Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کتنا کم ہوگیا

    پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کتنا کم ہوگیا

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ( آمدن اور اخرجات کا فرق) گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں برس پہلے چار ماہ میں 73.5 فیصد تک گر گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ہماری اقتصادی اصلاحات نتیجہ خیز ہیں جس کے سبب ملک کی معیشت آخر کار درست سمت میں جارہی ہے۔

    انہوں نے معاشی اعدادو شمار شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رواں سال اکتوبر میں برآمدات 20 فیصد سے زائد بڑھی ہیں جب کہ اکتوبر 2018 میں برآمدات میں اضافہ 9.6 فیصد تھا۔

    عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ چار سال میں پہلی بار اکتوبر 2019 میں پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ میں اضافہ ہوا۔ اکتوبر 2019 میں کرنٹ اکائونٹ کا بیلنس پلس 99 ملین ڈالر رہا جو ستمبر 2019 میں284 ملین ڈالر تھا۔

    انہوں نے لکھا کہ اکتوبر 2018 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ ایک ہزار 280 ملین ڈالر تھا.

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے ساتھ عوام کے توقعات پر پورا اتریں گے ،معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے ،پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آیا ہے ،پاکستان مشکل معاشی چیلنجز پر قابو پارہا ہے ،اسٹاک مارکیٹ سے بھی مثبت اعشاریے مل رہے ہیں،بیماری کے علاج میں وقتی طور پرتکلیف ہوتی ہے،حکومتی پالیسیوں کے حوصلہ افزانتائج سامنے آ رہے ہیں،معاشی استحکام کے عالمی ادارے بھی معترف ہیں،

  • آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا

    آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا

    آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشین گوئی کی ہے تاہم بالائی سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کے روز موسم خشک اور سرد رہے گا۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس میں زیادہ سے زیادہ 6 درجے اضافے کا امکان ہے۔

    صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا تاہم بالائی سندھ کے بعض اضلاع میں صبح کے اوقات میں دھند پڑسکتی ہے۔
    کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جزوی ابرآلود رہے گا۔ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں خنکی بڑھنے لگی ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 30 تک جانے کا اندیشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑ سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آج موسم خشک رہنے گا۔

  • ٹولوس میں پل گرنے سے2 افراد ہلاک 5 زخمی ہوگئے

    فرانس کے جنوب مغربی علاقے ٹولوس میں دریا کے اوپر بنایا گیا پل گرگیا۔حادثےمیں ایک ٹرک اور دو کاریں بھی دریا میں جاگریں۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا تھا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثےکے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    اس خوفناک حادثے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے جن میں دو امدادی کارکن اور مقامی افراد بھی شامل ہیں جنھوں نے متاثرین کو بچانے کی کوشش کی تھی۔امدادی کاموں میں 80 ٹیموں، اور تین ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

    مقامی حکام کے مطابق ،ایک 15سالہ لڑکی بھی ہلاک ہوئی جو اپنی ماں کے ساتھ کار میں سفر کر رہی تھی جب پل گر گیا۔
    ایک دن تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران اس کے ڈرائیور کی لاش ملی ، جس میں ہیلی کاپٹر اور ہنگامی خدمات کے درجنوں اہلکار شامل تھے۔

  • شدت پسندوں کا فوجی اہلکاروں پرحملہ، 24 فوجی ہلاک

    تبنکورٹ:شدت پسندوں کی جانب سے ایک فوجی گشت پر حملے کے نتیجے میں 24 فوجی ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان حملوں کا آغاز گاؤ کے علاقے ، تبنکورٹ میں نومبر کے اوائل میں ایک فوجی چوکی پر حملے کے بعد ہوئی تھی جس میں 54 کی ہلاکت ہوئی تھی۔

    حالیہ یادوں میں مالی کی فوج کے خلاف ہلاکت خیز ترین حملوں میں سے یہ ایک ہے، جس نے وسیع خطے میں سرگرم مسلح جہادی گروپوں کی بڑھتی ہوئی رسائی اور نفاست کی نشاندہی کی۔تاہم اس حملے کی زمہ داری کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ یکم نومبر کو بھی شدت پسندوں کے حملے میں 54فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ اس سے قبل وسطی مالی میں دو فوجی اڈوں پے 30 ستمبر کو ہونےوالے مربوط حملوں میں اڑتالیس مالین فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

  • آج صبح 10 بجے نوازشریف پاکستان چھوڑجائیں گے

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، وہ آج ائیر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ائیر ایمبولینس ابھی تھوڑی دیربعد پونے 9 بجے قطر سے لاہور پہنچ جائے گی۔ شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ جائیں گے۔اطلاعات کےمطابق کرپشن کیس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف عدالت کی طرف سے ریلیف کی بنیاد پرآج صبح 10 بجے پاکستان چھوڑ جائیں گے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس شریف فیملی کی جانب سے کرائے پرحاصل کی گئی ہے۔دوسری طرف وزارت داخلہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، میاں محمد نواز شریف اورشہبازشریف کوائیرپورٹ تک چھوڑنے کےلیے کچھ خاص دوست ہمراہ جائیں‌گے ، ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ انتظامیہ نے بھی تیاری مکمل کرلی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کیلئے ائیر ایمبولینس کو پاکستان آنےکی کلئیرنس جاری کردی گئی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ روانگی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے دوپہر ساڑھے 12بجے کی کلیئرنس لی گئی ہے تاہم نواز شریف کب روانہ ہوں گے اس کا حتمی فیصلہ ن لیگ ہی کرے گی۔ائیر ایمبولینس قطر کی ہے جو ائیر بس طیارے میں بنایا گیا ہے، ائیر ایمبولینس میں اسٹریچر کے علاوہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس اسٹاف ہوتا ہے اور یہ ائیر ایمبولینس براہ راست لندن تک پرواز کرسکتی ہے۔

  • قوم کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے چار سال بعد سرپلس ہوگیا، اسٹیٹ بینک

    کراچی : قوم کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے چار سال بعد سرپلس ہوگیا،اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق حکومت کے مؤثر معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا، اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے4سال بعد سر پلس ہوا، اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالرسرپلس رہا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں4.49ارب ڈالر ریکارڈ کمی ہوئی، جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گھٹ کر1.47ارب ڈالر رہ گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ5.56ارب ڈالر تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کسی حکومت کی سب سے بڑی معاشی کامیابی یہی ہوتی ہےکہ وہ کرنٹ اکاونٹ خسارےپرقابوپالے،موجودہ حکومت نے یہ کام ممکن کردکھایاہے

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر، 1.1 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، گزشتہ سال جولائی تا اکتوبر بیرونی سرمایہ کاری 7.75 کروڑ ڈالر منفی تھی۔نجی شعبے میں 66، سرکاری شعبے میں 43 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔سرکاری شعبے میں سرمایہ کاری حکومتی تمسکات میں ہوئی، رپورٹ کے مطابق براہ راست سرمایہ کاری 65 کروڑ، اسٹاک مارکیٹ میں 1.56 کروڑ ڈالر رہی۔

  • اے ایس ایف اہلکار اسلحے کی نمائش نہیں کر سکیں گے، ایوی ایشن ڈویژن

    کراچی :اے ایس ایف اہلکاروں کو مسافروں کی ہرممکن سہولت کاری کی ہدایت کی گئی ہے، اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے اسلحے کی نمائش نہیں کی جائے گی، ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق اے ایس ایف کے چیک پوائنٹس پر کلیئرنس کو تیز کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کے عوامی فلاح کے اقدامات کی رپورٹ وزیراعظم آفس کو پیش کردی گئی، ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق عوامی فلاح وبہبود سے متعلق4نئے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق موسم کی معلومات کیلئے ویدراسٹوڈیو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، محکمہ موسمیات کی ’’میٹ آفس ویدر فور کاسٹ‘‘ایپلی کشن متعارف کرائی گئی ہے، اسمارٹ فونز پر موبائل ایپ سے باآسانی موسم کا حال جان سکیں گے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے قیام کی تجویز زیر غور ہے، اقدامات پر عمل درآمد کی رپورٹ وزیر اعظم آفس کو ارسال کی جائے گی۔

  • بلدیہ عظمیٰ میں اہم عہدوں پر جونیئر افسران تعینات، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی میں عہدوں کی بندر بانٹ کا نکشاف ہوا ہے، اہم عہدوں پر جونیئر افسران کو بٹھا کر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، میونسپل کمشنر کی جانب سے ان تبادلوں کی مخالفت کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جونیئر افسران اہم عہدوں پر تعینات کردیے گئے، گریڈ19کے افسر کو ہٹا کر محکموں کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔

    حکم نامہ میں گریڈ18کے ڈائریکٹر سفاری پارک کو چڑیا گھر کا اضافی چارج دے دیا گیا، گریڈ19کے ڈائریکٹر چڑیا گھر کو ایچ آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق خورشید شاہ کو منصور قاضی کی جگہ سینئر ڈائریکٹرکا اضافی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے، خورشید شاہ کے پاس ڈائریکٹر ایڈمن و اکاؤنٹس، کلچر و ریکریشن کا چارج بھی پہلے سے موجود ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور قاضی زولوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حامل ہیں، میونسپل کمشنر نے ان تبادلوں کی مخالفت کی ہے۔یہ بات بھی قابل ذکرہےکہ سندھ میں اکثروبیشترتقرریاں سیاسی بنیاد پر ہی ہوتی ہیں، جن کی وجہ سے وہاں گڈگورنینس کا خواب پورا نہ ہوسکا

  • چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ماڈل کورٹس کے بارے میں اہم بات کہہ دی

    اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہےاس سے پہلے ملک میں ماڈل کورٹس کا قیام صرف ایک خواب تھا، ججز کی محنت نے تیز اور سستے انصاف کی فراہمی کو حقیقت میں بدلا۔ماڈل کورٹس نے تیز اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا، مقدمات میں فریقین کو ضروری ریلیف مل رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ماڈل کورٹس میں کارکردگی دکھانے والے ججز میں ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ماڈل کورٹس نے تیز اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

    چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ مقدمات میں فریقین کو ضروری ریلیف مل رہا ہے، ماڈل کورٹس کے ججز نے بیمارعدالتی نظام کو پھر سے نئی زندگی دی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل ماڈل کورٹس سہیل ناصر نے تقریب کے شرکاء کو ماڈل کورٹس کی کارکردگی سے متعلق بر یفنگ دی۔بعد ازاں تقریب کے آخرمیں بہترین کارکردگی پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ججز میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

    مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے پاکستان میں قائم465 ماڈل کورٹس نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، ڈی جی ماڈل کورٹس سہیل ناصر کا کہنا ہے کہ167 دنوں میں عدالتوں میں50 ہزار743 مقدمات کا فیصلہ ہوگیا۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ مقدمات ایک سے دوسری نسل تک چلنے کی کہانی اب ختم کر دی جائے گی اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ملک بھر میں ماڈل عدالتیں بنیں گی، اور ان ماڈل کورٹس میں کارروائی روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔

  • ملٹری کیمپ پر خودکش حملہ، پانچ فوجی زخمی

    کابل: دارالحکومت میں ملٹری کے تربیتی مرکز پر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین فوجی زخمی ہوگئے۔افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کارروائی کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی اور نہ ہی دھماکے میں کوئی اہلکار جاں بحق ہوا۔

    افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں خودکش حملہ آور نے ملٹری ٹریننگ سینٹرکےقریب خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی زخمی ہوئے۔ادھر افغان صوبے فاریاب میں فورسز کے فضائی حملےمیں دوافغان طالبان کمانڈرملااحمد اورقاری معراج ہلاک جبکہ دو طالبان زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

    یاد رہے کہ 2 نومبر کو افغانستان کے دو صوبوں میں بم دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    پہلا دھماکہ افغانستان کے شمال مشرقی صوبے تخار کے ضلع درقد میں ہوا جس کے نتیجے میں اسکول جانے والے 9 طلب علم جاں بحق ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا بم سڑک کنارے نصب تھا اور جیسے ہی بچے یہاں سے گزرنے لگے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 بچے جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    گورنر تخار جواد ہجیری کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے گیارہ سال کے درمیان تھیں جبکہ تین بچے تاحال لاپتہ ہیں۔ اسی طرح دوسرا دھماکہ پکتیکا کے گاؤں سلطان میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت 7 جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔