لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) جلہ موڑ کے قریب تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم
تفصیلات کے مطابق لودہراں کے نواحی علاقے جلہ آرائیں موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا کس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا
حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا
ورجینیا: امریکی عدالتوں نے اپنی اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پراہم فیصلہ سنا دیا ، اطلاعات کے مطابق امریکی عدالت نے سی آئی اے کے سابق افسر کو 19 سال قید کی سزا سنادی۔ سی آئی اے کے سابق افسر جیری شون شنگ لی کو ورجینیا کی عدالت نے سزا سنائی جس کے بعد شنگ لی امریکا کے ان تین سابق انٹیلی جنس افسران میں شامل ہوگئے جنہیں رواں سال چین کے لیے جاسوسی کرنے پر لمبی قید کی سزائیں سنائی گئیں۔
رائٹرز کے مطابق 55 سالہ شنگ لی 2007 میں سی آئی اے چھوڑ کر ہانگ کانگ منتقل ہوئے جہاں 2010 میں انہیں چین کے انٹیلی جنس افسران نے بطور سی آئی اے افسر حاصل کی جانے والی معلومات کے عوض ایک لاکھ ڈالر اور زندگی کی دیگر سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ شنگ لی کی خدمات کے عوض 2010 سے 2013کے درمیان ان کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں ہزاروں ڈالرز منتقل بھی کیے گئے۔
امریکی اٹارنی جنرل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ شنگ نے اپنے حلف کی پاسداری اور ملکی دفاع کی معلومات خفیہ رکھنے کی ذمہ داری نبھانے کے بجائے اپنے ملک کو فروخت کیا اور وہ غیر ملکی حکومت کا جاسوس بن گیا جب کہ اس دوران اس نے اپنے اس عمل سے متعلق تفتیش کاروں سے جھوٹ بھی بولا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایف بی آئی نے 2012 میں ہواوے میں اس ہوٹل کے کمرے کی تلاشی لی جہاں شنگ لی رہائش پذیر تھا، اس کمرے سے ایف بی آئی کو ایک ایڈریس بُک، دن بھر کی پلاننگ کی ڈائری اور ہاتھ سے تحریر شدہ کچھ نوٹس ملے جو اس نے سی آئی اے چھوڑنے سے قبل تیار کیے تھے۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نوٹس میں انتہائی حساس معلومات شامل تھیں جن میں سی آئی اے کے اثاثوں کے نام، انتہائی اہم آپریشنل میٹنگز کے مقامات، فون نمبرز اور دیگر تفصیلات شامل تھیں۔
کراچی :لوگ جھوٹ بول کر جو حالات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ یاد رکھیں یہ وہ گڑھا ہے جو کھودے گا ایک وقت ضرور آئے گا اس میں خود بھی جاگرے گا ، اطلاعات کے مطابق کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حمید اللہ ملک کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی کی افواہیں بے بنیاد ہیں اور تمام مریضوں کو بروقت مفت ادویات اور علاج کی فراہمی 24 گھنٹے جاری ہے ۔
قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حمید اللہ ملک کہتے ہیںکہ سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ مطابق 20 نومبر کو ہسپتال میں موجود بعض عناصر نے ادویات کی عدم فراہمی کا پروپیگنڈا کیا جنہیں بے نقاب کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ڈاکٹر ندیم قمر کی جانب سےاس سلسلے میں حکامات بھی جاری کئے گئے جس میں تمام ڈاکٹروں کو احکامات دئیے گئے ہیں کہ ہر مریض کو ادویات فراہم کیں جائیں گی۔
واضح رہے کہ ہسپتال میں دو روز قبل فارمیسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مریضوں کو اچانک ادویات بند کردی گئیں تھی جس پر انتظامیہ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مریضوں کی ادویات کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے اور منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے جیسے واقعات انسانیت کے لئے خطرہ ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا اسلاموفوبیا الارمنگ ہوتا جارہا ہے، یہ ایسا مسئلہ ہے، جس پر دنیا کو توجہ دینے کی ضرورت ہے، ناروے جیسے واقعات انسانیت کے لئے خطرہ ہیں، اسلام امن کا مذہب ہے ، اسلام دوسرے مذاہب کا احترام سکھاتا ہے، توقع ہے دوسرے بھی ہمارے مذہب کا احترام کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ناروےمیں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بہادر نوجوان الیاس کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے بھی ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا مذہب اسلام کے تمسخر یا قرآن کریم کی توہین ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے، مغرب اور یورپ کو ایسے شرمناک واقعات پر قابو پانا چاہئے اور مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اس طرح کے واقعات تصادم اور انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرہ کا باعث سمجھتے ہیں ، ناروے حکومت کو اہلیان پاکستان کا غم و غصہ اور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں ایک ملعون کو قرآن کریم کی توہین سے روکنے والے مسلم نوجوان کو ہیرو قرار دے دیا گیا۔
ریاض :سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 14 اسکالرعالمی فہرست میں شامل تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے عالمی سطح پر علم اور تحقیق کے میدان میں ایک نیا اعزاز حاصل کرلیا، سعودی عرب کی کنگ عبد اللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 14 اسکالر اور تدریسی عملے کے ارکان کو سال 2019 کی محققین کی عالمی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔فہرست میں اہل علم کو ان کی علمی کاوشوں اور تحقیقی میدان میں تحقیقات کی بین الاقوامی جرائد میں اشاعت کی بناء پر شامل کیا گیا ہے۔
کاسٹ کے صدر ٹونی چن نے کہا کہ یونیورسٹی کو بطور ریسرچ اکیڈمک ادارے اور اس کے فیکلٹی ممبران کی عالمی فہرست میں شمولیت پر فخر ہے، کنگ عبداللہ سائنس وٹیکنالوجی دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔ یونیورسٹی کے 14 اسکالر کی بین الاقوامی محققین کی فہرست میں شمولیت 10 سالہ کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
کاسٹ کے صدر ٹونی چن کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ سائنس وٹیکنالوجی یونیورسٹی کے محققین کی عالمی فہرست میں شمولیت سے سعودی عرب میں سائنس وتحقیق کے میدان میں مزید راستے کھلیں گے۔ٹونی چن نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے محقیقن کی کاوشوں سے دنیا کی دوسری علمی درسگاہوں کو استفادے اور مملکت کو دوسرے ممالک کے اہل علم کو اپنے ہاں تحقیق وجستجو میں شامل ہونے کا موقع ملے گا، اہل علم کی اس عالمی فہرست میں 60 ممالک کے مختلف شعبوں میں اعلی تجربہ رکھنے والے 6217 محققین کو شامل کیا گیا۔
دیر بالا: کسی کوئی خبر نہیں کہ کل اس کے ساتھ کیا ہوگا، موت کب آئے گی ، کیسے آئے گی اورکہاں آئے گی کوئی نہیں جانتا، اطلاعات کے مطابق خیبر پختون خوا کے علاقے دیر بالا میں دریائے پنجکوڑہ میں گاڑی دریا میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک گاڑی میں سوار افراد گالوم کوہستان سے باڈا جا رہی تھی کہ بریکوٹ کے پہاڑی مقام پر پنجکوڑہ دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں کار میں سوار چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کےمطابق حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ جائے حادثہ پر اکھٹے ہو کر ریسکیو کا کام کرنے لگے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور کار کو دریا سے کھینچ کر نکالا۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی شرینگل سے باڈا جا رہی تھی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں، لاشیں نکالی جانے کے بعد آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ 12 جولائی کو مانسہرہ، کوہستان میں جیپ دریائے سندھ میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، یہ واقعہ اپر کوہستان میں سیو سے داسو جاتے ہوئے پیش آیا تھا، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، اس حادثے کے وقت بھی پولیس اور انتظامیہ نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاشیں نکالی تھیں۔
لاہور:باغی ٹی وی کے انگلش نیوزایڈیٹرعلی کامران کو صدمہ ، نانی جان قضائے الٰہی سے وفات پاگئی، اطلاعات کے مطابق باغی ٹی وی کے انگلش نیوز ایڈیٹرعلی کامران کی نانی جان کل شام کولاہورمیں قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں
باغی ٹی وی کے مطابق باغی ٹی وی کے انگلش نیوز ایڈیٹرعلی کامران کی نانی جان کافی دنوں سے علیل تھیں ،ذرائع کے مطابق نانی محترمہ کا جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد لٹن روڈ پر واقعہ مشہورجنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں خاندان ،عزیزواقارب کے علاوہ علاقے کی سماجی ،سیاسی اورمذہبی شخصیات نے شرکت کی
علی کامران کی نانی جان کی تدفین لاہور کے مشہورقبرستان "میانی صاحب” میںکی گئی ،مرحومہ انتہائی نیک اوراچھے اخلاق کی مالکہ تھیں، باغی ٹی وی کی تمام ٹیم اورادارہ غم کی اس گھڑی میں علی کامران کے لیے دعا گوہے کہ اللہ تعالیٰ نانی جان کے صغیرہ ،کبیرہ تمام گناہ معاف کرکے جنت الفردوس میں داخل فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ،
لیہ -غفلت کے مرتکب 17 پولیس اہلکاروں کے خلاف رپٹ کا اندراج ، تفصیل کے مطابق ایس ایچ او کروڑ لعل عیسن کلیم گاڈی نے رات گئے اچانک بیٹ مونگڑھ چیک پوسٹ کا دورہ کیا،چھاپہ کے دوران گاڑیاں چوکی کے اندر موجودتھیں،ڈرائیورگاڑی کے اندر سو رہا تھا،وائرلیس آپریٹراور چوکی انچارج سمیت 17پولیس ملازمین چوکی سے غائب تھے،جس پر چوکی کے روزنامچہ میں بیٹ مونگڑھ کے عملہ انچارج ظفر اقبال سمیت 17اہلکاروں کے خلاف رپٹ کا اندراج کیا گیا،دوسری جانب چنڈی موڑ پرکریانہ کے گودام میں چوری ہوئی،اطلاع پرایس ایچ او نے گشت کی ڈیوٹی پر معمور اے ایس آئی خالد باجوہ سے جواب طلب کیا گیا،خالد باجوہ،حامد میر اے ایس آئی کے خلاف بھی غفلت کے مرتکب ہونے پر رپٹ درج کرواکر رپورٹ ڈی پی و لیہ کو بھجوا دی .
کیرالہ : بھارتی ریاست کیرالا کے سکول میں سانپ کے کاٹنے سے 10 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالا کے سرکاری سکول میں کلاس کے اندر سانپ گھس آیا جس نے پانچویں جماعت کی طالبہ شیھالا شیرن کو کاٹ لیا
ذرائع کا کہنا ہےکہ بچی کی معلمہ نے سانپ کے ڈسنے کےبعد واقعہ کومعمولی جان کرتوجہ نہ دی، کلاس میں موجود ٹیچر کی جانب سے بچی کوہسپتال پہنچانے میں غفلت برتی گئی جس کے باعث انہیں معطل کردیا گیا۔
طالبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ جب ہم بچی کو لے کرہسپتال پہنچے تو وہاں سانپ کے زہر کے خلاف ویکسین دستیاب نہیں تھی جس کی وجہ سے اسے دوسرے ہسپتال لے کر گئے وہاں بھی ہمیں یہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، پھر تیسرے اس کے بعد چوتھے ہسپتال لے جانا پڑا مگراس وقت تک بچی کے جسم پوری طرح زہر پھیل چکا تھا
لاہور:بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،اگرمجبورہوںتوپھریہ طریقہ اپنائیں اورخوب پڑھائیں ،جدید دور کے جدید تقاضے ہوتے ہیں، اسی لیےآجکل کے ماحول میں آپ کے بچے کی پڑھائی اسکول کے بعد ختم نہیں ہوجاتی۔
سلیم انورعباسی لکھتے ہیںکہ بچے اگرضدکریں توپھران کو اس انداز سے مصروف رکھا جاسکتا ہے ، وہ کہتے ہیںکہ کچھ تعلیمی ایپس ایسی بھی ہیں جو آپ کے آئی فون ،آئی پیڈ اور اینڈرائڈ فون کے لیے بنائی گئی ہیں۔ یہ آپ کے بچوںکو ذہنی طور پر کلاس روم سے باہر بھی متحرک و بیدار رکھتی ہیں اور کھیل کھیل میں تعلیم کا شاندار موقع فراہم کرتی ہیں۔
Elmo Loves 123s
پانچ سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کو یہ ایپلی کیشن 1 سے 20تک کی گنتی میں مدد کرتی ،جمع تفریق سکھاتی اور اعداد کو ڈھونڈنے جیسی حیران کردینے والی سرگرمیوں میں مصروف رکھتی ہے، جیسےسیسمی اسٹریٹ ویڈیوز،پزلز اور رنگین صفحات ننھے طالب علموں کی دلچسپی کو بڑھاتے ہیں۔ساتھ ہی ہر ایک کے پسندیدہ کردار ایلمو اور ایبی کڈابی بھی طالب علموں کو ریاضی کے اسباق پڑھانے اور ان کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔
Disney Story Central
ایک زمانہ تھا کہ سونے سے پہلے دادی اماں بچوں کو جن اور پریوں کی کہانیاں سنایا کرتی تھیں، جنہیں بچے بڑے شوق سے سن کر نیند کی آغوش میں چلے جایا کرتے تھے۔ لیکن اب زمانہ بدل گیا ہے، انگلش میڈیم میں پڑھنے والے بچوں کو مکی ماؤس، ڈونلڈ ڈک، سنڈریلااور ڈوک میک اسٹفنس جیسے کارٹون کردار پسند آتے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=VkJl42C4tOk
لہٰذا’ڈزنی اسٹوری سینٹرل‘ کی ایپ کی بدولت اب یہ ممکن ہوگیا ہے کہ بچے اپنے پسندیدہ کرداروں سے کہانیاں سن کر لطف اندوز ہوسکیں۔ اس میں ای بُکس کا وسیع انتخاب موجود ہے، جو کہانیاں نہ صرف سناتی ہیں بلکہ بچے پڑھ بھی سکتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، اگر آپ کتابی کیڑے ہیں تو آپ کے لیے آئی پیڈ پر مفت کتابوں کا انتخاب بھی موجود ہے اور کتابیں خریدنے پر آپ ایوارڈ بھی پاسکتے ہیں۔ اگر آپ نت نئی کہانیوں کے رسیا ہیں تو یہ ڈزنی کی طرف سے آپ کے لیے ایک انمول تحفہ ہوسکتا ہے۔
GoldieBlox and the Movie Machine
کھلونے بنانے والی کمپنی گولڈی بلاکس کی توجہ کا مرکز وہ متاثرکن لڑکیاں ہوتی ہیں، جو نت نئی چیزیں بنانے اور تجربات کرنے کا شوق رکھتی ہیں۔ ایسے ہی متاثر کن انجینئرز لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے ’گولڈی بلاکس اینڈ دی مووی مشین‘ جیسی ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=EeLzo-IHRyQ
اس کے ذریعے آپ کا بچہ اینی میشن کا فن سیکھ کر اپنا لوہا منواسکتا ہے۔ لڑکیوں کے لیے آج کل یہ فن بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے، جیسے ہمارے معروف گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی دخترِ نیک اختر لاریب بالی ووڈ فلموں میں اپنی اینی میشن صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔
Habitat the Game
اپنے بچوں میں تحفظِ ماحولیت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے انہیں ہیبی ٹیٹ گیم سے متعارف کرائیں،اس میں کھلاڑی ورچوئل برفانی ریچھ کا روپ دھار کر کھیلنے کا لطف لیتے ہیں۔ اس میں لائٹوں کے جلنے بجھنے سے پانی کو آلودگی سے بچانے اور کھیل کھیل میں جانوروں کے حفظانِ صحت کے کئی انمول اسباق سکھائے گئے ہیں۔ یہ گیم4سال کے بچوں کے لیے بنایا گیا ہے۔
Winky Think Logic Puzzles
بھو ل بھلیوں کا یہ کھیل گھنٹوں آپ کے بچے کو مصروف رکھے گا۔ اس گیم میں 180سے زائد آسان اور مشکل لاجک پزلز موجود ہیں، جو آپ کے بچوں کی عقلی و منطقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں ممد و معاون ہوں گے۔ اسے6سے8سال کی عمر کے طالب علموں کے لیے بنایا گیا ہے۔
The Sight Word Adventure
یہ گیم آپ کے بچوں کو320 الفاظ پہچاننے، پڑھنے اور لکھنے کا ہنر دیتا ہے۔ چھپن چھپائی کے اس کھیل کو ننھے طالب علم بہت دلچسپ پائیں گے۔5سال تک کے بچے اس گیم کےذریعے توجہ کو مرکوز کرنے، دھیان سے سننے اور تصویر دیکھ کر یاد کرنے جیسے طریقے سیکھ جائیں گے، جو آگے چل کر ان کی اعلیٰ تعلیم میں بہت مفید ثابت ہوںگے۔
Balloony Word
3سے10سال کے طالب علموں کے لیے نئے الفاظ سیکھنے کا یہ بہت منفرد انداز ہے، جس میںبچوں کو لفظ ٹائپ کرتے ہوئے بندر کو الفاظ کے غبارے کے ساتھ اڑ کر جانے نہیں دینا ہوتا۔یہ دلچسپ کھیل الفاظ کو یاد کرنے کا منفرد انداز ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=rwefxZPX4wM
Plants by Tinybop
ننھے طالب علم ہوں اور پودوںیا جانوروں سے پیار نہ کریں، یہ کیسے ممکن ہے۔6سال سے زائد عمر کے طالب علموں کے لیے یہ کھیل اس پیار کو چار چاند لگا دیتا ہے، جس میںکڑکڑاتے بادلوں سے نکلتی آسمانی بجلی کھیل کے شوق کو بڑھادیتی ہے اور اس گرد و باراں اور چار موسموں کے منظرنامے میں طالب علموں کی کئی پودوں اور جانوروں سے ملاقات ہوتی ہے۔
جنگلی حیات سے گھر بیٹھے ملاقات کرنا ایک یادگار تفریح ہوسکتی ہے۔ ایپ کا ہر ایک سیشن نئی مہم جوئی لیے ہوئے ہے جس میں طالب علموں کو ذرا بھی اکتاہٹ کا احساس نہیں ہوگا۔
Crayola Color, Draw & Sing
کریولا کلر، ڈرا اینڈ سِنگ ننھے طالب علموں کوگاتے گاتے مصور بنانے کا تمام سامان لیے ہوئے ہے،جس میں بچے رنگ بھرکر تصویر مکمل کرتے جاتے ہیں۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے بچے آرٹسٹک مزاج رکھتے ہیں تو ابھی سے انہیں اس ایپ کے ذریعے کھیل کھیل میں مصور بنائیے۔اسے 2 سال کے بچوں کی تفریح کے لیے بنایا گیا ہے