Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر:کرفیو،ظلم وجبرکا112واں دن، 16جمعےگزرگئے، مسلمان نمازجمعہ ادا نہیں کرسکے

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سےکرفیو اورپابندیاں برقرار ہیں،کرفیو،ظلم وجبرکا112 وان،16جمعے گزر گئے،مسلمان نمازجمعہ ادا نہیں کرسکےاورآج بھی وادی میں لاک ڈاؤن نے زندگی معطل کیے رکھی۔

    امریکی کانگریس میں کشمیر سے متعلق قرارداد، پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باعث ایک سو گیارہ دنوں سے دکانیں، کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ہیں، انٹرنیٹ موبائل سروس اور ٹرانسپورٹ سسٹم بھی معطل ہے۔

    امریکی کمپنیاں بھی سی پیک سےاستفادہ کرسکتی ہیں:علی جہانگیرصدیقی

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں 16 جمعے گزر گئے، مسلمان نماز جمعہ ادا نہیں کر سکے، کرفیو کے باعث مسلمان جمعے کی نماز ادا کرنے سے قاصر ہیں، بھارتی ظالم فوج مسلمانوں کو نماز جمعہ بھی ادا نہیں کرنے دے رہی۔

    کے ایم ایس کے مطابق سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں ہزاروں کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا، سرد موسم میں کشمیریوں کو غذائی اشیا اور دواؤں کے شدید بحران کا سامنا ہے جس کے باعث کوئی انسانی المیہ رو نما ہو سکتا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے کشمیر کی تشویش ناک صورت حال پر مسلسل عالمی سطح پر آواز بلند کی جا رہی ہے، اور عالمی طاقتوں سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں تاہم اس سلسلے میں سنجیدگی کے ساتھ عالمی سطح پر اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

    افغان طالبان سے امن معاہدے کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں‌:متکبرٹرمپ کوجھکنا پڑگیا

    واضح رہے کہ آج امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شیرمین نے نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے کشمیر پر امور خارجہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کے اقدامات سے متعلق استفسار کیا کہ امریکی سفارت کاروں کی کشمیر تک رسائی پر آپ نے کیا اقدامات کیے، بھارت امریکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر جانے کیوں نہیں دے رہا؟

    دوسری طرف امریکی کانگریس میں کشمیر کے حل کے لیے قرارداد پیش کردی گئی ہے اور اس بات پرزوردیا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں لگائی گئی تمام پابندیاں ہٹاکرکشمیریوں کو جینے کا حق دے

  • کشمیریوں کوجینےکا حق دیا جائے،بھارت پابندیاں ہٹائے،امریکی کانگریس میں قرارداد پیش کردی گئی

    واشنگٹن :امریکی کانگریس میں کشمیر سے متعلق قرارداد، پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کردیا ، اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان میں مسلمان خواتین اراکین راشدہ طلیب اور الہان عمر نے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق مذمتی قرارداد پیش کی ہے۔

    افغان طالبان سے امن معاہدے کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں‌:متکبرٹرمپ کوجھکنا پڑگیا

    واشنگٹن سے ذرائع کے مطابق جمعرات کو پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملے پر کشمیر کے عوام کی رائے کا احترام کرنا ضروری ہے۔ اراکین کانگریس نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے باہمی تنازعات حل کریں۔

    ڈیمو کریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی مسلمان خواتین اراکین نے قرارداد میں زور دیا ہے کہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کیا جانا چاہیے۔ قرارداد کو کسی اور رکن کانگریس کی حمایت حاصل نہیں ہے تاہم اسے مزید کارروائی کے لیے امور خارجہ کی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

    ٹیلی نارپاکستان نے ناروے میں قرآن جلانے کی مذمت کردی

    قرارداد میں کشمیری عوام کی رضا مندی کے بغیر جموں و کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ بھارتی اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ دونوں اراکین نے زور دیا ہے کہ اس ضمن میں کشمیری عوام کو مشاورتی عمل میں شامل کیا جانا ضروری تھا۔

    جموں و کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کیے جانے اور مذہبی پابندیوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کو بند کیا گیا ہے جو مذہبی آزادیوں کے منافی ہے۔

    بین الاقوامی مبصرین کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کشمیر میں صحافیوں کی گرفتاریوں اور حبس بیجا میں رکھنے کی اطلاعات کی بھی مذمت کی گئی ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر سے نقل و حمل اور مواصلاتی پابندیاں فوری طور پر ہٹائی جائیں۔

    لوٹنے والے بھی نبض شناس،گرفتارسرکاری ڈاکوکے حیرت انگیز انکشافات

    خیال رہے کہ بھارت نے پانچ اگست کو آرٹیکل 370 ختم کر کے کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کر دی تھی۔ جس کے بعد سے کشمیر میں نقل و حمل اور مواصلاتی پابندیاں عائد ہیں۔

    لیکن بھارتی حکومت کا موقف ہے کہ کشمیر میں اب معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے ایوان بالا راجیہ سبھا میں رپورٹ پیش کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کشمیر میں زندگی معمول پر آ چکی ہے۔

    جموں و کشمیر میں نہتے شہریوں پر پیلٹ گن اور ربر کی گولیوں کے استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت انسانی حقوق کی تنظیمیں اور غیر جانبدار مبصرین کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

    راشدہ طلیب کی جانب سے پیش کی گئی قراراد میں امریکی محکمہ خارجہ سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیری نژاد امریکی شہریوں کے کشمیر میں موجود اہلخانہ سے رابطے کے لیے مداخلت کرے۔علاوہ ازیں رکن کانگریس بریڈ شرمین نے امریکہ کی نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کو خط لکھا ہے جس کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    بریڈ شرمین نے 22 اکتوبر کو امور خارجہ کی سب کمیٹی برائے جنوبی ایشیا کی سماعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کی سفارشات پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا۔بریڈ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے امریکی سفارت کاروں یا غیر جانبدار مبصرین کو جموں و کشمیر کا دورہ کرانے سے مسلسل انکار پر باز پرس ہونی چاہیے۔

  • لیہ – ڈکیتی اور خاتون اور بچوں کے اغواء کی واردات ناکام

    لیہ – تھانہ کروڑ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اغواءکی واردات کو ناکام بنا دیا ،ڈی ایس پی سرکل کروڑملک لیاقت ،ایس ایچ او کروڑ کلیم اللہ گاڈی نے پریس بریفنگ کے دوران بتلایا کہ کروڑ پولیس کو گزشتہ رات بذریعہ ریسکیو 15 اطلاع ملی کہ غلام عباس نامی شخص کے گھر مسلح اشخاص نے ڈکیتی کی اور بیوی کو بچوں سمیت اغواءکرکے لے گئے ہیں جس پر ایس ایچ و کروڑ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا اور راستہ میں گھیر ا ڈال کر تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ،اسلحہ ناجائز اور گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی ،مال مسروقہ اور مغویہ عورت بچوں سمیت بازیاب کر لی ،ڈی ایس پی نے مزید بتلایا کہ یہ ایک بین الاضلاعی گینگ ہے جو اسلح کے زور پر ڈکیتی ،چوری اور اغواءکی وارداتوں میں ملوث ہے گینگ کے تعلق جھنگ سے ہے ،انہوں نے بتلایا کہ ملزمان کے خلاف اغواءاور ڈکیتی کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید قانونی کاروائی کی جارہی ہے امید ہے کہ مزید انکشافات سامنے آئیں گے ،کروڑ پولیس کی اس بروقت اور زبر دست کاروائی پر ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ نے شاباش دی اور نقدانعام اور سر ٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ کروڑ کے شہریوں نے ز بردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈی ایس پی ،ایس ایچ او سمیت پوری پولیس ٹیم کا اس شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں سے عوام میں احساس تحفظ پید ا ہو گا ۔

  • کرکٹ بورڈ پر کالے بادل مُنڈلانے لگے،ایف آئی اے کی اہم پیش رفت

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ پرکالے بادل منڈلانے لگے ، کرپشن کیس کا پہلا شکار سبحان احمد ،مزید کون لوگ گرفت میں آئیں گے بہت جلد پتہ چل جائے گا ، اطلاعات کےمطابق کرکٹ بورڈ میں کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر کی درخواست پر ایف آئی اے کی انتہائی پیش رفت جاری ہے

    پی ٹی آئی رہنما جاوید بدرکی طرف سے اس سے قبل دو دفعہ خط لکھنے کے باوجود پی سی بی نے ایف آئی اے کو مالی ریکارڈ فراہم نہیں کیا ،جاوید بدرکہتے ہیں کہ اس کی طرف سے اب تیسری دفعہ چیف آپریٹنگ آفیسر کو ڈپٹی ڈآریکٹر ایف آئی اے کی طرف سے خط لکھا گیا ہے

    لوٹنے والے بھی نبض شناس،گرفتارسرکاری ڈاکوکے حیرت انگیز انکشافات

    خط میں پی ایس ایل آڈٹ رپورٹ بنک اکاؤنٹ کی تفصیل میڈیا رائٹس کا کُنٹریکٹ انڈیا سے کیس ہارنے کی تفصیل مانگی گئی ہے خط میں صاف لکھا ہے کہ کرکٹ بورڈ ایف آئی اے کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی کے سی او او سُبحان احمد کے استعفی دینے کی وجہ بھی ایف آئی اے تفشیش ہے

    ٹیلی نارپاکستان نے ناروے میں قرآن جلانے کی مذمت کردی

    سُبحان احمد پر پہلے بھی کرپشن کے الزامات ہیں جاوید بدر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو اب فوری چھاپہ مار کر پی سی بی کا ریکارڈ قبضے میں لینا چاہیاسُبحان احمد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے نہیں تو سیٹھی کی طرح وہ بھی بھاگ جاۓ گا

    افغان طالبان سے امن معاہدے کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں‌:متکبرٹرمپ کوجھکنا پڑگیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن پر بات کرتے ہوئے جاوید بدرکا کہنا تھا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کرپشن پکڑنے کی بجاۓ چُھپارہے ہیں ، جاوید بدر نے کرکٹ میں‌کرپشن کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کےبارے میں کہا کہ اگر ہماری حکومت کرکٹ بورڈ نا ٹھیک کرسکی تو مُلک کس طرح ٹھیک کرے گی

  • امریکی کمپنیاں بھی سی پیک سےاستفادہ کرسکتی ہیں:علی جہانگیرصدیقی

    واشنگٹن: پاکستان ایک اٹیمی ملک ہے اور خطے میں اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ، امریکہ بھارت کو افغانستان کے معاملے میں‌لانے سے دوررہے ، اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے امریکہ میں پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی کا کہنا ہے کہ دنیا کو، پاکستان کو افغانستان اور بھارت کے درمیان ایک تیسرا ملک سمجھنے کی سوچ ترک کرنا ہوگی۔ امریکی کمپنیاں بھی سی پیک سے استفادہ کر سکتی ہیں۔

    مولانا فضل الرحمن ہسپتال کے خصوصی وارڈ میں اورعلی امین گنڈاپور کی تمنا

    تفصیلات کے مطابق معروف امریکی تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ اور پاکستان کے مابین مشترکہ سلامتی مفادات میں تعلقات کے موضوع پر تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں پاکستانی سفارتکارعلی جہانگیر صدیقی بھی شریک ہوئے۔

    امریکی تھنک ٹینک سینٹرفاراسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز واشنگٹن ڈی سی میں اہم پروگرام میں توانائی اورزراعت جیسے شعبوں میں معاشی شراکت سمیت پاکستان میں سیاحت کے شعبہ میں ہونے والی پیشرفت اور ممکنہ امکانات کی نشاندہی کی گئی۔تقریب میں سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور راہداری کھولنے کے بارے میں حکومت پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔

    پاکستان کو سی پیک سے متعلق چین سے سخت سوالات کرنے ہوں گے، امریکہ

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی جہانگیر صدیقی کا کہنا تھا کہ متعدد امریکی کمپنیاں یورپ اور ایشیا میں اپنی مسابقتی کمپنیوں کے خلاف پاکستان میں موجود مواقع سے محروم ہیں۔ جنرل الیکٹرک کی طرح دیگر امریکی کمپنیاں بھی سی پیک سے استفادہ کر سکتی ہیں۔

    ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہونے والی 8 بڑی علامات ،جن پرغورکرنا سب سے بہترہے

    امریکہ میں‌پاکستانی سفیر علی جہانگیرصدیقی نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان اور بھارت کے درمیان ایک تیسرا ملک سمجھنے کی سوچ ترک کرنا ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے مابین حالیہ مہینوں میں ہونے والی ملاقات میں مثبت پیش رفت ہوئی۔

  • لوٹنے والے بھی نبض شناس،گرفتارسرکاری ڈاکوکے حیرت انگیز انکشافات

    کراچی:لوٹنے والے بھی نبض شناس،گرفتارسرکاری ڈاکوکے حیرت انگیز انکشافات،اطلاعات کےمطابق شہر قائد میں رکشا ڈرائیوروں کے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اس سلسلے میں فرئیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار رکشا ڈرائیور نے سنسنی خیز انکشافات کیے۔

    ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہونے والی 8 بڑی علامات ،جن پرغورکرنا سب سے بہترہے

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں وارداتیں کرنے والے رکشا ڈرائیور وقاص کو فرئیر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، گرفتاری کے بعد ملزم وقاص نے اعترافی بیان دیا، اس نے کہا کہ خاتون کے ہاتھ میں سونا دیکھ کر اندازہ لگا لیتا تھا کہ اصلی ہے یا نقلی۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دہلی کالونی میں خاتون پر تشدد کر کے چوڑیاں بھی اتروائی تھیں، ملزم وقاص نے بتایا کہ ایک واردات کے 5 ہزار سے 10 ہزار ملا کرتے تھے، زیادہ تر وارداتیں ڈیفنس، کلفٹن اور گزری میں کیں، سڑک پر خواتین کو دیکھ کر اندازہ لگایا کرتے تھے کس کے پاس مال زیادہ ہوگا۔

    پاکستان کو سی پیک سے متعلق چین سے سخت سوالات کرنے ہوں گے، امریکہ

    پولیس کا کہنا ہے کہ 3 رکنی رکشا ڈرائیور گینگ نے دہلی کالونی میں خواتین سے بد سلوکی بھی کی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد 2 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، جن میں سے ایک وقاص اور دوسرا دلدار خان ہے جب کہ گینگ میں شامل مرکزی ملزم ریاض تاحال فرار ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے برسوں پرانے ملازم ہیں۔ ملزم اسداللہ انقلابی کا کہنا ہے کہ وارداتوں کے لیے دکان حاصل کر رکھی تھی، بکرا پیڑی، پرندہ مارکیٹ کا ہفتہ شریف آباد تھانے و سیکٹر پر دیتا تھا، عباسی شہید اسپتال میں میں نوکری دی گئی، 3 افراد کو ہوٹل سے اغوا کر کے لیاقت آباد کی دکان میں رکھا۔

    مولانا فضل الرحمن ہسپتال کے خصوصی وارڈ میں اورعلی امین گنڈاپور کی تمنا

    گرفتار ٹارگٹ کلر عدنان جانو نے بتایا کہ قتل کے لیے اغوا کیے گئے افراد کی رکھوالی میری ذمہ داری تھی، مجھے پارٹی کی طرف سے واٹر بورڈ میں ملازمت دی گئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار سرکاری ڈاکونے بہت اہم انکشافات کیے ہیں جن کی روشنی میں‌مزیدگرفتاریاں ہوسکتی ہیں،

    باکسرمحمد وسیم نے میکسیکن حریف کو چِت کرکے ایک اوراہم فائٹ جیت لی ،

  • ٹیلی نارپاکستان نے ناروے میں قرآن جلانے کی مذمت کردی

    اسلام آباد:ٹیلی نارپاکستان نے ناروے میں انتہاپسند عیسائی دہشت گردوں کے ہاتھوں قرآن مجید کی بے حرمتی اورجلانے کے واقعہ کی مذمت کردی ، ٹیلی نار پاکستان کا کہنا ہےکہ تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، ناروے کے بد بخت گستاخ قرآن نے بہت بڑا جرم کیا ہے جس کی معافی نہیں ہے،

    ناروے میں قرآن کو جلانے کے واقعہ پرغیرت کا ثبوت دینے والے کوسلام پیش کرتے ہیں‌،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ٹیلی نار پاکستان نے کہا ہےکہ کسی بھی مذہب کی توہین کی اجازت نہیں‌ہے ، ہم ایک اسلامی ملک میں کام کررہے ہیں ،اس اسلامی ملک کو پہنچنے والے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں ، پاکستان کے تمام اسلامی طبقات کی دل کی گہرائیوں سے عزت کرتے ہیں

    پاکستان کو سی پیک سے متعلق چین سے سخت سوالات کرنے ہوں گے، امریکہ

    ٹیلی نار کی طرف سے ٹویٹر پیغام میں‌مزید کہا گیا کہ ٹیلی نار پاکستان مسلمانوں اوراسلام کے تحفظ اوراحیا کے سلسلے میں کیے جانے والے تمام اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے،

    مولانا فضل الرحمن ہسپتال کے خصوصی وارڈ میں اورعلی امین گنڈاپور کی تمنا

  • منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری انچاج چوکی نشاط آباد تھانہ سٹی گوجرہ کی کاروائی 10لیٹر شراب برآمد 1 ملزم گرفتار طہیرعباسASIمعہ ملازمان نے دوران گشت مسمی اللہ دتہ ولد نذیرمسیح سکنہ کرسچن کالونی گوجرہ کو مشکوک پاکر مونگی روڈ پر چیک کیا جس کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے کین میں سے شراب دیسی 10لیٹربرآمدہوئی،جس پرمقدمہ نمبر861 جرم3/4امتناع منشیات تھانہ سٹی گوجرہ درج رجسٹر کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رھی ھے
    ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس

  • افغان طالبان نے 10 مغوی فوجیوں کو 6 سال بعد رہا کردیا ، پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں‌

    کابل: پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں‌، اطلاعات کےمطابق افغانستان کی حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 6 سال قبل اغوا کیے جانے والے افغان فوج کے 10 اہلکاروں کو رہا کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے 6 سال قبل افغان فوج کے 10 اہلکاروں کو اغوا کیا تھا جنہیں انٹرنیشنل کمیونٹی فار ریڈ کراس کی کاوش کے بعد رہائی ملی۔آئی سی آر سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان نے تمام اہلکاروں کو صوبے ہل مند کے ضلع نہر سراج میں افغان حکام کے حوالے کیا جس کے بعد رہائی پانے والے تمام مغویوں کو حفاظتی مقام پر پہنچایا گیا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل افغان طالبان نے اپنی ساتھیوں کی رہائی کے بعد دو غیرملکی پروفیسرز کو رہا کیا تھا، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پروفیسرز کی رہائی پاکستان کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔ بین الاقوامی سطح پرافغان طالبان کے اس اقدام اور پاکستان کے کردار کو سراہا گیا تھا۔

  • باکسرمحمد وسیم نے میکسیکن حریف کو چِت کرکے ایک اوراہم فائٹ جیت لی ، فتح پاکستانیوں‌ کے نام

    اسلام آباد :باکسرمحمد وسیم نے میکسیکن حریف کو چِت کرکے ایک اوراہم فائٹ جیت لی ، فتح پاکستانیوں‌ کے نام کردی ، اطلاعات کے مطابق محمد وسیم نے تین مرتبہ کے ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے سابق چیمپئن میکسیکو کے گانیگان لوپیز کو ہرادیا پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسرمحمد وسیم کی باکسنگ رنگ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    سندھ حکومت نے اصلاح الدین سے 2 کروڑ کی ہاکی گرانٹ سود سمیت واپس مانگ لی

    دبئی میں ہونے والی فائٹ میں محمد وسیم نے تین مرتبہ کے ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے سابق چیمپئن میکسیکو کے گانیگان لوپیز کو ہرادیا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی محمد وسیم کا حوالہ بڑھانے کیلئے دبئی میں موجود تھے۔دلچسپ و سننی خیز فائٹ دونوں باکسروں کے درمیان آٹھ راؤنڈز تک جاری رہی، محمد وسیم نے ہر راؤنڈ میں شاندار مکہ بازی کا مظاہرہ کیا اور حریف باکسر کو سنبھلنے نہ دیا۔

    ناروے میں قرآن کو جلانے کے واقعہ پرغیرت کا ثبوت دینے والے کوسلام پیش کرتے ہیں‌،

    10 فتوحات میں میں سے 7 بار انہوں نے حریفوں کوناک آؤٹ کیا۔ محمد وسیم نے رواں سال ستمبر میں ہونے والی فائٹ میں فلپائن کے باکسر کونراڈو تانامور کو صرف 62 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کیا تھا۔محمد وسیم کی لوپیز کے خلاف اہم فائٹ کیلئے پاکستانی بژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی دبئی میں موجود تھے جنہوں پوری فائٹ دیکھی اور کامیابی کے بعد انہیں گلے لگا کر مبارکباد پیش کی۔کامیابی کے بعد اپنے بیان میں محمد وسیم نے کہا کہ ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا جس پر مجھے فخر ہے، آج کی فتح پاکستانی بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔

    لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے کور آف انجنیئرز کی کمان سنبھالی،