان میں ایک ہزار سے زائد سائنسدانوں اوردانشوروں کے گروپ نے بل فوری طورپر واپس لینے کامطالبہ کیا۔متنازع شہریت کے ترمیمی بل کی منظوری کے بعد امریکا سمیت دنیا کے مختلف حصوں اور خود بھارت کے اندربھی شدیدمظاہرے جاری ہیں۔

    یاد رکھیں‌ ! کرپٹ معاشرے میں سرمایہ کاری نہیں آتی، وزیراعظم

    واضح رہےکہ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں وزیرِداخلہ امیت شاہ کی جانب سے ایک بل پیش کیا گیا جس کے تحت پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے بھارت جانے والے غیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی ہے لیکن مسلمانوں کو نہیں۔

  • لوئر دیر: ڈائیلاسزیونٹ بند،300سے زائد مریضوں‌ کی جان کوخطرہ

    لوئر دیر: ڈائیلاسزیونٹ بند،300سے زائد مریضوں‌ کی جان کوخطرہ

    پشاور:لوئردیرمیں ڈائیلاسزیونٹ بند،300سے زائد مریضوں‌ کی جان کوخطرہ،اطلاعات کے مطابق تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے کے سبب ٹی ایچ کیو ہسپتال چکدرہ کا ڈائیلاسز یونٹ بند ہورہا ہے یونٹ بند ہونے سے امراض گردہ میں مبتلا تین سو زائد مریض ڈائیلاسز کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق چکدرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن تاجراں کے صدر خواجہ فیض الغفور اور سابق ضلعی کونسلر واصل خان نے اسے خیبر پختونخوا حکومت ،محکمہ صحت اور مقامی منتخب ممبران اسمبلی کی نااہلی قراردی اور تشویش ظاہر کی کہ ایم ایس اور ڈی ایچ او کی اجازت کے بغیر ڈی جی ہیلتھ نے ڈائیلاسز یونٹ میں تعینات دوخواتین اور ایک مرد پر مشتمل عملہ کو یہاں سے جانے کی این او سی جاری کردی جو کہ یہاں کے غریب عوام کیساتھ سراسر زیادتی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ٹی ایچ کیو چکدرہ میں چھ عدد جدید ڈائیلاسز مشینیں موجود ہیں مگر ڈاکٹر اور ٹیکنیشنز نہ ہونے کے سبب تین سو سے زائد مریض ڈائیلاسز کی سہولت سے محروم بے یارومددگار پڑے ہیں جبکہ عملہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک ماہ کے دوران امراض گردہ میں مبتلا 20 سے زائد مریض دم توڑ چکےہیں۔

    انہوں نے حکومت اور محکمہ صحت کو تین دنوںطکی مہلت دیتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر اس دوران ڈائیلاسز یونٹ میں عملہ کی تعیناتی نییں کی گئی تو وہ گردوں کے امراض میں مبتلا تین سو سے زائد مریضوں کے ہمراہ چکدرہ میں میں مین پشاور/ دیر شایراہ بند کرکے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے

  • بھیرہ انٹر چینج سے لالووالا دروازہ براستہ جوڑکالونی

    بھیرہ انٹر چینج سے لالووالا دروازہ براستہ جوڑکالونیہجکہ،زین پور دن میں ہزاروں لوگ گزرتے ہوں گے جن میں بڑے بڑے سیاسی لوگ اور ممبر اسمبلی بھی گزرتے رہتے ہیں لیکن کبھی کسی نے اس روڈ کی حالت پر دھیان نہیں دیا جب آرام دہ گاڑی ہو تو جمپ اور کھڈوں سے کیا فرق پڑتا ہے۔۔۔گیس، بجلی جیسی سہولیات سے چند مخصوص علاقے ہی فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ سڑکیں اور روڈ تو ہر گزرنے والے کے لیے بھی اہم ہوتے ہیں۔۔۔
    ترقیاتی کام بغیر کسی ووٹ بینک اور ووٹر سپورٹر کے کرنے چاہیں ۔۔۔غریب آدمی صاف پانی پینے سے لیکر سیوریج جیسے مسائل کا شکار ہے۔۔۔
    میں کسی بندے کا نام نہیں لوں گا جن کے اختیار میں یہ کام ہیں آگے آئیں اور کام کریں۔۔۔راستے کی رکاوٹیں دور کرنا کس کی سنت ہے وہ ہم سب جانتے ہیں۔۔۔
    پوسٹ کرنے سے کچھ نہیں ہوتا تو اقتدار میں بیٹھے لوگوں کے پاس گیس، بجلی، سیوریج اور روڈ کے لیے جانے سے بھی کچھ نہیں ہو گا۔۔۔

    NJ،

  • سرگودھا تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ میں چوروں اور ڈکیتوں کا راج

    سرگودھا ( ادریس نواز سے ) تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ میں چوروں اور ڈکیتوں کا راج۔
    تفصیلات کے مطابق
    سرگودھا کے نواحی گاٶں چک نمبر 54 شمالی میں علی الصبح چوری کی واردات ھوٸ۔ نامعلوم چور قادر بخش چدھڑ کے ڈیرہ سے تین بکریاں اور دو بکرے لیکر فرار ھونے میں کامیاب ھو گۓ۔ لوگوں کا یہ کہنا ھے کہ ھمارے علاقہ میں دن با دن چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ھوتا جا رھا ھے۔ آۓ دن چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ھوتی رھتی ھیں۔ ھماری جان و مال غیر محفوظ ھیں۔ مقامی پولیس ان وارداتوں کو روکنے کےلیۓ کوٸ مٶثر اقدامات نہیں اٹھا رھی۔ اھل علاقہ کی ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر اور آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر سے فوری طور پر نوٹس لینے اور چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے کےلیۓ مٶثر اقدامات اٹھانے کی اپیل ۔

  • پاکستانی قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ کشمیر کے لئے باہرنکلیں ، مشال ملک

    اسلام آباد:پاکستانی قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ کشمیر کے لئے باہر نکلیں ، اطلاعات کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں لوٹی جا رہی ہیں عوام حق خودارادیت میں کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

    عمران خان کی مخالفت کرتے رہیں گے،یہ میرے قائد کا فرمان ہے ، خواجہ آصف

    انسانی حقوق کے عالمی دن سے متعلق یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار مہینے سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے کشمیر میں کرفیو ہےکشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کئے جا رہے ہیں۔مشال ملک نے یہ بھی کہا کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،تمام حریت قیادت اس وقت کشمیر میں نظربند ہے۔

    مریم کے ابوچوراورآزاد،میرے ابوبےگناہ مگرجیل میں‌،کیایہ کھلا تضاد نہیں، بلاول

    ذرائع کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مزید کہا کہ میں انسانی حقوق کے عالمی دن 10 دسمبر پر تمام قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ کشمیر کے لئے باہر نکلیں کیونکہ مجھے پاکستانی ماؤں ،بہنو ، بیٹیوں، بھائیوں سب کا ساتھ چاہیے۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کرفیو اور محاصرہ 127 ویں روز بھی جاری ہے۔

    ابوکہتے ہیں‌ میں نے پاکستان نہیں جانا ،نوازشریف کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے،…

  • پنجاب میں مظاہروں پرخوش ہونےوالے مشکلات کا شکار،سندھ کےاساتذہ پھرسڑکوں پرآگئے

    کراچی :پنجاب میں احتجاجی مظاہروں پرخوشیاں منانےوالےمشکلات کا شکار،سندھ بھرکےاساتذہ پھرسڑکوں پرآگئے، اطلاعات کے مطابق سندھ میں بھرتی پرائمری وسیکنڈری اسکولوں کےاساتذہ تاحال ریگولرائزیشن کا نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں۔

    عمران خان کی مخالفت کرتے رہیں گے،یہ میرے قائد کا فرمان ہے ، خواجہ آصف

    تفصیلات کے مطابق اساتذہ نے وزیراعلی ہاوس جانے کی کوشش کی تو پولیس حرکت میں آگئی اور پولیس کی لاٹھی چارج سے 5 اساتذہ زخمی ہو گئے۔مظاہرین کو روکنے کی ناکامی پر اساتذہ پر واٹرکینن چلادی جس کے باعث درجنوں ٹیچرز کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    مریم کے ابوچوراورآزاد،میرے ابوبےگناہ مگرجیل میں‌،کیایہ کھلا تضاد نہیں، بلاول

    احتجاجی اساتذہ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں ریگولرائزیشن کے لیے بل پاس ہو چکا ہے لیکن نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی ہاوس جانے کی کوشش کی تو پولیس نے واٹرکینن سے دھلائی کر دی جبکہ درجنوں اساتذہ کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر کردیا گیا ہے۔دوسری جانب نوٹیفکیشن جاری کرنے تک مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہ ہٹنے اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے

    ابوکہتے ہیں‌ میں نے پاکستان نہیں جانا ،نوازشریف کی ضمانتی مدت میں اضافہ مانگیں گے،…