Baaghi TV

Author: +9251

  • ثقلین مشتاق بھی سرفراز کی حمایت میں‌ بول پڑے

    سرفراز کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر تنقید جاری ہے. سابق کپتان جاوید میانداد اور معین خان کے بعد سابق مایہ ناز آف اسپنر ثقلین مشتاق بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف بول پڑے۔

    غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں لیا گیا ہے جس کا پی سی بی کو مستقبل میں نقصان ہو گا۔
    انہوں نےکہا کہ اگرچہ پاکستان ہوم گراؤنڈ پر بری طرح سری لنکا سے ہاری ہے . لیکن پھر بھی سرفراز کو موقع دیا جاتا چاہیے تھا. میں اگر مصباح الحق کی جگہ ہوتا تو سرفراز کو ایک اور سیریز کے لیے موقع دیتا.سرفراز کو کپتانی سے ہٹآنے پر اتنی عجلت سے کام نہیں لینا چاہیے تھا.
    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وکٹ کیپر بیسٹمین سرفراز احمد کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹاکر اظہر علی کو ٹیسٹ جبکہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

    ڈینگی کے بعد اب پولیو؛3 نئے کیسز سامنے آ گئے

    کرکٹر سرفراز نواز کی حمایت میں قومی ہاکی کھیل کے کھلاڑیوں کا احتجاج

    اس کے علاوہ سرفراز احمد کو قومی اسکواڈ سے بھی ڈراپ کردیا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے ٹیم میں واپس جگہ بنائیں۔

    لاہور کی سڑکوں پر اندھیرا یا روشنی اہم فیصلہ آگیا

  • بورے والا : خطرناک حادثے میں بڑا جانی و مالی نقصان

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) گگو منڈی کے قریب ٹرک اور مزدہ تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ٹرک میں سوار چھ بھینسیں بھی ہلاک ہو گئیں لاشوں کو ٹرک کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا

    تفصیلات کے مطابق بورےوالا تیز رفتاری مزید ایک بڑے حادثے کا سبب بن گئی گگو منڈی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور مزدا گہری کھائی میں جا گرے حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ ٹرک میں سوار چھ بھینسیں بھی ہلاک ہو گئیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور ٹرک کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں کو نکال کر تحصیل اسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ریسکیو آپریشن میں بورےوالہ، عارف والا اور وہاڑی کی ٹیموں نے حصہ لیا ٹرک اور مزدا عارف والا سے بورےوالا کی طرف آرہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث گگو منڈی کے قریب حادثے کا شکار ہو گئے جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کی جا رہی ہے

  • عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری

    عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری

    حکومت کی طرف سے عوام پر پھر سے بجلی بم گرانے کی تیاری ، بجلی کی قیمت میں دو روپے97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

    بجلی میں یہ اضافہ اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی سی پی اے) کے مطابق ستمبر میں پانی سے 37.09 فیصد، گیس سے 11.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔شنگھائی الیکٹرک پاکستان میں چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی
    اسی طرح ستمبر میں درآمدی ایل این جی سے 21.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
    رواں برس ماہ جولائی میں دس فیصد اضافہ کی بات کی گئ تھی. نیپرا کے مطابق یہ اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے مطابق کیا گیا ہے.

    امریکہ ممنوعہ میزائل کو بحرالکاہل میں نصب کر سکتا ہے، ایسا کس نے کہا

    ڈیزل و پٹرول کی درآمد و کھپت میں بڑا اضافہ

  • فردوس عاشق اعوان کی یہ بات انتہائی شرمناک ہے، احسن اقبال

    فردوس عاشق اعوان کی یہ بات انتہائی شرمناک ہے، احسن اقبال

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ نوازشریف کو اگر کچھ ہوا تو عمران خان ذمہ دار ہوں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کےپلیٹ لیٹس 10ہزارسے بھی کم ہوگئے ہیں ،حکومت نےنوازشریف کوطبی سہولیات دینےمیں بےحسی کامظاہرہ کیا،پی ٹی آئی مخالفین کی بیماری پربھی سیاست کرتی ہے،پی ٹی آئی نے کلثوم نواز کی بیماری کا مذاق بنایا، نوازشریف کو طبی سہولیات  نہیں دی گئیں ،سب کومعلوم ہےکل نوازشریف کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، میڈیارپورٹس پرکارکنان مشتعل ہوکرپہنچے تونوازشریف کواسپتال منتقل کیاگی

    آزادی مارچ، پہلی بڑی گرفتاری …جے یو آئی رہنما ضمانتیں کروانے پر مجبور

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ نوازشریف کو اگر کچھ ہوا تو عمران خان ذمہ دار ہوں گے،نوازشریف کےذاتی معالج کئی دنوں سے آگاہ کررہے تھے،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈراما ہورہا ہے فردوس عاشق اعوان کا یہ نہایت شرمناک بیان تھا، مخالفین کی بیماری پربھی سیاست کی جاتی ہے یہ طریقہ پی ٹی آئی نےمتعارف کرایا ہے،

    آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا

    آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

    احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ملک میں مہنگائی کو فروغ دیا، پاکستان کی معیشت تباہ ہو چکی ہے ،لوگ بے روزگار ہیں ،مالی سال کا خسارہ ہے لیکن وزیراعظم تقریر اچھی کرتے ہیں ایسا کب تک چلے گا.

    نواز اور شہباز میں ختم نہ ہونے والی جنگ چھڑ گئی

    آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

  • بھارتی فوج نے رواں برس کتنی بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی، اہم خبر

    بھارتی فوج نے رواں برس کتنی بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی، اہم خبر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈی میجر جنرل آصف غفور نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے 2018 میں 3 ہزار 38 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 58 سولین شہید جبکہ 319 زخمی ہوئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے 2019 میں اب تک 2 ہزار 608 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس سے 44 سویلین شہید اور 230 زخمی ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور بھارتی فوج میں بہت فرق ہے، ہم فوجی روایات کی پیروی کرتے ہوئے صرف دشمن کی فوجی چوکیوں کونشانہ بناتے ہیں۔

    واضح‌رہے کہ وادی چنار میں مودی سرکار کے ظلم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں کے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون کا 79 واں روز ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے اپنے سفارتکار بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کی حمایت نہیں کررہے۔
    بھارتی آرمی چیف نے مبینہ طور پر 3 دہشتگرد کیمپس تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا ،پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد، بھارت کودعویٰ ثابت کرنے کاچیلنج دیا تھا

    سرکریک پر پاکستان حملہ کرنا چاہتا ہے، بھارتی فوج کی دہائی،بھارت کا ایک اور پروپیگنڈہ ہوا بے نقاب

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا بھارت کی جانب سے مبینہ لانج پیڈز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا گیا، رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی بار بار پیشکش پر بھی بھارتی سفارتی عملہ خاموش رہا۔ یاد رہے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ہائی کمیشن کو دعوت دی تھی۔

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

  • ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فروغ تعلیم کیلئے کتنے ارب روپے کے فنڈز جاری کئے؟ اہم خبر

    ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فروغ تعلیم کیلئے کتنے ارب روپے کے فنڈز جاری کئے؟ اہم خبر

    وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری کئے ہیں،

    ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈٹ گیا ، قرضہ کمشین کو تفصیلات کیوں نہیں‌دی جارہیں ، وجہ سامنے آگئی ، انکشافات کی امید

    اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک11 ارب 47کروڑ67 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران29 ارب 4 کروڑ68 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں، پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نیچار سالہ انڈر گریجویٹ فار واٹر ریسورس پروگرام ٹیکسلا کے لئے 14 کروڑ، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس راوالپنڈی کے لئے 10 کروڑ روپے جاری کئے ہیں،

    آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا

    آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

    اسی طرح لاہور کا لج فار ویمن کے لئے 20 کروڑ، ایچ ای سی کے ٹیکنالوجی فنڈ ڈیویلپمنٹ کے لئے 35 کروڑ،ایم ایس ٹو پی ایچ ڈی پروگرام کے لئے 96کروڑ69 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جار ی کر دیے ہیں،

  • پاکستانی طلباء، اساتذہ اور آرٹسٹوں کا وفد چین پہنچ گیا، کیا رہی سرگرمیاں؟ خبر آ گئی

    پاکستانی طلباء اساتذہ اور آرٹسٹوں کے 16 رکنی وفد نے بیجنگ میں ہونے والے پاک چائنہ یوتھ کلچرل ویک کے ثقافتی شو میں حصہ لیا ہے،

    آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا

    بیجنگ ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی طلباء اساتذہ اور آرٹسٹوں کے 16رکنی وفد نے بیجنگ میں ہونے والے چائنہ، پاکستان یوتھ کلچرل ویک کے ثقافتی شو میں حصہ لیا اور اپنے فن پاروں سے پاکستانی ثقافت کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا، یوتھ کلچرل ویک میں اس سال کے اوائل میں منعقدہ مصوری کا مقابلہ جیتے والے پاکستانی طلباء کی پینٹنگزاور دیگر 53 پینٹنگز کی بھی نمائش کی گئی جس کا موضوع ”میری نظر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو ” تھا ۔ ثقافتی شو میں پوسٹرز کا مقابلہ بھی شامل تھا جس میں نوجوان طلباء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا جس سے باہمی آگاہی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطہ اور تعاون کو فروغ ملے گا ۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات اور دوستی درحقیقت دونوں ممالک کی تہذیبوں،کلچر اور عوام کے درمیان دوستی ہے،

    آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

    انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کی ایک طویل سرحد ہے اور دونوںممالک کے عوام کے درمیان بھی مشترکہ دوستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سدا بہار ہے جو نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ نوجوان نسل کو اس دوستی کا مضبوط احساس دلائیں اور انہیں پا کستان اور چین کے تعلقات کی اہمیت سے آگاہ کریں کیونکہ دونوں ممالک کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے، انہوں نے گہرے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے دونوں ممالک کے نوجوانوں کے وفود کے دوروں میں اضافہ پر زور دیا ،تعلیمی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین میں 28 ہزار سے زیادہ پاکستانی طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اسی طرح پاکستان کے تقریباً سب بڑے شہروں میں آٹھ کنفیوشیئز سینڑز قائم کئے گئے ہیں جبکہ چینی زبان کے مراکز بھی پاکستان میں ہمارے طلباء کو تعلیم دے رہے ہیں،

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

  • گجرات سکو ل ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی اور جھگڑا ڈی پی او گجرات کی کا فوری نوٹس ۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)سکو ل ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی اور جھگڑاکرنے والے ASIمحمد آصف کو ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
    امروز صبح تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میں تعینات ASIمحمد آصف کا روڈ پر سکول ٹیچر غلام محی الدین گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جلالپورجٹاں کے ساتھ موٹر سائیکل ٹکرانے پر جھگڑا ہوا۔ جس میں مذکورہ ASIنے سکول ٹیچرکے ساتھ گالی گلوچ اور تشدد کیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ASIمحمد آصف کو معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ جو ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں نے مذکورہ ASIکے خلاف مقدمہ نمبر 196/19درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

  • فری آرتھو سرجری کیمپ کا افتتاح کردیا گیا

    چنیوٹ
    ضلع چنیوٹ میں جدید طرز کے خیراتی ہسپتال کے نئے بلاک اور فری آرتھو سرجری کیمپ کا افتتاح کردیا گیا بے بس لاچار مجبور افراد کی خدمت معاشرے کے صاحب حیثیت افراد کی اولین ترجیح ہونی چاہئے تاکہ انسانیت کی خدمت کی جاسکے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا خطاب
    چنیوٹ میں خیراتی ادارے مستحق غریب لاچار مجبور افراد اور مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر لمحہ کوشاں ہیں چنیوٹ ساڑ مراد والا روڈ پر حاجی سنز فاوٴنڈیشن کی جانب سے مجیدہ میموریل ہسپتال میں نئے بلاک کا افتتاح کردیا گیا اور فری آرتھو سرجری کیمپ کا بھی افتتاح کردیا گیا آرتھو سرجری کیمپ میں علاج معالجے آپریشن اور مصنوعی اعضا کے لئے لگائے گئے کیمپ میں تمام علاج مفت کیا جائے گا افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید امان انور قدوائی سماجی شخصیت چوہدری مسعود اقبال حاجی محمد نعیم سمیت چنیوٹ کی سیاسی سماجی وکلا صحافی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حاجی سنز فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام ساڑ مراد والا روڈ پر بنائے گئے مجیدہ میموریل ہسپتال میں عوام کو ہرطرح کی مفت طبی سہولتوں کی فراہمی پر حاجی محمد نعیم اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

  • تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم

    رحیم یار خان ( )صادق آباد ذائقہ ریسٹورنٹ کے قریب تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم جس کے نتیجے میں راجن پور کالاں کی 2 خاتون جاں بحق اور ایک بچی زخمی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی بچی کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا