لیہ – سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اظہر حسین ،اے ایس آئی مہر فیاض حسین ،قدیر احمد،پٹواری غلام قاسم ،ارشد گٹ پر مشتمل خصوصی ٹیم نے چک نمبر161بی ٹی ڈی اے میں سرکاری رقبہ 24 کنال مالیتی 75لاکھ روپے ناجائز قابض محمد شفیق سے واگزار کرا کے محکمہ ریونیو کے حوالے کردیا ۔ یہ کارروائی پنجاب حکومت کی سرکاری زمینوں پر قبضے واگزار کرانے کے سلسلہ میں عمل میں لائی گئی ۔ یاد رہے کہ محمدشفیق مذکورہ رقبہ پر عرصہ دس سال سے قابض تھا ۔
Author: +9251
-
کشمیر کے حالات پرفلم "کشمیردا فائنل ریزولیشن "20جنوری کو ریلیز ہوگی
ممبئی: کشمیر کے حالات پرفلم ‘کشمیردا فائنل ریزولیشن ’20جنوری کو ریلیز ہوگی ، اطلاعات کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تعلق رکھنے والے فلمساز یوراج کمارمقبوضہ وادی کشمیر پر فلم بنا رہے ہیں۔ یہ فلم دفعہ 370 کے خاتمے کے فیصلے کے تعلق سے ہے جس کا نام ”کشمیر: دا فائنل ریزولیشن ”ہے۔
جسے اللہ رکھےاسے کون چکھے!2 سالہ بچی 4 دن بعد کنوئیں سے زندہ مل گئی
یوراج کمار گذشتہ چار برسوں سے کشمیر پر تحقیق کر رہے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ اس فلم کی تقریبا 80 فیصد کی شوٹنگ ہوچکی ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے یوراج کمار نے کہا کہ ہمیں وادی کشمیر میں شوٹنگ کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ شوٹنگ کا 20 فیصد حصہ باقی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حکام کی اجازت ملنے کے بعد شوٹنگ ختم کر دیں گے۔
مقبوضہ کشمیر:ہندوتوا نظریے کا نفاذ شروع ،سڑکوں اورمحکموں کے ہندوانہ نام رکھ دیئے…
یوراج کا کہنا ہے کہ ہم نے ‘چھوء مبارک’ گانے کی ویڈیو جاری کی ہے جو کشمیری اور ہندی زبان کا فیوژن ہے۔ یہ یوٹیوب پر دستیاب ہے۔ ہمیں لوگوں کی طرف سے اس گانے کا بہت ریسپانس ملا ہے۔ نیرجا پنڈت نے اس فلم کی موسیقی تیار کی ہے۔فلمساز کے مطابق یہ فلم 26 جنوری 2020 کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
مقبوضہ کشمیر:دوحریت پسندوں کی جائیداد ضبط ،پہلے بھی کئی کشمیری زد میں آچکے ہیں
فلم بنانے والے بڑے بین الاقوامی میلوں میں بھی فلم کو ریلیز کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ہدایت کار نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر اتنا ہی خوبصورت ہے جتنا سوئٹزرلینڈ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ کشمیر ایک بار پھر فلم بینوں کے لیے شوٹنگ کا پسندیدہ مقام بن جائے
-
لیہ – گھریلو مرغبانی سکیم میں چارسو پولٹری یونٹ تقسیم
لیہ – محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کے زیرانتظام وزیر اعظم کا منصوبہ برائے فروغ گھریلو مرغبانی سکیم کی قرعہ اندازی ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈی جی خان ارشد ندیم ملغانی نے قرعہ اندازی کی۔ضلع بھر سے 3ہزار 392درخواست گزارو ں میں سے 4سو خوش نصیب پولٹری یونٹ لینے میں کامیاب قرار پائے ۔پولٹری یونٹ پانچ مرغیوں اور ایک مرغے پر مشتمل ہوگاجس کی قیمت ایک ہزار پچاس روپے ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے اس موقع پر بتایا کہ پولٹری یونٹ کے حصول کے لیے ضلع بھر سے 3ہزار 392درخواستیں موصول ہوئیں ۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل لیہ سے 1639،چوبارہ سے 904جبکہ کروڑ سے 849درخواست گزاروں نے پولٹری یونٹ کے لیے حصہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل لیہ میں 2سو جبکہ کروڑ اورچوبارہ میں سو ،سو یونٹ تقسیم کیے جارہے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ نے بتایا کہ وزیر اعظم پولٹری منصوبہ برائے گھریلومرغبانی سے معاشی خود کفالت کے علاوہ خالص غذا ءکا حصول ممکن ہوگااور بچوں میں غذائیت کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا۔انہو ں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کا منصوبہ برائے گھریلومرغبانی کے اس تین سالہ سکیم کے تحت سالانہ پانچ مرتبہ پولٹری یونٹ تقسیم کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک مرتبہ پولٹری یونٹ حاصل کرنے والے کا نام دوبارہ قرعہ اندازی میں شامل نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ قرعہ اندازی کو انتہائی شفاف انداز میں کی جارہی ہے۔اسسٹنٹ ڈائرےکٹرڈاکٹرندےم ارشد نے اس موقع پر بتاےاکہ پولٹری ےونٹ پر حکومت 450روپے کی سبسڈی دے رہی ہے
-
لیہ – ضلعی انتظامیہ کالیہ میں ہفتہ صفائی مہم کاآغاز
لیہ – صاف اور سرسبزپاکستان مہم کے سلسلہ میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیاگیا۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاویداور ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ کی زیرقیادت آگہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی ٹی ڈی اے چوک سے فوارہ چوک تک نکالی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل،سی ای او تعلیم محمود حسین ملک،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عمیرعاصم،صدر انجمن تاجران مظفر اقبال دھول،ضلعی افسران ،سی او میونسپل کمیٹی نعیم صدیقی،ڈی ای او تعلیم شاہدہ پروین،اہلکاروں ،طلبہ،سماجی حلقوںکے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی۔شرکاءریلی نے صفائی اور شجر کاری کی اہمیت پرمبنی پینافلیکس اُٹھارکھے تھے۔ڈپٹی کمشنر اوردےگرافسران نے ریلی کے اختتام پر فوارہ چوک میں جھاڑولگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر پر اظہار خیال کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور یہ ایک مسلسل عمل ہے ۔ہفتہ صفائی منانے کا بنیادی مقصدسماجی شعور کی بیداری اور ذمہ داری اجاگر کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی کے لیے معاشرے کے ہرفردکو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جو سینٹری ورکرکام نہیں کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کو ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں اور میں خود تمام شہر کا معائنہ کروں گا جس اہلکار کے خلاف شکایت ملی اسے نوکری سے برخواست کردیا جائے گا ۔ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی صفائی میں پولیس فورس ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کردار ادا کرے گی ۔بعدازاں مہم کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے لیے دعاکی گئی
-
گجرات سیلفی نے ایک اور جان لے لی۔۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات میں سیکنڈ ائیر کا طالب علم جابر حسین سکنہ گجرات سیلفی لیتے ریسکیو 1122 آفس کے قریب ٹرین تلے آکر جان بحق. موقع کی اطلاع ملتے ہی سیکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔۔
-
بھارتی مشرقی ریاستوں میں 2015-2017 کے دوران قریب 28000افراد لاپتہ ہوئے: بھارتی حکومت
نئی دہلی:راجیہ سبھا کو بدھ کے روز بتایا گیا کہ 2015-17 کے دوران شمال مشرقی آٹھ ریاستوں سے قریب 28000افراد ، جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں لاپتہ ہوگئے۔وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی کے ایک تحریری جواب کے مطابق سب سے زیادہ 19344آسام سے ،4455تریپورہ سے ، میگھالیہ سے 1385، منی پور سے 999 ، سکم سے 974 ، اروناچل پردیش کے 457 ، ناگالینڈ سے 343 اور میزورم سے 10 افراد شامل ہیں۔
مقبوضہ کشمیر:ہندوتوا نظریے کا نفاذ شروع ،سڑکوں اورمحکموں کے ہندوانہ نام رکھ دیئے…
آسام میں ، 2015 میں مجموعی طور پر2169بچے ،2613خواتین اور1528مرد لاپتہ ہوئے ۔ 2016 میں 2413بچے ،3439خواتین اور2130مرد لاپتہ ہوئے ۔ وزیر نے بتایا کہ 2017 میں 1165بچے ،2453خواتین اور 948 لاپتہ ہوئے ہیں۔
تریپورہ میں ، 2017 میں 166 بچے ، 933 خواتین اور 642 مرد لاپتہ ہوئے تھے جبکہ ان میں 197 بچوں ، 814 خواتین اور 540 مرد شامل ہیں۔ 2015 میں ، 179 بچے ، 583 خواتین اور 401 مرد لاپتہ ہوئے ۔
مقبوضہ کشمیر:دوحریت پسندوں کی جائیداد ضبط ،پہلے بھی کئی کشمیری زد میں آچکے ہیں
میگھالیہ میں ، 2017 میں 148 بچے ، 136 خواتین اور 160 مرد لاپتہ تھے۔ 2016 میں مجموعی طور پر 184 بچے ، 159 خواتین اور 155 مرد لاپتا ہوئے ، جبکہ 2015 کے دوران 179 بچے ، 138 خواتین اور 126 مرد لاپتا ہوئے ۔
منی پور سے 2017 میں 97 بچوں ، 131 خواتین اور 109 مرد لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے جبکہ 2016 کے دوران 186 بچے ، 154 خواتین اور 154 مرد لاپتہ ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ، 2015 میں 70 بچے ، 46 خواتین اور 52 مرد لاپتا ہوئے۔
مقبوضہ کشمیر میں نہ تو یوم اطفال منایا گیا اور نہ ہی یوم صحافت
سکم میں ، 2017 کے دوران 88 بچے ، 225 خواتین اور 156 مرد لاپتا ہوئے۔ 2016 میں ریاست میں 150 بچے ، 66 خواتین اور 37 مرد لاپتہ تھے ، جبکہ 2015 کے دوران 119 بچے ، 77 خواتین اور 56 مرد شامل تھے۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اروناچل پردیش کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے وزیر مملکت نے بتایاکہ 2017 میں 74 بچے ، 112 خواتین اور آٹھ مرد لاپتہ ہوئے تھے ، جبکہ 2016 میں 61 بچے ، 34 خواتین اور 13 مرد تھے۔ 2015 کے دوران ، 105 بچے ، 32 خواتین اور 18 مرد لاپتہ تھے
لاہورآنے والی تین پروازوں کا رُخ اسلام آباد کی جانب کیوں موڑا گیا،وجہ سامنے آگئی
ناگالینڈ میں ، 2017 کے دوران 103 بچے ، 40 خواتین اور 22 مرد لاپتہ ہوئے تھے۔ 2016 کے دوران ریاست سے کل 77 بچے ، 20 خواتین اور 19 مرد لاپتا ہوئے تھے ، جبکہ 2015 میں 34 بچے ، 17 خواتین اور 11 مرد شامل تھے۔
2017 میں میزورم سے صرف ایک بچہ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔2017 میں ریاست سے کوئی لاپتہ شخص نہیں بتایا گیا تھا ۔جبکہ 2015 میں ریاست میں تین بچے ، ایک عورت اور پانچ مرد لاپتہ ہوئے تھے۔
جسے اللہ رکھےاسے کون چکھے!2 سالہ بچی 4 دن بعد کنوئیں سے زندہ مل گئی
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق علیحدہ اعدادوشمار میں ، وزیر نے ان آٹھ شمال مشرقی ریاستوں سے پائے جانے والے گمشدہ بچوں کی تفصیلات بتائیں۔ 2015-17 کے دوران مجموعی طور پر5130بچوں کا سراغ لگایا گیا تھا۔
ان میں سے3376بچے آسام سے ، 472 تریپورہ سے ، 377 میگھالیہ سے ، 277 منی پور سے ، 269 سکم سے ، 192 ناگالینڈ سے ، 163 اروناچل پردیش کے اور چار میزورم سے تھے۔
یاد رہےکہ اس رپورٹ میں سال 2018 اور 2019 کی تفصیلات ابھی دستیاب نہیں ہیں۔
-

سونے کی قیمت گر گئی
سونے کی قیمت گر گئی
تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر350 روپے کمی کے بعد 85 ہزار 850 روپے ہو گئی جب کہ دس گرام سونےکی قیمت 300 روپے کمی سے 73 ہزار 603روپے ہے۔سونے کی قیمت میں کی ایک وجہ عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت میں گراوٹ ہے۔
صرافہ بازار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر 7 ڈالر کم ہوکر 1469 ڈالر فی اونس ہے۔
-
مقبوضہ کشمیر:دوحریت پسندوں کی جائیداد ضبط ،پہلے بھی کئی کشمیری زد میں آچکے ہیں
بانڈی پورہ:مقبوضہ جموں کشمیر میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے حریت پسندوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھتے ہوئے دو حریت رہنماؤںکی جائیداد ضبط کرلی۔ضلع بانڈی پورہ میں بدھ کوشام دیر گئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کئے گئے دو حریت پسندوں کی جائیداد کو ضبط کرلیا۔
مقبوضہ کشمیر میں نہ تو یوم اطفال منایا گیا اور نہ ہی یوم صحافت
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ای ڈی نے بانڈی پورہ کے اجس میں گرفتار شدہ حریت پسند قائد طالب حسین لالی کی جائیداد کو ضبط کیا۔طالب حسین لالی کو 2012 میں ایک کاروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔اسی طرح کی ایک اور کاروائی کے دوران ای ڈی نے بانڈی پورہ کے پاپچھن علاقے میں حریت پسند لیڈرمحمد شفیع شاہ المعروف ڈاکٹر کی جائیداد کو بھی ضبط کیا۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ڈاکٹر کو دوہزار گیارہ میں گرفتار کیا تھا اور تب سے وہ تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
لاہورآنے والی تین پروازوں کا رُخ اسلام آباد کی جانب کیوں موڑا گیا،وجہ سامنے آگئی
ذرائع کےمطابق اسکے علاوہ بھی بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کی جائیداد املاک پرقبضے کی اطلاعات ہیں، حال ہی میں دودن قبل حریت لیڈر سید صلاح الدین سمیت کئی دوسرے کشمیری رہنماوں کو ان کی جائیدادوں سے محروم کردیا گیاہے
مقبوضہ کشمیر:ہندوتوا نظریے کا نفاذ شروع ،سڑکوں اورمحکموں کے ہندوانہ نام رکھ دیئے…
-
مقبوضہ کشمیر میں نہ تو یوم اطفال منایا گیا اور نہ ہی یوم صحافت
جموں:یوم اطفال اور یوم صحافت کے حوالے سے جہاں عالمی سطح پر مختلف تقاریب اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا تاہم مقبوضہ کشمیر میں ان دونوں خاص دنوں پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔دنیا بھر میں مختلف تاریخوں پر مخصوص دنوں کے حوالے سے تقریبات منائی جاتی ہیں وہیں ان مواقع پر زندگی کے ہر گوشے سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق اور ان کی پاسداری کے لئے عام لوگوں تک پیغامات بھی پہنچائے جاتے ہیں۔لیکن گزشتہ ہفتے یوم اطفال اور یوم صحافت کے حوالے سے جہاں عالمی سطح پر مختلف تقاریب اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا لیکن مقبوضہ کشمیر میں ان دونوں خاص دنوں پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق رواں ماہ 14نومبر کو عالمی سطح پر یوم اطفال منایا گیا اور حقوق اطفال سے متعلق مختلف پروگراموں، تقاریب، سیمیناروں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ لیکن جموں و کشمیر میں یوم اطفال پر نہ تو کوئی تقریب ہی انجام دی گئی اور نہ ہی کسی پروگرام کا اہتمام ہی کیا گیا۔
نامساعد حالات کے سبب عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بچے بھی بہت زیادہ متاثر ہو چکے ہیں۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بچوں کی تعلیم کے علاوہ ان کے کھیل کود کی سرگرمیوں پر بھی برا اثر پڑا ہے جبکہ کرفیو، بندشوں، ہڑتال اور مار دھاڑ کے واقعات رونما ہونے سے یہاں بچوں کے اذہان پر بھی منفی اثرات مرتب ہو چکے ہیں۔وہیں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر مالی مشکلات سے دوچار کنبوں میں زیر پرورش بچے اپنے والدین کو کے ساتھ ہاتھ بٹانے کے لئے مختلف کاموں میں بھی لگ گئے ہیں جس کے نتیجے میں کشمیر میں بچوں کی مزدوری کا رجحان کافی حد تک بڑھ چکا ہے اور ان حالات کو ملحوظ رکھتے ہوئے یوم اطفال منانے کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔
16نومبر کو یوم صحافت کے حوالے سے بھی یہاں پر کوئی خاص تقریب منعقد نہیں کی گئی۔ اگر چہ اس دن گرمائی دارلحکومت سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی مختلف پروگراموں اور تقاریب کا اہتمام ہوتا تھا اور صحافت میں نمایاں اور بہترین کارکردگی انجام دینے والے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں انعامات اور اسناد سے نوازا جاتا تھا لیکن جموں و کشمیر یونین ٹریٹری بننے کے بعد پہلی بار اس طرح کی کسی بھی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا جو لمحہ فکریہ ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ان خاص دنوں کو منانے کا مقصد لوگوں میں بیداری پیدا کرکے اپنی ذمہ داری کا احساس و ادارک کرانا ہوتا ہے وہیں ان مواقع پر حوصلے کے طور پر انعام و اکرام سے نوازنے سے مختلف شعبہ جات میں لوگ مزید نمایاں کام انجام دینے کی فکر اور تگ و دو میں رہتے ہیں۔
-
داعش اپنی مالیاتی حکمت عملی کیسے تبدیل کر سکتی ہے ، اہم رپورٹ
داعش اپنی مالیاتی حکمت عملی کیسے تبدیل کر سکتی ہے ، اہم رپورٹ
تفصیلات کے مطابق ایک سینیر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ ‘داعش’ شام اور عراق میں اپنے مرکزی مالیاتی نظام کو دوسرے علاقوں میں تقسیم کرسکتی ہے۔
امریکی عہدیدار کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گذشتہ ماہ امریکی اسپیشل فورسز نے شمال مشرقی شام میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی اور اس کے کئی ساتھیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
امریکی عہدیدار مارشل بیلنگسلی نے ایک بیان میں کہا کہ ‘داعش’ اپنی مالی حکمت عملی تبدیل کرسکتی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ داعش عراق اور شام پرمشتمل اپنی مرکزی مالیاتی نظم کو مختلف علاقوں میں تقسیم کردے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے انسداد دہشت گردی اور مالی معانت کے اسسٹنٹ سیکرٹری نے کہا کہ ‘داعش’ کے پاس اب بھی لاکھوں ڈالر تک رسائی ہے۔
آئی ایس آئی ایس یعنی داعش سے لڑنے پر توجہ مرکوز کرنے والے لکسمبرگ میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ‘داعش’ مالی پالیسی البغدادی کی ہلاکت کے بعد مرکزی نظام کے بجائے مختلف علاقوں سے کنٹرول کی جائے گی۔