Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونا یو این او کے کردار اور افادیت پر سوالیہ نشان ہے۔ ڈاکٹر غلام مصطفی

    فیصل آباد(محمد اویس)اقوام متحدہ کا عالمی امن یقینی بنانے کیلئے کردار نظرانداز نہیں کیا جا سکتا لیکن کشمیر اور وسط ایشیا کے دوبڑے اور امن عالم کو کسی بھی وقت تباہ کردینے والے جھگڑے طے نہ کرسکنا یو این او کے کردار اور افادیت پر سوالیہ نشان ہے۔ عالمی دنیا کو اس مسئلے پر سوچنا ہوگا۔ یہ دونوں مسئلے خاص طور پر کشمیر ایسا ایشو ہے کہ کسی بھی وقت چنگاری سے شعلہ بن کر دنیا کے امن کو تہہ و بالا کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف محقق اور ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری و پاکستان سٹڈیز کے انچارج ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب نے ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس و انٹرنیشل ریلیشنز کے زیر اہتمام عالمی امن میں یو این او کے کردار بارے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یو این او کے قیام کا بنیادی مقصد ہی دنیا میں امن کا قیام یقینی بنائے رکھنا اور اقوام عالم کے مابین دوستانہ و مفاہمانہ تعلقات یقینی بنائے رکھنے اور دنیا بھر کے لوگوں کو پرامن ماحول فراہم کئے رکھنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی دو بڑی طاقتوں امریکہ اور روس کے مابین ہتھیاروں کی دوڑ ختم کروانے میں اہم کردار ادا کرکے اقوام متحدہ نے یہ ذمہ داری نبھائی ہے اس کے علاوہ بھی متعدد معاملات میں اقوام متحدہ کا کردار مثالی رہا ہے مگر کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کی بائیس قراردادیں منظور کروانے کے باوجود مسئلے کو حل نہ کروا سکنا اس کی بڑی ناکامی ہے۔ کشمیر ایک ایسا ایشو ہے جو کسی بھی وقت عالمی امن کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ سیمینار سے ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس کے انچارج ڈاکٹر غلام مصطفی نے بھی خطاب کیا اور اقوام متحدہ کے قیام اور اس کی ضرورت وافادیت پر روشنی ڈالی۔

  • پاکستان کو پولیو فری بنا کر دم لیں گے، صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام

    پاکستان کو پولیو فری بنا کر دم لیں گے، صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے،

    آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

    اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، ہم پاکستان کو پولیو فری بنا کر دم لیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے عالمی دن پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا، صدر مملکت نے کہا کہ پولیو کا عالمی دن اس موذی مرض کے خاتمہ کے عزم کی تجدید کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، ہم پاکستان کو پولیو فری بنا کر ہی دم لیں گے،

    شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

    صدر مملکت نے کہا کہ اس سلسلہ میں بین الاقوامی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام میں پولیو ویکسینیشن کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہو گا،

    آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

    مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

  • آزادی مارچ کے قافلے روکنے کے لئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع

    مظفرگڑھ میں آزادی مارچ کے قافلوں کو روکنے کے لیے پولیس نے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کردی،کنٹینرز کے ذریعے ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.مظفرگڑھ میں اپوزیشن کے آزادی مارچ کو روکنے کے لیے پولیس نے تیاریاں مکمل کرلیں،ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستے بند کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی ہے،صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ جاوید اختر کیمطابق ابتک پولیس کی جانب سے 20 سے زائد کنٹینرز پکڑنے کی اطلاعات ہیں.ان کا کہنا تھا کہ پکڑے جانے والے کنٹینرز میں سامان خراب ہونے سے نقصان ہورہا ہے.پولیس ذرائع کیمطابق پل چناب، ہیڈپنجند، ہیڈ محمد والا، ہیڈ تونسہ، غازیگھاٹ پل،میانوالی روڈ اور جھنگ روڈ کے راستے بند کیے جارہے ہیں.دوسری جانب ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کے لیے ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں.

  • پارلیمنٹ کو تالے لگا دیئے جائیں،اجلاس میں تجویز

    پارلیمنٹ کو تالے لگا دیئے جائیں،اجلاس میں تجویز

    پارلیمنٹ کو تالے لگا دیئے جائیں،اجلاس میں تجویز سامنے آ گئ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود کی صدارت میں ہوا، سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ جناب چیئرمین ہمیں آج ایک اہم معاملے پر بھی گفتگو کرنا ہوگی آج اجلاس شرکت ہمارے لئے باعث تشویش ہے کیوں کہ موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ کی تذلیل کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے تو بہتر ہے اس پارلیمنٹ کو تالے لگا دیئے جائیں

    سینیٹرطلحہ محمود بازی لے گئے، باقی سب دیکھتے رہے

    سینیٹ آف پاکستان اور سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود صدارتی آرڈیننس لاکر اداروں کو پرائیوٹائز کیا جارہا ہے
    حالانکہ سینیٹ نے واضح اکثریت کے اس بل کو مسترد کیا مگر کسی ایک شخصیت کو فائدہ دینے کیلئے اتوار کے دن آزڈیننس لائے جارہے ہیں ،اب تو صدد ہاؤس آرڈیننس فیکٹری بن چکی ہے ،ہم یہ توہین برداشت نہیں کرسکتے

    فضول آدمی کی کہیں گنجائش نہیں ہوتی سوائے سرکار کے، سینیٹر طلحہ محمود

    چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کی توہین ہے ،پاکستان میں اس وقت جمہوریت نہیں آمریت مسلط ہے ایسے اقدامات پارلیمنٹ کی آزادی پر بھی سوالیہ نشان ہیں ،وہ کون ہے جس کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے کمیٹی کو کھل کر بتایا جائے؟

    سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر نوشیروان برکی کو ادارے تباہی کیلئے حوالے کئے جارہے ہیں ،سینیٹر ڈاکٹر اشوک نے کہا کہ پندرہ سال سے مستقل ملازمین کو بے دخل کرکے PMDC کو تالے لگادیئے گئے ہیں ،سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ اٹھائیس سو بندوں کو ایک آرڈیننس کے تحت فارغ کردیا گیا ہے

    پاکستان فوری طور پر کشمیریوں کی حکومت کا اعلان کرے، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

    اگر پاکستان یہ کام کر لے تو …بھارت کے لئے میزائل حملے سے بھی بڑا حملہ

    سینیٹر ڈاکٹر اسدنے کہا کہ دہائیوں سے چلنے والے اداروں کو تباہ کردیاگیا ،سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یہ حکومت کا فراڈ آرڈیننس ہے اتوار کے دن قانون پاس کئے جارہے ہیں حالانکہ یہی بل سینیٹ آف پاکستان مسترد کر چکا۔

    چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ ہم اس آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں اور اس معاملے کو سینیٹ میں بھی اٹھائیں گے۔

  • اقوام متحدہ کے عالمی دن پر یواین کے سیکرٹری جنرل نے دیا کیا پیغام؟ اہم خبر

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرز نے کہا ہے یو این کے بڑے مقاصد میں عالمی امن و سلامتی برقرار رکھنا ،انسانی حقوق کا تحفظ ، انسانی امداد کی فراہمی اور بین الاقوامی قوانین کو سر بلند رکھنا ہے،

    نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

    اقوام متحدہ ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرز نے کہا ہے عالمی ادارہ ہر طرح کی منافرت کے خاتمہ اور لوگوں کے حقیقی مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے۔ اقوام متحدہ کے منشور کی منظوری کے 74ویں سال کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہ یواین چارٹر اب بھی ہماری ایک مشترکہ اخلاقی بنیاد ہے، ہم ہرطرح کی منافرت سے انکار اور انسانی حقوق اور صنفی مساوات کے فروغ کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ 1948ء سے ہر سال 24 اکتوبر اقوام متحدہ کے دن کے طور منایاجاتا ہے اور 1971ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تجویز دی تھی کہ رکن ممالک یہ دن عام تعطیل کے طور پر منائیں۔ اقوام متحدہ کے بڑے مقاصد میں عالمی امن و سلامتی برقرار رکھنا ،انسانی حقوق کا تحفظ ، انسانی امداد کی فراہمی اور بین الاقوامی قوانین کو سر بلند رکھنا شامل ہے،

    مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

    وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہم عالمگیریت اور جراتمندانہ موسمیاتی ایکشن کے لئے کام کر رہے ہیں اور جنگ زدہ علاقوں میں کروڑوں لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی امن کے لئے کام کررہے ہیں ۔یو این ڈے کے پروگراموں میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں جنرل اسمبلی اندر ایک لائیوکنسرٹ ، پیرس میں یونیسکو کے ہیڈ کوارٹرز میں ایونٹس اور پائیدار شہروں سے متعلق ایک کانفرنس بھی شامل ہے ۔

  • شام میں جنگ بندی میں توسیع ہو گی یا نہیں، ترک صدر طیب اردگان نے اعلان کر دیا

    شام میں جنگ بندی میں توسیع ہو گی یا نہیں، ترک صدر طیب اردگان نے اعلان کر دیا

    شام میں جنگ بندی میں توسیع ہو گی یا نہیں، ترک صدر طیب اردگان نے اعلان کر دیا ہے،

    آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

    انقرہ ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ اگر کرد ملیشیا نے شمالی شام سے اپنے ٹھکانے خالی نہ کیے تو ترکی ان کے خلاف ایک زبردست فوجی آپریشن دوبارہ شروع کر دے گا، شام کے شمالی علاقے الباب کے نواح میں داعش کے عسکریت پسندوں اور ترک فوجیوں کے مابین لڑائی شدت اختیار کرنے سے 14 ترک فوجی ہلاک جبکہ 33 زخمی ہو گئے ہیں۔ لڑائی میں 138 عسکریت پسند بھی مارے گئے ہیں،

    آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

    مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

    دریں اثناء یورپی یونین ترکی پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے اور متعدد یورپی شہروں میں مظاہروں کے دوران کردوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

    شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

  • بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کتنے افسر اور اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے؟ بڑی خبر

    مقبوضہ کشمیر کے پونچھ علاقہ میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے ہندوستانی فوجی ہیلی کاپٹر میں 9 افراد کے علاوہ بھارتی فوج کے ساوتھرن آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیرسنگھ بھی سوار تھے، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حادثہ میں بھارتی فوجی جنرل سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم ہیلی کاپٹر تباہ ہونے پر ہلاکتوں‌ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے کریش ہوا ہے، واضح رہے کہ رواں سال فروری اور مارچ کے دوران بھارتی ہیلی کپٹرز کے علاوہ فضائیہ کے مجموعی طور پر 10 جنگی طیارے تباہ ہوچکے ہیں جن میں سے دو کو پاکستانی فضائیہ نے مار گرایا تھا، میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اربوں روپے مالیت کے طیاروں میں سے چار فنی خرابیوں کے باعث اور دو آپس میں ہی ٹکرانے سے تباہ ہوئے تھے،

    آئے دن بھارتی طیاروں کی تباہی پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مودی حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے،

  • نواز شریف کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے کیا احکامات جاری کئے؟ اہم خبر

    نواز شریف کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے کیا احکامات جاری کئے؟ اہم خبر

    لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے بیرون ملک علاج اورضمانت پر رہائی کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اہور ہائی کورٹ‌ نے پنجاب حکومت سے ن لیگی قائد نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے، فاضل عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کی اور سلسلہ میں جلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے میڈیکل بورڈ کے سربراہ محمود ایاز کو بھی کل کرلیا اور ڈاکٹر طاہر شمسی کی رپورٹ بھی طلب کرلی، نواز شریف کے بیرون ملک علاج اور ضمانعت پر رہائی سے متعلق درخواستوں‌ پر کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی نے کی،

    درخواست ضمانت شہبازشریف کی جانب سے دائر کی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست نوازشریف کی طرف سے کیوں دائر نہیں کی گئی؟ ،وکیل شہبازشریف نے کہاکہ بیمار ملزم درخواست دائر کرنے کے قابل نہ ہو تو رشتے دار دائر کر سکتا ہے،شہبازشریف کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی مثالیں پیش کیں،عدالت نے استفسار کیا کہ نوازشریف نے کس وجہ سے خود درخواست دائر کیوں نہیں کی؟،وکیل شہبازشریف نے کہا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہیں ،نوازشریف کو ان کی حالت کے پیش نظر پی کے ایل آئی میں منتقل کرنا ہے، واضح‌ رہے کہ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے، شہباز شریف کے وکیل نے سپریم کورٹ اور عدالت عالیہ کے فیصلوں کی مثالیں پیش کی گئیں،

  • نواز شریف کی رہائی کیلئے ن لیگ نے کیا فیصلہ کیا ہے؟ خواجہ آصف نے صاف بتا دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر زنوازشریف کی صحت سے متعلق محتاط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،

    شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو صبح اٹھا کر جیل بھیج کر نواز شریف کے دباؤ میں اضافہ کیا گیا ، بیرون ملک علاج کا فیصلہ نوازشریف خود کریں گے، ن لیگی قیادت اور شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، نواز شریف کی صحت کی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے، نواز شریف جوبھی فیصلہ کریں گے پوری جماعت اس کو تسلیم کرے گی، خواجہ آصف نے کہا کہ شریف خاندان کا ہر فرد پابند سلاسل ہے،پانامہ میں نوازشریف کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا،نوازشریف کو اقامے پر سزا دی گئی،35سال ملک کی خدمت کرنے والا آج جیل میں ہے،،نوازشریف کی رہائی کےلئے قانونی اقدامات اٹھائیں گے، مسلم لیگ ن قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی،

    آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

    لیگی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے مسئلے کو غیر سنجیدہ لیا گیا جس سے معاملہ زیادہ خراب ہوا، انہوں‌نے کہا کہ پلیٹ لیٹس کو متاثر کرنے والی10بیماریاں ہیں،نوازشریف کو شوگر بھی ہے، اس وقت ہماری ترجیح نوازشریف کی صحت یابی ہے، اگر وقت پر فیصلے کیے جاتے تو ہم یہ صورتحال نہ ہوتی، نواز شریف کی صحت کی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے اور اگر انہیں‌کچھ ہوا تو وہی اس کے ذمہ دار ہوں گے، حکومت نے اس مسئلہ پر انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا ہے، خواجہ آصف نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، نوازشریف کو نیند سے بیدار کرکے بیٹی سے ملوایاگیا، مریم نواز کی جیل منتقلی میں جلد بازی کی گئی، مریم نواز اگر رات کو جیل نہ جاتیں تو کون سی جنگ ہوجاتی؟ حکمرانوں کی چھوٹی سوچ اور نیت پر افسوس ہے،

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت پر بیان ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، پی ٹی آئی کے بدلے کی آگ اب بھی ٹھنڈی نہیں ہورہی ہے، ہماری دعا ہے کہ کسی کو دشمن بھی کم ظرف نہ ملے، وقت بدلتے دیر نہیں لگتی، انہوں‌نے کہاکہ بیٹی کو والد کی تیماردار ی کیلیے پیرول پر رہائی مل جاتی تو ان کا حوصلہ بڑھ جاتا ، نواز شریف کی آزادی مارچ کو مکمل آشیر باداورپارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے،

  • سعودی عرب کے تاریخی شہر میں آج بھی کتنے قدیم کنویں پائے جاتے ہیں؟ اہم رپورٹ

    سعودی عرب کے شمال میں واقع تاریخی اسلامی یادگاروں میں ایک ایسا شہر بھی ہے جس میں پانی کے قدیم کنویں آج بھی موجود ہیں،

    آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اردو العربیہ ڈاٹ نیٹ نے لکھا ہے کہ مملکت سعودی عرب میں شمال میں واقع یہ علاقہ اسلامی نقش ونگاری اور دیگر آثار قدیمہ کی وجہ سے کافی شہرت رکھتا ہے اور یہ کہ 45 کنوئیں آج بھی اس تاریخی شہر میں موجود ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حایل گورنری کے جنوب مشرق میں’ فید’ نامی گاؤں جو سعودی عرب کے سب سے اہم آثار قدیمہ کے مقامات میں سے ایک ہے، برک زبیدہ اور سیاہ رنگ کے پتھروں سے بنا ایک پرانا قلعہ جسے قصر خراش کہا جاتا ہے اس علاقے کے تاریخی لینڈ مارک ہیں، ٹورسٹ گائیڈ ولید العبیدی جو سیاحت میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں نے ‘العربیہ ڈاٹ نیٹ’ کو بتایا کہ فید تاریخی علاقے حائل کا ایک بہت اہم آثار قدیمہ کامقام ہے،

    شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

    القصیم روڈ پر حائل سے 92 کلو میٹر دور درب زبیدہ کے وسط میں واقع ہے۔ قصر خراش، برک زبیدہ، عجیب وغریب غاریں، ٹیلوں کا علاقہ اور دوسرے تاریخی مقامات اس کا حصہ ہیں، العبیدی نے بتایا کہ اس شہر میں 45 سے زیادہ پرانے کنویں دریافت ہوئے ہیں۔ان میں سب سے اہم کنواں الحمرا کا ہے، جو پہلے ‘عین النخل’ یا عین البارد کے ناموں سے مشہور تھا۔ کھدائیوں کے دوران یہاں سے مختلف جانوروں ، قدیم پینٹنگز، اسلامی تحریروں کی ایک بڑی تعداد میں اور آثار قدیمہ کی پینٹنگز دریافت کی گئیں، انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ عباسی دور سے تعلق رکھنے والے سونے اور چاندی کے سکے،تانبے کے برتن ، 1300 سال قدیم مختلف قسم کے برتن بھی ملے ہیں۔ تاریخ اور جغرافیے کی کتابوں میں ‘فید’ کا نام ایک پرانے شہر کے طورپر ملتا ہے،

    آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

    مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی