Baaghi TV

Author: +9251

  • زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ بچی کا قاتل گرفتار, قاتل قریبی عزیز نکلا

    راولپنڈی :تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں 7سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل کا معاملہ,تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں 7سالہ بچی کے زیادتی قتل کی واردات ٹریس کر لی گئی،سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ گھناؤنی واردات کرنے والا سفاک ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا،ملزم مقتولہ کا قریبی عزیز ہے،7سالہ بچی کو گھر میں زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا،پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی،پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم کو فرار ہونے کا موقع نہ ملا، کرائم سین اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں نے بھی شواہد اکٹھے کئے،پولیس کو جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں گرفتار ملزم نے سنگین وارات کا اعتراف کر لیا،تھانہ ائیر پورٹ میں بچی کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے.

  • اُشنا شاہ ،احسن خان کے ساتھ”بندھے ایک ڈورسے“اہم خبر نے ہلچل مچادی

    اسلام آباد: اُشنا شاہ ،احسن خان کے ساتھ”بندھے ایک ڈورسے“اہم خبر نے ہلچل مچادی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ ان دنوں اداکاراحسن خان کے ساتھ اہک اہم ڈرامے کا رول پلے کرنے جارہی ہیں، یہ ڈرامہ سیریل بہت جلد سکرین پرآجائے گا

    نمرہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ کیا ہوا کہ سوشل میڈیا پرمداحوں نے حد ہی کردی

    ذرائع کے مطابق اشنا شاہ پاکستان کے صف اول کے اداکاراحسن خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل”بندھے ایک ڈور سے“ میں اہم کردار ادا کریں گی۔ علی فیضان کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل”بندھے ایک ڈور سے“ میں اُشنا شاہ (ماہین) احسن خان ( عمر ) اور حناءالطاف منفی کردار میں نظر آئیں گی،

    امیرکوعدالت،غریب کوعمران خان ریلیف دے گا

    ذرائع نے ہدایت کار علی فیضان کے حوالے سے خبر دی ہےکہ اس ڈرامے کی کہانی فضا افتخار نے لکھی ہے،جو آئندہ سال کے آغاز میں آن ایئر کیاجائے گا۔ اشنا شاہ اس کے علاوہ بھی کئی ڈراموں اور فلموں میں کام کرچکی ہیں

  • نمرہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ کیا ہوا کہ سوشل میڈیا پرمداحوں نے حد ہی کردی

    اسلام آباد: نمرہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ کیا ہوا کہ سوشل میڈیا پرمداحوں نے حد ہی کردی ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کی صف اول کی اداکارہ نمرہ خان نے برائیڈل فوٹو شوٹ مکمل کروا لیا ہے نمرہ خان کے مداحوں نے اس فوٹو شوٹ پرکھل کر داددینی شروع کردی ہے

    ذرائع کے مطابق پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نمرہ خان نے فیشن ڈیزائنرانمتا کے لیے برائیڈل فوٹو شوٹ مکمل کروا لیا، فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئی ہیں جن میں انہوں نے سرخ رنگ کا بھاری کڑھائی والا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل نمرہ خان کئ برائیڈل فوٹو شوٹ کروا چکی ہیں ، تاہم اس مرتبہ نمرہ کے فوٹو شوٹ کے جس طرح سوشل میڈیا پرچرچے ہورہے ہیں اس سے پہلےنہیں تھے،نمرہ خان ان دنوں بڑی اہم فلم میں بھی کرداراداکررہی ہیں یہ فلم اگلے چند مہینوں تک آسکتی ہے

  • راولپنڈی رکشہ الٹ گیا مدد کے لیے پاک فوج کے اہلکار پہنچے

    راولپنڈی:پشاور روڈ رافع مال کے قریب رکشہ الٹ گیا. رکشہ الٹتے ہی قریب سے 4 سے 5 پاک فوج کے اہلکار گزر رہے تھے وہ فوری رکشہ کے پاس دوڑے اور رکشہ ڈرائیور کو باہر نکالا اور اس کے ساتھ رکشہ اٹھانے میں مدد کی. رکشہ ڈرائیور کو معمولی سی خراشیں آئیں.

  • لودہراں : منشیات فروش کی گرفتاری پر پریس ریلیز

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ضلع لودہراں کو منشیات سے پاک کر کے ہی دم لیں گے، لودہراں پولیس "منشیات سے پاک اور زندگی سے پیار” کے سلوگن پر عمل پیرا ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف ایسے ہی کاروائیاں جاری رہیں گی، ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او صدر سرکل ہمایوں افتخار نے ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر تھانہ سٹی لودہراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لودہراں فیضان قیوم بھی موجود تھے۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل ہمایوں افتخار نے بتایا کہ یہ دونوں میاں بیوی جابراور نورین بین الاصوبائی منشیات فروش ہیں اور یہ صوبہ بلوچستان کے علاقہ لورالائی سے چرس لیکر پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے ہوئے رحیم یار خان جا رہے تھے۔مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لودہراں فیضان قیوم نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی لودہراں کے علاقہ سے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے 25 کلو200گرام چرس برآمد کی۔ منشیات کے دو پیکٹ ملزم جابر نے جسم کے ساتھ چپکائے ہوئے تھے جبکہ باقی کے19 پیکٹ گاڑی GLI کی ڈگی سے برآمد کئے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او ہمایوں افتخار نے بتایا کہ لودہراں پولیس منشیات فروشوں کے خلاف ایسے ہی کاروائیاں جاری رکھے گی، لودہراں پولیس منشیات سے پاک اور زندگی سے پیار کے سلوگن پر عمل پیرا ہے مزید ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لودہراں فیضان قیوم اور ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کااعلان بھی کیا۔

  • میلسی : منشیات فروش سے چرس برآمد

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی)
    پولیس تھانہ صدر میلسی کی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جو گرفتار کر لیا ہے اور 1600گرام چرس برآمد بھی برآمد کر لی ہے
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر میلسی محمد اقبال اور سب انسپکٹر فاروق رمضان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گلشیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1600گرام چرس برآمد کر لی.
    ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.

  • وہاڑی : تہمینہ دولتانہ نے نواز شریف کے بارے کیا کہا ؟

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) سابق ایم این اے بیگم تہمینہ دولتانہ نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکال کر کوئی احسان نہیں کیا. وہ تین دفعہ کے وزیراعظم ہیں اورعالمی قوانین کے مطابق سہولیات حاصل کرناان کاحق ہے۔
    وہ گذشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکررہی تھیں۔ان کاکہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کی مطابق اپنی مرضی کے ڈاکٹرزاورہسپتال سے علاج کرانا ہر مریض کا بنیادی حق ہے میاں نوازشریف ملک وقوم کااثاثہ ہیں ان کواس حق سے کیسے محروم رکھاجاسکتاہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اتنا ہی انتقام لیں جتنا بعد میں برداشت کرسکیں اس وقت عمران خان کی ساری توجہ ملکی مسائل حل کرنے کے بجائے میاں نوازشریف اوران کے خاندان سے انتقام لینے پرمرکوزہے میاں نوازشریف ہی اس ملک کی ترقی کی ضمانت ہیں۔میاں نوازشریف بہت جلدعلاج معالجہ سے تندرست ہوکرملک میں ہونگے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہرلحاظ سے پاکستانی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے موجودہ حکومت کی موجودگی میں ملکی ترقی ایک خواب کی مانند لگتا ہے مسلم لیگ ن ہی اس ملک میں ترقی کی راہیں کھول سکتی ہے جس کی مثال گزشتہ ادوار میں واضح نظر آتی ہے

  • وہاڑی : اراضی سنٹر دوبارہ کھول دیا گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب حکومت کی ہدائت پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے 11 روز سے بند اراضی سنٹر کو کھلوادیا ہے۔اراضی سنٹر کے ملازمین نے مسلسل گیارہ روز سے ہڑتال کرکے دفاتر کی تالہ بندی کررکھی تھی.
    تفصیلات کے مطابق اراضی سنٹر کے ملازمین نے اپنی مستقلی اور سروس سٹرکچر کی منظوری کے مطالبات پر گیارہ روز سے مکمل ہڑتال کرکے دفاتر کی تالہ بندی کررکھی تھی جسکے باعث دور دراز سے آنیوالے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی ہدائت پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے گیارہ روز سے بند اراضی سنٹرز کو کھلوادیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہڑتالی ملازمین کی جگہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سٹاف کو اراضی سنٹر میں کام پر لگا دیاہےاور ڈپٹی کمشنر آفس کے سٹاف نے کام شروع کردیاہے۔اراضی سنٹر میں آۓ ہوۓ شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اور ڈی سی وہاڑی کے اس اقدام سے عوام کی مشکلات ختم ہوجائیں گی اور عوام کی مشکلات میں اضافہ کرکے بلیک میل کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے ۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھاکہ کوئی بھی حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتا اور عوام کی مشکلات کا ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اراضی سنٹر میں موقع پر موجودہ اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید سہری کا کہنا تھاکہ اراضی سنٹر میں آنیوالے سائلین کی مشکلات کو ختم کرنے کےلئے ڈی سی آفس سے نیاسٹاف کام پر لگایاگیا ہے تاکہ شہری آسانی سے اپنے کام کرواسکیں.

  • آزاد کشمیربھر میں بارشوں اور برفباری سے دارلحکومت کا زمینی رابطہ بالائی علاقوں سے کٹ گیا۔

    مظفرآباد (نمائندہ باغی ٹی وی) دارلحکومت مظفرآباد اور گردونواح میں مسلسل ہلکی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شہر میں برساتی نالے بند ہونے کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، ندی نالے بھی غیر معمولی پانے سے بھر گئے۔ برف باری کے باعث لیپہ ویلی اور بالائی نیلم کا زمینی راستہ دارلحکومت سے کٹ گیا، لوگ گھروں میں محصور، غذائی اجناس اور ادویات کی قلت سے عوام نئے امتحان سے دوچار۔ اہل علاقہ کا ہیلی کاپٹر سروس کا مطالبہ تاحال پورا نہ ہو سکا۔

  • وزیراعظم پرکرپشن کے الزام میں فرد جرم عائد،کن جرائم کے مرتکب ہوئے وزیراعظم عدالت نے بتا دیا

    تل ابیب :پاکستان میں تو وزرائے اعظم کوکرپشن پرسزائیں سنائی جاتی ہیں‌ایسے ہی اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر کرپشن، دھوکہ دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی فرد جرم عائد کردی گئی۔نیتن یاہو پر ایک الزام یہ ہے کہ انہوں نے دولت مند تاجروں سے بطور رشوت تحائف لیے اور اس کے عوض انہیں فائدے پہنچائے۔

    امیرکوعدالت،غریب کوعمران خان ریلیف دے گا،65 سال سے زائد عمربیمارقیدیوں کورہا…

    اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر دوسرا الزام یہ ہے کہ انہوں نے ملک کے ایک بڑے اخبار کے ساتھ یہ خفیہ معاہدہ کیا کہ وہ نیتن یاہو کے حوالے سے مثبت رپورٹنگ کرے گا اور اس کے بدلے نیتن یاہو ایسے قوانین کی حمایت کریں گے جس سے اخبار کے حریف کمزور ہوجائیں۔اس مقدمے میں اخبار کے پبلشر پر بھی رشوت کے الزام میں فرد جرم عائد ہوچکی ہے البتہ وہ بھی کسی قسم کی بدعنوانی سے انکار کررہا ہے۔

    جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع

    بن یامین نیتن یاہو پر ایک الزام یہ بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے میڈیا پر نگرانی کے حوالے سے لیے جانے والے ایسے فیصلوں کی حمایت کی جن سے ایک بڑی ٹیلی کمیونیکشن کمپنی کو فائدہ پہنچا اور بدلے میں اس کمپنی نے نیتن یاہو کے حوالے سے مثبت خبریں نشر کیں۔اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ان تمام الزامات سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے اور نہ ہی انہیں قانون ایسا کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں نہ تو یوم اطفال منایا گیا اور نہ ہی یوم صحافت