Baaghi TV

Author: +9251

  • وفاقی وزیر نے حج سبسڈی دینے یا نہ دینےبارے کیا بتا دیا

    وفاقی وزیر نے حج سبسڈی دینے یا نہ دینےبارے کیا بتا دیا

    تفصیلات کے مطابق :وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حاجیوں کو سبسڈی دینے کا تو جواز نہیں بنتا، اس کے بجائے انہیں پیسے واپس کر دیتے ہیں۔

    ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال وزیراعظم عمران خان کے کہنے پرسعودی ولی عہد نے پاکستانی حاجیوں کے کوٹے میں اضافہ کیا تھا۔
    انہوں نے کہا کہ ہم سعودی حکومت سے یہ مطالبہ کریں گے اگلی مرتبہ میناء اور مزدلفہ میں حاجیوں کو مزید سہولیات دی جائیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حجاج خاص طور پر خواتین کے لیے سفری تربیت کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ورکشاپ کا مقصد گزشتہ حج کے حوالے سے ہم نے کہاں غلطیاں کی اس کو بہتر بنانا ہے، ہمارا فرض ہے کہ بطور حکومت حجاج کی بہتر خدمت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اگرحاجیوں کا ائیرلائن یا میری وزارت کے ساتھ کوئی مسئلہ ہو تو میں بطور وزیر ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

  • مہنگائی سے بے حال عوام پر بجلی بم گرادیا گیا

    مہنگائی سے بے حال عوام پر بجلی بم گرادیا گیا

    مہنگائی سے بے حال عوام پر بجلی بم گرادیا گیا

    نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دسمبرکے بجلی بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں جب کہ لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

    اس سے پہلے بجلی مہنگی پر قصور کی تحصیل چونیاں میں پاکستان کسان اتحاد کی ضلعی قیادت نے پرانی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں آفس کے باہر احتجاج کیا جس میں سینکڑوں کسانوں نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر جلا دیا کسانوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکس نا ختم کیا تو ہم اسلام آباد جا کر احتجاجی دھرنا دیں گے جس کی قیادت پاکستان کسان اتحاد ضلعی صدر اورنگزیب بیگو کرینگے

  • سپن باؤلنگ کوچ کے میدان میں سعید اجمل بھی کود پڑے

    سپن باؤلنگ کوچ کے میدان میں سعید اجمل بھی کود پڑے

    ایک اور مایہ ناز سابق سپنر کی باؤلنگ کوچ کے لیے درخواست ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپن بولنگ کوچ کےلیے اشتہار دے کر درخواستیں طلب کی تھیں جس کے بعد سعید اجمل نے قومی ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے اس عہدے کےلیے درخواست جمع کرادی ہے۔

    سابق اسپنر سعید اجمل نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں درخواست جمع کروائی جس میں کہا گیا ہےکہ اسپن بولنگ کوچ کے عہدے کیلئے تمام شقوں پر پورا اترتا ہوں اور پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرکے نوجوان بولرز کی مدد کرنا خواہش ہے۔
    واضح رہے کہ سپن باؤلنگ کوچ کے لیے مشتاق احمد نے بھی درخواست دے رکھی ہے، اب دوسرے مایہ ناز سپنر سعید اجمل بھی اس صف میں شامل ہو چکے ہیں.مشتاق احمد کو مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے.

  • ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

    ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

    ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

    باغی ٹی وی :آج شام سے مغربی ہواوں کا ایک نیا لیکن طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا جو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور چند دن تک ملک میں موجود رہے گا جسکے نتیجے میں وقفے وقفے سے اسکے زیر اثر پاکستان کے شمالی ، وسطی ، مغربی اور جنوبی علاقوں میں بارش ہو گی

    بارشوں کا دورانیہ 20 نومبر رات تا 24 نومبر صبح

    #خیبرپختونخواہ
    مالاکنڈ، چترال، دیر، کالام، سوات، مالم جبہ اور فاٹا کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان اور دیگر میدانی علاقوں پشاور،مردان ، چارسدہ ، صوابی ، غورغشتی، ہری پور، ایبٹ آباد ، ہزارہ ، گلیات، بنوں ، کوہاٹ ، ٹانک ، وزیرستان میں کہیں کہیں بارش /ژالہ باری متوقع ہے؛
    ہزارہ ڈویژن میں گلیات ، بابو سر ٹاپ ، ناران، کاغان کے پہاڑوں پر شدید برفباری ہونےکا امکان ہے.

    #پنجاب

    پنجاب کے شمالی اور بالائی علاقوں ملکہ کوہسار مری، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک ، جہلم ، چکوال ، کلر کہار ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور جبکہ جنوبی پنجاب میں ملتان ، جھنگ ،بھکر ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ ، فورٹ منرو، تونسہ، لیہ ، راجن پور ، رحیم یار خان میں مختلف مقامات پر بارش متوقع ہے۔

    #ملکہ_کوہسار #مری میں اس دوران ہلکی #برفباری ہو سکتی ہے ۔۔( امکانات % 65 فیصد )
    جبکہ #گلیات میں 90 ٪ امکانات… انشاءاللہ

    #کشمیر
    کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری ہوگی جسکے باعث میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    #سندھ

    کشمور ، شکارپور ، سکھر ، نوابشاہ ، دادو ، میرپور خاص اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود رہے گا۔

    #بلوچستان
    صوبہ کے مغربی، وسطی اور شمال مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور کوئٹہ، خضدار ، نوشکی، لسبیلہ ،لورالائی، کوہلو ، زیارت ، میختر ، پنجگور ، آواران ،گوادر ، جیوانی اور پسنی سمیت ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔
    موسلادھار بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ۔
    بلوچستان میں #کوئٹہ، #زیارت ، #چمن سمیت تمام بلند پہاڑوں پراچھی برفباری کا امکان اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 6 سے 8 درجے کم رہیں گے ۔

    #گلگت_بلتستان
    گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں 20 نومبر سے 30 نومبر کے دوران ، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، سوست، دیوسائی ،خنجراب کے پہاڑوں پر اکثر مقامات پر برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں اچھی بارشوں کا امکان ہے.

    20 نومبر سے 27 نومبر کے دوران خطہ #پوٹوھار اور شمالی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی اور دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے جبکہ رات کے درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کا امکان

    #سموگ سے متاثرہ علاقوں میں بارش ہونے کے باعث صورتحال عارضی طور پر بہتر ہو سکتی ہے اور اگلے چند دن سندھ کے میدانی علاقوں سمیت جنوبی و شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافہ متوقع ہے ۔
    اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ خیر کی بارش ہو اور ہم سب کو اپنی امان میں رکھے ۔
    —————————————————————-
    ( یہ پیشگوئی انتہائی احتیاط اور موسمی تبدیلیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے جس میں تبدیلی کے امکانات ہر وقت موجود رہتے ہیں کیونکہ ہم موسم کو کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں اور وہی ہوتا ہے جو اللہ کے حکم سے ہوتا ہے ہم صرف اپنے محدود علم کے مطابق پیشگوئی کر سکتے ہیں)

  • شام میں ترکی کی کاروائی ، ہلاکتیں

    شام میں ترکی کی کاروائی ،ہلاکتیں

    شام میں عین العرب کے دیہی علاقے "کوبانی” میں ایک گاڑی پر ترکی کے فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم دو شہری ہلاک ہو گئے۔ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر مصطفی بالی نے یہ دعوی کیا ہے .

    اس سے قبل ایس ڈی ایف نے تصدیق کی تھی کہ فائر بندی کے اعلان کے بعد سے ترکی کی فورسز اور اس کے زیر انتظام شامی گروپ 60 دیہات پر قبضہ کر چکے ہیں۔ ایس ڈی ایف کے سرکاری ترجمان کینو کبرئیل کرُد میڈیا کو بتا چکے ہیں کہ ترکی کی فورسز اور اس کے ہمنوا عناصر ابھی تک تل تمر شہر کے اطراف دیہات پر شدید حملے کر رہے ہیں اور انہوں نے کسی لمحے بھی فائر بندی کے سمجھوتے کی پاسداری نہیں کی۔
    واضح رہے کہ ترکی شمالی شام میں کرد علیحدگی پسندوں کے صفائے کے لیے کاروائی کر رہا ہے، جس کی وجہ سے اس پر یورپ ، امریکا ، اور خطے کے دیگر ممالک کیطرف سے اس کی مخالفت کی گئ ہے.

  • لاہورآنے والی تین پروازوں کا رُخ اسلام آباد کی جانب کیوں موڑا گیا،وجہ سامنے آگئی

    لاہور:لاہورآنے والی تین پروازوں کا رُخ اسلام آباد کی جانب کیوں موڑا گیا،وجہ سامنے آگئی ، اطلاعات کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مسافرطیاروں کو لاہور اترنے کی اجازت نہیں دی گئی ، اس سے قبل بھی کئی ایسے مواقع آچکے ہیں، دوسری طرف محکمہ ماحولیات کے اقدامات دعوؤں اور وعدوں تک محدود، باغوں کا شہر لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، ائیر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کرگیا۔

    جسے اللہ رکھےاسے کون چکھے!2 سالہ بچی 4 دن بعد کنوئیں سے زندہ مل گئی

    باغوں کے شہر لاہور کو سموگ اورفوگ نےاپنی لپیٹ میں لے لیا، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،فیکٹریوں اوربھٹوں کے خلاف کارروائیوں کے باوجود لاہور کو ریڈ زون سے نکالا نہ جا سکا، لاہور کا اوسطاً ائیر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کر گیا، شہر میں فضائی آلودگی کی وجہ سے سانس لینا بھی دشوار ہوگیا، ایچی سن کالج میں چھٹی دیدی گئی۔

    سرمایہ کاری ملک میں واپس آ رہی ہے، ماہرمعاشیات ڈاکٹرسلمان شاہ

    مال روڈ کے اطراف ایئرکوالٹی انڈیکس 818، شادمان گلبرگ میں 712، خدابخش کالونی میں 524 اور گڑھی شاہو میں 471 ریکارڈ کیا گیا۔سموگ کے باعث لاہور رنگ روڈ کو بند کرد یا گیا، لاہور آنے والی تین پروازوں کا رُخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا، رات اور صبح کے اوقات میں حدنگاہ میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیاں کیوں گرفتارکرلی گئیں‌،اہم وجہ سے سرشرم سے جھک گئے

  • دونمبری نہیں چلے گی ، ناقص میٹریل پرکتابیں شائع کرنیوالے پبلشرزکوبلیک لسٹ کرنیکا فیصلہ

    لاہور:دونمبری نہیں چلے گی ، ناقص میٹریل پرکتابیں شائع کرنیوالے پبلشرزکوبلیک لسٹ کرنیکا فیصلہ اطلاعات کے مطابق پنجاب کریکولم ایند ٹیکسٹ بُک بورڈ میں پبلشرز کیساتھ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ناقص میٹریل پر کتابیں شائع کرنےوالے پبلشرز کو جرمانے اور بلیک لسٹ کردیا جائے

    جسے اللہ رکھےاسے کون چکھے!2 سالہ بچی 4 دن بعد کنوئیں سے زندہ مل گئی

    ٹیکسٹ بک بورڈ گلبرگ میں ہونیوالے اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر محمد اختر نے تعلیمی سال 2020-21ء کی درسی کتب کی پرنٹنگ پر تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں غلام محی الدین، عثمان بشیر چیمہ، فیصل منظور، محمد اختر بٹ سمیت دیگر پبلشرز نے شرکت کی, ایم ڈی بورڈ محمد اختر کا کہنا تھاکہ درسی کتابوں کی پرنٹنگ کے حوالے سے معیار میں کمی کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    کامیاب سفارتکاری جاری !پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب

    ٹیکسٹ بک بورڈ گلبرگ کے ایم ڈی بورڈ نے پبلشرز کو کہا کہ کتابوں میں ناقص میٹریل اور معیار میں کمی کرنیوالوں کو جرمانے ہوں گے، ناقص کوالٹی پر جرمانے کے بعد بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا۔ایم ڈی بورڈ محمد اختر کا کہنا تھا کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ خانوں کے سرپرائز وزٹ کریں گی اور چھاپوں میں کاغذ اور سیاہی وغیرہ کو چیک کریں گی۔

    سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیاں کیوں گرفتارکرلی گئیں‌،اہم وجہ سے سرشرم سے جھک گئے

  • مسجد حرام میں تیسری سعودی توسیع کا کام کہاں تک پہنچا

    مسجد حرام میں تیسری سعودی توسیع کا کام کہاں تک پہنچا

    باغی ٹی وی : مسجد حرام میں تیسری سعودی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں مطاف کے صحن، راہ داریوں اور جنوبی سمت واقع "المکبریہ” (اذان دینے کی جگہ) کی قوس دار محرابوں کا کام آئندہ رمضان سیزن سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ یہ بات مکہ مکرمہ صوبے کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان کے بدھ کے روز توسیعی کام کے معائنے کے موقع پر سامنے آئی۔

    حالیہ توسیع کے سلسلے میں اس وقت جاری بابِ اسماعیل کا تعمیراتی کام رواں سال حج سیزن سے پہلے اختتام پذیر ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ بابِ عمرہ کا کام رمضان مبارک سے قبل پورا کر لیا جائے گا۔ مطاف کے صحن میں 38 میں سے 14 قوس دار محرابوں کا کام پورا ہو چکا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے تیسری توسیع کے منصوبوں میں 5 ہزار کے قریب محنت کش کام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ مذکورہ تیسری توسیع کے مکمل ہونے کے بعد مزید 18.5 لاکھ نمازیوں کی گنجائش پیدا ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ اس توسیع میں 680 برقی زینے، 168 دروازے، بجلی کے 7 پاور اسٹیشن اور 3 ٹرانسپورٹ اسٹیشن شامل ہیں۔ ان اسٹیشنوں کے ذریعے ایک گھنٹے میں 3 لاکھ افراد کو منتقل کیا جا سکے گا۔

    مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے خانہ کعبہ کی معمول کی دیکھ بھال کا کام مکمل کر لیا گیا۔ اس کی ہدایت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔

    اس سے پہلے دیکھ بھال کے کام میں بیت اللہ کی دیواروں کے بعض حصوں میں کناروں اور پتھروں کی درستی اور دیوار میں موجود باریک دراڑوں کی بھرائی شامل ہے۔ ان تمام کاموں میں بہترین معیار کا مخصوص مواد استعمال کیا جاتا ہے۔

  • لاہور کے مکینیکل انجینئرکا انوکھا کارنامہ،بجلی نہ گیس،چولہا پھرجلے

    لاہور:پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں‌ہے،اللہ تعالیٰ‌نے بہت سی نعمتوں کے ساتھ بہت زیادہ صلاحیتوں اورذہنی طاقتوں سے بھی نوازا ہے، اطلاعات کے مطابق لاہور کے مکینیکل انجینئر نے ایک ایسا چولہا بنا ڈالا جس کو جلانے کیلئے نہ تو گیس کی ضرورت پڑتی ہے اورنہ ہی بجلی کی بلکہ اس انوکھے چولہے کو جلانے کیلئے لکڑی کے برادے، سوکھی سبزیوں اورگھاس پھوس سے تیار کردہ بائیو پلیٹس استعمال کی جاتی ہیں۔

    سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیاں کیوں گرفتارکرلی گئیں‌،اہم وجہ سے سرشرم سے جھک گئے

    ذرائع کے مطابق لاہورکے علاقہ داروغہ والا سے تعلق رکھنے والے مکینکل انجینئر محمد نعیم نے گیس کے بغیر جلنے والا چولہا تیار کیا ہے، ہیپی بائیو ماس سٹوو کے نام سے بنائے جانے والے اس چولہے کو بائیو پلیٹس سے جلایا جاتا ہے جبکہ یہ بائیو پلیٹس جہاں ماحول دوست ہیں وہیں ان کی قیمت بھی عام آدمی کی پہنچ میں ہے۔

    کامیاب سفارتکاری جاری !پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب

    محمد نعیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی سال اپنی اس تخلیق پر صرف کیے ہیں اور آج وہ کامیاب بھی ہو چکے ہیں، ہیپی بائیو ماس سٹوو مختلف سائز میں دستیاب ہیں جن میں گھریلو استعمال کے چولہوں کے ساتھ ساتھ دیگیں پکانے والے چولہے بھی شامل ہیں

    جسے اللہ رکھےاسے کون چکھے!2 سالہ بچی 4 دن بعد کنوئیں سے زندہ مل گئی

    محمد نعیم کا کہنا ہے کہ اس نے یہ ایجاد اپنی مدد آپ کے تحت کی ہے، اس میں حکومت کی جانب سے انہیں کوئی مدد فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی وہ حکومت کی مدد کے طلبگار ہیں۔

  • یمن کے حوثیوں نے طیارہ مار گرایا یا نہیں ؟

    یمن کے حوثیوں نے طیارہ مار گرایا یا نہیں ؟

    یمن کے حوثیوں نے طیارہ مار گرایا یا نہیں ؟

    یمن میں حوثی باغیوں نے عرب اتحاد کے ایف15 طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا تھا جس کی وضاحت کرتے ہوئے عرب عسکری اتحاد کےترجمان کرنل ترکی المالکی نے تردید کی ہے.

    کرنل ترکی المالکی نے بدھ کے روزان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حوثی ملیشیا نے عرب اتحاد کا ایک ‘ایف 15’ جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

    المالکی نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج یکم جولائی 2018ء کو ایک طیارے کو مار گرانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ حوثی باغی ایک پرانی فوٹیج کو دوبارہ پیش کرکے جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کررہے ہیں۔

    دوسری طرف اتحاد نے بدھ کے روز جنوبی کوریا کے بحری جہاز کی یمن میں باب المندب سے اغواء کے بعد جہاز کو بازیاب کرانے اور اسے اس کی مالک کمپنی کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔