Baaghi TV

Author: +9251

  • ممکنہ دھرنا روکنے کے لیے حکومت نے کتنے ہزار کنٹینر پکڑ لیے ؟

    ممکنہ دھرنا اور احتجاج روکنے کے لیےحکومت نے کتنے ہزار کنٹینر پکڑ لیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ممکنہ دھرنا اور احتجاج روکنے کےلیےحکومت نے 5ہزار کنٹینر پکڑ لیے ہیں،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مال بردارگاڑیاں پکڑی جارہی ہیں،کنٹینرز میں کھانے پینے کی اشیا سمیت ادویات شامل ہیں،

    جنرل سیکریٹری گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ یومیہ 7کروڑ 50لاکھ روپےکا نقصان ہورہا ہے،ہمارے نقصان کی ذمہ دار حکومت ہوگی ،24گھنٹوں میں کنٹینرز نہیں چھوڑے گئے تو کام مکمل بند کردیں گے ،ہرگاڑی میں کروڑوں روپوں کا مال موجود ہے،

    جنرل سیکریٹری گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیاں اور خالی کنٹینرز حکومت کو فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں،وزیراعظم سے اپیل ہے کہ معاملات ٹھیک کریں،

    شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

    آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ داخل ہو گا، ن لیگ او رپی پی نے آزادی مارچ کی حمایت کر رکھی ہے، حکومت نے آزادی مارچ کے حوالہ سے ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس کے سربراہ پرویز خٹک ہیں، کمیٹی کا گزشتہ روز اجلاس ہوا،اجلاس کے بعد آج وزیراعظم عمران خان سے کمیٹی کی ملاقات ہوئی اور آزادی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا.

    آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

    مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

  • ارشد ملک کی جگہ احتساب عدالت میں کس جج کی تعیناتی کی گئی؟ اہم خبر

    ارشد ملک کی جگہ احتساب عدالت میں کس جج کی تعیناتی کی گئی؟ اہم خبر

    ارشد ملک کی جگہ احتساب عدالت میں کس جج کی تعیناتی کی گئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 2کا جج تعینات کردیا ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم خان احتساب عدالت نمبر دو کا جج مقرر کیا گیا ہے،وزارت قانون و انصاف نے جج تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ،محمد اعظم خان کو 3 سال کے لیے احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا

    واضح رہے کہ جج ارشد ملک کی مریم نواز نے ویڈیو جاری کی تو سپریم کورٹ کی برہمی کے بعد ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر ان کی خدمات لاہور ہایکورٹ کے سپرد کر دی تھیں، بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے ارشد ملک کو معطل کر دیا تھا،

    جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل، سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    واضح رہے کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالہ سے دائر درخواستوں کے فیصلے میں کہا ہے کہ متعلقہ ویڈیو اور اس کے اثرات سے متعلق یہ موقع نہیں کہ عدالت مداخلت کرے ،جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل کیس کافیصلہ 15 پیراپرمشتمل ہے ،

    فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو سے متعلق فوجداری اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے،ایف آئی اے پہلے ہی اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے ،بالخصوص متعلقہ ویڈیو کاتعلق اسلام آباد میں زیر التوا اپیل سے ہے.

    دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

  • چیئرمین نیب کی کرپشن کرنے والوں‌ کو سزا سے بچنے کے لئے بڑی آفر

    چیئرمین نیب کی کرپشن کرنے والوں‌ کو سزا سے بچنے کے لئے بڑی آفر

    چیئرمین نیب نے کرپشن کرنے والوں‌ کو بڑی آفر کر دی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کرپشن کے خاتمے کے لیے کردار ادا کررہا ہے ،نیب کےمختلف عدالتوں کے پاس 1235ریفرنس زیرالتوا ہیں،جن کے پاس 500گز زمین نہیں تھی انہوں نے 1200فارم تقسیم کیے،غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر لوگ بیرون ملک چلے گئے،تاثر ہے نیب کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں ،سب سے پہلے خوداحتسابی نیب سے شروع کی

    نواز شریف نے بیرون ملک جانے کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ آج تک کسی کی تذلیل نہیں کی،اس ڈکیتی میں کئی نامور ہاوَسنگ سوسائٹیز کے مالکان شامل ہیں،1235ریفرنسزمیں کاروباری طبقے کےخلاف 35ریفرنس بھی نہیں،کچھ لوگ سمجھتے تھے ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،لوگوں کی معصومیت سے فائدہ اٹھاکر پیسے لوٹے گئے،نیب کی بنیادی پالیسی عزت نفس کا خیال رکھنا ہے،کاروباری افراد اور جعل سازوں میں فرق کرنا ہوگا،نیب کے علاوہ کوئی ادارہ نہیں جو متاثرین کی مدد کرے،

    وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

    چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ دھوکہ دے کر بیرون ملک جانے والوں کی واپسی بھی زیادہ دور نہیں ،متاثرین کو رقم واپس کریں،ضمانت دیتا ہوں حوالات میں نہیں جائیں گے،سب اقدامات غریب عوام کےلیےکررہاہوں،نیب کی اپنی تشہیر مقصود نہیں ہے،

  • سانحہ ساہیوال، تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم

    سانحہ ساہیوال، تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم

    سانحہ ساہیوال، اے ٹی سی لاہور نے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ ساہیوال، اے ٹی سی لاہور نے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دےدیا ،عدالت نے تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ،ملزمان کے وکلا کی سرکاری گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی

    سانحہ ساہیوال، وکلاء نے عدالت میں ایسا مطالبہ کیا کہ لواحقین پریشان ہو گئے

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سانحہ ساہیوال کیس پر سماعت کی، ملزموں کی جانب سے وکیل نصیر الدین نئیر عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے۔ عدالت نے ملزموں کے وکلا کی سرکاری گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمون کو عدم ثبوتوں کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نےمقتول ذیشان کے بھائی احتشام سمیت 49 گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے ،مقتول خلیل کےبچوں عمیر،منیبہ اوربھائی جلیل سمیت دیگر کابھی بیان ریکارڈکروایا ,سانحہ ساہیوال کے ملزمان صفدر حسین ، احسن خان ، رمضان ، سیف اللہ، حسنین اور ناصر نواز کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے

    سانحہ ساہیوال جے آئی ٹی رپورٹ غلط، جودییشیل کمیشن کیلئے درخواست دائر

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارسواروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس میں ایک فیملی سوار تھی ،کمسن بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں ماری گئی تھیں، سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے.

  • اسلام آباد سے پہلے لاہور میں دھرنا شروع ، اہم شاہراہیں بند

    اسلام آباد سے پہلے لاہور میں دھرنا شروع ہو گیا، شہر کی تمام اہم شاہراہیں بند کر دی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں ایم ٹی آئی آرڈیننس کے نفاذ کے معاملہ پرینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس نے لاہور کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا جس سے اسپتالوں میں مریضوں کے بعد شہریوں کے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. جیل روڈ، مال روڈ، کوئینز روڈ اور کینال روڈ کو ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس نے مکمل بند کردیا ،اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

    سرکاری ہسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کام چھوڑ ہڑتال کا بھی پندرہویں روز جاری ہے، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں بھی کام بند ہے، پنجاب بھر کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور، آپریشن تھیٹرز ،ریڈیالوجی اور پتھالوجی سمیت تمام الیکٹیو سروسز بھی معطل ہیں

    گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کارروائی پر انڈور سروس بھی معطل کرنے کی دھمکی دی ہے ،گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اسمبلی سیشن پر پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا بھی فیصلہ کیا ہے. گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی کے تحت ملازمین کی سرکاری حیثیت کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی پنشن ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،سرکاری ہسپتالوں میں علاج مہنگا کیا جا رہا ہے، ہسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، گرینڈ ہیلتھ الائنس

  • طالبہ کے قتل میں ملوث کتنے افراد کو سزائے موت سنا دی گئی؟ اہم خبر

    مدرسے کی ایک طالبہ کے قتل میں ملوث افراد کو سزائے موت سنا دی گئی ہے،

    مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جس طالبہ کے ساتھ زیادتی ہوئی اور قتل کیا گیا اس کا نام نصرت جہاں رفیع تھا اور وہ ڈھاکہ کے ایک مدرسے میں پڑھتی تھی، انہوں نے مدرسے کے ہیڈ ماسٹر کے خلاف جنسی ہراس کی شکایت درج کرائی تھی، ان کو ہیڈ ماسٹر کے خلاف شکایت واپس نہ لینے پر مدرسے کی چھت پر مٹی کا تیل ڈال کر جلا دیا گیا تھا، اردونیوز کی رپورٹ کے مطابق پروسیکیوٹر حافظ احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ اس فیصلے سے یہ ثابت ہوا کہ بنگلہ دیش میں قتل میں ملوث کوئی بھی قانون سے نہیں بچ سکتا۔ یہاں قانون کی حکمرانی ہے، اس واقعہ کے بعد نصرت جہاں رفیع کا 80 فیصد جسم جل گیا تھا، وہ یکم اپریل کو ہسپتال میں دم توڑ گئی تھیں،

    حکومت ان کو بھی گرفتار کرے، مصطفیٰ کمال نے ایسا مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت ہوئی پریشان

    مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    نصرت جہاں رفیع کے قتل سے ملک بھر میں غم و غصے کی لہردوڑ گئی تھی، دارالحکومت ڈھاکہ میں اس واقعے کے خلاف مظاہرین نے کئی دن احتجاج کیا تھا اور حکومت سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ نصرت جہاں رفیع کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا دی جائے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اس کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے،

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں‌ میں پہلا میچ کب ہو گا؟ خبر آ گئی

    پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی،

    مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

    راولپنڈی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کی انڈر 16اور بنگلہ دیش کی انڈر16 کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو تین روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ سے شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم دورے کے دوران دو تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کے تمام میچز کے آر ایل گرائونڈ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا تین روزہ میچ آج جمعہ سے 27 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، دوسرا تین روزہ میچ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 6 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا،

    عالیان محمود دونوں فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کرینگے اور محمد وقاص انکے نائب ہونگے۔ تین روزہ سیریز میں شرکت کرنے والی قومی انڈر۔16 ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد شہزاد، علی حسن، اسیر مغل، رضوان محمود،خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، ابرار افضل، فرہاد خان،ایاز شاہ، افضل منظور، حسیب عمران اور محمد سکندر شامل ہیں،

  • جاپان میں تعلیم مکمل کرنے والے طلباء میں کس رجحان میں ہوا اضافہ؟ اہم خبر

    جاپان کے تعلیمی اداروں میں تعلیم مکمل کر نے والے طلبہ کے اس رجحان میں زبردست اضافہ ہوا ہے،

    نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

    ٹوکیو ۔ 24اکتوبر (اے پی پی) جاپان کے تعلیمی اداروں میں تعلیم مکمل کر نے والے طلبہ کی جاپان میں ملازمت کے رجحان میں اضافہ ہو اہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ نے امیگریشن سروسز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال 25 ہزار 942 غیر ملکیوں کی رہائشی حیثیت کو تبدیل کر کے انہیں رہائش کا اجازت نامہ دیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق مذکورہ تعدادگزشتہ سال سے3 ہزار853 زیادہ ہے، امیگریشن سروسز کے مطابق93 فیصد سے زیادہ طلباء نے سماجی علوم و بین الاقوامی خدمات اور انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی ہے،

    مذکورہ طلباء میں چینی طلباء کی تعداد 10 ہزار 886 ، ویتنامی 5 ہزار 244 اور نیپالی طلبہ کی تعداد 2 ہزار 934 ہے۔جاپانی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے حکومتن ان طلبہ کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کر رہی ہے،

  • پاکستان ٹاپ ٹین اصطلاحات کرنے والے ممالک میں شامل

    پاکستان نے ایزآف ڈوئنگ بزنس کی ریفارمز میں بھارت اور بنگلا دیش کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    پاکستان ٹاپ ٹین اصطلاحات کرنے والے ممالک میں شامل پاکستان دنیا میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والے ممالک کی رینکنگ میں چھٹے نمبر میں آگیا۔

    پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری کے بعد پاکستان کا رپورٹ میں درجہ 108 ھوگیا جبکہ گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 136 واں تھا۔

  • سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلیں گے، بین سمتھ

    دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ رگبی ٹیم کے مایہ ناز فل بیک کھلاڑی بین سمتھ نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے،

    ٹوکیو ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ رگبی ٹیم کے مایہ ناز فل بیک کھلاڑی بین سمتھ نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر متحد ہے اور اس کے حوصلے بلند ہیں، انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے، رگبی ورلڈ کپ 2019ء کا پہلا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیانہفتہ کو یوکو ہاما سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،

    اپنے ایک بیان میں نیوزی لینڈ ٹیم کے اہم کھلاڑی بین سمتھ نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیمی فائنل میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔