Baaghi TV

Author: +9251

  • بھٹہ مزدوروں نے کیا احتجاج

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) محکمہ لیبر ویلفیئر کے افسروں کی ملی بھگت سے اینٹوں کی تیاری کا معاوضہ 1295 روپے فی ہزار اینٹ کی بجائے سرگودھا روڈ سمیت کئی علاقوں کے بھٹہ مالکان کی طرف سے 700 روپے فی ہزار اینٹ دینے کے خلاف خواتین سمیت سینکڑوں بھٹہ مزدور سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے ضلع کچہری اور ڈی سی آفس میں داخل ہونے والے مین گیٹ کو بند کرکے گیٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جس کے باعث درجنوں سائل سرکاری ملازمین اور کئی آفیسر ضلع کچہری میں گاڑیوں سمیت داخل نہ ہوسکے مظاہرین نے محکمہ لیبر سوشل ویلفیئر ای او بی آئی کے افسروں کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا کہ اس ضلع میں کئی کئی برس سے ان محکموں میں تعینات افسروں کے اثاثوں کی تحقیقات کروائی جائے مظاہرین میں شامل بھٹہ مزدور عورتوں نے بھی سخت نعرہ بازی کی مظاہرے کے باعث سول لائنز روڈ پر بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا مظاہرین کی قیادت مزدور رہنماء شبیر حسین کر رہے تھے جنہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اجرت کے شیڈول پر عملدرآمد ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا دریں اثناء محکمہ لیبر ویلفیئر سوشل سکیورٹی اور ای او بی آئی کے حکام نے ملی بھگت اور ناجائز املاک وغیرہ بنانے کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے

  • رشوت نہ دینے پر تاجر برادری کی فلیکسز اتار پھینکیں

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) اندرون شہر عزیز بھٹی روڈ پر تحریک انصاف کے رہنماء اور چیئرمین مرکزی انجمن تاجران ملک محمد اسلم بلوچ کی طرف سے رشوت کی دوسری قسط نہ پہنچائے جانے پر بلدیہ شیخوپورہ کے عملے نے ان کے پٹرول پمپ کی فلیکسیں زبردستی اتار دیں اس دوران تاجروں اور بلدیہ کے عملے کے درمیان جھگڑا ہو پڑا سینکڑوں تاجروں نے بلدیہ شیخوپورہ میں پہلے سے کہیں زیادہ کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاجی جلوس نکالا اور سخت نعرہ بازی کی دوسری طرف بلدیہ شیخوپورہ کے درجنوں ملازمین نے بورڈ ٹیکس کے عملے کو ہراساں کرنے اور زدوکوب کرنے کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کرکے بلدیہ شیخوپورہ کے احاطہ میں احتجاجی دھرنا دیا جہاں پر درجنوں تاجر بھی نعرے بازی کرتے ہوئے پہنچ گئے تاہم تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سابق کونسلرز بلدیہ شیخوپورہ حاجی غلام نبی اور حافظ مدثر مصطفیٰ خان سمیت متعدد معززین نے بلدیہ کے عملے اور تاجروں کے درمیان تصادم نہ ہونے دیا الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے متعدد تاجر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے پٹرول پمپ کی انعامی سکیم کے لیے عزیز بھٹی روڈ کے کھمبوں پر سٹیمرز اور فلیکسیں لگوانے کے لیے بلدیہ شیخوپورہ کے عملے سے رابطہ کیا تو کلرک راحت رسول نے بتایا کہ بورڈ ٹیکس کا ٹھیکہ نہ ہوا ہے آپ ایک لاکھ روپے دے دیں اور سٹیمر لگوا لیں جس پر اس کے ساتھ 50 ہزار روپے رشوت میں سٹیمر لگانے کا سودا طے ہوگیا جس پر اسے 25 ہزار روپے ایڈوانس دیئے گئے جبکہ 25 ہزار روپے ابھی دینے تھے کہ سٹیمر لگانے والے میرے ملازمین کو سرعام برا بھلا کہہ کر روک دیا گیا انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے کلرک راحت رسول اور اس کے ساتھیوں کے خلاف رشوت لینے کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست محکمہ اینٹی کرپشن کو دے دی گئی ہے ادھر بلدیہ شیخوپورہ کی لیبر یونین کے عہدیداروں قاسم حنیف راحت رسول اور دیگر نے بتایا ہے کہ بورڈ ٹیکس کے عملے کو شدید زدوکوب کیا گیا جس کے خلاف ہم نے ہڑتال کی ہے عزیز بھٹی روڈ پر سٹیمر لگانے کی اجازت کسی کو نہ ہے

  • شیخوپورہ میں نئی ماڈل کورٹ کا قیام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ میں جعلی چیکوں کے مقدمات کے فوری طور پر فیصلے کرنے کی خاطر جوڈیشل مجسٹریٹ چوہدری نبیل حسین کاہلوں پر مشتمل ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ قائم کر دی گئی ہے باخبر ذرائع کے مطابق اس کورٹ کے قیام کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیس کے تفتیشی افسروں نے کئی کئی برس سے جعلی چیکوں جن میں سے کئی چیک کروڑوں روپے مالیت کے بھی ہیں کے چالان اب تک عدالتوں میں پیش نہ کیئے ہیں جو اندراج مقدمہ کے بعد 14 روز کے اندر اندر ٹرائل کورٹس میں پیش کیئے جانے تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار خان نے محکمہ پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ جعلی چیکوں کو زیر دفعہ 489-ایف کے تحت درج شدہ تمام مقدمات کے چالان 2 روز میں ماڈل کورٹ میں پیش کیئے جائیں

  • ماڈل کریمنل کورٹ نے قاتلوں کو دیا سزائے موت کا حکم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ نمبر 2 کے جج شوکت جاوید خان نے گاؤں رتی ٹبی چک نمبر 12 آر بی کے 2 کاشتکاروں کو اراضی کے تنازعہ کی بناء پر قتل کرنے میں ملوث 2 بھائیوں قربان اور عرفان کو سزائے موت اور 5/5 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے اس دوہرے قتل کیس میں ملوث ملزم ذاکر شاہ کو سال 2012 میں سیشن کورٹ عمر قید بامشقت کی سزا کا حکم سنا چکی ہے جبکہ اس کیس میں پانچ افراد اکبر شاہ مہر افتخار ارشد ظفر شاہ اور دلشاد کو سیشن کورٹ نے بری کر دیا تھا اور دیگر ملزمان کے اشتہاری ہوجانے کی بناء پر ان کی گرفتاری کے بعد ان کے خلاف مقدمہ کی سماعت اب ماڈل کورٹ میں ہوئی ہے جس کے جج نے اس مقدمہ میں ملوث دونوں سزائے موت پانے والے بھائیوں کے تیسرے بھائی عمران اور چچا کوثر کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا ہے مجرمان نے اراضی کے تنازعہ کی بناء پر 16 برس قبل مسلح حملہ کرکے فائرنگ کرکے دونوں کاشتکاروں کو ہلاک کر دیا تھا

  • ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی جانب سے عوامی مسائل کی نشاندہی پر میڈیا کے کردار کا خیر مقدم

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی الیکٹرانک میڈیا کلب کے وفد سے خصوصی ملاقات. ملاقات میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے ازالے کیلیے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے .میڈیا مثبت تنقید کے ساتھ ساتھ حکومتی اداروں کی اعلی کارکردگی سے بھی عوام کو آگاہ رکھے . وفد میں سینیئر صحافی ندیم خان ، اصغر ملک ، خنان چوہدری ، ثاقب الماس، اسجد چوہدری، زورا کاظمی خافظ معتصم ، عمران گورائیہ و دیگر نے شرکت کی. ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کی تعلیم اور صحت عامہ کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے .شہر میں بند فلٹریشن پلانٹس کی انکوائری کیلیے کیس اینٹی کرپشن کو بجھوایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹوں اور منڈیوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنایا جائے گا اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی . سرکاری اداروں میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے . ٹریفک اور تجاوزات کے مسائل کو حل کرنے کیلیے یونیفارم پالیسی اپنائی گئی ہے .میونسپل سروسز پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جا رہا ہے اور پہلے مرحلے میں وزیر اعظم پورٹل پر آنے والی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا . شہر میں پچاس سالہ پرانا سیوریج کا نظام اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی ان کی تر جیحات میں شامل ہے بعد ازاں وفد نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے صحت کارڈ اور صحافی کالونی کے قیام کے احکامات کی نقل پیش کی اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون کی درخواست کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی .

  • عدالتی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع شیخوپورہ کی عدالتوں میں پولیس کے تھانیداروں اور اہلکاروں کے یونیفارم کے بغیر پیش ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ڈسٹرکٹ جج راؤ عبدالجبار خان نے تمام ایڈیشنل سیشن ججوں سول ججوں جوڈیشل مجسٹریٹوں اور ڈی پی او شیخوپورہ کو بھی ہدایت جاری کر دی ہے اور کہا ہے کہ تھانیداروں کے ملزمان کے ساتھ اور گواہی کے لیے وردی کے بغیر عدالت میں پیش ہونا عدالتی ڈسپلن کی کھلی خلاف ورزی ہے

  • خاتون ٹیچر سے ڈکیتی،7 تولہ سونا چھن گیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ خالد روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو خاتون ٹیچر فردوس بیگم سے اس وقت اسلحہ کے زور پر سات تولے زیورات اتروا کر لے گئے جب وہ گاؤں چک شاہ پور میں واقع سکول میں ڈیوٹی کر کے واپس اپنے گھر جا رہی تھی

  • آج مریم نواز کی پیشی

    آج مریم نواز کی پیشی

    مریم نواز اور یوسف عباس کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعدعدالت میں پیش کیا جائے گا.احتساب عدالت لاہور میں چودھری شوگر ملزاسکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی.احتساب عدالت لاہورکےجج چودھری امیرمحمدخان کیس کی سماعت کریں گے. واضح رہے کہ مریم نواز اور یوسف عباس نیب کی حراست میں ہیں‌
    واضح رہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نواز چوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے.

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

  • امریکی وزیر دفاع  اور شہزادہ سلمان کی  ملاقات میں‌ کیا ہوئے امور طے

    امریکی وزیر دفاع اور شہزادہ سلمان کی ملاقات میں‌ کیا ہوئے امور طے

    امریکی وزیر دفاع مارک اور شہزادہ سلمان کی ملاقات میں‌ کیا ہوئے امور طے

    امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔

    ایسبر نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی۔ ایران کی طرف سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکا سعودی عرب کی امداد کا پابند ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کل منگل کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
    ادھر سعودی عرب کے دارالحکومت میں ہی عرب ممالک کے چیف آٍف آرمی سٹاف کی ملاقات ہوئیہ ہے. الریاض میں خلیج تعاون کونسل کی ریاستوں کے چیف آف اسٹاف کی سلامتی اور دفاع کانفرنس میں مصر ، اردن ، پاکستان ، برطانیہ ، امریکا ، فرانس ، جنوبی کوریا ، نیدرلینڈز ، اٹلی ، جرمنی ، نیوزی لینڈ اور یونان کی مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔ عسکری قیادت نے سمندری اور فضائی تحفظ پر زور دینے اور ایران کی مخاصمانہ پالیسیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے درکار صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا۔

    حوثیوں نے سعودی عرب کا کتنا فوجی نقصان کیا، حقیقت کیا؟ اہم انکشافات …

    صدر حسن روحانی نے سعودی حکمرانوں کے بارے میں بہت بڑا انکشاف کردیا

  • مسئلہ فلسطین بارے شاہ سلمان نے کیا اہم اعلان

    مسئلہ فلسطین بارے شاہ سلمان نے کیا اہم اعلان

    مسئلہ فلسطین بارے شاہ سلمان نے کیا اہم اعلان

    سعودی عرپ نے اس بات کے عزم کا اظہار کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کےقیام کے لیے فلسطینی لوگوں کی کوششوں کی حمایت جاری رہےگی ، ساتھ ساتھ مظلوم فلسطینی قوم کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی

    اس عزم کےاظہار اس اجلاس میں کیا گیا جو کہ منگل کے روز سعودی کابینہ کا اجلاس قصر الیمامہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زیرصدارت منعقد ہوا.
    اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات اور اس کے نتائج پر بات کی۔ اس کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شاہ سلمان نے کہا کہ فلسطینی قوم کی حمایت اور آزاد فلسطینی ریاست کے لیے جدو جہد ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور سعودی عرب آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کےلیے عالمی سطح پر ہونے والی ہرکوشش کی حمایت کرے گا۔
    واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کا دورہ کر چکے ہیں جس میں باہمی دلچسپی اور مفادات مشترکہ پر بات چیت ہوئی ،ادھر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نےسیکیورٹی کی صورتحال بہتر کرنے پر وزارت داخلہ کی کارکردگی کو سراہا، ملاقات کے دوران ‏سعودی سفیر نے پاکستانی حکومت کی جانب سے تمام امور پراطمینان کا اظہار کیا ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ‏پاکستان اورسعودی عرب کےباہمی تعلقات میں پہلےسے زیادہ مضبوطی آئی ہے،

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا

    آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟