Baaghi TV

Author: +9251

  • غریب ہاری کے بیٹے کو مبینہ طور پر زبردستی شراب پلا کربدفعلی کا نشانہ بنا یا

    چنیوٹ
    علاقہ کے بااثر زمینداروں کا انوکھا شوق غریب ہاری کے بیٹے کو مبینہ طور پر زبردستی شراب پلا کربدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد نیم برہنہ حالت میں پھینک دیا ویڈیو بنا کر وائرل کر دی
    چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر208کے رہائشی 17سالہ توقیر کو علاقہ زمیندار کے نواب زادوں عقیل، محسن اور وسیم نے مبینہ طور پر پکڑ کر ڈیرے پر لے گئے جہاں اسے زبردستی شراب پلادی اور مبینہ بدفعلی کرتے رہے جس سے توقیر کی حالت غیر ہوئی تو نشہ میں اس کو مکمل برہنہ کردیا جہاں پولیس کانسٹیبل کے بیٹے سے اس کی مووی بنوائی نواب زادے برہنہ اور لاچار توقیر کو دیکھ کر ہنستے اور قہقے لگاتے رہے اور فحش حرکات بھی کرتے رہے مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس بااثر ملزمان کی گرفتاری نہ کر سکی جس پر متاثرہ نوجوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • گجرات ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول سرگودھا روڈنزد سٹاف گلہ پر لیڈیز فٹنس کلب کا افتتاح کردیا۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے ) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نئ سرگودھا روڈنزد سٹاف گلہ پر لیڈیز فٹنس کلب کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر علاقہ بھر سے خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اور خواتین کا کہنا کہ ہم ان کے مشکور ہیں یہ ایسے ہی اپنے انقلابی کاموں کو جاری رکھیں ۔ اور اس پر میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے کہا کہ اس فٹنس کلب سے بہت سی خواتین فائدہ اٹھا سکیں گی ۔ یہ اس علاقہ میں بے حد ضروری تھا۔۔۔

  • کراچی کے ڈاکوؤں سے اداکار بلال قریشی بھی محفوظ نہ رہ سکے

    پاکستانی اداکار بلال قریشی پر کراچی میں لٹیروں نے حملہ کیا. بلال قریشی نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ

    ابھی ابھی لٹیروں کے ہاتھوں لوٹتے ہوئے بچا ہوں، لٹیروں نے حملہ کیا لیکن لوٹ نہ سکے. تاہم کچھ چوٹیں آئی ہیں. بلال نے لکھا کہ اب وہ سیف ہیں.

    بلال نے یہ بھی لکھا کہ "یا اللہ رحم”

    واضح رہے کراچی میں لوٹ مار اپنے زوروں پر ہے، اس پر جتنا کام کر لیا جائے مگر کراچی کے حالات ہر شہری کے لیے تنگ ہیں.

    https://www.instagram.com/p/B37xnJDlpKz/?igshid=8x7jzt768e5e

  • برطانیہ میں اتنی لاشیں کنٹینر سے برآمد کہ  کھلبلی مچ گئی .

    برطانیہ میں اتنی لاشیں کنٹینر سے برآمد کہ کھلبلی مچ گئی .

    برطانیہ میں کنٹینر سے39لاشیں برآمد ہوئی ہیں.پولیس نے 25سالہ شخص کو گرفتار کرلیا.شمالی آئرلینڈ سے 25سالہ شخص کو گرفتارکیا گیا.شبہ ہے کہ کنٹینر بلغاریہ سے ہولی ہیڈ میں داخل ہوا ،

    برطانوی میڈیا کے مطابق کنٹینر 19 اکتوبر کو بلغاریہ میں داخلہ ہوا تھا،لاشیں کاوَنٹی ایسیکس سے ملی ہیں ،لاشوں سے متعلق پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ،
    برطانوی وزرات داخلہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 39لاشوں کا ملنا افسوس ناک اور حیرت انگیز ہے،

    کنٹینر میں موجود افراد کی ہلاکت سانس بند ہونے سے ہوئی.لاشوں میں خواتین اور مردشامل ،لاشوں میں ایک کم عمر لڑکا شامل ہے،مرنے والے غیر قانونی طریقے سے برطانیہ میں داخلے کی کوشش کررہے تھے.بظاہر انسانی سمگلنگ کا واقعہ ہے

  • سوشل میڈیا کنونشن این اے 91 سرگودہا میں ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )پہلے لوگ نوکریوں اور اب دو وقت کی روٹی نہ ملنے کے کے باعث پریشان ہیں، نواز شریف گرفتار نہیں، ملکی ترقی گرفتار ہے، موجودہ حکومت نے عام عوام کو مہنگائی کے علاوہ کچھ نہ دیا، تبدیلی کے نعرے نے عوام کو مایوس کیا، موجودہ کمزور حکومت کے ہونے باعث مودی نے کشمیر ہڑپ کرلیاابھی وقت ہے ملک میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں ،یہ نہ ہو کہ کوئی حکومت لینے کو راضی نہ ہو،مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں مریم نواز بھی شامل ہونگی، 1 سال کا دیا گیا ٹائم پورا ہوگیا۔الوداع الوداع،نیازی الوداع، اب حکومت جانے والی ہے، جان چلی جائے مگر نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، ان خیالات کا اطہار سابق وزیرِداخلہ احسن اقبال، سابق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر، سینٹر پرویز رشید نے حلقہ این اے 91 سرگودھا 46 اڈہ میں سابق ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی کی جانب سے ”فری نواز شریف شوشل میڈیاورکرز“ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سابق وفاقی وزیر داخلہ و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نواز پاکستان احسن اقبال نے کہا کہ سازش کے ذریعے نواز شریف اور دیگر رہنماﺅں کو گرفتار کرکے مسلم لیگ نواز کوتوڑنے کی کوشش کی گئی، مگر ان عناصر کو مایوسی ہوئی، 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا دنیا میں کہیں بھی زندگی بسر کرسکتا تھا مگر انہوں نے جیل کو ترجیح دی، نواز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناءاللہ نظرئیے کے باعث یہ سب کچھ برداشت کر رہے ہیں، احسن اقبال نے کہا کہ 1999میں جب مارشل لگایا گیا اور جمہوری حکومت پر شب خون مار اگیا اس وقت ہم خطے میں سب سے آگے تھے اور اب ہم بنگلادیش، سری لنکا۔ بھارت سے پیچھے رہ گئے ہیں، نفرت، انتہاپسندی، مہنگائی ختم کرکے حضرت قائد اعظم، علامہ اقبال کے خواب کوپوراکریں گے، سینٹرپرویز رشید نے کہا کہ جیتے ہوﺅں کو ہرا دیا اور ہارے ہوﺅں کو جتوایا گیا، نالائق اعظم نے سال کے 365 دن میں ہرروز جھوٹ بولا، تمام ادارے ان کے زیر سایہ ہیں مگر اب تک نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز شریف، مفتاح اسماعیل، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناءاللہ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا،مریم نواز جیل سے آزادی کی بجائے ووٹ کو چوری کرنے کے خلاف آواز بلند کررہی ہے، عام انتخابات میں لوگوں نے شیر پر مہر لگائی،مگرشازشوں نے ملکی ترقی کی بجائے مایوسی، مہنگائی اور بیروزگاری کی صورت میں دیا گیا،سابق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ نواز شریف بہادر، غیرت مند، نہ جھکنے والا، شیر نشان دہشتگردی کے خاتمے کا نشان، ملک میں سی پیک شیر کا نشان ہے، مسلم لیگ نواز نے اپنے دورے حکومت میں یونیورسٹی، میڈیکل کالج، اسکول بنوائے ،مگر موجودہ حکومت ملک میں بے روز گاری ،مہنگائی کا سونامی لے کر آئی سرگودھا سمیت پنجاب کی سڑکیں بد حالی کا شکار ہیں، پاکستان کی 22کروڈ عوام مایوس ہو چکی ہے پہلے لوگ نوکریوں کے لئے آتے تھے اب وہ بھوک کے باعث پریشان ہے اس موقعہ پر اسیران جیل کو رہا کرنے اور ووٹ کو عزت دینے کے نعرے بھی لگوائے، اس موقع پر سابق وفاقی پارلیمانی سکرٹری رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا، رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید، رکن صوبائی اسمبلی مناظر علی رانجھا، ڈاکٹر لیاقت علی خان ایم پی اے،رانامنور غوث ایم پی اے، سابق اراکین پنجاب اسمبلی عبد الرزاق ڈھلوں، رضوان گل، کامل شمیل گجر، سابق میئر سرگودھا ملک اسلم نوید، سابق یوسی چیئرمین شیخ ندیم خاور، انچارج شوشل میڈیا سرگودھا ڈویژن میاں محمد سبحان کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔

  • کشمیر میں 80 روز بعد بھی زندگی مفلوج ، ظلم و جبر کے بھارتی پہرے بدستور جاری

    کشمیر میں 80 روز بعد بھی زندگی مفلوج ، ظلم و جبر کے بھارتی پہرے بدستور جاری

    بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سخت عوامی ردعمل سے بچنے کے لیے لگائے گئے کرفیو اور مواصلاتی قدغن کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں لگا لاک ڈاون 80 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ بھارتی پابندیوں کی وجہ سے وادی میں کاروبار اورتعلیمی ادارے مسلسل بند ہیں۔.کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ وادی میں ہر 10 فٹ کے فاصلے پر بھارتی فوج تعینات ہیں، ڈھائی ماہ سے زائد کا عرصہ بیت جانے کے بعد اپنے پیاروں سے دور گھروں میں قید کشمیری عوام میں نفسیاتی مسائل پیدا ہوچکے ہیں۔

    مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھارت کے مختلف تعلیمی اداروں کے 132 طلبا اور اساتذہ نے مودی سرکار کو مقبوضہ وادی سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔لیکن مودی کی ظالم سرکار نے ان کی درخواست سننےکی بجائے اسے رد ی کی ٹوکری میں ڈال دیا

    خط میں کہا گیا تھا کہ تقریباََ 80 لاکھ کشمیری 2 ماہ سے زائد عرصے سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں اور ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، موبائل فون اور انٹرنیت سروس بھی بند ہے۔عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،عالمی برادری تاحال کشمیریوں کو جینے کا حق دلوانے میں ناکام ہے، کشمیری پانچ اگست سے اپنے گھروں میں قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

    کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا، وزیراعظم حکم دیں مکمل کردیں گے ، علی محمد خان

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی

  • بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا صدر سابق اہم کھلاڑی

    گنگولی کو بھارٹی کرکٹ بورڈ کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا.

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی بلامقابلہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گنگولی کی کرکٹ کے سب سے امیر ترین بورڈ کی صدارت کا دورانیہ 9 ماہ تک کا ہو گا جس کے بعد دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔

    قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئے گی ، سنگا کارا

    ادھر پاکستان بنگلادیش ویمن ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کااعلان ہو گیا.15 رکنی اسکواڈکی قیادت بسمعہ معروف کریں گی- ٹیم میں عالیہ ریاض،سدرہ نواز،ناہیدہ خان اورڈیانابیگ شامل ہیں ان کے علاوہ جویریہ خان،سدرہ امین،عائشہ ظفر،عمیمہ سہیل،ارم جاوید، ثنامیر،صبانذیر،سعدیہ اقبال،کائنات امتیاز،انعم امین اسکواڈکاحصہ ہیں.

  • بنگلہ دیش کے خلاف قومی ویمن ٹی 20 ٹیم کا اعلان

    بنگلہ دیش کے خلاف قومی ویمن ٹی 20 ٹیم کا اعلان

    بنگلہ دیش کے خلاف ویمن ٹی 20 ٹیم کا اعلان
    پاکستان بنگلادیش ویمن ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کااعلان ہو گیا.15 رکنی اسکواڈکی قیادت بسمعہ معروف کریں گی- ٹیم میں عالیہ ریاض،سدرہ نواز،ناہیدہ خان اورڈیانابیگ شامل ہیں ان کے علاوہ جویریہ خان،سدرہ امین،عائشہ ظفر،عمیمہ سہیل،ارم جاوید، ثنامیر،صبانذیر،سعدیہ اقبال،کائنات امتیاز،انعم امین اسکواڈکاحصہ ہیں.

    قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئے گی ، سنگا کارا

     

  • خون سفید ہوگیا !نافرمان بیٹوں نے ماں کو پاگل قرار دے کر قید کردیا

    مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر بیٹوں نے باپ کیساتھ ملکر ماں کو پاگل قرار دیدیا اور گھر میں قید کردیا.دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث 70 سالہ خاتون کے جسم میں کیڑے پڑگئے،نافرمان بیٹوں اور شوہر کیخلاف کاروائی نہ ہونے پر خاتون کے ورثاء نے احتجاج کیا.مظفرگڑھ کے علاقے موضع بیٹ میٹھائی شاہ میں 70 سالہ خاتون نذیراں بی بی کو مبینہ طور پر اسکے شوہر اور بیٹوں نے پاگل قرار دیکر گھر میں قید کردیا،متاثرہ خاتون کے بھائی اللہ ڈتہ کے مطابق قید ہونے اور دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث نذیراں بی بی کے جسم میں کیڑے پڑگئے،اللہ ڈتہ کے مطابق اہل علاقہ کی اطلاع پر انھوں نے اپنی بہن کو اسکے شوہر اور بیٹوں کی قید سے آزاد کراکر ہسپتال منتقل کیا.اللہ ڈتہ کیمطابق بروقت علاج نہ ہونے پر انکی بہن کے پاؤں کی انگلیاں کاٹنی پڑیں اور درخواست کے باوجود پولیس ملزمان کیخلاف کاروائی نہیں کررہی.خاتون کے ورثاء نے پولیس کیخلاف احتجاجاً پریس کلب کے سامنے روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیا جبکہ مقدمےے کے اندراج کے لیے بہن کا میڈیکل ٹیسٹ بھی نہیں کرایا جارہا.

  • جامع مسجد مین بازار خوشاب میں تقریب خفاظ کرام منعقد ہوئی

    سرگودہا، خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )جامع مسجد مین بازار خوشاب میں تقریب حفاظِ کرام منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل ختم نبوت ضلع خوشاب کے سرپرست اعلیٰ قاری محمد امین ربانی اوررابطہ سیکرٹری و سفیر امن محمد اعجاز شاکری سربراہ امن گروپ تھے۔ تقریب میں مدرسہ ہذا کے چھ حفظِ قرآن پاک کرنے والےطلباء کی دستار بندی کی گئی۔ تقریب کا اہتمام خطیب جامع مسجد مولانا محمد شاہد محمود اور مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن قاری محمد کامران نے کیا ۔