Baaghi TV

Author: +9251

  • ککرالی پولیس کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی بیوہ خاتون کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے اور میٹریل چوری کرنے پر 6افراد کیخلاف مقدمہ درج

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ککرالی پولیس کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی بیوہ خاتون کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے اور میٹریل چوری کرنے پر 6افراد کیخلاف مقدمہ درج
    تھانہ ککرالی کے ایس ایچ اولیاقت گجر کے مطابق نواحی گاﺅں سدوال کی رہائشی 70سالہ خاتون دولت نور کی آبائی اراضی پر گاﺅں کا رہائشی قبضہ مافیا کرین چلا کر قبضہ کی کوشش اور تعمیراتی میٹریل چوری کر رہا تھا کہ پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لیکر چھ ملزمان محمد اسلم ، مجاہد اسلم ، شاہد اسلم ، زاہد اسلم ، شبیر خان ، عظمت وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ڈی ایس پی کھاریاں اسد اسحاق کے مطابق مذکورہ قبضہ مافیا کیخلاف عرصہ دراز سے اراضی پر قبضے کی پولیس کو شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر کارروائی کی گئی

  • برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی ہلاک

    نئی دہلی: سیاچن کا بلند ترین محاذ جنگ جہاں انسانوں کو زندہ رہنے کے لیے بڑی محنت اورمشقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ پہلا موقع نہیں ہےکہ وہاں‌پربھارتی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے بلکہ اب تو یہ ہرسال واقعات ہورہےہیں، دوسریطرف اطلاعات یہ ہیں کہ سیاچن میں برفانی تودہ 4 بھارتی فوجیوں پر آگرا جس کے نتیجے میں وہ تودے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔

    سال 2020، دنیا کے سب سے خطرناک ممالک

    سیاچن میں پیٹرولنگ کے دوران 4بھارتی فوجیوں سمیت 6 افراد پر برفانی تودہ آگرا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے، بھارتی فوجیوں کی لاشیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہےبھارتی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکار سیاچن میں ناردرن گلیشیر پر 3:30 بجے پیٹرولنگ کررہے تھے کہ برفانی تودہ آگرا۔

    کیا یہ اساتذہ کے بچے اپنے بچے نہیں ؟سموگ طاری وجاری مگراستاتذہ بچوں کے ماسک نہ پہنا سکے

    ناردرن گلیشیر 18000 فٹ کی بلندی پر موجود ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ ملبے تلے مزید فوجی بھی دبے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ سیاچن گلیشیر دنیا کا سب سے اونچا پہاڑ ہے اور اس علاقے میں فائرنگ سے اور کہیں زیادہ فوج موسم اور خطے سے متعلق واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    راج ناتھ سنگھ کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، میری ہمدردیاں فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔خیال رہے کہ گلیشیر لائن آف کنٹرول کے شمالی حصے پر ہے جو بھارت اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو تقسیم کرتا ہے، بھارت نے کشمیر پر اپنا قبضہ قائم کیا ہوا ہے اور سیاچن پر اپنی فوج تعینات کی ہوئی ہے۔

  • پاکستان سے خوبصورت یادیں لے کر واپس جارہی ہوں، بھارتی اداکارہ پونم کور

    اسلام آباد :کرتار پورراہداری کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کی شکر گزار ہوں، یہاں آکر بےحد خوشی محسوس ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو پوری مذہبی آزادی حاصل ہے، آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے۔ان خیالات کااظہار بھارتی اداکارہ پونم کور نےکیا ہے.

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    پونم کپور نے اسلام آباد میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کے موقع پر کہی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرتار پور رہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی عظیم اور روشن مثال ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کے ذریعے محبت کا بیج بویا۔

    کیا یہ اساتذہ کے بچے اپنے بچے نہیں ؟سموگ طاری وجاری مگراستاتذہ بچوں کے ماسک نہ پہنا سکے

    بھارتی اداکارہ پونم کور کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر بےحد خوشی محسوس ہوئی، کرتار پورراہداری کھولنے پرعمران خان اور پاکستان کی شکر گزار ہوں، پاکستان سے خوبصورت یادیں لے کر واپس جارہی ہوں۔

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کی آفر کو ٹھکرا دیا،سب سے پہلے پاکستان

  • مقبوضہ کشمیر میں جہیز مخالف قانون نافذ العمل،کشمیریوں کا احتجاج

    سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کو مرکزی زیرانتظام علاقوں میں تبدیل کرنے کے ساتھ ہی یہاں 164 مرکزی قوانین نافذ العمل ہوگئے ہیں۔تنظیم نو قانون کے تحت سخت ترین جہیز مخالف قانون بھی نافذ ہوچکا ہے جبکہ اس قانون کے تحت 5 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔قبل ازیں ریاستی انسداد جہیز قانون کے تحت صرف ایک سال کی سزا اور جہیز جتنی رقم کو بطور جرمانہ ادا کرنا پڑتا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    سماجی کارکنان نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھی جہیز ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے اور اس کی وجہ سے کئی خواتین کی جانیں بھی گئی ہیں۔دوسری جانب مقامی خواتین نے جہیز مخالف قانون کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کو سختی سے نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    کیا یہ اساتذہ کے بچے اپنے بچے نہیں ؟سموگ طاری وجاری مگراستاتذہ بچوں کے ماسک نہ پہنا سکے


    انسداد جہیز قانون 1960 میں وجود میں آیا تھا تاہم پارلیمنٹ میں 1961 میں اس قانون کو منظور کیا گیا تھا جو ریاستی قانون کے مقابلہ سخت تھا۔ جموں و کشمیر کو آئین میں خصوصی حیثیت ہونے کی وجہ سے اس قانون کو یہاں نافذ العمل نہیں کیا گیا تھا۔

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کی آفر کو ٹھکرا دیا،سب سے پہلے پاکستان

  • امریکین”بلی”کوباغی قراردیا گیا

    واشنگٹن : بلّیاں چاہے پالتوں ہوں جنگلی لیکن اپنی چلبی حرکتوں کی وجہ تقریباً سب ہی کو پسند آتی ہے لیکن امریکی ریاست ٹیکساس واقع ایک پناہ گاہ کے حکام کویلٹی نامی بلّی کو باغی قراردیکر کرگرفتار کرچکے ہیں،اس بلی کو”باغی”کیوں قرار دیا گیاہے یہ بھی بڑی دلچسپ کہانی ہے، اطلاعات کے مطابق اس بلی پراپنی ساتھی بلّیوں کو بھگانے کا الزام ہے۔

    امریکی حکام نے پناہ گاہ سے ساتھی بلّیوں کو بھگانے کے الزام میں باغی بلّی کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس بلّی کا شوق ہی یہی ہے کہ وہ روزانہ دیگر بلّیوں کو ان کی پناہ گاہ سے باہر لے جاتی ہے۔حکام نے اس کے شوق اور عادت کے باعث اسے عادی مجرم قرار دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ یہ بلّی بظاہر معصوم دکھائی دیتی ہے لیکن اس کا جرم بہت سنگین ہے۔

    https://youtu.be/dGKt5VZV32A

    پناہ گاہ کے عملے نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس کو’ذہین، اسمارٹ اور توانائی سے بھرپور سیاہ پشت والی بلی‘ قرار دیا ہے۔عملے کا کہنا ہے کہ یہ جانتے بوجھتے ہوئے خود باہر نکلتی ہے اور اپنے دیگر ساتھیوں کے لیے بھی راہ کھولتی ہے۔ بلی ہمیشہ اپنی کوششوں میں کامیاب ہوئی اور اس کام کی عادی بن گئی۔

    https://www.facebook.com/FriendsForLifeHouston/posts/10157943193687112

    پناہ گاہ کے عملے کا کہنا ہے کہ کوئلٹی کی عمر 6 سال بتائی جارہی ہے اور یہ ہمیشہ اپنی سہیلی بلیوں کے ساتھ کمرے سے باہر نکل کر لابی میں جایا کرتی تھی جہاں وہ بہت خوش و خرم رہی۔ اس بلی کی ویڈیو اور تصاویر پوری دنیا میں مشہور ہورہی ہے اور اب تک صرف انسٹاگرام پر ہی 30 ہزار افراد نے اسے دیکھ اور سراہا چکے ہیں۔بلی کو اب ایک ایسے گھر میں بھجوا دیا گیا ہے جہاں دو کتے رہتے ہیں اور مالکان بھی موجود ہیں۔

  • 55 ہزار ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ، بہت بڑی تبدیلی آگئی

    ریاض :ملک میں عنقریب نئی شرائط کے ساتھ ورک ویزوں کے اجراء کا اعلان کیا جائے گا، نوجوان لڑکے لڑکیوں کو 55 ہزار ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، اس سلسلے میں صحت اور زراعت کے سیکٹروں میں متعدد منصوبوں پر دستخط کردیئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مملکت نے 55پزارنئی ملازمتوں کا اعلان کرکے نوجوانوں کی خوشی کودوبالا کردیا ہے،

    ن لیگ کوبیماری پرسیاست نہیں کرنی چاہیے تھی :فروغ نسیم

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں محنت اور سماجی ترقی کے وزیر احمد الراجحی نے تصدیق کی ہے کہ ان کی وزارت نے 68 منصوبوں کو اختتام تک پہنچایا ہے، جن پر گذشتہ چند ماہ کے دوران کام کیا گیا، اس وقت نجی سیکٹر کے کام آنے والے 32 منصوبوں کے آغاز کے لیے کام ہو رہا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    محنت اور سماجی ترقی کے وزیر احمد الراجحی کا کہنا تھا کہ صحت اور زراعت کے سیکٹروں میں متعدد منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ نجی سیکٹر میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو 55 ہزار ملازمتیں فراہم کی جا سکیں، مملکت میں 1000 ریکروٹنگ بیوروز اور 35 ریکروٹنگ کمپنیاں مصروف عمل ہیں ، عنقریب نئی شرائط کے ساتھ ورک ویزوں کے اجراء کا کیا جائے گا۔

    کیا یہ اساتذہ کے بچے اپنے بچے نہیں ؟سموگ طاری وجاری مگراستاتذہ بچوں کے ماسک نہ پہنا سکے

    سعودی چیمبرز میں ایک کھلی ملاقات کے دوران الراجحی نے بتایا کہ وزارت محنت نے کاروباری سیکٹر میں خدمات پیش کرنے کے لیے قوی کے نام سے ایک پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے، اس حوالے سے خدمات کی مجموعی تعداد 120 تک ہے جن میں 70 خدمات اس وقت کام کر رہی ہیں۔ بقیہ خدمات کو آئندہ پانچ ماہ کے دوران پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔

  • ن لیگ کوبیماری پرسیاست نہیں کرنی چاہیے تھی :فروغ نسیم

    اسلام آباد:معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ کابینہ نے نوازشریف کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی،نوازشریف کی صحت کےمعاملے پرسیاست نہیں کرنی چاہیے تھی۔

    غیرت کے نام پر ایک اورحوا کی بیٹی گھرکی دہلیزکے اندر قتل

    وفاقی وزیر نے کہا کہ فیصلہ ابھی میرٹ پر نہیں ہوا، لاہورہائیکورٹ نے عبوری حکم دیاہے اور میرٹ پر فیصلہ جنوری میں ہوگا، زیادہ تر عبوری حکم پر سپریم کورٹ میں اپیل پر سماعت نہیں چلتی۔

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ انڈیمنٹی بانڈ کی شرط کا فیصلہ کابینہ کا مشترکہ تھا، انڈیمنٹی بانڈ دراصل 500 یا ہزارروپےکااسٹامپ پیپرہی تھا لیکن عدالت میں جاکر ن لیگ کسی اور بیان حلفی پر راضی ہوئی۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    انہوں نے کہا کہ کابینہ نےنوازشریف کو 4ہفتے بیرون ملک علاج کے لیے رہنے کی اجازت دی جسے عدالت نے تسلیم کیا، کابینہ نے ون ٹائم اجازت دی اس کو بھی عدالت نے تسلیم کیا، ون ٹائم اجازت کا فیصلہ غلط ہوتا تو عدالت اسے روک سکتی تھی اگر نوازشریف واپس نہیں آئے تو توہین عدالت ہوسکتی ہے۔

    وفاقی وزیرنے بتایا کہ ہم نےکوشش کی تھی انڈیمنٹی بانڈ یا کوئی انڈرٹیکنگ دیں، انہوں نےانڈیمنٹی بانڈسے انکار کیا اورعدالت میں جا کربیان حلفی مان لیا، زرتلافی معاملےپرسیاست یاپوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیےتھی۔

    کیا یہ اساتذہ کے بچے اپنے بچے نہیں ؟سموگ طاری وجاری مگراستاتذہ بچوں کے ماسک نہ پہنا سکے

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ عبوری حکم پر اپیل نہیں کی تواس کا مطلب یہ نہیں کہ موقع چلاگیا، یہ ضمانت کابانڈ نہیں یہ کابینہ کامتفقہ فیصلہ تھا، لاہورہائیکورٹ جنوری میں فیصلہ دے گی تو ہم اس پر اپیل کرسکتےہیں، کوئی بھی قیدی جس کا علاج پاکستان میں نہیں تو وہ باہر جاسکتاہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف صاحب کےعلاج کےاخراجات حکومت نہیں اٹھارہی، لاہورہائیکورٹ کےحکم نےپاکستان ہائی کمیشن کوٹاسک دیاہے، ہائی کمیشن ذرا سابھی شک ہوتو میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کرسکتاہے جب کہ معمولی جرائم پرلوگ جیلوں میں ہیں،فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں، فہرستیں آنے کے بعد فیصلہ کرنا ہے سزامعطل ہوگی یانہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے انٹر سروز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل فیض حمید نے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کی آفر کو ٹھکرا دیا،سب سے پہلے پاکستان

    رواں سال ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد 18 جون کو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس پہلی ملاقات میں وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنےپر مبارکباد پیش کی تھی۔

    سرکاری افسران و ملازمین کیلئے موجیں‌ ہی موجیں‌

    ذرائع کے مطابق جن لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرری اور تبادلے کیے گئے ان میں لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل تھے۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایڈجوٹینٹ جنرل کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

    سب سے پہلے پاکستان!اعصام الحق نے بھارتی سازش پرڈیوس کپ ایونٹ کا بائیکاٹ کردیا

  • غیرت کے نام پر ایک اورحوا کی بیٹی گھرکی دہلیزکے اندر قتل

    مانگامنڈی:غیرت کے نام پر کب تک حوا کی بیٹیاں قتل ہوتی رہیں گی ، اطلاعات کے مطابق لاہور شہر کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں ایک اور حوا کی بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا، مانگا منڈی کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو بھائی نے گھر بلا کر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا، پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کی آفر کو ٹھکرا دیا،سب سے پہلے پاکستان

    پولیس کے مطابق مانگا منڈی کی رہائشی جواں سالہ سعدیہ نے چھ ماہ قبل پسند کہ شادی کی تھی جس کی وجہ سے اس کا بھائی اظہر اپنی بہن سے ناراض تھا۔ اظہر نے مقتولہ سعدیہ گھر پے بلایا اور پے در پے چھریوں کے وار کرنا شروع کر دیے اور موقع پر سے فرار ہو گیا۔ سعدیہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

    سرکاری افسران و ملازمین کیلئے موجیں‌ ہی موجیں‌

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم اظہر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    سب سے پہلے پاکستان!اعصام الحق نے بھارتی سازش پرڈیوس کپ ایونٹ کا بائیکاٹ کردیا