Baaghi TV

Author: +9251

  • مولانا کی ملیشیا کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا حکم جاری کر دیا گیا

    مولانا کی ملیشیا کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا حکم جاری کر دیا گیا
    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے انصارالاسلام کے خلاف کاروائی کا حکم صوبوں کو دے دیا ہے . اس سے پہلے وزارت داخلہ انصارالاسلام کو کالعدم قرار دے چکی ہے.

    مولانافضل الرحمن کی ذاتی فوج” تنظیم انصار الاسلام” کالعدم قرار

    خیال رہے کہ چند روز قبل جے یو آئی (ف) کے باوردی محافظ دستے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان محافظ دستے سے سلامی لے رہے ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جے یو آئی ف کے محافظ دستے کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔

    پہلے حکومت کرنے دی جائے ، مذہبی جماعت کا مطالبہ سامنے آگیا

  • مقبوضہ کشمیر، املاک کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ جاری

    مقبوضہ کشمیر، املاک کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ جاری

    مقبوضہ کشمیر میں املاک کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، اسکول کو آگ لگا دی گئی

    تازہ ترین واقعہ میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام کے چولگام علاقے میں گورنمنٹ مڈل اسکول کو آگ لگا دی گئی یا لگ گئی ہے اس کی تصدیق ابھی نہیں ہوپائی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد نے اسکول کوآگ لگا دی۔ تاہم اس کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ۔آگ پر قابو پانے کی کوششیں جار ی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی دکانوں کو آگ لگانے لگے

    واضح رہے کہ رواں ہفتہ کے دوران مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں ہی ہانجی پورہ علاقے میں واقع گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔

    مقبوضہ کشمیر، تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کیوں؟

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کی ایک خبر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی سے خوفزدہ بھارتی فوجی رات کے وقت دکانوں کو آگ لگا رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرکے تحریک آزادی سے ان کی توجہ ہٹانا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران ضلع بڈگام کے بیروہ کے علاقے میں کم از کم 15 دکانوں کو نذر آتش کردیا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ فوجیوں نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب بیروہ میں بس اسٹینڈ کے قریب بارہ دکانوں کوآگ لگائی۔ اس سے قبل اسی بازار میں غلام محمد رنگروٹ ، پرویز احمد وازہ اور مشتاق احمد بٹ کی دکانوں کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

  • پاکستان کی معیشت کے لیے خوشی کی خبر آگئی

    پاکستان کی معیشت کے لیے خوشی کی خبر آگئی

    پاکستان کی معیشت کے لیے بہتری اور خوشی کی خبر آگئی،

    ایک ہفتےکےدوران اسٹیٹ بینک کےذخائرمیں7کروڑ90لاکھ ڈالرکااضافہ ہوگیا.اسٹیٹ بینک کےزرمبادلہ ذخائربڑھ کر7ارب89کروڑڈالرہوگئے.کمرشل بینکوں کےپاس7ارب29کروڑڈالر موجودہیں. اسٹیٹ بنک کے مطابق ملک کےمجموعی زرمبادلہ ذخائر15ارب18کروڑ ڈالر سےتجاوزکرگئے ہیں.
    پاکستان نے ایزآف ڈوئنگ بزنس کی ریفارمز میں بھارت اور بنگلا دیش کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    اس سے پہلے یہ خبر تھی کہ پاکستان ٹاپ ٹین اصطلاحات کرنے والے ممالک میں شامل پاکستان دنیا میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والے ممالک کی رینکنگ میں چھٹے نمبر میں آگیا۔

    پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری کے بعد پاکستان کا رپورٹ میں درجہ 108 ھوگیا جبکہ گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 136 واں تھا۔

  • نوازشریف کی صحت اب بھی تشویشناک ہے،احسن اقبال

    ‏لاہور:سروسزاسپتال کےباہررہنمامسلم لیگ(ن)احسن اقبال کی میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی نوازشریف کی صحت تشویشناک ہے،

    حسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کےبارےمیں جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، نوازشریف کےپلیٹ لیٹس خطرناک حدتک گرچکےہیں، ڈاکٹرزنےبھی نوازشریف کافوری طورپرمکمل علاج کرنےکی تجویزدی ہے، حکومت نوازشریف کی صحت کےبارےمیں غفلت کامظاہرہ کررہی ہے اور نوازشریف کےذاتی معالج کوان تک رسائی نہیں دی جارہی،

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کیلئےعدلیہ کادروازہ کھٹکٹایا اُمید ہےانصاف ملےگا، نوازشریف کوذہنی دباؤسےنکلناہوگا، مریم نوازکوجیل منتقل کرنانوازشریف پرمزیدذہنی دباؤکی کوشش ہے، نوازشریف کےپلیٹ لیٹس کی تعداداب بھی6ہزارہے،

  • نواز شریف کی خیریت دریافت کرتے  ہوئے  بھی مولانا نے کی اہم سیاسی بات

    نواز شریف کی خیریت دریافت کرتے ہوئے بھی مولانا نے کی اہم سیاسی بات

    ذرائع کے مطابق ‏مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی، جس پر ان کی آپس میں‌سیاسی بات چیت بھی ہوئی اور آزادی مارچ پر بھی تبادہ خیال ہوا ، نواز شریف نے بھر پور حمایت کا عادہ کیا .

    مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی ہے. نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان کا رابطہ شہباز شریف کی وساطت سے ہوا،

    خرابی صحت کے باوجود مارچ کی بھر پور حمایت پر مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کے ساتھ اظہار تشکر کیا.

    جے یو آئی کے مطابق نواز شریف نے آزادی مارچ میں کارکنان کی بھرپور شرکت کا اعادہ کیا ہے.
    نواز شریف کی صحت بارے احسن اقبال نے تشویشناک بات کہہ دی
    ادھر احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کےپلیٹ لیٹس خطرناک حدتک گرچکےہیں،
    ڈاکٹرزنےبھی نوازشریف کافوری طورپرمکمل علاج کرنےکی تجویزدی ہے،حکومت نوازشریف کی صحت کےبارےمیں غفلت کامظاہرہ کررہی ہے،نوازشریف کےذاتی معالج کوان تک رسائی نہیں دی جارہی ہے،

    مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

    انصاف کیلئےعدلیہ کادروازہ کھٹکھٹایا،اُمیدہےانصاف ملےگا،.نوازشریف کوذہنی دباؤسےنکلناہوگا،

  • آرٹیکل 370کیس سماعت، ریاستی حکومت کی سخت سرزنش

    آرٹیکل 370کیس سماعت، ریاستی حکومت کی سخت سرزنش

    بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370کے حوالے سے سماعت پانچ نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔

    آرٹیکل 370، کیس کی سماعت کب ہو گی، خبر آ گئی

    دوران سماعت اعلیٰ عدالت نے ریاستی حکومت کی سخت سرزنش بھی کی۔ تین رکنی بنچ نے مودی حکومت سے پوچھا کہ وہ کتنے دنوں کے لئے ریاست میں پابندی چاہتی ہے؟

    بنچ کے مطابق مقبوضہ وادی میں پہلے ہی سے دو ماہ پابندی جاری ہے۔ جسٹس رمن نے مودی حکومت کوکہاکہ آپ پابندی لگائے رکھ سکتے ہیں لیکن آپ کو اپنے فیصلوں کا تجزیہ کرنا ہوگا۔

    بھارتی سپریم کورٹ: آرٹیکل 370 اور 35 اے کیس کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل

    دوسری جانب بھارتی حکومت کے وکیل کے مطابق ریاست میں 90 فیصد پابندیاں ہٹالی گئی ہیں اور ان کا روزانہ کی بنیاد جائزہ لیا جارہا ہے۔
    بھارتی اعلیٰ عدالت نے مودی حکومت اور ریاستی انتظامیہ سے یہ بھی پوچھا کہ آپ کب تک پابندیاں لگا کر رکھیں گے؟ ہمیں ایک ٹائم فریم بتائیں۔

    آرٹیکل 370نہیں تو کشمیر کے بھارت سے رشتے بھی ختم، بھارت نواز کشمیری کا بڑا اعلان

    واضح رہے کہ آرٹیکل 370 سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے بھارتی سپریم کورٹ کے جج این وی رمن کی سربراہی میں آئینی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔ پانچ رکنی آئینی بینچ میں جسٹس رمن ، جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس آر سبھاش ریڈی، جسٹس بی آر گوئئی اور جسٹس سوریہ کانت شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370کے ہٹائے جانے کو مختلف جماعتوں اور شخصیات نے بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

  • نواز شریف کی صحت پر بیانات بارے وزیر اعظم نے وزرا کو کیا ہدایت جاری کردی، اہم خبر

    وزیر اعظم عمران خان کے ذرائع کے مطابق ‏وزیر اعظم نے پارٹی ترجمانوں کو نواز شریف کی صحت پر بیانات سے روک دیا
    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر کسی کی بھی صحت کے لیے دعا گو ہیں،
    نواز شریف کی صحت بارے احسن اقبال نے تشویشناک بات کہہ دی
    وزیر اعظم عمران خان کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کو پاکستان میں بہترین طبی سہولیات دی جائیں گی،،
    نواز شریف کی بیماری کا پاکستان میں علاج موجود ہے،

    مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

    نواز شریف سےمتعلق عدالت جو فیصلہ کریگی اسےمن و عن تسلیم کرینگے

    بھارت آج عالمی بینک کی رینکنگ میں 14 پوائنٹ اوپرگیا پورا بھارت خوشی منا رہا ہے،

    پاکستان کی پوزیشن میں 28 پوائنٹ بہتری ہوئی اور یہاں دھرنوں پر گفتگو ہو رہی ہے،

  • چیف آف دی نیول اسٹاف کا ساحلی علاقوں میں مورچوں کا دورہ

    کراچی: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے مکران کے ساحل سے ملحقہ پاک بحریہ کی ساحلی تنصیبات اور یونٹس کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیول چیف نے اورماڑہ اور گوادر میں متعدد آپریشنل اور انتظامی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
    دورے کے دوران نیول چیف کو جاری آپریشنل سرگرمیوں ، پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس کی آپریشنل تیاریوں کو برقرا رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات اور گوادربندر گاہ/ سی پیک کی میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹاسک فورس – 88 کی کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے ساحلی تنصیبات پر اگلے مورچوں کا بھی معائنہ کیا ، وہاں تعینات افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی اورمادر وطن کے دفاع کی خاطر ان کے بلند حوصلے، عزم اورقربانی کے جذبے کو سراہا۔

    نیول چیف نے مادر وطن کے دفاع کے مقدس مقصد کی تکمیل میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی جارحیت سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ دورے کے دوران چائنااوور سیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئر مین ژانگ باوژونگ نے بھی نیول چیف سے گوادر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص سی پیک کی سیکورٹی اور گوادر بندرگاہ پر بات چیت کی گئی۔

    ژانگ باوژونگ نے گیم چینجر منصوبے کے امن و تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر نیول چیف نے ملکی میری ٹائم مفادات اور میری ٹائم انفرااسٹرکچر کو درپیش خطرات سے مکمل تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں معزز شخصیات نے علاقے اور اس سے بعید لوگوں کی خوشحالی اور معاشی ترقی سے جڑے اس اہم منصوبے کی ترقی کی رفتار جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    بعد ازاں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر اور اورماڑہ پر مختلف آپریشنل اور انتظامی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جس میں جونیرنیول اکیڈمی اورماڑہ کی تعلیمی سہولیات میں توسیع بھی شامل تھی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ سماجی و معاشی سرگرمیوں کے ذریعے تعلیم اور صحت کے شعبے میں ساحلی علاقوں کی ترقی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی.

  • نواز شریف کی صحت بارے احسن اقبال نے تشویشناک بات کہہ دی

    نواز شریف کی صحت بارے احسن اقبال نے تشویشناک بات کہہ دی

    سروسزاسپتال کےباہررہنمامسلم لیگ(ن)احسن اقبال نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت کےبارےمیں جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں،جبکہ اب بھی نوازشریف کی صحت تشویشناک ہے،

    وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

    احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کےپلیٹ لیٹس خطرناک حدتک گرچکےہیں،
    ڈاکٹرزنےبھی نوازشریف کافوری طورپرمکمل علاج کرنےکی تجویزدی ہے،حکومت نوازشریف کی صحت کےبارےمیں غفلت کامظاہرہ کررہی ہے،نوازشریف کےذاتی معالج کوان تک رسائی نہیں دی جارہی ہے،
    انصاف کیلئےعدلیہ کادروازہ کھٹکھٹایا،اُمیدہےانصاف ملےگا،.نوازشریف کوذہنی دباؤسےنکلناہوگا،

    مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟


    مریم نوازکوجیل منتقل کرنانوازشریف پرمزیدذہنی دباؤکی کوشش ہے،نوازشریف کےپلیٹ لیٹس کی تعداداب بھی6ہزارہے،

    نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

  • خواجہ سراؤں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کے خلاف پولیس کی اہم کامیابی

    خواجہ سراؤں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کے خلاف پولیس کی اہم کامیابی

    خواجہ سراؤں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کی گرفتاری کا معاملہ

    ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا ہے کہ خواجہ سراؤں اور ان کے ڈھولچیوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے.

    گرفتار ہونے والوں میں زکی ڈکیت گینگ کا سرغنہ زاکر عرف زکی اسکے ساتھی صدف اسلام اور نعمان شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمان ڈانسگ پارٹی سے واپسی پر خواجہ سراؤں اور ان کے عملے سے نقدی وغیرہ لوٹ لیتے تھے۔
    تھانہ روات کے علاقہ میں خواجہ سراؤں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
    ملزمان کے خلاف تھانہ روات میں ڈکیتی کا مقدمہ درج تھا۔

    ملزمان سے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے ٹریس ہونے کا امکان ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے ۔
    وہاڑی : بڑی کاروائی میں 6 من چرس برآمد