Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت، مسلمانوں کے خلاف مذہبی نفرت اور جنونیت انتہا کو پہنچ گئی

    بھارت، مسلمانوں کے خلاف مذہبی نفرت اور جنونیت انتہا کو پہنچ گئی

    بھارت میں مذہبی انتہاپسندی عروج پر ہے اور مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے۔

    بھارت، ہجومی تشدد میں ایک مزدور کی جان کیوں لی گئی؟

    ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست حیدرآباد میں پیش آیاجہاں ایک ہندو گاہک نے مسلم ڈلیوری بوائے سے چکن لینے سے انکار کر دیا۔انکار کی وجہ صرف مسلمان ہوناتھا۔

    بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر کے علی آباد کے رہائشی اجے کمار نے سوئیگی ایپ سے چکن 65کا آرڈر دیا اورشرط یہ لگائی کہ اسے صرف کسی ہندو لڑکے سے بھیجا جائے۔ اجے کمار نے مزید بتایا کہا کہ ہندو لڑکے کے ذریعہ بھیجنے پر وہ اس ایپ کو ریٹنگ دے گا۔

    بھارت، دلت بچے بھی ہجومی تشدد کا ہو گئے شکار

    تاہم سوئیگی ایپ نے یہ آرڈر ایک مسلمان لڑکے کے ذریعہ بھیجا۔ لڑکے نے اجے کمار کو اس کے گھر کا مکمل پتہ معلوم کرنے کے لئے فون کیا۔ اجے کمار نے فون پر اس کا نام پوچھا۔ لڑکے نے جب اپنا نام بتایا تو اس نے آرڈر کینسل کردیا۔

    بھارت، میرے شوہر قتل کی وجہ صرف مسلمان ہونا ہے، شائستہ پروین

  • فلسطینی انتخابات، اسلامی جہاد نے اہم اعلان کر دیا

    فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے فلسطین میں متوقع پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔

    مسئلہ فلسطین بارے شاہ سلمان نے کیا اہم اعلان

    مرکزاطلاعات فلسطین نے اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے رکن الشیخ نافذ عزام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی جہاد نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

    عزام کے مطابق جماعت کا انتخابات سے متعلق پہلے بھی یہی موقف تھا۔ اسلامی جہاد نے 1993ءمیں ہوئے اوسلو معاہدے کے بعد پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

    اسرائیل فلسطین کا تشخص ختم کرنے کے درپے، عرب لیگ

    مقامی اخبارات کو جاری ایک بیان میں نافذ عزام نے کہا کہ اسلامی جہاد کا پارلیمانی انتخابات یا صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان طے شدہ ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی تبدیلی کی جائے گی۔ حماس سمجھتی ہے کہ پارلیمانی یا صدارتی انتخابات فلسطینی قوم کو درپیش بحرانوں کا حل نہیں۔

    اسرائیلی فورسز کی پرامن فلسطینیوں پر فائرنگ، کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟

  • کشمیری دانشور سید عبد الرحمن گیلانی خالق حقیقی سے جا ملے

    کشمیری دانشور اور دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر سید عبد الرحمن گیلانی جمعرات کودل کادورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔

    مقبوضہ کشمیر، لاک ڈاون کا 81 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم جاری ، کشمیریوں کی تحریک آزادی جاری

    عبدالرحمن گیلانی کو 2001 کے پارلیمنٹ حملہ کیس میں سزائے موت دی گئی تھی تاہم بعد ازاں سپریم کورٹ نے انہیں بری کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ گیلانی ، دہلی یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج میں عربی کے استاد تھے ۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹیا ں ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، املاک کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ جاری

    علاوہ ازیں 2016 میں گیلانی نے شہید کشمیری رہنما محمد افضل گور وکی شہادت کی برسی کے موقع پرنو فروری کو نئی دلی میںپریس کلب آف انڈیا میں ایک تقریب منعقد کی جس کے بعد دس فروری کو انہیں بغاوت کے مقدمہ میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر، تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کیوں؟

  • ورلڈ بینک نے پاکستان کی رینکنگ بہتر ظاہر کر دی

    واشنگٹن: ورلڈ بینک نے پاکستان کو کاروباری ماحول بہتر بنانے والے 10 سر فہرست ممالک میں شامل کرلیا ہے ،

    ورلڈ بینک نے ڈوئنگ بزنس 2020 رپورٹ جاری کر دی ہے جس کیمطابق پاکستان کاروباری ماحول کو بہتر کرنے والے 10 ممالک میں سر فہرست ممالک میں شامل کر لیا گیا ہے، 6 ریگولیٹری اصلاحات کے نفاذ سے پاکستان کی عالمی رینکنگ میں 28 درجے بہتری آئی ہے،

    مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کاروبار میں آسانیوں کیلئے کئی اجلاس کروائے ، مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مراعات دے رہے ہیں جب کہ رینکنگ میں بہتری پر صوبوں کے شکار گزار ہیں ، ریفارمز میں چھٹے نمبر آگئے ہیں تاہم ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے

  • بلیک ہول کی پیش رفت، سائنسدان اسٹیفن کی غیر متوقع دریافت کا پتہ چل گیا ہے

    نامورر سائنسدان اسٹیفن جو گذشتہ سال انتقال کر گئے تھے، ایک نظریاتی ماہر طبیعیات، کاسمولوجسٹ اور مصنف تھے جو اپنی موت سے قبل یونیورسٹی آف کیمبرج میں سینٹر فار تھیوریٹیکل کسمولوجی میں تحقیق کے ڈائریکٹر تھے۔ اس کے سائنسی کاموں میں کشش ثقل واحدیت کے نظریات پر راجر پینروز کے ساتھ عمومی رشتہ داری کے فریم ورک میں اشتراک اور نظریاتی پیش گوئی شامل ہے کہ بلیک ہولز تابکاری کا اخراج کرتے ہیں جسے اکثر ہاکنگ تابکاری کہتے ہیں۔ اسٹیفن وہ پہلا شخص تھا جس نے کائناتولوجی کا ایک نظریہ مرتب کیا جس کی وضاحت عام نظریہ رشتہ داری اور کوانٹم میکانکس کے اتحاد نے کی تھی۔

    2010 میں اسٹیفن نے اپنی ڈسکوری چینل کی سیریز "اسٹیفن ہاکنگ کے ساتھ کائنات میں داخل کی،” لکھی، جہاں اداکار بینیڈکٹ کمبر بیچ نے سائنسدان کو آواز دی۔

    پروگرام کے دوران اس نے ناظرین کو سمجھانے کی کوشش کی کہ کائنات میں بلیک ہول کی تشکیل کیسے ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا: "یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ بلیک ہول کتنا گھنا ہوگا لیکن میں کوشش کروں گا اور کسی مانوس چیز – زمین کو استعمال کرتے ہوئے اسے تناظر میں پیش کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ ذرا ٹکڑے ٹکڑے کر کے، میں اپنے سیارے کو اس وقت تک دباؤ ڈال سکتا تھا جب تک کہ کشش ثقل سنبھل نہ آجائے اور یہ بلیک ہول بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشش ثقل کی اپنی کشش کو ختم کرنا کتنا چھوٹا ہوگا؟ "8,000 میل قطر سے مجھے اسے مٹر کے سائز تک کچلنا ہوگا۔” تاہم اسٹیفن نے تسلیم کیا کہ ایک ایسی چیز تھی جس نے اسے خلائی رجحان پر چونکا دیا۔

    انہوں نے مزید کہا: "بلیک ہولز کے مطالعہ کرنے کے میرے سالوں میں میری سب سے غیر متوقع دریافت یہ ہے کہ بلیک ہول بالکل بلیک نہیں ہوسکتا ہے۔

    بہت ہی وجوہات کی بناء پر جیسا کہ ابتدائی کائنات بالکل پھیل نہیں سکی، کمال جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ بلیک ہولز کو تابکاری چھوڑنا چاہئے، بلیک ہول چھوٹا ہے، اتنا زیادہ تابکاری ہے۔ لیکن صرف ایک چھوٹا سا بلیک ہول ہی پہاڑی سلسلے کے بڑے پیمانے پر واقع ہوگا۔

    "خلا میں زیادہ تر بلیک ہول بہت بڑے ہوتے ہیں۔” اسٹیفن نے یہ وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خلا میں بلیک ہولز کی متعدد قسمیں کیسے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا: "چھوٹے سورج ہمارے سورج سے چار گنا زیادہ اور قطر میں 15 میل ہیں۔ "کچھ بہت بڑے ہیں جس میں ہزاروں سورجوں کی تعداد موجود ہے۔“اور پھر واقعی بڑے بڑے زبردست بلیک ہولز موجود ہیں، وہ ہماری طرح اپنی کہکشاؤں کے مرکز میں موجود ہیں۔

    "اس بلیک ہول کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی کثیر تعداد چار ملین سنوں میں ہے اور اس کا قطر 11 ملین میل ہے۔

    ان جیسے بلیک ہول بھاری دل ہیں جن کی کہکشائیں جن میں ہماری اپنی آکاشگنگا بھی شامل ہے، گھومتی ہے۔ دوسرا واقعہ میں اسٹیفن نے انکشاف کیا کہ کیسے ناسا ایک دن بلیک ہول کا استعمال وقت کے سفر کے لئے کرسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا: "میں یہ تصور کرنا چاہتا ہوں کہ ہوائی جہاز کسی دن اس حیرت انگیز مظاہر سے فائدہ اٹھا سکے۔

    "یقینا اس کو پہلے چوسنے سے بچنا ہوگا، میرے خیال میں یہ چال ہے کہ اس کا مقصد صرف ایک طرف ہونا ہے تاکہ وہ اسے کھو بیٹھیں۔ انہیں بالکل درست رفتار اور رفتار پر چلنا ہوگا یا وہ کبھی نہیں بچ پائیں گے۔ "ٹھیک ہو جاؤ اور جہاز کو مدار میں کھینچ لیا جائے گا، جس کا قطر 30 ملین میل ہے۔ یہاں یہ محفوظ رہے گا، اس کی رفتار اسے مزید گرنے سے روکنے کے لئے کافی ہوگی۔

  • مقبوضہ کشمیر،بھارت نواز سیاسی جماعتوں پر بڑی پابندی عائد

    مقبوضہ کشمیر،بھارت نواز سیاسی جماعتوں پر بڑی پابندی عائد

    مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں نام نہاد جمہوری انتظامیہ نے بھارت نواز سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کر دی۔

    مقبوضہ کشمیر، نئے موبائل کنکشن کے حصول کے لیے ایک اور قد غن لگ گئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے نیشنل کانفرنس اور عوامی نیشنل کانفرنس کے رہنماوں کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا۔

    اس سلسلے میں نیشنل کانفرنس کے سینئیر رہنما اکبر لون نے کہاکہ کشمیر کی انتظامیہ نے کئی بار کہا کہ نیشنل کانفرنس کے رہنما ڈاکٹر مصطفیٰ کمال اور عوامی نیشنل کانفرنس کے رہنما خالدہ شاہ اور مظفر شاہ نظر بند نہیں ہیں۔ اب پتہ چلا کہ انتظامیہ کا دعوی جھوٹا ہے اور خالدہ شاہ اور مصطفیٰ کمال بھی نظر بند ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، لاک ڈاون کا 81 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم جاری ، کشمیریوں کی تحریک آزادی جاری

    اکبر لون نے بتایا کہ جب ہم یہاں پریس کانفرس کرنے کے لیے آئے تو ہمیں پتہ چلا کہ انہیں گھر میں ہی نظر بند رکھا گیا ہے۔ انتظامیہ نے انہیں پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی۔

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 78 واں دن،بھارتی مظالم ، کشمیریوں کی جنگ آزادی جاری

    واضح رہے کہ خالدہ شاہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اور ڈاکٹر مصطفیٰ کمال ان کے بھائی ہیں۔مظفر شاہ، خالدہ شاہ کے بیٹے اور فاروق عبداللہ کے بھانجے ہیں۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370کے ہٹائے جانے سے قبل ہی انتظامیہ نے بھارت نواز سیاسی پارٹیوں کے سربراہان سمیت کئی رہنماو¿ں کو نظربند یا گرفتار کر رکھا ہے۔ ان رہنماو¿ں میں جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی بھی شامل ہیں۔

  • سراج الحق  کو  شہباز شریف نےبھائی کی صحت بارے کیا بات کہہ دی

    سراج الحق کو شہباز شریف نےبھائی کی صحت بارے کیا بات کہہ دی

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شہبازشریف سےٹیلی فون پررابطہ کیااور نوازشریف کی صحت کےبارےمیں دریافت کیا..شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرزابھی تک نوازشریف کی بیماری پرقابونہیں پاسکے، ڈاکٹرزسرتوڑکوشش کررہےہیں کہ بیماری کی اصل وجوہات دریافت کریں،سراج الحق نے نوازشریف کی صحت کےلیےدعااورنیک خواہشات کااظہار کیا .
    ادھر احسن اقبال اور ن لیگ کے دیگر قائدین نواز شریف کے علاج سے مطمئن نہیں‌ہیں.احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کےپلیٹ لیٹس خطرناک حدتک گرچکےہیں،

    مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

    ڈاکٹرزنےبھی نوازشریف کافوری طورپرمکمل علاج کرنےکی تجویزدی ہے،حکومت نوازشریف کی صحت کےبارےمیں غفلت کامظاہرہ کررہی ہے،نوازشریف کےذاتی معالج کوان تک رسائی نہیں دی جارہی ہے،
    انصاف کیلئےعدلیہ کادروازہ کھٹکھٹایا،اُمیدہےانصاف ملےگا،.نوازشریف کوذہنی دباؤسےنکلناہوگا،

    وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

  • مریم نواز بارے وزیراعظم کی اہم ہدایات جاری

    مریم نواز بارے وزیراعظم کی اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ہدیت جاری کی ہیں کہ مریم نوازاسپتال میں رہ کروالدکی عیادت کرسکتی ہیں.ادھر نعیم الحق نے کہا ہے کہ مریم نوازکوآج رات ہی والدکےپاس منتقل کیاجاسکتاہے.وزیراعظم نےوزیراعلیٰ پنجاب کوہدایت دےدی ہیں.

    مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

    گورنر پنجاب اور وزیرا علیٰ پنجاب کو وزیراعظم نے نوازشریف کو صحت کی سہولتیں یقینی بنانےکی ہدایت جاری کی گئی ہیں ، ذرائع کے مطابق .وزیراعظم کی خواہش ہےکہ مریم نوازوالدکی تیمارداری کریں،وزیراعظم کی ہدایت پرنوازشریف اورمریم کوتمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی، مریم نوازکوبھی علاج کےلیےاسپتال منتقل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے.

    نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

    .

  • شاداب خان کا انگلینڈ کی کاؤنٹی سے معاہدہ طے پا گیا

    پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا سرے کاؤنٹی سے کھیلنے کامعاہدہ طے پا گیا، لیگ اسپنر آئندہ برس سرے کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلیں گے، 35 ٹی ٹوئنٹی اور 43 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 22 سالہ لیگ اسپنر نے ورلڈ کپ کے سات میچوں میں نو شکار کرکے اپنی اہلیت کا لوہا منوایا تھا،

    شاداب خان نے سرے کاؤنٹی کیساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرے کی جانب سے کھیلنا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں، بڑے عرصے سے کاؤنٹی کھیلنے کا منتظر تھا، آسٹریلوی بگ بیش کے بعد یہ انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ ان کے کیرئر کا یہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے

    سرے نے پہلی بار 2003 میں ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتا تھا جس کے بعد وہ 2013 میں فائنل تک ضرور پہنچی لیکن ناکام رہی، سرے کاؤنٹی کے ڈائریکٹر ایلک اسٹیورٹ کا کہنا ہے کہ شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کے شاندار باولر ہیں ان کے آنے سے ہمارا ٹیم کمبی نیشن بہتر ہو گا

    پاکستان آرمی کی کھیلوں کے میدان میں بھی اونچی اڑان

  • اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کا ایک منفرد انداز

    اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کا ایک منفرد انداز

    اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کا ایک اہم انداز اپنایا گیا ہے

    مقبوضہ کشمیرکےمظلوموں کی کہانی پراسلام آبادمیں تھیٹرکاانعقاد کیا گیا.جس میں کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم اور ظلم و زیادتی کو ڈاکیومنٹری انداز میں دکھایا جائے گا..مظلوم کشمیریوں کےلیےہرفورم پرآوازبلندکرتےرہیں گے،کشمیریوں کےلیےذاتی مفادات سےبالاترہوکرکام کرناچاہیے. کشمیریوں کی حمایت میں اس کاوش پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی اصل کہانی سامنےلانےپراداکارتحسین کےمستحق ہیں،
    مقبوضہ کشمیر، تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کیوں؟
    دوسری طرف کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران ضلع بڈگام کے بیروہ کے علاقے میں کم از کم 15 دکانوں کو نذر آتش کردیا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ فوجیوں نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب بیروہ میں بس اسٹینڈ کے قریب بارہ دکانوں کوآگ لگائی۔ اس سے قبل اسی بازار میں غلام محمد رنگروٹ ، پرویز احمد وازہ اور مشتاق احمد بٹ کی دکانوں کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی دکانوں کو آگ لگانے لگے