Baaghi TV

Author: +9251

  • غیرمعیاری اشیاءکی فروخت پر کینٹینزکو وارننگ نوٹس.

    کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت و غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر بولان میڈیکل کالج کی کینٹینز وارننگ نوٹس جاری کر دیا۔
    ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے بولان میڈیکل کالج کی کینٹینز و جنرل اسٹور، فیصل ٹاؤن میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کیا ڈائریکٹر آپریشنز غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں بی ایف اے کی ٹیم نے معائنے کے دوران مذکورہ کھانے پینے کے مراکز میں فروخت ہونے والی مختلف اشیاء خورونوش کے معیار کا جائزہ لیا صفائی کے ناقص انتظامات اور عوام کو مضر صحت و غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر بی ایم سی کالج کی کینٹین و جنرل اسٹور سمیت مختلف ڈیپارٹمینٹل و سپر اسٹورز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے علاوہ ازیں کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی زائد المعیاد و غیر معیاری غذائی اشیاء، چائنیز نمک اور گٹکا پان پراگ وغیرہ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
    معائنہ ٹیم کی جانب سے ان مراکز کے مالکان و اسٹاف کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور محفوظ و حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خور و نوش کی فروخت یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات دی گئیں۔

  • عوام سے لاکھوں لوٹنے والے کی پلی بارگین منظور.

    احتساب عدالت نے جعلی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔ پلی بارگین کے تحت ملنے والی رقم متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔
    قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ کے جج منور شاہوانی نے جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم سجاد علی شاہ کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی ہے۔ پلی بارگین کے تحت ملزم 52 لاکھ 52 ہزار 600 روپے واپس کرے گا۔ نیب ترجمان نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ملزم نے عوام سے کتنی رقم بٹوری ہے اور یہ رقم اس کے برابر ہے یا اس سے کم ہے۔
    احتساب عدالت نے نیب کے قانون کے مطابق ملزم سجاد علی شاہ کو سزا بھی سنا دی ہے جس کے تحت ملزم 10 سال کے لئے کوئی بھی سرکاری عہدہ، الیکشن لڑنے کے ساتھ ساتھ بینک سے قرض بھی حاصل نہیں کر سکتا ترجمان کے مطابق ملزم سجاد علی شاہ نے لوگوں سے جعلی ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ کر لئے جس پر متاثرین نے نیب بلوچستان سے رجوع کیا۔ نیب نے تحقیقات مکمل کر کے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا۔
    کافی ثبوتوں کی روشنی میں ملزم نے تمام لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لئے پلی بارگین کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کر لیا ہے۔ قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد تمام رقم متاثرین کے حوالے کر دی جائے گی۔

  • بھارت کو دیا فردوس عاشق اعوان نے منہ توڑ جواب

    بھارت کو دیا فردوس عاشق اعوان نے منہ توڑ جواب

    بھارت کو دیا فردوس عاشق اعوان نے منہ توڑ جواب

    معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سچ نے بھارتی جھوٹ کو دفن کردیا ہے،ساری دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ کتنا بڑا جھوٹ تھا،سفارتکاروں اور میڈیا کے دورے نے دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھا دیا،بھارتی آرمی چیف کو اپنے جھوٹ پر پوری دنیا سے معافی مانگنی چاہیے.بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کا بھرکس نکل چکا ہے.بھارتی ہائی کمیشن کے کسی سفارتکار کا دورے سے راہ فرار بھارتی جھوٹ پر مہر ہے، شہری آبادی اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے سفاک اور بزدل ہیں،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ترکی اور روس کے صدور کے مسئلہ شام پر اہم فیصلے

    روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ ان کی ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے بات چیت کے شام کے لیے ’’یادگار‘‘ نتائج برآمد ہوئے ہیں لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ اہم نتائج کیا ہیں۔

    ولادی میر پوتین سے ترک صدر طیب ایردوآن نے روس کے سیاحتی مقام سوچی میں منگل کے روز ملاقات کی ہے۔ انھوں نے شام کی صورت حال اور وہاں ترک فوج کی کردوں کے خلاف حالیہ کارروائی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔اس کے بعد صدر پوتین نے مشترکہ نیوزکانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اس ملاقات کی تفصیل سے آگاہ کریں گے اور ہم دونوں کے درمیان جو کچھ اتفاق رائے طے پایا ہے،اس کے بارے میں بھی بتائیں گے۔ روسی صدر کے بہ قول صدرایردوآن نے انھیں شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترک فوج کے آپریشن کی وضاحت کی ہے۔

    امریکا نے ترکی کے کتنے وزراء پر پابندی لگا دی، خبر آگئی

    ٹرمپ نے ترکی کے ساتھ کیسا حشر کرنے کی دھمکی دے دی

    واضح رہے یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔ اب چونکہ جنگ بندی ہو چکی ہے اور ترکی اپنے حملے بند کرنے پر رضا مند ہو چکا ہے.

  • نواز شریف کی صحت بارے تازہ خبر آگئی

    نواز شریف کی صحت بارے تازہ خبر آگئی

    نواز شریف کی صحت بارے تازہ خبر آگئی.نواز شریف کی حالت بہتر اور خطرے سے باہر ہے،رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے جسم سے کسی بھی قسم کی بلیڈنگ نہیں ہوئی.نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں .نواز شریف کو چوتھی پلیٹ لیٹس سیلز کی میگا کٹ گزشتہ رات لگائی گئی تھی.3میگاکٹس لگانےکےبعد نوازشریف کےپلیٹ لیٹس سیلزکی تعداد 24ہزارتک پہنچ گئی تھی.
    واضح رہے کہ نواز شریف کے 16ہزار پلیٹ لٹس سے 10ہزار اور اچانک دو ہزار تک پہنچنے کی وجوہات میڈیکل بورڈ کو معلوم نہیں ہوسکیں کیونکہ میڈیکل ذرائع کے مطابق ڈینگی کا ٹیسٹ نیگٹیو آنے کے بعد باقی تین وجوہات ایسی ہوسکتی ہیں جن کے باعث پلیٹ لٹس زیادہ حد تک گر جاتے ہیں ۔ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے پلیٹ لٹس کی کمی کے حوالے سے تین چیزوں پر فوکس شروع کردیا ہے پہلی وجہ کے مطابق نواز شریف کو دل کے عارضے کے حوالے سے دی جانیوالی ادویات کا ری ایکشن بھی پلیٹ لٹس میں کمی کر سکتا ہے.

  • ضلع بھر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ضلع شیخوپورہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موٹرسائیکل چوری کی چار وارداتیں ہوئیں یہ وارداتیں تھانہ نارنگ منڈی تھانہ سٹی اے ڈویژن اور دیگر تھانوں کے علاقوں میں ہوئیں

  • شیخوپورہ میں مقتول سپرد خاک

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ کی آبادی خان کالونی میں قتل ہونے والے نوجوان محمد عثمان کو سپرد خاک کر دیا گیا وہ محلہ جناح پارک کے رہائشی شہری محمد اسماعیل کا بیٹا تھا تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے اس کے قتل کا مقدمہ درج کرکے اس کی لاش پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد اس کے والد کے سپرد کی

  • بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی

    بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی

    بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی.پی سی بی حکام نے بنگلہ دیش ویمن ٹیم کا استقبال کیا.بنگلہ دیش ویمن ٹیم پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلے گی.
    دوسری طرف سٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا.بابر اعظم قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے.ٹیم میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل اور محمد حسنین شامل ہیں .افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ،محمد عرفان، محمد رضوان، موسی خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض اور محمد عامر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے.

    قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئے گی ، سنگا کارا

  • اراضی ریکارڈ سنٹروں کے عملے کی قلم چھوڑ ہڑتال

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ضلع شیخوپورہ کے اراضی ریکارڈ سنٹروں کے عملے نے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جس کے باعث سینکڑوں سائلوں کو ان سنٹروں سے کام کروائے بغیر جانا پڑا اراضی ریکارڈ سنٹروں کے عملے نے مطالبہ کیا ہے کہ 8 برس سے کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور ان کا سروس سٹکچر بنایا جائے اور سینکڑوں ملازمین کے واجبات بھی ادا کیئے جائیں

  • کنور عمران سعید نے یہ کیا کہہ دیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کنور عمران سعید خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں ملک کی سرحدی صورتحال کو سامنے رکھ کر احتجاجی تحریک کا فیصلہ کریں اور اقتدار کی بجائے ملک سے مخلص ہونے کا ثبوت دیں کنور عمران سعید خان ایڈووکیٹ نے یہاں تحریک انصاف کے رہنماؤں انعام گجر شیخ احسن حبیب کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر دن بدن بگڑتی ہوئی صورتحال کا تقاضا ہے کہ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے پر امن احتجاج کرنا ہر شہری اور سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے مگر اس کی آڑ میں ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی