Baaghi TV

Author: +9251

  • نواز شریف کی سزا ختم نہیں‌ ہوئی، عارضی ریلیف ملا ہے، فردوس عاشق اعوان

    نواز شریف کی سزا ختم نہیں‌ ہوئی، عارضی ریلیف ملا ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی طبی بنیاد پرسزا معطل ہوئی اورمنگل تک ریلیف مل گیا،

    العزیزیہ کیس، نواز شریف کی منگل تک انسانی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دُعا گو ہے، نوازشریف کوطبی بنیادوں پرعارضی ریلیف ملاہے، کہا جا رہا ہےحکومت نے نوازشریف کےکیس میں واضح مؤقف اختیار نہیں کیا، زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے، حکومت کس طرح جواب دے سکتی ہے، 18ویں ترمیم کے بعد جیل صوبائی معاملہ ہے، نوازشریف کوتمام بیماریاں گرفتاری سےپہلےلاحق تھیں، نوازشریف کی طبی بنیادپرسزامعطل ہوئی، منگل تک ریلیف مل گیا، نوازشریف کی سزاختم نہیں ہوئی، وزیراعظم کو کہاگیاکہ وہ ایک گھنٹے میں جواب دیں ، یہ معاملہ نیب کاتھاحکومت یاوزیراعظم کااس سےکوئی لینادینانہیں تھا، آج کےفیصلےمیں عدالت نےاپناقانونی وآئینی حق استعمال کیاہے،

    نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم یا حکومت کا اس کیس سے براہ راست کوئی تعلق نہیں، زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے،حکومت کس طرح جواب دے سکتی ہے،

  • نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر شہباز شریف نے کیسے کیا جذبات کا اظہار؟ اہم خبر

    نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر شہباز شریف نے کیسے کیا جذبات کا اظہار؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی جانب سے میاں نوازشریف کی ضمانت منظور ہونے پراظہار تشکر کیا گیا ہے،

    العزیزیہ کیس، نواز شریف کی منگل تک انسانی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ادا کرتا ہوں،عوام کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے، نوازشریف کی صحت مزید بہتر ہو جائے یہی تمنا اور دعا ہے، نوازشریف پاکستان کی خدمت اورترقی کی علامت ہیں، نوازشریف پاکستان اور قوم کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں، عوام کے جذبات نوازشریف سے ان کی والہانہ محبت کاثبوت ہیں،

    آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکل گئی، اپوزیشن کہاں‌ ہوئی جلسے کیلئے تیار؟ اہم خبر

    واضح‌ رہے کہ آج ہی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی منگل تک انسانی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے، عبوری ضمانت العزیزیہ ریفرنس میں منظورکی گئی، نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر وقفے کے بعد سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس محسن اخترکیانی نے سماعت کی، اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ہم وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کر رہے ہیں ، وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب،چیئرمین نیب اس معاملے پرفیصلہ کریں، اس دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ انسانی بنیادوں پرنواز شریف کی ضمانت کی درخواست پر اعتراض نہیں، یوں‌ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے20، 20لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض عبوری ضمانت منظورکی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کو ضمانت دینے پرکوئی اعتراض نہیں،

    نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

    مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں میاں نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست کو آج ہی سننے کی استدعا کی گئی تھی، شہبازشریف نے 11 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کو بھی اپنی درخواست کا حصہ بنایا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویژنل بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت 3 بار وقفہ کیا گیا جس کے بعد عدالت نے سابق وزیراعظم کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عبوری ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کی،

  • گجرات پولیس کی بڑی کارروائی اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن ۔۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری،تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے چھ سال سے روپوش قاتل خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ فیاض احمد اوران کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا۔ مجرم اشتہاری ظہیراحسن ولد محمد یعقوب سکنہ منگووال عرصہ چھ سال سے روپوش تھا۔ جس نے سال 2013میں ماجد بٹ ولد محمد اشفاق سکنہ امین آباد کوساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور بعد ازاں روپوش ہوگیا۔جسے پولیس ٹیم نے شب وروز محنت اور بہترین حکمت عملی سے گرفتار کرلیا۔ جس کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکل گئی، اپوزیشن کہاں‌ ہوئی جلسے کیلئے تیار؟ اہم خبر

    حکومتی اور رہبرکمیٹی کے درمیان مذاکرات سے متعلق اہم اطلاعات موصول ہوئی ہیں،

    العزیزیہ کیس، نواز شریف کی منگل تک انسانی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی او ر رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنما پرویزخٹک کی طرف سے اپوزیشن کو پشاورموڑ پر جلسےکی تجویز دی گئی جس پر اپوزیشن نے پشاورموڑپرجلسہ کرنےکی حکومتی تجویزسے اتفاق کیا ہے، مشاورت کے بعد اپوزیشن نے پشاور موڑ پر جلسے کی رضامندی ظاہرکی ہے، حکومتی کمیٹی ساڑھے 9 بجے اس سلسلہ میں اہم پریس کانفرنس کرے گی،

    نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

    یہ پریس کانفرنس اسپیکرہاؤس میں کی جائے گی، دریں اثناء جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما اوررہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ جے یو آئی( ف) کسی صورت تصادم نہیں چاہتی، آزادی ملین مارچ پرامن ہو گا جو ریڈ زون میں داخل نہیں ہو گا، بنوں میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتےہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہکل اتوار سےآزادی مارچ کے قافلوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، حکومت ہمارے گرفتار لوگوں کورہا کرے، ہمارا آزادی ملین مارچ 126 دن کے دھرنے کی طرح نہیں ہو گا، آزادی ملین مارچ کا فیصلہ صرف جے یو آئی کا نہیں بلکہ تمام حزب اختلاف کی جماعتوں کا ہے، واضح رہے کہ جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے غبارے سے عملی طور پر ہوا نکل گئی ہے،

    نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

  • قومی کرکٹ ٹیم آنکھوں میں بڑے خواب سجائے آسٹریلیا روانہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم قلعہ آسٹریلیا کو فتح کرنے کے بڑے خواب آنکھوں میں سجائے آسٹریلیا روانہ ہو گئی ہے

    کیرئر میں پہلی بابر اعظم قیادت کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، امام الحق، حارث سہیل، آصف علی ، خوشد ل شاہ ، افتخار احمد، عماد وسیم ، شاداب خان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان قادر ، محمد عامر، محمد حسنین ، وہاب ریاض، محمد عرفان ، موسیٰ خان، اور وہاب ریاض شامل ہیں،

    قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سیریز سے قبل ایک وارم اپ میچ جمعرات کو کرکٹ آسٹریلیا ایلون کیخلاف کھیلے گی ، پہلا ٹی ٹوئنٹی 3 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ، ددسرا مقابلہ 5 تاریخ کو کینبرا جبکہ تیسرا 8 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا ،

    کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جارح مزاج کینگروز کیخلاف مثبت کرکٹ کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے ، قیادت کی وجہ سے زمہ داری بڑھ گئی، اپنی اور ٹیم دونوں کی پرفارمنس پر توجہ دوں گا، آسٹریلیا میں باؤنسی پچز پر مقابلے کی تیاری کر لی ، فخر زمان کیساتھ خود اننگز کا آغاز کروں گا ، پیس بیٹری اچھی ہے شاداب خان کی فارم بھی لوٹ آئی ،

    فیصل آباد میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں صلاحیتیں نکھارنے والے بیشتر کرکٹرز کی بہتر فارم ٹیم کیلیے خوش آئند ہے، البتہ ہمیشہ مشکل ثابت ہونے والی آسٹریلوی کنڈیشنز سے ہم آہنگی سخت چیلنج ثابت ہوگی، قومی ایونٹ میں واجبی کارکردگی دکھانے والے حارث سہیل اور عماد وسیم اعتماد کی بحالی کیلیے فکرمند ہوں گے۔

  • پسند کی شادی جرم بن گئی ،غیرت کے نام پرنوجوان جوڑا قتل

    رحیم یار خان :پسند کے نام پر شادی جرم ،فیصلہ عدالت نہیں‌ یا لڑکے والے کرتے ہیں یا لڑکی والے ، اطلاعات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پسند کی شادی جرم بن گئی ،غیرت کے نام پرنوجوان جوڑا قتل کردیاگیا، مبینہ طور پر لڑکی کے اہل خانہ نے کلہاڑیوں کے وار کرکے دونوں کو موت کی گھاٹ اتار دیا۔

    میں یتیم تھا ،اداکاری نہیں کرسکتا،جوہی چاولہ 

    مقامی ذرائع کا کہناہے کہ چار ماہ قبل شبانہ بی بی اور عبدالستار نے پسند کی شادی کی تھی، جس پر دونوں خاندانوں کے درمیان رنجش پیدا ہوگئی ۔ تاہ دس دن قبل تھانہ کوٹ سمابہ میں دونوں فریقین میں صلح بھی ہوگئی تھی۔ذرائع کے مطابق یہ صلح بھی دھوکہ کرنے کے لیے کی گئی تھی

    ڈینگی کے قاتل حملے جاری ، مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے،

    قتل ہونے والے عبدالستار کے اہل خانہ کے مطابق تین روز قبل شادی شدہ جوڑا اپنے گھر آگیا تھا،دونوں میاں بیوی گھر میں اکیلے تھے کہ پندرہ حملہ آوروں نے حملہ کرکے قتل کردیا۔رحیم یار خان کے تھانہ کوٹ سمابہ پولیس موقع پر پہنچ گئی،لاشیں اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

    پاک فوج نے بھارت کے 60 سے زائد فوجی ماردیئے ہیں.آصف غفور

  • پولیس کےتمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

    کراچی: انسپکٹر جنرل پولیس نے آزادی مارچ کے تناظر میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کےتناظرمیں آئی جی سندھ کلیم امام نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ آئی جی نے محکمہ پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

    میں یتیم تھا ،اداکاری نہیں کرسکتا،جوہی چاولہ کااحسان یاد رکھوں‌گا

    آئی جی آفس کے مطابق چھٹیاں منسوخی کے حوالے سے آئی جی سندھ نے باقاعدہ لیٹر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں پرجاے والےافسران واہلکار فوراًواپس رپورٹ کریں۔لیٹر کے مطابق کسی بھی افسریااہلکارکی چھٹی کی درخواست ارسال نہ کی جائے اور آئندہ احکامات تک تمام ملازمین اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

    ڈینگی کے قاتل حملے جاری ، مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

    یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر سے اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کا آغاز کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ آزادی مارچ کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔

    پاک فوج نے بھارت کے 60 سے زائد فوجی ماردیئے ہیں.آصف غفور

  • 27 اکتوبر یوم سیاہ،بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاجی ریلی

    اسلام آباد : 27 اکتوبر وہ سیاہ دن ہے ہے کہ جب بھارت نے سازش اور منافقت سے کام لیکر غالب مسلم اکثریتی ریاست جموں و کشمیر پر غاصبانہ تسلط اور قبضہ جمایا، کشمیری 70 سال سے اس قبضے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، اب وقت آگیا کہ کشمیری عوام کو آزادی دلائی جائے،

    ذرا ان خیالات کا اظہار سعد ارسلان صادق، ڈاکٹر مجاہد گیلانی، احمد اسامہ طاہر، عثمان رضا جولاہا، کاشف ظہیر کمبوہ اور دیگر نوجوان رہنماؤں نے کشمیر یوتھ الائنس اور والنٹیرز فورس پاکستان کے زیراہتمام یوم سیاہ کی مناسبت سے ریلی میں خطاب کے دوران کیا۔ ریلی میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔

    ریلی سر سید میموریل ہال تا سرینا چوک تک نکالی گی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان و کشمیر کے پرچم تھام رکھے تھے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 70 سال سے بھارتی حکمران کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے کوشاں ہیں، 5 اگست کا سیاہ اقدام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ تاہم جذبہ حریت کو مٹایا اور دبایا نہ جاسکا۔

    کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر مجاہد گیلانی نے کہا کہ بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا اور یہ سچ ہے کہ اپنے جغرافیائی محل و قوع کے اعتبار سے کشمیر دفاعی لحاظ سے بھی پاکستان کیلئے رگ جان کی حیثیت رکھتا ہے یوں کشمیر پر قبضے کی سازش دراصل پاکستان کے وجود اور سالمیت کیخلاف بھارت کے جارحانہ سامراجی عزائم کی علامت بھی تھی۔

    صدر والنٹیرز فورس پاکستان عثمان رضا جولاہا نے کہا کہ کشمیری آج بھی 1947ء والے جذبے کے ساتھ اپنا حق خود ارادیت طلب کر رہے ہیں۔ جس کا وعدہ اقوام متحدہ اور بھارت کر چکا ہے۔ اپنے اس حق کے لئے 27 اکتوبر 1947ء سے لے کر آج تک ڈیڑھ لاکھ کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔ ریلی میں نوجوانوں نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا

  • نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

    نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

    سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت بھی ناساز ہو گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ ان کا شوگرلیول بڑھنے سے پیچیدگیوں کا سامنا ہے، میڈیکل بورڈ نے سابق صدرآصف زرداری کا طبی معائنہ کیا ہے، میڈیا رپورٹس میں ہسپتال ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کو شوگرلیول بڑھنے سے پیچیدگیوں کا سامنا ہے، شعبہ امراض گردہ ومثانہ، پیتھالوجی کے ماہرین میڈیکل بورڈمیں شامل ہیں، آصف زرداری کا شوگر لیول گزشتہ 3 ماہ سے معمول سے زیادہ ہے، آصف زرداری کےگردوں اورمثانےمیں انفیکشن کاشبہ ہے، آصف زرداری کی باقاعدگی سےفزیوتھراپی جاری ہے،

    ڈاکٹرزکی جانب سے سابق صدرکے گردوں و مثانے کے مزید ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری کا بلڈ پریشرنارمل اورشوگر لیول میں اُتار چڑھاؤ ہے، کہا جارہا ہے کہ آصف زرداری کا الٹرا ساؤنڈ، یورین کلچر ٹیسٹ کیا جائے گا، ٹیسٹس سے گردوں اور مثانے میں انفیکشن کی مقدار معلوم کی جائے گی، ٹیسٹس کے نتایج کی روشنی میں دوائیں بھی تجویز کی جائیں گی، یہ بات بھی واضح رہے کہ گزشتہ روز ہسپتال ذرائع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی طرح آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس بھی کم ہونا شروع ہو گئے ہیں، 2 روز میں ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں 21 ہزار کی کمی ہوئی ہے، آصف زرداری کے میڈیکل بورڈ میں توسیع کر دی گئی ہے،

    بعض‌ ذرائع کی جانب سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس کیس میں طبی بنیادوں‌ پر عبوری ضمانت ملنے پر سابق صدر آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست دیے جانے کا امکان ہے،

  • اصلاح معاشرہ کیسے ممکن……؟–از–اعظم فاروق

    آج کل دنیا کے اندر جتنے بھی مسائل موجود ہیں خواہ وہ مہنگائی کا ہو، کرپشن ہو، بے روزگاری ہو، امن وامان کی صورتحال ہو یا کوئی اور مسئلہ ہو سب کا تعلق معاشرے سے ہے اور معاشرے کا تعلق فرد سے ہوتا اگر افراد اچھے ہوں تو ایک بیٹی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے محمد بن قاسم دیبل کے ساحلوں سے لے کر پنجاب کے کھلیانوں تک فتح کے جھنڈے گاڑ دیتا ہے اگر افراد کی تربیت نہ ہو تو اپنی ہی بیٹی کو زندہ دفن کر دیا جاتا ہے.. تو معاشرے کا تعلق افراد سے ہے. افراد ہی بگاڑ کا شکار ہوں تو سوسائٹی کس طرح ترقی کر سکتی ہے افراد کی اصلاح کے حوالے سے کئی چیزیں ہیں لیکن صرف دو چیزوں پر کچھ لکھنا چاہتا ہوں
    1-آئیڈیل کیسا ہونا چاہیے
    آج میڈیا کا دور ہے دنیا کے ہر کونے تک رسائی ممکن ہے جو سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ ہم آج احساس کمتری کا شکار ہیں ہم نے اپنے سسٹم کو دنیا کے اندر ناکارہ ترین سمجھا ہوا ہے. آج ہر دوسرا بندہ مغرب کی اندھی تقلید میں ڈوبا ہوا ہے.. آج ہم مغرب کی کن چیزوں سے مانوس ہیں.. تعلیم، صحت، صفائی، انصاف.. وغیرہ وغیرہ. یہ وجہ ہے جس کی وجہ سے اج ہمارے سیاست دان ہزاروں کے مجمع میں کھڑے ہو کر یورپ کے نظام کی مثالیں دیتا ہے.. ہمارا میڈیا دیوانہ وار مغرب کا پیروکار ہے میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں
    وہ کونسا مذہب جس میں صفائی کو آدھا ایمان قرار دیا گیا..
    وہ کونسا نبی ہے جس نے کہا میں معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں..
    وہ کونسا نبی ہے جو یہودی کے بیٹے کی عیادت کو جاتا ہے..
    وہ کونسا عادل حکمران ہے جس کی مثال اغیار بھی دیتے ہیں……؟
    وہ مذہب اسلام وہ معلم ہمارے پیارے نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم، وہ عادل حکمران عمر رضی اللہ عنہ ہیں…..
    تو بھائیو: عرض یہ کرنا چاہتا ہوں یہ سب چیزیں آج یورپ نے اسلام کی تعلیمات سے سیکھیں انہوں نے دیکھا کیسے مدینہ کی فلاحی ریاست قائم کی گئی. ہم مسلمان ہیں اور یہ چیزیں تو پہلے ہی ہمارے پاس موجود ہیں لیکن پھر بھی یورپ کی پیروی… آخر کیوں..!؟
    تو آئیے آج سب سے پہلے اپنے رہبر ورہنما، رول ماڈل، آئیڈیل کا انتخاب کریں.. اور پھر ان تعلیمات کو اپنے معاشرے میں لاگو کریں. انشاءاللہ ہماری سوسائٹی میں بھی عدل و انصاف ہو گا تعلیم و صفائی کی سہولیات میسر ہونگی
    2-شخصیت
    اپنے آپ کو حقیر مت جانیں
    ہم نے آج اپنے آپ کو اتنا گرا لیا کہ ہمارا یہ خوبصورت بدن چند ٹکوں کے کپڑوں کا، مہنگے جوتوں کی، رولیکس کی گھڑی کے لیے مجبور ہے خواتین کے ہاتھ میں جب تک پچاس ہزار کا پرس نہ ہو ان کی پرسنیلٹی نہیں بنتی. نوجوان نے جب تک اچھی جینز نہ پہنی ہو اسکی پہچان نہیں بنتی، بیوروکریٹ جب تک ٹائی کوٹ نہیں پہنتا اس کا سوسائٹی میں کوئی مرتبہ ومقام نہیں بنتا… یعنی کہ ہماری شخصیت ہمارا سٹیٹس ان چیزوں پر منحصر کرتا ہے.. جس کے پاس یہ چیزیں نہیں اس کا کوئی مرتبہ نہیں…ایسا بلکل نہیں ہے اگر ایسا ہوتا تو نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم یتیم پیدا نہ ہوتے غریب پیدا نہ ہوتے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ پیوند والے کپڑے نہ پہنتے..
    دوسروں کی تہذیب کو فالو نہ کریں اپنا سٹائل دیں دنیا کو .. ہاں دوسروں سے سیکھیں ضرور مگر اس پر عمل اپنی تہذیب کے مطابق کریں.. دنیا کو ایک کردار دیں
    عزیز دوستو:اپنے آپ کو قیمتی جانیں ان چیزوں کی کوئی خاص اہمیت نہیں. ان سب سے زیادہ ضروری چیز ہمارا خوبصورت بدن دل ودماغ ہے. جو ان چیزوں سے کئی درجہ بہتر ہے
    آئیے نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیے کہ رہتی دنیا تک امر ہو جائے. امید ہے انشاءاللہ یہ دو چیزوں پر اگر غور کیا جائے تو ہمارے معاشرے کے اندر جو بگاڑ ہے کافی حد تک دور ہو جائے گا ہم ذہنی پسماندگی سے باہر نکل کر ملک وقوم کے لیے کردار ادا کریں جب ہمارا کردار بہتر ہو گا تو کامیابی سے آپ کو کوئی نہیں روک سکتا

    اصلاح معاشرہ کیسے ممکن……؟–از–اعظم فاروق