Baaghi TV

Author: +9251

  • سمندرکی تہہ میں رہنے والی مچھلیاں یا شیطان ؟روسی ماہی گیرکی خصوصی رپورٹ

    ماسکو:اللہ تعالیٰ‌نے بےشمارمخلوقات پیدافرمائی ہیں‌ جن میں‌سےانسان صرف 40 سے 50 فیصد تک واقف ہوسکا باقی ایسی مخلوقات بھی ہیں جس کے بارے میں‌انسان کوابھی علم نہیں‌، ہاں وقت کے گزرنے کےساتھ ساتھ علم میں‌اضافہ ضرور ہوتا رہتا ہے، جیسے کہ روس کے ایک ماہی گیر نے ناروے اور بارینٹ سمندر اور بحر اوقیانوس کے ساحل سے آنے والی کچھ کریپیسٹ مخلوق کی پریشان کن تصاویر شیئر کیں ہیں۔

    https://www.instagram.com/p/B3V4oAlA_th/

    تفصیلات کے مطابق مرمانسک سے تعلق رکھنے والا رومن فیڈورسوف ،(ٹرالر)جہاز پر کام کرتا ہے اور باقاعدگی سے اجنبی سمندری مخلوقات کا سامنا کرتا ہے۔برسوں سے روسی ماہی گیر اپنی عجیب و غریب کھینچی ہوئی تصویریں کو سوشل میڈیا پر شیئر کررہا ہے۔

    https://www.instagram.com/p/B3bEiNZo85k/

    فیڈورسوف جن جہازوں پر کام کرتا ہے ان پر کمرشل مچھلی جیسے کوڈ ، ہیڈاک اور میکریل کو پکڑنے کا کام سونپا جاتا ہے۔ان مچھلیوں کے علاوہ اسے بہت سی عجیب و غریب قسم کی مچھلیوں اور دیگر سمندری مخلوق کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

    https://www.instagram.com/p/B3laAaJIXqx/

    ماہی گیر جب سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے جال پھینکتے ہیں تو جال میں خوبصورت مچھلیوں کے ساتھ ساتھ اس طرح کی عجیب قسم کی مچھلیاں بھی سامنے آتی ہیں۔ پھر رومن فیڈور سوف ان مچھلیون کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر کرتا ہے جسے لوگ بہت سراہتے ہیں۔https://www.instagram.com/p/B3vsOs_oJzj/

    https://www.instagram.com/p/B1u3kg0AWwf/

    فیڈورسوف نے مرمانسک میں میرین یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی اور وہ مچھلیوں کی شناخت اور دیگر سمندری مخلوقات کے بارے میں باخوبی جانتا ہے۔ انہیں پکٹرنے کے بعد ان پر تحقیق بھی کرتا ہے ۔

    https://www.instagram.com/p/B1nJm6TgYnZ/

    اپنے گہرے سمندر کی کھوجوں کے بارے میں زمینداروں کو آگاہ کرنے کی کوشش میں ، فیڈورسوف باقاعدگی سے ، آبی جغرافیوں کے بارے میں تصاویر اور معلومات عام طور پر ، پیروکاروں کو ٹویٹر اور انسٹاگرام (rfedortsov_official_account) کے ذریعے بتاتا ہے۔

    https://www.instagram.com/p/B1IOXyeAThG/

  • اسد عمرنے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے آب حیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد:اسد عمرنے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے آب حیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت پانی کے مسائل کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں کے IV واٹر سپلائی منصوبے کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔اسد عمر نے کہا کہ فوری طور پر کراچی کو پانی کی فراہمی کے لئے مختصر اور وسط مدتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے امور کو حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کسمپولیٹن شہر میں پانی کی قلت کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کے لئے ایک مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

    اس موقع پرچیئر پرسن پی اینڈ ڈی بورڈ ناہید ایس درانی نے K-IV منصوبے پر حکومت سندھ کی جانب سے اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی وضاحت کی۔چیئر پرسن پی اینڈ ڈی بورڈ ناہید ایس درانی نے کہا کہ وہ شہر کو واٹر سپلائی بڑھانے کے لئے مختلف اختیارات پر کام کر رہے ہیں تاکہ اس کی گھریلو اور صنعتی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کی صدارت میں‌ہونےوالے اس اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، چیئر پرسن پی اینڈ ڈی بورڈ سندھ ناہید ایس درانی اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

  • ایران سے پاکستان اسمگل ہونے والی چکوروں کے واشنگٹن میں تذکرے

    کوئٹہ :ایران سے پاکستان اسمگل ہونے والی چکوروں کے واشنگٹن میں تذکرے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے ایران سے اسمگل کیے جانے والے 1800 سے زائد چکور پکڑلیے۔تفصیلات کے مطابق پنجروں میں بند چکوروں کو تفتان سرحد پر تحویل میں لیا گیا، اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق پکڑے گئے چکور محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے حوالے کردیئے گئے، پکڑے گئے چکوروں میں سینکڑوں چکور سردی کی وجہ سے مرگئے، باقی بچنے والے 1600 چکوروں کو میڈیکل چیک اپ کے لیے کوئٹہ بھجوایا گیا۔

    دوسری طرف ان خوبصورت چکوروں کی خبریں واشنگٹن کے بعض اخباروں نے شہ سرخیوں کےساتھ لگائی ہیں، یادرہےکہ ایران سے پاکستان کے بارڈرپربڑی مقدارمیں اسمگلنگ ہوتی ہے، جس کا پاکستان کو سالانہ اربوں روپے نقصان ہوتا ہے،جبکہ مذکورہ چکور ایرانی شہر مشہد سے لائے گئے تھے۔

  • موٹرویز اینڈ نیشنل ہائی ویز پر جرمانوں میں خوفناک اضافہ ،،،،،گزٹ نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے جرمانوں کا اطلاق پہلی جنوری سے ہوگا

    موٹرویز اینڈ نیشنل ہائی ویز پر جرمانوں میں خوفناک اضافہ ،،،،،گزٹ نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے جرمانوں کا اطلاق پہلی جنوری سے ہوگا،،اوور سپیڈ پر موٹرسائیکل کو 1500 کار کو 2500 جرمانہ ہو گا، کمرشل گاڑیوں کو اوور سپیڈ پر 10000 جرمانہ ہوگا ،اوولوڈنگ پر بھی 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، غلط اوور ٹیکنگ پر کار ،موٹرسائیکل کو 1500 جبکہ کمرشل گاڑی کو 3000 روپے جرمانہ ہوگابے ہنگم ڈرائیونگ پر کار،موٹرسائیکل کو5000،کمرشل گاڑی کو 10000 جرمانہ ہوگا گزٹ نوٹیفیکیشن

    لاہور:غلط یو ٹرن لینے پر کار،موٹرسائیکل کو ایک
    ہزار،کمرشل گاڑی کو3000 جرمانہ آئڈ ہوگا، گزٹ نوٹیفیکیشن

    لاہور:سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کار کو 1500 ،کمرشل گاڑی کو 3000 جرمانہ ہوگا، گزٹ نوٹیفیکیشن

    لاہور:غلط پارکنگ پر 750 روپے جرمانہ کیا جائے گا، گزٹ نوٹیفیکیشن

  • سرگودھا ڈویژ نل چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل۔ حسن انعام پراچہ نے سرکاری افسران پر زور دیا ہے کہ وہ سائلین کی موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں

    ڈویژ نل چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل۔ حسن انعام پراچہ
    نے سرکاری افسران پر زور دیا ہے کہ وہ سائلین کی موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں ۔اس ضمن میں غفلت یاسستی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ وہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں وزیر اعلیٰ شکایات سیل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ضلع سرگودھا کے اسسٹنٹ کمشنر وں اور اُن کے علاوہ تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈویژنل چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل نے افسران پر زور دیا کہ وہ سیل کی طرف سے بھجوائی جانے والی عوامی شکایات کو ایک ہفتہ میں نمٹاکر ان کے دفتر میں رپورٹ بھجوائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈویژن بھر سے موصول شکایات کی تمام رپورٹ ہر ماہ وزیر اعلیٰ دفتر بھجوائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کاوژن انصاف کی بروقت فراہمی او رسرکاری اداروں میں عام شائلین کی عزت نفس اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا ہے ۔ حسن انعام پراچہ نے تمام ڈویژنل او رضلعی سرکاری محکموں سے فوکل پرسن کے نام بھی طلب کر لئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ آر پی او اور ڈی پی او کی طرف سے ڈویژنل شکایات سیل کےلئے فوکل پرسن نامزدکر دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ ڈی سی او اور ڈی پی او کے ہمراہ ڈویژن بھر کے تمام اضلاع اور اُن کی تحصیلوں کا خود دورہ کریں گے اور عوام کی کی جلد شکایات کے ازالہ کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

  • محترمہ عمارہ اطہر سرگودھا کی پہلی خاتون ڈی پی او تعینات

    محترمہ عمارہ اطہر سرگودھا کی پہلی خاتون ڈی پی او تعینات

    قبل ازیں اے ایس پی بھلوال اور اے ایس پی سٹی سرگودھا تعینات رہ چکی ھیں انتہائی پروفیشنل اور ایکٹیو پولیس آفیسر ھیں

    عمارہ اطہر DPO سرگودھا تعینات

  • آفس میں کسی اور کی حاضری لگانا حرام؟ یہ دھوکہ دہی اورجھوٹ کے زمرے میں آتاہے،سعودی سکالر

    سعودی عرب :دفاتر میں اپنے دوسرے ساتھی کارکنان کی حاضری لگانا عام ہے،لیکن یہ حرام ہے ،سعودی عرب میں اس مسئلے پرقابوپانےکےلیے شاہی دیوان کے ایک مشیر کی جانب سے فتویٰ سامنے آ گیا ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سینئر علما کمیٹی کے اہم ارکان نے دفاتر میں دفتری ساتھیوں کی حاضری لگانے کے عمل کو حرام قرار دے دیا ہے۔

    شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کودل کی سخت تکلیف،میڈیکل رپورٹس تشویش ناک

    ڈاکٹر سعد بن ناصر الشثری نے آفس میں تاخیر سے آنے والے ساتھیوں کے لیے حاضری لگانے کے عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حرام ہے اور ایک قسم کا فریب اور جھوٹ ہے۔شیخ الشثری نے یہ فتویٰ ایک مقامی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں دیا، ایک شخص نے فون پر سوال کیا کہ وہ ڈیوٹی پر تاخیر سے پہنچتا ہے تو اپنے ساتھی سے حاضری لگانے کا کہہ دیتا ہے، کیا یہ فعل درست ہے؟

    ہائے "میرابچہ ” شہرمیں کمسن بچوں کےاغوا کا سلسلہ تھم نہ سکا

    شیخ الشثری نے جواب میں کہا کہ یہ فعل ایک قسم کا جھوٹ ہے اور دھوکا دہی کے زمرے میں آتا ہے، انسان کو اپنے کام پر بروقت پہنچنا چاہیے، یہ اس کی ذمہ داری ہے، اور اس سلسلے میں وہ اللہ سے مدد طلب کرے۔ان کا کہنا تھا کہ جب اپنے کسی ساتھی یا دوست کو حاضری لگانے کے لیے کہا جاتا ہے تو اسے ایک مشکل اور تنگی میں ڈال دیا جاتا ہے۔

    دنیا کی انوکھی انٹرن شپ ،سونے پرایک لاکھ روپے، مگرسونا کیسے؟یہ بھی بتادیا

  • ضلعی انتظامیہ ڈینگی کو چِت کرنے میں پُر عزم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم میں گزشتہ روز انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے بریفنگ دیتےہوۓبتایا کہ ضلع شیخوپورہ میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات تسلی بخش ہیں اور تمام سرولینس کرنے والی إن ڈور آٶٹ ڈور ٹیمیں گھروں ،دفاتر کباڑ خانوں اور قبرستانوں وغیرہ کی سرویلنس لگاتار کر رہی ہیں جس کے ضلع بھر میں مثبت نتاٸج برآمد ہو رہے ہیں۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نےکہا کہ ڈینگی کا خاتمہ کرنے کے لیے تمام محکموں کو چاہیے کہ وہ دلجمعی کے ساتھ کام کریں تاکہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق ،محکمہ صحت کی تشکیل کردہ ڈینگی ٹیموں کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ تمام سرویلنس کرنے والی ان ڈور اور آٶٹ ڈور ٹیمیں اپنی کارکرگی کو مزید بہتر بناٸیں اگر چیکنگ کے دوران اس حوالے سے کوئی بے قاعدگی پائی گئی تو متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

  • طیارہ گر کر تباہ،7 افراد ہلاک،حکومت نے تحقیقات کا اعلان کردیا

    اوٹاوا:چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر انٹاریو میں چھوٹا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے، طیارہ گرنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والے کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو بٹن ویل میونسپل ہوائی اڈے سے کیوبک سٹی جانے والی پرواز کے دوران طیارہ کسی چیز سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے امریکی انجینئر طیارہ اڑا رہے تھے جبکہ ان کی اہلیہ اور تین بچے بھی طیارے موجود تھے۔

    مہوش حیات نےبھائی اوروالدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    انتظامیہ کی جانب سے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل کانگو کے شہر گوما کے رہائشی علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔