Baaghi TV

Author: +9251

  • ریاست مدینہ اور پروٹوکول ، تحریر: فردوس جمال

    ریاست مدینہ اور پروٹوکول ، تحریر: فردوس جمال
    یہ محترمہ تحریک انصاف کی زرتاج گل صاحبہ ہیں جو کچھ عرصہ پہلے تک قوم کو موسم کے حال احوال سنایا کرتی تھی،شہزادی صاحبہ ڈی جی خان کے پوسٹ گریجویٹ کالج فار وومن کے دورے پر ہیں.

    کالج کے گیٹ سے لیکر کانفرنس حال تک شہزادی صاحبہ کے استقبال میں قوم کی نوخیز بیٹیاں گلاب کی پتیاں ہاتھ میں لئے کھڑی ہیں،گلاب نچھاور کئے جا رہے ہیں.

    شہزادی صاحبہ کے قافلے میں مرد بھی شامل ہیں وہ بھی گلابوں کو پاؤں میں مسلتے ہوئے شہزادی صاحبہ کے قدم پر قدم رکھتے آگے بڑھ رہے ہیں.

    خدا جانے کب ان شاہی پروٹوکولز سے اس قوم کی جان بخشی ہوگی،کب ان غلامانہ ریت رواج سے ہم باہر آئیں گے؟

    زرتاج گل کی جگہ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے لئے بھی یوں بچیوں کو کھڑا کیا جاتا تو غلط ہوتا.

    ریاست مدینہ میں اس طرح کے متکبرانہ،شاہانہ اور بے شرمانہ پروٹوکولز کی اجازت نہیں ہونی چاہئے.

  • ملت ایکسپریس کا روٹ بحال،نوٹیفیکشن جاری ،مرکزی کردار چوہدری خالد جاوید نے ادا کیا

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ ریلوے کی طرف سے جہانیاں ریلوے اسٹیشن پر ملت ایکسپریس کا روٹ ختم کردیا گیا تھا جس کے پیش نظر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جہانیاں کی عوام کے دیرینہ مطالبہ کے پیشِ نظر صوبائی ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف حلقہ پی پی 210 جہانیاں چوہدری خالد جاوید آرائیں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کرتے ہوئے ملت ایکسپریس جہانیاں کا روٹ بحال کرنے کی درخواست کی تھی جس پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملت ایکسپریس جہانیاں کا روٹ بحال کرنے کے احکامات جاری کیے، جس پر وزارت ریلوے حکومت پاکستان کی جانب سے ملت ایکسپریس جہانیاں کا روٹ بحال کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، روٹ بحالی پر چوہدری خالد جاوید آرائیں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا شکریہ ادا کیا ، ملت ایکسپریس جہانیاں کا روٹ بحال ہونے پر جہانیاں کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، سیاسی وسماجی عوامی حلقوں نے روٹ بحالی پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، رہنما تحریک انصاف جہانیاں چوہدری خالد جاوید آرائیں کا شکریہ ادا کیا ہے،
    چوہدری خالد جاوید آرائیں نے کہاکہ بے لوث عوامی خدمت،عوامی مسائل کا سہولیات کی فراہمی ہمارا سیاسی مشن ہے جس کی تکمیل کے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔

  • گجرات SHOصدر سرائے عالمگیر امیر عباس نے مطالیاتی دورہ پر آنے والے طلباء و طالبات کا تھانہ آمد پر پر استقبال کیا۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ایس ایچ او صدر سرائے عالمگیر امیر عباس نے مطالیاتی دورہ پر آنے والے طلباء و طالبات کا تھانہ آمد پر پر تپاک استقبال کیا۔طلباء و طالبات کو تھانہ کے مختلف شعبوں کو وزٹ کروایا گیا،بچوں کو معاشرے میں پولیس کے اہم کردار اور قانون کی پاسداری کرنے کے متعلق آگاہی دی۔اس موقع پر بچوں کی دلچسپی اور خوشی دیدنی تھی، ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر امیر عباس چڈھر نے بچوں اور ان کے استاتذہ کے ساتھ خوشگوارماحول میں گپ شپ کی اور چائے بسکٹ کے ساتھ انکی توضع کی۔اس موقع پر بچوں اور استاتذہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ وزٹ سے ہمارے ذہنوں سے پولیس کے بارے غلط تاثر زائل ہوا
    ہم خوشگوار یادیں لیکر جارہے ہیں مستقبل میں ہم معاشرہ میں پولیس کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
    وزٹ کے اختتام پر ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر اور انکی ٹیم نے بچوں کو الودع کیا۔

  • ترکی نے شام پر مزید حملوں‌ بارے اہم  بات کہہ دی

    ترکی نے شام پر مزید حملوں‌ بارے اہم بات کہہ دی

    ترکی نے شام پر مزید حملوں‌ بارے اہم بات کہہ دی

    ترکی نے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک اعلان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد اسے شمال مشرقی شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف دوبارہ حملے شروع کرنے کی "ضرورت نہیں”۔ ترکی کے مطابق امریکا نے اسے آگاہ کیا ہے کہ سرحدی علاقوں سے کرد فورسز کا انخلا کامیابی سے پورا ہو گیا۔ ترکی کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس مرحلے پر کسی نئے آپریشن پر عمل درامد کی ضرورت نہیں ہے۔

    امریکا نے ترکی کے کتنے وزراء پر پابندی لگا دی، خبر آگئی

    ٹرمپ نے ترکی کے ساتھ کیسا حشر کرنے کی دھمکی دے دی

    واضح رہے یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔ اب چونکہ جنگ بندی ہو چکی ہے اور ترکی اپنے حملے بند کرنے پر رضا مند ہو چکا ہے.

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروباری رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروباری رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

    بدھ کے روز کا آغاز 33 ہزار 198 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 233 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    جاپان کی کمپنی انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی

    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

  • پی ایس ٹی کالج کمالیہ میں سہولیات کا فقدان طلبہ کا مستقبل تاریخ ہونے کا احتمال

    کمالیہ پی ایس ٹی کالج کمالیہ میں سہولیات کے فقدان سے طلبہ و طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا احتمال ہے تفصیلات کے مطابق پی ایس ٹی کالج کمالیہ میں 2500 طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں لیکن کالج میں اسوقت جن کے لئے صرف 28 کلاس رومز ہیں اساتذہ کی سخت کمی محسوس کی جاتی ہے ۔کالج ہذا میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر عرصہ دراز سے آرڈر نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاف کی کمی ہے اساتذہ کی آسامیاں پر نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے بلکہ علاقے کی تعلیمی ماحول پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں کالج کے تقریبا تمام راستے خستہ حالت میں ہیں جنکی طرف گزشتہ دس سال سے کوئی توجہ نہیں دی گئی اس طرح کا بیمار ماحول تعلیم و تدریس پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور مقامی ایم این اے ریاض فتیانہ، ایم پی اے محترمہ آشفہ ریاض فتیانہ سے اپیل کی کہ کالج میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جا سکے۔

  • با اثر افراد کا نوجوان پر تشدد ، فائرنگ کرتے ہوئے فرار

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) سرگودھا یونیورسٹی روڈ پر بااثر افراد کا نوجوان پر تشدد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان فرار تفصیلات کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر کار سوار مسلح افراد نے نوجوان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا،مسلح ملزمان نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہوائی فائرنگ کرتےہوئے فرار ہو گئے، واضح فوٹیج کے باوجود تھانہ ساجد شہید پولیس نے تاحال ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی

  • ڈالر کی قدر میں کمی

    ڈالر کی قدر میں کمی

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں دو پیسے کمی ہوئی ہے۔
    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.87 سے کم ہوکر 155.85 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔2019 کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔
    جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔

    2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    ماہر معیشت کے مطابق ڈالر لی حالیہ کمی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہے.جب کہ حکومت پاکستان کو روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کاروباری سرگرمیوں کا عام کرنا ہوگا اور تاجروں کے لیے آسانی پیدا کرنی ہوگی.سرمایا کاروں کے اعتماد کو بحال کرنا ہو گا. تاکہ سرمایہ کاری بڑھے اور منجمد تجارتی سرگرمیاں بحال رہیں.
    2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔

    جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا

    ہنڈائی موٹرز موبلٹی ٹیکنالوجی پر کتنے بلین ڈالر خرچ کرے گی؟ خبر آ گئی

    رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز چرانے کا معاملہ، انڈین ایئر فورس کی ٹیم تحقیقات کیلئے جلد فرانس جائے گی

  • مغرب  کا ترکی کے خلاف گھیرا مزید تنگ ، نیا مسئلہ کھڑا کر لیا

    مغرب کا ترکی کے خلاف گھیرا مزید تنگ ، نیا مسئلہ کھڑا کر لیا

    ترکی کے خلاف مغرب ایک اور جال بن رہا ، شام میں‌مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں‌ کے استعمال پر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا.یوں ترکی کو اس کے کیے کی سزا دینے کے لیے گھیرا مزید تنگ کیا جارہا ہے. امریکی اخبار پہلے ہی الزام لگا چکا ہےکہ شمالی شام میں‌ترکی نے کرد علیحدگی پسندوں‌کے خلاف ممنوعہ کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیںِ.

    تفصیلات کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر ممانعت پر کام کرنے والی عالمی تنظیم ‘او پی سی ڈبلیو’ کے ماہرین شام میں حالیہ ایام میں ترکی کی فوجی کارروائی کے دوران کردوں کے خلاف ممنوعہ آتشیں اسلحےاور کیمیائی ہتھیاروں کے بے دریغ استعمال کےالزامات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی تنظیم کے ماہرین نے شمالی شام میں غیر روایتی اور ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کے واقعات کے بارے میں معلومات جمع کررہے ہیں۔
    روک سکتے ہوتو روک لو،طیب اردوان نے بھی پی ٹی آئی والی بات کہہ دی
    شمالی شام میں کردوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر ترکی کے حملے کے بعد مبینہ طور پر انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اگرچہ فوجی کارروائی کی مدت زیادہ طویل نہیں رہی تاہم ترکی کی فوج اور مسلح ملیشیاؤں کی جانب سے مرتکب جرائم نے اقوام متحدہ کو مجبور کر دیا کہ وہ کردوں کے خلاف ممکنہ جنگی جرائم کی سرکاری تحقیقات کا آغاز کرے۔

    ترکی شام میں کیسے ہتھیار استعمال کر رہا، امریکی جریدے نے تصاویر جاری کردیں

  • کب کھلے گی کرتار پور راہداری تاریخ‌ طے ہو گئی

    کب کھلے گی کرتار پور راہداری تاریخ‌ طے ہو گئی

    کرتار پور راہداری پر پاکستان بھارت نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے.

    سکھ مذہبی رہنما باباگرونانک کے 550ویں جنم دن پر کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پاکستان اور بھارت میں معاہدے پر دستخط کیلئے تاریخ پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان متفقہ معاہدے پر دستخط کل بروز جمعرات بتاریخ 24 اکتوبر 2019 کو ہونے کا امکان ہے۔
    بھارت نے معاہدے پر دستخط کیلئے 23 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی تھی لیکن پاکستان نے ایک دن بعد 24 کا کہا جس پر اتفاق ہو گیا۔

    بھارت نے کرتارپور پر اہم اعلان کردیا ، پاکستان کی جیت

    کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر دنیا امن کو ترسے گی ، لندن کی فضاوں میں اعلان

    وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں‌کہ کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھول دیں گے، بھارت سمیت دیگرملکوں سے سکھ سب سے بڑے گوردوارہ کی یاترا کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹریولنگ، مذہبی ٹورازم، مہمانداری میں بڑے پیمانے پرملازمتیں پیدا ہوں گی، بدھ مت کے پیروکار بھی پاکستان میں مذہبی مقامات پر آتے رہے ہیں۔

    بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک