Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹوئٹر سروس ایک بار پھر ڈاؤن؛ صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی میں مشکلات

    ٹوئٹر سروس ایک بار پھر ڈاؤن؛ صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی میں مشکلات

    ٹوئٹر سروس ایک بار پھر ڈاؤن؛ صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی میں مشکلات
    دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سروس ڈاؤن ہوگئی، صارفین نے شکایات کے انبار لگادیئے۔ رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی اور ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد سیکڑوں افراد نے ٹوئٹر ٹھیک طوع پر نہ چلنے کی شکایت کی۔

    رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر صارفین کو کسی لنک پر کلک کرکے دوسری ویب سائٹس پر جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کئی افراد نے ’code 467‘ ایرر سائٹ پر آنے کی شکایت کی ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم اس حوالے سے ٹوئٹر نے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
    جبکہ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے سروس ڈاؤن ہونے کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹوئیٹر ڈؤن ہوا تھا اور پاکستان میں بھی کافی صارفین کو مشکلات شکار ہوا تھا کیونکہ تصاویر اور ویڈیو اپلوڈ نہیں ہورہی تھیں جبکہ اب بھی ایسا ہی معاملہ ہے تاہم اس پر صارفین کافی خفا ہیں اور ایلون مسک پر تنقید کررہے ہیں.

  • کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی اور کورونا سے بری طرح متاثر ہوئے. وزیر اعظم

    کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی اور کورونا سے بری طرح متاثر ہوئے. وزیر اعظم

    کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی اور کورونا سے بری طرح متاثر ہوئے. وزیر اعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم ترقی یافتہ ممالک کے قرض کی شرائط کو آسان کرنا چاہیے۔ کیونکہ کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی اور کورونا سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ دوحا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سماجی اور اقتصادی ترقی میں اس فورم کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی اور کورونا سے بری طرح متاثر ہوئے، کم ترقی یافتہ ممالک کی پائیدار ترقی کے لئے کانفرنس کا بروقت انعقاد کیا گیا، ہمیں مل کر کم ترقی یافتہ ممالک کے عوام کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تمام اہم فورمز پر کم ترقی یافتہ ممالک کی آواز کو اجاگر کرتا رہے گا، کم ترقی یافتہ ممالک کیلئے ویکسین کی فراہمی تسلسل سے یقینی بنانا ضروری ہے، کم ترقی یافتہ ممالک کے قرض کی شرائط کوآسان کرنا چاہیے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے تھے اور مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ جہاں وہ ترقی پذیر ممالک سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ترقی پذیر ممالک کی کانفرنس کا یہ پانچواں اجلاس ہے، کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جارہا۔

  • ایچ ای سی نے جامعات کو نئے اداروں کو الحاق دینے سے روک دیا

    ایچ ای سی نے جامعات کو نئے اداروں کو الحاق دینے سے روک دیا

    ایچ ای سی نے جامعات کو نئے اداروں کو الحاق دینے سے روک دیا

    اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کی سرکاری جامعات کو نئے تعلیمی اداروں کو الحاق affiliation نہ دینے کی سفارش کردی۔ نجی ٹی وہ ایکسپریس کے مطابق ایچ ای سی نے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں پہلے سے قائم الحاق شدہ تعلیمی ادارے اعلیٰ تعلیم کے معیارات کو پورا نہیں کررہے لہذا نئی پالیسی کے اجراء تک نئے تعلیمی اداروں کو الحاق دینے سے اجتناب کیا جائے۔

    اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل کی جانب سے ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 3 فروری کو اسلام آباد میں وائس چانسلرز کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ جامعات نئی پالیسی آنے تک مزید الحاق دینے سے گریز کریں گی۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ ملک کے کئی حصوں میں قائم یہ ادارے مطلوبہ اکیڈمک اور فزیکل معیارات پورے نہیں کررہے جس میں تعلیم یافتہ فیکلٹی، آلات اور جگہ شامل ہے جو کسی بھی اکیڈمک ماحول کے لیے بے حد ضروری ہے جس کے سبب ڈگری ایوارڈنگ کے معیارات پر سمجھوتا ہورہا ہے اور ان اداروں سے فارغ التحصیل طلبہ کو اپنی اسناد کی تصدیق میں مشکلات آسکتی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    واضح رہے کہ اگر ایچ ای سی نے اس سلسلے میں نئی پالیسی کے اجراء میں تاخیر کہ تو اس کا فائدہ نجی سیکٹر میں قائم تعلیمی اداروں کو پہنچے گا اور طلبہ مہنگی فیسوں کے ساتھ نجی تعلیمی اداروں کا رخ کرنے پر مجبور ہوں گے۔ جبکہ یاد رہے کہ سندھ میں سرکاری جامعات سے الحاق شدہ 90 فیصد تعلیمی ادارے سرکاری ہیں جو صوبائی حکومت کے ماتحت ہیں اور ان کا انتظامی کنٹرول سندھ حکومت کے پاس ہے تاہم ایفیلیشن جامعہ کراچی، جامعہ سندھ و دیگر یونیورسٹیز سے ہے۔ ایچ ای سی کی واضح پالیسی اور ہدایت کے باوجود اعلیٰ سرکاری تعلیمی ادارے غیر معیاری کالجوں کو الحاق دے رہے ہیں۔

  • عمران خان کو بواسیر ہوگیا، میڈیکل رپورٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    عمران خان کو بواسیر ہوگیا، میڈیکل رپورٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    عمران خان کو بواسیر ہوگیا، میڈیکل رپورٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بواسیر ہوگیا ہے جبکہ ایک میڈیکل رپورٹ سوشل پر وائرل ہے ٹوئیٹر صارف شمع جونیجو نے یہ میڈیکل رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کو بھی بواسیر ہوگیا ہے جبکہ کئ صارفین نے بھی اس پر کئی قسم کے تبصرے کیئے ہیں.

    صحافی اظہر جاوید نے لکھا کہ "مکافات عمل دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑانے والے آج اپنی بیماریوں کا سرٹیفکیٹ دکھاکر عدالتوں کا سامنا نہیں کرنا چاہتے عمران خان کو بواسیر کا مرض لاحق اللہ صحت عطا فرمائے” جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ عمران خان کو منہ کی بواسیر تو تھی ہی لیکن اب ڈاکٹروں کی تشخیص کے مطابق عمران کو بھی بواسیر ہوگیا ہے. انہوں نے مزید کہا اب عمران خان اس کی وجہ سے وہ لمبا سفر نہیں کرسکتے اور یہ لوگ شریف فیملی کا مذاق اڑاتے تھے اور اب ان کا خود کا مذاق بن رہا ہے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    صارف راجہ کبیر نے لکھا کہ ناظرین شاہزیب بتلا رہا ہے کہ ایڈیشنل جج ظفر اقبال نے اپنے فیصلہ میں موٹے حروف سے لکھا ہے کہ عمران خان کو منہ کے علاوہ بھی بواسیر کا مرض لاحق ہے جس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے لیکن انہیں کل گلے سے پکڑ کر گھسیٹ کر عدالت میں لائیں کیونکہ میں بواسیر کا علاج بھی کرتا ہوں.

  • عمران خان تو ملک کے  تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھا مگر ہم نے بچا لیا۔ آصف علی زرداری

    عمران خان تو ملک کے تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھا مگر ہم نے بچا لیا۔ آصف علی زرداری

    عمران خان تو ملک کے تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھا مگر ہم نے بچا لیا۔ آصف علی زرداری

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھا،ہم نے اقتدار میں آکر ملک کو بچا لیا ہے۔ وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں حالات کا پتا تھا کہ معیشت کیسی ہے لیکن ہم نے ملک کو بچانا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں سے بات چیت ہوسکتی ہے تاہم عمران خان غیرسیاسی شخص ہے اس سے بات نہیں کرسکتے۔پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں جفاکشی کرنا پڑتی ہے عمران خان جفاکشی کا عادی نہیں ۔راجن پور کا الیکشن پی ٹی آئی نے مقبولیت کی بنیاد پر نہیں جیتا بلکہ مہنگائی کے اثرات ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں مہنگائی نہیں تھی، ہم نے ملازمین ،پنشنر زاور ججز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا۔ جبکہ آصف علی زرداری نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر سندھ کو تحفظات ہیں۔پی ڈی ایم اورہمارا اپنا اپنا موقف ہے،بلاول بھٹو نوجوان ہے اسے غصہ جلدی آ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتارکرناوزیرداخلہ کااختیار ہے،میں کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا۔

  • مجھے یقین ہے کہ 30 اپریل کو پنجاب میں انتخابات ہوجائیں گے۔ عارف علوی

    مجھے یقین ہے کہ 30 اپریل کو پنجاب میں انتخابات ہوجائیں گے۔ عارف علوی

    مجھے یقین ہے کہ 30 اپریل کو پنجاب میں انتخابات ہوجائیں گے۔ عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ 30 اپریل کو پنجاب میں انتخابات ہوجائیں گے۔ جبکہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کیلئے صرف 8 مارچ کو بات ہوتی ہے، ان کے حقوق کیلئے سارا سال بات کیوں نہیں ہوتی؟ جبکہ اینکر پرسن منیزے جہانگیر نے صدر عارف علوی سے سوال کیا کہ ’جب آٹھ مارچ آرہا ہے اور عورتوں نے اپنے جلسے جلوس کرنے ہیں تو اُن کو این او سی ہی نہیں مل رہا، نہ اسلام آباد میں مل رہا ہے نہ لاہور میں مل رہا ہے، تو مجھے یہ بتائیے کہ عورتوں کو انٹرنیشنل ویمن ڈے پر اپنے حق کے لیے نکلنے کی آزادی ہونی چاہیے، اجازت ہونی چاہیے؟

    نجی ٹی وی کے مطابق جس پر صدر مملکت نے جواب دیا کہ میں عورتوں سے عرض کرتا ہوں کہ کیا آٹھ مارچ کو ہی بحث ہو گی آکر، سارا سال کیوں نہیں ہوتی؟ منیزے نے کہا کہ یہ سب باتیں ہوتی ہیں جب وہ آکر احتجاج کرتی ہیں، ان کو اجازت ہوتی ہے کہ وہ سڑکوں پر آکر اپنی بات کر سکیں؟ جواباً صدر علوی نے کہا کہ ’آپ کا خیال ہے، میرا خیال ہے کہ بغیر احتجاج کے میں نے عورتوں کے حوالے سے سارا علم حاصل کیا ہے۔‘

    آج ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ 1977 میں بھٹو صاحب کی حکومت ہٹائی گئی، اس وقت آمر نے کہا کہ 90 روز میں الیکشن کراؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے ساتھ کھیلیں گے تو پھر 11 سال لگیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ الیکشن کا معیشت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر معیشت کمزور ہے تو الیکشن اور ضروری ہیں۔ صدر علوی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے کا اختیار حکومت کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے متعلق مجھ سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، ایک سال سے کہہ رہا ہوں کہ الیکشن کرائیں، الیکشن پر کوئی بات کرنے کا روادار ہی نہیں۔ جبکہ صدرمملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے لچک کا مظاہرہ کیا گیا، لیکن حکومت عام انتخابات پر بات کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بات نہ کرنے کے بہت سارے بہانے ہوسکتے ہیں، سیاسی جماعتوں میں بات چیت نہ ہونا شرم ناک ہے۔

    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں نے نہیں کہا کہ عمران خان اور نوازشریف بات کریں، میں تو کہہ رہا تھا کہ کسی لیول پر تو بات کرو، قوم چاہتی ہے کہ معاملات بات چیت سے طے ہوں۔ جبکہ صدرمملکت نے کہا کہ ہر چیز کیلئے سپریم کورٹ جانا بدقسمتی ہے، ترقی یافتہ قومیں اپنے تنازعات خود حل کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری پریشانی تھی کہ الیکشن آئین کے مطابق وقت پر ہوں، اگر انتخابات آئین کے مطابق نہ ہوئے تو آئین کا مِس کیرج ہوجائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے سڑک پر آکر جدوجہد کرنے کو تیار ہوں۔ آئین کا انحصار جمہوریت پر ہے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ میری آڈیو ریکارڈ کرے، ٹی وی چینلز کوآڈیولیکس نہیں چلانی چاہئیں، عوام سے اپیل ہے ان آڈیو اور ویڈیو لیکس کو نہ دیکھیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کرپشن اس ملک کو گُھن کی طرح کھا گیا، کرپشن کی وجہ سے آئی ایم ایف سے قرض لینا پڑتا ہے، سب کہتےہیں کہ کرپشن ہے، لیکن مجال ہے کسی کو سزا ہو، کسی کا نام یاد ہے جس کوکرپشن پر سزا ہوئی ہو؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    صدرمملکت نے کہا کہ کرپشن پر امریکا میں ایک ایڈمرل کو سزا ملی تھی، پاکستان میں بڑے آدمیوں کو سزائیں نہیں ملتیں، جب تک گھر کو درست نہیں کریں گے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اچھی جمہوریت ہی اس معاملے کو ہینڈل کرسکتی ہے، پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل صرف 15 سال ہی رہا، 2008 سے اب تک جمہوریت کا تسلسل جاری ہے، پھر بھی سازش کو پروموٹ کرنے کے الزامات لگتے ہیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ میں تو آرٹیکل 62،63 سے اتفاق کرتا ہوں، میں کھل کر پیغام دے رہا ہوں کہ ایک پیج پر آؤ، اسٹیبلشمنٹ نے سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کیا تو میں نے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں کی۔

  • یورپ کےلیے قومی ایئرلائن  پروازوں کی بحالی کے معاملے پر اہم پیش رفت

    یورپ کےلیے قومی ایئرلائن پروازوں کی بحالی کے معاملے پر اہم پیش رفت

    یورپ کےلیے قومی ایئرلائن پروازوں کی بحالی کے معاملے پر اہم پیش رفت

    یورپ کےلیے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) پروازوں کی بحالی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ جبکہ ذرائع کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) کل 7 مارچ سے پی آئی اے کا آن لائن سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی۔

    آن لائن سیفٹی آڈٹ کے دوران ایاسا حکام پی آئی اے حکام سے فلائٹ سیفٹی سے متعلق سوالات کریں گے۔ پی آئی اے انتطامیہ کی جانب سے آڈٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ قومی ائرلائن حکام پی آئی اے فلائٹ سیفٹی، انجینئرنگ، فلائٹ آپریشنز اور سیکورٹی حکام، ریگولٹری معاملات پر بھی ایاسا ٹیم ارکان اقدامات سے متعلق آگاہ کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    ذرائع کے مطابق آن لائن آڈٹ میں کامیابی کے بعد ایاسا ٹیم پاکستان آکر پی آئی اے کی تیاریوں کا آن سائٹ آڈٹ کرے گی۔ آن سائٹ آڈٹ میں کامیابی کے بعد پی آئی اے کے یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن پر پابندی ممکنہ طور پر ہٹ جائے گی۔

    جبکہ اس سے قبل سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات رواں سال برطانیہ اور یورپ میں فضائی آپریشن بحالی کا دعویٰ کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ پی آئی اے پر جولائی 2020 سے یورپی ملکوں کے براہ راست فضائی آپریشن پر پابندی عائد ہے جس سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

  • عمران  خان کے خلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج

    عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج

    عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے ان گھر زمان پارک گئی تو انہوں نے ٹی وی پر آکر اعلیٰ افسران کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی جس سے ان کی جان کو خطرہ ہوا اور انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف اپنے لوگوں کو اکسایا.

    دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ عمران کو جب اسلام آباد پولیس بہمراہ لاہور پولیس گرفتار کرنے گئی تو وہاں موجود تحریک انصاف کے کارکنان نے ڈنڈے دکھا کر پولیس کو دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں۔اب ان دھمکیوں کیخلاف تھانہ ریس کورس لاہور کے اندر ایسے تمام لوگوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ہم جب عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے گئے تو ان کے کارکنان نے ہمیں دھمکیاں دیں اور حملہ کی بھی کوشش کی۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت 150 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا،مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں درج ہوا- درج ایف آئی آر کے مطابق مقدمے کے متن کے مطابق عمران خان نے باہم مشورہ ہوکر ساری پلاننگ کی جبکہ ڈنڈا بردار افراد نے پولیس سے کہا کہ ایک انچ بھی آگے بڑھے تو مار دیں گے

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس، اپنے پنجاب پولیس کے ہم منصبوں کے ساتھ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت کی سماعتوں سے مسلسل غیر حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد حراست میں لینے کے لیے دن کے اوائل میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان جو گزشتہ سال وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے صحت یاب ہو رہے ہیں، اسلام آباد کی سیشن عدالت میں زیر سماعت اس کیس میں فرد جرم کی سماعت کی سماعت سے تین بار غیر حاضر ہوچکے ہیں۔ جس کے باعث پولیس نے انہیں گرفتار گئی تھی.

  • پتا نہیں میرے بوائے فرینڈ نے مجھ سے تعلق کیوں توڑا ؟‌ نوال سعید

    پتا نہیں میرے بوائے فرینڈ نے مجھ سے تعلق کیوں توڑا ؟‌ نوال سعید

    اداکارہ نوال سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا ایک بوائے فرینڈ تھا اس نے میرے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائیں تھیں ہم نے اپنی شادی شدہ زندگی کیسے گزارنی ہے اسکی منصوبہ بندی کی تھی لیکن پتہ نہیں اچا نک کیا ہوا کہ اس نے سارے تعلق واسطے رابطے توڑ دئیے اور مجھے اکیلا چھوڑ کر چلا گیا. میں نے اس سے رابطہ کرکے وجہ جاننے کی کوشش کی لیکن اس نے رابطہ کرنے اور وجہ بتانے سے بھی انکار کر دیا . نوال سعید نے کہا کہ مجھے شادی کرنے کا بہت شوق ہے میں چاہتی ہوں کہ میرا گھر بس جائے میری جلد ازجلد شادی ہوجائے.

    میں اب ایک ایسا مرد اپنی زندگی میں چاہتی ہوں جو دھوکہ نہ دے ، مجھے دل سے اپنائے اس میں انا نہ ہووہ دوسروں کو کمتر نہ سمجھے. نوال سعید نے کہا کہ مجھے اگر آج اچھا لڑکا مل جائے میں شادی کر لوں گی ، مجھے کوئی افسوس نہیں‌ہو گا کہ میں بہت جلد شادی کررہی ہوں. انہوں نے کہا کہ انسان کو اگر پیار کرنے والا ساتھی مل جائے تو وہ مشکل سے مشکل وقت بھی ہنس کر گزار لیتا ہے.نوال سعید نے یہ بھی کہا کہ دوسروں کو دھوکہ دینے والے کبھی خوش نہیں‌رہتے.

  • یاسر حسین جاوید اختر میں بول پڑے

    یاسر حسین جاوید اختر میں بول پڑے

    اداکار ، میزبان اور رائٹر یاسر حسین نے جاوید اختر کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید اختر لاہور میں جو بھی کہہ کر گئے ہیں یہ ان کی مجبوری ہو گی ، بھارت ایک سیکولر ملک ہےوہاں رہنا آسان نہیں ہے. لہذا جاوید اختر کو بھی پتہ تھا کہ انہوں نے ملک واپس جانا ہے اور اگرملک کے حق میں بیان دیا تو وہاں پذیرائی ملے گی اور رہنا آسان ہو جائیگا. یاسر حسین نے کہا کہ جاوید اختر نے جو کچھ بھی کہا ہےکہ اس کے بعد بھی میں ان کے گیت پسند کرتا ہوں ، وہ باشعور آدمی ہیں‌جانتے ہیں کہ ان کو کب کہاں‌کیسے بات کرنی ہے لہذا انہوں نے جو بھی کہا ہے وہ مجبوری میں کہا ہے. بھارت اچھا مہمان نواز نہیں‌ہے ، لاہوریوں نے جیسی مہمان نوازی کی ہے اسکو دیکھ کر

    یقینا جاویداختر بھی بہت خوش ہوئے ہوں گے، ہم نے ایک اچھے میزبان ہونے کا ثبوت دیا ہے. جاوید اختر کی بات کو غلط سمجھنے کی بجائے ان کی مجبوری کو سمجھا جانا چاہیے. یوں یاسر حسین نے جاوید اختر کا بیان ان کی مجبوری سمجھتے ہوئے پاکستانیوں‌کو اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کی تجویز دیدی ہے. یاد رہے کہ جاوید اختر اس بار حال ہی میں فیض میلے میں آئے اور وہاں ایک سیشن میں انہوں نے پاکستان کو دہشت گرد ملک ہونے کا طعنہ دیا.