Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستانی کرکٹرزاوربھارتی ٹیکسی ڈرائیورکی جذبہ خیرسگالی کی داستان کے دنیا بھرمیں‌ تذکرے

    سڈنی: پاکستانی کرکٹرز اور بھارتی ٹیکسی ڈرائیور کی جذبہ خیرسگالی کی داستان کے دنیا بھر میں‌ تذکرے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات چاہے کتنے ہی کشیدہ کیوں نہ ہوں لیکن ہمیں اکثر دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان محبت اور جذبہ خیرسگالی کی دلچسپ مثالیں سننے کو ملتی ہیں اور اس طرح کا ایک واقعہ برسبین میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ پیش آیا۔

    آئی جی اسلام آبادکی باکسرمحمدوسیم سےملاقات، پاکستان کےلیےخدمات پرخراج تحسین پیش…

    https://twitter.com/abcgrandstand/status/1198442285509357570?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1198442285509357570&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1115387

    پاکستان کی ٹیم گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے برسبین میں موجود تھی جہاں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو اننگز اور 5 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔میچ کے چوتھے دن کا کھیل شروع ہونے سے اے بی سی ریڈیو کی مبصر ایلیسن مچل نے پاکستانی کرکٹرز اور بھارتی ٹیکسی ڈرائیور کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو کا احوال سنایا جسے دونوں ملکوں کے عوام نے خوب سراہا ہے۔

    لاہور!لہورای اے :آج کا دن ،لاہورباقی شہروں پربازی لے گیا

    داستان کچھ یوں‌ ہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین میں جاری میچ کے دوران ایک دن شام میں 5 پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک باہر کھانا کھانے کا پروگرام بنایا۔ان پانچوں کھلاڑیوں نے باہر جانے کے لیے ایک ٹیکسی ہائر کی جس کا ڈرائیور بھارتی شہری تھا اور اس نے فوری طور پر ان پاکستانی اسٹارز کو پہچان لیا۔جب یہ کرکٹرز کھانے کے لیے ایک بھارتی ریسٹورنٹ پر پہنچے تو ٹیکسی ڈرائیور نے ان سے کرایہ لینے سے انکار کردیا اور کافی اصرار کے باوجود بھی وہ رقم لینے پر رضامند نہ ہوا۔

    کوریائی اداکارہ گوہارا نے خودکشی کرلی۔فلم انڈسٹری صدمے میں ڈوب گئی

    بھارتی ٹیکسی ڈرائیور کا یہ جذبہ خیرسگالی پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی پسند آیا اور انہوں نے اس ڈرائیور کو اپنے ساتھ کھانے پر مدعو کر لیا اور بھارتی ڈرائیور نے اس دعوت کو قبول کر لیا۔یہ کہانی ایلیسن مچل کو اسی ٹیکسی ڈرائیور نے اس وقت سنائی جب ٹی وی مبصر نے گراؤنڈ میں آنے کے لیے ان کی خدمات حاصل کی تھیں۔سوشل میڈیا پر اس کہانی کو بہت سراہا جا رہا ہے اور صارفین نے پاکستانی کرکٹرز کے جذبہ خیرسگالی پر ان کو خوب سراہا ہے۔

  • فیصل آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مقامی تاجر نے کشمیری کے نام سے برانڈ متعارف کروادیا

    فیصل آباد(محمد اویس) بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت و کرفیو ختم نہ ہونے کا نام نہیں لے رہا ۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کرنے والے بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین مخالفت کی ہے ۔ پاکستان جہاں سفارتی و سیاسی لحاظ سے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے وہی پر پاکستانی عوام بھی کشمیریوں کے شانہ بشانہ نظر آرہی ہے ۔ فیصل آباد کے مقامی تاجر بھی کشمیر کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں ۔ مقامی تاجر نے "کشمیری” کے نام سے برانڈ شروع کیا ہے ۔ اس برانڈ کو سامنے لانے کا مقصد کشمیریوں سے اظہاریکجتی کرنا ہے۔ فی الوقت خواتین کے لیے اس برانڈ کو متعارف کروایا گیا ہے جلد ہی مردوں کے لیے بھی یہ برانڈ کپڑا مارکیٹ میں لانے کی سعی کرے گا۔ تاجر کا کہنا ہے کہ ہمارا جینا اور مرنا کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔ حکومت وقت کی پالیسیوں کے ساتھ سارا پاکستان کھڑا ہے ۔ تاجر برادری بھی حکومت کی پالیسی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیں جب حکومت کی طرف سے اجازت دی گئی ہم اسی دن اپنا تن من دھن قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔

  • نواز شریف کے علاج کی کیا ہیں اپ ڈیٹس ، کون ہیں ان کے ہمراہ

    نواز شریف اپنے علاج کی خاطر اب کیا کچھ کرنے جارہے، کون ہیں ان کے ہمراہ

    تفصیلات کے مطابق لندن میں نوازشریف میڈیکل چیک اپ کےلیےاسپتال پہنچ گئے،نوازشریف کےآج مزیدٹیسٹ کیے جائیں گے،ڈاکٹرعدنان اورحسین نوازسابق وزیراعظم کےہمراہ ہیں.
    اس سے قبل نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے ڈاکٹر لارنس سے یونیورسٹی کالج اسپتال (ہارٹ اسپتال) میں دل کا معائنہ کرایا، ان کو دل سے متعلق ٹیسٹ اور علاج کا روڈمیپ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر لارنس نے مئی2016 میں نوازشریف کے دل کا بائی پاس کیا تھا، دل کے آپریشن کے بعد سے ڈاکٹر لارنس نوازشریف کی طبی دیکھ بھال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • ’مشینی گردہ” ڈائلیسس کےمریضوں کےلیےخوشخبری ،تکالیف اورمشکلات میں کمی آجائے گی

    نیویارک :’مشینی گردہ” ڈائلیسس کےمریضوں کےلیےخوشخبری،بہت سی مشکلات کم پڑگئیں‌،اطلاعات کےمطابق گردوں کی بیماری کےشکارافراد کےلیے ایک اچھی خبرکہ پوری ڈائلیسس مشین اب ایک بیگ میں رکھ کراپنے ساتھ کہیں بھی کسی بھی وقت لے جاسکتے ہیں ۔ اسے ’مشینی گردہ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    ٹرمپ سےشدیداختلافات ،امریکی بحریہ کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

    غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق سنگاپورین اورامریکی ماہرین نے مشترکہ طور پرایک انقلابی ایجادکی ہے جس کے ذریعے گردوں کی بیماری میں مبتلا افرادباآسانی ڈائلیسس کر سکتےہیں۔اس مشین کو آٹومیٹڈ ویئرایبل آرٹیفیشل کڈنی‘ یا ’’اویک‘‘ کا تکنیکی نام دیا گیا ہے۔ اس کا وزن صرف دو کلوگرام ہے اور اسے کندھے پر بیگ کی طرح لٹکا کر گھوما پھرا جاسکتا ہے۔

    سائیں کےتوچوکیداربھی وڈیرے،چائےلانے میں تاخیر پرہوٹل کے بیرے کوگولی ماردی

    امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ اسمارٹ گردے میں مریض کی حفاظت کےلیے ہنگامی الارم بھی نصب ہے جو خطرے کے وقت آواز خارج کرتا ہے اور مریض کے ڈاکٹر سے رابطہ بھی کرتا ہے۔ لیکن اس کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ مریض پوری ڈائلیسس مشین اپنے ساتھ لے کر چل سکتا ہے۔

    آئی جی اسلام آبادکی باکسرمحمدوسیم سےملاقات، پاکستان کےلیےخدمات پرخراج تحسین پیش…

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مریض ایک ہفتے میں کم ازکم ایک مرتبہ اپنے خون کا ڈائلیسس کراتے ہیں۔ اس عمل میں گردے ناکارہ ہونے سے بننے والے زہریلے مرکبات صاف کئے جاتے ہیں۔ ڈائلیسس عموماً اسپتالوں میں ہوتا ہے۔اس کے برخلاف ’’اویک‘‘ کو ایک بیگ میں بند کرکے باہر بھی لے جایا جاسکتا ہے اور مشینی گردہ خودکار طریقے سے ڈائلیسس کا عمل انجام دیتا رہتا ہے۔

  • فیس بک کا کم عمربچوں‌ کوغیرمعیاری مواد سے دوررکھنے کے لیے اہم فیصلہ

    نیویارک :نسل نو کو بچانے کے لیے فیس بک نے اہم قدم اٹھا لیا ، اطلاعات کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام نے بچوں کو غیر اخلاقی مواد سے دور رکھنے کے لیے حد مقررکردی، اب 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو غیر اخلاقی مواد تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

    دوستی وہی ہوتی ہے جو کسی غرض کی ملاوٹ سے پاک ہو، ریشم

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام نے سوشل میڈیا سائٹس نے بچوں کو غیر اخلاقی مواد دیکھنے سے متعلق ایک حد مقرر کردی ہے۔جس کے تحت اب فیس بک اور انسٹاگرام پر 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو غیر اخلاقی مواد تک رسائی حاصل نہیں ہوگی، دونوں کمپنیوں نے اس کے لیے 18 سال کی حد مقرر کی ہے۔

    پاکستان بیماریوں پرقابو پانےکی ترجیحات رکھنےوالاپہلاملک بن گیا ہے: ظفر مرزا

    نئی پالیسی کے تحت فیس بک ٖٖغیر اخلاقی سرگرمی کی عکاسی کرنے والے اشتہارات اور تصاویر کو بچوں سے چھپائے گا جبکہ فیس بک نے ٹیلی گراف کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ 18 سال سے کم عمر کے صارفین کے لیے ٖٖغیر اخلاقی مواد دیکھنے کی روک تھام کا آغاز 2020 کے اوائل میں شروع کریں گے۔

    افغان طالبان کے حملے، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 38 افراد ہلاک

    کمپنی نے نئی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ نئی پالیسی غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مشتمل اشتہارات، فن پارے اور تصاویر کی رسائی صرف بالغ صارفین کی حد تک محدود کردے گی، اس طرح کا مواد ان صارفین کے لیے پوشیدہ ہوگا، جن کی فیس بک پر درج کردہ تاریخ پیدائش 18 سال سے کم ہوگی۔

    ٹرمپ سےشدیداختلافات ،امریکی بحریہ کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

    کمپنی نے اس پالیسی کا مقصد یہ بتایا کہ اس تبدیلی کا مقصد اس تنقید کا جواب دینا ہے، جس میں یہ سمجھا جاتا ہےکہ فیس بک کے موجودہ قواعد وضوابط نابالغوں کو غیر اخلاقی مواد کی رسائی فراہم کر رہے ہیں ان میں تصاویر کے ساتھ ہی ٹی وی شوز جیسے گیم آف تھرونس کی تصاویر وغیرہ شامل ہیں۔

  • تحریک انصاف کے دامن پر لگے الزامات بارے کیا کہا وزیر اعظم عمران خان نے

    تحریک انصاف کے دامن پر لگے الزامات بارے کیا کہا وزیر اعظم عمران خان نے

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس سےمتعلق عوام کوگمراہ کررہی ہے،ہم نےالیکشن کمیشن میں سب تفصیلات جمع کروائی ہیں.دونوں بڑی جماعتوں کےرہنماوَں نےمنی لانڈرنگ سےپیسہ بنایا،تحریک انصاف کادامن صاف ہے.قوم کوکیس کےقانونی پہلوؤں کی تفصیل سےآگاہ کیاجائے،ترجمان عوام کوحقائق سےآگاہ کریں،انہوں نےکہا کہ اپوزیشن عوامی حمایت کھوچکی اب4سال انتظارکرے،عوام نےاپوزیشن کےاحتجاج کومستردکردیا،اپوزیشن خفت مٹانےکےلیےاےپی سی اوراحتجاج کررہی ہے،

    اس سےپہلے پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پانامہ کیس میں منی ٹریل نہیں بلکہ قطری خط پیش کیا گیا، پیپلز پارٹی نے بھی راہ فرار اختیار کر چکی ہے، پیپلز پارٹی یو ایس میں رجسٹرڈ ہے، مارک سیگل بے نظیرکیس میں بھی خط لے کر آئے تھے، اس کو پی پی لاکھوں ڈالر پے کر چکی ہے وہ پی پی کے ایجنٹ ہیں اور آصف زرداری اس کمپنی کے پرنسپل ہیں، یہ دو تین دہائیوں سے پی پی نے ایجنٹ ہائر کئے ہوئے ہیں وہ لاکھوں ڈالر جو ان کو دیئے گئے وہ کس چینل سے گئے؟ آصف زرداری کو جو مشرف سے این آر او ملا تھا وہ ویسے نہیں ملا تھا، ایمبیسی آف پاکستان کے ذریعے جب شیری رحمان اور حسین حقانی ایمسڈر تھے اسوقت لاکھوں ڈالر بھجوائے گئے، ان سوالات کا جواب ان کو دینا ہے اور جو گڑھا پی ٹی آئی کے لئے کھود دے رہے تھے اس میں خود گرنے والے ہیں،آصف زرداری پیپلزپارٹی یو ایس اے کے لیگل سربراہ ہیں

  • دوستی وہی ہوتی ہے جو کسی غرض کی ملاوٹ سے پاک ہو، ریشم

    لاہور:پاکستان کی ناموراداکارہ ریشم نے ریشم کی طرح نرم اورمحبت بھری گفتگوکرکے سب کوحیران کردیا ، اطلاعات کےمطابق نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ دوستوں سے ملنا اور انہیں دعوت پر مدعو کرنا اچھا لگتا ہے، دوستی وہی ہوتی ہے جو کسی غرض کی ملاوٹ سے پاک ہو،دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ نئے سال میں پاکستان اور فلم انڈسٹری کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے۔

    ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ کسی فلم میں نظر نہیں آرہی تو شوبز سر گرمیاں ختم ہو گئی ہیں بلکہ مختلف طرح کے پراجیکٹس چل رہے ہیں، جب بھی مجھے ایسا کردار ملا جس میں مجھے اپنے لئے مارجن نظر آیا تو ضرور کام کروں گی۔

    ریشم نے کہا کہ مجھے دوستوں سے ملنا او رانہیں دعوت پر مدعو کرنا اچھا لگتا ہے اور خود بھی دوستوں کی دعوت پر جاتی ہوں، میرے دوستوں میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جن کی دوستی کسی غرض کی ملاوٹ سے پاک ہے اور میں اس لحاظ سے خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں او رمجھے اپنے حلقہ احباب میں شامل لوگوں پر فخر ہے۔

  • تیونس کے سابق صدر نے کیا قدم اٹھا لیا

    تیونس کے سابق صدر نے کیا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : تیونس کے ایک سابق صدر المنصف المرزوقی نے آخر کار سیاسی زندگی اور پارٹی سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا۔ وہ کئی برس تک سیاسی اور قانونی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں کئی اعلی منصبوں کو سنبھالا۔

    اتوار کی شام المرزوقی نے اپنے فیس بک پیج پر تیونس کے عوام کے لیے اپنے آخری خطاب میں سبک دوشی کے فیصلے کو حالیہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ناکامی کے ساتھ وابستہ کیا۔

    اس سے پہلے تیونس میں ایک ٹی وی چینل "الحوار التونسی” کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا تھا .واضح رہے کہ انتخابات میں المرزوقی کی جماعت "موومنٹ پارٹی” پارلیمنٹ میں نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
    واضح رہے کہ سامی الفہری نے 2011 میں "التونسيۃ” کے نام سے ایک چینل قائم کیا تھا۔ بعد ازاں چینل کا نام بدل کر "الحوار التونسی” کر دیا گیا۔ الفہری ماضی میں بلحسن الطرابلسی کے شراکت دار رہ چکے ہیں جو تیونس کے مرحوم سابق صدر زین العابدین بن علی کے داماد ہیں۔ الطرابلسی اس وقت فرانس میں موجود ہیں.، سامی الفہری پر اس سے پہلے بھی اس جیسے الزامات کے سلسلے میں جیل میں رہ چکے ہیں ..تیونس کے سابق صدر بن علی کے دور میں جرائم کا ارتکاب کیا تھا.

  • برطانوی وزیرا عظم بورس نے کیا کون سا اہم علان

    برطانوی وزیرا عظم بورس نے کیا کون سا اہم علان

    برطانوی وزیرا عظم بورس نے کون سا اہم علان کر دیا

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرا عظم بورس جانسن نے کنزرویٹو پارٹی کا 12 نکاتی انتخابی منشور جاری کردیا جس میں بریگزٹ کی تکمیل کا وعدہ کیا گیا ہے۔ لیبر پارٹی کے رہنا جریمی کوربن نے اسے ارب پتیوں کا منشور قرار دے دیا ۔

    حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی نے 59 صفحات پر مشتمل منشور انتخابات سے 18روز قبل پیش کر دیا جس میں وزیر اعظم بورس جانسن نے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے کی تکمیل کا وعدہ کیا ہے۔ منشور میں اے ٹی کی شرح، انکم ٹیکس اور نیشنل انشورنش کی فیس نہ بڑھانا اور چائلڈ کیئر میں توسیع دے کر اسے اضافی 250 ملین پونڈز سالانہ فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

    بورس جانسن نے ہسپتالوں میں پچاس ہزار نرسز کی تعیناتی کا وعدہ کیا ہے جبکہ منتخب مریضوں اور ہسپتال سٹاف کیلئے پارکنگ چارجز بھی ختم کر دیئے جائیں گے۔
    اس سے قبل برطونوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کنزرویٹو پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ "برطانیہ 31 اکتوبر تک یورپین یونین سے الگ ہو جائے گا چاہے اس کے جو بھی اثرات مرتب ہو ں”
    بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ بریگزٹ ریفرنڈم 2016 کو 3 سے زیادہ سال ہو گئے اور ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ برطانیہ یورپین یونین کا حصہ رہے گا یا نہیں، پچھلے کچھ عرصے سے برطانوی لوگوں کو پاگل تصور کیا جا رہا ہے ، برطانوی لوگوں کا خیال ہے کہ شاید برطانیہ میں کچھ ایسی اندرونی طاقتیں ہیں جو برطانیہ کو یورپین یونین کےساتھ مل کر رنے پر مجبور کر رہی ہیں، لیکن مزید ایسا نہیں چلے گا ، برطانیہ جلد از جلد یورپین یونین سے الگ ہو جائے گا

  • عراق میں مظاہرین کی ہلاکتوں‌ کی تعداد تشویشناک حد کو پہنچ گئ

    عراق میں احتجاج بڑھتا جار ہا ہے، یہ احتجاج اب مزید شدت اور خونی رنگ اختیار کرتا جارہا ہے.
    مظاہرین کی ہلاکتوں‌ کی تعداد تشویشناک عدد کو پہنچ گئ
    عراق میں گزشتہ ماہ سے جاری حکومت مخالف احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں اور پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 350 ہوچکی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق عراق میں رواں سال یکم اکتوبر سے بدعنوانی، بیروزگاری اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔جنوبی عراق میں ہونے والے مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تازہ جھڑپوں میں 6 مظاہرین ہلاک اور درجنوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔
    جنوبی عراق کے شہر ناصریہ میں سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے 3 مظاہرین ہلاک اور 47 زخمی ہوئے جب کہ بصرہ کے جنوبی علاقے ام قصر میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 3 مظاہرین ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے ناصریہ شہر میں دریائے فرات پر 5 پل بند کردیے جسے خالی کرانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں