Baaghi TV

Author: +9251

  • کیا یہ اساتذہ کے بچے اپنے بچے نہیں ؟سموگ طاری وجاری مگراستاتذہ بچوں کے ماسک نہ پہنا سکے

    لاہور:کیا یہ اساتذہ کے بچے اپنے بچے نہیں ؟سموگ طاری وجاری مگراستاتذہ بچوں کے ماسک نہ پہنا سکے،اطلاعات کے مطابق شہر میں سموگ کا خدشہ برقرار، اعلان کے باوجود تمام سکولوں کے بچوں میں ماسک تقسیم نہ کیے جاسکے، ماسک نہ پہننے سے طلبہ سانس اور گلے کی بیماریوں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کی آفر کو ٹھکرا دیا،سب سے پہلے پاکستان

    ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکول سربراہان کو فروغ تعلیم فنڈ سے تمام بچوں کو ماسک فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ بیشتر سکولوں میں سکول کے اوقات کار کے دوران صفائی ستھرائی کا کام کیا جانے لگا، سموگ کے باعث طلبہ سانس اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

    کچہ ایریا کیلئے نئی”کچی” پولیس فورس بنانے کا فیصلہ

    سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کا کہنا ہے کہ سکول سربراہان کو فروغ تعلیم فنڈ سے ماسک خرید کر فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ احکامات کیخلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ پرویز اختر نے بتایا کہ ڈی ای اوز اور اے ای اوز سکولوں کے وزٹ کے بعد احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سربراہوں کی اتھارٹی کو رپورٹ کریں گے۔دوسری جانب طلبہ کا کہنا ہے کہ انہیں سکول انتظامیہ کیجانب سے ابھی تک ماسک نہیں دیئے گئے۔

    سرکاری افسران و ملازمین کیلئے موجیں‌ ہی موجیں‌

  • لاہور:ریلوے پھاٹک3 دن کیلئے بند ،ہرکوئی پریشان

    لاہور:پاکستان ریلوے کیطرف سے ریلوے پھاٹکوں‌ کی تعمیرومرمت جاری ہے اور اس سلسلے میں پہلی مرتبہ لاہورکے اہم ریلوے پھاٹکوں‌کی مرمت کی جائے گی، اطلاعات کےمطابق لاہورکے دھرم پورہ ریلوے پھاٹک کو تین دن کے اندراندرمرمت کرکے دوبارہ کھول دیا جائے گا

    ذرائع کے مطابق لاہورکادھرم پورہ ریلوے پھاٹک تین روز کیلئے بندکردیا گیا ہے، کینال روڈ سے دھرم پورہ جانیوالی ٹریفک شدید متاثر، وارڈنز نے شہریوں کو متبادل راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

    ذرائع کے مطابق کینال روڈ پر واقع دھرم پورہ ریلوے پھاٹک نمبر 48 مرمتی کام کے باعث تین روز کیلئے بند کر دیا گیا، ریلوے انتظامیہ نے ٹریک کی مرمت اور سلیپرز کی تبدیلی کا کام شروع کر دیا،

    ریلوے حکام کے مطابق دھرم پورہ ریلوے پھاٹک بند ہونے سے کینال روڈ سے دھرم پورہ جانیوالی ٹریفک شدید متاثر ہورہی ہے، ریلوے پھاٹک 22 نومبر کو شام 6 بجے کھُلے گا۔

  • غفلت سے نوجوان جاں بحق

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) لاہور روڑ خان پور نہر پر نوجوان کرنٹ لگنے سے جانبحق ہو گیا نوجوان مزدا ٹرک کی چھت پر کھڑا تھا کہ 11kv تاروں کے ساتھ لگ کر ہلاک ہو گیا ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش پولیس کے حوالے کر دی ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت ثاقب علی کے نام سے ہوئی جو کہ شکر گڑھ کا رہائشی تھا

  • راولپنڈی کے نجی ہسپتال کی پارکنگ سے سینئر صحافی کی لاش برآمد

    راولپنڈی :راولپنڈی کے نجی ہسپتال کی پارکنگ سے لاش برآمد عینی شاہدین کے مطابق پہلے کسی نے اس طرف دھیان نہیں دیا جب بدبو پھیلی اس وقت ہمیں پتہ چلا , راولپنڈی پولیس کے مطابق گاڑی سے برآمد ہونے والی لاش راولپنڈی سے سینئر صحافی کی ہے،برآمد ہونے والی لاش کی شناخت شفاعت شیخ کے نام سے ہوئی .مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں،لاش 2 سے 3 دن پرانی ہے،اس کے علاوہ پارکنگ میں کھڑی گاڑی پر نیشنل پریس کلب کی پلیٹ بھی لگی ہوئی ہے،پولیس کے مطابق ہسپتال کے مرکزی دروازے پر تعینات سیکورٹی گارڈ سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے اور ہسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے،
    لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا،

  • نئے بلدیاتی نظام کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام نئے بلدیاتی نظام کے سلسلے میں ضلع کونسل ہال میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طار ق محمود بخاری کیسا تھ ساتھ ضلع بھر کے ایڈمنسٹریٹرز اور چیف آفیسرز نے بھی شرکت کی.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس شیخوپورہ نے ضلع بھر کی تحصیل کونسلز ۔کارپوریشنز،میونسپل کمیٹییز اور ٹاون کمیٹوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔جس کے بعد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے نئے بلدیاتی نظام 2019 کے خدوخال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد نافذ ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ 2019 کا نفاذ صوبہ بھر کیلیے ترقی وخوشحالی کا سنگ میل ثابت ہوگا اور مقامی حکومتوں کے قیام سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونگے جس سے صوبہ بھر میں شہری ودیہاتی علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے سے ترقیاتی کاموں کے لیے بہترین منصوبہ بندی ہوگی جس سے یقینی طور پر ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر خرچ ہونے سے لوگوں کے درینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی انہوں نے تمام چیف آفیسز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کا بغور مطالعہ کریں اور اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ 5 جنوری 2020 تمام ادرے فنانشلی طور پر ویسے ہی کام کریں گے جسں طرح پہلے کام کر رہے تھے اس کے بعد حکومت کی طرف سے جو نئی ہدایات آئیں گی اس پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق بخاری نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان وپنجاب کا وژن ہے کرپشن فری پاکستان۔ اس نظام کے آنے کے بعد اداروں میں میں کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے سے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا ہوگا ان کو مختلف سرکاری دفاتر کے چکر نہی لگانا پڑیں گے آخر میں تمام ایڈمنسٹرز اور چیف آفیسرز نے دفتری امور کی انجام دہی میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو آگا کیا۔

  • لیه ۔ منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف اہم کاروائی

    لیہ ۔تھانہ فتح پور کے ایس ایچ او ملک محمد یونس کی سربراہی میں Asi حسن سلطان .کامیاب کاروائ
    بد نام زمانہ منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 3 افراد گرفتار
    محمد عمران ولد عبداللہ قوم گجر سکنہ وارڈنمبر3 فتحپور
    محمد صھیب ولد محمد ارشد قوم چوہان سکنہ چک نمبر 107 ایم ایل
    محمد گلشن ولد احمد علی قوم چوہان سکنہ چک نمبر 107 ایم ایل
    کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ نمبر577/19اور578/19درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا

  • اسد عمر بنے پھر سے کابینہ کا حصہ

    اسد عمر بنے پھر سے کابینہ کا حصہ

    ایوان صدر میں اسد عمر نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا حلف لے لیا، صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سے حلف لیا۔
    یاد رہے گزشتہ روز معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا، جس کے مطابق اسد عمر کو وفاقی کابینہ کا حصہ بناتے ہوئے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات (سپیشل انیشیٹو) کی وزارت کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کی وزارت تبدیل کرتے ہوئے انہیں وفاقی وزیر پٹرولیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ میں اس وقت 24 وزراء مختلف قلمدانوں پر ہیں جن میں سے عمر ایوب خان کے پاس پاور ڈویژن کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم ڈویژن کا اضافی قلمدان ہے جو اب خسرو بختیار کو دیا جارہا ہے۔ خسرو بختیار کے پاس پلاننگ، ڈویلمپنٹ اور ریفارم کی وزارت تھی تاہم اب یہ وزارت اب اسد عمر کو سونپی جارہی ہے۔

  • کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجینڈا ہے جس کو حل کرنے کیلیے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، وزیر اطلاعات و سیاحت

    آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ بھارت کے تمام تر ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں نے کبھی اسکے جابرانہ قبضے کو تسلیم نہیں کیا ہے ۔کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجینڈا ہے جس کو حل کرنے کیلیے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔بھارتی وزیر اعظم نہرو نے خود اقوام متحدہ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیں گے ۔مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاون کو 108 دن ہو چکے ہیں کشیریوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے مگر ان کے حوصلے بلند ہیں ۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کی مرضی و منشاء کے برخلاف مقبوضہ کشمیر پر 1947 میں فوجی قبضہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت الحاق کی جو دستاویز پیش کرتا ہے وہ جعلی ہے اور تاریخی حقائق کے برخلاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں اسوقت نو لاکھ سے زیادہ بھارتی فوج تعینات ہے جو کسی بھی علاقے میں اب تک کی سب سے زیادہ فوجی موجودگی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے ہزاروں افراد جیلوں میں بند پڑے ہیں جبکہ لاکھوں کو شہید کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر وہ واحد خطہ ہے جہاں آدھی بیواوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے کیونکہ بھارتی فوج ہر دن لوگوں کو لاپتہ کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے گذشتہ 108 روز سے مقبوضہ کشمیر کو کرفیو کے ذریعے لاک ڈاون کیا ہوا ہے جہاں لوگوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے تقسیم کشمیر کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی ہئیت کو متاثر کرنے اور کشمیریوں کی قانونی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ متنازعہ علاقے میں ڈیمو گرافی کو تبدیل کیا جا سکے مگر اسے اس میں ناکامی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ چونکہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں اس لئے بھارت یکطرفہ اقدامات کے ذریعے اسکی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا نوٹس لے ۔انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دباو ڈالیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے.

  • لیہ – ہندو خاندان کے افراد نے اسلام قبول کر لیا ،

    لیہ ۔ ہندو خاندان کے 42 افراد نے كلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا ۔نواحی گاؤں چک نمبر 157 ٹی ڈی اے میں ہندو خاندان کے 42 افراد نے اسلام قبول کر لیا ۔مفتی ساجد حسین اور مفتی غلام مرتضی مظہری نے كلمه پڑهوایا ۔اسلام قبول کرنے والوں میں 9 خواتین ۔25 لڑکے لڑکیاں شامل ہیں ۔اسلام قبول کرنے والوں کے اسلامی نام رکھے گئے

  • مزاحمت کا استعارہ ترانہ "بیلاشو کشمیر” کی سوشل میڈیا پر گونج

    مزاحمت کا استعارہ ترانہ "بیلاشو کشمیر” کی سوشل میڈیا پر گونج

    باغی ٹی وی رپورٹ : اٹلی زبان میں گایا گیا ترانہ اب سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہے ، یہ ترانہ جس کے بول ہیں ” بلا شیو” دراصل جرمنی کے خلاف مزاحمت کا استعارہ ہے جو کہ انیسویں صدی میں جرمن مظالم کے خلاف بنایا گیا تھا ، دنیا میں تقریبا ہر مزحمتی تحریک نے اس کو اپنے ورژن میں ڈھال کر استعمال کیا ہے ، انگریزی ، عربی اور دیگر زبانوں میں‌اس کے تراجم ہیں‌، اب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظالمانہ قبضے کو 100 دن سے زیادہ ہوچکے ہیں.اس موقع پر اب اس ترانے کو اے ایف سٹوڈیو نے اردو قالب میں ڈھالا ہے ،
    بلاشیو کشمیر کے نام سے گائے گئے ترانے کے بول یہ ہیں.

    سوئے دل میں دھڑکن جاگی
    دل سے آئی یہ آواز گن اٹھائو اٹھائو اٹھائو
    اک صبح کو میرے گھر کا
    خونی درندوں نے کِیا تھا گھیرائو

    سنو اے باغی ۔۔ لے چل یہاں سے
    مجھ کو یہاں سے کہیں دور تم لے جائو جائو جائو
    کیونکہ مجھ کو لگتا ہے کہ میں
    انھی راہوں میں مارا جائوں گا

    اگر اس راہ میں میں مارا جائوں
    مجھ کو عزیزو الوداع الوداع کہنا
    گر اس راہ میں میں مارا جائوں
    انھی پہاڑوں میں دفنا دینا

    اور ان پہاڑوں کے دامن میں تم
    مہکتے پھولوں کے سائے میں دفنا دینا
    ان ہوائوں میں آزادی کے
    مجھے گیت سنا دینا……

    لوگ جتنے اس جہاں سے
    چل دیے ، کہہ گئے الوداع الوداع
    ان مہکتے پھولوں سے آئے
    خوشبو آزادی کی سدا

    لوگ جو گزریں یہ خوشبو بکھرے
    تو میری روح آزادی کے گیت گائے گائے گائے
    لوگ جو گزریں مہکتے جائیں
    میرے خون سے جو خوشبو آئے
    لوگ جو گزریں مہکتے جائیں
    میرے خون سے جو خوشبو آئے

    یہ خون میرا جو رنگ لایا
    بہاروں میں کِھل اٹھے گی پوری یہ وادی
    میری نسلیں اک دن پڑھیں گی
    میرے خوں سے لکھی آزادی