Baaghi TV

Author: +9251

  • ایران میں وسیع احتجاج کی پشت پناہی کون کر رہا

    ایران میں وسیع احتجاج کی پشت پناہی کون کر رہا

    پیر کے روز ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا کہ ملک میں حالیہ واقعات (ان کا اشارہ عوامی احتجاجی مظاہروں کی جانب تھا) غیر ملکی مداخلت کا نتیجہ تھے۔ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک میں ہنگامہ آرائی پھیلانے والے بلوائیوں کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔

    ایک ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق موسوی نے مزید کہا ” ہم بلوائیوں کے لیے امریکا کی سپورٹ کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت شمار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ایران کے حالیہ احتجاجی مظاہروں میں مداخلت کرنے والے بیرونی ممالک کو واقعات کا ذمے دار ٹھہرایا جانا چاہیے”۔

    یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ میں آزاد ارکان کے بلاک کے سربراہ غلام علی جعفر زادہ نے بھی اتوار کے روز امریکا کو ملامت کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں انٹرنیٹ سروس منقطع ہونے کا سبب امریکی مداخلت ہے۔

    واضح رہے کہ جمعہ 15 نومبر کو ایران کے زیادہ تر صوبوں میں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کا آغاز ہوا تھا۔ ایرانی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں کم از کم 50 فی صد اضافے کے فیصلے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ 5 روزے سے زیادہ جاری رہا۔ اس دوران احتجاج کا دائرہ سو کے قریب شہروں اور قصبوں تک پھیل گیا۔ بعد ازاں جلد ہی مظاہرین کا بنیادی مطالبہ سینئر حکومتی عہدے داران کی سبک دوشی کے مطالبے میں بدل گیا۔

  • اہل اسلام کے احتجاج نے اثر دکھا دیا ، ناروے حکومت کا اہم فیصلہ

    اہل اسلام کے احتجاج نے اثر دکھا دیا ، ناروے حکومت کا اہم فیصلہ

    گزشتہ دنوں ایک اسلام مخالف تنظیم سے تعلق رکھنے والے شخص نے ناروے کے کرستیان ساند شہر کے پر رونق علاقے میں پہلے ایک مجمع لگایا اور پھر لوگوں کے سامنے قرآن کریم کو نذر آتش کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔ناروے حکومت نے قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات روکنےکا حکم دے دیا۔

    مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کریم کو آتشزدگی سے بچانے کے لیے ایک نوجوان الیاس تیزی سے آگے بڑھا اور اسلام مخالف شخص کو قرآن پاک کی بے حرمتی سے روکا جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے اس کی پذیرائی کی جارہی ہے اور اسے ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ناروے حکومت نے قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات روکنےکا حکم دیا ہے۔
    خیال رہے کہ دنیا بھر میں‌ مقدس کتاب کی بے حرمتی پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں ملعون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت پاکستان نے عالمی سطح پراس کی روک تھام کے لیے کچھ کرنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے

  • بستی ملوک نجی تعلیمی ادارے فورٹ پبلک اسکول و کالج میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )نجی تعلیمی ادارہ فورٹ پبلک سکول وکالج میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز سپورٹس فیسٹیول میلے کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی بانی ادارہ ہذا چوہدری عبدالحفیظ،سابق چیئرمین یوسی بستی ملوک ملک فیاض،چوہدری جاوید پراپرٹی ڈیلر،چوہدری اشفاق احمد نائب صدر پریس کلب،وحید اختر جنرل سیکرٹری پریس کلب،ملک عبدالرشید،چوہدری ارشد،ملک قاسم آرائیں تھے کھیلوں کے میلے کا افتتاح چوہدری عبدالحفیظ اور سابق چیئرمین ملک فیاض نے خود کرکٹ کھیل کر کیا سپورٹس میلہ جس میں تمام علاقائی کھیل کرکٹ،ٹینس،والی بال،پیدل ریس،کبڈی،کشتی، وغیرہ شامل ہونگے4دن جاری رہے گاآخری روز مختلف کھیلوں کی فاتح ٹیمز کو کالج انتظامیہ کی طرف سے انعام وٹرافیاں دی جائیں گی کالج پرنسپل جہازیب حفیظ نے کہا کہ سپورٹس فیسٹیول میلے کے انعقاد کا مقصدطلباء میں ذہنی وجسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے
    رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • لبنان میں مظاہرین پر کونسی ملیشیا حملے کر رہی

    لبنان میں کون سی پرائیویٹ ملیشیا مظاہرین پر حمہ آور ہو رہی ہے، اہم خبر

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطی کے دیگر ممالک کی طرح لبنان میں بھی مظاہروں کا تسلسل رک نہیں رہا ہے.اب مظاہرین لبنان پر کون سی ملیشیا حملہ ہو رہی ہے، یہ بات کافی اہم ہے.لبنان کے دارالحکومت میں رات بھر مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں کے بعد پیر کی صبح بیروت کے وسط میں حزب اللہ ملیشیا اور امل موومنٹ کے حامیوں کی تعداد کم ہو گئی۔

    اس سے قبل اتوار کی شب حزب اللہ اور امل موومنٹ کے درجنوں ارکان نے بیروت میں رِنگ پُل کے علاقے کے نزدیک مظاہرین پر حملہ کر دیا تھا۔ یہ افراد پیدل اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر مذکورہ پُل تک پہنچے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے مظاہرین پر پتھراؤ کیا اور انہیں گالیاں دیں۔ اس کے علاوہ حزب اللہ ، اس کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ اور امل موومنٹ کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے حق میں نعرے لگائے۔ جواب میں مظاہرین نے لبنان کا قومی ترانہ پڑھنا شروع کر دیا اور "انقلاب انقلاب” کے لگائے۔

  • پاکستان بیماریوں پرقابو پانےکی ترجیحات رکھنےوالاپہلاملک بن گیا ہے: ظفر مرزا

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پیکج سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان بیماریوں پر قابو پانے کی ترجیحات رکھنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔انہوں‌ نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان بیماریوں پر قابو پانے کی ترجیحات رکھنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ شعبہ صحت میں شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایجنڈا 2030 پر عملدر آمد کا پختہ عزم کر رکھا ہے، یونیورسل ہیلتھ کو یقینی بنانے کے لیے صحت انصاف کارڈ انقلابی قدم ہے۔

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا، اسلام آباد کو ہیلتھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنا رہے ہیں۔ حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مستحکم کر رہی ہے۔اس سے قبل ایک موقع پر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ حکومت ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی روک تھام کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، انجکشن سیفٹی کے حوالے سے جامع منصوبہ ترتیب دیا جا رہا ہے۔

    Comments

  • یمن میں زور دار دھماکہ کتنا ہوا نقصان

    یمن میں زور دار دھماکہ کتنا ہوا نقصان

    تفصیلات کے مطابق :یمن میں اتوار کے روز الحدیدہ صوبے میں ہتھیاروں کے ایک گودام میں زور دار دھماکہ ہوا ہے. مقامی ذرائع کے مطابق یہ دھماکا بیت الفقیہ ضلع میں ہوا جس سے علاقے کے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ جس کی وجہ سے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان زخمی ہو گئے اور ملیشیا کے زیر استعمال کئی فوجی گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔

    ادھر یمنی وزارت خارجہ نے حوثی ملیشیا کی جانب سے الحدیدہ معاہدے پر عمل درامد میں شریک نئی صف بندی کی نگراں رابطہ کار کمیٹی میں حکومتی ٹیم کی قیام گاہ کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔قیام گاہ کو 8 حملوں کا نشانہ بنایا گیا جس میں 5 ڈرون طیاروں کے ذریعے اور 3 بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کیے گئے۔

    اتوار کے روز جاری ایک بیان میں یمنی وزارت خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کی بریفنگ کے ایک روز بعد حوثیوں کی یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ باغی ملیشیا اسٹاک ہوم سمجھوتہ طے پانے کے تقریبا ایک برس بعد بھی اس پر عمل درامد کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
    حوثی ملیشیا کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج یکم جولائی 2018ء کو ایک طیارے کو مار گرانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ حوثی باغی ایک پرانی فوٹیج کو دوبارہ پیش کرکے جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کررہے ہیں۔

    دوسری طرف اتحاد نے کچھ عرصہ پہلےجنوبی کوریا کے بحری جہاز کی یمن میں باب المندب سے اغواء کے بعد جہاز کو بازیاب کرانے اور اسے اس کی مالک کمپنی کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا.

  • افغان طالبان کے حملے، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 38 افراد ہلاک

    کابل:امریکہ اورافغان کٹھ پتلی حکومت کی افغان طالبان سے کئے گئے وعدوں کی انحرافیاں،افغان طالبان کو ناراض کرگئیں، اطلاعات کےمطابق افغان طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

    لاہور!لہورای اے :آج کا دن ،لاہورباقی شہروں پربازی لے گیا

    تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل سمیت مختلف علاقوں میں افغان طالبان کے حملوں میں اقوام متحدہ کے اہلکار کی ہلاکت بھی شامل ہے، کابل میں اقوام متحدہ کی گاڑی پردستی بم حملے میں اقوام متحدہ کا اہلکار ہلاک اور پانچ شہری زخمی ہوئے تھے، بعد ازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کرکے علاقے کو کلیئر کیا۔

    ٹرمپ سےشدیداختلافات ،امریکی بحریہ کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

    ادھر صوبے دایکندی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر افغان طالبان کے حملے میں 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، جبکہ سیکیورٹی فورسزدعویٰ کرتی ہیں‌کہ جوابی کارروائی میں 20 افغان طالبان بھی مارے گئے۔ دریں اثنا فرح صوبے میں فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    سائیں کےتوچوکیداربھی وڈیرے،چائےلانے میں تاخیر پرہوٹل کے بیرے کوگولی ماردی

    خیال رہے کہ افغانستان میں امن واستحکام کی خاطر امریکی صدر نےافغان طالبان سے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے، گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کا ارادہ طالبان کی قید سے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کی رہائی کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔

  • اسے کہتے ہیں بڑا پن، بابر اعظم نے اپنے تقابل پر کیا کہہ دیا

    اسے کہتے ہیں بڑا پن، بابر اعظم نے اپنے تقابل پر کیا کہہ دیا

    قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ میرا ان سے مقابلہ کرنا منا سب نہیں ’ میرا ویرات کوہلی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے وہ زیادہ تجربہ رکھنے والے کھلاڑی ہیں‘۔

    برسبین ٹیسٹ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلیا کیخلاف شاندار سینچری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف اسکور بنانا کافی مشکل ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کا کافی تجربہ رکھتے ہیں، اس لئے یہ میرے کریئر کی سب سے بہترین اننگرز ہے۔

    پہلی اننگز میں جلدی آؤٹ ہونے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی میں نے کریز سنبھالی تو میں نے شاٹس کھیلنا شروع کر دیں، مجھے اننگز کی ابتدا میں شاٹس نہیں کھیلنی چاہئے تھیں جس کی وجہ سے میں آؤٹ ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں نے دوسری اننگرز میں اس غلطی کو نہیں دھرایا اور سینچری اسکور کی تاہم میچ کے اس موڑ پر آؤٹ ہونے کا دکھ ہے۔
    واضح رہے کہ بابر اعظم کو اپنی تکنیک اور مہارت کی وجہ دنیا کا بہترین بیٹسمین تصور کیا جاتا ہے ، اور بعض ناقدین ان کا ویرات کوہلی سے مقابلہ کرتے ہیں.

  • بنگلہ دیشی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے تیار،مگرآنے کون نہیں‌دےرہا؟دورپاکستان خدشات کی نذر

    لاہور:بنگلہ دیشی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے تیار،مگرآنے کون نہیں‌دےرہا،دورپاکستان خدشات کی نذر،اطلاعات کے مطابق بین الااقوامی خبررساں ادارے کاکہناہےکہ بنگال ٹائیگرزکو جنوری میں پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں،

    ٹرمپ سےشدیداختلافات ،امریکی بحریہ کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

    ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ‌حکام کا کہنا ہےکہ غیرملکی کوچنگ اسٹاف کی جانب سےکئی ہفتےپہلےاس بات کی نفی کردی گئی اورکرکٹرز کوبھی 21 روز تک پاکستان میں ٹھہرانا مناسب نہیں‌،

    لاہور!لہورای اے :آج کا دن ،لاہورباقی شہروں پربازی لے گیا

    بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدارنے کہاکہ ٹی 20 میچز کیلیے جانا تو مناسب ہے، ایک ہفتے میں دورہ مکمل ہوجائے گا لیکن ٹیسٹ میچ کھیلنےمیں مسائل ہوں گے، پی سی بی کو درخواست کریں گے کہ طویل فارمیٹ کے دونوں مقابلوں کو کسی نیوٹرل مقام پرمنتقل کیاجائے۔

    سائیں کےتوچوکیداربھی وڈیرے،چائےلانے میں تاخیر پرہوٹل کے بیرے کوگولی ماردی

    یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی طرف سے کھیلنے کے لیے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپورپیار،خلوص اوراحترام دیا ہے جس کی وجہ سے اکثر کھلاڑیوں کاکہنا ہے کہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں ، بعض حلقوں کا اسی حوالے سے کہنا ہےکہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ بنگالی کھلاڑیوں کی پاکستان اورپاکستانیوں کی محبت سے اپنے کھلاڑیوں کودوررکھنا چاہتے ہیں‌، شاید یہی وجہ ہےکہ وہ زیادہ دیر قیام کرنا نہیں چاہتے

  • وزیر اعظم نے بابر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا

    وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا میں موجود قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کوبیٹنگ آرڈر میں اہم مشورہ دیا ہے. عمران خان نے کہا ہےکہ بابر اعظم کو نمبر 4 پر بیٹنگ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں سابق کپتان و مایہ ناز گیند باز وسیم اکرم نے بتایا ہے کہ برسبین ٹیسٹ کے دوران وزیراعظم عمران خان مجھے میسج کیا اور کہا کہ میں ان کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار بابراعظم تک پہنچاؤں۔


    نہوں نے بتایا کہ عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بابراعظم شاندار تکنیک رکھنے والے اچھے بیٹسمین ہیں، انہیں نمبر 4 پر بیٹنگ کرنی چاہیئے
    واضح رہے پاکستان نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں‌بری طرح شکست کھائی تھی،