Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان دشمنی میں‌ اندھے الطاف حسین کی بھارت سے محبت اوروفا کے دنیا بھر میں‌ چرچے

    لندن :الطاف حسین کی پاکستان سے دشمنی،بھارت سے محبت،کشمیراوربابری مسجد کے معاملے پربھارت کی حمایت کے دنیا بھر میں‌چرچے، اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے معروف نشریاتی ادارے بی بی سی نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی پاکستان سے دشمنی اورکشمیراوربابری مسجد کے معاملے پربھارت کی بھرپورحمایت کے تذکروں سے پردہ اٹھا کرسب کو حیران کردیا ہے،

    بی بی سی کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے ایک حالیہ تقریر میں انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ انھیں اور ان کے ساتھیوں کو سیاسی پناہ دی جائے۔ الطاف حسین کا موقف ہے کہ چونکہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق بھارت سے تھا لہذا انھیں بھارت میں رہائش کی اجازت دی جائے۔

    ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین ماضی میں متعدد بار انڈیا سے مدد کی اپیلیں کر چکے ہیں۔گزشتہ ماہ ان کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ انڈیا کا قومی نغمہ ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا‘ گا رہے تھے۔

    لاہور!لہورای اے :آج کا دن ،لاہورباقی شہروں پربازی لے گیا

    2015 میں انھوں نے انڈیا کے ساتھ اقوام متحدہ اور نیٹو سے مدد اور مداخلت کی اپیل کی تھی، جس پر اس وقت کی حکومت نے شدید رد عمل کا اظہار کیا اور اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسے اعلان جنگ قرار دیا تھا تاہم بعد میں الطاف حسین نے وضاحت کی تھی کہ انھوں نے ایسی بات نہیں کی تھی۔

    الطاف حسین کا مارچ 2017 میں ایک اور بیان سامنے آیا، جس میں انھوں نے انڈین وزیراعظم نردیندر مودی سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں موجود مہاجروں کی مدد کریں۔ بقول ان کے پاکستان میں مقیم مہاجر دراصل انڈین ہیں اس لیے وزیراعظم مودی کو ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔

    اس سے قبل 22 اگست 2016 کو ایک ایسی ہی متنازعہ تقریر نے ان کی سیاست اور سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا تھا۔ اس کے بعد ان کا ایک معافی نامہ بھی شائع ہوا جس میں انھوں نے معذرت کی کہ ’اپنے ساتھیوں کے ماورائے عدالت قتل، ساتھیوں کی مسلسل گرفتاریوں اور ان کی مشکلات دیکھ دیکھ کر وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے اور ان کی وہ تقریر اس کا نتیجہ تھا‘۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے ایک نجی انڈین ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انڈین حکومت کی جانب سے کشمیر میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

    کوریائی اداکارہ گوہارا نے خودکشی کرلی۔فلم انڈسٹری صدمے میں ڈوب گئی

    منگل کے روز ریپبلک ٹی وی پر اینکر اوناب گوسوامی کو براہِ راست انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم مودی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں کیونکہ انھوں نے ایسا کر کے ’کشمیر کی ماؤں اور بیٹیوں کو بچا لیا ہے۔۔۔ پاکستان میں جو کشمیر ہے وہاں لوگ آزاد نہیں ہیں‘۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں الطاف حسین نے ایک حالیہ تقریر میں انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی تھی کہ انھیں اور ان کے ساتھیوں کو سیاسی پناہ دی جائے۔ الطاف حسین کا موقف ہے کہ چونکہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق انڈیا سے تھا لہذا انھیں انڈیا میں رہائش کی اجازت دی جائے۔

    ادھر اکتوبر میں لندن میں سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا۔ اس موقعے پر میٹروپولیٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چھیاسٹھ سالہ الطاف حسین کے خلاف مقدمہ دہشتگردی کی معاونت کے الزام میں ٹریزازم ایکٹ 2006 کی سیکشن 1 (2) کے تحت درج کیا گیا۔

  • کرپشن بے نقاب کرنے پرسماء رپورٹر محمد علی حفیظ کوMQM لندن کی جانب ویڈیو کے ذریعے دھمکی

    ‌کراچی :کرپشن بے نقاب کرنے پرسماء رپورٹر محمد علی حفیظ کوMQM لندن کے جنوبی افریقہ کے ونگ کی جانب ویڈیو کے زریعے دھمکی سماء کے نمائندے محمد علی حفیظ کو سچائی دکھانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگيں، دھمکی آمیز کالز اور میسجز انٹرنیشنل نمبر سے کیے گئے۔

    سائیں کےتوچوکیداربھی وڈیرے،چائےلانے میں تاخیر پرہوٹل کے بیرے کوگولی ماردی

    باغی ٹی وی کےمطابق نمائندہ سماء کے موبائل پیغام ميں لکھا گيا کہ ’بیٹا سمجھ گئے ناں يہ بہت بڑا شہر ہے اور کہیں بھی کچھ ہو جاتا ہے ‘۔ نمائندہ سماء محمد علی حفیظ نے حال ہی میں بلدیاتی اداروں کی کرپشن بے نقاب کی ہے۔

    ایم کیو ایم لندن کی طرف سے دھمکیوں پروزير اطلاعات سندھ سعيد غنی کا کہنا ہے سماء کے رپورٹر محمد علی حفيظ کو دھمکياں انتہائی قابل مذمت ہيں، صحافی کو اپنی ذمہ دارياں ادا کرنے سے روکنا غير قانونی ہے، دھمکياں دينے والوں کا نمبر پوليس اور ديگر اداروں کو ديا جائے تا کہ انہيں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

    ٹرمپ سےشدیداختلافات ،امریکی بحریہ کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وفاقی وزير علی زيدی نے سماء کے رپورٹر کو دھمکياں ديے جانے پر مذمت کا اظہار کيا ہے، انہوں نے کہا کہ سماء کراچی کے مسائل سامنے لاکر اچھا کام کررہا ہے، ذمے داروں کو بے نقاب کرنا ميڈيا کا کام ہے دھمکی دينے والے کا فون نمبر رينجرز کو ديں مجھے ديں اور سوشل ميڈيا پر ڈاليں ميں سب کو جانتا ہوں۔

    لاہور!لہورای اے :آج کا دن ،لاہورباقی شہروں پربازی لے گیا

    علی زيدی کا کہنا تھا کہ وہ کلين کراچی مہم ميں جہاں سے کچرا اٹھاتے ہيں وہاں دوبارہ ڈال ديا جاتا ہے، وفاقی وزير کے ساتھ ايسا ہورہا ہے تو سمجھ سکتے ہيں کہ ميڈيا پر کتنا دباؤ ہوگا۔ايم کيو ايم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کہتے ہيں دھمکيوں سے سچ کودبايا نہيں جاسکتا، انہوں نے سماء کو غيرجانبدار صحافت جاری رکھنے کامشورہ ديا اور مطالبہ کيا کہ دھمکياں دینے والوں کو سامنے لايا جائے۔

  • ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں محسن رشید کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ۔ مریضوں کے لواحقین سے احوال دریافت کیا اور دو دن پہلے جو مریض کمالیہ کے گاؤں سے شفٹ کیا گیا تھا اس کی بھی عیادت کی اور رپورٹس چیک کی مزید انہوں نے ڈاکٹرز کو تلقین کی کہ تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کریں۔

  • پاکستان کی سفارتکاری جاری ،قطر کے امیری گارڈ کے کمانڈر کی آرمی چیف سے اہم ملاقات

    راولپنڈی : چیفس آف پاکستان ، وزیراعظم عمران خان ، چیف جسٹس آف پاکستان اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں پاکستان کے لیے کامیاب سفارتکاری کررہے ہیں، اسی حکمت عملی کے تحت آج قطر کے امیری گارڈ کے کمانڈر میجر جنرل محمد ال شہوانی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال پیش کیا گیا۔

    افغان طالبان کے حملے، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 38 افراد ہلاک

    آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کی فوج کے سربراہ کا پاک قطردفاعی تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار اور قطر کے امیری گارڈ کے کمانڈر میجر جنرل محمد ال شہوانی نے پاک فوج کے پروفیشنلزم کی تعریف بھی کی۔واضح رہے اس سے قبل بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجنیئرز سینٹر رسالپور کا دورہ کیا تھا۔

    پاکستان بیماریوں پرقابو پانےکی ترجیحات رکھنےوالاپہلاملک بن گیا ہے: ظفر مرزا

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز میں انجینئرز کور کی کارکردگی اور کردار کو سراہا تھا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مختلف آپریشنز، قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئرز کور کا کردار قابل تعریف ہے۔

    بنگلہ دیشی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے تیار،مگرآنے کون نہیں‌دےرہا؟

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انجنیئرز سینٹر رسالپور کے دورہ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹننٹ جنرل معظم اعجازکو کرنل کمانڈنٹ انجینرز کے بیجز لگائے۔ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سبکدوش کرنل کمانڈر لیفٹننٹ جنرل جاوید محمود بھی موجود تھے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کے لئے تہران پہنچ گئے تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ تہران کے دورے میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین سے ملاقات کی تھی۔

  • لبنان مظاہروں نے اور شدت اختیار کر لی

    لبنان مظاہروں نے اور شدت اختیار کر لی

    لبنان مظاہروں نے اور شدت اختیار کر لی

    لبنان کے دارالحکومت میں رات بھر مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں کے بعد پیر کی صبح بیروت کے وسط میں حزب اللہ ملیشیا اور امل موومنٹ کے حامیوں کی تعداد کم ہو گئی۔

    اس سے قبل اتوار کی شب حزب اللہ اور امل موومنٹ کے درجنوں ارکان نے بیروت میں رِنگ پُل کے علاقے کے نزدیک مظاہرین پر حملہ کر دیا تھا۔ یہ افراد پیدل اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر مذکورہ پُل تک پہنچے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے مظاہرین پر پتھراؤ کیا اور انہیں گالیاں دیں۔ اس کے علاوہ حزب اللہ ، اس کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ اور امل موومنٹ کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے حق میں نعرے لگائے۔ جواب میں مظاہرین نے لبنان کا قومی ترانہ پڑھنا شروع کر دیا اور "انقلاب انقلاب” کے لگائے۔

    بعد ازاں سیکورٹی فورسز اور فوج کے اہل کاروں کی اضافی کمک نے حزب اللہ اور امل موومنٹ کے حامیوں کو مظاہرین کی جانب پیش قدمی سے روک دیا۔ اس دوران مذکورہ حامیوں نے فوج کے اہل کاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔ اس کے بعد فوج نے فریقین کے درمیان اپنے اہل کاروں کی دیوار بنا دی۔

  • چینی مسلمانوں‌ پرکیا بیت رہی ہے، صحافیوں کی عالمی تنظیم کے ہوشربا انکشافات

    بیجنگ : چینی مسلمانوں‌ پرکیا بیت رہی ہے، صحافیوں کی عالمی تنظیم کے ہوشربا انکشافات ،اطلاعات کے مطابق چین کی جیلوں میں ہزاروں ایغور مسلمانوں کے ذہنی خیالات کو زبردستی تبدیل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔صحافیوں کی عالمی تنظیم (آئی سی جے) چین کی سرکاری جیلوں میں قید قیدیوں سے متعلق سرکاری دستاویزات منظرعام پر لائی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایغور مسلمانوں اور دیگر قیدیوں کی سوچ زبردستی تبدیل کی جارہی ہے۔

    لیک ہونے والی سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ چین کے سنکیانگ ریجن میں ایک کروڑ سے زائد ایغور مسلمان ہیں جہاں حراستی مراکز میں ہر کام چینی حکام کنٹرول کرتے ہیں، ایغور مسلمانوں کے بال بنانے اور شیو بھی چین کنٹرول کررہا ہے جب کہ سنکیانگ ریجن کے کیمپوں میں رکھے گئے افراد کو موبائل فون رکھنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ سنکیانگ میں قائم ان مراکز میں رضاکارانہ طور پر تعلیم اور تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے کئی اور تنظیموں نے بھی اس قسم کی اطلاعات دی تھیں‌ کہ چین میں‌مسلمانوں‌پربہت زیادہ مشکل وقت ہے ،مسلمانوں کے حوالے سے سرکاری حکام کو بھی یہ حکم دیا گیا تھا کہ وہ ان کے معاملے میں نرمی نہ برتیں

  • بلاول نے یہ کیوں کہا کہ پورا ملک عدالتوں کی طرف دیکھ رہا ہے

    بلاول نے یہ کیوں کہا کہ پورا ملک عدالتوں کی طرف دیکھ رہا ہے

    بلاول نے یہ کیوں کہا کہ پورا ملک عدالتوں کی طرف دیکھ رہا ہے

    اسلام آباد میں پمز اسپتال کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پہلے ہی بتایا ہے کہ ایک سابق صدر کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ عدالتیں سنگین غداری کیس میں سابق آمر کے خلاف جلد فیصلہ سنائیں گی۔اس بار انصاف ہی ہو گا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سابق آمر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں پورا ملک عدالتوں کی طرف دیکھ رہا ہے۔

    بلاول نے کہا کہ جس بھی شہر سے پاکستانی ہو، سب کے لئے ایک قانون ہونا چاہیے۔ اس وقت پاکستانی عدلیہ کے لئے ایک موقع ہے۔ امید ہے کہ سابق آمر کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے۔ اس طرح جمہوریت مضبوط ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں۔ کیس کس صوبے میں چلنا چاہیے؟ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ جہاں جرم ٹرائل وہاں چلنا آصف زرداری کا حق ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں عدالت سے انصاف کی پوری امید ہے۔ ماضی کی غلطیوں سے نقصان ہوا، اس بار امید ہے انصاف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی صحت حکومت کے ڈاکٹر کے ہاتھوں میں ہے، انھیں ذاتی معالج سے علاج کی سہولت ملنی چاہیے۔

  • انج نئیں‌ تے انج سئی !نیب نے دیارغیرمیں پناہ لینے والی شریف فیملی کی پاکستان میں‌ صنعتیں‌ منجمند کردیں‌

    لاہور :انج نئیں‌ تے انج سئی !نیب نے دیارغیرمیں پناہ لینے والی شریف فیملی کی پاکستان میں‌ صنعتیں‌ منجمند کردیں‌، اطلاعات کے مطابق شریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیب لاہور کیجانب سے میاں شہباز شریف اور ان کی فیملی کیخلاف تحقیقات کرتے ہوئے آمدن سے ذائد اثاثہ جات و دیگرکیسز میں نو مختلف انڈسٹریز کے شئیرز کو فریز کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

    کوریائی اداکارہ گوہارا نے خودکشی کرلی۔فلم انڈسٹری صدمے میں ڈوب گئی

    نیب لاہورکےمراسلوں کے مطابق شئیرز کے منجمد ہونے کے بعد میاں شہباز شریف اور ان کی پوری فیملی ان کمپنیوں سے اپنا منافع حاصل نہیں کرسکیں گی۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور ان کی فیملی کی نو کے قریب کمپنیوں کے شئیرز کو منجمد کرنے کے احکامات نیب لاہور کے ڈی جی کیجانب سے جاری کر دیئے گئے جن پر فوری طور پرعمل درآمد کیئے جانے کی تاکید کی گئی ہے۔

    لاہور!لہورای اے :آج کا دن ،لاہورباقی شہروں پربازی لے گیا

    نیب مراسلہ کے مطابق جن کمپنیوں کے حصص فریز کئے گئے ان میں چنیوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیری اور کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری، العریبیہ، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگرملز اور شریف پولٹری شامل ہیں۔ نیب لاہور کی جانب سے احکامات ایس ای سی پی اور شریف خاندان کے افراد علاوہ ان کے فائنینشل ایڈوائزر کو جاری کر دیئے گئے ہیں۔

    افغان طالبان کے حملے، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 38 افراد ہلاک

  • کرتارپورکےاثرات سرحد پارمحسوس ہونے لگے، بھارتی سکھ نےاپنی جگہ مسجد بنانے کے لیے دے دی

    لاہور:کرتارپورکے اثرات سرحد پارمحسوس ہونے لگے ، سکھ نے اپنی جگہ مسجد بنانے کے لیے دے دی ، اطلاعات کے مطابق بھارت میں مذہبی رواداری کی بہترین مثال سامنے آئی ہے، بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک 70 سالہ سکھ نے مسجد کی تعمیر کے لیے اپنی آبائی 900 مربع فٹ زمین فراہم کردی۔

    کوریائی اداکارہ گوہارا نے خودکشی کرلی۔فلم انڈسٹری صدمے میں ڈوب گئی

    سرحد پارسے آنے والی خبروں کے مطابق اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبے پور قاضی میں 70 سالہ سکھ شہری نے علاقے میں مسجد کی تعمیر کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت اپنی زمین تحفتاً دے دی ہے۔ سماجی کارکن سُکھ پال سنگھ بیدی نے زمین کے کاغذات پنچائت کے چیئرمین ظاہر فاروقی کے حوالے کیے۔

    لاہور!لہورای اے :آج کا دن ،لاہورباقی شہروں پربازی لے گیا

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ سماجی کارکن سُکھ پال سنگھ بیدی کا کہنا تھا کہ امن اور مذہبی ہم آہنگی بابا گرونانک کی تعلیمات ہیں اور انہی تعلیمات کی پاسداری کرتے ہوئے مسلمان بھائیوں کے ساتھ مساوی سلوک اور احترام کے جذبے کے تحت زمین مسجد کی تعمیر کے لیے مختص کردی ہے۔

    کوریائی اداکارہ گوہارا نے خودکشی کرلی۔فلم انڈسٹری صدمے میں ڈوب گئی

    دوسری جانب اسی قصبے کے رہائشی ڈاکٹر سندیپ ورما نے سکھ برادری کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں خود اس زمین کی تعمیر کے لیے چندہ دوں گا اور دیگر لوگوں کو بھی آگے بڑھنا چاہیئے تاکہ علاقے میں مذہبی رواداری کو فروغ حاصل ہوواضح رہےکہ رواں ماہ کےابتدا میں بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سےبابری مسجد کیس کافیصلہ سنایاگیاتھا۔بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کا فیصلہ سناتے ہوئےمسجد کی زمین ہندوؤں کے حوالےکرنے کاحکم دیاتھااورمرکزی حکومت کو رام مندر تعمیرکرنے کا حکم دیا تھا۔

  • عرب اتحاد کو ملی اہم کامیابی

    عرب اتحاد کو ملی اہم کامیابی

    تفصیلات کے مطابق عرب اتحاد نے اپنے فضائی حملے میں حوثی ملیشیا کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور اس میں متعدد باغی جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں۔.یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ کے نزدیک عرب اتحاد کے فضائی حملے میں حوثی ملیشیا کے آٹھ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق سوموار کے روز اس فضائی حملے کے بعد علاقے میں نئی لڑائی چھڑ گئی ہے۔

    اس فضائی بمباری کے بعد الحدیدہ کے مشرق اور جنوب میں واقع نواحی علاقوں میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی چھڑ گئی ہے اور متحارب فورسز ایک دوسرے پر توپ خانے سے گولہ باری کررہی ہیں۔

    اکتوبر کے بعد الحدیدہ میں متحارب فریقوں کے درمیان یہ پہلی لڑائی ہے۔تب یمنی حکومت اور حوثی ملیشیا نے گذشتہ سال دسمبر میں سویڈن میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے شدہ جنگ بندی کے سمجھوتے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مشترکہ نگران چوکیاں قائم کی تھیں۔
    اس سے پہلے آج یمن میں اتوار کے روز الحدیدہ صوبے میں ہتھیاروں کے ایک گودام میں زور دار دھماکہ ہوا ہے. مقامی ذرائع کے مطابق یہ دھماکا بیت الفقیہ ضلع میں ہوا جس سے علاقے کے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ جس کی وجہ سے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان زخمی ہو گئے اور ملیشیا کے زیر استعمال کئی فوجی گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔