Baaghi TV

Author: +9251

  • مہوش حیات کس اداکار سے شادی کرنے جا رہی ہیں ؟

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری اور مہوش حیات کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران ہیں کہ کیا واقعی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں،

    یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ کرکے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر چند تصاویر شئیر کی ہیں جن میں مہوش حیات دلہن اور وہ خود دولہے بنے ہوئے نہایت خوش دکھائی دے رہے ہیں، جب کے دونوں کی گاڑی کے آگے "شادی شدہ” کا بورڈ بھی لگا ہوا ہے،

    دلچسپ بات تو یہ ہے کہ شاہویر جعفری نے تصاویر کیساتھ پیغام لکھا ہے کہ مہوش حیات تم سے شادی کرکے بہت اچھا لگا، پھر کبھی کہیں ملیں گے، حیرت کی بات تو یہ ہے کہ مہوش حیات نے شاہ ویر جعفری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی ملیں گے
    شاہ ویر جعفری کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر پر ان کے مداح حیران ہیں، بعض لوگ تو برا مناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں شادی کا دعوت نامہ نہیں بھیجا جبکہ کچھ لوگ دونوں کو نئی زندگی کی نیک تمناؤں سے بھی نواز رہے ہیں

    انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ایک اور تصویر میں شاہ ویر اور مہوش کیساتھ نامور پاکستانی گلوکار ابرار الحق بھی نظر آرہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں نے حقیقی طور پر شادی نہیں کی بلکہ ہو سکتا ہے کہ دونوں ایک ساتھ کسی میوزک ویڈیو میں کام کر رہے ہوں جس کی تصاویر شاہ ویز نے مداحوں کیساتھ شئیر کی ہیں،

  • فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کے ڈینگی ٹیسٹ سے متعلق اہم بات بیان کر دی

    فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کے ڈینگی ٹیسٹ سے متعلق اہم بات بیان کر دی

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج نوازشریف کی بیماری پرسیاست کرنےکی کوشش کی گئی ہے،

    آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جان دینےاورلینےکااختیاراللہ تعالیٰ کےپاس ہے، ہمارا مقابلہ تندرست نوازشریف سے ہے، بیمار نوازشریف سے نہیں، حکومت نوازشریف کی بیماری پرسیاست نہیں کررہی ، نوازشریف کی منتقلی کےوقت باہرمظاہرہ بھی چل رہاتھا، ایک بیان چل رہاتھاکہ نوازشریف کوزہردینےکی کوشش کی گئی ہے، گزشتہ روز نوازشریف کو اسپتال منتقل کیاگیا، نوازشریف کاڈینگی ٹیسٹ نیگیٹوہے،

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قابل ڈاکٹر نوازشریف کاعلاج کر رہے ہیں، عمران خان طاقتورمجرموں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، نوازشریف کیلئےدعاگوہیں کہ وہ صحت یاب ہوں،

  • پٹواری کی کرپشن بے نقاب

    پٹواری کی کرپشن
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری نے محکمہ مال کے پٹواری ملک عیسیٰ سے 3 لاکھ 86 ہزار روپے کی رقم زمیندار مرزا محمد محسن ستار کو واپس دلانے اور اس کے خلاف تحقیقات کی ذمہ داری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد شکیل اسلم خان کو سونپ دی ہے ڈپٹی کمشنر کے روبرو تحریری درخواست کے ساتھ فیصل آباد روڈ کی آبادی لالو پھمن کدلتھی کا زمیندار پیش ہوا جس نے بتایا کہ اس نے 4 کنال چار مرلے اراضی ایک کروڑ دس لاکھ روپے کے عوض ایک شخص سرفراز احمد خان سے خریدی تھی جس کی سرکاری فیس اراضی کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے حساب سے پٹواری اور ریونیو آفیسر نے چار لاکھ 50 ہزار روپے وصول کی اور ہماری اراضی کا بیع زبانی بمطابق انتقال نمبر 8526 کر دیا جس کے بعد اب ہم کو علم ہوا کہ ہماری اراضی کی مالیت صرف 16 لاکھ روپے ظاہر کرکے سرکاری خزانہ میں صرف انتقال فیس کی مد میں 64 ہزار روپے جمع کروائے گئے پٹواری ملک عیسیٰ نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے

  • قانون شکن افراد سے نمٹنے کی حکمت عملی پر عملی درآمد شروع

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوار ٹرسید احمد نواز شاہ کی زیر نگرانی افتخار شہید پولیس لائن شیخوپورہ میں پولیس ملازمین کو مجمع خلاف قانون، ہنگامہ آرائی، کو منتشر کرنے کیلے اور معاشرے میں امن امان کی فضاکو خراب کرنے والے عناصر کیخلاف مختلف کورسز کروایےجا رہے ہیں۔

    تاکہ ضلع بھر کا امن امان خراب کرنے والے او شر پسند عناصر کے خلاف بروقت اور بھر پور کاروائی کی جاسکے۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فورس کا مقصد مجمع خلاف قانون او ر لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس بروقت کاروائی کرسکے۔ تاکہ عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا جا سکے۔

  • 22-اکتوبر1964کوخواجہ ناظم الدین دنیا فانی سے کوچ کرگئے

    کراچی :یہ سچ ہے کہ جو قوم اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہے اور کبھی بھی ناکام نہیں ہوتی ، پاکستان کی تاریخ میں بڑے بڑے لوگ آئے اور بڑے بڑے لوگ چلے گئے ، ہم نے شاید سب کو بھلادیا ہے، آج تذکرہ اس شخصیت کا کرنے جارہا ہوں جس نے قیام پاکستان سے پہلے اور قیام پاکستان کے بعد بڑی خدمات سرانجام دیں ،

    میری مراد پاکستان کے دوسرے گورنرجنرل اور دوسرے وزیراعظم خواجہ ناظم الدین ہیں جو،19 / جولائی 1894ءکوپیدا ہوئے
    خواجہ ناظم الدین جدوجہد آزادی کے ممتاز رہنما اور قائد اعظم محمد علی جناح کے بااعتماد ساتھی تھے۔ وہ ڈھاکا میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ نواب سلیم اللہ کے بھانجے تھے جو آل انڈیا مسلم لیگ کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے،

    خواجہ ناظم الدین نے مسلم یونیورسٹی‘ علی گڑھ اور کیمبرج یونیورسٹی‘ برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پھر سیاسی میدان میں داخل ہوئے۔ وہ ڈھاکا میونسپل کمیٹی کے چیئرمین‘ مجلس دستور ساز بنگال کے رکن اور متحدہ بنگال کے وزیر تعلیم‘ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ کے مناصب پر فائز رہے۔ 1937ء میں وہ آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور پھر تاعمر اسی جماعت سے منسلک رہے۔

    قیام پاکستان کے بعد وہ مشرقی پاکستان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ 1948ء میں قائد اعظم کی وفات کے بعد انہیں پاکستان کا گورنر جنرل منتخب کیا گیا 1951ء میں جب لیاقت علی خان شہید ہوئے تو وہ پاکستان کے وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے۔ 1953ء میں گورنر جنرل غلام محمد نے انہیں غیر آئینی طور پر برطرف کردیا جس کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوکر سیاست سے کنارہ کش ہوگئے۔

    1963ء میں ایک مرتبہ پھر سیاست کے میدان میں متحرک ہوئے۔ 1965ء کے صدارتی انتخابات کے لیے وہ بھی ایک ممکنہ امیدوار تھے مگر خود انہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کو امیدوار بنائے جانے کے لیے کوشش کی اور کامیاب رہے۔ ابھی یہ صدارتی مہم جاری تھی کہ 22 / اکتوبر 1964ء کو حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔

  • نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اس وقت کتنے ہیں؟ سروسز ہسپتال سے  بڑی خبر آ گئی

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اس وقت کتنے ہیں؟ سروسز ہسپتال سے بڑی خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی پوزیشن سے متعلق ہسپتال سے خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں،

    نوازشریف کے وائٹ سیلز،ڈاکٹرعدنان کا کھیل اور شہباز شریف کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی صحت سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ان کی صحت آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جارہی ہے، ان کے پلیٹ لیٹس اچانک بہت زیادہ کم ہونے اور ڈینگی ہونے کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں اور پھر انہیں‌ سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے تاہم اب میڈیا رپورٹس میں سروسز ہسپتال کے ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے،

    بلوچ رجمنٹ میں آرمی چیف کی آمد ،اہم فیصلے

    سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 20 ہزارتک پہنچ گئی ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف کو یہ دوسری میگاکٹ لگائی گئی جس کے بعد پلیٹ لیٹس میں اضافہ ہوا ہے اور کل تک اس میں‌ مزید بہتری پیدا ہونے کا امکان ہے،

    نوازشریف بیچارہ بیمار ہے ، عثمان بزدار کو ترس آگیا

  • تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے ، 22 -اکتوبرنامورسیاستدان وفات پاگئے

    پشاور:تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے، آج کے دن پاکستان کے بذرگ سیاستدان کی وفات نے بہت گہرے نقش چھوڑے ہیں ، مورخین کے مطابق آج کے دن 22 اکتوبر 1981ء کو پاکستان کے نامور سیاستدان خان عبدالقیوم خان اسلام آباد میں وفات پاگئے اور حسن گڑھی ضلع پشاور میں آسودۂ خاک ہوئے۔

    نوازشریف کے وائٹ سیلز،ڈاکٹرعدنان کا کھیل اور شہباز شریف کا مطالبہ

    خان عبدالقیوم خان 16 جولائی 1901ء کو چترال میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ پشاور، علی گڑھ، اور لندن کے فارغ التحصیل تھے۔ 1937ء میں کانگریس کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی اور پارلیمانی زندگی کا آغاز کیا تاہم قیام پاکستان سے قبل آل انڈیا مسلم لیگ سے وابستہ ہوگئے اور پھر تمام عمر نہ صرف اسی جماعت کے دامن سے وابستہ رہے بلکہ اس کی قیادت کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔

    پلاسٹک کے انڈوں کامعاملہ پچیدہ ہوگیا،

    خان عبدالقیوم خان، سرحد کے وزیراعلیٰ، وفاقی وزیر خوراک و زراعت، وفاقی وزیر صنعت اور وفاقی وزیر داخلہ کے مناصب پر فائز رہے تھے۔ 1977ء کے عام انتخابات میں شکست کے بعد وہ سیاست سے کنارہ کش ہوگئے اور اسی گوشہ گیری کے عالم میں دنیا سے رخصت ہوئے

    نوازشریف بیچارہ بیمار ہے ، عثمان بزدار کو ترس آگیا

  • نوازشریف کے وائٹ سیلز،ڈاکٹرعدنان کا کھیل اور شہباز شریف کا مطالبہ

    لاہور : نواز شریف کے وائٹ سیلز اچانک کم ہونے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ، ایک طرف نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے بارے میں انکشاف ہوا ہےکہ ڈاکٹر عدنان نے جان بوجھ کر ایسی ادویات نواز شریف کو دی ہیں جس سے وائٹ سیلز کم پڑگئے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس کے پیچھے بھی کوئی کہانی لگتی ہے ،

    پلاسٹک کے انڈوں کامعاملہ پچیدہ ہوگیا،

    دوسری طرف سروسز اسپتال لاہور میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کا علاج جاری ہے، ان کے پلیٹیلیٹس پہلے 10 ہزار اور پھر تقریباً دو ہزار رہ گئے تھے، ڈاکٹرز نے نواز شریف کو پلیٹیلیٹس لگانے شروع کردیے ہیں۔

    نوازشریف بیچارہ بیمار ہے ، عثمان بزدار کو ترس آگیا

    تاہم اب تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خون میں سفید خلیوں کی تعداد اچانک سے تشویشناک حد تک کم کیسے ہوگئی؟اس حوالے سے حکومت اور ن لیگ کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔شہباز شریف نے بروقت طبی امداد نہ دینے پر انکوائری کا بھی مطالبہ کیا ہے اور نوازشریف کو تاخیرسے اسپتال منتقل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    بلوچ رجمنٹ میں آرمی چیف کی آمد ،اہم فیصلے

  • کیپٹن ر صفدر کی بریت سے متعلق عدالت نے فیصلہ سنا دیا، کیا حکم جاری کیا؟ اہم خبر

    کیپٹن ر صفدر کی بریت سے متعلق عدالت نے فیصلہ سنا دیا، کیا حکم جاری کیا؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کی بریت کی درخواست کی گئی،

    آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو لاہور میں جویشل مجسٹریٹ رانا آصف علی کی عدالت میں پیش کیا گیا، لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد پر الزام ہے کہ نواز شریف کی صحت کی خرابی پر اشتعال انگیز تقریر کی اور لوگوں کو بھڑکاتے رہے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے، مقامی عدالت نے نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو 5 نومبر تک کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش کیا گیا تو سرکاری وکیل نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ ان سے تحقیقات کرنی ہیں جبکہ دوسری جانب کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے کیپٹن ر صفدر کو رہا کرنے کی درخواست کی، ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے کیپٹن ر صفدر کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، اسی طرح نہ کوئی تحریری آرڈر جاری کیا گیا لہٰذا ان کے خلاف درج کئے گئے کیس فوری طور پر خارج کیا جائے،

    آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    مقامی عدالت میں‌ پیش کئے جانے کے موقع پر کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ انہیں جب گرفتار کیا گیا گیا تو انہیں پتا نہیں چلا کہ کون گرفتار کر رہا ہے اور کیوں گرفتار کیا جارہا ہے؟ اس دوران ایسا لگا کہیں مجھے مسنگ پرسن میں تو نہیں ڈالا جا رہا، بعد ازاں‌ مقامی عدالت نے کیپٹن ر صفدر کی بریت کی درخواست مسترد کر دی اور انہیں 5 نومبر تک کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، واضح‌ رہے کہ کیپٹن ر صفدر کو ایک دن قبل حراست میں لیا گیا اور ان پر اشتعال انگیز تقریر کا الزام لگایا گیا تھا،