Baaghi TV

Author: +9251

  • جرمانہ ادا نہ کرنے کے سبب قید افراد کا ذمہ ریاست لے رہی ہے، مراد سعید

    اسلام آباد:مراد سعید کا احسن اقبال کو جوابی ٹوئٹ میں اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کے سبب قید افراد کا ذمہ ریاست لے رہی ہے۔مراد سعید نے جیل میں قید قیدیوں کے متعلق کہا کہ جوقیدی اپنی سزامکمل کرچکے،جرمانہ نہ اداکرنےکیوجہ سےجیل میں ہیں ریاست نے زمہ لےلیا، علاج کی سہولیات تو درکنارسردردکی دواجیلوں میں میسرنہیں،

    مراد سعید نے کہا کہ جرائم کامرکزجیل!بچےخواتین معاشرتی ناانصافی کیوجہ سےقید، روٹی چورقاتل بنےماضی کےحکمرانوں جواب ہیں آپ کے پاس ؟ مراد سعید نے واضح کیا کہ عمران خان نےاصلاحات کی منظوری دیدی۔مراد سعید نے احسن اقبال کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ یہ بھائ ٹاسک فورس پنجاب حکومت کا چیرمین بنااورغیرقانونی ٹھیکے لئے، مراد سعید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپکاکیس بھی آگےبڑھ رہااسلئے خوف ہے؟

    مراد سعید پی ٹی آئی وہ جماعت جسکی پیڈ ممبرشپ اور فنڈ رائزنگ ایونٹس ہوئے،تفصیلات جمع کئے، آپکی جماعت کواب ثبوت دینےہیں قطری خط نہیں ہمارالیڈر سپریم کورٹ میں صادق اورامین ٹھہرا،آپکا جھوٹاکرپٹ۔مراد سعید نے واضح کیا کہ یہ ہے وہ بھائی جسکااحسن اقبال ذکرکررہے تھے پہلے پنجاب حکومت نے ٹاسک فورس کا چیرمین لگایا پھر شہباز شریف کے حکم پہ اسکوبغیرٹینڈر کے ٹھیکے ملے غیر قانونی ادائیگیوں کی کہانی بڑی “دلچسپ” بنتی گئی یہ ہیں وہ ذرائع جہاں سے کرپشن کا آغاز ہوا ۔۔۔آپ گھبرا لیں۔

    پاکستان کی معاشی صورت حال کے حوالے سے مراد سعید کا کہنا تھا کہ نومبر کی کامیابی پی آئی اے ریونیو 29 ارب بڑھ گیا، اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی، کاروبار کےآسانی میں28درجے بہتری، بجلی چوروں سے119ارب کی ریکوری، عمران خان کی کوشش سےکارکے تنازعہ میں پاکستان کو 180روپےبچ گئے، ملک گروی ادارےخسارےمیں،24000 ارب قرضہ ملک دیوالیہ ہونےکو تھا۔

  • سکھر نیب کی کارروائی، کرپشن الزامات پر محکمہ انہار کے 8 افسران گرفتار

    سکھر اسلام آباد میں کارروائی کرکے کرپشن کے الزامات پر محکمہ انہار کے8افسران کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو عدالت کی جانب سے ضمانتیں مسترد ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں انجینئر ویسٹ ڈویژن ایاز سومرو، ایس ڈی او غلام نبی، سابق انجینئر شیر وسیر، ایس ڈی او علی گل، ٹھیکیدار غلام سرور و دیگرشامل ہیں۔

    ملزمان کی سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی، جس کے بعد ملزمان نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے ضمانتیں رد ہونے پر تمام افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار افراد کا راہداری ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے، انہیں آج بروز بدھ سکھر منتقل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سکھر قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم نے پنو عاقل کے مختیار کار کے دفتر پر چھاپا مار کر انجینئر گل شیخ اور اہل خانہ کے نام پر کروڑوں کی جائیداد کا ریکارڈ ضبط کر لیا تھا، یہ ریکارڈ انھوں نے مختیارکار کے دفتر سے تحویل میں لیا۔

    Comments

  • پیٹ سے ساڑھے سات کلو کا گردہ برآمد، ڈاکٹرز بھی حیران

    نئی دہلی:ڈاکٹرز نے مریض کا 7 کلو 400 گرام وزنی گردہ نکال دیا۔، اطلاعات کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے گنگا شری رام اسپتال کے سرجن ڈاکٹر سچن کٹوریا کی سربراہی میں ٹیم نے 56 سالہ مریض کا آپریشن کیا جو کامیاب رہا۔

    ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ مریض کے جسم سے نکالا گیا گردہ دنیا کا وزنی ترین گردہ ہے جس کا وزن 7 کلو چار سو گرام کے قریب بنتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز بھی گردے کا وزن دیکھ کر ششدر رہ گئے تھے۔

    سرجن سچن کٹوریا کے مطابق ہم نے مریض کی زندگی بچانے کے لیے دو گھنٹے طویل آپریشن کیا اور گردہ نکالنے میں کامیاب رہے، متاثرہ شخص کا گردہ پورے پیٹ میں جگہ گھیرے ہوئے تھا جس کی وجہ سے اُسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شخص کے جسم سے نکالے گئے گردے کا وزن تقریبا 2 نوزائیدہ بچوں کے برابر تھا اور یہ دنیا میں کہیں بھی مریض کے جسم سے الگ کیا گیا سب سے بڑا گردہ ہے۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس سے قبل ساڑھے 4 کلو وزنی گردے کو جسم سے نکالنے کا ریکارڈ موجود ہے، اسپتال انتظامیہ نے ریکارڈ کے اندراج کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم سے رابطہ کرلیا۔

    Comments

  • ننھی پاکستانی ایتھلیٹ نے اسکیٹنگ کاعالمی مقابلہ جیت لیا

    وینا: پاکستان کی کم عمر اسکیٹر نے چوبیسویں انٹرنیشنل اسکپ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ویانا سے ذرائع کے مطابق 5 سالہ پاکستانی ایتھلیٹ ملاک ظفر نے آسٹریا میں ہونے والے 24ویں انٹرنیشنل اسکپ میں حصہ لیا اور بیکس نوائس گرلز 2 کی کیٹگری میں ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    بین الاقوامی ایونٹ میں 200 سے زائد ممالک نے شرکت کی جن میں آسٹریا، جرمنی، اٹلی، سوئٹزر لینڈ سمیت دیگر شامل تھے۔ ملاک فیصل ظفر نے عمدہ اسکیٹنگ کا مظاہرہ کر کے اپنی تمام حریف کھلاڑیوں کو شکست دی۔یاد رہے کہ پاکستان میں فگر اسکیٹنگ کو اہمیت حاصل نہیں اور نہ ہی سرکاری سطح پر اس حوالے سے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

    ملاک فیصل ظفر نے ایوارڈ جیتنے کے بعد خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اولمپکس مقابلے میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایوارڈ جیتنا چاہتی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملاک فیصل ظفر کو صارفین نے مبارک باد پیش کی اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

  • ساؤتھ ایشین گیمز، قومی ریسلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

    لاہور: پاکستان بھی ریسلنگ میں‌ نام کمانے کے لیے کوشاں‌، اسی سلسلے میں قومی ریسلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ کوچنگ سنٹر لاہور میں شروع ہو گیا، ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے لگائے جانے والی تربیتی کیمپ میں قومی ٹیم کے 7 کھلاڑیوں سمیت 30 کھلاڑی شریک ہیں۔

    پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے لاہور کوچنگ سنٹر میں ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں قومی ٹیم کے ریسلرز سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ تربیتی کیمپ میں خوراک کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے، امید ہے ہم بھی قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

    قومی ریسلنگ ٹیم کے کوچ سہیل رشید کہتے ہیں کھلاڑی بھرپور پریکٹس میں ہیں، امید ہے چار سے پانچ میڈلز ضرور حاصل کرینگے۔ قومی ریسلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ کوچنگ سنٹر میں 30 نومبر تک جاری رہے گا۔ قومی ٹیم 30 نومبر کو ساؤتھ ایشن گیمز کے لئے نیپال روانہ ہوگی۔

  • کیمپ جیل میں قیدی جاں بحق

    لاہور :لاہور کی کیمپ جیل میں منشیات فروشی کے الزام میں قید ملزم جاں بحق ہوگیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔کیمپ جیل میں علی الصبح قیدی شفیق جو کہ ایک ماہ قبل تھانہ گجرپورہ سے جیل بھجوایا گیا تھا،

    ملزم منشیات کا عادی تھا جبکہ ایڈز اور ہیپاٹائٹس سی سمیت دیگر بیماریوں کا شکار تھا۔ شفیق کو طبیعت خراب ہونے پر 22 نومبر کو سروسز ہسپتال داخل کرایا گیا، شفیق 25 نومبر تک زیر علاج رہا۔

    علی الصبح اچانک طبیعت خراب ہونے پر شفیق جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔اس سے پہلے بھی کئی قیدی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں لیکن ان کو علاج کے لیے ہسپتال نہ پہنچایا گیا

  • کنیز فاطمہ سوسائٹی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی بچی کے قاتل گرفتار

    کراچی : ننھی بچے کے قاتل گرفتار، ملزمان نے واردات کے دوران موٹرسائیکل چھینی تھی ، چار سالہ بچی سدرہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران سر پر گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

    فائرنگ سے ملزمان کا ایک ساتھی اپنی ہی گولی سے زخمی ہوکر اسپتال منتقل ہوا تھا جس پر نیو کراچی کے نمراہ اسپتال کے ڈاکٹرز نے فوری 15 پر کال کر کے پولیس کو طلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کیا تھا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان نے سدرہ کو گولی مارنے کا اعتراف کرلیا۔

    پالیس حکام نے بتایا کہ واقعے میں معصوم سدرہ کا مامو بھی زخمی ہوا تھا ،چھینی گئی موٹرسائیکل سدرہ کے مامو نے ایک ماہ قبل ہی خریدی تھی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو کراچی کے علاقے سرجانی گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔جاں بحق ہونے والی بچی کے والد نےعباسی شہید اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا تھا کہ بچی ماموں کے ساتھ چیز لینے گئی تھی،موٹر سائیکل نہ رکنے پر ڈاکوؤں نےفائرنگ کی جس سے دونوں کو گولیاں لگیں۔

  • یورپ میں‌ خوفناک زلزلہ، 13 افراد ہلاک، 135زخمی

    البانیہ :ملک کے مغرب اور شمالی علاقوں میں آنے والے طاقتور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جبکہ 135 افراد زخمی ہو گئے ۔حکام کے مطابق منگل کی صبح 4 بجےآنے والے طاقتورزلزلے کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔ اس خوفناک زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی جس نےالبانیہ میںتباہی مچا دی۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق خوفناک زلزلے کے سبب کئی عمارتیں گر گئیں جن کے رہائشی ملبے تلے دب گئے۔ “زلزلے سے متاثرہ افرادکا کہنا تھا کہ چھت ہمارے سر پر گرگئی اور مجھے نہیں معلوم کہ ہم کیسے باہرنکلے ۔ خدا نے ہماری مدد کی ، زلزلے کے جھٹکے کے وقت اپارٹمنٹ میں چار افرادموجود تھے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ زلزلہے کا مرکز تریانا سے 30 کلومیٹر (19 میل) مغرب میں واقع تھا ، اور اس کو بلقان اور جنوبی اطالوی علاقے پگلیہ میں بھی محسوس کیا گیا۔ یو ایس جی ایس نے بتایا کہ اس زلزلے کے چند گھنٹے بعد بوسنیا میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا ، جس کا مرکز سراجیوو سے 75 کلومیٹر (45 میل) جنوب میں تھا ۔ بوسنیا میں آنے والے زلزلے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    دریں اثںا البانوی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق، شمالی البانیہ کے شہر تھومانے میں عمارتوں کے ملبے تلے دب کر 5 افراد ہلاک ہوئے اور ایک شخص عمارت سے چھلانگ لگانے کے بعد کریبین نامی قصبے میں ہلاک ہوا۔وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ مرکزی بندرگاہ اور سیاحتی مقام ڈوریس میں منہدم عمارتوں سے 7 افراد کی لاشیں نکالی گئیں ، اور کھنڈرات کے نیچے سے 39 افراد کو زندہ نکالا گیا ہے۔ اس خوفناک زلزلے میں اب تک 135 افراد زخمی ہو چکے ہیں

  • انسانیت کےدشمن بھارت کوسلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانا انسانیت کی توہین، پاکستان نےاعتراض اٹھا دیا

    جنیوا:بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے کی بھرپورمخالفت کریں گے ، پاکستان نےاعتراض اٹھا دیئے،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرنے والا ملک غیر مستقل رکن بننے کا بھی اہل نہیں ہے جو ملک طاقت کے زور پر عوام کے حقوق سلب کرے وہ کیسے عالمی امن کا ضامن ہوسکتا ہے؟

    وزیراعظم اور فروغ نسیم میں ناراضی کی باتیں افواہ ہیں،کچھ نہیں ہونے جارہا،عامر خان

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل میں رکنیت کے لیے طاقت کی بجائے کسی ملک کی امن کے لیے کوششوں کو دیکھنا چاہیے، اصلاحات پر پاکستانی مؤقف جمہوری اصولوں اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔

    انڈونیشیا کی دیندا نے چہرے کے داغ دھبوں‌ کا ناقابل یقین علاج بتاکرسب کو حیران…

    یاد رہے کہ بھارت سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کے لیے لابنگ کررہا ہے اور اس سے قبل پاکستان سمیت 55 ممالک نے اقوام متحدہ میں ایشیا پسیفک گروپ کے سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کے لیے بھارت کی حمایت کی تھی، لیکن اب پاکستان نے بھارت کی مستقل رکن بننے کی مخالفت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے پوچھا ہے کہ وہ بتائے کہ انسانیت کے دشمن بھارت کو کس بنیا د پر سلامتی کونسل کے مستقل رکن بنانے کی باتیں ہورہی ہیں‌،

    افسوس!رویوں میں‌ ابھی تک تبدیلی نہیں‌ آئی، میرےمتعلق مستقل غلط خبریں چلائی گئیں،…

  • ہالینڈ کی ملکہ میکسما کی وزیراعظم ،صدرسے ملاقاتیں ،اہم معاملات پرمشاورت، ملکہ نے یقین دہانی کرا دی

    اسلام آباد:ہالینڈ کی ملکہ میکسما کی وزیراعظم، صدرسے ملاقاتیں، اہم معاملات پرمشاورت بھی ہوئی ، اطلاعات کے مطابق انہوں نے یہ ملاقاتیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ترقی میں مالیاتی شمولیت کے فروغ پر ملکہ میکسما کی تعریف کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان سے مالیاتی شمولیت کے فروغ کے لیے حکومت کی جاری کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔

    وزیراعظم اور فروغ نسیم میں ناراضی کی باتیں افواہ ہیں،کچھ نہیں ہونے جارہا،عامر خان

    وزیر اعظم نے ملکہ میکسما کو حکومت کی جانب سے فلیگ شپ ’احساس پروگرام‘ سمیت مختلف فلاحی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کیلئے معاشی شمولیت کو فروغ دینا ہے جس کا بنیادی مقصد غربت کا خاتمہ، معاشی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔

    انڈونیشیا کی دیندا نے چہرے کے داغ دھبوں‌ کا ناقابل یقین علاج بتاکرسب کو حیران…

    ہالینڈ کی ملکہ میکسما نے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملک میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور غربت کے خاتمے اور جامع معاشی ترقی کیلئے پاکستان کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی مالی اعانت کیلئے خواتین تک رسائی کو ترجیح دینے اور حکومتی ادائیگیوں اور طریقہ کار کو ڈیجیٹائز کرنے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ملکہ نے مالیاتی شراکت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

    افسوس!رویوں میں‌ ابھی تک تبدیلی نہیں‌ آئی، میرےمتعلق مستقل غلط خبریں چلائی گئیں،…

    دلچسپ اور اہم بات یہ ہےکہ ہالینڈ کی ملکہ میکسما نے اسلام آباد میں احساس پروگرام سے متعلق منعقدہ تقریب میں شرکت کی جس سے وزیراعظم نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سیاست دان بننے سے پہلے وہ سوشل ورکر تھے، حکومت غربت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنا رہی ہیں۔

    علاوہ ازیں ملکہ میکسما نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی سے بھی ملاقاتیں کیں۔