گجرات (بلال ملک سے) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی کا گجرات کو صاف ستھرا بنانے کا عوام الناس سے دعوی۔تمام سینٹی ورکز صفائی میں مصروف ۔ تمام نالوں کی صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے اور میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا کہنا کہ عوام کو جو بھی شکایات ہیں ہمیں مشکلات سے اگاہ کریں ۔۔۔۔
Author: +9251
-
مکہ مکرمہ کو جدید شہر بنانے کیلئے مزید کئی بڑے منصوبوں کا اعلان کر دیا گیا
سعودی حکام نے مکہ کو جدید شہر بنانے کے لئے مزید متعدد منصوبوں کا اعلان کیا ہے،
وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟
مکہ مکرمہ ۔ 24اکتوبر (اے پی پی) سعودی حکام نے مکہ کو جدید شہر بنانے کے لئے مزید 7 بڑے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سعودی نشریاتی اداریکے مطابق مکہ میں شروع کئے جانے والے ان منصوبوں میں نکاسہ محلے کو جدید خطوط پر استوار کرنا، فوڈ سمارٹ سٹی کا قیام، میٹرو مکہ، مکہ بس سروس، درب المشاعر منصوبہ، کنگ عبدالعزیز روڈ اور مکہ گیٹ کی تعمیر شامل ہے۔سعودی حکام کے مطابق تمام منصوبے زائرین حرم کی سہولت کے لیے شروع کئے جارہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں میٹرو منصوبے کی تکمیل سے مکہ بھر میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہوجائے گا، اس منصوبے کے تحت شہر بھر میںمتعدد سٹیشن قائم ہوں گے۔ میٹرو کی لائن کے لئے کئی چوراہے اور بائی پاس بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ میٹرو منصوبے کو بس سروس سے مربوط کیا جائے گا، اس مقصد کے لیے 60 کلو میٹر طویل سرکلر روڈ قائم ہوگی۔ اسٹیشنوں کی مجموعی تعداد 60 ہوگی۔اس منصوبے کے تحت مسجد الحرام اور حج مقامات منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کو ایک دوسرے سے جوڑ دیا جائے گا،
مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟
نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار
پروگرام کے تحت ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر تجارتی مراکز ، ہوٹل، مستقل رہائش اور عارضی رہائش کا انتظام ہوگا۔ عمارت کی چھتوں کا رقبہ 8لاکھ مربع میٹر کے لگ بھگ ہوگا۔شہر میں 400 بسیں چلائی جائیں گی، مکانات، یونیورسٹی، طیبہ سٹی، سرکاری دفاتر کے کمپلیکس، کینسر ریسرچ سینٹر، عجائب گھر اور 25 مربع کلو میٹر پر مشتمل پارکس کی تعمیر بھی ان منصوبوں میں شامل ہے،
-
دھرنے سے پھرتبدیلی آئے گی ،عمران خان نئے روپ میں آسکتے ہیں ،سالوں سے لٹکے ہوئے فیصلے ہفتوں میں ہوں گے
لاہور:دھرنے سے پھرتبدیلی آئے گی ،عمران خان نئے روپ میں آسکتے ہیں ،سالوں سے لٹکے ہوئے فیصلے ہفتوں میں ہوں گے،امریکہ چین،سعودی عرب،برطانیہ سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ کویقین دہانی کرادی گئی ہے،معتبرذرائع کےحوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ان عالمی قوتوں نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے مذہبی شدت پسندی ختم کرنے کی کوششوں پراعتماد کرتے ہوئے ہرممکن تعان کی یقین دہانی کرادی ہے،
باغی ٹی وی کومعتبرذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ملک میں صدارتی نظام لانے کے سلسلے میں جورکاوٹیں حائل تھیں وہ دھرنے کی صورت میں ختم ہوجائیں گی اور مشکل کام بھی آسان ہوجائے گا،عمران خان کومقتدراداروں کی طرف سے یہ یقین دہانی کرادی گئی ہے کہ وہ بالکل پریشان نہ ہوں دونوں صورتوں میں فائدہ ہی ہے
معتبرذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملک میں تبدیلی کے حوالےسے عمران خان کی حکومت جومسائل درپیش تھے ،وہ بھی نئے نظام میں ختم ہوجائیں گے ،کرپشن اوردیگراہم کیسزجوپچھلےحکمرانوں کے ملی بھگت سے اپنی کرپشن کو آئینی تحفظ دینے کےلیے قوانین بنائے گئے تھے اور جن کی کی وجہ سے رکاوٹین حائل تھیں وہ رکاوٹین بھی دھرنے کی برکت سے ختم ہوجائیں گی
ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس اس وقت دو آپشنز ہیں ،پہلی آپشن یہ ہےکہ دھرنے سےاحسن انداز سے نبٹا جائے اور مولانا فضل الرحمن پرشکنجہ سخت کردیا جائے گا،اور دھرنے کے بعد مولانا فضل الرحمن بھی اپنے سیاسی یاروں کے ساتھ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے،دوسری صورت میں پھر سے ایک تبدیلی آسکتی ہے،جسے پاکستان کی 80 فیصدآبادی پسند کرتی ہے وہ ہے ملک میں صدارتی نظام،
-
امیر کویت کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خط، کیا پیغام پہنچایا گیا؟ اہم خبر
خلیجی ریاست کویت کے امیرالشیخ صباح الاحمد الصباح کی طرف سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے،
آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر کویت کے اس خط میں انہوں نے سعودی مملکت اور قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو یہ پیغام کویت نائب کے وزیر اعظم اور ریاست کویت کے وزیر برائے امور خارجہ کی جانب سے پہنچایا گیا ہے، اردو العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے خبر رساں ادارے "ایس پی اے” کا کہنا ہے کہ امیر کویت کی طرف سے شاہ سلمان کو سلام اورنیک تمنائوں کا پیغام بھیجا جب کہ جواب میں خادم الحرمین الشریفین نے بھی امیر کویت کے لیے سلام اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے،
شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا
شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران
حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا
سعودی دارالحکومت الریاض میں کویتی وزیرخارجہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر سعودی وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبد العزیز العساف بھی موجود تھے، کویت کی طرف سے سعودی عرب میں تعینات کویتی سفیر الشیخ علی الخالد الجابر الصباح اور نائب وزیر اعظم کے مشیر احمد بن عبدالرحمٰن الشریم اور متعدد عہدیداروں نے شرکت کی،
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر کابینہ میں اہم تبدیلیاں، نیا وزیر خارجہ کون ہو گا؟ خبر آ گئی
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے کابینہ میں اہم نوعیت کی تبدیلیاں کی گئی ہیں،
آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر ابراہیم العساف کو وزارت خارجہ کے عہدے سے ہٹا کر شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ بن فیصل بن فرحان آل سعود کو وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر العساف کو وزیر مملکت اور کابینہ کا رکن مقرر کیا گیا۔ ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کے شاہی فرمان کے تحت وزیر ٹرانسپورٹ نبیل بن محمد العامودی کو بھی ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ صالح بن ناصر بن علی الجاسر کو نیا وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا ہے،
شاہی فرمان کے تحت عبداللہ بن شرف بن جمعان الغامدی کو بھی وزیر کے عہدے کے مساوی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کا سربراہ اور صالح بن محمد بن ابراہیم العثیم کو ادارے کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا ہے، اسی طرح عصام بن عبد اللہ بن خلف الوقیت کو قومی انفارمیشن سینٹر کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر طارق بن عبد اللہ بن عبد العزیز الشدی کو نیشنل ڈیٹا مینجمنٹ آفس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، شاہی فرمان کے تحت کی جانے والی حالیہ تبدیلیوں کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،
-
مقبوضہ کشمیر، لاک ڈاون کا 81 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم جاری ، کشمیریوں کی تحریک آزادی جاری
سری نگر: بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 81واں روز ہے، وادی میں تاحال زندگی مفلوج ہے۔ظلم وتشددکےسلسلے اب 12 ویں ہفتے میں داخل ہوچکے ہیں ، مسلسل لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ادھر آج وفاقی دارالحکومت میں کشمیر ملین مارچ میں لاکھوں لوگوں نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرکے ان کے حوصلے بلند کردیئے ، کشمیر ملین مارچ میں 5 کلومیٹر کشمیری پرچم لہراکر ریکارڈ بھی قائم کیا
جدید اسلحے سے لیس بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں سے خوفزدہ ہیں۔ قابض فوج نے سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں بلٹ پروف بنکرز تعمیر کرلیے۔ مختلف سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا۔
محصور کشمیری کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور ضروریات زندگی کی ہر شے سے محروم ہیں۔ ہسپتالوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہےکشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو ماہ میں معیشت کو 8ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ وادی میں کئی جگہ کرفیو کے باوجود کشمیری مظاہروں کےلیے باہر نکلتے ہیں، بھارتی فوج نے اب تک ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔بھارتی فوج نے نو سال کے کم عمر بچوں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل تین سو ستر کے خاتمے سے اب تک گرفتار افراد کی تعداد چالیس ہزار ہو سکتی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تشدد کو تین ماہ ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کے رہائشیوں کی تکالیف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔پیلٹ گن سے زخمی کشمیری نوجوان گرفتاری کے خوف سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ مودی سرکار نے وادی میں چپے چپے پر فوج تعینات کررکھی ہے۔بھارتی فوج گھر سے نکلنے والے کشمیریوں کو گولی مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ کشمیری ہسپتال، سکول اور کام پر نہیں جا سکتے۔ وادی میں زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ اسی لاکھ لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا گیا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرے کرنے والے کشمیریوں کو شاٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ زخمی کشمیری گرفتاری کے ڈر سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ بھارتی فوج نے ہزاروں افراد کو بلاوجہ گرفتار کیا ہے۔قابض فوج گرفتار کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی انتظامیہ وادی میں حالات نارمل ہونےکے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے۔
بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی کے باعث تین اور نوجوان شہید ہوچکے ہیں، ستمبر کے دوران 16 نوجوان شہید ہوئے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اکتوبرکے مہینے میں اب تک 5 کشمیریوں کو بھارتی فوج شہید کرچکی ہے ،دوسری طرف بھارتی خفیہ ایجنسی حریت رہنماؤں کا عزم توڑنے کیلئے مزید دباؤ بڑھانے لگی، وادی میں مکمل لاک ڈاؤن کا تسلسل جاری ہے،
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نےکارروائیوں کے دوران پچھلے چار دنوں میں 7 نوجوانوں کو شہید کیا۔ شہید ہونے والوں میں نوجوانوں کو گھروں میں تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی ریسرچ کے مطابق بھارتی قابض فوج کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کے دوران زیر حراست نام نہاد ان کاؤنٹر کے ذریعےپچھلے دوہفتوں میں 5 نوجوانوں کو شہید کیا گیا، 480 کے قریب زخمی ہوئے، ان زخمیوں میں زیادہ تر افراد ان لوگوں کی ہے جنہیں پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے ذریعے زخمی کیا جو پر امن احتجاج کر رہے تھے۔ حریت رہنماؤں کے273کے قریب لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ 40 گھروں سمیت سمیت قیمتی اشیاء کو آتش گیر مواد کے ذریعے تباہ کیا گیا، 9خواتین کو بیوہ کیا، 47بچے یتیم ہوئے، 11خواتین کے ریپ کے کیسز سامنے آئے۔
دریں اثناء وادی بھر میں ہو کا عالم ہے، انٹر نیٹ، لینڈ لائن سمیت دیگر سہولیات ناپید ہیں، ہسپتال ویران ہیں، سڑکیں سنسان ہیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، میڈیکل سٹوروں پر ادویات کا سٹاک ختم ہو گیا ہے، انسانی بحران سر اٹھاتا نظر آ رہا ہے،81 ویں روز بھی والدین اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج رہے، ہر گلی، ہر نکڑ پر بھارتی فوج موجود ہے جس کے بعد پوری وادی فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے۔ تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بزنس بالکل بند ہو کر رہ گیا ہے۔
-
حکومت سے نوازشریف کی ڈیل?علاج کے بہانے ملک سے باہرتونہیں جارہے!
لاہور:سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی طبیعت پھرخراب بتائی جارہی ہےدوسری طرف مریم نواز کی ملاقات بھی کرادی گئی ہےاورساتھ ہی صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے یہ اشارہ بھی دے دیا ہےکہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو علاج کے سلسلے میں بیرون ملک بھی بھیجاجاسکتا ہے ،
دوسری طرف ڈاکٹروں کایہ کہنا کہ میاں محمد نواز شریف کے وائٹ سیلز کم پڑگئے تھے جو پورے ہوگئے ہیں ،ڈاکٹرز کے مطابق وائٹ سیلز کے کم ہونے سے متعلق پاکستان میں علاج کی بہترین اور عالمی معیارکی سہولیات ہیں توپھراس موقع پرڈاکتریاسمین راشد کا یہ کہنا کہ میاں محمد نواز شریف کو علاج کے لیے کسی دوسرے ملک بھیجا جاسکتا ہےایک سوالیہ صورت حال اور کسی بڑے پیش خیمے کی طرف اشارہ کرتا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق میاں نواز شریف اور میاں شہبازشریف کے درمیان ہونے والی اچانک ملاقات بھی یہ اشارہ کررہی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہونے والاہے،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پچھلے دنوں کیپٹین ریٹائرڈ محمد صدر سے برآمد ہونے والے فون سے ایسے اہم راز سامنے آئے ہیں کہ جس کے بعد شریف فیملی کے غبارےسے ہوا نکل چکی ہے
باغی ٹی وی کے مطابق ایسی رپورٹس بھی آرہی ہیں کہ جن سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ میاں نواز شریف اگلے چند دنوں تک پاکستان سے کوچ کرجائیں گے ،بہر کیف یہ تو حقیقت ہے کہ جو تکلیف اور بیماری نواز شریف کو بتائی جارہی ہے قابل علاج بھی ہے اور پاکستان میں اس کے حوالے سے بہترین سہولیات دستیاب ہیں عمران خان کی ایک قابل اعتماد صوبائی وزیر کہ یہ کہنا کہ ملک سےباہر بھیجا جاسکتا ہے ،
-

مریم نواز کا کونسا ٹیسٹ کیا گیا؟ اور رپورٹ کب آئے گی
مریم نواز کا کونسا ٹیسٹ کیا گیا؟ اور رپورٹ کب آئے گی
میرے والد کو کچھ ہوا تو …. مریم نوازکی بھی ہسپتال میں طبیعت ناساز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کا سی بی سی ٹیسٹ کرلیاگیا،رپورٹ ایک گھنٹے بعد آئے گی،مریم نواز کے کمرے کو سب جیل قرار دے دیا گیا ،نواز شریف کی والدہ شمیم بیگم کچھ دیر میں سروسز اسپتال پہنچیں گی،شمیم بیگم نواز شریف اور مریم نواز کی خیریت دریافت کریں گی،
میرے والد کو کچھ ہوا تو …. مریم نوازکی بھی ہسپتال میں طبیعت ناساز
دوسری جانب نواز شریف کی دوسری بیٹی اسما نواز صبح پاکستان پہنچ رہی ہیں، نواز شریف کی صحت کے بارے میں حسن نواز اور حسین نواز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے.
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی ہسپتال میں طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا، مریم نواز کو نواز شریف کے ساتھ والے کمرے میں داخل کیا گیا ہے،
نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو سخت سیکورٹی میں ہسپتال پہنچایا گیا، مریم نواز سروسز میں والد سے ملنے پہنچیں تو والد کے گلے لگ گئیں اور رونا شروع کر دیا جس پر نواز شریف نے مریم نواز کو تسلی دی اور کہا کہ بیٹا میں ٹھیک ہوں،مریم نواز والد کے ملاقات کے دوران آبدیدہ رہیں، ابھی تک ملاقات جاری ہے،
مریم نواز کی والد سے ملاقات کے لئے محکمہ داخلہ کو ن لیگ کی جانب سے خط لکھا گیا تھا، بعد ازاں وزیراعظم کی ہدایت پر مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت دی گئی
شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
-
آزادی مارچ سے قبل سیاسی بریک تھرو: چودھری برادران کا میاں برادران سے رابطہ
آزادی مارچ سے قبل سیاسی بریک تھرو: چودھری برادران کا میاں برادران سے رابطہ
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا ہے جس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق گفت و شنید کی گئی ہے۔
میرے والد کو کچھ ہوا تو …. مریم نوازکی بھی ہسپتال میں طبیعت ناساز
سیاسی مبصرین اس ٹیلی فونک رابطے کو سیاسی اعتبار سے بریک تھرو اور انتئہائی معنی خیز بھی قرار دے رہے ہیں۔
ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو فون کیا اوران سے بڑے بھائی کی خیریت دریافت کی۔
ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف سے اسپیکر پنجاب اسملبی چودھری پرویز الٰہی کی بھی فون پر بات چیت ہوئی جس میں انہوں نے بھی سابق وزیراعظم کی خیریت دریافت کی۔
نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار
ہم نیوز کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی جلد اور فوری صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے ٹیلی فونک بات چیت میں میاں شہباز شریف سے کہا کہ وہ اسلام آباد سے واپسی پر سروسز اسپتال لاہور میں نواز شریف کی عیادت کے لیے بھی آئیں گے۔
وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین گزشتہ دنوں جب جرمنی میں علاج کے بعد اسپتال سے اپنی رہائش گاہ پر منتقل ہوئے تھے تو اس وقت ان کے پاس سابق وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی بھی موجود تھے۔ سیاسی مبصرین کو یقین تھا کہ عابد شیر علی کی موجودگی بے وجہ نہیں ہے۔
مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟
عابد شیرعلی فیصل آباد کے چودھری شیرعلی کے صاحبزادے اور رشتے میں میاں نواز شریف کے بھانجے لگتے ہیں۔
ماضی میں بھی متعدد مرتبہ کوشش کی گئی کہ میاں برادران اور چودھری برادران کے درمیان سیاسی رابطہ ہو جائے جس پر چودھری برادران نے ہمیشہ لچک دکھائی مگر میاں نواز شریف نے اس ضمن میں ہمیشہ سخت گیر مؤقف اپنائے رکھا۔
شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
پی ایم ایل (ق) اور پی ایم ایل (ن) کے درمیان اندرون خانہ اس وقت بھی رابطہ قائم تھا جب جنرل پرویز مشرف کے دور میں میاں بردران ایک معاہدے کے تحت سعودی عرب منتقل ہوگئے تھے اور پاکستان میں صرف حمزہ شہباز شریف موجود تھے۔
ذمہ دار ذرائع نے ماضی میں کئی مرتبہ یہ دعویٰ کیا کہ اس وقت بھی جب میاں برادران پہ مشکل وقت تھا تو چودھری برادران ان کے کام آتے تھے اور متعدد رکاوٹوں کو دور کرنے کا سبب بھی بنتے تھے۔
نواز اور شہباز میں ختم نہ ہونے والی جنگ چھڑ گئی
آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر
دلچسپ امر ہے کہ ق لیگ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اتحادی ہے اور گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمان نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی۔ سیاسی مبصرین نے اس وقت بھی یہ عندیہ ظاہر کیا تھا کہ ملاقات بے وجہ نہیں ہے اور انتہائی معنی خیز ہے۔