Baaghi TV

Author: +9251

  • نیپرا نے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج کی منظوری دیدی بجلی مزید مہنگی

    نیپرا نے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج کی منظوری دیدی بجلی مزید مہنگی

    نیپرا نے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج کی منظوری دیدی بجلی مزید مہنگی

    نیپرا نے بجلی صارفین پر بجلی گرادی، بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سرچارج عوام سے مارچ تا جون تک وصول کیا جائے گا، اضافے کے بعد مجموعی سرچارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا، اس وقت صارفین43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کررہے ہیں۔

    آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج 1 روپے 43 پیسے رہ جائے، سرچارج کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی بجلی ایک روپے 71 پیسے اور دیگر صارفین کے لیے 48 بپیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی تھی ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    نیپرانے کے الیکٹر ک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظور ی دے دی تھی۔ نیہرا کے مطابق کے الیکٹر ک صارفین کے لیے ایک روپیہ 71پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی۔ جبکہ اس کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں میں ہو گا۔ اطلاق کے الیکٹرک صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

  • صبا قمر عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتیں ؟

    صبا قمر عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتیں ؟

    باصلاحیت اور ورسٹائل اداکارہ صبا قمر کے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان نے ان کو چند بالی وڈ ہیروز کی تصاویر دکھائیں اور ان کے بارے میں ایک کمنٹ کرنے کو کہا ، سلمان خان کی تصویر دیکھ کر صبا قمر نے کہا کہ آپ چھچھورے ہیں ، آپ کا کوریوگرافر آپ کو کیا ڈانس سکھاتا ہے. اسی طرح سے انہیں جب عمران ہاشمی کی تصویر دکھائی اور پوچھا کہ ان کے ساتھ فلم کرنا چاہتی ہیں تو صبا قمر نے کہا کہ بالکل بھی میں ان کے ساتھ فلم نہیں‌کرنا چاہتی ، وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نہیں‌چاہتی کہ مجھے منہ کینسر ہو. ہرتیک

    روشن کی جب انہیں تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہرتیک روشن دو بچوں‌کا باپ ہے اور مجھے دو بچوں‌کے باپ سے شادی نہیں‌کرنی ، ہرتیک روشن کی شادی نہ بھی ہوئی ہوتی تو مجھے ان سے شادی کرنی ہی نہیں‌تھی کیونکہ وہ میری ٹائپ کے نہیں ہیں . صبا قمر کا یہ انٹرویو 2015 میں لیا گیا جس میں انہوں نے بالی وڈ ہیروز کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا . آج کل یہ کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی بالی وڈ ہیروز کے متعلق کہی گئیں باتیں زیر بحث ہیں.

  • گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے مشاورت کی دعوت دے دی

    گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے مشاورت کی دعوت دے دی

    گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے مشاورت کی دعوت دے دی.

    گورنر خیبرپختو نخوا غلام علی نے صوبے میں انتخابات کی تاریخ کو حتمی شکل دینے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ جبکہ خیبرپختون خوا میں الیکشن کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے اۤگئی۔ گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو صوبے میں الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی دعوت دی گئی ہے۔

    عدالتی حکم کی پیروی کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 7 یا 8 مارچ کو الیکشن کیلئے مشاورت کرے۔ واضح رہے کہ یکم مارچ 2023 کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی تحلیل شدہ اسمبلیوں کے انتخابات 90 روز میں کرانے کا حکم دیا تھا۔

    چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت میں تمام فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ اس کے بعد 13 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے پڑھ کر سنایا اور فیصلے کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    سپریم کورٹ کے 3 ججز نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ دیا۔ جب کہ جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے فیصلے کی مخالفت کی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آئین عام انتخابات سے متعلق وقت مقرر کرتا ہے، انتخابات دونوں صوبوں میں 90 روز میں ہونے ہیں۔ خیبر پختوانخوا میں الیکشن کروانے کی تاریخ مسترد کرتے ہیں، خیبرپختون میں انتخابات کی تاریخ گورنر جب کہ صدر مملکت الیکشن کمیشن سے مشاورت کرکے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔

  • حج پالیسی 2023ء کی منظوری دے دی گئی

    حج پالیسی 2023ء کی منظوری دے دی گئی

    حج پالیسی 2023ء کی منظوری دے دی گئی

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023ء کی منظوری دے دی، حج کیلئے 9 کروڑ ڈٓلر کا زرمبادلہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں حج پالیسی 2023ء کی منظوری دیدی گئی۔

    اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے حج کیلئے 9 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریںگے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اور پرائیوٹ اسکیم کے تحت 50، 50 فیصد کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا، جو 870 سے 1220 ڈالر تک ہوگا۔ جبکہ سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی، جو 3 لاکھ 10 ہزار روپے سے لے کر 3 لاکھ 30 ہزار روپے متوقع ہے، رواں برس مکمل سرکاری حج 10 لاکھ 25 ہزار روپے تک ہوسکتا ہے۔

  • انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے

    انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے

    انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے

    انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کےا ختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 6 روپے 63 پیسے کم ہوا اور ایک ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر ڈالر 3 روپے 46 پیسے سستا ہوا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہو کر 277.92 روپے رہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3.50 روپے کم ہوا اور ایک ڈالر 279 روپے کا ہے۔ دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت مزید سینکڑوں روپے کم ہو گئی۔ جبکہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی کمی ہوئی ہے، 2000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 98 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

    جبکہ اس بارے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ڈالرز کو ضرور کم ہونا چاہئے اور سونا بھی سستا ہو لیکن حقیقت ہے کہ ملک میں بہت زیادہ مہنگائی ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ غریب عوام کا سوچے اور انہیں کوئی ریلیف دیا جائے تاکہ ان کے حالات بہتر ہوں

  • نیب فواد حسن فواد کیخلاف کرپشن ثابت کرنے میں ناکام، فیصلہ جاری کردیا گیا

    نیب فواد حسن فواد کیخلاف کرپشن ثابت کرنے میں ناکام، فیصلہ جاری کردیا گیا

    نیب فواد حسن فواد کیخلاف کرپشن ثابت کرنے میں ناکام، فیصلہ جاری کردیا گیا

    احتساب عدالت نے بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ احتساب عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ فواد حسن فواد کے خلاف جرم ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہوا لہذا عدالت فواد حسن فواد، وقار حسین، رباب حسین اور انجم حسین کو باعزت بری کرتی ہے۔

    فیصلے کے مطابق استغاثہ کے 19 گواہ فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق شہادت نہیں دے سکے، قومی احتساب بیورو (نیب) ایسی کوئی شہادت نہیں دے سکا جس سے فواد حسن فواد اور ان کے خاندان پر کرپشن کے ذریعے اثاثے بنانے کا الزام ثابت ہو، قومی احتساب کے قانون کے تحت سرکاری فنڈز کا عنصر شامل کیے بغیر کرپشن ثابت نہیں ہوتی۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں تمام ٹرانزیکشن نجی نوعیت کی ہیں جس میں سرکاری فنڈز شامل نہیں، ایسی کوئی شہادت میسر نہیں جس سے فواد حسن فواد کا کرپشن کے ذریعے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا تعلق ثابت ہو، وہ اثاثے جنہیں بےنامی کہا گیا ان کا فواد حسن فواد سے کوئی تعلق نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ میں ایسا کچھ نہیں کہ فواد حسن فواد نے اثاثے کرپشن یا غلط طریقے سے بنائے، اس کیس کی تفتیش ٹھیک نہیں کی گئی۔

  • پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کا ویری فائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ جعلی نکلا

    پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کا ویری فائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ جعلی نکلا

    فلم پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند سوشل میڈیا پر نہیں ہیں لیکن ان کا ایک ویری فائیڈ ٹویٹر اکائونٹ چل رہا ہے، اس اکائونٹ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ اکائونٹ سدھارتھ آنند کا نہیں ہے ، اہم بات یہ ہے کہ یہ اکائونٹ بلیو ٹک سے چل رہا ہے. ایک طرف یہ کہا جا رہا ہے کہ سدھارتھ سوشل میڈیا پر نہیں ہیں دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ اکائونٹ خود سدھارتھ ہی چلاتے ہیں ، یہ اکائونٹ فلم پٹھان کی جم کر پرموشن کررہا ہے اور شاہ رخ خان کے حوالے سے کافی زیادہ پوسٹیں لگا رہا ہے.

    یاد رہے کہ سدھارتھ آنند کی فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی اور تب سے اب تک یہ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ شاہ رخ خان چار سال کے طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپس آئے اور شائقین ایک طویل عرصے کے بعد انہیں دیکھ کر خوش ہوئے۔ اس فلم کے حوالے سے سدھارتھ آنند کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے ایک ایسی فلم بنائی جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پٹھان کو میں نے ڈائریکٹ کیا.

  • قوی خان نے ہم سے سے بہت سارے فنکاروں‌کو اداکاری کرنی سکھائی ہمایوں سعید

    قوی خان نے ہم سے سے بہت سارے فنکاروں‌کو اداکاری کرنی سکھائی ہمایوں سعید

    سینئر اداکار قوی خان کی رحلت پر ہمایوں سعید نے بھی ایک دکھ بھری جذباتی پوسٹ شئیر کی انہوں نے لکھا کہ ” قوی خان ایک آئیکن، ایک انسپائریشن، ایک انسٹی ٹیوٹ تھے . انہوں نے ہم میں سے بہت سے لوگوں کو نہ صرف اداکاری کرنے کا طریقہ سکھایا بلکہ یہ بھی سکھایا کہ اپنی پوری زندگی کیسے گزارنی ہے اور کن اصولوں پر گازرنی ہے ، انہوں نے یہ بھی سکھایا کہ اداکاری کے لئے خود کو اور خود کے جذبے کو کیسے وقف کرتے ہیں ، خدا ان کے درجات بلند کریں” .

    ہمایوں سعید کی اس پوسٹ‌ پر قوی خان کے بہت سارے پرستاروں نے کمنٹس کئے اور اپنے پسندیدہ اداکار کی رحلت پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ قوی خآن کا خلاء کوئی بھی اور کبھی بھی پورا نہیں کر سکے گا یاد رہے کہ ہمایوں سعید اور قوی خان نے متعدد پراجیکٹس میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کیا. قوی خان کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے . اس کے باوجود وہ جب بھی پاکستان ہوتے کہیں جاتے آتے تو پوری انرجی کے ساتھ جاتے اور کوئی گمان بھی نہ کر پاتا کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں قوی خان نے اداکاری کے میدان میں‌خودداری کا دامن اپنائے رکھا.

  • قوی خان کا اداکاری میں مقام بے مثال رہے گا عدنان صدیقی

    قوی خان کا اداکاری میں مقام بے مثال رہے گا عدنان صدیقی

    اداکار عدنان صدیقی جو کہ قوی خان کی فنی صلاحیتوں کے ہمیشہ سے ہی معترف رہے ہیں انہوں نے قوی خان کے انتقال کے بعد ٹویٹر پر ایک پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ” قوی خان کے انتقال کی خبر یقینا خوفناک ہے ان کا اداکاری کی دنیا میں نام اور مقام بے مثال رہے گا ، ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے وہ نہ صرف اداکاری بلکہ زندگی کے بارے میں بھی سیکھنے کا ایک زندہ ادارہ تھا۔ ہم سب ان کی رحلت پر بہت زیادہ افسردہ ہیں اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں. اسی طرح سے ماضی کی اداکارہ شمع جونیجو نے بھی لکھا کہ قوی خان کا انتقال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لئے بہت بڑا نقصان ہے یہ ایسا نقصان ہے جو کبھی پورا نہیں ہو گا.

    یاد رہے کہ قوی خان نے سٹیج پلیز میں‌بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ، پاکستان ٹیلی ویژن کی جب بھی تاریخ لکھی جائیگی اس میں قوی خان کا نام نمایاں فہرست میں شامل ہو گا. قوی خان نے ڈرامہ سیریل ببن خالہ کی بیٹیاں میں بہت ہی خوبصورت کردار نبھایا اسی طرح‌سے ان کے کئی ایک لازوال ڈرامے ہیں جو شائقین کو آج بھی یاد ہیں اور ہمیشہ یاد رہیں گے.

  • عاصمہ میرے والد طارق ٹیڈی سے طلاق لے چکی تھی بیٹا جنید طارق

    عاصمہ میرے والد طارق ٹیڈی سے طلاق لے چکی تھی بیٹا جنید طارق

    سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے بیٹے جنید طارق آخر کار بول پڑے ہیں، انہوں نے ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری سوتیلی والدہ جنہوں نے میرے والد سے طلاق لے لی تھی وہ کس حق سے میرے والد اور ان کے دوستوں کا نام استعمال کررہی ہیں. جنید طارق نے کہا کہ میری سوتیلی بہنوں کو میں دل سے بہنیں مانتا ہوں ان کا حق ان کو ضرور دوں گا لیکن میری سوتیلی والدہ جن کا میرے والد سے تعلق ہی نہیں رہا وہ کیوں جگہ جگہ جا رہی ہیں اورمیرے والد کا نام استعمال کرکے سب سے پیسے مانگ رہی ہیں انہوں نے میرے والد کے موبائل سے ان کے تمام دوستوں کے نمبرز نکال کر ان سب کو میسجز کئے ان سے پیسے مانگے. اور اب یہ کبھی گورنر ہائوس کے باہر

    یٹیاں لیکر چلی جاتی ہیں اور کبھی میرے پاپا کے دوستوں کو برا بھلا کہہ رہی ہوتی ہیں. یہ میرے والد کا نام استعمال کرنا بند کریں ورنہ میں چپ نہیں رہوں گا. جس روز میرے والد کے قل تھے میں نے اپنے سوتیلی بہنوں کو پیسے دئیے اسکا تو یہ زکر نہیں‌کررہیں. میں ان سے یہی کہوں گا کہ لینا ہے تو میرا نام لیں میرے چچا کا لے لیں لیکن میرے والد کا نام لیکر ان کے نام پر پیسے اکٹھے نہ کریں. یاد رہے کہ طارق ٹیڈی کی اہلیہ نے گزشتہ دنوں بیان دیا کہ طارق کے مرنے کے بعد ان کے دوستوں نے بھی ہمارا ساتھ نہیں دیا.