Baaghi TV

Author: +9251

  • 26 سال سے جیل میں قید کشمیری باپ نے اپنے بیٹے کو خط میں کیا لکھا ؟

    پچھلی سات دہائیوں سے پاکستان کے پڑوسی بھارت نے وادی کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر کے جس طرح کشمیریوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑے، تاریخ انسانی میں اس کی مثال نہیں ملتی، اور اس طلم و جبر کی تاریک رات میں بھی کئی ایسے حریت کے ستارے چمکے جن کی روشنی آج تک مانند نہ ہوئی ،

    ایسے ہی ایک ستارے ڈاکٹر محمد قاسم ہیں جو کہ نڈر و بےباک کشمیری خاتون آسیہ اندرابی کے شوہر ہیں ، ڈاکٹر محمد قاسم پچھلے 26 سال سے جیل میں قید ہیں، عرصہ دراز سے ان کے اہلحانہ کو ان کی کوئی خبر نہیں کہ وہ کس حال میں ہیں ، کچھ دن پہلے ڈاکٹر محمد قاسم نے اپنے بیٹے احمد بن قاسم کو ایک خط لکھا اور اس خط میں ایک نظم لکھ کر بھیجی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے احمد اور اس جیسے کئی دلیر بیٹوں کی ڈھارس بندھاتے ہیں، ڈاکٹر محمد قاسم لکھتے ہیں

    میں روح ہوں
    یہ قید اور موت میرے لیے نہیں ہیں ، کیا مجھے ان سے ڈرنا چاہیے
    کون کسے قید کر رہا ہے ؟ نہ میں مارا گیا اور نہ مارا جاؤں گا
    یہ قید مجھے اپنے خطے اور لوگوں کے بارے سوچنے کا کہہ رہی ہے
    مییری روح تب تک میرا ساتھ نہیں چھوڑ سکتی جب تک اپنا مشن پوارا نہ کر لوں

    ڈاکٹر محمد قاسم کے یہ الفاظ اپنے اندر اس قدر وزن رکھتے ہیں کہ پڑھنے والا کوئی بھی شخص جو کشمیری ہے یا کشمیریوں سے ہمدردی رکھتا ہے وہ پر عزم ہو جائے گا، اوراہل کشمیر کیلئے سر دھڑ کی بازی لگانے کیلئے تیار ہو جائے گا

  • نواز شریف کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اہم ترین خبر

    نواز شریف کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اہم ترین خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے،نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 24 ہزار تک پہنچ گئی،2میگا کٹ لگانے کے بعد نواز شریف کا دوبارہ سی بی سی ٹیسٹ کیاگیا تھا،

    ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کی حالت بہتر اور خطرے سے باہر ہے،نواز شریف کے جسم سے کسی بھی قسم کی بلیڈنگ نہیں ہوئی،

    نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

    مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اگر میاں صاحب کو کچھ بھی ہوا تو قتل کا مقدمہ پاکستان کی کسی بکاؤ کورٹ میں نہیں بلکہ ہیگ میں انٹرنیشنل کورٹ اف جسٹس میں عمران خان اور سلیکٹر کے خلاف درج ہوگا.نواز شریف کا صرف ایک جرم طاقتوروں کو کرپشن سے روک کر پیسہ عوام پر لگایا۔

    نواز شریف کا طبی معائنہ،کیا واقعی زہر دیا گیا تھا؟ سچ سامنے آ گیا

    قبل ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے سب احباب کا شکرگزار ہوں جو میرے بڑے بھائی اور قائد نواز شریف کو خون کا عطیہ دینے اتنی بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچے- میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تمام ورکرز اور عوام کا بھی شکرگزار ہوں جو مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ جزاک اللہ!

    نواز شریف سے ہسپتال میں کس کس نے ملاقات کی؟ سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

  • نائیجیریا، فضائی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک

    نائیجیریا کی فضائیہ کی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔کارروائی شمالمشرق صوبہ بینیو کے بوکار میرام شہر میں کی گئی۔

    شمال مغربی نائیجیریا: فضائیہ کے آپریشن میں باغیوں کا کتنا نقصان ہوا

    دہشت گردوں کا تعلق بوکو حرام سے بتایا جا رہا ہے۔سرکاری ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف مہم پیر کی شام شروع کی گئی تھی۔ ابھی تک اس مہم کے تحت ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کی تعداد حتمی طورپر معلوم نہیں ہو پائی ہے۔

    سرکاری ترجمان نے بتایا کہ یہ مہم مستند خفیہ اطلاع کے بنیاد پر عمل میں لائی گئی ۔ دہشت گرد یہاں ماہی گیرکے طورپر رہ رہے تھے۔
    ترجمان کے مطابق کاروائی سے قبل علاقے میں 35 سے زیادہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی اور فضائیہ کے طیاروں نے ٹھیک نشانے پر بم باری کی ۔

    نائیجیریا:نامعلوم افراد نے بس سے 14 افراد اغوا کر لیے

    نائیجیریا، حملوں میں 65 افراد ہلاک

  • شادی کے نام پر کیا ہو رہا ہے؟ آپکی شادی نہیں ہوئی تو خبر ضرور پڑھیں

    شادی کے نام پر کیا ہو رہا ہے؟ آپکی شادی نہیں ہوئی تو خبر ضرور پڑھیں

    سوشل میڈیا پر شادی کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سوشل میڈیا پر شادی کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم ہو گیا، سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ضرورت رشتہ کا اشتہار دئے جاتے ہیں ،شہریوں کے رابطہ کرنے پر بھاری فیس لی جاتی ہے اور بعد ازاں نمبر بند کر دیا جاتا ہے.

    فیصل آباد کے درجنوں شہری شادی کے چکر میں لٹ چکے، آن لائن رجسٹریشن کرنے کے بعد ہزاروں روپے فیس کی مد میں لیے جاتے ہیں ،شہریوں نے پیسے جمع کروائے ،آن لائن شادی کروانے والا گروہ چینی باشندوں سے شادی کی بھی آفر کرتا ہے اور چینی باشندوں‌سے شادی کی فیس بھی زیادہ لی جاتی ہے،

    شہریوں کا کہنا ہے کہ لٹنے کے بعد ہم نے ایف آئی اے کو بھی درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہیں، شہریوں کو لوٹنے والے اس گروہ کے خلاف کاروائی کی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے.

    متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر شادی کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریت کا بھی جھانسہ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے زیادہ لوگ ان سے رابطہ کر کے لٹ چکے ہیں.

    آن لائن رجسٹریشن کے لئے فیس بک کے علاوہ واٹس ایپ پر بھی شہریوں کو میسج کئے جاتے ہیں.

  • بیمار قیدی ، فردوس جمال کا بلاگ

    نواز شریف اور آصف علی زرداری جیل میں بیمار ہوئے تو قوم کو معلوم ہوا کہ قیدی بھی بیمار ہوسکتے ہیں، کل سے تمام ٹی وی چینل میاں محمد نواز شریف کے لئے مجلس عیادت منعقد کرکے بیٹھ گئے ہیں، نواز شریف اب تک ٹھیک بھی ہوئے ہوں گے لیکن دانشور ہمدردی کے بخار میں تپ رہے ہیں ، ان قومی دو بیماروں سے آپ کو فرصت ہے تو آئیں ذرا جیلوں کی سیر کرائیں تیرے میرے قبیلے کے کیڑے مکوڑے قیدیوں کی ان جیلوں میں کیا صورتحال ہے.

    صرف پنجاب کی جیلوں میں 480 قیدی ایڈز وائرس کے شکار ہیں،2717 قیدی ہیپاٹائٹس سی سے متاثر ہیں،299 قیدی ہیپاٹائٹس بی کے مریض ہیں،796 قیدی سفلس وائرس کے شکار ہیں،8 ہزار سے زائد قیدی دیگر چھوٹی موٹی بیماروں میں مبتلا ہیں ان سب کے علاج کے لئے نہ تو کوئی بندوبست کیا گیا اور نہ ہی میڈیا کے لئے یہ لوگ خبر ہیں،نہ دانشوروں کی ان سے ہمدردی ہے.

    سال 2018ء میں صرف پنجاب کی جیلوں میں 141 قیدی مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر دم توڑ چکے ہیں.

    کتنے قیدی ایسے ہیں جیل میں بیمار ہوتے ہیں سسک سسک کر وہی کیڑے مکوڑوں کی طرح مر جاتے ہیں جیل کے کسی کونے میں انہیں دبا دیا جاتا ہے وہ کبھی خبر نہیں بنتے ہیں
    ان کا کوئی وکیل نہیں ہوتا ہے ان کا کوئی جج نہیں ہوتا ہے.

    ان کا جرم بس یہ ہوتا ہے کہ یہ ایلیٹ کلاس سے تعلق نہیں رکھتے ہیں،ان کی لندن و پیرس میں جائیدادیں نہیں ہوتی ہیں،یہ کچے مکانوں میں پیدا ہوئے ہوتے ہیں.
    از قلم فردوس جمال

  • کونسی بھارتی ریاست خواتین جرائم میں سرفہرست؟ کانگریسی رہنما نے بتا دیا

    کونسی بھارتی ریاست خواتین جرائم میں سرفہرست؟ کانگریسی رہنما نے بتا دیا

    کانگریسی رہنما نے خواتین جرائم میں سرفہرست بھارتی ریاست کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    بھارت، ایک اور مسلمان کو شہید کر کے چہرے پر تیزاب ڈال دیا گیا

    کانگریس کی سیکرٹری جنرل پرینکا گاندھی نے بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت کو شدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ”پورے ملک میں خواتین پر سب سے زیادہ جرائم یو پی میں ہورہے ہیں۔ ایک سال میں 56000 سے زیادہ جرائم وقوع پذیر ہورہے ہیں اور اس میں وہ واقعات شامل نہیں ہیں جن کی رپورٹ درج نہیں ہوئی۔کیا یہ اعدادوشماراتنے بھی سنگین نہیں ہیں کہ وزیر اعلی اس پر غور کرنے کی ضرورت تک محسوس نہیں کرتے۔“

    یاد رہے کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو(این سی آر بی) نے اعدادوشمار جاری کیے ہیں ، اعدادوشمار میںبھارتی ریاست اترپردیش کو مجرمانہ واقعات میں پورے ملک میں سرفہرست بتایا گیا ہے۔ اسی طرح 2017 میں جاری اعدادوشمار کے مطابق پورے ملک میں خواتین ہراسانی کے 14 فیصدسے واقعات صرف یو پی میں ہوتے ہیں۔

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    بھارت، خاتون سے اجتماعی زیادتی

  • وفاقی دارالحکومت میں دھماکا، زخمی ہسپتال منتقل

    وفاقی دارالحکومت میں دھماکا، زخمی ہسپتال منتقل

    وفاقی دارالحکومت میں دھماکا، زخمی ہسپتال منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکا ہوا ہے ،دھماکے کی آواز سننے کے بعد علاقے میں خوف و پراس پھیل گیا، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا

    پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ای الیوان 3مرکز میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس سے 2افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ سلنڈر پھٹنے سے دھماکوں کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے، سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں میں سلنڈر کا استعمال کرتے ہیں اور ذرا سی بے احتیاطی سے سلنڈر پھٹ جاتا ہے.

    سات ستمبر کو لاہور کے علاقے وحدت روڈ پر پیش آیا ،کشمیر بلاک کے گھر میں اچانک سلنڈر پھٹنے سے گھر کی بالائی منزل کے دو کمرے مکمل تباہ ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاموں کا آغاز کیا، ریسکیو حکام کے مطابق گھر کے تین افراد جاں بحق ہو گئے

    اس سے قبل ماہ جولائی میں لاہورنوانکوٹ کے علاقے میں دکان کے اندرہونے والے سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے،

  • کینیڈا الیکشن ، وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد کے ساتھ کیا اعلان

    کینیڈا الیکشن ، وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد کے ساتھ کیا اعلان

    کینیڈا کے الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان نے جسٹن ٹوڈو کو مبارکباد دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا کے الیکشن میں کامیابی پر جسٹن ٹوڈو کو مبارکباد دی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کو کینیڈین انتخابات میں کامیابی مبارک۔ میں انکے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

    وزیراعظم جسٹن ٹروڈو دوباره کینیڈا کا وزیراعظم ہوگا،جسٹن ٹروڈو جماعت لبرل پارٹی نے عام انتخابات میں 338 ميں سے 155 نشستيں جيت کر نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، حکومتی ترجمانوں‌ کو آزادی مارچ سے متعلق کیا ملا ٹارگٹ؟ اہم خبر

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں جسٹن ٹروڈو نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قوم کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری ٹیم محنت کرے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کینیڈا کے الیکشن جیتنے پر انہیں مبارکباد دی ہے.

    آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا

    آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

  • 2سے زائد بچوں والے والدین پر سرکاری ملازمت کے دروازے بند

    بڑھتی آبادی پر قابو پانے کےلئے مختلف ممالک میں مہمات چلائی جارہی ہیں۔

    مسلمانوں‌ کی آبادی یونہی بڑھتی رہی تو دنیا پر قابض ہو جائیں‌ گے. ہندوانتہاپسند لیڈر خوفزدہ

    اس حوالے سے بھارتی ریاست آسام کی بی جے پی حکومت نے ایک ایسا فیصلہ کیا ہے جس سے لوگ پریشان ہو گئے ہیں۔فیصلہ کے مطابق
    یکم جنوری 2021 کے بعد جن گھروں میں 2 سے زیادہ بچے پیدا ہوں گے، ان کے والدین کو سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ آسام کی کابینہ میٹنگ میں کای گیا۔ اس سلسلے میں ایک سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق چھوٹی فیملی کی لمٹ طے کر دی گئی ہے اور یکم جنوری 2021 سے دو سے زیادہ بچے والے والدین کو سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔

    بڑھتی ہوئی آبادی سے ملک میں معاشی و سماجی مسائل پیدا ہو رہے ہیں،رکن صوبائی اسمبلی فقیر شیر محمد بلالانی

    یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے 15 اگست کو لال قلعہ میں تقریر کے دوران بڑھتی آبادی پر فکر کا اظہار کیا تھا۔ مودی نے کہا تھا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی پر ہمیں آنے والی نسل کے لیے سوچنا ہوگا۔

    ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالہ سے منعقد سیمینار سے مقررین کا خطاب