Baaghi TV

Author: +9251

  • قوی خان کے انتقال پر عمران خان اور محسن نقوی کا اظہار تعزیت

    قوی خان کے انتقال پر عمران خان اور محسن نقوی کا اظہار تعزیت

    قوی خان کی وفات پر جہاں ان کے شوبزکے ساتھیوں اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے وہیں سابق وزیراعظم جناب عمران خان نے بھی اداکار کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے ” معروف اداکار قوّی خان کی رحلت کے بارے میں جان کر رنجیدہ ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں”۔ دوسری طرف نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بھی قوی خان کے انتقال کو شوبز انڈسٹری کا بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اداکار کے سوگوار خاندان کے دکھ میں شریک ہوں ، قوی خان کے انتقال سے اداکاری کا

    سہنری دور ختم ہو گیا ہے. انہوں نے اپنی ورسٹائل اداکاری سے ٹی وی ڈراموں کو نئی جہت دی۔ان کے یادگار ڈرامے آج بھی پرستاروں کو یاد ہیں . قوی خان مرحوم کی فن و ثقافت کے فروغ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ قوی خان علاج کی غرض سے کینڈا میں زیر علاج تھے ، وہاں وہ اپنے بیٹے عدنان کے ساتھ رہتے تھے. کینسر سے جُوجنے والے قوی خان کے کریڈٹ پر بے شمار سپر ہٹ ڈرامے ہیں جن میں اندھیرا اجالا قابل ہے. ستارہ امتیاز حاصل کرنے والا یہ فنکارہمیشہ اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ رہے گا.

  • امان اللہ کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے

    امان اللہ کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے

    پاکستان کے معروف اور مزاحیہ اداکار امان اللہ کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے ، امان اللہ 6 مارچ 2020 کو خالق حقیقی سے جاملے تھے ، انتقال سے قبل وہ کچھ عرصہ بیمار رہے. امان اللہ نے 4 دہائیوں تک مسلسل شائقین کے دلوں پر راج کیا. انہوں نے 1976 میں پہلی دفعہ اسٹیج پر کام کیا اس کے بعدان کی کامیابیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ چل نکلا .انہوں نے سٹیج پر ڈرامے کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا. ان کی کامیڈی کی ٹائمنگ ایسی تھی کہ انہیں کوئی مات نہیں دے سکتا تھا. امان اللہ نے نا معلوم افراد اور ون ٹو کا ون میں بھی کام کیا. ان کی جوڑی مستانہ ،

    سہیل احمد ، ببو برال کے ساتھ بہت زیادہ سراہی گئی. امان اللہ نے عالم لوہار کے ساتھ بھی پرفارم کیا. ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2018 میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔امان اللہ نے انڈیا جا کر بھی پرفارم کیا اور خوب داد سمیٹی. امان اللہ بہت سارے فنکاروں کے رول ماڈل تھے انہیں دیکھ کر کئی آرٹسٹوں نے سٹیج کا رخ کیا اور کامیابیاں حاصل کیں. امان اپنی ذات میں اداکاری کا ایک مکمل ادارہ تھے. آخری دنوں میں وہ پھیپھڑوں اور دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے تھے.

  • خوبصورت سیرت اور خوبصورت انسان ہم سے جدا ہو گیا نبیل قریشی

    خوبصورت سیرت اور خوبصورت انسان ہم سے جدا ہو گیا نبیل قریشی

    ہدایتکار نبیل قریشی جنہوں نے گزشتہ برس قوی خان کے ساتھ کام کیا، نبیل قریشی نے قوی خان جیسے لیجنڈ فنکار کو قائداعظم زندہ باد میں ڈائریکٹ کیا. نبیل قریشی نے قوی خان کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” قوی خان نہایت ہی خوبصورت اور خوب سیرت انسان تھے وہ ہم سے آج جدا ہو گئے ، خوبصورت فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ وہ بہت ہی باخلاق تھے ، بہت زیادہ پیار کرنے والے انسان تھے. ان کے ساتھ کام کرنے

    کی خوبصورت یادیں دل میں رہیں گی”. نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ قوی خان کے ساتھ کام کرنا نہایت ہی یادگار ہے . ان کا یوں دنیا سے چلے جانا ہم سب کے لئے ایک بہت ہی دکھ کی خبر ہے. یاد رہے کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم قائداعظم زندہ باد میں قوی خان نے ایک نہایت ہی خوبصورت کردار کیا. اس فلم کی سکریننگ کے موقع پر قوی خان خصوصی بور پر لاہور تشریف لائے اور انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ پاکستان میں سینما ایک بار پھر ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گیا ہے، آج ہمارے ہاں فلم بھی بہت اچھی بن رہی ہے اور ڈرامہ بھی بہترین بنایا جا رہا ہے.

  • جو ریٹائرڈ اب بھی عمران کیلئے لابنگ کررہے انہیں لگام ڈالی جائے. مولانا فضل الرحمان

    جو ریٹائرڈ اب بھی عمران کیلئے لابنگ کررہے انہیں لگام ڈالی جائے. مولانا فضل الرحمان

    کچھ ریٹائرڈ اب بھی عمران کیلئے لابنگ کررہے. مولانا فضل الرحمان کا الزام

    جمعیت علماء اسلام (فضل گروپ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاست دان جیل جانے سے اتنا نہیں ڈرتا جتنا عمران خان ڈرتا ہے۔ چیف جسٹس (ر) ثاقب نثاراور فیض حمید ابھی بھی عمران خان کے لئے لابنگ کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان گھرمیں بیٹھا جھوٹ بول رہا ہے کہ گھر پر نہیں۔ قانون کوروکنے کے لئے ورکرز کو لاکربٹھایا ہوا ہے۔ ایک شخص کی پہچان ہے کہ وہ صبح کچھ کہتا ہے اور شام کوکچھ کہتا ہے، اس کے پاس کوٸی ویژن نہیں ہے ۔ سیاست دان جیل جانے سے اتنا نہیں ڈرتا جتنا عمران خان ڈرتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس (ریٹائرڈ) ثاقب نثاراور سابق جرنل فیض حمید ابھی بھی عمران خان کے لئے لابنگ کررہے ہیں ۔ ادارے اس صورتحال کا نوٹس لیں اورانہیں لگام ڈالیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں بدامنی ہے ہم بہت سے علاقوں میں الیکشن مہم کے دوران نہیں جاسکیں گے۔ کیا پولیس اوراداروں میں الیکشن میں سیکورٹی دینے کی صلاحیت ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی صورتحال کو دیکھنا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق سربراہ جے یو آئی ایف نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ عمران کی چار سالہ حکومت نے ہمارے ملک کو کہاں پہنچایا۔ ملک کو ایسی جگہ پہنچایا جہاں غریب کو روٹی نہیں مل رہی۔ ایسے میں 80 ارب روپے الیکشن پر خرچ کروانے کی بات ہو رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدلیہ کے ازخود نوٹس پرحیرت ہے۔ ہمارے نزدیک 2 اور 3 کا نہیں 4 اور 3 کا فیصلہ ہے ۔ ماہرین قانون اس پرجرات مندانہ رائے دیں۔ جبکہ پنجاب اور خیبر پختون خوا ضمنی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس وقت دو اسمبلیاں موجود نہیں اور دونوں کے ٹوٹنے کا وقت ایک نہیں ہے، شیڈول بھی ایک نہیں ہے۔ شیڈول دینے کا اختیار بھی کسی ایک منصب کے پاس نہیں۔

    سربراہ جے یو اۤئی ایف نے کہا کہ مردم شماری ہو رہی ہے دو اسمبلیوں کے الیکشن پرانی مردم شماری پر ہوں گے۔ کئی نئے ووٹرحق سے محروم ہوں گے، کیا اسمبلیاں وزرائے اعلیٰ نے توڑی ہیں یا کسی سیاسی لیڈرکے حکم پرتوڑی گئیں۔ حیرت ہے کہ عدالت عظمیٰ نے ازخود نوٹس لیا کہ الیکشن کیوں نہیں ہو رہے۔ یہی سپریم کورٹ تھی جس نے مشرف کو تین سال میں الیکشن کرنے کی ہدایت دی اور آج نوے روزمیں الیکشن کا حکم دے رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    ان کا کہنا تھا کہ آج آئی ایم ایف ہمارا بجٹ بنا رہا ہے، اسٹیٹ بینک کو ایسا کر دیا کہ وہ حکومت کو جوابدہ نہیں۔ حالات ایسے ہیں کہ جہاں جاتے ہیں آئی ایم ایف رکاوٹ بن جاتا ہے، حکومت پاکستان کی خواہش ہے مذاکرات کے ذریعے معاملات طے کئے جائیں۔

  • میری خوش نصیبی ہے کہ میں نے قوی خان کے ساتھ کام کیا فہد مصطفی

    میری خوش نصیبی ہے کہ میں نے قوی خان کے ساتھ کام کیا فہد مصطفی

    سینئر اداکار قوی خان کی وفات کا سن کر ان کے مداح اور ساتھی خاصے ہیں دکھی. قوی خان نے کئی دہائیوں تک فن کی خدمت کی اور اپنے مختلف کرداروں سے شائقین کے دل جیتے . قوی خان اپنی ذات میں اداکاری کا ایک ادارہ تھے. اداکار فہد مصطفی نے ایک ٹویٹ کے زریعے کہا ہے کہ قوی خان کے انتقال کا سن کر میں بہت زیادہ دکھی ہوں اور صدمے میں ہوں. لیکن میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ کیونکہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ، میں‌نے ان کے ساتھ قائداعظم زندہ باد میں کام کیا ، وہ اپنے کام کے ماہر تھے ، وہ ہم سب کے استاد تھے

    ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا . وہ ایک حقیقی پاکیزہ روح تھے. یوں فہدمصطفی نے قوی خان کے ساتھ کام کرنے کو اعزاز گردانتے ہوئے خود کو خوش نصیب کہہ ڈالا.فہد مصطفی نے قائداعظم زندہ باد میں قوی خان کے ایسے بیٹے کا کردار نبھایا جو پیسوں کی خاطر کچھ بھی کر گزرتا ہے، قوی خآن نے ایک محب وطن پاکستانی ہونے کا کردار کیا.یاد رہے کہ قوی خان نے ڈراموں اور فلموں دونوں میڈیم کے لئے کام کیا اور ہرجگہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.

  • قوی خان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سوگوار

    قوی خان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سوگوار

    سینئر اداکار قوی خان کے انتقال کی خبر سب پر بجلی بن کر گری ہے.قوی خان کے مداح اور ان کے شوبز کے ساتھی سوگوار ہیں. قوی خان کے شوبز ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا. اداکار سہیل احمد نے ٹویٹر پر پوسٹ لکھی "عظیم انسان اور لاجواب لیجنڈری اداکار جناب مُحّمد قوی خان ہمیں چھوڑ کر اپنے ربِ کریم کے پاس چلے گئے ” . اداکارہ صباحت علی بخاری نے لکھا ” ایک بہترین اداکار سے شوبز انڈسٹری محروم ہو گئی ہے قوی خان کا چلے جانا یقینا ایک بڑا نقصان ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا”. ریحان اظہر نے لکھا کہ میں نے اپنا بہت ہی خوبصورت دوست کھو دیا ہے. عمران اشرف نے لکھا کہ ” ایک

    عظیم انسان اور عظیم اداکار دنیا سے چلا گیا ہے” .عفت عمر نے لکھا کہ ” قوی خان اس دنیا سے چلے گئے” ، ہدایتکار ندیم بیگ نے لکھا کہ ” ہم نے ایک اور بڑے آرٹسٹ کو کھو دیا ان جیسا کوئی نہیں نہ ہو گا، ہم ایک عظیم فنکار اور انسان سے محروم ہو گئے ہیں. یاد رہے کہ قوی خان کینڈا میں زیر علاج تھے ، قوی خان اپنئ بیٹے عدنان کے ساتھ کینڈا میں رہائش پذیر تھے. قوی خان کی نماز جنازہ کا علاج بعد میں کیا جائیگا. قوی خان اپنی ذات میں اداکاری کا ایک انسٹیٹیوٹ تھے.

  • محمد خان بھٹی کی رحیم یار خان کے تھانے میں طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا

    محمد خان بھٹی کی رحیم یار خان کے تھانے میں طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا

    محمد خان بھٹی کی رحیم یار خان کے تھانے میں طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو بلوچستان سے رحیم یارخان منتقل کردیاگیا۔ جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا محمد خان بھٹی کو درج مقدمے میں تحقیقات کیلئے بلوچستان سے منتقل کیاگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی کی تھانےمیں طبعیت ناساز ہوگئی جس پر انہیں شیخ زاید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ محمد خان بھٹی کےخلاف اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج ہے، انہیں درج مقدمے میں کل مقامی عدالت پیش کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا بلوچستان میں 8 مارچ تک ریمانڈ منظور کرلیا گیا تھا جبکہ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق محمدخان بھٹی کا کوئٹہ کی مقامی عدالت نے ریمانڈ منظور کیا تھا. ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ محمدخان بھٹی کو گزشتہ روز بلوچستان پولیس نے گرفتار کیا تھا، محمد خان بھٹی تفتان بارڈر سے سرحد عبور کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا تھا کہ عدالت نے محمد خان بھٹی کو 8 مارچ تک بلوچستان پولیس کے حوالے کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب راہداری ریمانڈ کی درخواست دے گا، راہداری ریمانڈ ملنے کے بعد محمد خان بھٹی کوپنجاب لایا جائے گا۔

  • معروف اداکار قوی خان انتقال کرگئے

    معروف اداکار قوی خان انتقال کرگئے

    معروف اداکار قوی خان انتقال کرگئے
    اداکار قوی خان اپنے صاحبزادے عدنان قوی کے ساتھ کینیڈا میں مقیم تھے جہاں ان کا انتقال ہوا۔ جیو نیوز کے مطابق ان کے بیٹے عدنان قوی خان نے والد کے انتقال کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کی نماز جنازہ اور دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


    90 سالہ اداکار قوی خان نے کم و بیش 200 فلموں میں کام کیا، اس کے علاوہ انہوں نے بے شمار ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ قوی خان کو 1980 میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا، اس کے علاوہ ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز سے بھی دیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    قوی خان ایک عرصے سے علیل تھے اور اس وقت علاج کی غرض سے کینیڈا میں مقیم تھے جبکہ قوی خان نومبر 1942 میں پشاور میں پیدا ہوئے اور اوائل عمر سے ہی ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوئے جہاں انہوں نے آواز کے زیروبم پر عبور حاصل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے تھیئٹر میں کام کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیلی وژن پر بھی اداکاری شروع کردی اور جلد ہی صفِ اول کے اداکاروں میں شامل ہوگئے۔

    معاشرے میں جرائم اور قانون کے موضوع پر ڈرامہ سیریز’اندھیرا اجالا‘ میں ان کا غیرمعمولی کردار آج تک ناظرین کو یاد ہے جس میں انہوں نے انسپیکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ اس ڈرامہ سیریئل میں جمیل فخری اور عرفان کھوسٹ نے بھی لازوال کردار ادا کیا جس کے بعد اسے پولیس ڈرامہ سیریئل کو چارچاند لگ گئے۔ اسے یونس جاوید نے تحریر کیا تھا اور ہدایتکار کے فرائض راشد ڈار نے انجام دیئے تھے۔ تاہم پی ٹی وی پر بلیک اینڈ وائٹ ڈرامہ ’لاکھوں میں تین‘ ان کا پہلا ڈرامہ بھی تھا جو 1966 میں نشر ہوا تھا۔

  • انتقال کی افواہوں پر قائم علی شاہ کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

    انتقال کی افواہوں پر قائم علی شاہ کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

    انتقال کی افواہوں پر قائم علی شاہ کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

    سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے انتقال کی جھوٹی خبروں پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے۔ کیونکہ اس ست قبل سوشل میڈیا پر قائم علی شاہ کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جس کے بعد قائم علی شاہ وضاحت کے لیے خود سامنے آ گئے۔


    ایک صارف نے لکھا کہ "سینیئر رہنما وسابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی تندرست و توانااورصحتمند ہیں،خالق کائنات اللّٰہ سے دعا ہے کہ انہیں لمبی عمرعطا فرمائےاوران کا سایہ ہمیشہ ہمارےسر پر قائم رکھے سائیں کی صحت کےحوالے سے غلط نیوز پھیلائی جا رہی ہے،جس کی سختی سےتردیدکرتےہیں”


    جبکہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ میں تندرست ہوں اور کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہوں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پروگرام میں بھی شریک تھا، پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کر رہا ہوں، انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلا کر عوام میں افرا تفری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جو بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔

  • اسلام اۤباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

    اسلام اۤباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

    اسلام اۤباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے21ویں میچ میں اسلام اۤباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام اۤباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے اسکور بورڈ پر 179 رنز کا ہندسہ سجایا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 180 رنز کا ہدف 3 گیندیں قبل حاصل کیا، اسلام اۤباد کی جیت میں کولن منرو نے اہم کردار ادا کیا، منرو نے 29 گیندوں پر63 رنزکی شاندار اننگز کھیلی۔

    کوئٹہ کی بیٹنگ کا اۤغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی 4 وکٹیں جلد گرگئی تھیں۔ ٹیم کے صرف 17 رنز پر کپتان سرفراز سمیت اوپنر ول سمید، یاسر خان اور افتخار احمد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد محمد نواز اور نجیب اللہ زدران نے ذمہ دارانہ بلے بازی کی ، دونوں کے درمیان 104رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    نجیب اللہ زدران نے 59 اورمحمد نواز نے 52 رنزبنائے۔ اس کے بعد عمر اکمل نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 14گیندوں پر43رنز اسکور کیے، عمر اکمل نے 5 شاندار چھکے بھی لگائے۔ پشاور یونائیٹڈ کی طرف سے فضل حق فاروقی نے 3 کھلاڑیوں کو اۤؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف نے 2 اور رومان رئیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔