Baaghi TV

Author: +9251

  • مہوش حیات اور”بریانی” کے درمیان محبت کا انکشاف، مہوش "بریانی”کو دل دے بیٹھیں‌

    کراچی: مہوش حیات اوربریانی کے درمیان محبت کا انکشاف، مہوش بریانی کو دل دے بیٹھیں‌ ، اطلاعات کے مطابق تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں مداحوں کو بتادیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ الفاظ تحریر کیے۔ مہوش حیات نے لکھا کہ ’کسی کو بھی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے ساتھ چاولوں کی طرح کا سلوک کرے کیونکہ آپ بے بی گرل بریانی ہیں‘۔

    اُشنا شاہ ،احسن خان کے ساتھ”بندھے ایک ڈورسے“اہم خبر نے ہلچل مچادی

    پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اس کپیشن کے ساتھ لکھا کہ ’بریانی ہمیشہ سے میرا پہلا پیار ہے‘۔یاد رہے کہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے بھائی کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دونوں ایک نغمہ گن گنا رہے تھے۔مہوش حیات نے لکھا تھا کہ ’میں اپنے بھائی ذیشان حیات کے ساتھ امریکا کے گٹار سینٹر اسٹرنگز خریدنے گئی، جہاں ہم نے جیمنگ کی اور دیسی میوزک متعارف کرایا، یہ میرا پسندیدہ گانا ہے‘۔

    نمرہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ کیا ہوا کہ سوشل میڈیا پرمداحوں نے حد ہی کردی

    واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی کا سفیر مقرر کیا گیا ہے، جس کے بعد سے اداکارہ پاکستان بھر میں لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے حوالے سے کام کررہی ہیں۔مہوش حیات اس وقت ایک مقبول ترین اداکارہ کے طور پر سامنے آئی ہیں‌ ، جبکہ مہوش حیات کے بعض بولڈ فیصلوں سے سخت تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا

    امیرکوعدالت،غریب کوعمران خان ریلیف دے گا،

  • پی آئی اے کو2017 سے 2018 تک 67ارب32کروڑکاخسارہ ،ن حکومت کے آخری دوسال کی رپورٹ جاری

    کراچی: باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے پی آئی اے کو خسارے اور قرضے کے دلدل میں ڈبو دیا،پی آئی اے کو2017 سے 2018 تک 67ارب32کروڑکاخسارہ ہوا،تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کے 2018کےمالی نتائج کی منظوری دی گئی۔منظوری کے بعدپی آئی اے بورڈ نے 2018کےمالی نتائج کااعلان کردیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2018تک ناقص حکمت عملی سے67ارب32کروڑکاخسارہ ہوا جو کہ 2016 سے 2017 کے خسارے کا 32 فیصد زائدہے۔ پی آئی اے کو2017 میں50ارب98کروڑ کاخسارہ ہواتھا۔

    آسٹریلیا میں حاملہ مسلمان خاتون پرعیسائی دہشت گردکاحملہ،مسلمانوں پرخوف کے سائے…

    مالی نتائج کے مطابق پی آئی اے کا خسارہ31دسمبر2018 کو437ارب روپےسےتجاوز کرگیا جب کہ 31دسمبرتک پی آئی اے پرمجموعی قرضہ288ارب روپےتک گیا۔پی آئی اے کا خسارہ31دسمبر2018 کو437ارب روپےسےتجاوز کرگیارپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پی آئی اے کو قرض پر سالانہ 16 ارب سود ادا کرنا پڑ رہا ہے۔بورڈآف ڈائریکٹر سے منظور شدہ مالی نتائج کی رپورٹ پی آئی اے نے اسٹاک ایکس چینج میں جمع کرادی۔

    اُشنا شاہ ،احسن خان کے ساتھ”بندھے ایک ڈورسے“اہم خبر نے ہلچل مچادی

  • مرغے کو قتل کرنےپر7افراد کےخلاف مقدمہ،پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل

    نئی دہلی: بھارت جہاں‌مسلمان کو تو قتل کیا جاسکتا ہے اور قاتل کو اس جرم کی سزا بھی کوئی نہیں‌دے سکتا ،مگر اسی بھارت میں ایلیٹ کلاس کی فیملی کی مرغے کو مارنے پر ایک نہیں 7 افراد کو جیل بھیج دیا جاتا ہے ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں مرغے کو قتل کرنے پر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار بھابہو ضلع کی پولیس نے مرغے کو قتل کرنے پر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔رپورٹ کے مطابق ویٹرنری اسپتال میں مرغے کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا۔

    آسٹریلیا میں حاملہ مسلمان خاتون پرعیسائی دہشت گردکاحملہ،مسلمانوں پرخوف کے سائے…

    ذرائع کے مطابق خاتون نے درخواست میں کہا کہ مرغے ہمارے فیملی ممبر کی طرح تھا، 7 افراد گھر میں داخل ہوئے اور مرغے کو قتل کردیا۔بہار پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے مرغے کو قتل کرنے کے لیے بلیڈ کا استعمال کیا گیا اور اس کی گردن پر بلیڈ سے حملہ کرکے قتل کیا گیا۔

    اُشنا شاہ ،احسن خان کے ساتھ”بندھے ایک ڈورسے“اہم خبر نے ہلچل مچادی

    ترزپور گاؤں کی رہائشی خاتون کملا دیوی درگاوتی پولیس کو بتایا کہ چند روز قبل ان کا پڑوسیوں سے جھگڑاس ہوا تھا، شک ہے کہ پڑوسیوں نے مرغے کو قتل کیا ہے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس رگھوناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ کملا دیوی کی مدعیت میں ایف آئی آر 429۔ 341 اور 323 کی دفعات کے تحت درج کرلی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

    نمرہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ کیا ہوا کہ سوشل میڈیا پرمداحوں نے حد ہی کردی

  • حامد میرکی پشین گوئیا‌ں‌یاسازشی تھیوریاں‌،صحافت یا سیاست،خبریااپوزیشن کی وکالت!باخبررہیں‌،بےفکررہیں

    لاہور:حامد میرکی پشین گوئیا‌ں‌یاسازشی تھیوریاں‌،صحافت یا سیاست،خبریااپوزیشن کی وکالت!باخبررہیں‌،بےفکررہیں ،یہ پشین گوئیاں ااور سازشی تھیوریاں عوام کو گمراہ کرنے کی حامد میر کی ذاتی کوشش ہے ،دوسری طرف سوشل میڈیا پر اس وقت بہت زیادہ تبصرے اور تجاویز دی جارہی ہیں‌کہ عوام کو بے فکرہونے کی ضرورت نہیں ،

    یاد رہے کہ ‏حامد میر اینکر جیو نیوز اب تک وزیراعظم عمران خان کی حکومت ختم ہونے سے متعلق کون کونسی پیشنگوئیاں کرچکے ہیں جو جھوٹی ثابت ہوئیں؟ دیکھئے حامد میر کی عمران خان حکومت کے خاتمے سے متعلق اگست 2018 سے لیکر اب تک کی گئی پیشنگوئیاں کرچکے ہیں‌ جونہ صرف سفید جھوٹ ثایب ہوئیں ہیں بلکہ اس پشین گوئیوں‌کے ذریعے ملک کی سیاسی فضا بھی آلودہ ہوئی ہے ، وہ پشین گوئیاں‌کیا ہیں‌،ذرا ملاحظہ فرمائیں‌

    حامد میرنے وزیراعظم عمران کے منتخب ہونے کےبعد ہی کہہ دی تھا کہ !

    اگست 2018 :- ووٹ دکھا کر ڈالنے پر نااہل ہو جائے گا.

    اگست 2018:- شاہ محمود کبھی بھی عمران خان کو وزیراعظم نہیں بننے دے گا.

    اگست 2018:- باجوہ کی نومبر میں ریٹائرڈ ہونے پر یہ حکومت ختم ہو جائے گی.

    ستمبر 2018:- فارن فنڈنگ کیس میں نااہل ہو جائے گا.

    اکتوبر 2018:- برباد معیشت اس حکومت کو تہس نہس کر دے گی.

    نومبر 2018 :- مہنگائی کا طوفان اس حکومت کو بہا لے جائے گا.

    دسمبر 2018:- منظور پشتین کا سمندر اس حکومت کو بہا لے جائے گا.

    جنوری 2019 : سردار اختر مینگل کی حکومت سے علیحدگی اس حکومت کو ختم کردے گی

    فروری 2019:- بالاکوٹ حملے کا دباؤ اس حکومت کو ختم کر دے گا.

    مارچ 2019:- نواز شریف جیل میں رہتے ہوئے حکومت کو الٹ دے گا۔

    مارچ 2019:- مریم نواز عوامی لشکر کے ساتھ اس حکومت کو اکھاڑ پھینکے گی

    اپریل 2019:- مولانا فضل الرحمن کا دھرنا اس حکومت کو سمندر میں پھینک دے گا.

    مئی 2019 : آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا تو یہ حکومت نہیں رہے گی

    جولائی 2019 : صادق سنجرانی حکومت چئیرمین سینٹ نہیں رہے گا

    اگست 2019:- کشمیر ایشو اس حکومت کو ختم کر دے گا.

    اگست 2019 : عمران خان زرداری کو راتوں کو اٹھاکر این آراو مانگ رہا ہے اور معافیاں مانگ رہا ہے

    اگست 2019 : نوازشریف نے عمران خان کو این آراو دینے سے انکار کردیا ہے

    ستمیر 2019 : مولانا کے دھرنے میں ن لیگ کےلوگ بھی شامل ہوں گے جو استعفیٰ کے بغیر مولانا کو اٹھنے نہیں دیں گے

    ستمبر 2019:- مولانا کا پلان اے حکومت کو ختم کر دے گا.

    ستمبر 2019:- مولانا کا پلان بی حکومت کو ختم کر دے گا.

    اکتوبر 2019:- مولانا کا پلان سی حکومت کو ختم کر دے گا.

    نومبر 2019:- عدلیہ اس حکومت کے خلاف ہو گئی ہے.

    نومبر 2019: ایک نہیں مولانا تین استعفوں کی ڈیمانڈ کریں گے

    نومبر 2019:- فارن فنڈنگ کیس اس حکومت کو ختم کر دے گا.

    نومبر 2019:- اسٹیبلشمنٹ اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتی.

    نومبر 2019: چوہدری برادران اس حکومت سے ناراض ہیں، ایم کیوایم بھی اس حکومت سے ناراض ہے، پیر پگاڑا بھی۔۔ ان ہاؤس تبدیلی ہوسکتی ہے

    نومبر 2019 : – جنوری میں یہ حکومت چلی جائے گی

    نومبر 2019:- عمران خان کا دی اینڈ بہت بھیانک ہوگا۔ بس دیکھتے جائیں

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر حامد میر کے حوالے سے ایک بحث چل نکلی ہے کہ حامد میر کی صحافتی زندگی کب شروع ہوئی ، پہلے کیا تھے اور اب کیا ہیں‌، تعلیم کتنی ہے، اوران کے اثاثہ جات کتنے ہیں‌، یہ عوام کے سامنے لایا جائے

  • بورے والا : قتل کی واردات ٹریس کر لی گئی

    بوےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) اندھا قتل ٹریس اورملزم گرفتار.
    تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شا کے علاقہ موضع کوٹ قادربخش کی رہائشی 30 سالہ اقرا جو اپنے خاوند سے تین ماہ قبل ناراض ہو کر اپنے آشنا عبدالقیوم کے ساتھ رہ رہی تھی اور خاوند پر خلع کا دعوی کیا ہوا تھا آشنا نے شک کی بنیاد پر اقرا کا گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش کنویں میں پھینک دی تھی پولیس تھانہ فتح شاہ کے ایس ایچ او ناصر تبسم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیس کی باریک بینی سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا ہے

    ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اقرا تین ماہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کی نیت سے اس کے پاس آئی تھی اور خاوند سے خلع کے لیے کورٹ میں کیس دائر کیا ہوا تھا ملزم قیوم کو اقرا پر شک ہوگیا کہ وہ کسی اور کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھتی ہے

    جس کی بنا پر ملزم عبدالقیوم نے اقرا کا گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش کنویں میں پھینک دی تھی پولیس نے لاش کنویں سے نکال کر مزید تفتیش شروع کردی ہے موضع قادر بخش کے باسیوں نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نزدیکی چک 46 ڈبلیو بی سے تعلق رکھتا ہے اور اقرا کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے ملزم نے اقرا کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی تھی. ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.

  • بھارت: 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا

    نئی دہلی :بھارت میں خواتین کے ساتھ بڑھتے زیادتی کے واقعات سنگین صورتحال اختیار کرچکے ہیں۔نہ صرف زیادتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں‌ بلکہ زیادتی کے بعد زندہ جلانے کے واقعات نے صورت حال مزید خراب کردی ہے ، بھارت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا ہے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والے مجرم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ زیادتی کا شکار لڑکی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، نواز شریف کے واپس نہ آنے کے لیے بہانے تراشنے شروع کردیئے…

    ایس ایس پی الوک کمار جیسوال کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی گئی جس سے لڑکی 80 فیصد تک جل گئی ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کے والدین کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مجرم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جون 2018 میں ہونے والے سروے کے مطابق بھارت خواتین کے لیے رہائش کے اعتبار سے سب سے زیادہ خطرناک ملک ہے۔بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے واقعات کی تعداددنیا کے کسی بھی ملک سے کہیں زیادہ ہے۔

    اُشنا شاہ ،احسن خان کے ساتھ”بندھے ایک ڈورسے“اہم خبر نے ہلچل مچادی

    یاد رہے کہ مئی 2018 میں بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں لڑکی کےساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں گاؤں کے سردار کو مطلع کرنے پر متاثرہ لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں چودہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔15 سالہ لڑکی کےوالدین نے اپنی بیٹی کےساتھ زیادتی کیے جانے کی شکایت گاؤں کے سردار سے کی تھی۔ جس کے بعد جرگے نے ملزمان کو سو بار اُٹھک بیٹھک کرنے اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

    آسٹریلیا میں حاملہ مسلمان خاتون پرعیسائی دہشت گردکاحملہ،مسلمانوں پرخوف کے سائے…

    ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں جنسی زیادتی کے اکثر واقعات کے بارے میں رپورٹس درج نہیں کروائی جاتی ہیں لیکن 2016 میں 40 ہزار زیادتی کے مقدمات درج ہوئے تھے۔بھارت میں جنسی زیادتیوں‌کے بڑھتے ہوئے واقعات کی دنیا بھر میں پھیلنےوالی خبروں کے بعد خواتین اورانسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری سے بھارت کے خلاف تحقیقات کرنے اورپابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے

  • جسٹس گلزار احمد اگلے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیراعظم کوسمری ارسال

    اسلام آباد:اگلے چیف جسٹس آف پاکستان کون ہوں گے ، خبرآگئی ،پاکستان کی سب سے بڑی عدالت جسے عدالت عظمی یعنی سپریم کورٹ کہا جاتا ہے، اس کے سربراہ کی تعیناتی ایک بہت بڑا اوراہم ترین پہلو ہوتا ہے، پاکستان کی سیاست میں عدالت کے کردار کو بھی بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے ، اطلاعات کے مطابق وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم ہاؤس بھیج دی گئی ہے۔

    آسٹریلیا میں حاملہ مسلمان خاتون پرعیسائی دہشت گردکاحملہ،مسلمانوں پرخوف کے سائے…

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔اس ضمن میں سمری وزیر اعظم ہاؤس ارسال کردی گئی ہے،وزیراعظم منظوری کے لئے سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھیجیں گے۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس گلزار کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

    اُشنا شاہ ،احسن خان کے ساتھ”بندھے ایک ڈورسے“اہم خبر نے ہلچل مچادی

    جسٹس گلزار احمد 2 فروری 1957 کو کراچی کے ایک ممتاز وکیل نور محمد کے گھر پیدا ہوئے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی کے گلستان اسکول ،بی اے کی ڈگری گورنمنٹ نیشنل کالج جبکہ ایل ایل بی کی ڈگری ایس ایم لاء کالج کراچی سے حاصل کی۔

    امیرکوعدالت،غریب کوعمران خان ریلیف دے گا

    جسٹس گلزار احمد 18 جنوری 1986 کو بطور وکیل رجسٹرد ہوئے۔اس کے بعد 4 اپریل 1988 کو ہائیکورٹ کے وکیل کے طور پر رجسٹرد ہوئے جبکہ 15 ستمبر 2001 کو وہ بطور وکیل سپریم کورٹ رجسٹرد ہوئے۔وہ 1999 سے 2000 کے تک سندھ ہائیکورٹ کے بار کے اعزازی سیکرٹری بھی رہے۔جسٹس گلزار احمد 27 اگست 2002 کو سندھ ہائیکورٹ میں بطور جج نامزد ہوئے۔

    جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع

    وہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی، این ای ڈی یونیورسٹی آف اینجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، سر سید یونیورسٹی آف اینجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،اقرا یونیورسٹی، احمد ای ایچ جعفر فاؤنڈیشن اور آغا خان یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن بھی رہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

  • ناروے میں قرآن کی حفاظت کے لیے گستاخ کوسبق سکھانے والا ہمارا ہیرو ہے ، ترکی کا خراج تحسین

    انقرہ :ناروے میں قرآن کی حفاظت کے لیے گستاخ کوسبق سکھانے والا ہمارا ہیرو ہے ، ترکی کی حکومت اور عوام کی طرف سے ان نوجوان کو بھرپورانداز سے خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،یہ نوجوان عالم اسلام میں ایک نئے ہیرو کےطور پر سامنےآیا ہے

    ناروےمیں بعض انتہاپسند دہشت گردوں نے قرآن مجید کو جلانےکا اعلان کیا ہوا تھا۔ یہ نوجوان جلانے والے پر کود پڑا اور اسے نیچےگرا کر قرآن مجید کو جلنےسے بچا لیا نوجوان اب پولیس حراست میں ہے، جس کےخلاف ترکی نے آواز بلند کی ہے

    ترک حکومت ، میڈیا اور عوام کی طرف سے اس نوجوان کی قرآن سے محبت کے اعزاز میں خراج تحسین اورشکریہ کے الفاظ کے ساتھ بہت زیادہ پزیرائی دی جارہی ہے،

  • آسٹریلیا میں حاملہ مسلمان خاتون پرعیسائی دہشت گردکاحملہ،مسلمانوں پرخوف کے سائے طاری ہوگئے

    سڈنی :اسلام اورمسلمانوں کے خلاف یورپ اورمغرب میں پھر سے حملے شروع ہوگئے ہیں ، دو دن پہلے ناروے میں انتہاپسند عیسائیوں نے ساری کو لائیو قرآن مجید جلاکردکھایا اور قرآن مجید جو جلانے سے روکنےوالوں کے خلاف الٹا مقدمہ درج کردیا گیا ، دوسری طرف آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مسلمان حاملہ خاتون کوبری طرح زدوکوب کیا گیا

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک مسلمان خاتون ایک ریسٹورینٹ میں دیگر خواتین کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی کہ ایک انتہا پسندریسٹورینٹ کے اندرگھستا ہے اورجب یہ شدت پسند عیسائی دہشت گرد اس میز پر پہنچتا ہے جہاں یہ مسلمان خاتون بیٹھی ہوئی تھی ،یہ انتہا پسند آگے بڑھتا ہے اور حاملہ مسلمان خاتون پر حملہ کردیتا ہے

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ یہ ظالم دہشت گرد عیسائی انتہاپسند آگے بڑھ کر خاتون پر مکوں اورگھونسوں کی بوچھاڑ کردیتاہے، وہ مسلمان عورت جوکہ حجاب پہنے ہوئی ہے وہ اپنی کرسی سے نیچے گرجاتی ہے ،یہ عیسائی دہشت گرد آگے بڑھ کراس خاتون کی کمر میں ٹھڈے مارتا ہے اور اسے جان سے مارنے کی کوشش کرتا ہے، مسلمان عورت اوندھے منہ گری ہوئی ہے اور یہ دہشت گرد مارے ہی مارے جارہا ہے

    ویڈ یومیں دیکھا جاسکتا ہےکہ ساتھ والی خواتین اس دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن وہ طاقتورہونے کی وجہ سے باز نہیں آرہا ، اسی اثنا میں ریسٹورینٹ کے ملازمین اور سیکورٹی اہلکار پہنچتے ہیں اوراس ظالم عیسائی دہشت گردکو پکڑکے دورلے جانے کی کوشش کررہے ہیں اورمسلمان حاملہ خاتون تکلیف کی وجہ سے چلائی جارہی ہے،

    یاد رہےکہ یورپ اور مغرب میں اسلام اور مسلمانوں‌پرحملے کوئی نئی بات نہیں بلکہ اس سے قبل بھی مسلمانوں پر کئی جان لیوا حملے ہوچکے ہیں جس میں کئ مسلمان شہید اوربڑی تعداد میں زخمی ہوکرمعذورہوچکے ہیں

  • شجاع آباد جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جو ہفتہ وار صفائی مہم پر سوالیہ نشان ہے

    شجاع آباد( نمائندہ باغی ٹی وی ) شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نمایاں جو ہفتہ وار صفائی مہم پر سوالیہ نشان ہے
    تفصیلات کے مطابق شجاع آباد شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نمایاں جو ہفتہ وار صفائی مہم پر سوالیہ نشان ہے شہر کی گلیاں محلہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نمایاں عوام الناس طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے لیکن اسکے برعکس صفائی کا عملہ کئی کئی ہفتہ صفائی کے لیے نہیں آتا جب صفائی کا عملہ صفائی کے لیے آتا ہے تو انکے ساتھ ایک میونسپل کمیٹی کا ملازم ہوتا ہے جو انکی تصویریں بناتا ہے تاکہ کہ سکے کے روز کی بنیاد پر صفائی کی جاتی ہے اگر اس سے کہوں کے محلہ میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں وہ بھی اٹھا لو تو بدتمیزی سے پیش آتا ہے اہلیان شہر کی ڈی سی او ملتان اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے درخواست ہے کہ وہ از خود وارڈز اور محلہ کا وزٹ کریں تاکہ پتہ لگ سکے کہ ہفتہ وار صفائی مہم صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے شہر بھر میں صفائی کے لیے صفائی عملہ کو پابند کریں تاکہ عوام الناس طرح طرح کی بیماریوں سے بچ سکے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواب کو حقیقی تعبیر مل سکے
    رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد