Baaghi TV

Author: +9251

  • عراق میں پھر سے یہ سنگین کام … ہو سکتا ہے ، امریکا نے متنبہ کر دیا

    عراق میں پھر سے یہ سنگین کام … ہو سکتا ہے ، امریکا نے متنبہ کر دیا

    باغی ٹی وی : امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نے خبر دار کیا ہے کہ عراق میں پرامن مظاہرین پر دوبارہ قاتلانہ حملوں کا خدشہ ہے۔
    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری نظر سے ایسی نئی رپورٹس گذری ہیں جن میں بغداد میں عراقی مظاہرین پر پرتشدد حملے کرنے کا ثبوت موجود ہے۔


    مائیک پومپیو نے عراقی قیادت اور حکومت پر زور دیا کہ وہ مظاہرین پر حملوں میں ملوث اہلکاروں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی میں عمل لائیں۔

    امریکہ: نیول بیس فائرنگ کیس کے بعد سعودی شہریوں کی گرفتاریاں شروع

    درایں اثناء عراقی پارلیمنٹ کے رکن اور پارلیمنٹ کی سربراہی کمیٹی کے سربراہ حسن کریم الکعبی نے کل سوموار کو مقامی وقت کے مطابق ایک بجے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلا س میں عسکری قیادت کو بھی بلایا گیا ہے تاکہ مظاہرین پرحملوں ، بغداد اور السنک کے مقامات پر نامعلوم مسلح افراد کی طرف سےمظاہرین پر فائرنگ کے معاملے پر بحث کی جاسکے۔

    امریکیوں کا بھی عجیب شوق :دیوار پر ٹیپ سے چپکا ہوا کیلا85 لاکھ روپے میں فروخت

    واضح‌ رہے کہ عراق میں یکم اکتوبر سے مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز اور ملیشیاؤں نے عوامی احتجاج کے ساتھ بھرپور طاقت سے نمٹنے کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں تقریبا 400 مظاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی ہو گئے۔ اس دوران درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔
    واضح رہے کہ بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف جاری احتجاج میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،اطلاعات کے مطابقعراق میں 2 ماہ سے جاری پرتشدد احتجاج میں 400 سے زائد ہلاکتوں کے بعد بالآخر عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کو استعفیٰ دینا پڑا.

  • شدید تناؤ کے باوجود ، ایران اور امریکا کے درمیان قیدیوں کی رہائی کا تبادلہ

    شدید تناؤ کے باوجود ، ایران اور امریکا کے درمیان قیدیوں کی رہائی کا تبادلہ
    باغی ٹی وی: امریکا اور ایران کے درمیان ہفتے کے روز قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ ایران نے چینی نژاد امریکی سکالر زیو وانگ جبکہ امریکا نے ایک ایرانی سائنس دان مسعود سلیمانی کو رہا کیا ہے۔

    امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کا یہ تبادلہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔ زیو وانگ ایران کی بدنام زمانہ جیل ایفین میں قید رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وانگ کی رہائی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ قیدیوں کے معاملے پر زیاہ اہمیت دیتے ہیں۔ ایران میں قید دوسرے امریکیوں کی رہائی کے بھی اقدامات کیے جائیں گے

    میانوالی : ایک خاندان کو شدید صدمہ

  • میانوالی : ایک خاندان کو شدید صدمہ

    میانوالی، ایک خاندان کو شدید صدمہ
    باٹی ٹی وی رپورٹ : میانوالی، ایک خاندان کو شدید صدمہ پہنچا ہے .میانوالی لوئربرانچ میں کیری ڈبہ نہر میں گر گیا.گاڑی میں ایک ہی خاندان کے7افراد سوار تھے.ساتوں افراد مریض کو اسپتال میں چیک اپ کرنے کے بعد گھر جارہے تھے.نہر میں ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے.،ایک شخص کو زندہ بچالیا گیا.نہر میں .پپلاں کے مقام پر کیری ڈبہ نہر میں گرا بتایا جاتا ہے کہ کیری ڈبہ تیز رفتری کی وجہ سے نہر میں گرا. سات افراد مریض کو چیک اپ کے لیے ہسپتال جارہے تھے..ہسپتال سے واپسی پر یہ الم ناک واقعہ پیش آیا.ریسکیو عملے کے مطابق ڈوبنے والوں میں 2 بچوں کے علاوہ 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

  • سرگودھا۔ اے ایس پی سٹی سید احمد شاہ کی هدايات پر

    سرگودھا۔ اے ایس پی سٹی سید احمد شاہ کی هدايات پر ایس ایچ او قیصر الہی وڑائچ اےایس ائی الیاس گوندل اور کانسٹیبل ارشد پڑھیار تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کی بدنام زمانہ منشیات فروش سمیرا زوجہ عثمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوے رنگے ہاتھوں 4000 گرام چرس برآمد کرتے ہوے نائن سی کا مقدمہ درج کر لیا۔
    ڈ پی او سرگودہا اور اے ایس پی سٹی نے پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوے نقد انعام سے نوزا۔ ۔۔

  • شام میں روسی فوج اور بشار الاسد کے فضائی حملوں سے کتنے شہری اور بچے جاں بحق ہوگئے

    باغی ٹی وی : شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں اسد رجیم اور اس کے اتحادی روس کے ہفتے کے روز مختلف فضائی حملوں میں آٹھ بچّوں سمیت انیس شہری جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔

    برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ روسی طیارے نے ادلب کے جنوب میں میں واقع گاؤں البرا پر بمباری کی ہے جس سے ایک بچّے سمیت چار شہری مارے گئے ہیں۔فضائی حملے میں ایک دو منزلہ مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے۔

    عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ امدادی کارکنوں نے ملبے سے ایک شخص کی لاش نکالی ہے۔ وہ کمبل میں لپٹی ہوئی تھی اور اس کو اسٹریچر پر ڈال کر تباہ شدہ مکان سے باہر لایا گیا تھا۔

    امریکہ: نیول بیس فائرنگ کیس کے بعد سعودی شہریوں کی گرفتاریاں شروع

    رصدگاہ کے مطابق اس گاؤں کے نزدیک واقع علاقے جبل الزاویہ پر بھی روسی لڑاکا طیارے نے بمباری کی ہے جس سے ایک بچّے سمیت دو افراد مارے گئے ہیں۔

    شامی فوج نے ہیلی کاپٹروں سے ادلب کے اسی علاقے میں واقع ایک گاؤں عبدیتا پرتباہ کن بیرل بم گرائے ہیں۔ان کے دھماکوں سے پانچ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں تین کم سن بچّے بھی شامل ہیں۔شامی فوج قبل ازیں بھی باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر بیرل بموں سے حملے کرتی رہی ہے اور ان خام بموں سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے.
    ادھرشام کی سرحدوں پر 5 ویں سرحدی چوکی کےقیام کی تجویز پرامریکہ نے خیر مقدم کیا، اطلاعات کے مطابق امریکہ کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کیلی کرافٹ کا کہنا ہے کہ ہم شام میں سرحد پار امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ترکی کی پانچویں سرحدی چوکی کے قیام کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔

    ہندوستان یا ریپستان : حوا کی ایک اور5سالہ بیٹی درندگی کاشکارہوگئی

  • پشاور کے شہریوں کے مسائل کا حل اب الگ انداز سے

    پشاور کے شہریوں کے مسائل کا حل اب الگ انداز سے ہوگا

    باغی ٹی وی : پشاور میں شہریوں کو درپیش مسائل کے بروقت حل کرنے لیے انتظامیہ نے ریونیو دربار شروع کر دیا، شہری بھی عرصہ دراز سے درپیش مشکلات کے حل کےلیے پہنچ گئے۔ ریکار ڈ میں غلطیوں اور کوتاہی پر دو پٹواریوں کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔
    پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ریونیو دربار کا آغاز کردیا، اراضی سے متعلق مشکلات اب موقع پر حل ہوں گی، شہری بھی سہولیات سمیت زمین کے نقولات، فردات سمیت دیگر اسناد کی جلد فراہمی کے اقدامات پر مطمئن ہیں، کہتے ہیں اس قسم کی سرگرمیاں جاری رکھنی چاہیئے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق پہلے ہی دن سینکڑوں درخواست دہندگان نے ریونیو دربار میں افسران کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا جن کو موقع پر حل کیا گیا۔

  • بھلوال چک نمبر 13جنوبی ترجمان وزیراعظم چوہدری ندیم افضل چن صاحب نے

    بھلوال چک نمبر 13جنوبی۔
    ترجمان وزیراعظم چوہدری ندیم افضل چن صاحب نے آج چک نمبر 13 جنوبی میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا اسی موقع پر چوہدری ماجد بسرا چوہدری نجیب گیل سابق چیئرمین نوید اشرف واڑعچ علی عامر ذوالفقار علی بھٹو اور معززین علاقے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اور لوگوں کے مسائل بھی سنے

  • بورے والا : کار پر مسلح افراد کا قاتلانہ حملہ

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے گاڑی کو شدید نقصان، بورے والا ہم ٹی وی کے رپورٹرسمیع جٹ اور انکا بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہا
    محمد سمیع جٹ اپنے بھائی اور دوست کے ساتھ گاڑی پر 437/ ای بی اپنے گھر سے شہر آ رہے تھے کہ عزیز آباد روڈ پر اچانک عقب سے آنے والے دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹنے کے علاوہ مختلف حصوں پر فائر لگنے سے شدید نقصا پہنچا تاہم سمیع جٹ اور انکے بھائی معجزانہ طور پر محفوط رہے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو کردی گئی

  • وہاڑی : مصنوعی مہنگائی کو روکنے کے لیے اقدام

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز راشد بتول نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کا دورہ کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق انہوں نے اس موقع پر سبزی و فروٹس کی نیلامی کے عمل کاجائزہ لیا ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز راشد بتول نے اس موقع پر کہا کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پرسبزی منڈی میں مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے باقاعدگی سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے جس سے مصنوعی مہنگائی میں کمی آئی ہے حکو مت پنجاب کی طرف سے سبزی منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم بنا دیئے گئے ہیں جہاں کسان براہ راست اپنی سبزیاں وفروٹ فروخت کر رہے ہیں جس سے سبزیوں و فروٹ کی قیمتوں میں واضح کمی آئے ہے حکو مت پنجاب کی طرف سے کسان پلیٹ فارم کاقیام ایک احسن اقدام ہے جسے عوام کی طرف سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے.

  • وہاڑی : صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہنگامی اقدام

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں خصوصی صفائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت ہنگامی بنیادوں پر صفائی کی جارہی ہے ہسپتال کے وارڈز ،لانز اور اطراف میں موجود کوڑا اور کچرا اٹھایا جا رہا ہے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر محمد فاضل نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ماحول کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جائے گا تاکہ یہاں آنے والے مریضوں اور تیمار داروں کو خوشگوار احساس ہو ۔اور صاف ستھرا ماحول میسر آئے ۔