Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیرچپےچپےپرفوج، پھربھی کشمیری مجاہدین کاخوف، وادی میں الرٹ جاری کردیا گیا

    سرینگر:مقبوضہ کشمیرچپےچپےپرفوج، پھربھی کشمیری مجاہدین کاخوف، وادی میں الرٹ جاری کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق جموں ، پیرپنچال ، خط چناب میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ تمام فورسز کیمپوں کے اردگرد چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ خفیہ اداروں کی جانب سے الرٹ جاری کرنے کے بعد جموں میں لائن آف کنٹرول پرتعینات اہلکاروں کو بھی چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

    سری نگرسے موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق بدرواہ اور ڈوڈہ میں سال 1990کے بعد دوسرے مرتبہ بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ جموں ، پیر پنچال ، خط چناب میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں کے مختلف اضلاع میں قائم فورسز کیمپوں کے اردگرد چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے امکانی حملوں کو ٹالنے کیلئے پورے جموں صوبے کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ادھرخط پیر پنچال اورخط چناب میں بھی فورسزکی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے جس کے نتیجے میں لوگ ذہنی طورپر پریشان ہو گئے ہیں۔

    ذرائع کےمطابق خط چناب اور خط پیر پنچال میں مسلم آبادی والے علاقوں میں خوف کی لہر ہے اس دوران لوگوں نے دفعہ 35اے کے حق میں راجوری اور بدرواہ میں احتجاجی مظاہرئے کئے۔ احتجاج کرنے والوں کے مطابق دفعہ 35اے کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر ہو کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اہم شاہرائوں اور فورسز کیمپوں کے اردگرد بار ڈر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے باعث لوگوں میں اضطرابی کیفیت پائی جارہی ہے۔

    معلوم ہوا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے الرٹ جاری کیا ہے کہ عسکریت پسند جموں میں فورسز کیمپوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے حفاظت کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں کے مختلف اضلاع میں بھی اضلاع اہلکاروں کو تعینات کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • میاں جاوید لطیف بھی نیب کے شکنچے میں

    میاں جاوید لطیف بھی نیب کے شکنچے میں

    میاں جاوید لطیف بھی نیب کے شکنچے میں

    قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے میاں جاوید لطیف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع کر دیں۔نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لیے آٹھ مشترکہ رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    نیب کے مطابق میاں جاوید لطیف نے اپنے اہلخانہ کے نام اربوں روپے کی جائیداد بنائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما کے خلاف موصول شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ حبیب کالونی شیخوپورہ میں 12 مرلے کا گھر ڈیڑھ ایکڑ تک بڑھ گیا، میاں جاوید لطیف کے سیاست میں آنے بعد اثاثوں میں اضافہ ہوا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ میاں جاوید لطیف کے درجنوں اثاثے ان کی اہلخانہ کے نام پر ہیں۔
    واضح‌رہے کہ نیب نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ماڈل ٹاون، ڈونگا گلی اور ہری پور میں جائیدادیں منجمند کرنے کا حکم دیا. منجمد کیے جانے والے اثاثوں میں لاہور کی 96 ایچ اور 86 ایچ ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی سمیت ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہرہ پور میں 2 پراپرٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن میں تیرہ پراپرٹیاں، چنیوٹ میں 2 پراپرٹیاں اور ڈیفنس فیز 5 لاہور میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔

  • کرکٹرفوادعالم کی رگوں میں کیا ہے، خودہی بتاکرسب کوحیران کردیا

    کراچی:کرکٹرفوادعالم کی رگوں میں کیا ہے؟ خودہی بتادیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹر فوادعالم کا کہنا ہےکہ پاکستان کی ٹیم میں واپسی خوش آئندہے۔ قومی ٹیم میں سلیکشن پربہت خوش ہوں۔

    فواد عالم نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف پرفارمنس کا دباو ہوگا لیکن کوشش کروں گاپرفارم کروں اوردوسروں کوغلط ثابت کروں ۔فواد عالم نے کرکٹ سے اپنی محبت اوروابستگی کو کچھ اس طرح بیان کیا وہ کہتے ہیں کہ کرکٹ تو میری رگوں میں ہے

    فواد عالم کا مزید کہنا تھا کہ پرفارم کرتےرہیں توایک دن دروازہ ضرورکھل جاتاہے۔ جتنی کارکردگی دکھائیں اتناہی سلیکشن کاموقع ملتاہے۔سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمدپرفوادعالم نےاپنےخیالات کااظہارکرتےہوئےکہاکہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئےسری لنکاٹیم کی آمدسےدنیامیں اچھا پیغام جائےگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزسری لنکا ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں فوادعالم کو دس سال بعد قمی ٹیم میں سیلکیٹ کیا گیا ہے ،فواد عالم کی دوبارہ شمولیت پران کے مداح بھی بہت خوش ہیں‌

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی داتا دربارؒ پر حاضری، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی داتا دربارؒ پر حاضری، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

    باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر آج لاہور پہنچے، انہوں نے داتا دربارؒ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہور پہنچ گئے، انہوں نے داتا دربارؒ پر حاضری دی، مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں.

    واضح رہے کہ آرمی چیف کا مدت ملازمت میں توسیع کے بعد یہ پہلا دورہ لاہور ہے، اس موقع پر انہوں نے سفید ٹوپی، شلوار قمیض کے اوپر نیلے کوٹ کے ساتھ کندھوں پر چادر ڈال رکھی تھی۔

  • سود خورفل ایکشن میں

    کمالیہ : سود خور فل ایکشن میں غریب لوگوں کو پھنسانے کے لئے حسین پُرکشش مکڑی کی طرح جال بُن لئے ۔
    روزمرہ استعمال کی اشیاء قسطوں کے لالچ میں عام لوگوں کو ڈبل قیمت پر دی جانے لگیں۔

    تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں سود خوروں نے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے نئے ہتھکنڈے استمعال کرنے شروع کر دیے ہیں اور قسطوں کا لالچ دے کر روزمرہ استعمال کی عام اشیاء غریب لوگوں کو انتہائی مہنگے داموں فروخت کی جانے لگی۔ اور اکثر اشیاء پر ڈبل سے بھی زیادہ ریٹ وصول کیا جاتا ہے جبکہ عام لوگ خصوصا غریب آدمی قسطوں کے لالچ میں آکر سالہا سال ذلیل وخوار ہوتے رہتے ہیں ۔کمالیہ میں مختلف روڈز پر مخصوص افراد نے مختلف ناموں سے دوکانیں بنا کر جال بچھا رکھا ہے قابل غور بات ہے ان لوگوں کے پاس اس دھن کی کوئی تفصیلات نہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیکس بھی برائے نام دیا جاتا ہے لاکھوں روپے شورومز کے کرائے ملازمین کی تنخواہیں یہ تمام رقم چند سالوں سے کہاں سے آئی جبکہ معمولی سے ٹیکس ریٹرن ہیں الیکٹرونک کے نام پر ناقص اشیاء فروخت کی جاتی ہیں اور لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔عام طور پر یہ لوگ ٹیکسوں کی مد میں لاکھوں روپے بچا کر سرکاری خزانے کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چونا لگا رہے ہیں۔اکثر کالا دھن ایسے کاروبار میں لگایا جاتا ہے۔شہری وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ایران پر امریکا کا دباؤ کیسے کارگر رہا، ٹرمپ نے بتایا

    ایران پر امریکا کا دباؤ کیسے کارگر رہا،ٹرمپ نے بتایا

    باغی ٹی وی امریکی انتظامیہ کے ایک سینیر عہدیدار نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کار آمد ثابت ہوئی ہے۔

    ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ اس کے متنازع ایٹمی پروگرام ، زیر حراست افراد کے معاملے پر بات چیت کرنے ، پڑوسی ممالک کے امور میں ایرانی مداخلت اور میزائل پروگرام پر بغیر کسی پیشگی شرط کے ایرانی قیادت کے ساتھ مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔امریکی عہدیدار کی طرف سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایران میں قید ایک امریکی زیو وانگ’ کی رہائی کی اطلاعات ہیں۔

    ایران اور امریکا نے ہفتے کے روز قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا۔ پرنسٹن یونیورسٹی ایک طالب علم کی رہائی کے بدلے میں امریکا میں زیرحراست ایک ایرانی سائنسدان کو رہا کیا گیا ہے۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکا نے ایرانی قید مسعود سلیمانی کے خلاف الزامات ساقط کردیے ہیں۔

    شدید تناؤ کے باوجود ، ایران اور امریکا کے درمیان قیدیوں کی رہائی کا تبادلہ

    امریکی عہدیدار کا خیال تھا کہ وانگ کو غیر منصفانہ طور پر حراست میں لیا گیا۔ ایران میں اس پر جاسوسی کا الزام لگایا گیا لیکن وہ جاسوس نہیں تھا اور نہ اس اس طرح کی کسی دوسری گرمی میں شامل رہا ہے۔

  • سارک چارٹر ڈے کی مناسبت سے وزیراعظم کا اہم پیغام

    سارک چارٹر ڈے کی مناسبت سے وزیر اعظم کا اہم پیغام

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے سارک چارٹر ڈےکے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سارک چارٹر ڈے غربت ،جہالت اور بیماریوں کے خاتمے کے عزم کی یاد دلاتا ہے.پاکستان خطے میں ترقی کے مواقع پر یقین رکھتا ہے، سارک ممالک باہمی احترام اور خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے ترقی حاصل کر سکتے ہیں.پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کیلئےپر عزم ہیں،توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی ،
    وزیر اعظم نے کہا کہ 35ویں سارک چارٹر ڈے پر سارک ارکان ممالک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.رہنماؤں نےجنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کیلئےمل کر کام کرنے کیلئےسارک چارٹر مرتب کیا .عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کے لئے پُرعزم ہے، توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی۔ پاکستان انفرادی ، قومی اور خطے کی ترقی کے لئےعلاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے، برابری اور باہمی عزت کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے موثرعلاقائی تعاون کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے

  • پاک بحریہ کی افریقی ممالک میں بحری سفارتکاری جاری

    پاک بحریہ کی افریقی ممالک میں بحری سفارتکاری جاری

    پاک بحریہ کی افریقی ممالک میں بحری سفارتکاری جاری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی افریقی ممالک میں بحری سفارتکاری جاری ہے اس سلسے میں دو جہازوں معاون اور اصلت نے نائیجیریا کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

    پاک بحریہ کے جہازوں نے لاگوس میں میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا جس میں ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

    نائیجیرین عوام نے پاک بحریہ کے خیرسگالی کے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس دورے میں مشن کمانڈر نے نائیجیرین حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا

    مشن کمانڈر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی حالت زار سے نائیجیرین حکام کو آگاہ کیا۔ دورےکے آخر میں دونوں ممالک کے جہازوں نےمشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیا۔ دورے کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کا فروغ، دوطرفہ بحری تعاون کا مزید استحکام اور انسانی ہمدردی کے جزبے کو فروغ دینا ہے۔

    پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

  • بھارت میں لگی آگ نے کتنی تباہی مچا دی

    بھارت میں لگی آگ نے کتنی تباہی مچا دی،

    باغی ٹی وی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی سے 43 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بیگ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ نئی دہلی کے علاقے اناج منڈی میں پیش آیا۔

    حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے تاہم اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ فیکٹری کی ورک شاپ میں لگی۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ صبح 5 بجے اس وقت پیش آیا جب زیادہ تر ملازمین سو رہے تھے، واقعے میں 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق 50 افراد کو بچا لیا گیا جب کہ فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    دوسری جانب امریکی حکومت نے بھی امریکی خواتین کو بھارت میں تنہا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کردی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی خواتین بھارت میں موجود ہوں تو الرٹ رہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں27 سالہ ویٹرنری ڈاکٹر پریانکا ریڈی زیادتی کیس نے پورے بھارت میں ہلچل مچادی تھی۔ جس کے بعد پورے بھارت میں احتجاج شروع ہوگئےتھے ۔

    بھارت میں انسان نہیں درندے بستےہیں،امریکہ اوربرطانیہ نے اپنی خواتین کوبھارت جانے سے روک دیا

    یاد رہے کہ بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے مطابق بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کا ریپ (زیادتی) اور ہر ایک دن بعد کسی خاتون کا گینگ ریپ کیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2017 میں مجموعی طور پر بھارت بھر میں خواتین کے خلاف جرائم و تشدد کے 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے زیادہ تر ریپ کے کیسز تھے۔

  • ایسا ماحول نہ بنائیں‌کہ مور ناچتا پھرے، اختر مینگل نے کیوں کہہ دیا

    ایسا ماحول نہ بنائیں‌کہ مور ناچتا پھرے، اختر مینگل نے کیوں کہہ دیا

    باغی ٹی وی موجودہ حکومت کی مشکلات کے حوالے سے کوئی نہ کوئی نئی چیز سامنے آتی جا رہی ہے. اسی سلسلے میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنی ہی اتحادی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حالات نا بنائیں کہ مشرف والا مور پھر ناچنا شروع کر دے۔
    حکومت کے ساتھ اپنے اتحاد کے حوالے سے بی این پی کے سربراہ کا کہنا تھا حکومت سے لو اور دو نہیں کر رہے، 6 نکات پر عملدرآمد چاہتے ہیں، اگر حکومت عمل نہیں کر سکتی تو بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کیوں بنے۔

    سردار اختر مینگل کا کہنا تھا حکومت کو مزید مہلت دینے کا وقت گزر چکا ہے، حکومت والے مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو رزلٹ کے ساتھ آئیں۔ان کا کہنا تھا کسی کو خوش کرنے کے لیے ترمیم ہو سکتی ہے تو ہمارے نکات پر کیوں عمل نہیں ہو سکتا۔

    عراق میں پھر سے یہ سنگین کام … ہو سکتا ہے ، امریکا نے متنبہ کر دیا

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بی این پی مینگل کے سربراہ کا کہنا تھا حکومت نے ترمیم کے لیے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت پہلے ترمیم پر حمایت لینے کے لیے ہمیں قائل کرے۔

    امریکہ: نیول بیس فائرنگ کیس کے بعد سعودی شہریوں کی گرفتاریاں شروع