تلہ گنگ(عمران رسول) پی ٹی آئی این اے 65 کے نوجوان و محترک رہنماء حکیم نثار کی گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری سرور اور صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی این اے 65کے نوجوان رہنماء حکیم نثار نے گزشتہ روز لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور صوبائی وزیر ہاوسنگ پنجاب میاں محمود الرشید سے الگ الگ ملاقات کی ملاقات میں گورنر پنجاب نے تنظیمی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئی تنظیم سازی میں تلہ گنگ اور این اے 65 کو اس کا حق دیا جائے گا گورنر پنجاب نے آمدہ بلدیات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چکوال میں ورکرز کی محنت سے پی ٹی آئی دن بدن مضبوط ہورہی ہے اس لیے بلدیات میں پی ٹی آئی امید ہے بہت زبردست رزلٹ دے گی گورنر پنجاب نے ضلع چکوال میں پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے پر حکیم نثار اور تمام ورکرز کی تعریف کی اور انہیں مزید محنت جاری رکھنے کا کہا حکیم نثار نے گورنر پنجاب کو دورہ تلہ گنگ کی بھی دعوت دی میاں محمود الرشید سے ملاقات میں حکیم نثار نے ان سے ضلع چکوال میں سستے گھر سکیم کو جلد شروع کرنے کی درخواست کی جس پر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اس وقت بڑے اضلاع میں سستے گھر سکیم پر کام جاری ہے انشاءاللہ جلد ضلع چکوال میں بھی سستے گھر سیکم کا جلد افتتاح کریں گے جگہ اور دیگر معملات کے لیے میں جلد چکوال و تلہ گنگ ک دورہ کرو گا اس ملاقات میں حکیم نثار کے ساتھ ان کے دوست اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی بھی موجود تھے۔
Author: +9251
-
پی ٹی آئی این اے پینسٹھ کے نوجوان رہنماء حکیم نثار کی گورنر پنجاب سے ملاقات
-
امیرکوعدالت،غریب کوعمران خان ریلیف دے گا،65 سال سے زائد عمربیمارقیدیوں کورہا کرنےفیصلہ
اسلام آباد:امیرکوعدالت،غریب کوعمران خان ریلیف دے گا،65 سال سے زائد عمربیمارقیدیوں کورہا کرنےفیصلہ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دست راست اسد عمر نے کہا ہےک ایسے بیمار قیدی جو کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہ ہوں اور ان کی عمر 65 سال سے زیادہ ہو انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
وزیراعظم کا فیصلہ کے 65 سال سے زیادہ عمر کے غریب قیدی جو بیمار ہیں اور کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہیں، ان کو رہا کرنے کی پالیسی بنائی جائے، ایک اور قدم ہے ایک ایسے پاکستان کی طرف جس میں حکومت کی اولین ترجیح ملک کا کمزور طبقہ ہے نا کے طاقتور اور دولتمند
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 21, 2019
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 65 سال سے زائد عمر کے بیمار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم نے حکم دیا ہےکہ جلد از جلد ایسے بیمار قیدیوں کی فہرست تیار کرکے پیش کی جائے
سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیاں کیوں گرفتارکرلی گئیں،اہم وجہ سے سرشرم سے جھک گئے
اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایسے بیمار قیدی جو کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہ ہوں اور ان کی عمر 65 سال سے زیادہ ہو انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسد عمر کے مطابق وزیراعظم نے ایسے قیدیوں کو رہا کرنے کی پالیسی بنانے کا کہا ہے، یہ ایسے پاکستان کی طرف ایک اور قدم جہاں اولین ترجیح کمزور طبقہ ہے نہ کہ طاقتور اور دولتمند افراد۔
کامیاب سفارتکاری جاری !پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے بھی صدر مملکت سے ملک بھر کی جیلوں میں قید بیمار قیدیوں کی سزا معاف کرنے کی درخواست کی ہے۔ارسلان تاج نے اپنے خط میں صدر مملکت سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مجرم ملک سے باہر جاسکتا ہے تو باقی غریبوں کو بھی معاف کیا جائے اور پاکستانی جیلوں میں قید بیمار مریضوں کی سزا معاف کی جائے۔
x
-
بستی ملوک نجی بسکٹ فیکٹر ی کے مالک کے خلاف زنا کے جھوٹے مقدمہ پر علاقہ مکین کا احتجاج
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )نجی بسکٹ فیکٹری کے مالکان کی آشیرآباد سے بستی ملوک کے رہائشی چوہدری خالد سندھو کے خلاف زنا کے جھوٹے مقدمہ کے اندراج پر اہلیان علاقہ کا بستی ملوک پریس کلب کے سامنے سخت احتجاج وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب پولیس سے انصاف کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق بستی ملوک ملتان روڈپر واقع بسکٹ فیکٹری کے مالک چوہدری ذولفقارنے کاروباری رقابت کی وجہ سے شریف شہری جو کہ اسی فیکٹری میں ایک اعلی عہدے پر فائز رہ چکا ہے نے جب اپنا بزنس شروع کیا تو کاروباری رقابت کی وجہ سے زناکا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا جس پر اہلیان علاقہ محمد عمران،حاجی احمد خان،حاجی نذر،محمد سجاد،ملک سانوں بھٹی،ملک مشتاق بھٹی،ملک علی ریاض بھٹی،محمد ناصر،خاورسلطان،رشد،مرتضی،بشیر احمد،محمد عمران،محمد شہباز،محمد جمیل جام،محمد سعید،چوہدری مختیار،شوہدری اشفاق، وحید اختر،عمران وارث و دیگر نے بستی ملوک پریس کلب کے سامنے فیکٹری مالکان کی بدمعاشی اور اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسی فیکٹر ی مالکان نے پہلے بھی فیکٹری میں اچھے عہدے پر فائز شریف ونیک دل انسان ملک سلیم رجب کو اپنی سازش کی بھینٹ چڑھاتے ہوئے قتل کروادیا مظلوم خاندان آج تک انصاف کیلئے دربدر پھر رہا ہے اب علاقہ کی غریب عوام کا درد اپنے دل میں رکھنے والے شریف انسان چوہدری خالد سندھو کے خلاف سازش کر رہے ہیں ہماری وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل ہے کہ جھوٹا مقدمہ فوری خارج کیا جائے اور اس کے پیچھے سازشی عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے
رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -
جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع
برلن :جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹس کا ٹرائل شروع ہوگیا۔جرمنی میں شہریوں کی جاسوسی کرنا سنگین جرم ہے جس کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار اور اس کی بیوی مرتکب ہوئے ہیں، اس ٹرائیل میں را کے میاں بیوی ایجنٹ کے خلاف شواہد پیش کیے جارہے ہیں
مقبوضہ کشمیر:90لاکھ کشمیریوں کی زندگیوں کوخطرہ
ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را 50 سالہ منموہن اور 51 سالہ کنول جيت پر جرمنی ميں سکھ اپوزيشن اور کشمیری علیحدگی پسندوں کی جاسوسی کا شبہ ہے۔فرینکفرٹ کے ہائر ریجنل کورٹ میں ’را‘ کے مبینہ ایجنٹوں کیخلاف ٹرائل آج سے شروع کیا گیا ہے۔الزامات ثابت ہونے پر بھارتی جوڑے کو 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیاں کیوں گرفتارکرلی گئیں،اہم وجہ سے سرشرم سے جھک گئے
بھارتی شہری منموہن جرمنی میں بھارتی قونصلیٹ میں تعینات تھا جس نے 2015 ميں ’را‘ کے ليے جاسوسی شروع کی جبکہ اس کی اہلیہ کنول جيت نے جولائی 2017 سے یہ کام شروع کیا۔سکھ اپوزيشن اور کشمیری علیحدگی پسندوں کی معلومات کے بدلے میں انہیں ’را‘ سے تقریباً 8 ہزار امریکی ڈالر ملے۔خیال رہے کہ جرمنی ميں شہریوں کی جاسوسی جاسوسی سنگين جرم ہے۔
کامیاب سفارتکاری جاری !پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب
-
بستی ملوک تھانہ ستل ماڑی میں درج جھوٹے مقدمے کے مزید انکشاف سامنے آ گئے
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ جلہ ارائیں بستی ملوک کے رہائشی چوہدری خالد سندھی کے خلاف وولکا فوڈ کے مالک چوہدری ذولفقار انجم کی آشیرآباد سے کاروباری رقابت کی وجہ سے تھانہ ستل ماڑی ملتان میں درج جھوٹے مقدمے کے مدعی اور خاتون کے بارے میں مزید انکشاف سامنے آگئے جن کے مطابق خاتون کا اصل نام صباء شہزادی جبکہ شوہر کا نام اقبال علی ہے دونوں میاں بیوی پرفیشنل بلیک میلر ہیں پیسے لے کر کسی کے خلاف بھی جیسی مرضی کاروائی کا مقدمہ کروانے سے نہیں رہتے خاتون صباء شہزادی اس سے قبل تھانہ وویمن ضلع فیصل آباد میں سمیراولد عارف کے نام سے مقدمہ نمبر29/17زیر دفعہ376،تھانہ منصور آباد ضلع فیصل آبادصباء عارف دختر عارف مقدمہ نمبر 19/19زیر دفعہ376جبکہ اس کا میاں اقبال علی ولد محمد اکرم تھانہ ڈی ٹائپ کالونی ضلع فیصل آبادمقدمہ نمبر346/18زیر دفعہ492,411اورمقدمہ نمبر771/18زیر دفعہ 494,411میں شریف شہریوں کو بلیک میل کر چکے ہیں اس بار اس خاتون کو وولکا فوڈ کے مالکان کے کار خاص رانا ناصر اور مدنی نے اپنے سابق ساتھی کو پھنسانے کیلئے مالکان کے سامنے پیش کیا اور تھانہ ستل ماڑی ملتان میں مقدمہ نمبر1292/19زیر دفعہ376درج کروایا ذرائع کے مطابق اس مقدمہ کا مدعی محمد یعقوب ولد محمد شریف گبزفیکٹری میں ملازم ہے جسے لڑکی کافرضی رشتہ داربنا کر پیش کیا گیا ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-
تیز رفتار بس اور ہائی ایس میں تصادم
ٹوبہ ٹیک سنگھ:رجانہ پیرمحل روڈ پر تیز رفتار بس اور ہائی ایس میں تصادم دس مسافر شدید زخمی تین کی حالت نازک
رجانہ پیرمحل روڈ پر تیز رفتار مسافر بس اور ہائی ایس میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دس مسافر شدید زخمی ہوگئے
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال رجانہ پیرمحل اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ -
بھارتی خاتون نے کتیا کے 8 بچوں کوپتھروں سے مارکرجان سے ہی مار دیا
نئی دہلی :بھارتی خاتون نے کتیا کے 8 بچوں کو پتھروں سے مار مار کر جان سے ہی مار دیا ،اطلاعات کے مطابق کرشنا نگر کی ایک خاتون نے ایک گھناونا کھیل کھیلا ہےکہ جس سن کر سب کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، مذکورہ خاتون نے کتبا کے بچوں کو کیوں مارا یہ بھی ایک معمہ بن گیا ہے
مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے متعلق ہر سوال کا جواب دیا جائے: بھارتی سپریم کورٹ
ذرائع کے مطابق بھارت جہاں بڑی تعداد میں لاوارث جانورپھرتے رہتے ہیں ،اور ان کو کوئی پوچھنے والابھی نہیں ہوتا، اکثروبیشترگلیوں اورگھروں کےسامنے آوارہ کتے اور بلیاں عام پائی جاتی ہیں،مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ یہ لاوارث اورآوارہ جانوراپنے کھانے پینے کی تلاش میں ادھر ادھر مارے پھرتے رہتے ہیں، یہ بھی بتایا گیا ہےکہ یہ جانورکسی پناہ کی تلاش میں بھی رہتے ہیں
ذرائع کے مطابق کچھ لوگ تو کھانے کی چیزیں ان آوارہ جانوروں کو کھلادیتے ہیںلیکن یہ خاتون ایسا نہیں کرتی تھی ، یہ بھی بتایا جاتا ہےکہ اس مذکورہ خاتون کے گھر کے سامنے ایک کم وبیش 4 سالہ کتیا اکثروبیشترکھانے پینے کے لیے کرشنا نگرکے اس علاقے میں آتی رہتی تھی ،
بھارتی مشرقی ریاستوں میں 2015-2017 کے دوران قریب 28000افراد لاپتہ ہوئے:
بھارتی میڈیا کے مطابق اس کم بخت خاتون نے کتیا کے ان 8 بچوں کو کھانےکے لیے کچھ دینےکی بجائے ان کو ایک ایک کرکے پتھروں سے مار مار کرجان سے ہی مار دیا ،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ عورت جب کتیا کے ان بچوں کوماررہی تھی تو ساتھ ساتھ خوش بھی ہورہی تھی ،جبکہ کتیا جسے محلے والے "امو”کے نام سے بلاتے تھے ، اپنے بچوں کومرتا دیکھ کر بے چین ہورہی تھی اور زورزورسے چیخ کرکسی کو مدد کے لیے پکاررہی تھی مگرکسی نے اس ظالم خاتون سے اس کے بچوں کی جان بخشی نہ کروائی
کشمیر کے حالات پرفلم "کشمیردا فائنل ریزولیشن "20جنوری کو ریلیز ہوگی
ذرائع کے مطابق پولیس نے اس خاتون کو گرفتارکرکے اس پرمقدمہ درج کردیا ہے اور پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ انہیں اس عورت کی ذہنی حالت پر بھی شک ہے ، پولیس حکام کےمطابق یہ عورت دماغی طورپرتندرست دکھائی نہیں دیتی
اس خاتون نے
-
پی ٹی آئی پنجاب کے جنرل سیکریٹری شعیب صدیقی مستعفی ہوگئے
لاہور:پاکستان تحریک انصاف میں پارٹی رہنماوں کی طرف سے مختلف عہدوں سے مستعفی ہونے کی خبروں نے کارکنان کو پریشان کررکھا تھا کہ اسی اثنا میں لاہور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے جنرل سیکریٹری شعیب صدیقی نے استعفیٰ دے دیا۔
سموگ آئی چھٹی لائی ! طلبا کیلئے خوشخبری، حکومت پنجاب نے جمعہ کو چھٹی کا اعلان
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے جنرل سیکریٹری شعیب صدیقی نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔شعیب صدیقی کی جگہ علی امتیاز وڑائچ کو تحریک انصاف پنجاب کا نیا جنرل سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔شعیب صدیقی کی طرف سے ابھی تک کوئی اس پر ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ بعض مقامی رہنماوں کا خیال ہےکہ شعیب صدیقی پارٹی کے لیے مناسب وقت نہیںدے پارہےتھے
لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر
یاد رہےکہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب شعیب صدیقی کو رواں سال 20 جولائی کو پی ٹی آئی پنجاب کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔ شعیب صدیقی سابق رکن اسمبلی بھی ہیں اوران دنوں وہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی اہم قیادت بھی سنبھالے ہوئے تھے،
نیب کارکردگی ،ماضی کی حکومتوں اورموجودہ حکومت کا فرق،کیا کھویا کیا پایا
-
منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن
کمالیہ نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی ظفر ڈوگر کے ساتھ الیکٹرانک پریس کلب کمالیہ کے وفد کی ملاقات جس میں شہر میں ہونے والے جرائم اور ان کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا گیا.وفد میں جنرل سیکرٹری الیکٹرانک پریس کلب کمالیہ عمران شاہد ، جرنلسٹ ملک عابد اسلم اور بیوروچیف باغی ٹی وی وقاص سلیم انصاری شامل ہیں. صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی ظفر ڈوگر نے بتایا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور انکے خلاف گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے متعلقہ تمام ایس ایچ اوز کو ڈائریکشنز بھی دے دی گئی ہیں جس میں یہ واضح ہے کہ کمالیہ شہراور گردو نواح سے فوری طور پر منشیات فروشوں کا خاتمہ کیا جائے اور نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جائے
-
پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کولاہورکالج فارویمن آنا مہنگا پڑگیا
لاہور:صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی آنا مہنگا پڑ گیا،اطلاعات کے مطابق لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں آنا صوبائی وزیرمیاں محمود الرشید کو مہنگا پڑ گیا، میاں محمود الرشید لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں ایک تقریب میںشرکت کے لیے تشریف لائے تھے
نیب کارکردگی ،ماضی کی حکومتوں اورموجودہ حکومت کا فرق،کیا کھویا کیا پایا
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید آرکیٹکچر کانفرنس میں شرکت کے لیے لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی پہنچے۔ کانفرنس کے اختتام پر جب وہ واپس جانے لگے تو ان کی گاڑی نے جانے سے ‘انکار’ کردیا۔اس موقع پرمیاں محمود الرشید کچھ پریشان بھی دکھائی دیئے
لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر
ذرائع کےمطابق میاں محمود الرشید کے ڈرائیور کی کوششوں کے بعد بھی گاڑی سٹارٹ نہ ہو سکی، جس پر یونیورسٹی گارڈز نے دھکا لگا کر گاڑی کو سٹارٹ کرائی اور وہ پھر وہاں سے روانہ ہوئے۔
سموگ آئی چھٹی لائی ! طلبا کیلئے خوشخبری، حکومت پنجاب نے جمعہ کو چھٹی کا اعلان