Baaghi TV

Author: +9251

  • ناورے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں‌ :’’پاکستان یونین ناروے‘‘ کا اعلان

    ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی اہم سماجی و ثقافتی تنظیم ’’پاکستان یونین ناروے‘‘ کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے ناروے کے شہر کرستیان ساند میں رواں ہفتے قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔

    ماما ہمیں پانی میں نہ پھینکنا ، ظالم ماں نے ایک نہ سنی ،

    اپنے ایک بیان میں چوہدری قمراقبال نے کہا ہے کہ ایک ملعون شخص نے جس کا تعلق ایک اسلام مخالف تنظیم سے ہے، کرستیان ساند شہر کے پر رونق علاقے میں پہلے ایک مجمع لگایا اور پھر لوگوں کے سامنے قرآن کریم کو آگ لگا کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے کور آف انجنیئرز کی کمان سنبھالی

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ناروے ایک پرامن ملک ہے اور پوری دنیا کے لوگ انسانیت سے محبت اور دیگر مذاہب کے لوگوں کے احترام کی وجہ سے ناروے کے عوام کی عزت کرتے ہیں۔ناروے میں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں اور حکومت کی پالیسی بھی احترامِ انسانیت پر مبنی ہے۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگوں کو اُن کے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہے۔

    بے روزگاروں کے لیے خوشخبری، نئی بھرتیوں‌ کی منظوری

    انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کریم کی آتش سوزی کے واقعے سے، جو پولیس کے سامنے ہوا، انسانیت سے محبت کرنے والے تمام نارویجین لوگوں اور ناروے میں بسنے والے مسلمانوں کو بھی صدمہ اور دکھ ہوا ہے کہ ایک شخص قرآن کریم کو جلاتا رہا اور پولیس جانبدارانہ طور پر خاموش تماشائی بن کر دیکھتی رہی۔

    انہوں نے کہا کہ جب ایک نوجوان نے اسے روکنے کوشش کی تو پولیس اس لڑکے کو روکنے اور اس ملعون کو لڑکے سے بچانے کے لیے حرکت میں آئی۔چوہدری قمر اقبال نے کہا کہ ناروے کی حکومت کو چاہیے کہ اس طرح کے انتہاپسندانہ ذہن رکھنے والے لوگوں کو انتشارپھیلانے اور لوگوں کو اشتعال دلانے سے روکے۔

  • مولانا فضل الرحمن ہسپتال کے خصوصی وارڈ میں اورعلی امین گنڈاپور کی تمنا

    ڈیرہ اسماعیل خان : وفاقی وزیر برائے کمشیر امور اور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو خواب میں بھی کرسی نظر آتی ہے۔سوچ رہا ہوں مولانا کے لیے اسپتال میں خصوصی وارڈ بنوادوں،ان خٰیالات کااظہارعلی امین گنڈاپورنے مولانا فضل الرحمن کی سیاسی بے چینی کے بارے میں کیا

    ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہونے والی 8 بڑی علامات ،جن پرغورکرنا سب سے بہترہے

    وفاقی وزیر برائے کمشیر امور اور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کہتے ہیں‌کہ مولانا بہکی بہکی باتیں کرنے لگے ہیں، سوچ رہا ہوں ان کے لیے اسپتال میں خصوصی وارڈ بنوا دوں۔ڈی آئی خان میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کا مزید کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان پر کیس کریں گے۔

    شہبازشریف غصے میں،دادا کےڈاکٹرسے پاپا کا علاج ،دماغ کی شریان 80 فیصد بند…

    علی امین نے کہا کہ مولانا کوخواب میں بھی کرسی نظر آتی ہے، ثابت کریں کہ انہیں کوئی آفر ہوئی ہے، آئیں دوبارہ الیکشن لڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مولانا کیلئے مینٹل اسپتال بنارہے ہیں، کہیں ضرورت نہ پڑجائے۔

    ماما ہمیں پانی میں نہ پھینکنا ، ظالم ماں نے ایک نہ سنی ،

    وفاقی وزیرعلی امین گنڈہ پور نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حالیہ مہنگائی اور مہنگی سبزی سے کسانوں کو فائدہ ہوا ہے، 10 کروڑ یہ کاشت کار بھی ہمارے بھائی ہیں، یہ بھی دعویٰ کیا کہ جون تک مہنگائی پر قابو پالیں گے۔

  • ناروے میں قرآن کو جلانے کے واقعہ پرغیرت کا ثبوت دینے والے کوسلام پیش کرتے ہیں‌،آصف غفور

    راولپنڈی :قرآن کے محافظ کو سلام ،ڈی جی آئی ایس پی آر کاناروے میں قرآن کو جلانے کے واقعہ پرغیرت کا ثبوت دینے والے کوخراج عقیدت، اطلاعات کے مطابق قرآن کے محافظ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں بہادر الیاس کو سلئوٹ پیش کرتا ہوں جس نے بہادری کا کام کرتے ہوئے ایک ملعون کو قرآن پاک کو جلانے سے روکا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اسلامو فوبیا عالمی امن اور ہم آہنگی کے لئے خطرہ ہے اور ایسی اسلامو فوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی صرف نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہیں۔واضح رہے کہ ناروے میں اسلام مخالف مظاہرے کے دوران ایک مسلمان شخص کی بہادری سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی تھی۔

    https://twitter.com/peaceforchange/status/1197922904094248960?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1197922904094248960&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2F%3Fp%3D33416

    ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ اسلام کے دشمنوں کو یہ پتا ہونا چاہتے کہ دین پرمرمٹنےکاجذبہ،کل بھی تھا اورآج بھی ہے

    ناروے میں اسلام مخالف مظاہرے کے دوران غیر مسلموں کی جانب سےقرآن مجیدکی بے حرمتی کی گئی جس کے خلاف مرد مجاہد میدان میں آیا اوربے حرمتی کرنے والوں کو شیر کی دھاڑ کی طرح للکار دیا تھا۔

    مسلمان نوجوان جس کا نام الیاس بتایا جارہا ہے اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی آنکھوں کا تارا بن گیا جب وہ قرآن مجید کی بے حرمتی دیکھتے ہوئے خود پر قابو نہ رکھ پایا اور بھرپور انداز میں اسلام کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کےحوصلے پست کردیئے۔

     

     

  • کوٹ رادھا کشن میں آگ بھڑک اٹھی ، ریسکیو ٹیموں نے 3 گھنٹے بعد قابو پا لیا

    کوٹرادھا کشن :- ( جرار شاکر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور)
    کوٹرادھاکشن کے نواحی گاؤں پریم نگر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔
    تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن سے 7 کلومیٹر واقع گاؤں پریم نگر میں ایک حویلی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بھوسے کے ڈھیر کو لگی تھی جو کہ پھیل گئی اور اردگرد کے کمروں تک پہنچ گئی۔
    ریسکیو 1122 کو اطلاع کر دی گئی تھی جس کے نتیجے میں ریسکیو 1122 کی 3 فائر بریگیڈ اور 1 ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں تاہم ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔

    آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ 2 کمرے گر گئے اور 1 عدد موٹر سائیکل جل کر راکھ ہو گئی ہے۔
    آگ لگنے کی وجوہات تاحال نہیں معلوم ہو سکیں۔
    ریسکیو آپریشن میں ریسکیو قصور ، ریسکیو کوٹرادھاکشن، ریسکیو بھوبتیاں لاہور کے فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
    3 گھنٹے تک مسلسل آگ بجھانے کا عمل جاری رہا ۔ ریسکیو آپریشن کی سربراہی شبیر صاحب ، ظہیر صاحب کر رہے تھے۔

  • پاکستان کو سی پیک سے متعلق چین سے سخت سوالات کرنے ہوں گے، امریکہ پھراپنی دشمنی کااظہارکردیا

    واشنگٹن : پاکستان کو سی پیک سے متعلق چین سے سخت سوالات کرنے ہوں گے، امریکہ پھراپنی دشمنی کااظہارکردیا ، اطلاعات کے مطابق امریکا نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ چین مختلف ممالک کو ایسے معاہدے کرنے پر مجبور کررہا ہے جو ان کے مفاد میں نہیں۔

    ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہونے والی 8 بڑی علامات ،جن پرغورکرنا سب سے بہترہے

    امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ چین مختلف ممالک کو ایسے معاہدے کرنے پر مجبور کررہا ہے جو ان کےمفاد میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین سے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی شفافیت سمیت سخت سوالات کرنے ہوں گے۔

    شہبازشریف غصے میں،دادا کےڈاکٹرسے پاپا کا علاج ،دماغ کی شریان 80 فیصد بند…

    ایلس ویلز نے مزید کہا کہ اگر چین اس بڑے منصوبے کو جاری رکھتا ہے تو اس سے پاکستان کی معیشت کو طویل مدتی نقصانات ہوں گے کیوں کہ اس منصوبے سے پاکستان کو کم چین کو زیادہ فائدہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے صرف بیجنگ کو فائدہ ہوگا، امریکا نے پاکستان کو اس سے بہتر ماڈل کی پیشکش کی تھی۔

    ماما ہمیں پانی میں نہ پھینکنا ، ظالم ماں نے ایک نہ سنی ،

    دوسری جانب پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے 5 ویں میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے امریکی بیان کو مسترد کردیا۔چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک میں‌مداخلت سے باز آنا چاہیے

  • ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہونے والی 8 بڑی علامات ،جن پرغورکرنا سب سے بہترہے

    لندن :ہارٹ اٹیک ایک ایسا عارضہ ہے جس میں اگر مریض کو فوری طبی امداد فراہم نہ کی جائے تو اُس کی موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیقاتی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 8 ایسی بڑی علامات تلاش کرلیں جو ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہوجاتی ہیں۔ماہرین کافی عرصے سے ہارٹ اٹیک ہونے کی وجوہات تلاش کرنے کے لیے مطالعہ کررہے ہیں اور اُن کی کوشش ہے کہ سنگین عارضے میں مبتلا ہونے سے قبل انسان کو آگاہی مل سکے۔

    تھکاوٹ
    دل کی امراض سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین کے مطابق اگر ایک شخص معمولی کام کرنے کے دوران حد سے زیادہ تھکاوٹ محسوس کرتا ہے تو یہ ہارٹ اٹیک کی پہلی علامت ہے، ایسی صورت میں اُسے فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

    سینے میں مسلسل درد
    تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہارٹ اٹیک سے قبل سینے میں الٹے ہاتھ کی طرف درد ہوتا ہے جسے ہر کوئی معمولی سمجھ کر نظر انداز کردیتا ہے مگر یہ بہت بڑی نشانی ہے۔سینے کے ساتھ کاندھوں، گردن اور الٹے ہاتھ میں مسلسل درد بھی عارضہ قلب کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے۔

    پیٹ میں درد
    ماہرین کے نزدیک ہارٹ اٹیک سے قبل پیٹ میں گیس کے درد کی شکایت ہوتی ہے، یہ انتہائی خطرناک علامت ہے کیونکہ گیس اندرونی طور پر پورے جسم میں حرکت کرتی ہے اور اگر یہ دل کے پاس پہنچ جائے تو اس کا نتیجہ اٹیک کی صورت سامنے آتا ہے۔

    نیند نہ آنا
    ماہرین کے مطابق رات سونے میں مشکل اور صبح جلدی اٹھ جانا بھی ہارٹ اٹیک یا اسٹروک کی بڑی علامت ہے کیونکہ نیند پوری نہ ہونے سے انسان کا بلڈپریشر کنٹرول نہیں رہتا اور نتیجہ عارضہ قلب کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

    علاوہ ازیں ماہرین کا کہنا ہے کہ ’سانس میں تکلیف، تیزی سے بالوں کا گرنا، دل کی تیز دھڑکن کا تیز یا بے ترتیب ہونا‘ بھی ہارٹ اٹیک کی علامات ہیں۔ماہرین نے مشورہ دیا کہ مذکورہ باتوں میں سے کسی کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے اور شکایت کی صورت میں فوری ماہر ڈاکٹرز سے رجوع کیا جائے۔

  • سندھ حکومت نے اصلاح الدین سے 2 کروڑ کی ہاکی گرانٹ سود سمیت واپس مانگ لی

    کراچی :پاکستان ہاکی کے سابق سٹاراصلاح الدین پرسخت اورمشکل وقت ،سابق اولمپئن اور ہاکی کے سپر اسٹار اصلاح الدین 2014 میں حکومت سندھ سےملنے والی 2 کروڑ روپے کی گرانٹ پاکستان کے قومی کھیل کے فروغ پر خرچ کرنے کے بجائے بینک میں رکھ کر بیٹھے رہے ۔

    اے ایف سی انڈر 19 کپ کوالیفائرز: پاکستان آج کویت کیخلاف میچ کھیلے گا

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ہاکی کی بین الاقوامی رینکنگ میں قومی ٹیم ناکامیوں کی دلدل میں گھری ہوئی ہے اور اصلاح الدین اکیڈمی کو 2 کروڑ روپے کی خطیر رقم ملنے کے باوجود اسے ہاکی کے فروغ پر خرچ نہیں کر سکی ۔معاملے کا علم ہونے پر حکومت سندھ کے محکمہ کھیل نے چند ماہ پہلے اصلاح الدین سے پیسوں کے استعمال کرنے کی آڈٹ رپورٹ کے ذریعے حساب مانگ لیا۔

    ریسلر انعام بٹ نے اپنی تیاریاں شروع کردیں مگرساؤتھ ایشین گیمز کا کیمپ شروع نہ…

    اصلاح الدین کے نام رقم کے آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے لکھے خط کے جواب میں اکیڈمی کے چیئرمین نے حکومت کو جواب دیا کہ کہ انہوں نے ابھی تک یہ رقم استعمال ہی نہیں کی تو آڈٹ کس چیز کا کروائیں ۔ اپنے جوابی خط میں سابق اولمپئن نے حکومت کو آگاہ کیا کہ وہ ابھی اس رقم کے استعمال کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، نواز شریف کے واپس نہ آنے کے لیے بہانے تراشنے شروع کردیئے…

    تاہم حکومت سندھ ، ایم اے شاہ اصلاح الدین اکیڈمی کے بانی اور چیئرمین کے جواب سے مطمئن نہیں ہو سکی اور جیو نیوز کو حاصل ہونے والے سیکریٹری اسپورٹس سندھ امتیاز علی شاہ کے 24 اکتوبر کو اصلاح الدین کے نام لکھے خط میں ان سے 2 کروڑ کی گرانٹ سود سمیت واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

  • شہبازشریف غصے میں،دادا کےڈاکٹرسے پاپا کا علاج ،دماغ کی شریان 80 فیصد بند ہے،ڈاکٹرعدنان

    لندن: شہباز شریف غصے میں آگئے،دادا کے ڈاکٹرپاپا کا علاج کریں گے،کافی بہترہیں‌، حسین نواز،نہیں‌،دماغ کی شریان 80 فیصد بند ہے ، ڈاکٹرعدنان،اطلاعات کے مطابق کرپشن کیس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بارے میں متضاد بیانات نے ایک عجیب سی کیفیت برپا کردی ہے دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کا صحافی کے سوال پر موڈ خراب ہوگیا، ۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے لیے لندن میں موجود شہبازشریف سے جب صحافی نے سوال کیا کہ آپ کب تک لندن میں ہیں؟ تو شہباز شریف نے برُا مان گئے اور کہا کہ آپ کہیں تو ابھی چلاجاؤں۔شہبازشریف نےصحافی کے سوال پر تلخ لہجہ اختیار کرلیا،جس پر وہاں بڑی بدمزگی دیکھنے میں‌ ملی

    نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بتایا کہ والد کا علاج، داداکا علاج کرنے والے ڈاکٹرکررہے ہیں۔حسین نواز کہتے ہیں‌کہ ان کے والد میاں نواز شریف اب کافی بہتر ہیں‌ اور ان کے ٹیسٹ جاری ہیں، لیکن دوسری طرف ڈاکٹرعدنان کہتے ہیں کہ نواز شریف کے دماغ کو خون فراہم کرنےوالی شریان 80 فیصد بلاک ہے،جب ڈاکٹرکہیں گے تونواز شریف کو اسپتال میں ایڈمٹ کیاجائےگا۔یوں حسین نواز اور ڈاکٹر عدنان کے متضاد بیانات نے صورت حال مزید صورت حال اختیار کرگئی ہے ،

    واضح رہے کہ لندن پہنچنے پر نوازشریف نے لندن میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کیا اور پھرگائز اسپتال روانہ ہوئے تھے۔گائز اسپتال برطانوی ادارےاین ایچ ایس کے تحت کام کرتا ہے۔گائزاسپتال 400 بیڈزپرمشتمل ہےجو3سوسال قبل قائم ہوا، 1721میں تعمیرکئےگئےاسپتال کانام گائےتھامس کےنام پررکھاگیا جب کہ گائزاسپتال کی عمارت لندن کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک ہے۔

  • لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے کور آف انجنیئرز کی کمان سنبھالی،آرمی چیف نے بیج لگا کراعزاز بخشا

    بہاولپور:لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے کور آف انجنیئرز کی کمان سنبھالی،آرمی چیف تقریب کے مہمان خصوصی تھی ، آئی ایس پی آر کی طرف جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہےکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رسالپور انجینئرز سینٹر کا دورہ کیا جس کے دوران لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے کور آف انجنیئرز کی کمان سنبھالی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولپور میں ہونے والی اس تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر)جاوید بخاری اور شہداء کے خاندانوں، پاک فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنز میں کور آف انجنیئرز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ قدرتی آفات اور قومی تعمیر نو میں کور آف انجینئرز کا کردار قابل تحسین ہے۔

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، نواز شریف کے واپس نہ آنے کے لیے بہانے تراشنے شروع کردیئے…

    یاد رہے کہ چند دن قبل پاک فوج میں بڑے پیمانے پرتعیناتیاں بھی کی گئی ہیں‌، جنرل ندیم رضا کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے، دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے سابق ڈی جی لیفٹیٹنٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو پاک چین راہداری کے حوالے سے اہم ذمہ داری دی جارہی ہے

    زیراعظم نے سیرسپٹوں پرتین سالوں میں 255 کروڑ اڑا دیئے

  • ماما ہمیں پانی میں نہ پھینکنا ، ظالم ماں نے ایک نہ سنی ، اپنے ہی دو ننھےبیٹوں کو پانی میں ڈبو ڈبو کرماردیا

    لاہور: ماما ہمیں پانی میں نہ پھینکنا ، ظالم ماں نے ایک نہ سنی ، اپنے ہی دو ننھے لخت جگروں کو پانی میں ڈبو ڈبو کرماردیا ، اطلاعات کے مطابق خاوند کی بیروزگاری اور گھریلو جھگڑوں نے خاتون کو ناگن بنا ڈالا، رائیونڈ کے علاقے میں ماں نے اپنے ہی دو بچوں کو پانی والی ٹینکی میں ڈبو کرمارڈالا، بعد ازاں چھری سے اپنا گلہ کاٹ کرخود کشی کرنے کی بھی کوشش کی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ ماں کے خلاف درج کر لیا۔

    اداکارہ مہوش حیات نے کمرشلزمیں مصروفیت کے باعث معاوضہ بڑھادیا

    پولیس حکام کے مطابق رائیونڈ کے علاقے سلامت پورہ میں 2 بچوں کی ماں 27 سالہ ناہیدہ بی بی خاوند سے جھگڑ کر رائیونڈ اپنے والدین کے گھرمقیم تھی، گزشتہ رات خاوند اسے لینے آیا تو خاتون نے جانے سے انکار کردیا۔ اسی رات جب سب گھر والے سورہے تھے کہ ناہید بی بی نے تقریباً صبح چار بجے اپنے دونوں بچوں چار سالہ احتشام اور پانچ سالہ مہروبہ کو پانی والی ٹینکی میں پھینک دیا جس کے بعد تیز دھار چھری سے خاتون نے اپنی شہ رگ کاٹ کر خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی مگر اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔

    بھارتی خاتون نے کتیا کے 8 بچوں کوپتھروں سے مارکرجان سے ہی مار دیا

    پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ناہید بی بی کے والد اور دیگر اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی شادی صوابی میں ناصر سے ہوئی ہے، خاوند کی بے روزگاری کے باعث اس کا تنازع چل رہا تھا، رات خاوند ناصراوراس کے گھر والے اسے منانے آئے تاہم ناہیدہ بی بی نے جانے سے انکار کردیا۔

    جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بچوں کے دادا کی مدعیت میں ماں کے خلاف درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، زخمی خاتون کے بیان اور بچوں کے پوسٹ مارٹم اورمزید شواہد کی روشنی میں اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔