Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایات اینٹی کرپشن ٹیم اور محکمہ مال کی بڑی کاروائی

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایات پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضا عباسی کی زیرنگرانی اینٹی کرپشن اور محکمہ مال کی ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کرکے چک نمبر535گ ب تحصیل صدر میں 73کروڑ 75لاکھ روپے مالیت کی قیمتی 236کنال سرکاری اراضی قبضہ گروپ سے واگزار کرالی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر میں اس سرکاری اراضی پر عبدالجبار،عبدالعزیزاورمحمدانور نے فش فارم قائم کررکھا تھا جس کو واگزار کراکر اراضی کو محکمہ مال کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • معاون خصوصی برائے کھیل ملک عمر فاروق کی کورین سپورٹس پروموشن ڈریم ٹوگیدر ماسٹر ایلومنائی میں نمایاں پوزیشن

    فیصل آباد( )وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے کھیل و امور نوجوانان ملک عمر فاروق نے کورین سپورٹس پروموشن فاؤنڈیشن کے تحت منعقد ہونے والے کورس ڈریم ٹوگیدر ماسٹر ایلومنائی میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ مذکورہ تربیتی کورس کی تکمیل پر کامیاب شرکاء کو اسناد سے نوازا گیا۔ ملک عمر فاروق کو شاندار کارکردگی پر اعلی پوزیشن حاصل کرنے پر خصوصی طور پر تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔ تقسیم اعزازات و اسناد کی اس تقریب میں کوریا سپورٹس پروموشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین جیکی چو کے علاوہ سپورٹس ارگنائزیشنز کے اعلی عہدے داران اور حکومت کوریا کے کھیلوں سے منسلک نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ملک عمر فاروق نے تقریب میں موجود اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ کوریا سے حاصل ہونے والی اس بامقصد ٹریننگ اور تجربے کو اپنے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے بروئے کار لائیں گے۔ واضح رہے کہ ملک عمر فاروق ان دنوں کورین حکومت کی خصوصی دعوت پرسپورٹس پرموشن آگنائزیشن کوریاکے تحت منعقد ہونے والے تربیتی کورس میں شرکت کے لیے کوریا کے دورہ پر ہیں۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • ڈپٹی کمشنر محمد علی کی زیرنگرانی کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت گزشتہ ہفتہ صفائی کے نتائج اور محکمانہ کارکردگی کاجائزہ

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ ہفتہ صفائی مہم کے توسیعی ایام میں محکمہ صحت اور تعلیم کے اداروں میں صفائی ستھرائی کے مقابلہ جات منعقد ہوں گے جبکہ ایک یونین کونسل کوسرسبز وشادابی اور صفائی کے حوالے سے ماڈل بنایا جائے گا تاکہ صاف اور سرسبز فیصل آباد پروگرام کے مطلوبہ نتائج خاطر خواہ انداز میں حاصل کئے جاسکیں۔انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت گزشتہ ہفتہ صفائی کے نتائج اور محکمانہ کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس)/فوکل پرسن عاصمہ اعجاز چیمہ،سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عامر عزیز،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزوہا شاکر،نازیہ موہل،فیصل سلطان،عمر دراز گوندل،اورنگزیب،خرم شہزاد بھٹی،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سعید انور،چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن سردار نصیر،ڈائریکٹر پی ایچ اے عبداللہ چیمہ ودیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہفتہ صفائی کے دوران فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیگر ادارے بھی اپنی موثر شرکت کرتے ہوئے واضح نتائج دکھائیں۔انہوں نے ضلع و تحصیل کی سطح پر سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے کہا کہ وہ معیاری صفائی کویقینی بنائیں اس ضمن میں صفائی ستھرائی کی درجہ بندی کرکے اعلیٰ کارکردگی پر توصیفی شیلڈ دی جائے گی اسی طرح تمام سکولوں میں صفائی کے مقابلہ جات کروا کر درجہ بندی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ایف ڈی اے کو شہر میں کوڑا دانوں کی تعداد میں اضافہ کرکے شہری خوبصورتی کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ ہفتہ صفائی کے نتائج سے آگاہ کریں اورآئندہ صفائی کے نظام کی بہتری کے لئے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کریں اس ضمن میں تمام تحصیلوں وقصبوں میں گرین بیلٹس کو سرسبز رکھنے اوردیگر مقامات پر زیادہ شجرکاری کے علاوہ خصوصی طور پرمسافراڈوں پر صفائی نظر آنی چاہیے۔انہوں نے شجرکاری اور صفائی قائم رکھنے کے سلسلے میں عوامی بیداری کا پروگرام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور ماحولیاتی تحفظ کی افادیت کا احساس دلانے کے لئے سیمینارز،واکس،ریلیز،تعلیمی اداروں میں لیکچرز اور دیگر آگاہی پروگرامز پر باقاعدگی سے عملدرآمد ہونا چاہیے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • فیصل آباد تمام مذاہب ومسالک کی قیادت نے ناروے میں قرآنِ کریم کو نذرِآتش کرنے کے واقعہ کی بھرپورمذمت

    فیصل آباد( )پاکستان میں تمام مذاہب ومسالک کی قیادت نے ناروے میں قرآنِ کریم کو نذرِآتش کرنے کے واقعہ کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پرقیامِ امن اور اسلام فوبیا کے خلاف”ورلڈ پیس کونسل“کے قیام کا اعلان کیا گیاہے اور29نومبر کو ملک بھر میں جمعہ کے خطبات میں عظمت قرآن کی عزت و تکریم بیان کی جائیگی۔یہ بات چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب /مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے جامعہ عثمانیہ رضا آباد میں علماء ومشائخ اور دیگر مذاہب کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پیر فیض رسول رضوی،قاری حنیف بھٹی،علامہ طاہر الحسن،قاری جاوید اخترقادری،منشا سالک،قاری عصمت اللہ معاویہ،مولانا یسین،ڈاکٹر ممتاز حسین،مفتی یونس رضوی،مولانا حبیب،مولانا طیب گرمانی،فادر خالد رشید ودیگر بھی موجود تھے۔چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب /مرکزی چیئرمین علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ ناروے میں قرآن کریم جلانے کاواقعہ افسوسناک ہے،ناروے حکومت کی طرف سے مجرم کی گرفتاری اورقانون سازی درست سمت قدم ہے، یورپی یونین اور اقوام متحدہ میں آسمانی کتابوں کے احترام کا قانون وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کا درس دیتا ہے،قرآن کریم اصلاح انسانیت کیلئیاللہ کریم کی نازل کردہ آخری کتاب ہے،قرآن کریم امن،سلامتی،اعتدال کا درس دیتا ہے،قرآن کریم کو جلانے کی جسارت کرنے والے امن و سلامتی کے دشمن ہیں۔انہوں نے ہندوستان میں بابری مسجد کی شہادت کے سانحہ پر عدالتی فیصلہ اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور کرفیوکی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین امت مسلمہ کے مسئلے ہیں اور ہندوستان و اسرائیل مسلمانوں اور مسیحیوں کے ساتھ جو ظلم کر رہا ہے اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک میں مفاہمت کے لیے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کا کردار قابل تحسین ہے اور مسلم قائدین کو ان کوششوں کو عملی شکل دینی چاہیے۔انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے ناروے کے مسئلہ پر موقف کو اہل پاکستان کی ترجمانی قرار دیا گیا۔مولانا محمد طاہر محمود اشرفی نے سیاسی قیادت سے اپیل کی کہ پاکستان کے حالات کا تقاضا کرتے ہوئے اختلافات چھوڑ کر باہمی اتفاق سے مسائل حل کریں۔علامہ طاہر الحسن،پیر فیض رسول رضوی،قاری حنیف بھٹی،ڈاکٹر ممتاز حسین ودیگر علماء کرام نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ایسے فعل کو مسلمانوں کے اتحاد کے خلاف گھناؤنی سازش قرار دیا۔انہوں نے علامہ طاہر اشرفی کی فیصل آباد آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔فادر خالد رشید نے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ یہودیوں کو اسلام اور مسیحت بھائی چارہ برداشت نہیں ہورہا،قرآن پاک جتنا متبرک مسلمانوں کیلئے ہے اتناہی ہم مسیحیوں کے لئے بھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاپائے اعظم کو بھی مذمتی خط لکھ کرناروے کے افسوسناک واقعہ کی اطلاع کر دی گئی ہے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی،امن وسلامتی،بھائی چارہ اور مسلم دشمنوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رہنے کی دعا بھی کی گئی۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • قانون فروغ نسیم ایک سابق اورایک موجودہ آرمی چیف کاکیس لڑیں گے

    اسلام آباد:عمران خان کے وزیرقانون فروغ نسیم مستعفیٰ،جنرل پرویز مشرف کا بطوروکیل کیس لڑیں گے ، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے ان کااستعفیٰ‌ منظور کرلیا ہے،

    107 سالہ نانی کی 87 سالہ نواسی کو ٹافی دینے کی ویڈیو وائرل، لاکھوں دیکھ چکے،آپ بھی…

    باغی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے یہ فیصلہ سابق جنرل پرویز مشرف کے کیس کو بطوروکیل لڑنے کی غرض سے کیا ہے، سابق وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نےاپنے استعفیٰ کے متعلق کہا کہ استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے،فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وہ پرویز مشرف کی وکالت کریں گے بطور وزیر قانون وہ مشرف کا دفاع نہیں کرسکتے تھے۔

    22- منزلہ عمارت 30-سیکنڈ میں زمیں‌ بوس، ویڈیو وائرل ،2ہزارلوگوں نے نظارہ کیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فروغ نسیم کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فروغ نسیم کل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہوں گے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

    تبدیلی تو سعودی عرب میں‌ آئی ، بھاری بھرکم ماڈل کے اسٹائل کے دنیا بھرمیں‌ چرچے

  • 107 سالہ نانی کی 87 سالہ نواسی کو ٹافی دینے کی ویڈیو وائرل، لاکھوں دیکھ چکے،آپ بھی دیکھنا نہ بھولیئے

    بیجنگ:107 سالہ نانی کی 87 سالہ نواسی کو ٹافی دینے کی ویڈیو وائرل ، لاکھوں لوگ دیکھ چکے،اطلاعات کےمطابق چین کی 107 سالہ خاتون نے اپنی 87 سالہ نواسی کو ٹافی دے کر سب کے دل جیت لیے۔انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو چین کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر خاتون شادی کی تقریب میں دوسری بزرگ خاتون کو ٹافی دے کر اپنی محبت کا اظہار کررہی ہیں۔

    چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت وآنگ کے نام سے ہوئی، وہ اپنی دوست کی صاحبزادی کی شادی میں بمعہ اہل و عیال شریک تھیں کہ اس دوران انہوں نے اپنے برابر میں بیٹھی 87 سالہ نواسی کو جیکٹ سے چپکے سے نکال کر ٹافی دی۔

    22- منزلہ عمارت 30-سیکنڈ میں زمیں‌ بوس، ویڈیو وائرل ،2ہزارلوگوں نے نظارہ کیا

    چینی ذرائع ابلاغ کےمطابق وآنگ نے اپنی بیٹی سے چھپ کر نواسی کو ٹافی دی، بعد ازاں انہوں نے گھر جاتے ہوئے اپنی صاحبزادی چینگزی کے لیے بھی ٹافیاں خریدیں تاکہ وہ ناراض نہ ہوجائے۔یاد رہے کہ چین کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے لوگ طویل عمر پاتے ہیں، ماہرین کا ماننا ہے کہ چینی شہریوں‌ کی لمبی زندگی کا راز روز مرہ کا معمول اور سادہ خوراک ہے۔

    تبدیلی تو سعودی عرب میں‌ آئی ، بھاری بھرکم ماڈل کے اسٹائل کے دنیا بھرمیں‌ چرچے

  • محکمہ خواندگی وغیر رسمی تعلیم پنجاب کے زیراہتمام سنٹرل جیل میں تعلیم بالغان کے 10مرکز قائم

    فیصل آباد(محمد اویس)محکمہ خواندگی وغیر رسمی تعلیم پنجاب کے زیراہتمام سنٹرل جیل میں تعلیم بالغان کے 10مرکز قائم کئے گئے ہیں تاکہ مخصوص تعلیمی کورس کے ذریعے اَن پڑھ قیدیوں کو خواندہ بنایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر سی ای اوایجوکیشن علی احمد سیان نے سنٹرل جیل میں تعلیم بالغان مراکز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نورحسن بگھیلہ،ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی نویدا لحق بٹ اور جیل کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے علم کی افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تعلیم سے شعوروآگاہی حاصل ہوتی ہے جس سے انسان بہتر اور کامیاب زندگی گزارنے کے قابل ہوتا ہے۔انہوں نے قیدیوں سے کہا کہ وہ تعلیم بالغاں پروگرام سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو بھی حصول علم کی جانب راغب کریں۔انہوں نے قیدیوں کی فلاح وبہبود اور اصلاح کے لئے مختلف تعلیمی ورفاہی پرورگرامز کے انعقاد پر سپرنٹنڈنٹ جیل نور حسن بگھیلہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ صحت وصفائی کے حوالے سے جیل کا خوبصورت،سرسبز وشاداب اور پرسکون ماحول کلین اینڈ گرین پروگرام کی بہترین عکاسی کررہا ہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ نور حسن بگھیلہ نے تعلیمی مراکز کے قیام پر محکمہ خواندگی وغیر رسمی تعلیم اور ڈپٹی کمشنر محمد علی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جیل کے بالکل اَن پڑھ اڑھائی سو قیدیوں کو خواندہ بنانے کے لئے یہ قابل تحسین اقدام ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے لئے جیل میں پڑھے لکھے قیدیوں کو ٹیچرز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کو دینی وعصری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت واصلاحات کے مختلف پروگرامز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اسی سلسلے میں جیل میں ایجوکیشن کمپلیکس مختص کیاگیا ہے۔قبل ازیں ڈی او لٹریسی نوید الحسن بٹ نے تعلیم بالغان مراکز کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تین ہفتہ کے کورس کے دوران ناخواندہ قیدیوں کو اردو،انگریزی اور ریاضی کی تعلیم دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹیچرز کو وظیفہ دینے کے علاوہ کورس کی تکمیل کے بعد شرکاء کا تعلیم بالغاں کی تعلیمی جانچ بھی کی جائے گی۔بعدازاں سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان اور جیل سپرنٹنڈنٹ نورحسن بگھیلہ نے کورس کے شرکاء قیدیوں اور ٹیچرز میں کتابیں ودیگر میٹریل تقسیم کیا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • 22- منزلہ عمارت 30-سیکنڈ میں زمیں‌ بوس، ویڈیو وائرل ،2ہزارلوگوں نے نظارہ کیا

    جوہانس برگ:22- منزلہ عمارت 30-سیکنڈ میں زمیں‌ بوس، ویڈیو وائرل ، اطلاعات کےمطابق جنوبی افریقہ کے علاقے میں پلک جھپکتے بائیس منزلہ عمارت کو زمیں‌ بوس کردیا گیا۔عمارت ایک بینک کی زیر ملکیت تھی جسے اتوار کے روز دھماکا خیز مواد کی مدد سے منہدم کیا گیا۔

    بائیس منزلہ عمارت کو گرانے کے عمل کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ستمبر کے مہینے میں بلڈنگ میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد اسے ناقص قرار دے کر خالی کرالیا گیا تھا۔

    تبدیلی تو سعودی عرب میں‌ آئی ، بھاری بھرکم ماڈل کے اسٹائل کے دنیا بھرمیں‌ چرچے

    محکمہ فائر بریگیڈ اور لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے تین ملازمین نے عمارت میں 894 کلوگرام بارودی مواد نصب کیا جس میں تقریباً ایک پورا دن لگ گیا۔ عمارت منہدم ہونے کا بلڈنگ کے رہائشیوں نے بھی دیکھا۔جوہانس برگ ایمرجنسی مینیجمنٹ سروس کی جانب سے عمارت منہدم ہونے کی ویڈیو شیئر کی گئی اور بتایا گیا کہ بائیس منزلہ عمارت کو صرف تیس سیکنڈ میں منہدم کیا گیا۔

    9 ویں اور10 ویں جماعت کی کتابیں تبدیل کرنےکا فیصلہ

    مقامی انتظامیہ کی جانب سے عمارت گرانے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا، اسی وجہ سے وہاں پر اتوار کی صبح 2 ہزار سے زائد لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے اس منظر کو اپنے موبائل میں بھی ریکارڈ کیا۔

    آتشزدگی سےشیرخواربچےکو بچانےوالامسلم نوجوان برطانیہ کا ہیروبن گیا

  • تبدیلی تو سعودی عرب میں‌ آئی ، بھاری بھرکم ماڈل کے اسٹائل کے دنیا بھرمیں‌ چرچے

    ریاض :تبدیلی تو سعودی عرب میں‌ آئی ، بھاری بھرکم ماڈل کے اسٹائل کے دنیا بھرمیں‌ چرچے ، اطلاعات کےمطابق سعودی عرب بھی اب تبدیلی کےنام پراپنی قدیم اسلامی روایات، اقدار اور کردار سے بڑی تیزی سے دوری ہورہی ہے اور نئی نسل نے تو حد ہی کردی ہے ، غالیہ امین کو سعودی عرب کی پہلی بھاری بھر کم ٹی وی میزبان سمیت ماڈل کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

    https://www.instagram.com/p/B4XvyMfl9F-/

    عرب میڈیا کے مطابق غالیہ امین سعودی عرب کی نا صرف پلس سا ئز ما ڈل و ہو سٹ ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کے ملبوسات متعارف کرانے سمیت میک اپ مصنوعات کے برانڈز کے ساتھ مل کر کام بھی کرتی ہیں۔غالیہ امین کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ عرب ممالک میں پلس سائز خواتین کو بھی اسی طرح قبول کیا جانا چاہیے جس طرح دبلی پتلی جسامت کی حامل خواتین کو قبول کیا جاتا ہے۔

    بھارتی خاوند نے بیوی کوخوش رکھنے کے لیے آشنا سے شادی کرنے کی اجازت دے دی

    ذرائع کے مطابق خوبرو غالیہ جہاں سعودی عرب کی پہلی پلس سائز ماڈل ہیں وہیں وہ خواتین کے بھاری جسم اور موٹاپے سے متعلق لوگوں میں شعور پیدا کرنے کے حوالے سے بھی کام کرتی نظر آتی ہیں ، انھیں خواتین کی جسامت کے حوالے سے کام کرنے والی کارکن کا بھی اعزاز حاصل ہے۔غالیہ کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں مغربی دنیا میں اب پلس سائز ماڈلز اور اداکاراؤں کو قبول کیا جا چکا ہے لیکن عرب دنیا اور مشرق وسطیٰ میں اس حوالے سے اب بھی خوشگوار ماحول نہیں ہے۔

    امریکہ کی رسوائی ،تجارتی نمائش جگ ہنسائی کا سبب بن گئ

  • 9 ویں اور10 ویں جماعت کی کتابیں تبدیل کرنےکا فیصلہ،نئے تقاضوں کے مطابق نصاب کو ڈھالا جائے گا

    لاہور:9 ویں اور10 ویں جماعت کی کتابیں تبدیل کرنےکا فیصلہ،نئے تقاضوں کے مطابق نصاب کو ڈھالا جائے گا، اطلاعات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پارٹنر سکولوں کی کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ، مطالعہ پاکستان اور کمپیوٹر سائنس کی نئی کتابیں پارٹنر سکولوں میں لاگو کی جائیں گی۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم میٹرک کے طلبا کیلئے کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ، 7 ہزار509 پارٹنر سکولوں کے طلبا میں میٹرک کی نئی کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کمپیوٹر سائنس جماعت نہم اور مطالعہ پاکستان جماعت دہم کی کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میٹرک کی درسی کتب کی تبدیلی کیلئے پارٹنر سکولوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی منظور شدہ کتابیں پارٹنر سکولوں میں لاگو کی جائیں گی۔

    دوسریطرف پیف حکام نے پارٹنر سکولوں کو کتابوں کی ڈیمانڈ 29 نومبر تک بھیجنے کی ڈیڈ لائن جاری کی ہے، پارٹنر سکول پیف کے آن لائن سسٹم میں کتابوں کی ڈیمانڈ جمع کرائیں گے، پیف حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تبدیل کردہ نصاب کے مطابق نئی کتابیں لاگو کی جا رہی ہیں۔