Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹوئیٹرکشمیریوں کے قتل کا حامی ،مقبوضہ کشمیرسے متعلق10 لاکھ ٹویٹس بلاک

    نیویارک:ٹوئیٹرکشمیریوں کے قتل کا حامی ،مقبوضہ کشمیرسے متعلق10 لاکھ ٹویٹس بلاک کردیئے گئے ، اطلاعات کے مطابق امریکہ کے شہر نیویارک میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے کہا ہے کہ ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے اشارے پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق 10 لاکھ ٹوئٹس کو بلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سی پی جے کی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ بھارتی حکومت کے دباؤ پر ٹوئٹر نے مقبوضہ کشمیر کی حقیقی صورتحال پر مبنی مختلف اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت2017 سے کشمیرپرٹوئٹ روکنےکےلیے ٹوئٹر پر دباؤڈال رہاہے اور دو سال کے دوران 10 لاکھ ٹوئٹس کو بلاک کر چکا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکےمواد پرسیکڑوں ویب سائٹس غیرقانونی قراردی گئیں اور 100 سے زائد ایسے اکاؤنٹس کواپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جو کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کرنے میں مصروف تھے۔ ٹوئٹرنے دنیا کے دیگر ممالک سے زیادہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق مواد شیئر کرنے والے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

    سی پی جے کا کہنا ہے کہ ٹوئٹرکو وادی کی اصل صورتحال بتانے کے لیے صحافی ایک مستند اور موثر ذرائع کے طور پر استعمال کرتے تھے اور اسی بنیاد پر بھارتی حکومت نے ٹوئٹر پرمتعدد اکاؤنٹس بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔یادرہے کہ اس سے پہلے ٹوئیٹرانتظامیہ بڑی تعداد میں‌پاکستانیوں کے کشمیریوں کی حمایت سے متعلق اکاونٹس بلاک کرکے اپنی مسلم اور کشمیردشمن سوچ کا مظاہرہ کرچکی ہے

  • ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست دے دی

    قومی ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 420 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ویمزٹیم مقررہ 26 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بناسکی۔ اس سے قبل قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیاتو میزبان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور محض 15 رنز پر دونوں اوپنرز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں، جس کے بعد کپتان بسمعہ معروف اور عمیمہ سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔

    اختتامی اوور میں سدرہ نواز نے 5 گیندوں پر 4 چوکے جڑ کرٹیم کا مجموعہ 126 تک پہنچایا۔ قومی ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے جہاں آراء عالم نے 17 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    127 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی ابتدائی 2 وکٹیں محض 6 رنز پر گرگئیں۔ تجربہ کار بیٹر رومانہ احمد نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکیں۔ رومانہ احمد نے 30 گیندوں پر 6 چوکوں
    اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی ویمزٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بناسکی۔اسپنر انعم امین نے 13 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ عالیہ ریاض، کائنات امتیاز، بسمعہ معروف، سعدیہ اقبال اور ڈیانا بیگ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    ایمرجنگ ویمنز ٹیمز ایشیاکپ ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

  • ڈی پی او نے کی ایک اہم میٹنگ، کام کی رفتار کا لیا جائزہ

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکمل، ڈی ایس پی لیگل، اور تمام سرکل افسران کے ہمراہ ضلع بھر کے تمام محرران اور ریڈرسرکل افسران سے میٹنگ کی۔جس میں تمام محرران سے زیر تفتیش امشلاجات، پینڈنگ چالان، اشتہاری مجرمان، PSFAکی رپورٹ، 22A/22Bکی رٹ، سمن ورانٹ کی اصالتاًتعمیل، تھانہ جات کی صفائی ستھرائی اور ملازمین کے کھانے کے بارے میں دریافت کیاگیا۔ناقص کارگردگی دکھانے والے محرران کو وراننگ دیتے ہوئے سرکل افسران کوہدایات جاری کی کہ وہ اپنے اپنے سرکل میں زیرتفتیش امثلاجات،پینڈنگ چالان،کے بارے میں سکروٹنی کرواکردس دن کے اندر اندر رپورٹ میرے پیش کریں۔ تھانہ جات میں ریکارڈ یافتہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لیے الگ سے ٹیمیں تشکیل دیکر ہرصورت میں انکی گرفتاریوں کو یقینی بنائے۔PSFAکی ر پو رٹ، 22A/22Bکی رٹ کے جوابات میں تاخیر کرنے، سمن ورانٹ کی تعمیل سٹاف سے اصلاتاًتعمیل نہ کروانے پر، تھانہ جات کی صفائی ستھرائی اور ملازمین کے کھانے پینے کا زمہ دار محر رتھانہ ہوگا۔ اس میں غفلت اور لاپراوہی کا مظاہرہ کرنے پر محرر کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی کو عمل میں لایا جائے گا۔اکثر دیکھنے میں آیاہے۔کہ افسران بالااو ر عدالت عالیہ کے احکامات کی بروقت تعمیل نہ ہو رہی ہے۔جس کی وجہ سے محکمانہ امور میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔ جس کے پیش نظر پراسس سروس سیل کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس میں سب انسپکٹر رینک کا آفسیر تعینات کیاجائے گا۔

  • نواز شریف کو ہارٹ‌ اٹیک اور پلیٹ لیٹس سے متعلق کیا ہے تازہ صورتحال؟ اہم خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کا علاج جاری ہے، ان کیلئےدعائیں کرنے والوں کاشکریہ ادا کرتی ہوں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ روزنوازشریف کومعمولی نوعیت کا ہارٹ اٹیک ہوا ہے، مشکل وقت میں شریف خاندان کےساتھ کھڑےرہنےپررہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، واضح رہے کہ آج ہی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی منگل تک انسانی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے، عبوری ضمانت العزیزیہ ریفرنس میں منظورکی گئی ہے،

    مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں میاں نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست کو آج ہی سننے کی استدعا کی گئی تھی، شہبازشریف نے 11 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کو بھی اپنی درخواست کا حصہ بنایا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویژنل بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت 3 بار وقفہ کیا گیا جس کے بعد عدالت نے سابق وزیراعظم کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عبوری ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کی،

  • ایمرجنگ ویمنز ٹیمز ایشیاکپ ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

    اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیاکپ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

    اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 65رنز سے شکست دے دی۔ نیوی گراؤنڈ کولمبو میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 48 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 116رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز ایمرجنگ کرکٹ ٹیم کی کپتان رامین شمیم نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مرشدہ خاتون اوراشما تانجم پر مشتمل بنگلہ دیش ایمرجنگ ویمنز ٹیم کی اوپننگ جوڑی نے 61 رنز کی ابتدائی شراکت قائم ، جس کے بعد پاکستان کی اسپنرز نے میچ کا کنٹرول سنبھال لیا اور ایک کے بعدایک حریف کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاکر میچ میں اپنی گرفت مضبوط کی۔

    بنگلہ دیش ویمزایمرجنگ ٹیم نےمقررہ 48اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ اوپنر مرشدہ خاتون 69 رنز بناکر ٹاپ اسکورررہیں۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 25 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سیدہ عروب شاہ اور فاطمہ ثناء خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ طوبٰہ حسین نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    181 رنز کے تعاقب میں قومی ویمنز ایمرجنگ ٹیم 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بیٹرلمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہی اور زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرسکی۔ مڈل آرڈر بیٹر منیبہ علی صدیقی 27 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔قومی ویمنز ایمرجنگ ٹیم کی 6 کرکٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے ربیعہ اور شیلا شرمین نےبالترتیب5اور 20رنز کے عوض 3،3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • العزیزیہ کیس، نواز شریف کی منگل تک انسانی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور

    العزیزیہ کیس، نواز شریف کی منگل تک انسانی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور

    زیزنواز شریف کی منگل تک انسانی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور ہو گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی طبی بنیادوں پرعبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے، عبوری ضمانت العزیزیہ ریفرنس میں منظورکی گئی ہے، نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر وقفے کے بعد سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس محسن اخترکیانی نے سماعت کی، اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ہم وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کر رہے ہیں ، وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب،چیئرمین نیب اس معاملے پرفیصلہ کریں، اس دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ انسانی بنیادوں پرنواز شریف کی ضمانت کی درخواست پر اعتراض نہیں، یوں‌ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی اور ضمانت کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے20، 20لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کےعوض عبوری ضمانت منظورکی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کو ضمانت دینے پرکوئی اعتراض نہیں،

    مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں میاں نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست کو آج ہی سننے کی استدعا کی گئی تھی، شہبازشریف نے 11 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کو بھی اپنی درخواست کا حصہ بنایا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویژنل بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت 3 بار وقفہ کیا گیا جس کے بعد عدالت نے سابق وزیراعظم کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عبوری ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کی،

  • فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کا رواں سال منافع کتنا رہا؟ خبر آ گئی

    فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کا رواں سال منافع کتنا رہا، اس سلسلہ میں کمپنی کی طرف سے سٹاک ایکسچینج کو اہم اعدادوشمار بھیجے گئے ہیں،

    نواز کی ضمانت، ہسپتال میں مریم نواز کو کس نے دیا بوسہ؟

    اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کا رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران خالص منافع 5.1 ارب روپے رہا ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ای) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر2019ء کو ختم ہونے والے نو مہینوں کیلئے کمپنی کاخالص منافع5.1 ارب روپے رہا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو483 ملین روپے کا خسارہ ہوا تھا،

    نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

    نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

    فوجی فرٹیلائزرز کی رواں‌ سال پروگریس بہت اچھی رہی ہے،

    نواز شریف ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں ہو سکیں گے.اہم خبر

  • ایس ایس پی آپریشنز لاہور کا تبادلہ خانیوال میں کر دیا گیا

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی)ایس پی آپریشن لاہور محمد فصیل شہزاد کو بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال تعینات کر دیا گیا، آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں خانیوال کے اندر تیسرے ڈی پی او کو تعنیات کیا گیا ہے ۔اس سے قبل خانیوال کے ڈی پی او اسد سرفراز خان تھے جن کا تبادلہ کرکے ان کو ڈیرہ غازی خان تعنیات کیا گیا تھا ۔بعد ازیں عمر سیعد ملک کو ڈی پی او خانیوال مقرر کیا گیا اور اب فیصل شہزاد کو دی پی خانیوال تعنیات کردیا گیا ہے۔

  • انڈرگریجویٹ سطح پر سکالرشپس دینے سے متعلق کیا ہوا فیصلہ؟ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتا دیا

    انڈرگریجویٹ سطح پر سکالرشپس دینے سے متعلق کیا ہوا فیصلہ؟ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتا دیا

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام کو اعلیٰ تعلیمی شعبے میں نمایاں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے،

    نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

    اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام کو اعلیٰ تعلیمی شعبے میں نمایاں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروگرام ملک میں انسانی وسائل کے حوالے سے سرمایہ کاری پر مبنی سب سے بڑا سکالرشپ پروگرام ہے جس کے تحت ضرورت مند طلباء کو انڈرگریجویٹ سطح پر سکالرشپس دیے جائیں گے، توقع ہے کہ وزیر اعظم پاکستان پروگرام کا باقاعدہ آغاز آئندہ ہفتے کریں گے، انہوں نے یہ بات 26 ویں وائس چانسلرز اجلاس سے ٹیلی فون کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ حکومتی احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام سے متعلق جامعات کے سربراہاں کوآگا ہ کرنے کے لیے وائس چانسلرز کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد علی کی طرف سے بلایا گیا جس میں ملک بھر سے جامعات کے وائس چانسلرزنے ذاتی طور پر یا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اس سکیم کے ذریعے ملک بھر کے زیادہ سے زیادہ طلبہ کو مستفید کرنا چاہتے ہیں اور حکومت آئندہ سالوں میں اس پروگرام کے لیے مزید وسائل مختص کرے گی. چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے نئے پروگرام ”احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ”کے حوالے سے وائس چانسلرز کو تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ یہ پروگرام پاکستان کا سب سے بڑاسکالرشپ پروگرام ہے جس کے تحت سالانہ پچاس ہزار ضرورتمند طلبہ کو انڈرگریجویٹ سکالرشپس فراہم کیے جائیں گے،

    نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

    ان کا کہنا تھا کہ پروگرام ایچ ای سی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے باہمی اشتراک کا نتیجہ ہے جسے وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی نے گزشتہ 14سالوں میںتقریباََ 30,000 ضرورت مندوں کو سکالرشپس دیے ہیں جبکہ اس پروگرام کے تحت سالانہ 50,000 سکالرشپس دیے جائیں گے جو کہ ایک اہم پیشرفت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کا اصل مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی طالب علم مالی مسائل کے سبب تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہیے، پروگرام کے تحت چارسالہ انڈرگریجویٹ پروگرام میں حصول تعلیم کے لیے ضرورت مند طلبہ کو سکالرشپس فراہم کیے جائیں گے،

  • سید علی گیلانی نے کل اتوار کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال دے دی

    سید علی گیلانی نے کل اتوار کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال دے دی

    حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کل 27 اکتوبر بروز اتوار مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے

    نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

    سرینگر ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کل 27 اکتوبر بروز اتوار مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے تاکہ بھارت کو یہ واضح پیغام دیا جاسکے کہ کشمیری اپنی سرزمین پر اسکے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں، بھارتی فوجیوں نے 27اکتوبر 1947ء کو جموںوکشمیر پریلغار کر کے کشمیریوں کی خواہشات کے بر عکس اورتقسیم برصغیر کے اصول و ضوابط کے خلاف اس پرزبردستی قبضہ کیاتھا، سید علی گیلانی کے ترجمان سید عبداللہ گیلانی کی طرف سے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سید علی گیلانی نے27اکتوبر 1947کو کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے باہر رہنے والے کشمیریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ حل طلب تنازعہ کشمیر اور مقبوعہ علاقے میں رہنے والے لوگوں کی مشکلات کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے 27اکتوبر کو مظاہرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جموں وکشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ برقرار رکھنے کیلئے کشمیریوں کو بہیمانہ قتل عام ،جبری گرفتاری، ظلم و تشدد اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں کا نشانہ بنارہا ہے،

    نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

    سید علی گیلانی نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ کسی بھی قوم کو طویل عرصے تک ان ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے محکوم نہیں رکھا جاسکاہے اور کشمیری عوام کسی بھی صورت میں بھارت کے غیر قانونی تسلط کو ہرگز قبول نہیں کریںگے۔ حریت چیئرمین نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ 27اکتوبر بروز اتوا ر کو مکمل ہڑتال کرکے بھارت کو واضح پیغام دیں کہ وہ اپنے مادر وطن پر اس کے تسلط کوتسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے 1947سے آج تک بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے دھرمی پر مبنی بھارتی رویے کو تنازعہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دیا،