Baaghi TV

Author: +9251

  • بستی ملوک جعلی پولیس اہلکار نعمان بلوچ گرفتار اور مقدمہ درج

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک,چوکی لاڑ میں 3سالوں سے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے کام کرنے والے نوجوان نعمان بلوچ کے خلاف تھانہ بستی ملوک میں معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔اس سے پہلے بھی ملزم نعمان کے خلاف چوری کا مقدمہ تھانہ بستی ملوک میں درج تھا لیکن اس کے باوجود نعمان چوکی لاڑ پر پولیس کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • مہوش حیات نےبھائی اوروالدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    مکہ مکرمۃ: ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مہوش حیات نے اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ حرم کے سامنے بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو جمعے کی مبارک باد دی اور بتایا کہ اللہ کی رحمت سے میں نے عمرہ ادا کرلیا۔

    ہرچوتھے آدمی کوموبائل فوبیا ہوگیا ،خصوصی رپورٹ

    مہوش حیات نے اپنی ٹؤیٹ پیغام میں‌ لکھا کہ ’فیملی کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے بعد میرے جو جذبات ہیں انہیں لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، یہ ایک اچھا سفر ہے اور میری دعا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو عمرے کی سعادت حاصل ہو‘۔

    شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کودل کی سخت تکلیف،میڈیکل رپورٹس تشویش ناک

    دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپینر شاداب خان نے بھی گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عمرہ ادا کرنے کی خوش خبری سنائی تھی۔ اداکارہ اور پاکستانی کھلاڑی کو اُن کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی اور لوگوں نے دعاؤں میں خصوصی طور پر یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

    ہائے "میرابچہ ” شہرمیں کمسن بچوں کےاغوا کا سلسلہ تھم نہ سکا

  • بستی ملوک پولیس کی نااہلی سامنے آگئی تین سال سے ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار جعلی نکلا

    تھانہ بستی ملوک،چوکی لاڑپر جعلی پولیس اہلکار عرصہ دراز سے ڈیوٹی پر تعینات،چوکی انچارج سمیت پورا عملہ لاعلمی
    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک چوکی لاڑ پر پچھلے3سال جعلی پولیس اہلکار نعمان نامی نوجوان ڈیوٹی پر تعینات جو کہ اس عرصہ میں پولیس وین پر سرکاری اسلحہ بمعہ پولیس وردی مختلف مقامات پر کاروائی کرتا رہا گذشتہ رات چوکی لاڑ پر 15کی کال ہوئی توچوکی پر تعینات تھانیدار رانا اسرارکے ہمراہیہ نوجوان بھی بمعہ وردی اور سرکاری سلحہ سمیت موقع پر گیا جب اس بار ے میں پولیس افسر رانا اسرار سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اسے نہیں جانتا ڈیوٹی پر موجود ہوتا ہے ایس ایچ او سیمت دیگر تمام افسران کے ساتھ ریڈ پر بھی جاتا ہے میرے ساتھ بھی چلا جاتا ہے اس بارے میں چوکی انچارج افتخار بھٹی سے موقف لیا گیا تو ان صاحب نے بھی اس نوجوان کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ یہ نوجوان چوکی پر ہی ڈیوٹی دے رہا ہے ہر حساس کاروائی میں شامل ہوتا ہے ذرائع کے مطابق یہ نوجوان رات کے وقت سرکاری گاڑی و اسلحہ سمیت روڈ پر ناکہ لگا کر چیکنگ کے نام پر بھاری بھتہ وصولی کرتا ہے اور جرائم پیشہ افراد کو ریڈ سے قبل اطلاع کرکے اطلاع دینے کی بھاری رقم وصول کرتا ہے تمام اہلکاروں میں تقسیم ہوتا ہے حرانگی کی بات ہے کہ اتنا عرصہ میں کسی بھی پولیس افسر نے اس کے بارے میں معلومات لینا گوارہ نہ کیا نہ ہی کسی کو پتہ ہے کے اس اہلکار کو تنخواہ کون دیتا ہے کسی بھی تھانے میں کوئی جوان رضا کار کے طور پر کام کرتا ہے تواس کا بھی ریکارڈ ہوتا ہے اس نوجوان کا نام رضاکاروں کی لسٹ میں بھی نہیں جو کہ پولیس وسیکورٹی پرایک سوالیہ نشان ہے آر پی او ملتان ودیگر افسران بالاسے نوٹس لیتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار سمیت غفلت کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف کاروائی کامطالبہ
    رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • 30فٹ لمبی نایاب وہیل مردہ حالت میں مل گئی،کراچی سے بلوچستان کیسے پہنچی یہ بھی پتہ چل گیا

    کراچی:پاکستان کی نایاب30فٹ لمبی وہیل مردہ حالت میں مل گئی،کراچی سے بلوچستان کیسے پہنچی یہ بھی پتہ چل گیا، اطلاعات کےمطابق بلوچستان کے ساحل پر30فٹ لمبی بروڈز وہیل مردہ حالت میں ملی ہے، یہ مچھلی پاکستان میں3نایاب وہیلزمیں سے ایک تھی۔

    شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کودل کی سخت تکلیف،میڈیکل رپورٹس تشویش ناک

    ذرائع کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ٹیم نے بلوچستان کی ساحلی پٹی پر آپریشن کے بعد ایک بروڈزوہیل کو ڈھونڈ نکالا، 30 فٹ لمبی وہیل مردہ حالت میں ملی۔مقامی ماہی گیروں کے مطابق وہیل جال میں پھنسی ہوئی تھی، ہم نے اپنے دستیاب محدود وسائل سے وہیل کو جال سے نکالنے کی کوشش کی گئی مگر ناکام ہوگئے۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام کا کہنا ہےکہ ان کی ٹیم اس جگہ پہنچی مگر وہ بھی وہیل کو تلاش نہ کرسکی، بعد ازاں گوادر اور ایران کی سرحد کے ساحل پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے چار دن بعد وہیل کو مردہ حالت میں پایا گیا۔ڈبلیو ڈبلیو ایف کے عہدیدار معظم خان نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان میں پائی جانے والی 3 نایاب ویلز میں سے یہ ایک تھی۔

    دنیا کی انوکھی انٹرن شپ ،سونے پرایک لاکھ روپے، مگرسونا کیسے؟یہ بھی بتادیا

    واضح رہے کہ بلیو وہیل دنیا میں پائے جانے والے بڑے جانوروں میں سے سب سے بڑا ہے، بلیو وہیل شرمپ نامی ایک چھوٹی مخلوق کو اپنی خوراک بناتی ہے، جسے کرِل کہتے ہیں۔

    ہرچوتھے آدمی کوموبائل فوبیا ہوگیا ،خصوصی رپورٹ

    اس سے قبل نایاب نسل کی اسپرم وہیلز کراچی سے 22 کلومیٹر دور دیکھی گئی تھیں بعد ازاں یہ وہیل بلوچستان کے ساحلوں سنارا بیچ اورجیوانی میں بھی دیکھی گئیں، کراچی سے لے کر بلوچستان تک جن ماہی گیروں نے اسے دیکھا اور ان وہیلوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

  • ڈوبتی معیشت کوچلنےکےقابل بنادیا،دشمنان پاکستان اسی وجہ سےمجھےپسند نہیں کرتے:وزیراعظم

    اسلام آباد: ڈوبتی معیشت کوچلنےکےقابل بنادیا،دشمنان پاکستان اسی وجہ سےمجھے اپنا دشمن سمجھتے ہیں‌ ، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا اصل غم یہی ہے کہ ڈوبتی معیشت کو چلنے کے قابل بنادیا ہے۔

    بریج سٹیشن ہسپتال کے نواح‌ میں‌ فائرنگ،حسین نواز نے گاڑی دوڑا دی، 

    وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کووزیراعظم نے اداروں میں ہم آہنگی کا موقف اپنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جس مافیا نے 15 ماہ زور لگایا وہ ناکام ہوگا، ملکی معیشت کو چلنے کے قابل بنادیا ہے۔

    ہائے "میرابچہ ” شہرمیں کمسن بچوں کےاغوا کا سلسلہ تھم نہ سکا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کل لاہور جارہا ہوں، بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوں گی۔حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کے دوران ارکان نے رائے دی کہ رانا تنویر کو پی اے سی چیئرمین بنانے کا جواز نہیں بنتا ہے۔

    شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کودل کی سخت تکلیف،میڈیکل رپورٹس تشویش ناک

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ادارےمضبوط ہورہےہیں اور اپنی حدودمیں رہ کرکام کررہے ہیں،عدلیہ مضبوط ہے اور دیگرادارے بھی مضبوط ہورہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اداروں کی بہتری کیلئےمیرٹ پرتوجہ بہت ضروری ہے کیونکہ میرٹ جتنازیادہ ہوگااتنی ہی جمہوریت پروان چڑھےگی،

  • لیه – کشمیر آور میں سپیشل بچوں کی احتجاجی ریلی

    لیہ- مقبوضہ کشمیرکے عوام سے ان کی جدوجہد آزادی کی حمایت کے لیے ہفتہ وار کشمیر آوور کے سلسلہ میں سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی اے سی لیہ نیاز احمدمغل ،کروڑ فاروق احمد،چوبارہ سلیمان احمدکی قیادت میں ٹی ڈی اے چوک سے گھوڑ ا چوک تک نکالی گئی جس میں سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ نے ملی نغمے ،ترانہ اور کشمیری ترانے پیش کیے ۔ریلی میں سی ای او تعلیم محمود حسین ملک،ڈی ایس پی ٹریفک شاہد ہ نصرین ،ریسکیو1122کے اہلکاروں ،طلبا ءاور طالبات و اساتذہ نے شرکت کی۔ریلی کی کمپیئرنگ ملک الہی بخش جوتہ نے کی اور کشمیریو ں کے حق میں نعرے لگوائے گئے۔

  • بریج سٹیشن ہسپتال کے نواح‌ میں‌ فائرنگ،حسین نواز نے گاڑی دوڑا دی، نوازشریف بچ نکلنے میں‌کامیاب،

    لندن: بریج سٹیشن ہسپتال کے نواح‌ میں‌ فائرنگ،میاں نوازشریف بچ نکلنے میں‌کامیاب، بیٹےنےگاڑی دوڑاکرجان بچائی ،اطلاعات کےمطابق لندن میں‌بریج سٹیشن ہسپتال کے نواح میں مین شاہراہ پرشدید فائرنگ کی گئی ،فائرنگ کی آواز پر لندن بریج سٹیشن کو بند کر دیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری تعداد نے لندن بریج ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=GzBFK_EXE9U

    ذرائع کے مطابق یہ فائرنگ اس وقت کی گئی جب میاں نواز شریف اپنے بیٹے حسین نواز کے ہمراہ ہسپتال کے قریب پہنچ چکے تھے ،برطانوی میڈیا کےمطابق اس موقع پرحسین نواز نے بڑی مہارت سے گاڑی کا رخ‌موڑتے ہوئے گاڑی دوڑا دی اور میاں‌صاحب کو بغیرکسی نقصان سے وہاں سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے

    دوسری طرف غیرمصدقہ یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ لندن پولیس نے میاں‌نواز شریف کوفائرنگ کے نتیجے میں کسی نقصان سے بچانے کے لیے ہسپتال میں‌کسی محفوظ مقام پررکھا ہواہے، شریف فیملی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف اپنے ٹیسٹ کروانے کے سلسلے میں‌وہاں جارہے تھے ،اطلاعات کےمطابق ابھی ان کے ٹیسٹ ہونا ہیں۔ پولیس کی بھاری تعداد نے لندن بریج ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔

    دوسری طرف باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات میں‌ بتایا گیا ہےکہ لندن پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک شخص کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔یادرہے کہ شریف فیملی کی کرپشن اورملک کولوٹنے کے حوالے سے نہ صرف پاکستان میں غصہ پایا جاتا ہے بلکہ سمندرپارپاکستانی اور غیرپاکستانی بھی سابق شاہی خاندان کی لوٹ کھسوٹ سے سخت ناراض ہیں‌

  • لیه- گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں بی ایس كلاسز کا اجرا

    لیه ۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ میں بی ایس کلاسز کا اجراءمعاو ن خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے بلاک کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان مظہر حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عمیرعاصم،پرنسپل مہراختر وہاب،اساتذہ ، پروفیسرچوہدری مظفر حسین ،امین اللہ قاضی،میڈیا نمائندگان اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔امسال بی ایس پروگرام کے تحت چھ مضامین ،فزکس ،کیمسٹری،باٹنی،ریاضی،انگلش اور اردو کی مارننگ کلاسز شروع کی گئی ہے داخلہ کے لیے دوہزار سے زائد طلبہ کی درخواستیں موصول ہوئیں اور480 طلبہ میرٹ پر داخلہ لینے میں کامیاب رہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ اس ادارہ کا طالب علم ہونے پر مجھے فخر ہے اس کی بہتری اور علم کی ترویج کے لیے وہ جو کرسکتے ہیں کریں گے کیونکہ ضلع میں اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی اُن کے فرائض میں شامل ہے ۔کالج میں نئے ایوینگ کلاسز کا اجراءآئی ٹی ،اسلامیات پروگرام میں شامل کروانا جدید لیب اور سہولیات کی فراہمی کا وعدہ کرتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اعلی تعلیمی سہولیات کی متعلقہ اضلاع میں فراہمی ہماری پارٹی منشور میں شامل ہے جس کے لیے طلبہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرکے اپنے علاقہ اور ملک و قوم کا نام روشن کریں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پروگرام کے اجراءسے کالج میں یونیورسٹی کا سماں پیدا ہوگیا ہے اورتدریسی سٹاف طلبہ کی علمی آبیاری اس انداز میں کریں کہ انہیں یونیورسٹی کا طالب علم لگے کیوں کہ ٹاپ پوزیشن ہمیشہ محنتی اور قابل طلبہ ہی حاصل کرتے ہیں اس لیے اساتذہ کرام اور طلبہ محنت و لگن سے کامیابی کی دوڑ کے لیے اپنی خدمات قومی جذبہ سے سرشار ہوکرسرانجام دیں۔تقریب سے ڈائریکٹر کالجز مظہر حسین نے کہا پسماندہ علاقوں میں بی ایس پروگرام کا اجراءطلبہ کے لیے ایک نعمت ہے کیونکہ انہیں اپنی دہلیز پر ہی اعلی تعلیمی سہولیات میسر آرہی ہیں اور نوجوان نسل علم وہنر سے بہرہ مندہوکر اپنے ملک کی باگ ڈور سنبھالنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔پرنسپل مہر اختر وہاب نے کہا کہ ہائی سکول عمارت سے شروع ہونے والے یہ کالج ننھے پودے سے ایک تناور درخت بنتے ہوئے یونیورسٹی لیول کی تعلیم کے حصول کا موجب بن گیا ہے اور کالج میں چھ پی ایچ ڈی ،بائیس ایم فل اساتذہ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں جو ڈویژن بھر میں بہتر ین کالج سٹاف ہے ۔تقریب سے وائس پرنسپل مہر حفیظ تھند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی علمی آبیاری ہنر مندی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرتے ہوئے اساتذہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔پروفیسر یاسر فرحان چاند نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بی ایس پروگرام کے اجراءپر معاون خصوصی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ علمی سفر کو نہ صرف جاری رکھاجائے گابلکہ بلندیوں کی ایک نئی روایت قائم کی جائے گی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز نے کالج کی فلاح و بہبود ،نئی بلڈنگ او ر لیب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔بعدازاں معاون خصوصی سی ایم پنجاب رفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے بی ایس بلاک کا افتتاح کیا اور دعاکی گئی ۔

  • ہائے "میرابچہ ” شہرمیں کمسن بچوں کےاغوا کا سلسلہ تھم نہ سکا

    لاہور:بچوں کے اغوا کا سلسلہ ایک بارپھرشروع،اطلاعات لاہور میں لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ جاری، گزشتہ 4 روز میں 6 سالہ شکیلہ سمیت 3 لڑکیوں کے اغوا کے مقدمے درج ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں کی تلاش کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

    پولیس کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چار روز میں دو بہنوں سمیت 3 لڑکیوں کے اغوا کے مقدمے درج ہوئے ہیں۔ تھانہ راوی روڈ سے مبینہ اغوا ہونے والی 6 بچی کا سراغ نہ لگایا جاسکا، ایف آئی آر کے مطابق 6 سالہ شکیلہ گھر سے سودا سلف لینے نکلی اور لاپتہ ہوگئی، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

    اسی طرح فیصل ٹاؤن میں دو بہنوں کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا، 17 سالہ مہک اور اس کی چھوٹی بہن مسکان بھی 3 روز سے لاپتہ ہیں، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق بچیوں کے مبینہ اغوا پر ہر پہلو سے تفتیش کررہے ہیں، جلد انہیں بازیاب کرالیں گے۔

    یاد رہےکہ بچوں کی گمشدگی اوراغواکی روک تھام کے لیے حکومت نے ایک ایپلی کیشن متعارف کروا رہی ہے جس کے ذریعے بچوں کی گمشدگی اور اغوا کی صورت میں‌ فوری ردعمل پیش کیا جاسکتا ہے،کے پی حکومت اس سلسلے میں ایک ایسی ہی ایپلی کیشن جس کا نام "میرابچہ”رکھا گیا ہے متعارف کروا دی ہے