Baaghi TV

Author: +9251

  • چائنیزاتھلیٹ وبزنس مین توآنگ چوآن چی کی ایمراسنٹرمیں وفد کے ہمراہ آمد،ایمراسے معاہدہ

    لاہور:چائنیزاتھلیٹ وبزنس مین توآنگ چوآن چی کی ایمراسنٹرمیں وفد کے ہمراہ آمد،ایمراسے معاہدہ ، اطلاعات کےمطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف بٹ اور چائنیزاتھلیٹ و بزنس مین توآنگ چوآن چی کے درمیان ایمراسنٹر میں اہم ملاقات ہوئی

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق ایمرا سنٹرمیں چائینز اتھلیٹ وبزنس مین توآنگ چو آن چی سے ملاقات میں ممبران ایگزیکٹیو باڈی، ایمرا فنانس سیکرٹری ارشد چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری قادر خواجہ ، ممبر گورننگ باڈی آصف خاور اورممبر ایمراسپورٹس کمیٹی عمران سہیل موجود تھے۔

    ذرائع کےمطابق ایمراسینٹر میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران چائیننز اتھلیٹ و بزنس مین توآنگ چوآن چی کا ایمرا ممبران کے لئے اپنی نئی برانڈز پانچ جدید موٹرسائیکل بذریعہ قرعہ اندازی دینے کا اعلان بھی کیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر چائنیز اتھلیٹ و بزنس مین  توآنگ چوآن چی کاصدرایمرا محمد آصف بٹ کے ساتھ ملکر پاکستان میں کھیلوں سمیت دیگر اہم شعبوں میں آئندہ ساتھ مل کر اہم کردار ادا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے،

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق ایمرا سنٹر میں لاہور "سی پی ایس” کلب کے چیئرمین احسن ذکی اور ملک اعجاز کوآرڈینیٹر ٹو چائنیز وفد ملاقات میں شریک تھے اور اس موقع پر دوطرفہ معاملات پربات چیت بھی ہوئی

    ذرائع کےمطابق چینی وفد کے ساتھ اس ملاقات میں چیئرمین "سی پی ایس” کلب احسن ذکی کا ایمرا ممبران کے بچوں کوابتدائی سطح پر کرکٹ کی ٹریننگ دینے کے لئے ایمرا صدر محمد آصف بٹ کے درمیان "ایم یو سائن” کرنےکا اعلان کیا گیا۔

    یا درہےکہ چائنہ کا پاکستان کی کسی بھی صحافی تنظیم کے ساتھ یہ پہلا معاہدہ ہوگا،دوسری طرف ایمرا کے ممبران کی طرف سے چینی وفد سے ملاقات کےدوران طئے پانے والے معاہدے پرصدر محمد آصف بٹ کو مبارک باد بھی اور ان کی خدمات کو سراہا بھی گیا

  • ترکی کی کوششیں‌رنگ لے آئیں‌،شام کی سرحد پر5 ویں چوکی کےقیام کی تجویز پرامریکہ مان گیا

    نیویارک:ترکی کی کوششیں‌رنگ لے آئیں‌،شام کی سرحدوں پر 5 ویں سرحدی چوکی کےقیام کی تجویز پرامریکہ کا خیر مقدم، اطلاعات کے مطابق امریکہ کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کیلی کرافٹ کا کہنا ہے کہ ہم شام میں سرحد پار امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ترکی کی پانچویں سرحدی چوکی کے قیام کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔

    امریکہ: نیول بیس فائرنگ کیس کے بعد سعودی شہریوں کی گرفتاریاں شروع

    کیلی کرافٹ نے اقوام ِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ماہ دسمبر کی ٹرم صدر کے طو ر پر پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔ انہوں نے شام میں سرحد پار امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکنے کے لیے سال 2014 سے عمل درآمد کردہ اور رواں سال کے اختتام پر تجدید کیے جانے کی ضرورت ہونےو الی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کے حوالے سے بتایا کہ ” آئندہ کے 12 ماہ بھر کے دوران ہم امدادی فیصلوں کی بھر پور حمایت کریں گے ،

    ہندوستان یا ریپستان : حوا کی ایک اور5سالہ بیٹی درندگی کاشکارہوگئی

    کیلی کرافٹ نے نے مزیدکہاکہ ہم اس ضمن میں ترکی کی شام کے ساتھ 5ویں سرحدی چوکی کےقیام کی تجویز پر مثبت رائے رکھتے ہیں۔ یہ چیز امداد کے محتاج شامی شہریوں کے لیے حد درجے اہم ہے۔

    امریکیوں کا بھی عجیب شوق :دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا85 لاکھ روپے میں فروخت

  • ملک میں‌ وسیع پیمانے پر تیل کے ذخائر کی دریافت، ہرطرف خوشی کاسماں

    میکسیکو:ملک میں‌ وسیع پیمانے کے تیل کے ذخائر کی دریافت، اطلاعات کےمطابق میکسیکو نے اعلان کیا ہے کہ اس کے صوبے طباسکو کے علاقے کویسکی سے گزشتہ تیس سال کے وسیع ترین تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    امریکہ: نیول بیس فائرنگ کیس کے بعد سعودی شہریوں کی گرفتاریاں شروع

    سرکاری پیٹرولیم فرم پیٹرولیوس میکسی کانو کے چیئر مین اوکتاویو رومیرو نے بیان دیا ہے کہ خلیج میکسیکو سے 500 ملین بیرل کے لگ بھگ تیل کے ذخائر کا کھوج لگایا گیا ہے۔میکسیکوپہلے ہی تیل کی پیدوارکے حوالے سے ایک خودکفیل ملک ہے

    ہندوستان یا ریپستان : حوا کی ایک اور5سالہ بیٹی درندگی کاشکارہوگئی

    سرکاری پیٹرولیم فرم پیٹرولیوس میکسی کانو کے چیئر مین اوکتاویو رومیروکا کہنا ہے کہ کیوسکی میں پہلا کنواں جون میں کھودا گیا اور اسوقت یومیہ ساڑھے 4 ہزار بیرل تیل کا حصول ممکن بنا ہے، 34 مربع کلو میٹر پر محیط تیل کے ذخائر کے مالک علاقے میں مزید 11 کنوئیں کھودے جائینگے۔رومیرو کے مطابق آئل فیلڈ سے سال 2020 میں یومیہ 69 ہزار بیرل اور 2021 میں یومیہ 1 لاکھ دس ہزار بیرل تیل سمیت 11٫6 ملین مکعب میٹر قدرتی گیس کی پیداوار کی جائیگی۔

    امریکیوں کا بھی عجیب شوق :دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا85 لاکھ روپے میں فروخت

  • رشتے سے انکار، لڑکی کی خودکشی کی کوشش، لڑکے کوہسپتال میں‌ شادی کرنا پڑی

    نئی دہلی: رشتے سے انکار، لڑکی کی خودکشی کی کوشش، لڑکے کوہسپتال میں‌ شادی کرنا پڑی،اطلاعات کےمطابق بھارتی شہری نے شادی کے وعدے کی خلاف ورزی کی تو لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی جس میں وہ خوش قسمتی سے زندہ بچ گئی مگر پھر لڑکا شادی کرنے خود ہی اسپتال پہنچ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پونے کے علاقے سے تعلق رکھنے والا لڑکا اور لڑکی کی کافی عرصے سے دوستی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی تھی، لڑکے نے شادی کرنے وعدہ کررکھا تھا مگر اچانک وہ اس سے مکر گیا۔

    امریکہ: نیول بیس فائرنگ کیس کے بعد سعودی شہریوں کی گرفتاریاں شروع

    مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ لڑکی نے جب سنا کہ اُس کا دوست شادی کرنا نہیں چاہتا تو اُس نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی البتہ گھر والوں کو بروقت معلوم ہونا اُس کے لیے خوش قسمتی ثابت ہوا کیونکہ اہل خانہ بروقت اُسے اسپتال لے کر پہنچے۔رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اگر تھوڑی دیر سے اسپتال لے جایا جاتا تو طبیعت بہت زیادہ بگڑ سکتی تھی، ڈاکٹرز نے لڑکی کے معدے میں موجود زہر کو نلکی کے ذریعے جسم سے خارج کیا اور مزید علاج کے لیے داخل کرلیا۔

    ہندوستان یا ریپستان : حوا کی ایک اور5سالہ بیٹی درندگی کاشکارہوگئی

    دوران علاج ایم ایل او نے بیان ریکارڈ کیا اور کارروائی کا آغاز کیا، اسی دوران پولیس نے لڑکے کو فون کر کے فوری اسپتال طلب کیا تو وہ آگیا جس کے بعد اہلکاروں نے لڑکے کو شادی کے لیے رضا مند کیا۔لڑکی کے مطابق ’سورج نے نچلی ذات کی وجہ سے شادی سے انکار کیا جبکہ زمانہ دوستی سے وہ اس بات سے واقف تھا، جب انکار سنا تو میں نے زہر پینے کا فیصلہ کیا کیونکہ میں اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی تھی‘۔

    امریکیوں کا بھی عجیب شوق :دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا85 لاکھ روپے میں فروخت

  • ڈاکٹرنمرتاکومارنے والے میں کیا خوبیاں ہیں،منظرعام پرآگئیں‌

    لاڑکانہ:ڈاکٹرنمرتاکومارنے والے میں کیا خوبیاں ہیں،منظرعام پرآگئیں‌،اطلاعات کےمطابق آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا قتل کیس میں گرفتار ملزم مہران ابڑو نے امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔پولیس کی زیرحراست مہران ابڑونے 653 نمبرحاصل کئے ہیں۔

    امریکہ: نیول بیس فائرنگ کیس کے بعد سعودی شہریوں کی گرفتاریاں شروع

    واضح رہے کہ 16 ستمبر کو لاڑکانہ کے چانڈکا میڈکل کالج کے ہاسٹل سے کراچی سے تعلق رکھنے والی طالبہ نمرتا کی لاش برآمد ہوئی تھی، کالج انتظامیہ نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی مگر مقتولہ کے بھائی ڈاکٹر وشال نے خودکشی کے امکان کو رد کیا تھا ۔

    ہندوستان یا ریپستان : حوا کی ایک اور5سالہ بیٹی درندگی کاشکارہوگئی

    پولیس نے موبائل ڈی کوڈ کرنے کے بعد نمرتا کے ساتھی طالب علموں کو 17 ستمبر کو حراست میں لیا تھا۔پولیس افسران کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے موبائل فون سے کچھ میسجز ڈیلیٹ بھی ہوئے۔ڈاکٹرنمرتا کے کیس میں ابھی کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی تاہم پولیس کہتی ہے کہ یہ مذکورہ طالب ہی قاتل لگتا ہے

    امریکیوں کا بھی عجیب شوق :دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا85 لاکھ روپے میں فروخت

  • مظاہرین پراسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 37 فلسطینی زخمی

    غزہ :مظاہرین پراسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 37 فلسطینی زخمی،اطلاعات کےمطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کےنتیجے میں متعدد بچوں سمیت 37 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

    امریکہ: نیول بیس فائرنگ کیس کے بعد سعودی شہریوں کی گرفتاریاں شروع

    غزہ میں وزارت صحت کے مطابق جمعہ کے روز غزہ میں حق واپسی ریلیوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 شہری براہ راست گولیاں لگنے سےزخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر37 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق طبی عملے کے چار کارکنوں سمیت درجنوں فلسطینی براہ راست گولیاں لگنے جب کہ دیگر شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

    مقامی فیلڈ آبزرور نے بتایا کہ قابض فوج نے جنوبی غزہ میں حق واپسی تحریک کے تسلسل میں مظاہرین پر مشین گنوں، آنسوگیس کی شیلگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم سو کے فلسطینی زخمی ہوگئے۔

    ہندوستان یا ریپستان : حوا کی ایک اور5سالہ بیٹی درندگی کاشکارہوگئی

    ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے پر امن فلسیطنیوں پر مشین گنوں سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے بعض کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کل جمعہ کو حق واپسی مظاہروں کے موقع پر’اعلان بالفور کا سقوط’ کا نعرہ لگایا گیا تھا۔

    امریکیوں کا بھی عجیب شوق :دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا85 لاکھ روپے میں فروخت

    خیال رہے کہ جمعہ کے روز غزہ میں مختلف مقامات پر حق واپسی ریلیاں نکالی گئیں۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے تھے۔

    غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین کی حق واپسی تحریک 30 مارچ 2018ء سے جاری ہے۔ اس تحریک کےآغاز سے اب تک 327 فلسطینی شہید اور 31 ہزار سے زاید زخمی ہو چکے ہیں۔

  • امریکی حکام بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،عراق کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں‌،عراقی ارکان پارلیمنٹ

    بغداد:امریکی حکام بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،عراق کی غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں‌،عراقی ارکان پارلیمنٹ کی امریکہ پرسخت تنقید ، اطلاعات کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے حکمت اور الصادقون دھڑے کے ارکان نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں حشد الشعبی کے کلیدی کردار نے امریکہ کو شدید بوکھلاہٹ میں مبتلا کردیا ہے۔

    امریکہ: نیول بیس فائرنگ کیس کے بعد سعودی شہریوں کی گرفتاریاں شروع

    بیانات میں امریکہ کی جانب سے حشدالشعبی کے بعض افسران پر عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا گیا ہے۔الصادقون نامی پارلیمانی دھڑے کے ترجمان محمد الربیعی نے کہا ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس امریکی سازشوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے یہی وجہ ہے کہ یہ تنظیم داعش کی حامی سامراجی طاقتوں کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے۔

    ہندوستان یا ریپستان : حوا کی ایک اور5سالہ بیٹی درندگی کاشکارہوگئی

    امریکی محکمہ خزانہ نے جمعے کے روز چارعراقی عہدیداروں کے خلاف پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اس سے پہلے امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے بحرین، کویت، عمان، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے تعاون سے ایران اور مزاحمتی محاذ سے وابستہ پچیس اداروں اور افراد پر پاپندیاں عائد کردی ہیں۔

    امریکیوں کا بھی عجیب شوق :دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا85 لاکھ روپے میں فروخت

  • فلسطینی نژاد اردنی شہید کا جسد خاکی عمان میں اس کے ورثاء کے حوالے

    رام اللہ ۔فلسطینی نژاد اردنی شہید کا جسد خاکی عمان میں اس کے ورثاء کے حوالےکردی ہے،اسرائیلی حکام نے چند روز قبل جیل میں کینسر کے باعث جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینی نژاد اردنی شہری سامی ابو دیاک کا جسد خاکی عمان میں موجود اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    امریکہ: نیول بیس فائرنگ کیس کے بعد سعودی شہریوں کی گرفتاریاں شروع

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ابو دیاک 26 نومبر کواسرائیل کی ایک جیل میں علاج سے محروم رہنے کے باعث کینسر کی وجہ سے دم توڑ گئے تھے۔ اس کے بعد صہیونی حکام نے شہید کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا تھا۔ 36 سالہ ابودیاک کا جسد خاکی گذشتہ روز صہیونی حکام نے اردن کے مطالبے پرعمان کے حوالے کیا ہے۔

    ہندوستان یا ریپستان : حوا کی ایک اور5سالہ بیٹی درندگی کاشکارہوگئی

    فلسطینی محکمہ اسیران کے چیئرمین قدری ابو بکر نے بتایا کہ قابض صہیونی حکام نے شہید سامی ابو دیاک کا جسد خاکی شاہ حسین پل پرآئے اس کے ورثاء اور اردنی حکام کے حوالے کیا۔قبل ازیں صہیونی حکومت کی طرف سے شہید سامی ابو دیاک کا جسد خاکی اردن کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    امریکیوں کا بھی عجیب شوق :دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا85 لاکھ روپے میں فروخت

    سامی ابو دیاک 26 نومبر 2019ء کو عقوبت خانے میں کینسر اور علاج سے محرومی کے باعث شہید ہوگئے تھے۔انہیں کینسر کا موذی مرض 2015ء میں لاحق ہوا۔ انہیں سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے معدے میں موجود کینسر کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔

    ابو دیاک کو مزاحمتی حملوں کے الزام میں تین بارعمر قید اور 30 سال اضافی قید کی سزا سنائی تھی۔ سنہ 1967ء کے بعد اسرائیلی جیلوں میں شہید ہونےوالے فلسطینیوں کی تعداد 222 ہوگئی ہے۔

  • لوٹ مارفلسطینیوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے کے مکروہ صہیونی ہتھکنڈے جاری

    رام اللہ ۔لوٹ مارفلسطینیوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے کا مکروہ صہیونی ہتھکنڈے جاری ،اطلاعات کےمطابق قابض صہیونی فوج کی فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی کے دوران نہ صرف فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے بلکہ بے گناہ فلسطینیوں کےگھروں میں گھس کر قیمتی سامان اور نقدی وزیورات کی لوٹ مار کی مہم بھی اپنے عروج پر ہے۔

    امریکہ: نیول بیس فائرنگ کیس کے بعد سعودی شہریوں کی گرفتاریاں شروع

    مقبوضہ بیت المقدس سے اطلاعات کےمطابق جمعرات کے روز قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں صرہ کے مقام پر ایک فلسطینی شہری عامر شحادہ کے گھر پر چھاپے کےدوران 17 ہزار شیکل کی نقد رقم اور زیورات لوٹ لینے کے ساتھ ایک دوسرے فلسطینی زکریا الترابی کےگھر سے 1200 شیکل کی رقم لوٹ لی۔

    ہندوستان یا ریپستان : حوا کی ایک اور5سالہ بیٹی درندگی کاشکارہوگئی

    غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے یعبد قصبے کے فلسطینی شہری کی طرف سے شکار کی گئی کہ قابض فوج نے اس کی اس کی اہلیہ کا زیور چھین لیا اور اس کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔فلسطینی شہری عبداللہ ابو الترکی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی لوٹی گئی رقم صہیونی حکام سے واپس لینے کی ہرممکن کوشش کی مگر اسے رقم واپس نہیں دی گئی۔ صہیونی دشمن یہ بھونڈا الزام عاید کرتے ہیں کہ ابو ترکی ‘دہشت گردی’ کی معاونت کے لیے رقم استعمال کررہے تھے اور ان کے خلاف اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے تحقیقات کررہےہیں۔

    امریکیوں کا بھی عجیب شوق :دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا85 لاکھ روپے میں فروخت

    فلسطینی قانون دان طارق الحاج نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قابض صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کی املاک کی لوٹ مار کے لیے باقاعدہ قانون سازی کررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے یہ ہوتا تھا کہ فلسطینی لوٹی گئی رقوم کے حصول کے لیے اسرائیلی سپریم کورٹ سے رجوع کرتے تھے مگر اب صہیونی حکام’دہشت گردی’ کی معاونت کا الزام عاید کرکے صہیونی عدالت کو فلسطینیوں کی رقوم اور زیورات ان کے حوالے کرنے کے فیصلے سے روک دیتے ہیں۔

  • امریکی ایوان نمائندگان نے فلسطینی اتھارٹی کی امداد میں کمی کی منظوری دیدی

    واشنگٹن ۔:ایوان نمائندگان نے فلسطینی اتھارٹی کی امداد میں کمی کی منظوری دیدی، تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار’ واشنگٹن پوسٹ’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایوان نمائندگان نے کثرت رائےسے ایک بل کی منظوری دی ہےجس میں تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کی گئی ہے۔

    امریکہ: نیول بیس فائرنگ کیس کے بعد سعودی شہریوں کی گرفتاریاں شروع

    واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ایوان نمائندگان کی قرارداداگرچہ علامتی نوعیت کی ہے مگر اس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو سخت برہم کیا ہے جو دو ریاستی حل سے راہ فراراختیارکررہے ہیں۔ اس بل سے امریکی انتظامیہ کویہ پیغام دیا گیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے جو ‌صدر ٹرمپ کےموقف کے برعکس موقف موجود ہے۔

    ہندوستان یا ریپستان : حوا کی ایک اور5سالہ بیٹی درندگی کاشکارہوگئی

    اخبارلکھتا ہےکہ اس کے علاوہ اس بل سے اسرائیل کویہ پیغام دیا گیاہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کے اسرائیل کے حوالے سے اقدامات سے ڈیموکریٹک پارٹی کا کوئی لینا دینا نہیں۔بل کے متن میں کہا گیاہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایک یہودی جمہوری ریاست کی بقاء اوراس کی سلامتی کے لیے فلسطینیوں کے لیے الگ سے ریاست ضروری ہے اور دنیاکو فلسطینیوں‌کو ان کی خود مختارریاست کا وعدہ پورا کرناچاہیے۔

    امریکیوں کا بھی عجیب شوق :دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا85 لاکھ روپے میں فروخت

    بل میں فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری اور اسرائیل کی طرف سے اٹھائے گئے تمام یک طرفہ اقداما ت کی مخالفت کی گئی۔ قرارداد میں فلسطینیوںاوراسرائیل پر امن بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔خیال رہے کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی ریاست کاسب سے بڑا حامی ہے۔ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد بیت المقدس اسرائیل کو دے دیا گیا اور فلسطینیوں کو ان کے دیرینہ حقوق اور مطالبات سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے۔