Baaghi TV

Author: +9251

  • لیه – ماڈل کورٹس کے تحت 12 سو مقدمات کے فیصلے دئے گئے

    لیه – ماڈل کورٹس کا قیام فوری انصاف کی فراہمی کا بہترذریعہ ثابت ہورہی ہیں جس کے لیے متعلقہ ججز اور ادارے باہمی رابطے تعاون اور عمل درآمد کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ٹیم ورک کے تحت کام کرنے پر خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز الحسن اعوان نے ماڈل کورٹس کے تحت 12سو زائد مقدمات کا فیصلہ دیے گئے اہداف کے مطابق کرنے پر متعلقہ ججز صاحبان اور عدالتی اہلکاروں و مختلف اداروں کے افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ انچارج ماڈل کورٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمدعاشق چغتائی نے 317مقدمات،نجف حیدر کاظمی نے 131مقدمات ،اختر عباس نے 320مقدمات،تنویر حسین بابر نے 179مقدمات اور قمرالزمان نے 253مقدمات کا فیصلہ کیا جس کے لیے محکمہ پولیس ،ریونیو ،صحت ،پبلک پراسیکیوٹراور وکلاءصاحبان کا ماڈل کورٹس کو بھر پور تعاو ن حاصل رہا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ ماڈل کورٹس کے ذریعے فوری اور سستا انصاف کی فراہمی سپریم کورٹ آف پاکستان کا ایک مستحسن اقدام ہے جس سے نہ صرف عوام کو فوری انصاف میسر ہورہا ہے بلکہ عدالتوں سے مقدمات کا بوجھ بھی کم ہونے میں نمایا ں مدد مل رہی ہے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انچارج متعلقہ ماڈل کورٹ ججز صاحبان کے ہمراہ سینئرسول جج ملک نعیم شوکت ، ڈی ایس پی منور بزدار ،ڈی ایس پی عظمت اللہ ،سپرنٹنڈنٹغلا م قاسم بلوانی،محمدشاکر،ڈاکٹر شکیل احمد،ڈسڑکٹ پبلک پراسیکوٹر نیاز احمد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر رانا بلال ،اے ایس آئی غلام قاسم کے علاوہ عدالتی اہلکاروں محمدیعقوب ،ستارہ کنول،ماجد رضا،زاہد اقبال،مظہر اللہ ودیگر میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلم ارشد خان ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹر ی عزیر مہدی قریشی بھی موجود تھے۔

  • شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کودل کی سخت تکلیف،میڈیکل رپورٹس تشویش ناک

    لاہور:پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ قومی اسمبلی میں‌اپوزیشن لیڈرمیاں‌شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو اچانک دل کی سخت تکلیف ہونے کی وجہ سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ،ڈاکٹروں کی تشخیص اورمیڈیکل رپورٹس کی تحقیق نے صورت حال کو تشویش بتایا ہے،شہباز شریف ان دنوں نواز شریف کی سیاسی بقا کے لیے اس وقت لندن میں اپنی روایتی سرگرمیوں‌میں مصروف ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق ابھی تھوڑی دیر پہلے شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو اچانک سینے میں شدید درد ہوئی ، جس پرتہمینہ درانی کوپنجاب کارڈیالوجی پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں‌نے ہنگامی بنیادوں پرچیک کرنے کے بعد انجیوگرافی کا مشورہ دیا ، اطلاعات کے مطابق تہمینہ درانی کے اہم ٹیسٹ بھی ہوگئے ہیں‌اور یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ انجیوگرافی بھی کردی گئی ہے،

    ذرائع کےمطابق تہمینہ درانی کو دل میں تکلیف کی وجہ سے تھیلئم سکین ٹیسٹ بھی ہوچکا ہے جس کے بارے میں بتایا جارہا ہےکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ یہ ٹیسٹ تسلی بخش نہیں ہے، ڈاکٹرز کی طرف سے رپورٹس کے بعد ابھی تک صورت حال غیرتسلی بخش بتائی جاتی ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ بھی اطلاعات ہیں کہ تہمینہ درانی ہسپتال سے گھر پہنچ چکی ہیں‌ اور جہاں ان کا بہت زیادہ خیال رکھا جارہاہے.ڈاکٹرز کے مطابق ابھی مزید میڈیکل ٹیسٹس کی ضرورت ہے تاکہ دل کی حالیہ تکلیف کے بارے میں واضح صورت حال سامنے آجائے

    یادرہے کہ تہمینہ درانی شہباز شریف کے حرم کی زوجہ خاص ہیں‌جوپردے کی سکرین کےپیچھے سیاسی درجہ حرارت میں‌ اضافے کا سبب بنتی رہتی ہیں ،تہمینہ درانی شریف فیملی کے گلے کی ہڈی ہیں‌جوشریف فیملی کے اندرونی اختلافات سے بخوبی آگاہ ہیں‌اوران کے بیانات سے شریف فیملی کےلیے سیاسی میدان اور خاندانی نظام میں‌ بہت زیادہ تپش محسوس کی جاتی ہے

    تہمینہ درانی عورتوں‌اور بچوں کے حقوق کے لیے بھی کام کرتی ہیں‌ اور فخرہ کھرنامی خاتون کوجو کہ بہت زیادہ جل گئی تھیں‌اپنے خرچے پراٹلی سے علاج کروایا، تہمینہ درانی کو سزاکے طورپراس وجہ سے 10 مرلہ گھرمیں‌ رکھا گیا ہےکہ اس نے اپنے دیورمیاں‌نواز شریف کو شاہانہ طرز زندگی ترک کرنے اورسادہ زندگی اختیارکرنے کا مشورہ دیا

    تہمینہ درانی ایک سوشل ورکر خاتون ہیں اور ہمیشہ دکھی انسانیت کےلیے کوشاں‌رہتی ہیں‌، تہمینہ درانی اسی جزبے کے تحت عبدالستارایدھی کےساتھ بھی کام کرچکی ہیں،تہمینہ درانی کی اس صف کی وجہ سے معاشرے میں ان کو خاص مقام حاصل ہے

    یہ بات بھی قابل غور ہے کہ تہمینہ درانی نے سادگی کا اصول اپنی زندگی پرلاگو کیا ،یہی وجہ ہےکہ آج دل کی سخت تکلیف کے باوجود تہمینہ درانی نے اس ہسپتال میں‌ اپنا علاج کروانے کو ترجیح دی جہاں‌عامۃ الناس کا بھی علاج کیا جاتا ہے

  • دنیا کی انوکھی انٹرن شپ ،سونے پرایک لاکھ روپے، مگرسونا کیسے؟یہ بھی بتادیا

    بنگلور:دنیا کی انوکھی انٹرن شپ، سونے پرایک لاکھ روپے،مگرسونا کیسے؟یہ بھی بتادیا، اطلاعات کے مطابق بھارتی شہربنگلورکی ایک کپمنی نے ایک ایسی انٹرن شپ کا اعلان کیا ہےکہ جس میں موجیں ہی موجیں ہیں‌،

    ایران نے بھی افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاکا مطالبہ کردیا

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی شہربنگلورکی ایک کمپنی Wakefit Innovations Pvt. Ltd.نے ایک ایسی انٹرن شپ کا اعلان کیاہے کہ جس میں جوزیادہ سوئے گا وہ فائدہ اٹھائے گا ، کمپنی کا کہنا ہےکہ اس کمپنی نے لوگوں کے سونے کی مختلف کیفیات کو پرکھنے کا ایک منصوبہ بنایا ہے کہ لوگ آزادانہ کس طرح سوتے ہیں اور اس دوران اس طرح سونے کے کیا فوائد ہوسکتے ہیں‌

    زاہدان میں پاک ایران مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا ساتواں اجلاس شروع

    کمپنی کا کہنا ہےکہ سونے کے لیے فوم کے گدے کمپنی فراہم کرے گی اور جو اس انٹرن شپ میں حصہ لے گا اسے 100 دن روزانہ 9 گھنٹے مسلسل سونا ہوگا ،کمپنی کی طرف سے یہ بھی آفرکی گئی ہے کہ سونا بھی انٹرن شپ لینے والے نے اپنے ہی گھر میں‌ ہے ،

    ایران نے بھی افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاکا مطالبہ کردیا

    Wakefit Innovations Pvt. Ltd.کمپنی کا کہنا ہےکہ انٹرن شپ لینے والوں‌کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہفتہ میں 7 رات کو بھی سوئیں‌گے ،کمپنی یہ جائزہ لینا چاہتی ہےکہ کوئی زیادہ سے زیادہ کتنا سو سکتا ہے،کمپنی کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ جن لوگوں کونیند کے مسائل ہیں‌وہ بھی اس دوران اس انٹرن شپ سے کمائی بھی کریں‌اوراپنی عادت سونے کی بنالیں‌

  • سابق کرکٹرجے کیلس نے کیا حرکت کردی کہ دیکھینے والے بھی شرما گئے

    راہینو:سابق کرکٹرجے کیلس نے کیا حرکت کردی کہ دیکھینے والے بھی شرما گئے، اطلاعات کےمطابق جنوبی افریقہ کے ممتاز کرکٹرجے کیلس نے ملک کے ایک خاص طبقے کے حقوق کی خاطر اپنے داڑھی اورمونچھوں کوآدھا آدھا کٹواکرسب کو حیران اوراپنے چاہینے والوں کوپریشان کردیا ہے

    ہرچوتھے آدمی کوموبائل فوبیا ہوگیا ،خصوصی رپورٹ

    باغی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈرجے کیلس نے سوشل میڈیا پراپنی ایک ایسی تصویرشیئرکردی ہے کہ جس سے دیکھنے والوں کی حیرت وحیرانگی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق جےکیلس کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ میں”راہینو”طبقے کے حقوق کے لیے کوشش کررہا ہے،

    عدالت کا حکومت کے خلاف ایک اور فیصلہ، صدرمملکت کو 5 سال قید کی سزا

    جے کیلس کہتے ہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ جنوبی افریقہ میں راہینوقبیلے کے لوگوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں ، جے کیلس کہتے ہیں کہ اس نے آدھی داڑھی اور آدھی مونچھیں‌ کٹواکردنیا کو راہینوقبیلے کے لوگوں کی طرف متوجہ کیا ہے،

    ایران نے بھی افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاکا مطالبہ کردیا

    یاد رہےکہ جنوبی افریقہ میں راہینونام کی ایک غیرسرکاری تنظیم بھی جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کررہی ہے ، جے کیلس جنوبی افریقہ کے آل راونڈرکھلاڑی ہیں اور 166 ٹیسٹ میچ اور328 ایک روزہ جبکہ 25 ٹی ٹوینٹی میچ کھیل چکے ہیں‌

  • ہرچوتھے آدمی کوموبائل فوبیا ہوگیا ،خصوصی رپورٹ

    لندن:دنیا میں ہرچوتھے آدمی کوموبائل فوبیا ہوگیا ہے ، جوکہ بہت زیادہ نقصان دہ ہے،موبائل فوبیا کی بیماری نہ صرف نوجوانوں کو ہے بلکہ اس سے بچے بھی شکارہوگئے ہیں، اگر اس مسئلے پرقابونہ پایا گیا تو یہ ناسورمعاشرے میں تباہیاں پھیلادے گا

    برطانیہ کے کنگزکالج کے ماہرین نے پچھلے کئی سالوں سے اس پرتحقیق کرتے ہوئے رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بہت زیادہ استعمال سے موبائل فوبیاشکارافرادکے رویے بدل جاتے ہیں‌،برطانوی ماہرین کہتے ہیں‌کہ بچوں کے موبائل استعمال کرنے کے طریقوں سے ایک تو یہ بات واضح ہوگئی کہ ان کی عادات بگڑجاتی ہیں‌ اور دوسری اہم چیز یہ ہے کہ ان کے رویوں میں سختی آجاتی ہے

    برطانوی سائنسدانوں نے موبائل فون کے زیادہ استعمال کے حوالےسے اپنی تحقیق میں‌یہ چیز اخذ کی ہے کہ 10 سے 30 فیصد موبائل فوبیا کے افراد کے ہاں موبائل کا استعمال ایک خواہ مخواہ کی ضرورت بناکرپیش کی جاتی ہے، ان کے استعمال سے ایسےمحسوس ہوتا ہے کہ شاید کہ اگروہ موبائل استعمال نہ کریں‌گے تو ان کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا

    کنگزکالج لندن کے ماہرین کہتے ہیں‌کہ سمارٹ فون کے استعمال اب ایک مستقل بیماری کی شکل اختیارکرچکی ہے، جسے ایک باقاعدہ بیماری کہا جا سکتا ہے یا یہ بھی کہاجاسکتا ہےکہ سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کوموبائل فوبیا بیماری ہوجاتی ہے جس سے جان چھڑانا ناممکن ہوتا ہے

  • عدالت کا حکومت کے خلاف ایک اور فیصلہ، صدرمملکت کو 5 سال قید کی سزا

    مالی: عدالت کے حکومت کے خلاف ایک اور فیصلہ، صدرمملکت کو 5 سال قید کی سزاسنادی گئی ، صدرکوسزا سنانے کے بعد حامیوں کی طرف سے عدالت کے باہرمظاہرے،اطلاعات کے مطابق مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین کو ایک نجی کمپنی کے ذریعے 10 لاکھ ڈالر کی سرکاری رقم لینے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔حامیوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی جنہوں نے عبداللہ یامین کو بے قصور قرار دیا۔

    مالی سے ذرائع کے مطابق سابق صدرعبداللہ یامین کو سزا دینے والے عدالتی پینل کے سربراہ جج نے کہا کہ بلا شکوک وشہبات یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ عبداللہ یامین نے رقم لی اور وہ جانتے تھے کہ ریاست سے غبن کیا گیا۔

    سابق صدر نے مالدیپ پر 5 سال حکومت کی اور انہیں گزشتہ سال الیکشن میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہیں اپنے دور حکومت میں کئی منصوبے ختم ہونے پر تفتیش کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں مالدیپ کی حکومت نے سابق صدر عبداللہ یامین کو گواہوں کو رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

  • اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ نے کی کاروائی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) اے سی شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں کے 6بھٹہ خشت پر چھاپے مار کر ان کے عملہ کو حراست میں لے لیا ضلعی حکام کے مطابق اینٹیں تیار کرنے والے ان بھٹوں پر زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی پابندی کی خلاف ورزی کی جارہی تھی تمام بھٹوں سے ایک ایک مزدور کو حراست میں لیا گیا ہے

  • ٹماٹر کی قیمت پر حکومتی قابو کی کوشش

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اب مارکیٹ بازاروں اور محلوں کی دوکانوں پر 240 تا260 روپے فی کلو کے حساب سے ٹماٹر فروخت ہو رہے ہیں جو چند روز پہلے 350 تا 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہے تھے تاہم اب بھی ٹماٹر سرکاری نرخ نامہ کے لحاظ سے 40 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں

  • قائم مقام ایم ایس کی تعیناتی سے کرپشن کا سلسلہ تھم گیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دیانتدار ڈاکٹر سہیل خضر کو قائم مقام ایم ایس بنانے کے ساتھ ہی کرپشن اور کمیشن کا سلسلہ بند ہوگیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل خضر جو گریڈ 20 کے سینئر آفیسر کو ایک ماہ کے لیے قائم مقام ایم ایس بنایا گیا ہے جس کے چارج سنبھالتے ہی ہسپتال میں غیر ضروری اخراجات کا خاتمہ اور ایم ایل سی اور ادویات کی لوکل پرچیز وغیرہ کا نظام شفاف ہو گیا ہے

  • اعلی پولیس افسران کی شہید کانسٹیبل کی بیٹیوں کی شادی میں شرکت

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) تھانہ صدر مریدکے کے علاقے میں روای ریان کے قریب 29مارچ 2000ءکواشتہاری مجرمان کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے شہید کانسٹیبل محمد اکرم کی تین بیٹیوں کی اجتماعی شادی کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ سہیل حبیب تاجک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے آنے والی باراتوں کا پرجوش استقبال کیاگیا ڈی پی او شیخوپورہ نے شادی کے تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کی ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ نے شہیدکانسٹیبل کی بیٹیوں کے سروں پر دست شفقت رکھتے ہوئے انہیں اس بات کا احساس دلوایاکہ زندگی کے اس اہم موقع پر آپ ہمیں اپنے باپ کی جگہ پر سمجھے اور پورا محکمہ پولیس شہداء کی فیملز کے ہمیشہ ساتھ ہے رخصتی کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ نے محکمہ پولیس کی جانب سے تینوں دلہنوں کو قیمتی تحائف اور پھولوں کی گلدستے پیش کئے گئے اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ نے بچیوں کو پیار دیتے ہوئے کہا کہ شہیدکانسٹیبل محمد اکرم پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ماتھے کا جومر ہے اور ہم سب اس کی قربانی کو ہمیشہ یادرکھیں گے