Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی سے پشاورتک کیا کریں گے: چینی سفیرنے سب کچھ بتادیا

    پشاور:پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے حوالے سے ہونے والے معاہدوں میں‌سے کئی تکمیل کے قریب ہیں‌اورکئی منصوبوں پر کام شروع کرنے کے حوالے سے میمورنڈم پر دستخط ہوئے ہیں‌،انہیں‌حالات کے تناظرمیں‌ چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جِنگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں خیبر پختون خوا کا اہم کردار ہے، صوبے میں رشکئی اکنامک زون شروع کیا گیا ہے، مستقبل میں کراچی سے پشاور کے ریلوے ٹریکس کو اپ ڈیٹ کریں گے۔

    پولیس کےتمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں منعقدہ سی پیک سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چینی سفیر نے کہا پاکستان اور چین مشترکہ طور پر زراعت کے 10 تحقیقاتی مراکز پر کام شروع کریں گے۔سفیر یاؤ جنگ نے کہا پشاور سینٹرل ایشیا کے لیے گیٹ وے کی مانند ہے، مستقبل میں کراچی سے پشاور کے ریلوے ٹریکس کو اپ ڈیٹ کریں گے، وزیر اعظم نے دورۂ چین میں سی پیک پر بات کر کے ہم سب کو متاثر کیا۔

    27 اکتوبر یوم سیاہ،بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاجی ریلی

  • وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن، اراکین اسمبلی کو دیا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن، اراکین اسمبلی کو دیا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن، اراکین اسمبلی کو دیا حکم، وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی

    لاہور۔26 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ اراکین اسمبلی نے اپنے حلقوں کے مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کے پروگرام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نواز شریف کی رہائی کا پروانہ جاری، وزیراعلیٰ پنجاب کی عدالت طلبی

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، انتشار کی سیاست میں وقت ضائع کرنا ملک و قوم سے زیادتی ہے۔ سیاسی قوتوں کو موجودہ حالات میں بالغ نظری اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ترقی کے سفر کو افراتفری کی سیاست کی نذر کرنا دانشمندی نہیں اور منفی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش کا دامن تھامنا چاہیئے۔

    نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

    نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

    انہوں نے کہا کہ تبدیلی سے خوف زدہ عناصر صرف تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔ تنقید کی پرواہ نہیں، عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا اور پاکستان میں صرف عوام کی خوشحالی کی سیاست ہوگی۔ 22 کروڑ عوام کبھی بھی ایسے عناصر کا ساتھ نہیں دیں گے جو ذاتی مفادات کی خاطر ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ اراکین اسمبلی عوام سے رابطے مزید بڑھائیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والو ں میں مہر غلام محمد لالی،روبینہ جمیل، فوزیہ بہرام، فرخ الطاف، بریگیڈیئر (ر) راحت امان اللہ بھٹی، کرامت کھوکھر، مامون تارڑ، پاکپتن سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر محمد شاہ کھگہ اور دیگر شامل تھے۔

  • آزادی مارچ کا جلسہ کہاں ہو گا؟ معاہدہ طے، پرویز خٹک نے بتا دیا

    آزادی مارچ کا جلسہ کہاں ہو گا؟ معاہدہ طے، پرویز خٹک نے بتا دیا

    آزادی مارچ کا جلسہ کہاں ہو گا؟ معاہدہ طے، پرویز خٹک نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان معاملات طے پا گئےہیں احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، اکرم درانی نےڈی چوک کی طرف نہ جانےکی یقین دہانی کرائی، حکومت راستےمیں رکاوٹ نہیں بنے گی،

    پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے جے یوآئی(ف) قانون کے دائرے میں رہ کراحتجاج کرے گی، وزیراعظم کے استعفیٰ اورقبل ازوقت انتخابات کی کوئی بات نہیں ہوئی،ہماراڈیڈلاک جلسے کی جگہ کے حوالے سے تھا، اب معاہدہ طےپاگیاہے،جلسہ ریڈزون میں نہیں ہوگا ، اپوزیشن نے یقین دہانی کرائی کہ روڈبلاک نہیں ہوں گے،پہلے راستے بند ہونے کا خدشہ تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے،اب تمام راستے کھلے رہیں گے،

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    پرویز خٹک نے مزید کہا کہ رہبر کمیٹی سے کئی دنوں سے مذاکرات جاری تھے،مارچ والے ڈی چوک نہیں آئیں گے، حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی ،ایچ9میں اتوار بازار کے قریب میدان میں جلسہ کریں گے،

    مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، مولانا مارچ کے ہمراہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، آزادی مارچ کا آغاز سندھ سے کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ مولانا خائف تھے پنجاب سے یا خیبر پختونخواہ سے گرفتار نہ کر لیا جائے.

    مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا آغاز 27 اکتوبر کو کراچی سے ہو گا ،شہر قائد میں‌ جے یو آئی کے تحت صبح10 تا 12 بجے کراچی میں آزادی کشمیرمارچ منعقد ہوگا ۔اسکے لئے سپر ہائی وے سہراب گوٹھ کا تعین کیا گیا ہے، آزادی مارچ کے افتتاحی پروگرام سے مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے.

  • اولمپکس 2020 ہاکی کوالیفائرز : پاکستان بمقابلہ نیدر لینڈ پہلا میچ برابر ہوگیا

    ایمسٹرڈیم: اولمپکس ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کا ۔پہلا میچ پاکستان اور نیدر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ 4۔4 گول سے برابر ہو گیا ، پاکستان ہاکی ٹیم نیدر لینڈ کیخلاف اپنا دوسرا میچ کل بروز اتوار کھیلے گی ،

    پاکستان کی جانب سے مبشر علی ، غضنفر علی،محمد رضوان اورعلی مبشر نے گول کئے، پہلے کوارٹر تک اختتام تک پاکستان کو 0۔1کی برتری حاصل تھی ، وقفے تک مقابلہ 2۔2گول سے برابر تھا ، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا
    اولمپک کوالیفائرز کی فاتح ٹیم اولمپک گیمز ٹوکیو 2020 کیلئے کوالیفائی کرے گی

  • غیرملکی قرار دینے کے بعد حافظ حمد اللہ کا بیان سامنے آگیا.

    جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءوسابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ نادرا کی جانب سے مجھے غیر ملکی قراردینا آئین کی خلاف ورزی ہے ملک میں اعلیٰ عہدوں پر فائزرہا بلاک شناخت کارڈ کابہانہ بنا کر شناختی کارڈ کو ضبط کر کے مجھے غیر ملکی قرار دیا گیا تمام تر دستاویزات کے باوجود میرے ساتھ اس طرح رویہ رکھنا انتہائی غیر انسانی عمل ہے حالات کا مقابلہ کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ 2018میں میرا شناختی کارڈ بلاک ہواتھا اور اس حوالے سے مجھے کوئی نوٹس نہیں دیاگیا تھا فروری 2019میں مجھے بلاک شناختی کارڈ کی اطلاع ملی تھی تو قانون کے مطابق نادرا سے رجوع کیا تو نادرا کے حکام نے ہمیں بتا یا کہ شناختی کارڈ بلاک ہونا کوئی مسئلہ نہیں ہے اس کو جلد بحال کر دیا جائے اور نادرا حکام نے بتا یا کہ آپ پروسس کے ذریعے دستاویزات فراہم کرے تو یہ مسئلہ حل ہوجائے گا بلاک شناختی کارڈ فارم لیااوراس کوپر کر کے 1960-1965اور 1973کے دستاویزات لگا کر نادرا میں جمع کرادیئے جس کے بعد 24اپریل کو کمیٹی کے سپرد کر دیا جس کے بعد رمضان المبارک اور عید کے بعدجب دوبارہ معلومات حاصل کی تو نادرا حکام نے بتا یا کہ جلدان پر عملدرآمد ہوجائے گا اور کوئٹہ سے دستاویزات کلیئر ہونے کے بعداسلام آباد بھیجے گئے وہاں پر شناختی کارڈ کے معاملے پر کمیٹی کااجلاس منعقد کیا جب ہم وہاں پہنچیں تو متعلقہ سیکرٹری کراچی چلے گئے تھے اور نادرا حکام نے ہم سے معذرت کرلی 10دن کے بعد وزارت داخلہ کو ہمارے شناختی کارڈسے متعلق دستاویزات بھیجے گئے تھے اور نادرا نے جلد بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں غیر ملکی قرار دیاانہوں نے کہا کہ ہم کسی کے دباﺅ میں نہیں آئیں گے اور ہمارے ساتھ جو کچھ کیا اس کا حساب ضرور لیناہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارے والد نے اس ملک کیلئے بہت قربانیاں دی اگر ہمیں اس لئے سزاءدی جارہی ہے کہ ہم سچ بولناچھوڑ دینگے تو یہ ان لوگوں کی غلط فہمی ہے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں.

  • نواز شریف کو جانے دیا جائے کیونکہ…….چودھری شجاعت کی تجویز

    نواز شریف کو جانے دیا جائے کیونکہ…….چودھری شجاعت کی تجویز

    نواز شریف کو جانے دیا جائے کیونکہ…….چودھری شجاعت کی تجویز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلیے جانے دے ،ایگزیکٹوکے اقدامات صوابدیدی اختیارات کا استعمال عدالتی نظیرنہیں بنتا،

    چودھری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف پر ملک دشمنی کا نہیں صرف مالی بدعنوانی کے الزامات ہیں، سیاسی معاملات میں عدلیہ کو نہ الجھایا جائے، وزیراعظم عمران خان اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے دیں اور حکومت انہیں مکمل طبی سہولیات بھی فراہم کرے

    نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

    نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

    واضح رہے کہ نواز شریف کی آج اسلام آبا دہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں طبی بنیادوں پر منگل تک ضمانت منظور کی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی تھی، نواز شریف کی طبیعت خراب ہے انہیں سروسز ہسپتال میں آج پانچواں روز ہے.

    نوازشریف کو دل کا دورہ پڑا، تصدیق ہو گئی

    نواز شریف سے ہسپتال میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اہلخانہ کے علاوہ نواز شریف سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ، میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج جاری رکھے ہوئے ہے، ڈاکٹر شمسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ایک ہفتے تک بہتر ہو جائے گی.

  • کینیا کی اعلیٰ فوجی اور سول قیادت سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقاتیں کیوں‌ کیں؟

    اسلام آباد :ابھی نندن کے جہازکوتباہ کرنے اور ابھی نندن کو زندہ گرفتار کرنے کے بعد اب پاکستان فضائیہ کی صلاحیتوں کا ہر ملک اعتراف کررہا ہے، یہی وجہ ہے کہ 27 فروری کے بعد پاکستان فضائیہ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے اکثر ملکوں کی طرف سے درخواستوں‌کا سلسلہ جاری ہے ، اسی تناظر میں‌پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے موآئی ائیر بیس، نیروبی کینیا کے دورے کے دوران میجر جنرل فرانسس اوگولا، کمانڈر کینیا ائیر فورس سے ملاقات کی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔
    کینیا فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کینین فضائیہ کو فوجی تربیت اور ہوابازی کے شعبہ جات میں تعاون کی پیش کش کی۔

    دونوں معزز شخصیات نے دونوں فضائی افواج کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں ا ئیر چیف کی بیس آمد پر کینیا فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔انہوں نے کینیا ائیر فورس کے زیرِ استعمال مختلف طیاروں کا معائنہ بھی کیا۔

    قبل ازیں ائیر چیف نے کینیا کے اعلیٰ سول اور دفاعی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں جن میں مس ریچل عمامو (ڈیفنس کیبنٹ سیکریٹری)، جنرل سیمسن ماتھیتھی (چیف آف کینین ڈیفنس فورسز) اور لیفٹینینٹ جنرل والٹر راریا (کمانڈر کینین آرمی) شامل تھے۔ ان ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعاون اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امورپر گفتگو کی گئی۔

  • نواز شریف کی رہائی کا پروانہ جاری، وزیراعلیٰ پنجاب کی عدالت طلبی

    نواز شریف کی رہائی کا پروانہ جاری، وزیراعلیٰ پنجاب کی عدالت طلبی

    نوازشریف کی عبوری ضمانت کاتحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا،تحریری حکم نامہ کے مطابق نوازشریف کی 29 اکتوبرتک عبوری ضمانت منظورکی گئی،تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ نیب اور حکومت کو ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں،

    اسلام آبادہائی کورٹ نےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوطلب کرلیا، عدالت کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر عثمان بزدار منگل کو پیش ہوں۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 29 اکتوبر بروز منگل دن ڈیڑھ بجے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عدالت آئیں۔

    نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

    نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

    تحریری حکم نامے میں بتایا گیا کہ عدالت کی طرف سے جب آرڈر دیا گیا کہ چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے پوچھ کر بتایا جائے تو ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نیئر رضوی نے ہدایات لیکر بتایا کہ نیب کو ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔

    تحریری حکم نامہ میں مزید بتایا گیا کہ ہم مطمئن ہیں کہ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو بھی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں، نواز شریف کی 29 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرتی ہے۔

    نوازشریف کو دل کا دورہ پڑا، تصدیق ہو گئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی رہائی کیلیے روبکار جاری کر دیا،روبکارسپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کے نام جاری کیاگیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں 20، 20لاکھ روپے کے2 ضمانتی مچلکے جمع کرادیئے گئے،روبکار جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت کے نام جاری کیاگیا ہے

  • چوہدری برادران نے مولانا کوپھنسانے کا گربتادیا،پی ٹی آئی والے مطمئن

    اسلام آباد : پاکستانی سیاست کے بہترین کھلاڑی چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی نے مولانا فضل الرحمن کو جال میں‌پھنسانے کے تمام گرپی ٹی آئی رہنماؤں نعیم الحق، عامر محمود کیانی کو بتادیئے ، اطلاعات یہی ہیں‌کہ چوہدری برادران نے یہ مشورہ دیا ہے کہ یہ دھرنا ہی اپوزیشن کی سیاسی موت ثابت ہوگا ،لہذا گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں‌ہے ،

    ہم فریق ہی نہیں‌تھے تو پھرہمیں‌کیوں‌گھسیٹا گیا، اس پر افسوس ہوا: اٹارنی جنرل

    ذرائع کے مطابق اس موقع پرچوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی سے پنجاب اور وفاقی حکومت کے امور پر مشاورت کی گئی، آزاری مارچ سے قبل حکومتی شخصیات کے رابطوں میں تیزی آگئی ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نعیم الحق اور عامر محمود کیانی نے چوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی سے خصوصی ملاقات کی۔

    پسند کی شادی جرم بن گئی ،غیرت کے نام پرنوجوان جوڑا قتل

    چوہدری برادران سے ملاقات میں پنجاب اور وفاقی حکومت کے امور پر بھی مشاورت کی گئی، ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب میں گورننس پر بھی بات چیت ہوئی۔چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات سنجیدگی سے جاری ہیں، مذاکرات میں ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے،

    پولیس کےتمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت پنجاب میں گڈ گورننس کیلئے بھرپور معاونت جاری رکھے گی، حکومت اپنے اتحادیوں کے مشوروں کی قدر کرتی ہے۔عامرمحمودکیانی کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے، چوہدری برادران کے تجربے سےاستفادہ چاہتے ہیں۔

  • ہم فریق ہی نہیں‌تھے تو پھرہمیں‌کیوں‌گھسیٹا گیا، اس پر افسوس ہوا: اٹارنی جنرل پاکستان

    اسلام آباد: نواز شریف کی عبوری ضمانت پر وفاقی حکومت کی طرف سے بہت بڑا موقف سامنے آگیا ہے ، اطلاعات کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان نے نواز شریف کی عبوری ضمانت کے سلسلے میں عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عدالتی کارروائی چلی مجھے اس پر افسوس ہوا۔

    ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئےاٹارنی جنرل نے کہا کہ فیڈریشن کو نوٹس ملا نہ ہی حکومت کیس میں پارٹی تھی، کیس سے متعلق حکومت کو علم نہیں تھا، عدالت نے وضاحت کے باوجود فریق بنایا ہے جس سے بہت زیادہ دکھ ہوا ہےکہ عدالت کیا چاہتی ہے، پنجاب حکومت کی تحویل میں ہے، فیڈریشن کے پاس اختیار نہیں ہے کہ وہ جیل مینول کے تحت ریلیف دے، حکومت نے قانون کے خلاف کوئی کام نہیں کیا۔

    ذرائع کے مطابق مریم نواز کی ضمانت کے حوالے سےانورمنصورنے کہا کہ طبی بنیادوں پر مریم نواز کو ضمانت دینے کی قانون میں اجازت نہیں، عدالت چاہے تو انھیں ضمانت دے سکتی ہے، حکومت فی الحال کچھ کرنے نہیں جا رہی، دیکھتے ہیں نیب کیا کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انھیں عدالت کی طرف سے 2 بجے پیشی کا نوٹس ملا تھا، اس کیس میں نیب فریق تھا، حکومت نہیں۔