Baaghi TV

Author: +9251

  • لبنان میں اہم ایرانی رہنماؤں کے حق میں نعرے

    لبنان میں اہم ایرانی رہنماؤں کے حق میں نعرے

    جمعرات کی شام لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسط میں حزب اللہ کے حامیوں نے ایران میں ولایت فقیہ کے نظام کے بانی آیت اللہ خمینی اور موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ تاہم پولیس کی جانب سے مظاہرین کا گھیرائو کیے جانے کے بعد مظاہرین پیچھے ہٹ گئے تھے۔

    حزب اللہ کو ایران کی طرف سے حمایت یافتہ سمجھا جاتا ہے. حزب اللہ پر اسرائیل پر حملے کرنے کا الزام ہے اور ساتھ ہی شام میں‌اسی فوجوں کی مدد کرنے کا الزام بھی ہے حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں متعدد ٹینک شکن راکٹ داغے جس میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ اسرائیل کے فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے ایک فوجی اڈے اور فوجی گاڑیوں کی جانب راکٹ داغے گئے ہیں اور سرحدی علاقے میں واقع فوجی اڈے پر دو سے تین ٹینک شکن میزائل گرے ہیں۔دوسری طرف حزب اللہ نے دعوی کیا تھا کہ اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی اور ہلا ک ہو گئے تھے۔

  • امریکہ پرآگ کاعذاب،ہزاروں مکان نذرآتش،ہزاروں خاندان بے گھر

    واشنگٹن:امریکہ آگ کےعذاب کی لپیٹ میں ،ہزاروں مکان نذرآتش ہوچکے ہیں اور ہزاروں ہی خاندان بے گھرہوگئے ہیں، اطلاعات کےمطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ لگ گئی، آگ نے مزید دس ہزار ایکڑرقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ مزید کئی ہزار ایکڑ تک پھیل سکتی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کےمطابق آگ نے مزید دس ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آتشزدگی کے باعث ہزاروں درخت، مکانات اور گاڑیاں جل کرتباہ ہوگئیں۔

    فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش مسلسل جاری ہے لیکن تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے۔2012 سے کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کا مسئلہ درپیش ہے، موسم گرما اور خشک سالی کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 17 افراد کی اموات ہوئی تھیں، جبکہ 7 ہزار سے زائد مکانات جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے تھے۔ اس آگ پر قابوپانے کے لیے جنگی بنیادوں پر ہیلی کاپٹرز کا بھرپور استعمال کیا گیا تھا.

  • کون سے سرکاری ادارے کی نج کاری کا فیصلہ کر لیا گیا ، خبر آگئی

    موجودہ حکومت کی جانب سے پاکستان اسپورٹس بورڈکی نجکاری کا فیصلہ کر لیا گیا.نجکاری کافیصلہ ٹاسک فورس کی سفارش پرکیاگیاہے.افسروں نے10روز میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . نجکاری کےمعاملےپرحکومتی عہدیداروں کواعتمادمیں لےلیاگیا.

    ادھر کھلاڑیوں کا ورک لوڈ اور پاکستان کے پریمیر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی، میں ان کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو جاری کیے گئےمشروط این او سی منسوخ کردئیے ہیں۔ کھلاڑیوں کی فٹنس اور میڈیکل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کیمپ 01 سے 41 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری رہے گا جبکہ قائداعظم ٹرافی کے ساتویں اور دسویں راؤنڈ کے میچز 00 نومبر سے 1 دسمبر کے درمیان میں جاری رہیں گے۔ ایونٹ کا فائنل میچ 9 سے 01 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔
    پی سی بی نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے جس کی کوریج تمام میڈیا میں کی گئی ہے۔

    بنگلہ دیش کے خلاف قومی ویمن ٹی 20 ٹیم کا اعلان

  • مکینک خودہی اپنی موت کا حکم دے بیٹھا ، دردناک واقعہ غم ناک سانحہ

    چوہرجمالی : جب موت کا وقت قریب آتا ہے تو پھر اسباب خودہی پیدا ہونے شروع ہوجاتے ہیں ،مرنے والے کو پتہ تک نہیں ہوتا کہ وہ خود ہی اپنی موت کا سامان کررہا ہے، ایسے ہی جیسے سجاول کے علاقے درگاہ شاہ یقیق میں ٹریکٹر کی مرمت کے دوران ایک مکینک جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    اس دردناک واقعہ کے مطابق علاقہ پولیس کا کہنا ہےکہ چوہڑ جمالی کی قریب خراب ٹریکٹر کی مرمت کے دوران ہیلپر نے ٹریکٹر اسٹارٹ کر دیا جس سے دونوں مکینک زد میں آگئے۔ ٹریکٹر اسٹارٹ کرنے کی ہدایت مکینک نے خود دی تھی جس میں پہلے سے گیئر لگا ہوا تھا۔

    نظام قدرت بھی عجیب دیکھنے میں ملا ، ذرائع کے مطابق اس واقع میں دونوں مکینک شیر خان جتوئی اور رفیق احمد جتوئی سگے بھائی تھے جنہیں رورل ہیلتھ سینٹر چوہڑ جمالی منتقل کیا گیا جہاں شیر خان جتوئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔جاں بحق ہونے والے کی لاش رورل ہیلتھ سینٹر میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

  • عراق میں مظاہرین گرین زون تک پہنچ گئے

    عراق میں مظاہرین گرین زون تک پہنچ گئے

    عراقی سیکیورٹی فورسز نے گرین زون کے سامنے مظاہرین کوواٹر گنوں اور آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے منتشر کردیا۔ مظاہرین تمام رکاوٹیں عبور کر کے گرین زون تک پہنچ گئے تھے.

    عراق کے دارالحکومت بغداد میں جمعرات کو ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران لوگوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین کو وسطی بغداد میں تحریر اسکوائر اور گرین زون تک جانے والی تمام سڑکیں بند کردیں۔ مظاہرے کے وقت بغداد بالخصوص گرین زون اور دیگرحساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
    عراقی دارالحکومت میں تحریراسکوائر میں سیکڑوں مظاہرین جمع ہوئے۔ انہوں نے جب انہوں نے ” سب چور ” کے نعرے لگائے
    واضح رہے کہ عراق میں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ پہلے بھی سٹرکوں پر نکلے تھے اور اس کے نتیجے میں سنکڑوں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں. یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہا . اب یہ احتجاج گرین زون تک جانا کافی تشویش ناک امر ہے .

    عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

    مہنگائی سب کو کھاگئی ، امیر اور غریب ممالک سب متاثر ، عراق میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہرے

  • شام کا تیل کس کے ہاتھ لگنے کا امریکا کو خطرہ

    امریکا میں ری پبلیکن پارٹی کے رکن کانگرس لینڈسے گراہم نے کہا ہے کہ واشنگٹن شام کے تیل کے تحفظ کا ایک ایسا منصوبہ بنا رہا ہے جس کا مقصد شامی تیل کو ایران اور ‘داعش’ کے ہاتھ لگنے سے روکنا ہے۔

    مسٹر گراہم نے کہا کہ امریکی فوجی کمانڈرایک ایسا منصوبہ مرتب کررہے ہیں جس کے تحت شام میں داعش کو دوبارہ ابھرنے سے روکنا اور شام کے تیل کو ایران یا عسکریت پسند گروپ کے ہاتھوں میں آنے سے روکنا ہے۔

    ادھر ترک صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ اگر کرد ملیشیا نے شمالی شام سے اپنے ٹھکانے خالی نہ کیے تو ترکی ان کے خلاف ایک زبردست فوجی آپریشن دوبارہ شروع کر دے گا، شام کے شمالی علاقے الباب کے نواح میں داعش کے عسکریت پسندوں اور ترک فوجیوں کے مابین لڑائی شدت اختیار کرنے سے 14 ترک فوجی ہلاک جبکہ 33 زخمی ہو گئے ہیں۔ لڑائی میں 138 عسکریت پسند بھی مارے گئے ہیں،

    آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

    مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

  • گجرات ڈی ایس پی ٹریفک پولیس نے نوجوانوں کو اچھی کارگردگی پر سراہا۔۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )گجرات ٹریفک پولیس کی اچھی کارکردگی پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سعید واڑیچ نے تمام ملازمین کو چوکوں میں اچھے طریقے سے ڈیوٹی انجام دینے پر سہاریا اور مزید اچھے طریقے سے عوام کے ساتھ پیش آیا جائے اچھی ڈیوٹی کرنے کی ہدایت بھی ۔ اس سے ٹریفک پولیس کا ایک اچھا کردار عوام کے سامنے آئے گا۔تمام وہ لوگ جو کہ ٹریفک پولیس کو کرپشن کا گڑھ سمجھتے ہیں ان کے لیے کہ آپ لوگ تعاون سے ہی بہتر بن سکتا یے۔۔

  • ایران میں کتنے بچوں کو پھانسی دینے کی تیاری ، اہم خبر

    ایران میں کتنے بچوں کو پھانسی دینے کی تیاری ، اہم خبر

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ ایران نے گذشتہ سال سات اور رواں سال دو بچوں کو پھانسی دی ہے جبکہ ایرانی جیلوں میں 18 سال سے کم عمر کے 90 بچوں کو پھانسی دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ حالانکہ عالمی قانون میں 18 سال سے کم عمر ہر شخص کے لیے سزائے موت پر پابندی عائد ہے۔

    انسانی حقوق کمیٹی کے رکن جاوید رحمان نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ہیومن رائٹس کمیٹی کوبتایا کہ ان کے پاس ایران میں سزائے موت کے تحت قید کیے گئے 90 بچوں کو کسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے۔ ان کے پاس ایران میں پھانسی کے سزایافتہ 90 بچوں کے بارے میں ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔
    واضح رہےکہ سعودی آئل تنصیبات پر حملے کے بعد ایران اور سعودی عرب سمیت امریکا و یورپ کے درمیان کشیدگی کافی عروج پر ہے جس وجہ سے دونوں ممالک جنگی تیاریاں کرنے اور اسلحے کے حصول کے لیے کوشاں ہیں.
    یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین ان دنوں‌سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں‌طرف سے جارحانہ بیان بازی کی جارہی ہے. ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے ڈالر کو سڑکوں‌پر آگ لگانے کا بیان بھی اسی تناظر میں دیا گیا ہے.

  • بھارت، ہریانہ میں بی جے پی کو بڑا دھچکا

    بھارت، ہریانہ میں بی جے پی کو بڑا دھچکا

    بھارتی ریاست ہریانہ کے اسمبلی نتائج سے پہلے ہی بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

    مہاراشٹرانتخابات، کیا بی جے پی شیوسینا کے درمیان سب ٹھیک چل رہا؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے ریاستی صدر سبھاش برالا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق سبھاش نے ریاست میں پارٹی کی خراب کارکردگی کی ذمہ داری لیتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

    مہاراشٹر میں بی جے پی دورمیں کتنے کسانوں نے خود کشی کی، خبر نے ہوش اڑا دیے

    واضح رہے کہ ریاستی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور کانگریس اور بی جے پی کے مابین سخت مقابلہ نظر آ رہا ہے۔ حکومت بنانے کے لیے 46سیٹیں درکار ہیں۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں34 سیٹوں میں آگے ہیں۔ دشینت چوٹالا کی جن نایک جنتا پارٹی کنگ میکر کے رول میں نظر آ رہی ہے۔مذکورہ پارٹی 10میں لیڈ لیے ہوئے ہیں۔

    بھارت، بی جے پی سینئر رہنما کو جیل بھیج دیا گیا

    یاد رہے کہ ریاستی اسمبلی کی 90 سیٹوں پرگزشتہ سوموار کو انتخابات ہوئے تھے۔ ریاست میں مختلف سیاسی پارٹیوں سے 105 خواتین سمیت کل 1169 امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ان میں وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر ،سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر بھوپیندر سنگھ ہدا، جے جے پی کے دشینت چوٹالا اور انڈین نیشنل لوک دل کے ابھے سنگھ چوٹالا شامل ہیں۔

  • اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد ناردرن نے بلوچستان کو شکست دے کر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ جیت لیا

    فیصل آباد(محمد اویس کی رپورٹ) ناردرن نے بلوچستان کو 52رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ جیت لیا۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 167رنز بنائے۔ جواب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس سے قبل بلوچستان کےکپتان حارث سہیل نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو تجربہ کار اوپنر عمر امین نے اننگزکے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنا لیا۔ عمر امین نے38 گیندوں پر 6چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 60 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ا نہوں نےسہیل اختر اور علی عمران کے ساتھ بالترتیب49 اور 46رنز کی شراکت قائم کی۔ اختتامی اوورز میں محمد نواز اور شاداب خان نے چھٹی وکٹ کے لیے 58 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔محمد نواز 31 اور شاداب خان 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ناردرن نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ اور حسین طلعت نے 2،2 کھلاڑیوںکو آؤٹ کیا۔ 168 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کے بلے باز ناردرن کی مضبوط باؤلنگ لائن اپ کے سامنےزیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم 18.2اوورزمیں 115 رنز پرآؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئی۔بلوچستان کی جانب سے عمران فرحت 32 اور اویس ضیاء 28 رنز بنا کر ٹاپ اسکوررہے۔ناردرن کے تجربہ کار میڈیم پیسر سہیل تنویر نے 27 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسپنر محمد نواز اور شاداب خان نے بھی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جارحانہ اننگز کھیلنے پرفات

    ح ٹیم کےاوپنرعمر امین کو مین آف دی فائنل میچ کا انعام دیا گیا۔ 6 میچوں میں 215 رنز اور وکٹوں کے پیچھے 6 شکار کرنے والے خیبرپختونخوا کےکپتان محمد رضوان کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایونٹ میں14وکٹیں حاصل کرنے والے ناردرن کےتجربہ کار میڈیم پیسر سہیل تنویر کو بہترین باؤلرجبکہ276 رنز بنانے والےبلوچستان کے اوپنراویس ضیا نے ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ناردرن کےروحیل نذیر کوٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔