Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کمی ہوئی ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر آج 155.40 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.45 روپے میں دستیاب تھا۔

    اسی طرح اوپن مارکیٹ میں آج 155.40 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی تھی اور یہ 155.40 روپے میں فروخت ہوا تھا۔
    رواں سال جون سے لے کر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 60 پیسے کمی ہوچکی ہے۔

    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز مندی کے رجحان سے ہوا ہے۔

    جمعرات کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 36 سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 32 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے بعد گزشتہ روز شدید مندی رہی۔ کاروبار کا اختتام 526 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

    سٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔

  • گفتگو کے ذرائع اور قومی زبان ،تحریر غزالہ صدیقی و فاطمہ قمر

    گفتگو کے ذرائع اور قومی زبان
    غزالہ صدیقی .اشتراک: فاطمہ قمر، صدر شعبہ خواتین، پاکستان قومی زبان تحریک

    حقیقت یہ ہے کہ اپنی مادری زبان میں بات کرنا اور نہ جاننے والوں کو مرعوب کرنا یا خود اپنی زبان میں فخر سے بات کرنا جدید دنیا کے لوگوں کا مہذب رویہ سمجها جانے لگا ہے – مہذب اس طرح کہ دوسرے کی بولی مختلف بهی ہو تو اسے احترام سے سنا جاتا ہے، یہ ایک عالمی مہذب رویہ ہے –
    بولی زبان سے بولے الفاظ بهی ہوتے ہیں اور زبان کے ماہرین نے گفتگو کے دوسرے ذرائع بهی بولی میں شامل رکهیں پیں جیسے جسمانی اشاروں کی زبان ، مسکراہٹ / آنسوؤں یا جذبات کی زبان ، چهونے سے محسوس کی جانے والی ، صوتی تاثر کے اتار چڑهائو ، مدہم اور بلند آہنگ صوتی تاثرات ، حروف یا الفاظ پر زور دینا ، آنکهوں کے زاوئیے اور ان کے بصری تاثرات وغیرہ —-
    یہ سب گفتگو میں استعمال کی جانے والی بولیاں ہیں
    عالمی سطح پر بین الاقوامی لوگوں کا آپس میں ربط عام بات ہے – پاکستان میں تو غیر ملکوں کی اکثریت نہیں مگر دنیا کے بیشتر ممالک میں یہ عام بات ہے –
    تو جب ایسے ملکوں میں ایک دوسرے کی زبان نہ آتی ہو تو ہوتا یہ ہے کہ سب اپنی مادری زبان بهی بول رہے ہوتے ہیں اور رابطے کی وہ سب بولیاں بهی جن کا میں نے ذکر کیا ہے – یوں بات چیت کی اور سمجهی جاتی ہے ، دوستیاں اور کاروبار زندگی سب اسی طرح چل رہے ہوتے ہیں – کسی کو بهی یہ خیال نہیں آتا کہ انگریزی بولنے والا بڑا قابل ہے ، چینی جاپانی لہجوں پر ہنسی آسکتی ہے ، اردو ، گجراتی پنجابی بولنے والے یا افریقی ممالک کی زبان بولنے والے کوئ عجیب شے ہیں – سب اپنی زبان بولتے ہئں ، انہیں سنا اور سمجها جاتا ہے اور اپنی زبان میں جواب دیا جارہا ہوتا ہے – عام رویہ ہے کہ اس فرق کو قبول کیا جاتا اور شخصی آزادی مانا جاتا یے ، اس کا احترام کیا جاتا ہے – یہاں سائوتهه افریقہ میں انگریزی عام بول چال کی زبان ہے مگر باقی زبانیں بهی اسی طرح فعال ہیں –
    اب بین القومیت بود و باش کے ماحول میں ، انگریزی یا کسی اور ایک زبان کی اجارہ داری فرسودہ خیالی ہو چکی ہے – ہمارے ہاں اسی فرسودہ خیالی کو گلے لگا کے رکها ہوا ہے – دنیا متحرک اور ہم پاکستان میں ا نگریزی کی برف تلے منجمد محسوس ہوتے ہیں – دنیا بهر میں کوئ بهی بیرونی زبان بولنا مہذب اور قابل فخر رویہ نہیں سمجها جاتا ہم ان پڑهه نہیں مگر زبان کے معاملے میں رویہ ایسا ہی ہے۔

  • مجھے کیوں نکالا؟ تحریر غلام زادہ نعمان صابری

    مجھے کیوں نکالا؟ تحریر غلام زادہ نعمان صابری
    "ایئر ایمبولینس میں بیٹھتے ہی طبیعت سنبھلنی شروع ہو گئی ہے، پلیٹلیٹس کی کمی کا کہیں دور دور تک تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، شوگرکا تو یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے کبھی تھی ہی نہیں، معلوم نہیں آپ نے کیا جادو کیا ہے”، نواز شریف نے ایئر ایمبولینس میں بیٹھتے ہوئے شہباز شریف سے کہا۔
    شہباز شریف نے کہا بھائی جان یہ جادو میں نے نہیں کیا بلکہ میں تو آپ کے پروں کے نیچے چھپ کر جا رہا ہوں ،یہ مہربانی سیف الرحمن کی ہے جو قطر میں آپ کے کاروبار کو سنبھالے ہوئے ہے اور جس نے آپ کو حیات جاودانی کے قطرے پلانے کے لئے قطری شہزادے کی ایئر ایمبولینس بھیجی ہے اور جو آپ کو لے کر پاکستان سے بہت دور جا رہی ہے، اب لگتا ہے ہمیں پاکستان کی آب و ہوا راس نہیں آ رہی، اب دیکھیں ناں آپ کی حالت کتنی پتلی تھی عوام میں یہ تاثر پایا جا رہا تھا کہ بڑے میاں صاحب اب گئے کہ اب گئے۔۔۔۔۔۔۔وہ تو” گئے”کو کسی اور خیال سے کہہ رہے تھے لیکن میری ذہانت کی مجھے داد دیجیے بھائی جان کیونکہ میں نے اس” گئے”کے اندر سے جو” گئے” نکالا ہے وہ یہی "گئے”ہے جس پر ہم دونوں بھائی بیٹھ کر زندہ سلامت جا رہے ہیں۔
    اورہاں بھائی جان نکالا سے میری مراد وہ نہیں ہے جو آپ کہتے ہیں "مجھے کیوں نکالا”. اب کبھی بھول کر بھی یہ فقرہ منہ سے نہ نکالنا کیونکہ اس فقرے نے ہمیں فقیر کر دیا ہے۔دوسرا یہ کہ اگر آپ اس فقرے کو دہرائیں گے تو سارا الزام مجھ پر آئے گا کیونکہ اماں جی کے پر زور اصرار پر میں آپ کو پاکستان سے نکال کر لے جا رہا ہوں اور میں نے خود کی بھی آپ کے لیے قربانی دے دی ہے کیونکہ آپ کے بغیر میرا بھی دل پاکستان سے اٹھ گیا ہے۔
    دونوں طرف سے بھرپور مسکراہٹ کا تبادلہ ہوا اور نواز شریف نے اظہار ہمدردی کے طور خود کو پر سکون محسوس کرتے ہوئے آصف علی زرداری کی حمایت میں لب کشائی فرمائی کہ اب اس بیچارے کا کیا بنے گا؟
    شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے بھائی جان سے فرمایا کہ بھائی جان فکر نہ کریں آپ جیسے نواز شریف کے سو دماغ مل کر آصف علی زرداری کا ایک دماغ بنتا ہے یہ اسی کا خاصہ ہے کہ اس نے اب تک بھٹو کو زندہ رکھا ہوا ہے وہ خود زرداری ہوکر بھی بھٹو ہے۔
    بھائی جان بس کچھ ہی دنوں بعد وہ بھی کسی ایئر ایمبولینس میں ہمارے پیچھے پیچھے آنے والا ہے بس اب احتیاط کیجیے گا کسی اور میثاق جمہوریت کے بارے میں!
    بالکل آپ ہی کی طرح آصف علی زرداری کی بیماریاں بھی نئی کونپلوں کی طرح پھوٹنی شروع ہو گئی ہیں اور آہستہ آہستہ پتے نکلیں گے اور تشخیص سامنے آتی جائے گی اور پھر ایک روز ائیر ایمبولینس پاکستان کے کسی ایئر پورٹ پر کھڑی ہو گی اور یوں آصف علی زرداری بھی علاج کے بہانے پاکستان کو خیر باد کہہ دیں گے۔
    بھائی جان جب آپ کی آصف علی زرداری سے ملاقات ہو تو ایک شعر آپ کو سناتا ہوں یہ آپ ان کے سامنے ضرور پڑھ دینا ہوسکتا ہے آپ کی زبان سے یہ شعر سن کر ان کی طبیعت کچھ افاقہ محسوس کرے، اگر دو لفظوں سے کسی کا بھلا ہو جائے تو کیا مضائقہ ہے:

    آ عندلیب مل کر کریں آہ و زاریاں
    تو پکار ہائے گل میں چلاؤں ہائے دل

    نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا شعر تو تم نے بہت اچھا سنایا ہے، اگر یہ شعر تم خود آصف علی زرداری کو سنا دو تو ٹھیک نہیں ہے؟
    بالکل ٹھیک ہے میں یہ شعر آصف علی زرداری کو سنا سکتا ہوں لیکن میں اس سے کچھ شرمندہ ہوں، شہباز شریف نے کہا۔
    نواز شریف نے پوچھاکہ کیا شرمندگی ہے، شہباز شریف نے یاد دلایا کہ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ میں نے انتخابات کے دوران آصف علی زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹی ہوئی قومی دولت نکالنی تھی مگر میں ایسا نہ کر سکا، الٹا عمران خان نے ہمارا پیٹ پھاڑ کر لوٹی ہوئی قومی دولت نکال لی سیانے ٹھیک ہی کہہ گئے ہیں کہ کسی کا برا نہیں سوچنا چاہیے اور نہ کسی کے لیے کنواں کھودنا چاہیے دیکھا آپ نے ہم نے آصف علی زرداری کے لیے برا سوچا اور اس کے راستے میں کنواں بھی کھودا اور ہم خود ہی اس کنویں میں گر گئے۔
    مجھے لگتا ہے کہ ہم گھاٹے کا سودا کر آئے ہیں لگتا ہے آصف علی زرداری اس معاملے میں ہمیں مات دے جائے گا کیونکہ وہ بہت شاطر آدمی ضرور کوئی ایسی چال چلے گا جس سے سانپ بھی مر جاۓ گا اور لاٹھی بھی بچ جائے گی۔
    بھائی جان آپ کو یاد ہوگا کہ آپ نے بھی اسے بارہ سال جیل میں رکھا تھا مگر وہ پھر بھی دم کی طرح سیدھا نہیں ہوا تھا آخر آپ کو ہی ہار ماننا پڑی تھی۔
    نواز شریف نے کہا کہ لگتا ہے وہ سیدھا سرے محل جائے گا۔
    شہباز شریف نے کہا سرے محل جائے یا دبئی پیلس بس آپ نے اس شخص سے بچنا ہے کہیں پھر وہ آپ کو ورغلا کر کوئی نیا میثاق جمہوریت نہ کروا لے اب تو بچ گئے ہیں آئندہ بچنے کی امید نہیں ہے لہٰذا خود بھی سکون کی زندگی گزاریں اور مجھے بھی گزارنے دیں، آپ کی بیوی تو اللہ کو پیاری ہو گئی ہے میری تو چار زندہ ہیں۔
    اب دیکھیں ناں ائیر ایمبولینس میں بیٹھتے ہی آپ کی طبیعت سنبھل گئی ہے اندازہ کریں جب ولایت کی ولایتی آب و ہوا آپ کے بدن کو چھوئے گی تو کیا عالم ہوگا۔
    یہ بات سن کر نواز شریف کے دل ودماغ میں جو مناظر گھومے ان کے بارے میں وہ ہی بتا سکتے ہیں کوئی اور انہیں بیان کرنے سے قاصر ہے۔

  • ایران میں احتجاج خونی رنگ کر گیا

    ایران میں پچھلے جمعہ سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف ہونے والے احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں اب تک کم سے کم 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران انٹرنیشنل کی ویب سائٹ کے مطابق بدھ کے روز ایرانی انٹلی جنس فورسز نے گوشت کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کے ذریعے دارالحکومت تہران کے "سوشل انشورنس” اسپتال سے 36 مظاہرین کی لاشیں تدفین کے لیے منتقل کیں۔
    ذرائع کے مطابق سجاد کرج اور شہریار اور مدنی کرج اور البرز کرج کے اسپتالوں میں مرنے والوں کی تعداد 118 ہے۔

    مزید برآں وزارت انٹیلی جنس نے ہر کنبہ کو 40 ملین ایرانی تومان مقتولین کی میت وصول کرنے کے لیے ادا کرنے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے مرنے والوں کی تدفین کے معاملات میں بھی سختی برتی جا رہی ہے۔ جنازوں کے اعلان اور میڈیا سے بات کرنے پربھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

    ایران انٹرنیشنل کی ویب سائٹ کے مطابق بدھ کے روز ایرانی انٹلی جنس فورسز نے گوشت کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کے ذریعے دارالحکومت تہران کے "سوشل انشورنس” اسپتال سے 36 مظاہرین کی لاشیں تدفین کے لیے منتقل کیں۔ذرائع کے مطابق سجاد کرج اور شہریار اور مدنی کرج اور البرز کرج کے اسپتالوں میں مرنے والوں کی تعداد 118 ہے۔

    مزید برآں وزارت انٹیلی جنس نے ہر کنبہ کو 40 ملین ایرانی تومان مقتولین کی میت وصول کرنے کے لیے ادا کرنے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے مرنے والوں کی تدفین کے معاملات میں بھی سختی برتی جا رہی ہے۔ جنازوں کے اعلان اور میڈیا سے بات کرنے پربھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ایسی "معتبر اطلاعات” موصول ہوئی ہیں کہ ایران بھر میں سو سے زیادہ مظاہرین کو ہلاک کیا گیا ہے۔
    اطلاعات کے مطابق 21 شہروں میں کم از کم 106 مظاہرین مارے گئے۔ ایمنسٹی کے مطابق ایران میں حالیہ ایام میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی اصل تعداد سامنے نہیں آئی تاہم خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 200 تک ہوسکتی ہے۔
    واضح رہے کہ ایران میں پیٹرول کی قیمتوں سے شروع ہونے والا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے ، عوام ہفتے سے احتجاج کر رہیں، اب یہ احتجاج شدت اختیار کرتے ہوکئے ہلاکتوں تک پہنچ گیا ہے، عوام کے اند ر شد ت سے احساس پایا جاتا ہےکہ ملک میں‌مہنگائی ، بے روز گاری اور معیشت کی بری حالت ہے.

  • پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز کھیل کر کتنے رنز بنا سکی

    پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز کھیل کر کتنے رنز بنا سکی

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں ٹیسٹ سیریز شروع ہو گئی، گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم آسٹریلین باولرز کے سامنے پاکستان کا ٹاپ اور مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا۔ اسد شفیق ٹاپ سکورر رہے، گرین شرٹس کی پہلی اننگز 240 کے مجموعے پر اختتام پذیر ہو گئی.
    کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر آسٹریلین پچ پہلے آزمانے کا فیصلہ کیا، اوپنر شان مسعود اور اظہر علی میدان میں اترے تو آسٹریلین بلے بازوں کے سامنے دفاعی انداز اپنایا، شان نے 97 گیندوں پر صرف 27 رنز بنائے اور کمنز کی بال پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

    قومی ٹیم کی رنز مشین بابراعظم بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ جارح مزاج افتخار احمد صرف 7 رنز بنا سکے۔75 پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد صرف 19 رنز کے اضافے سے قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان نے اسد شفیق کے ساتھ مل کر کینگرو بولرز کے خلاف اچھی مزاحمت کی لیکن 37 کے انفرادی اسکور پر محمد رضوان تھرڈ امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہو گئے۔

    نئی گیند ملنے کے بعد مچل اسٹارک بولنگ کے لیے آئے اور پہلے ہی اوور میں یاسر شاہ کو 26 رنز پر کلین بولڈ کر دیا، اگلی ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    اگلے اوور میں پیٹ کمنز کی اندر آتی گیند پر اسد شفیق بھی کلین بولڈ ہو گئے، انہوں نے 134 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نسیم شاہ تھے جو 7 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور اس طرح پوری ٹیم 86 اعشاریہ 2 اوورز میں 240 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4، پیٹ کمنز نے 3 اور ہیزل وڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ناتھن لیون کے حصے میں ایک وکٹ آئی

  • چوراورکرپٹ وزیراعظم کوچھوڑکرعمران خان نے کارکنوں کی محنت پرپانی پھیردیا ،جاوید بدرپھٹ پڑے

    لاہور:ایک چوراورکرپٹ وزیراعظم کوچھوڑکرعمران خان نے کارکنوں کی محنت پرپانی پھیردیا ،جاوید بدرپھٹ پڑے اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اپنے وزیراعظم پر پھٹ پڑا،کرپشن کیس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایگزٹ فری کرنے کے خلاف پارٹی رہنما جاوید بدر نے وڈیو بیان جاری کردیا

    سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیاں کیوں گرفتارکرلی گئیں‌،اہم وجہ سے سرشرم سے جھک گئے

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے بدعنوانی پرسزایافتہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگرباہر بھیجنا تھا تو کرپشن کے خلاف جہدوجہد کیوں کی

    سرمایہ کاری ملک میں واپس آ رہی ہے، ماہرمعاشیات ڈاکٹرسلمان شاہ

    جاوید بدر نے وزیراعظم سے سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نےپی ٹی آئی کے نظریات اور نظریاتی کارکن دفن کردیا ہے ،جاوید بدرکہتے ہیں کہ میرا گیارہ سالہ بیٹا مجھ سے پوچھتا ہے کہ لوٹنے کے بعد بھی کیا نواز شریف اب معصوم بن گیا ہے

    اداکارہ علیزے شاہ کو پانچ ہزار تولے سونا کے عوض شادی کی پیشکش 

    جاوید بدر نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو پکڑا اور آپ نے چھوڑ دیا ،کئی سالوں سے آپ قوم کو احتساب کا چُورن بیچ رہے تھے ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم کارکنوں نے اپنی جوانی پارٹی کی جہدوجہد پر گُزار دی ،آج آدھی سے زیادہ کابینہ سابقہ حکومتوں کے وزیروں پر مُشتمل ہے

    کامیاب سفارتکاری جاری !پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب

    جاوید بدر کہتے ہیں کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال کر آپ نے کرپشن کو اور تقویت دی ہے ،جاوید بدر نے مزید کہا کہ مہنگائی ختم نا کرپشن ختم نا چوروں کا احتساب ہورہا ہے .جاوید بدرکہتے ہہیں‌کہ پی ٹی آئی کا اصل ورکر اب عوام سے منہ چُھپاتا پھر رہا ہے

    مرنے کے بعد تمہیں دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے، یوسف ٹھیلے والا کے سنسنی خیزانکشاف

  • مقبوضہ کشمیر:ہندوتوا نظریے کا نفاذ شروع ،سڑکوں اورمحکموں کے ہندوانہ نام رکھ دیئے گئے

    سری نگر:بھارتی حکومت نےمقبوضہ کشمیر کے اپنےتاریخی نام تبدیل کرکے نے ہندووانہ نام رکھنے شروع کردیئے ہیں، کشمیری رہنماوں کا کہنا ہےکہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں ہندوتوا نظریے کا نفاذشروع کردیاہے،اطلاعات کےمطابق بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں سڑکوں اور سرکاری محکموں کے نام تبدیل کرکے ہندوانہ نام رکھنے شروع کردیے۔

    کامیاب سفارتکاری جاری !پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب

    حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) نے حزب اختلاف کی شدید مخالفت کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں سڑکوں اور سرکاری محکموں کے نام تبدیل کرنا شروع کردیے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے محکمہ پانی کا نام جل شکتی محکمہ کردیا گیا جبکہ چنانی ناشری ٹنل کا نیا نام ہندوتوا نظریے کے حامل شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر کردیا گیا ہے۔

    اداکارہ علیزے شاہ کو پانچ ہزار تولے سونا کے عوض شادی کی پیشکش

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم کو اب سردار ولبھ بھائی پٹیل اسٹیڈیم کے نام سے پکارا جائے گا۔واضح رہے کہ قابض بھارتی حکومت کے شٹ ڈاؤن سے مقبوضہ کشمیر میں تجارتی سرگرمیاں بدحالی کا شکار ہیں،

    سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیاں کیوں گرفتارکرلی گئیں‌،اہم وجہ سے سرشرم سے جھک گئے

  • جسے اللہ رکھےاسے کون چکھے!2 سالہ بچی 4 دن بعد کنوئیں سے زندہ مل گئی

    مانسہرہ:مشہورکہاوت ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے،خیبر پختون خوا کے ضلع مانسہرہ  میں ایسا ہی ایک حیرت ناک واقعہ پیش آیا۔دیکھنے والوں کا ایمان اورمضبوط ہوگیا ،لوگ حضرت یوسف علیہ السلام کا واقعہ یادکرتے ہوئے بچی دیکھنے بڑی دورسے آئے

    سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیاں کیوں گرفتارکرلی گئیں‌،اہم وجہ سے سرشرم سے جھک گئے

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے دربند میں ایک بچی چار دن سے لاپتا تھی، بچی کی عمر دو سال ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو بہت تلاش کیا گیا لیکن وہ نہیں ملی۔پولیس کے مطابق علاقہ دربند میں 2 سال کی لا پتا بچی 4 دن بعد کنوئیں سے زندہ مل گئی، کنوئیں سے بچی کے رونے کی آوازیں آنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی تھی جس پر دربند پولیس نے اہل علاقہ کی مدد سے بچی کو کنوئیں سے نکال لیا۔بچی کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    سرمایہ کاری ملک میں واپس آ رہی ہے، ماہرمعاشیات ڈاکٹرسلمان شاہ

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بچی معجزاتی طور پر چار دن کنوئیں میں زندہ رہی، دو سالہ معصوم بچی نے نوّے سے زائد گھنٹے اندھیرے کنوئیں میں بغیر کچھ کھائے پیے بھوک اور پیاس میں گزارے لیکن اللہ نے اسے زندہ رکھنا تھا، سو، اسے زندہ نکال لیا گیا۔

    اداکارہ علیزے شاہ کو پانچ ہزار تولے سونا کے عوض شادی کی پیشکش 

    یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں لاہور سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس سے تین سال کا ایک بچہ شایان گر پڑا تھا، اس کی ماں نے بھی بے قرار ہو کر اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی تھی۔ معجزانہ طور پر بچہ بھی زندہ رہا اور ماں بھی، تاہم زخمی ہونے کے سبب انھیں فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

  • سرمایہ کاری ملک میں واپس آ رہی ہے، ماہرمعاشیات ڈاکٹرسلمان شاہ

    کراچی: وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور ماہر معاشیات ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور سرمایہ کاری ملک میں واپس آ رہی ہے۔ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ریفارمز میں بہت تاخیر کی ہے۔ 10 سال پہلے تک تو کوئی ریفارمز کا نام بھی نہیں لیتا تھا۔ پاکستان کا گورننس سسٹم بہت خراب رہا ہے۔

    خبردار! ناشتے نہ کرنے والے بچے تعلیمی میدان میں‌ پیچھے رہ جاتے ہیں،ماہرین طب

    ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام ایجنڈا پاکستان میں میزبان عامر ضیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اہداف کافی آسانی سے حاصل کر لیے گئے اور امید ہے آگے چل کر مزید بہتری آئے گی جبکہ ملک میں موجود سرمایہ کاری میں بھی بہتری آئی ہے۔

    فوری ویزہ سروس شروع ،کاروبارکووسعت دینے کا سعودی عرب کا اہم فیصلہ

    ماہر معاشیات ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال ہمارے مسائل بہت زیادہ تھے اور ہمارے پاس صرف 10 ارب ڈالر تھے تاہم ہم نے مسائل کا سامنا کیا جس کے اثرات عوام پر بھی پڑے تاہم اب معاشی حالات بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہونا شروع ہو گیا ہے اور سرمایہ کاری ملک میں واپس آ رہی ہے۔

    قومی ہیرو کیلئےصدقہ زکوٰة جمع کرائیں،لندن میں نوازشریف کےعلاج کیلیے چندہ مہم

    ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم ذاتی طور پر زراعت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ان چیزوں میں بہتری آنے میں وقت لگتا ہے۔ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجہ برآمدات میں کمی آنا تھی بھارت سے تعلقات کی خرابی بھی معیشت پر اثر انداز ہوئی جس کا براہ راست اثر غریب شخص پر پڑا۔