Baaghi TV

Author: +9251

  • بی ٹی ایس کی نقاشیوں کے ساتھ پوز کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر

    "بی ٹی ایس” گروپ نے حال ہی میں گنگنم، کوریا میں واقع ایک "ہاؤس آف بی ٹی ایس” کے نئے پاپ اپ اسٹور کا دورہ کیا ہے اور جیمن نے یہاں تک کہ اپنے پیارے بتوں کے ساتھ اپنے تجربے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

    جیمن نے ان تصاویر کو "بہت خوبصورت” کے عنوان سے بتایا اور اسٹور کے اندر نصب مورتیوں کا انکشاف کیا۔

  • مریم نواز کی جلد نواز شریف سے ملاقات ہو گی، وزیراعظم نے کی ہدایات جاری

    مریم نواز کی جلد نواز شریف سے ملاقات ہو گی، وزیراعظم نے کی ہدایات جاری

    وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،

    مولانا فضل الرحمن بیرونی ایجنڈے پرپاکستان کوبدنام کرنے پرتلے ہوئے ہیں،سنی اتحاد کونسل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ملاقات کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس پر پنجاب حکومت نے مریم نواز کی نوازشریف سے ملاقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کوملاقات کرانے کیلئے درخواست موصول ہو گئی ہے، واضح رہے کہ نواز شریف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی ہے اور ان کے خون میں پلیٹلیٹس کی تعداد جو 29 ہزار تک پہنچ گئی تھی اب ایک مرتبہ پھر کم ہو کر سات ہزار تک رہ گئی ہے،

    مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کے حوالہ سے مسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ تیمور نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا ئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کیلئے پیرول پر رہا کیا جائے، دوسری طرف محکمہ داخلہ پنجاب نے نیب کی درخواست پر سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی بڑھا دی ہے اور وی وی آئی پی وارڈ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئیے گئے ہیں،

  • مساجد کوآبادکرنےوالےاللہ کےمقرب ہیں، مسجد توحید کےافتتاح پرقاری صہیب احمدمیرمحمدی کاخطاب

    قصور:مساجدکوآبادکرنےوالے اور ان کاخیال رکھنے والے اللہ کے مقرب بندے ہیں،مسلم معاشرے میں مسجدکا بڑامقام ہے،جواللہ کے گھروں کو آبادکرتے ہیں اللہ ان کے گھروں کوآبادکرتا ہے،ان خیالات کااظہارمعروف اسلامی سکالر،پیغام ٹی وی کے ڈائریکٹرقاری صہیب احمد میرمحمدی نے قصورمیں مسجدکےافتتاح کے موقع پرکیا ہے،

    قاری صہیب احمد میر محمدی نے بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دورمیں بھی اللہ کے گھروں سے پیارکرنے اور آباد کرنے والے لوگ موجود ہیں،قاری صہیب احمد میرمحمدی نے مزید کہا کہ یہ مساجد امن وسلامتی کے مراکز ہیں ، ان سے پیارکیا کریں ،


    ذرائع کے مطابق اس تقریب سعید سے مفتی قاری بلال احمد امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث قصور نے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مسجد کی تعمیرمیں حصہ لیا ،یادرہے کہ یہ مسجد قصورقادرآباد روڈ سے ملحقہ میاں محمد رفیع ہاوسنگ سکیم میں تعمیر کی گئی ہے،

    ذرائع کے مطابق اس تقریب سعید میں شہربھی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اورمساجد کی آبادکاری اورشہرمیں اسلامی بھائی چارے میں اہم کردار ادا کرنے پر مفتی قاری بلال احمد کی خدمات کو سراہا،اور اس امیدکا اظہار بھی کیا کہ یہ مرکز اسلام کا گہوارہ اور امن و سلامتی کا مرکز بن کر ابھرے گیا ،

  • حالات، حکومت اور حجرہ کمیٹی میں حاضری ، تحریر محمد نعیم شہزاد

    ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی انتہائی اہم حجرہ کمیٹی (کمیٹی روم) تک رسائی، باعث جگ ہنسائی اور اہلیان پاکستان کو ورطہ حیرت میں ڈال گئی۔ عین اس وقت کہ جب کشمیر میں جاری کرفیو کو قریب تین ماہ کی مدت ہونے کو ہے اور وزیراعظم پاکستان کشمیر کے مقدمہ کو شد و مد کے ساتھ لڑ رہے ہیں اور دوسری طرف اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر حکومت گرانے کے در پے ہیں اور مولانا فضل الرحمن کی آزادی مارچ کی آمد آمد ہے، اسلام آباد سے بیک وقت پر مزاح اور باعث خفت و ندامت خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔

    تفصیل اس اجمال کی کچھ یوں ہے کہ پاکستانی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے بڑے پر تکلف انداز میں ایک نیا ویڈیو کلپ اپلوڈ کیا ہے جس میں موصوفہ وزارت خارجہ کے کمیٹی روم میں پریزائیڈنگ سیٹ پر براجمان ہوئیں اور ایک کلپ شوٹ کیا۔ بابائے قوم کا پورٹریٹ بھی سوچتا ہو گا کہ یہ دن بھی دیکھنا تھا کہ جب قوم کا مستقبل یوں فن اور فین فالوانگ کا رسیا ہو جائے گا اور انتہائی اہم مقام پر بھی ظریفانہ طرزِ عمل سے باز نہ رہ پائے گا۔

    قطع نظر اس بات کے کہ اس واقعہ نے قابل غور معاملات سے ہمیں کس قدر دور کر دیا، فوری قابل غور یہ امر ہے کہ یہ وقوعہ کیونکر وقوع پذیر ہوا، کیا ملک پاکستان میں ذمہ داران اس قدر غیر ذمہ دار ہو گئے ہیں کہ اس قسم کے واقعات رونما ہونے لگے اور اب لگے تحقیقات کرنے۔ دال میں ضرور کچھ کالا ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حکومتی جماعت کے بعض اراکین بذات خود حکومت کو نیچا دکھانے اور اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے کے لیے اس قسم کے حالات پیدا کرتے ہیں اور یہ بعید از قیاس ہرگز نہیں۔

    حریم شاہ کے بقول کمیٹی روم میں ان کو کسی نے منع نہ کیا بلکہ معاونت بھی فراہم کی تو کیسےممکن ہے کہ یہ سب انجانے یا لاعلمی میں ہو گیا۔ خان صاحب کو انتہائی محتاط رہنا ہو گا بطور خاص صنف نازک کی طرف سے تو ان پر وار ہوتے ہی رہتے ہیں، ریحام خان، عائشہ گلا لئی اور اب حریم شاہ، اپنے قریبی احباب پر نظر رکھیں اور چوکنے رہیں، یہ اسی قبیل سے ہیں جو بصورت زلیخا یوسف علیہ السلام کو کنعان کی جیل میں بھجوا دیتی ہیں۔

    آخر میں ایک واقعہ موقع کی مناسبت سے حضرت بہلول کا بیان کرتا چلوں۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ حضرت بہلول خلیفہ ہارون رشید کے دربار میں گئے اور خلیفہ کی غیر موجودگی میں موقع پا کر مسند خلافت پر براجمان ہو گئے۔ اس جرم کی پاداش میں ان کو کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔ سزا کے بعد جب ان کو خلیفہ کے سامنے پیش کیا گیا تو وہ کبھی روتے اور کبھی ہنستے۔

    خلیفہ نے بصد حیرت اس طرزِ عمل کی وجہ دریافت کی تو جواب ملا کہ کوڑے کھانے سے بہت تکلیف ہوئی اس لیے روتا ہوں اور ہنستا اس بات پر ہوں کہ اس مسند پر چند گھڑیاں بیٹھا ہوں تو یہ حال ہوا ہے، خلیفہ کا کیا حال ہو گا جو مستقل اس نشست پر بیٹھتا ہے۔
    بے شک اس میں عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔

  • نواز شریف سے ملاقات میں کس کا پہنچایا پیغام؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے صاف بتا دیا

    نواز شریف سے ملاقات میں کس کا پہنچایا پیغام؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے صاف بتا دیا

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں سے ڈینگی پر قابو پایا جا رہا ہے،

    اپوزیشن سے مذاکرات، کمیٹی میں کون کون ہو گا شامل؟ پرویز خٹک نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی جانب سے نوازشریف کی عیادت کی، نوازشریف کے پاس حکومت کا پیغام لے کر گئی تھی، نوازشریف جس سے بھی معائنہ کرواناچاہیں، ہم تیار ہیں، نوازشریف نےعلاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کیا، ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت اب بہتر ہے، بہترین ڈاکٹرز نوازشریف کا علاج کر رہے ہیں،

    مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی فیملی علاج کے حوالے سے مطمئن ہے، شہبازشریف سارا دن نوازشریف کے پاس ہی تھے، شہباز شریف کے کہنے پرنوازشریف نے ٹیسٹ کے لیے آمادگی ظاہرکی انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی کارڈیک سرجری بھی ہوچکی ہے، پلیٹ لیٹس صرف ڈینگی کی وجہ سے کم نہیں ہوتے، لوپرین کی وجہ سے بھی پلیٹ لیٹس کم ہوجاتے ہیں،

  • مولانا فضل الرحمن بیرونی ایجنڈے پرپاکستان کوبدنام کرنے پرتلے ہوئے ہیں،سنی اتحاد کونسل

    فیصل آباد: میں قوم کو بتادینا چاہتا ہوں کہ مولانافضل الرحمن بیرونی ایجنٹ ہیں ، جتنا مولانا کو ان کے اپنےجانتے ہیں اور کوئی نہیں جانتا،اس شخص نے اسلام کوجتنانقصان پہچایا ہے اور کسی نے نہیں پہنچایا،اطلاعات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں، ہزاروں مساجد اور مدارس کا آزادی مارچ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھاکہ اس شخص نے جتنا کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ہے اور کسی نے نہیں پہنچایا ،انہوں نے کہا کہ یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ ایک غلامانہ سوچ ہے کہ مدارس اور مساجد کو استعمال کرکے اپنی ذات کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،

    اُن کا کہنا تھا کہ مدارس کے طلبا کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، ملک بھر میں قائم ہزاروں مساجد اور مدارس کا آزادی مارچ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ سنی اتحادکونسل26اکتوبرکواسلام آباد میں کنونشن کا انعقاد کرے گی۔

  • زرتاج گل نے مولانا فضل الرحمن سے فتویٰ دینے کا مطالبہ کر دیا

    زرتاج گل نے مولانا فضل الرحمن سے فتویٰ دینے کا مطالبہ کر دیا

    وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے سکولوں ،کالجز اور یونیورسٹی سمیت ہر جگہ سگریٹ نوشی ،شیشے اور تمباکو کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے،

    اپوزیشن سے مذاکرات، کمیٹی میں کون کون ہو گا شامل؟ پرویز خٹک نے بتا دیا

    اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے علماء کرام کو چاہیے کہ وہ صرف سیاست اور کرسی کی تلاش کی بجائے سگریٹ کے نقصانات اور استعمال کی روک تھام کے لئے فتوی دیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے سگریٹ کے استعمال کو کم کرنے کے لئے ٹیکس کی شرح بھی بڑھا دی ہے اور سگریٹ کے اوپر کینسر زدہ تصویر کا سائز بھی بڑھا دیا ہے، سگریٹ سے پھپڑے خراب ہو جاتے ہیں، اس کے لئے شعور اجاگر کرنا ہے، وہ بدھ کو یہاں پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کی وومن ونگ کی جانب سے “تمباکو اور منشیات کے استعمال کوکم کرنے میں خواتین کا کردار”کے عنوان سے سمینار سے خطاب کر رہیں تھیں، پناہ کے صدر مسعودالر حمن کیانی، سیکرٹری جنرل ثناء اللہ گھمن ،ایم این اے عظمی ریاض، ایم پی اے مس تفشین صاحبہ،ایم پی اے شاہدہ ملکہ، ایم پی اے مس فرح آغا کے علاوہ سول سوسائٹی، ڈاکٹر ز، اساتذہ،ہائوس وائف اوراین جی اوز کی خواتین نے شرکت کی، خطبہ استقبال پیش کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پناہ ثناء اللہ گھمن کا کہنا تھا کہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) پچھلے تین دہائیوں سے تمام شعبہ ہائے ِزندگی سے تعلق رکھنے والے طبقہ فکر میں دل کی بیماریوں کے متعلق آگاہی فراہم کر رہی ہے،

    مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ حکومت تمباکو اور دیگر منشیات کے استعمال کو کم کرنے کے لئے پُر عزم ہے، ہمیں بچوں کا مستقبل سب سے زیادہ عزیز ہے، بچوں کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لئے منشیات اور تمباکو نوشی کے استعمال کی روک تھام اور خاص طور پر بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے کے لئے اقدمات اُٹھائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کی اچھی تربیت کے ساتھ ساتھ بچوں کو تمباکو اور منشیات کی لت سے بچانے کے لئے بچوں کی نگرانی کرنی کی بھی ضرروت ہے، خواتین کو ماں،بہن ، بیٹی ، ڈاکٹر اور ٹیچر کے طور پر معاشرے میں تمباکو اور ڈرگ کی روک تھام میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے پناہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تمباکواور منشیات کے خلاف مہم میں پناہ کا ساتھ دینے کا عزم بھی کیا، انہوں نے بچوں اور نوجوان نسل کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ سیگریٹ نوشی کوئی فیشن نہیں ہے ، سگریٹ نوشی والے افراد میں 5.8% خواتین ہیں ،روزانہ 400 افراد سگریٹ نوشی سے مر رہے ہیں, ہم نے پہلے ہی اس پربھاری ٹیکس عائد کر دیا ہے ،ملک میں 98% سگریٹ والی کمپنییز ٹیکس نہیں دیتی صرف 02 % کمپنیز ٹیکس دیتی ہیں، انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب کو اپنی فکر لگی ہے، انکی سیاست ختم ہو گئی ہے ،انکو اپنے علاقے سے ووٹ نہیں ملا, بس انکے ساتھ دو کرائے کی پارٹیز لگی ہیں، وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ میڈیا کشمیر کے ایشو کو اجاگر کر رہا تھا لیکن احتجاج کرنے والی پارٹیوں نے اسکا رخ بدل دیا، مولانا صاحب آپ پہلے ہی کامیاب ہو گئے، آپ نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا دیا،

    اجلاس میں مقررین نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ ما ں ہونے کے ناطے ہم اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں بہت پریشان ہیں۔ ہر روز1200 سے زائدنئے بچے تمباکو نوشی شروع کر رہے ہیں جن میں لڑکیوں کی تعداد پہلے سے بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ خواتین میں تمباکو کے نقصانات کو اجاگر کرتے ہوئے اجلاس کے مقررین نے بتایا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں تقریباً 25 سال سے کم ہیں جبکہ نوجوان ایک خطرناک حد تک تمباکو نوشی کا شکار ہورہے ہیں ۔ حالیہ کیے گئے ایک سروے کے مطابق آدھے سے زیادہ بچے عوامی مقامات پردوسروںکی سگریٹ نوشی کی وجہ سے سگریٹ کے دھوئیں سے متاثر ہو رہے ہیں ۔ سیکنڈ ہینڈ سگریٹ کا دھواں اتنا ہی نقصان دہ ہے جتناخود سگریٹ پینے والے کے لئے نقصان دہ ہے اور اس کے دھوئے میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو بچوں کی ذہنی نشونما کو متاثر کرتے ہیںجس سے بچوں کی تعلیمی قابلیت پربُرا اثر پڑھتا ہے۔سگریٹ نوشی کینسر ، دل او ربہت سی دوسری بیماریوں کا باعث بن رہی ہے ۔مقررین نے مزید بتایا کہ بچو ں کی ایک بڑی تعداد دوکانوں میں لگے سگریٹ کی ایڈورٹزمنٹ سے متاثر ہو کر سگریٹ نوشی شروع کر رہی ہے جبکہ سگریٹ نوشی اُن کی ضرورت نہیں ہوتی۔ایک نوجوان کا شوقیہ سگریٹ پینا بھی ان کے لیے اتنا ہی خطرناک ہے جتنا عام تمباکو نوشی کرنے والے افراد کے لیے ہے،

  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے؟ خبر آ گئی

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے؟ خبر آ گئی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کا عظیم سرمایہ ہیں،

    مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    ٹوکیو ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کا عظیم سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح اور بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، سمندر پار پاکستانی بیرون ملک پاکستان کے مفادات کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوکیو میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے جاپان میں پاکستان کے مفادات کے فروغ کیلئے پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر زور دیا اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ جمہوری حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور اس کا سماجی و اقتصادی ایجنڈے کا مقصد لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں معاشی ثمرات پہنچانا ہے،

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عظیم سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح اور بہتری کیلئے کوشاں ہے اور انہیں قومی ترقی کی کوششوں میں مکمل طور پر شامل کرنے کیلئے پرعزم ہے، اس سلسلہ میں متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، سکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں جامع شراکت داری کا خواہاں ہے،

  • مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے اصل فائدہ کسے ہو گا؟ غلام سرور خان نے بتا دیا

    مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے اصل فائدہ کسے ہو گا؟ غلام سرور خان نے بتا دیا

    وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہر سال کشمیری عوام 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں، حکومت پاکستان نے بھی اس سال کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ 27 اکتوبر کو یوم یکجہتی منانے کا اعلان کر رکھا تھا،

    آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

    اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنہ بے وقت کی راگنی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں جس پرزور انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا وہ ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہوا، مولانا بھی ان میں سے ایک ہیں، مولانا کے دھرنے کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹا کر دھرنے کی طرف مبذول کرانے کی کوشش ہے، ایسا صرف ملک دشمن اور کشمیر کی آزادی کے مخالفین ہی کر سکتے ہیں۔ بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ ہر سال کشمیری عوام 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں، حکومت پاکستان نے بھی اس سال کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ 27 اکتوبر کو یوم یکجہتی منانے کا اعلان کر رکھا تھا،

    مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    انہوں نے کہا کہ مولانا کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے، مولانا کے دھرنے کا مقصد قطعی طور پر ملک دشمنی اور کشمیر دشمنی کے مترادف ہے، حالات کی سنگینی یہ ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس میں عام شہری شہید ہو رہے ہیں ،ایسے وقت میں یکجہتی کی بہت ضرورت ہے ۔غلام سرور خان نے سوال کیا کہ کیا دشمن کے ساتھ اس کشیدگی کے موقع پر دھرنے کی ضرورت ہے؟اس دھرنے کے تحت ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، اس دھرنے کا فائدہ بھارت کو براہ راست ہوگا اور دوسری جانب میڈیا اور سوشل میڈیا کشمیر ایشو کی بجائے دھرنے پر متوجہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رواں ماہ اکتوبر کی 27تاریخ کو حکومت کے خلاف بلاجواز ‘آزادی مارچ’ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ہر سال اسی روز 27اکتوبر کو کشمیری عوام بھارت کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے بھی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 27اکتوبر کوملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ مولانا فضل ا لرحمان اسی روز آزادی مارچ منانے جا رہے ہیں جو ان کی حب الوطنی اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ محبت کے دوہرے معیار کا واضح عکاس ہے،

  • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی کا دائرہ بڑھانے سے متعلق کیا اہم اعلان

    چین نے یکم دسمبر سے اپنی ان سرحدی بندرگاہوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے،

    آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

    بیجنگ ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) چین نے یکم دسمبر سے اپنی ان سرحدی بندرگاہوں کی تعداد 27 تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے جہاں بین الاقوامی مسافروں کو چین میں بغیر ویزا 144گھنٹے کے قیام کی اجازت ہو گی، چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت جنوب مغربی چین کی بلدیہ چونکنگ ، شمال مغربی صوبہ شانسی کے دارالحکومت ژیان اور مشرقی صوبہ ژجیانگ کی ننگبو بندرگاہوں پر حاصل ہو گی، اس فہرست میں بیجنگ، تیانجن، شنگھائی، ہانگجو، چنگ ڈاؤ، ووہان اورگوانگزو جیسے بڑے شہر بھی شامل ہیں،

    شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

    دریں اثنا چانگشا ، گیلن اور ہاربن کی تین سرحدی بندرگاہوں پر بھی 72 گھنٹے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی کی سہولت دیدی گئی ہے۔ اسٹیٹ کونسل کی منظور شدہ ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی کا اطلاق آسٹریا، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، روس، امریکہ، برازیل، جاپان اور قطر سمیت 53 ممالک کے شہریوں پر ہو گا،